Baaghi TV

Tag: ٹک ٹاکر

  • جب ننگا کر ہی دیا  تو پھر شرم کیسی   میں سڑک پر نکل آؤنگی،ٹک ٹاکر کا وائرل ویڈیو پرپیغام

    جب ننگا کر ہی دیا تو پھر شرم کیسی میں سڑک پر نکل آؤنگی،ٹک ٹاکر کا وائرل ویڈیو پرپیغام

    پاکستانی معروف ٹک ٹاکر علیزے سحر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں، علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر برہنہ ویڈیو وائرل ہوئی تو کہا گیا کہ علیزے شاہ نے خود کشی کر لی ہے، افواہیں اڑائیں گئیں تا ہم اب علیزے شاہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ فحش ویڈیو وائرل کرنیوالے کیخلاف درخواست دے دی ہے،میری خود کشی کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، جب مجھے ننگا کر دیا گیا تو اب شرم کیسی، میں بلیک میل کرنیوالے ہر شخص کے بارے میں بتاؤنگی،

    علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے تین دنوں میں میرے بارے میں بہت باتیں ہو رہی ہیں تین دن پہلے مجھے رات گیارہ بجے ویڈیو کا پتہ چلا تو میں اگلے دن صبح میں ملتان میں سائبر کرائم کے دفتر گئی،پورا دن میرا دفتر میں گزار،سائبر کرائم والوں نے میرے ساتھ تعاون اور بہت سپورٹ کیا لیکن ابھی تک سخت ایکشن نہیں لیا گیا.جس شخص نے ویڈیو بنائی اور مبینہ لیک کی اس کی کالز کی تفصیل اور تصاویر نکالیں گئی ہیں،میں تصدیق کر تی رہی وہ شخص اوکاڑہ کا رہنے والا ہے اورقطر میں بیٹھا ہے سائبر کرائم کی ان سے بات ہوئی اس نے کہا کہ میں نے ویڈیو ایڈٹ ضرور کی ہے لیکن اپ لوڈ نہیں کی،

    ٹک ٹاکر علیزے سحر کا کہناتھا کہ مجھے بلیک میل کیا جارہا تھا جب سے یوٹیوب پر آئی ہوں تو شروع دن سے ہی بلیک میل کیا جارہاہے، میں نے محنت کی اور میری فیملی نے مجھے سپورٹ بھی کیا ان کو پتا ہے کہ میں کس طرح کی لڑکی ہوں اگر یہ شخص پاکستان میں ہوتا تو میں نے اسے چھوڑنا نہیں تھا،اب جو بھی میرے خلاف بکواس کرے گا میری اگلی ویڈیو اس کے بارے میں ہوگی جب ننگا کر ہی دیا ہے تو پھر شرم کیسی ، میں سڑک پر نکل آﺅں گی ۔میری خود کشی کے بارے میں خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،

    برقعہ پہن کرفاٹا خواتین کی خواتین مارچ میں نمائندگی کرنے والا مرد گرفتار،

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

  • ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اسکی ماں پر برطانیہ میں قتل کا مقدمہ ثابت

    ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اسکی ماں پر برطانیہ میں قتل کا مقدمہ ثابت

