Baaghi TV

Tag: ٹک ٹاکر

  • مینار پاکستان،ٹک ٹاکر سے دست درازی کیس میں اہم پیشرفت

    مینار پاکستان،ٹک ٹاکر سے دست درازی کیس میں اہم پیشرفت

    مینار پاکستان،ٹک ٹاکر سے دست درازی کیس میں اہم پیشرفت
    سیشن کورٹ لاہور میں مینار پاکستان پر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمہ پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ملزمان ارسلان ، عابد احمد ، افتخار ،عمران سمیت آٹھ ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے کیس پر کارروائی 24 اکتوبر تک ملتوی کردی ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے کیس پر سماعت کی ،عدالت میں نامزد ملزم ریمبو ،اسد عظمت ،محمد بلال سمیت سات ملزمان پیش ہوئے خاتون کی درخواست پر تھانہ لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے گزشتہ سال 14 اگست پر خاتون سے بدسلوکی کے بعد مقدمہ درج کیا گیا پولیس کی جانب سے چالان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

    مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے

    کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے

    واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے گزشتہ سال لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔  یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    دوران تحقیقات ایک ایسا موڑ آیا کہ ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے دوست ریمبو پر زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام لگا دیا تھا، عائشہ اکرم کی جانب سے الزام عائد کیا گیاتھا کہ ریمبو نے ڈیڑھ سال قبل میرے موبائل سے ذاتی نوعیت کی ویڈیو حاصل کر لی تھی جس کی بنیاد پر وہ مجھے بلیک میل کرتا رہا اور مجھ سے دس لاکھ روپے لے چکا تھا جبکہ وہ میری آدھی تنخواہ بھی لیتا رہا ۔ عائشہ نے الزام عائد کیا کہ ریمبو نے بلیک میل کرتے ہوئے مزید نازیبا ویڈیوز بھی اس کے ساتھ بنائیں ۔عائشہ اکرم کے الزاما ت کے بعد پولیس کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا اور ریمبو کو گرفتارکر لیا تھا اس معاملے پر اب ریمبو کا موقف بھی سامنے آ یا ہے جس میں اس نے تہلکہ خیز انکشاف کئے ہیں ،ریبموکا کہنا ہے کہ اس کی اور عائشہ کی منظر عام پر آنی والی ویڈیو اور تصاویر ایک سال پرانی ہے، نازیبا ویڈیوز میں لڑکی کی رضا مندی کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ روپے لینے کا کہا تھا، میں نے عائشہ سے کہا کہ پیسوں کے پیچھے نہ بھاگو اپنے کیس کے پیچھے بھاگو، عائشہ نے مجھے بلیک میل کیا اور کہا کہ اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی اس نے راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کروادی۔ عائشہ نے نجانے کیوں مجھے میڈیا پر بھائی بنایا، مجھے نہیں پتہ کہ گھبرا کر مجھے بھائی بولا، میرے اوپر جھوٹا الزام لگایا گیا، جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد عائشہ نے مجھے جیل کی ہوا کھانے کی دھمکی دی تھی اور پھر پرچہ کروا دیا

  • حریم شاہ کےبعد ایک اور ٹک ٹاکر کی پی سی بی سیکیورٹی زون تک پہنچ:ویڈیو وائرل

    حریم شاہ کےبعد ایک اور ٹک ٹاکر کی پی سی بی سیکیورٹی زون تک پہنچ:ویڈیو وائرل

    لاہور: حریم شاہ کے بعد ٹک ٹاکر علی فیضان کی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ہائی سیکورٹی زون میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ٹک ٹاکر علی فیضان کی پی سی بی کے ہائی سیکورٹی زون میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ علی فیضان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کانفرنس روم میں چیئرمین پی سی بی کی سیٹ پر بیٹھ کر ٹک ٹاک بناتے رہے ۔ویڈیو میں علی فیضان کو پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے انڈور ہال میں جینز پہن کر بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ٹک ٹاکر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قائم میوزیم میں قومی ٹیم کی جیتی ہوئی ٹرافیوں کے ساتھ بھی ویڈیو بنائی ۔علی فیضان قذافی اسٹیڈیم کی فار اینڈ بلڈنگ، پریس کانفرنس روم میں رسائی پاکر وہاں بھی ٹک ٹاک بناتے رہے جسے انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر شئیرکردیا۔

    دوسری طرف پی سی بی حکام نے معاملہ نوٹس میں آنے پر انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے حریم شاہ بھی پی سی بی کے اندرگھس گئی تھیں اور وہاں تک رسائی تھی جہاں تک کسی عام پی سی بھی ملازم کو بھی جانے کی اجازت نہیں تھی ، یہی وجہ ہے کہ حریم شاہ پرایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ بڑے بڑے وفاقی وزرا کی کرسی پر براجمان ہوتے ہوئے نظرآئیں ، جس پر سخت عوامی ردعمل کے بعد حریم شاہ سے بڑی مشکل سے بیوروکریسی ،سیاسی اور دیگرشخصیات نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی تھی جو حریم شاہ سے منسلک رہ چکی تھیں