    ٹک ٹاک سٹار مہک بخاری اور اسکی ماں پر برطانیہ میں قتل کا مقدمہ ثابت ہو گیا ہے

    ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اسکی والدہ کو جنسی ٹیپ کی دھمکی کے بعد دوہرے قتل کا قصور وار ٹھہرایا گیا ہے، مہک بخاری اور اسکی والدہ انسرین بخاری کو ثاقب حسین اور محمد ہاشم کے قتل پر سزا سنائی جائے گی، ٹک ٹاک پر مقبول کیس کی سماعت کے دوران عدالتی کٹہرے میں روپڑی، اس نے اپنی ماں کے مبینہ عاشق اور اسکے دوست کو قتل کروایا تھا،لیسٹر کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد ان کی والدہ انسرین بخاری کو بھی قتل کی مجرم قرار دیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر مہک بخاری اور اس کی والدہ انسیرن بخاری نے قتل کو سازش کے تحت سڑک حادثےکا رنگ دیتے ہوئے ثاقب حسین اور ہاشم اعجازالدین کو قتل کردیا تھا ،21 سالہ ثاقب حسین اور محمد ہاشم اعجاز الدین 11 فروری 2022 کو اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ان کی کار ایک درخت سے ٹکرا گئی اعجاز الدین ایک اسکوڈا ماڈل گاڑی چلا رہے تھے ان کی گاڑی کا تعاقب کرنے والی گاڑی کے ٹکر سے درخت سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی تعاقب کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک میں 45 سالہ انسرین بخاری موجود تھیں جس کا حسین کے ساتھ تقریباً 3 سال سے ناجائز رشتہ تھا اور انہوں نے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    تھانہ شہزاد ٹائون،نیو چٹھہ بختاور ، گھر میں ڈاکہ،پانچ مسلح ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    نوجوان عاشق کو یہ قبول نہیں تھا اس نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا اس کے شوہر اور بچوں کو اس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتانے کی دھمکیاں دیں اور اپنے موبائل فون پر ریکارڈ شدہ فحش ویڈیوز اورتصاویر لیک کر دیں جس کے بعد انسرین بخاری نے اپنے عاشق ثاقب حسین سے چھٹکارا حاصلہ کرنے کے لیے اپنی ٹک ٹاکر بیٹی سے مدد لی، بیٹی نے 6 دیگر افراد کے ساتھ مل کر گھات لگا کر حملہ کیا اور گاڑی اندھیرے میں درخت سے جا ٹکرائی تھی عدالت نے اب اس مقدمے میں سوشل میڈیا انفلوئنسر مہک بخاری اور اس کی والدہ سمیت 4 لوگوں کو قتل کا قصوروار ٹھرایا ہے

    23 سالہ ٹک ٹاکر مہک بخاری جنہیں مایا کے نام سے جانا جاتا ہے پر اپنی 46 سالہ والدہ کے ساتھ مل کر 21 سالہ ثاقب حسین کو قتل کرنے کا الزام ہے ،ملزمان کو یکم ستمبر کو سزا سنائی جائے گی۔ جج ٹموتھی اسپینسر کے سی نے کہا: "آپ جانتے ہیں کہ سزا بہت سنگین ہو گی۔”

  • جہلم کی مشہور ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    جہلم کی مشہور ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    جہلم کی مشہور ٹک ٹاکر مریم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں ۔

    جہلم کی مشہور ٹک ٹاکر مریم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں ۔ ریسکیو کے مطابق مریم شوہر کے ساتھ بائک پر سرائے عالمگیر سے جہلم آرہی تھیں کہ دوبٹہ ٹائر میں پھنس گیا۔ اورخاتون موٹرسائیکل سے گرگئیں اورگلے میں پھندہ لگنے سے وہ دم توڑ گئیں۔ حکام کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی، اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

    خیال رہے مریم ٹک ٹاک پر کافی مشہور تھی انہیں تقریبا بہت سارے ٹک تاکر یوزر جانتے ہیں جبکہ انکی موت کے بہت ساروں نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے وہ کافی ٹیلنٹ والی لڑکی تھی لیکن دکھ ہے کہ انہوں اپنے شوہر کے سامنے اس دنیا سے چل بسیں.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
    عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
    نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
    عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
    تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
    بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم

    حتکہ انہوں نے بظاہری طور پر ان کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا کہ وہ ان کو بچا لیتے .

  • ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج

    ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج

    ٹک ٹاکر عائشہ کیس،مرکزی ملزم ، پنکی سمیت دیگر ملزمان فرار

    ٹک ٹاکر عائشہ کیس، ، ڈسٹرکٹ ساوتھ پولیس کی پھرتیاں ،پولیس نے پک اینڈ ڈراپ سہولت دینے والے کو گرفتار کرلیا ،

    کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کئے بغیر ہی پریس کانفرنس کرڈالی، ایس ایس پی اسد رضا کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کیس کے سامنے آنے سے پہلے ہی لندن فرار ہوگیا،کیس کا ہمیں صبح پتہ چلا ، شام میں ملزم لندن جاچکا تھا، مرکزی ملزم ، پنکی سمیت دیگر ملزمان فرار ہیں ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹیلی جنس اداروں سے مدد مانگی گئی ہے ایپ کے زریعے بنگلہ بک کروایا گیا تھا،