  • ٹک ٹاکر ندیم نانی والا ساتھیوں سمیت گرفتار

    ٹک ٹاکر ندیم نانی والا ساتھیوں سمیت گرفتار

    ڈسکہ: پولیس نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا-ندیم نانی والا کی ٹک ٹاک پر کافی مقبولیت ہے اور وہ آئے روز سوشل میڈیا پر تنقید کا باعث بنتے رہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم نانی والا ڈسکہ کے یوٹیوبر احمد علی کے اغواء میں ملوث تھا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مشہور ٹک ٹاکرندیم عرف نانی والا کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا-

    سکول میں طالبات کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا چوکیدار گرفتار

    یوٹیوبر احمد علی نے ندیم نانی والا کی مضحکہ خیز ویڈیو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی تھی جس کی رنجش پر ندیم نانی والا نے احمد کو اغواء کر لیا یو ٹیوبر کے بھائی نے ایف آئی آر درج کرائی جس میں کہا کہ ندیم عرف نانی والا نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ اسلحے کے زور پر میرے بھائی کو اپنی ذاتی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گئے-

    درخواست میں یو ٹیوبر کے بھائی نے کہا کہ ملزمان نے میرے بھائی کو اغوا کر کے اور میرے اوپر اسلحہ تان کے اور تشدد کر کے سخت زیادتی کی ہے دعویدار ہوں کہ ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے-

    قوانین کی خلاف ورزی،سعودی عرب میں 15 ہزار500 سے زائد افراد گرفتار

    بعد ازاں پولیس نے ندیم عرف نانی والا کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مغوی احمد کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

    ندیم نانی والا ایک مشہور ٹک ٹاک اسٹار ہیں ان کی مشہوری میں آئی فون کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ مطلب یہ کہ انہوں نے فری میں آئی فون دے دے کر لوگوں میں اپنا نام کمایا ہے ٹک ٹاکر آئے دن نئے تنازعات میں گھرے رہتے ہیں-

    ڈیرہ غازی خان شہر میں غنڈہ راج،اسلحہ کے زور پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے سامنے مین روڈ بند،گرفتار کئے…

    ندیم مبارک کا نام ندیم نانی والا کیسے پڑا؟

    ندیم نانی والا نے نجی ٹی وی کےپروگرام میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آج سے دو سال قبل مجھے ٹک ٹاک سے متعلق کوئی آئیڈیا نہیں تھا، سن 2018 میں یوکے سے لاہور آیا، ایک روز اپنی نانی کے ساتھ پیزا کھانے گیا تھا، واپسی میں نانی کے ساتھ تفریح کے طور پر ایک ویڈیو بنائی، جسے میں نے ایک سال بعد اپ لوڈ کیا-

    ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے ایک روز بعد میری حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ اس ویڈیو پر 50 ہزار لائکس آچکے تھے، بس اسی دن سے طے کرلیا کہ ٹک تاک اسٹار بنوں، دراصل نانی میری شہرت کی وجہ بنی اسی لئے اپنے نام کے ساتھ نانی والا کا اضافہ کیا۔

    کندھ کوٹ۔سیلاب متاثرین کاانتظامیہ اورمنتخب نمائندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ندیم نانی والا کا کہنا تھا کہ نانی کو آج بھی نہیں پتہ کہ ٹک ٹاک کیا ہے؟، میرے ساتھ بنائی گئی ویڈیو میں ان کا طرز عمل حقیقی ہوتا تھا ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جب بہت زیادہ مشہور ہوا تو دیگر ٹک ٹاکرز کو مقابلے کا چیلنج دینے لگامیری کوشش رہی کہ نئے ابھرتے ہوئے نوجوان کو سپورٹ کروں میرا فنکار بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، صرف ٹک ٹاک اور یو ٹیوب پر کامیڈی کرنا چاہتا ہوں۔

  • فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی،خاتون ٹک ٹاکر مشکل میں پھنس گئی

    فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی،خاتون ٹک ٹاکر مشکل میں پھنس گئی

    فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی،خاتون ٹک ٹاکر مشکل میں پھنس گئی

    اسلام آباد فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی کرنے پر خاتون کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر کا اندراج کر لیا گیا

    محسن اسحاق، امام مسجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی، ایک خاتون ننگے سر، انتہائی غیر مناسب انداز میں مسجد کے اندر ویڈیو بنا رہی ہے اور مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی،نوجوان نسل ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے اپنے نظریات کو بھولتی جا رہی ہے ،مذہبی روایات کو پامال کرنا وطیرہ بن چکا ہے، خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

    واضح رہے کہ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،جس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے احتجاج کیا تھا اور مسجد کے تقدس کی پامالی پر خاتون کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کی ایک بڑی تعداد فیصل مسجد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس کی صفائی ستھرائی اور اس کے گردونواح میں پرچی مافیا کے روپ میں موجود ہے اکثر فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی کی جاتی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور ان کے ملازمین ہر جگہ صرف اپنے مفاد کی خاطر خاموش دکھائی دیتے ہیں