    شہر قائد کراچی میں ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کا مقدمہ پولیس نے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے ،کراچی کے جناح ہسپتال میں ٹک ٹاکرعائشہ کی لاش ایک لڑکا اور لڑکی چھوڑ گئے تھے، پولیس نے کیس میں عائشہ کی ساس اور شوہر کو گرفتار کر رکھا ہے، اب تین دن بعد عائشہ کے والد نے مقدمہ درج کروایا ہے، عائشہ کے والد سلطان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ ٹک ٹاکر عاائشہ کو ہسپتال چھوڑ کر جانیوالے جبران سلیم عرف جیری، پنکی نامی خاتون اور علی نامی شخص کے خلاف قتل بالسبب کی دفعات کے تحت درج کیا گیا

    درج مقدمے میں کہا گیا کہ مدعی کو پنجاب اوکاڑہ میں فون پر اطلاع ملی کہ اس کی بیٹی کی ڈانس پارٹی میں نشے کی زیادتی کی وجہ سے موت ہو گئی ہے، جبران عرف جیری، علی اور پنکی عائشہ کو ڈیفنس فیز 2 سن سیٹ بلیورڈ میں ڈانس پارٹی میں لے کر گئے تھے جہاں سمیر نامی شخص پہلے سے موجود تھا ،جبران عرف جمی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کرکے ڈیفنس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ کی موت ڈیفنس میں ڈانس پارٹی کے دوران ہوئی تھی، عائشہ کو چار لڑکیوں کے ساتھ بنگلے پر لے جایا گیا تھا،واقعہ کے بعد اس بنگلے کو خالی کروا لیا گیا ہے،پولیس سرجن کے مطابق لڑکی کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں،لڑکی شادی شدہ ہے، اسکی ساس کا کہنا ہے کہ بہو اپنے شوہر کے ساتھ چھ ماہ سے گلستان جوہر میں رہ رہی تھی،

    واضح رہے کہ جناح اسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طورپرلڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھےاسپتال حکام نے بتایا تھا کہ کار میں ایک مرد اور خاتون سوار تھے، کار سواروں نے لڑکی کی ابتدائی معلومات فراہم کیں اور پھر فرار ہوگئے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ لڑکی کو صبح ساڑھے7 بجے مردہ حالت میں اسپتال لایاگیا، لڑکی کو ڈیفنس سے لایا گیا تھا

    مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

  • ٹک ٹاکر عائشہ کی لاش چھوڑ کر جانے کا معمہ حل نہ ہو سکا

    ٹک ٹاکر عائشہ کی لاش چھوڑ کر جانے کا معمہ حل نہ ہو سکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جناح ہسپتال میں ٹک ٹاکر عائشہ کی لاش چھوڑ کر جانے کا ایک طرف معمہ حل نہ ہو سکا تو دوسری جانب لڑکی کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

    کراچی کے جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ جانے کا معمہ حل نہ ہوسکا تاہم پولیس نے لڑکی کے شوہر عادل کو گرفتار کرلیا۔ سی سی ٹی وی میں لڑکی کی لاش کو ہسپتال چھوڑتے ہوئے جن افراد کے چہرے آئے وہ واضح ہونے کے باوجود پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی، لڑکی کی ساس نے دوسری جانب قانونی کاروائی سے انکار کیا ہے، لڑکی کی ساس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے پنجاب میں تھی بہو پارلر کا کام کرتی تھی نہ کسی سے جھگڑا نہ دشمنی ہے ہم کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے تا ہم پولیس نے ساس کو کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے،

    پولیس حکام کے مطابق لڑکی کا شوہر عادل کئی روز سے گھر نہیں آیا تھا، وہ نشہ بھی کرتا ہے اور بے روزگار ہے، پولیس نے لڑکی کے شوہر عادل کو گرفتار کر لیا ہے، لڑکی کو ندیم نامی شخص نے گزشتہ رات 4 لڑکیوں سمیت مذکورہ مقام پر پہنچایا تھا،لڑکی کے جسم پر تشدد کےکسی قسم کے نشانات موجود نہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ کی موت ڈیفنس میں ڈانس پارٹی کے دوران ہوئی تھی، عائشہ کو چار لڑکیوں کے ساتھ بنگلے پر لے جایا گیا تھا،واقعہ کے بعد اس بنگلے کو خالی کروا لیا گیا ہے، نشے کی زیادتی کی وجہ سے لڑکی کی طبیعت خراب ہوئی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکے میں نشے کے اوور ڈو ز یا تشدد کے شواہد نہیں ملے،بنگلے کا مالک اور منیجر طارق نامی بندہ ہے جو فرار ہو گیا ہے،پولیس سرجن کے مطابق لڑکی کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں،لڑکی شادی شدہ ہے، اسکی ساس کا کہنا ہے کہ بہو اپنے شوہر کے ساتھ چھ ماہ سے گلستان جوہر میں رہ رہی تھی،

    مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    واضح رہے کہ جناح اسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طورپرلڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھےاسپتال حکام نے بتایا تھا کہ کار میں ایک مرد اور خاتون سوار تھے، کار سواروں نے لڑکی کی ابتدائی معلومات فراہم کیں اور پھر فرار ہوگئے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ لڑکی کو صبح ساڑھے7 بجے مردہ حالت میں اسپتال لایاگیا، لڑکی کو ڈیفنس سے لایا گیا تھا

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

  • حریم شاہ کا معروف سیاستدانوں کی ویڈیوز سامنے لانے کا دعویٰ

    حریم شاہ کا معروف سیاستدانوں کی ویڈیوز سامنے لانے کا دعویٰ

    ٹک ٹاکر حریم شاہ نے عید الاضحی سے قبل ویڈیو لیکس کے سلسلے میں سیاستدانوں کو بے نقاب کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی، کچھ سیاستدان عزت کے قابل نہیں، عید الاضحی سے قبل بہت ساری ویڈیوز سامنے لانے والی ہوں، یہ پریس کانفرنس سرکردہ سیاستدانوں پر مشتمل ویڈیو لیکس کی ایک سیریز کے بعد تھی جس میں حریم شاہ نے بدعنوانی، ناانصافی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا ہے۔

    جبکہ اس کے پچھلے سکینڈلز، جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خاصی توجہ حاصل کی، سیاسی میدان میں بااثر شخصیات کے چھپے ہوئے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ان لیک ہونے والی ویڈیوز کے ذریعے معروف ٹک ٹاکر نے خود کو ایک ایسی قوت کے طور پر ظاہر کیا جو سیاست کے اندھیرے کو بے نقاب کرنے میں مگن ہیں۔ تاہم حریم شاہ کی جانب سے دی گئی وارننگ کے بعد بہت سارے لوگوں نے حریم شاہ سستی شہرت کی بوکھی لڑکی کہا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
    ٹک ٹاکر نے دعویٰ کرتے ہوئے بہت سے مقبول سیاستدانوں کا نام لیا، جن میں فیاض الحسن چوہان، مولانا فضل الرحمان، شیخ رشید، اور بہت سے دوسرے شامل ہیں۔ اگرچہ اس کے آنے والے انکشاف کی صحیح تفصیلات غیر یقینی میں ہیں۔ جبکہ ایک صحافی کی طرف سے سوال کیا گیا کہ آپ کے پاس ویڈیوز بھی موجود ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ویڈیوز موجود ہیں، عید الاضحی سے پہلے میں بہت سارے سیاستدانوں کو بے نقاب کروں گی، میں آپ لوگوں کی نظر میں سیاستدانوں کی کوئی حیثیت ہے جبکہ میری نظر میں ان کی کوئی اوقات نہیں، میں ان میں سے کسی سے نہیں ڈرتی۔ کچھ سیاستدان عزت کے قابل نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں عید الاضحی سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کروں گی۔
    پاکستان

  • کراچی: اسپتال میں مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    کراچی: اسپتال میں مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    کراچی کے جناح اسپتال میں مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں لائی گئی خاتون کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، فوری طور پر خاتون کی وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا مردہ حالت میں اسپتال لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر تھی،گھر والوں سے رابطہ کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون کا تعلق شیخوپورہ سے تھا گھر والوں کے پہنچنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ظاہری طور پر خاتون کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے۔

    لڑکا اور لڑکی ہسپتال میں 18 سالہ لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر 11 اراکین پی ٹی آئی سے …

    واضح رہے کہ جناح اسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طورپرلڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھےاسپتال حکام نے بتایا تھا کہ کار میں ایک مرد اور خاتون سوار تھے، کار سواروں نے لڑکی کی ابتدائی معلومات فراہم کیں اور پھر فرار ہوگئے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ لڑکی کو صبح ساڑھے7 بجے مردہ حالت میں اسپتال لایاگیا، لڑکی کو ڈیفنس سے لایا گیا تھا ابتدائی معلومات کے مطابق نشےکی زیادتی لڑکی کی موت کی وجہ بنی ہےاس کی عمر 18 سال ہے واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، جس گاڑی میں لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا اس کی تفصیلات لی جا رہی ہیں۔

    دلہن کی تلاش میں ناکامی،نوجوان نے زہر پی لیا

    بلوچستان:ڈسڑکٹ کونسل چیئرمین انتخابات،یو سی چیئرمین اور کونسلرز کی قیمتیں بڑھ گئیں

    وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں تین ملاقاتیں

  • صندل خٹک نے حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

    صندل خٹک نے حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

    ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے”ہم ” کےمطابق صندل خٹک نےحریم شاہ کےخلاف 22 اے کےتحت عدالت میں درخواست دی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار صندل خٹک نے درخواست میں لکھا کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔

    یوکرین روس تنازعہ میں نہیں پڑنا چاہتے،آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں،بلاول

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کو آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،صندل خٹک نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ دھمکیاں مل رہی ہیں عدالت سیکیورٹی فراہم کرے، عدالت نے صندل خٹک کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

    واضح رہے کہ حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز رواں سال 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہےویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر 28 فروری اور یکم مارچ کو ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا اور لوگ ٹرینڈ میں ان کی جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی شیئر کرتے دکھائی دیے۔

    ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو ہی انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا حریم شاہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے مذکورہ ویڈیوز کچھ عرصہ قبل اس وقت بنائی تھیں جب ان کی دوستی صندل خٹک اور عائشہ کے ساتھ تھی اور مذکورہ دونوں ٹک ٹاکرز کو ان کے موبائل تک بھی رسائی ہوتی تھی اوریہ کہ ان کا کبھی کسی تیسرے مرد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا۔

    سندھ کا 2 کھرب اور 244 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش

    بعد ازاں صندل خٹک نے پہلی بار مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک نہیں کیں اور یہ کے ان کے پاس ان کی ویڈیوز تھی ہی نہیں صندل خٹک نے ساتھی ٹک ٹاکر سے بات کرتے ہوئے مقدس کتاب قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک نہیں کیں، ان کے پاس ان کی ویڈیوز تھی ہی نہیں اور انہیں ایک بیہودہ لڑکی کی وجہ سے مقدس کتاب پر ہاتھ رکھنےپڑ رہے ہیں انہوں نے مختصر ویڈیو میں بتایا کہ اگر ان کے پاس حریم شاہ کی ایسی ویڈیوز ہوتیں تو بھی وہ انہیں لیک نہ کرتیں۔

    صندل خٹک نے بتایا تھا کہ لیک ہونے والی ویڈیوز خود حریم شاہ یا ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہوں گی، کیوں کہ مذکورہ ویڈیوز ان دونوں افراد کے پاس ہی تھیں انہوں نے دعویٰ کیا تھاکہ حریم شاہ جھوٹ بول رہی ہیں کہ لیک ہونے والی ویڈیوز میں ان کے ساتھ شوہر بلاول شاہ ہیں لیک ہونے والی ویڈیوز میں حریم شاہ کے ساتھ ان کے سابق بوائے فرینڈ حسن شاہ ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں میں سے کسی ایک فرد نے ویڈیوز کو لیک کیا ہوگا۔

    آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 21 فیصد رہے گی، اسحاق ڈار

    صندل خٹک کا کہنا تھا کہ ان کے پاس نہ تو حریم شاہ کی ویڈیوز تھیں اور اگر ہوتیں تو بھی وہ انہیں لیک نہ کرتیں اور یہ کہ وہ ایسی حرکت کبھی نہیں کریں گی ٹک ٹاکر نے اپنی پرانی دوست کو بددعائیں بھی دیں اورکہا تھا کہ حریم شاہ کو ذلالت، رسوائی اور خواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    خیال رہے کہ ماضی میں صندل خٹک اور حریم شاہ ایک ساتھ ویڈیوز بناتی دکھائی دیتی تھیں اور دونوں نے متعدد سیاستدانوں اور دیگر معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بناکر انہیں وائرل بھی کیا، جن پر کافی تنازعات بھی ہوئے۔

  • ٹک ٹا ک کے بہانے بلوا کر اغوا کئے گئے لڑکے بازیاب

    ٹک ٹا ک کے بہانے بلوا کر اغوا کئے گئے لڑکے بازیاب

    سندھ کے ضلع کشمور میں ٹک ٹا ک کے بہانے بلوا کر اغوا کئے گئے لڑکوں کو پولیس نے بازیاب کرا لیا-

    باغی ٹی وی : سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس لاڑکانہ عمران خان کے مطابق ڈاکوؤں نے دو نوجوانوں فرمان میرانی اور سعید بھٹی کو فیس بک کے ذریعے رابطہ کرکے کشمور میں لگنے والے میلے اور وہاں ٹک ٹاک بنانے کیلئے بلایا۔

    جھنگ : پسندکی شادی میں رکاوٹ ،بیٹی نے باپ کوقتل کردیا

    دونوں ویگن پر سوار ہو کر لاڑکانہ سے کندھ کوٹ پہنچے جہاں سے ڈاکوؤں نے انہیں اغوا کرکے کچے میں رکھا اور ان پر تشدد کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں ان کے ورثا سے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا جس کے بعد ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ نے لاڑکانہ اور کندھ کوٹ کشمور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیں اور غوث پور تھانے پر سرکار کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار ہو گئے

    پولیس کی ٹیموں کی جانب سے کچے میں دونوں نوجوانوں کی موجودگی کی ملنے والی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔

  • ٹک ٹاکر جنت مزرا  یقینا اب دوبارہ مذاق نہیں کریں گی

    ٹک ٹاکر جنت مزرا یقینا اب دوبارہ مذاق نہیں کریں گی

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا جو انسٹاگرام پر ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہوں نے حال ہی میں کیا ایک مذاق وہ مذاق ان کو پڑ گیا ہے کافی مہنگا کیونکہ سوشل میڈیا صارفین ان پر خاصی تنقید کررہے ہیں. جنت مرزا نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں اب سنگل ہوں کسی بھی رشتے میں نہیں ہوں، بس وجہ نہ پوچھیے گا ، یوں انہوں نے تاثر دیا کہ ان کی منگنی ختم ہو گئی ہے. ان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہلچل مچ گئی اور ہر طرف خبریں آ گئیں کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا کی منگنی ٹوٹ گئی ہے لیکن تھوڑی دیر کے بعد انہوں نے ایک اور پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر تو مذاق کو مذاق کی طرح لیا ہی نہیں جاتا فورا

    سیریس سمجھ لیا جاتا ہے میں نے مذاق کیا تھا یہ کہہ کر کہ میں اب کسی رشتے میں نہیں ہوں اصل میں میرے منگیترعمر بٹ نے مجھ سے اجازت لئے بغیر مجھے بتائے بغیر کلین شیو کر لی اور میں‌نے مذاق میں ایسی پوسٹ کر دی کہ میں اب کسی رشتے میں‌نہیں‌ہوں . جنت مرزا کی اس پوسٹ کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر کافی برا بھلا کہا جا رہا ہے اور ان کی تنقید کو ان کی بچگانہ حرکت کہا جا رہا ہے.