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

  • جنت مرزا کے منگیتر کو جلدی ہے شادی کی لیکن ٹک ٹاکر کیا چاہتی ہیں؟

    جنت مرزا کے منگیتر کو جلدی ہے شادی کی لیکن ٹک ٹاکر کیا چاہتی ہیں؟

    ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا کہتی ہیں کہ میرے منگیتر کی خواہش ہے کہ ہم دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں اور یہ خواہش صرف ان کی نہیں‌ ہے بلکہ میری بھی ہے میں بھی چاہتی ہوں کہ میں بہت جلد شادی کرکے اپنا گھر بسا لوں. جنت مرزا نے کہا کہ میرا رشتہ پکا ہو چکا ہے اور ہم بہت جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں. جنت مرزا نے کہا کہ میں نے پنجابی فلم میں کام تو کر لیا ہے لیکن اب میری خواہش ہے کہ میں اردو فلموں اور ڈراموں میں کام کروں. جنت نے کہا کہ مجھے کام کی آفرز کافی آتی رہتی ہیں لیکن میں سوچ سمجھ کر کسی بھی پراجیکٹ کے لئے ہاں کروں گی. ایک سوال کے جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ میں مغرور ہوں میں بالکل

    بھی مغرور نہیں‌ ہوں میں اپنے مداحوں کے ساتھ بہت عاجزی سے ملتی ہوں. یاد رہے کہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی لڑکی ہیں. انہوں نے سید نور کی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں کام بھی کیا. ان پرستار ان کو اداکاری کے مزید پراجیکٹس میں دیکھنا چاہتے ہیں. جنت اکثر سوشل میڈیا پر اپنی وڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں.

  • ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ٹویٹر پر اینٹری

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ٹویٹر پر اینٹری

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی ہیں. انہوں نے اپنا ٹویٹر اکائونٹ رواں برس جنوری میں‌بنایا تھا لیکن ایکٹیو نہیں تھا لیکن اب دانیہ شاہ نے اپنا ٹویٹر اکائونٹ جو کہ دانیہ ملک کے نام سے بنا رکھا ہے اسکو ایکٹیو کر لیا ہے. دانیہ شاہ نے اکائونٹ کی بائیو میں لکھا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور توبہ کرو. اس کے علاوہ انہوں نے اکائونٹ پر جو پروفائل پکچر لگائی ہے اس میں وہ عامر لیاقت حسین کے ساتھ ہیں. دانیہ شاہ نے ٹویٹر پر اپنا اکائونٹ ایکٹیو کرنے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے انسٹاگرام کی سٹوری میں شئیر کی. یاد رہے کہ دانیہ شاہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ ہیں انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت

    حیسن کی زندگی میں ہی ان سے علیحدگی کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا تھا اور ان کے درمیان کسی قسم کی صلح صفائی نہیں ہوئی تھی. دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حیسن کی کچھ پرائیویٹ وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر دیں تھیں جس کے بعد وہ آخری دنوں میں اپنے گھر سے باہر نہیں نکلتے تھے اور نہ ہی کسی سے ملتے تھے. عامر لیاقت حسین کی بیوی اور بیٹی نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں دانیہ شاہ کے خلاف درخواست دے رکھی ہے.لوگوں‌کی ایک بڑی تعداد کا یہی مطالبہ ہے کہ ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا جائے کیونکہ اسکی وجہ سے عامر لیاقت نہایت ہی مایوس کن حالات میں دنیا سے گئے .

  • ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ڈولی نے ایک تقریب میں شرکت کی، جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈولی کے ساتھ پولیس کی وردی میں ملبوس محافظ بھی ہیں، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ڈولی کو سیکورٹی کی فراہمی کے حوالہ سے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ ڈولی کے ہمراہ پولیس اہلکار نہیں تھے بلکہ کچھ لوگوں کو پولیس وردی پہنا کر صرف دکھایا گیا ہے، جس پر پولیس حرکت میں آ گئی اور تھانہ باغبانپورہ نے مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ میں لکھا گیا ہے کہ جعلی پولیس اہلکاروں نے ڈولی کو پروٹوکول دیا. راشد نذیر ایک پولیس اہلکار ہے وہ ڈولی کے ساتھ ویڈیو بھی بنواتا رہا، باقی سب وردیوں میں عام شہری تھے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    اس سے قبل پولیس نے مارگلہ ہلز پر آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے پر بھی ٹک ٹاکر ڈولی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون ٹک ٹاکر کی ضمانت منظور کرلی تھی

    قبل ازیں مارگلہ ہلز پر آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا ،درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہے خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی تھی، مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی کے متعددواقعات ہوئے ہیں،آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ،

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

  • جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون ٹک ٹاکر کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کوئی شواہد موجود ہیں کہ آگ خاتون نے لگائی؟ آگ لگانے سے درختوں کا کتنی مالیت کا نقصان ہوا؟ پولیس نے عدالت میں جواب دیا کہ تخمینہ لگانا ہے کہ کتنا نقصان ہوا، خاتون کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنا دیا

    قبل ازیں مارگلہ ہلز پر آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا ،درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہے خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی تھی، مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی کے متعددواقعات ہوئے ہیں،آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ،

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ اور اس کے پاس ماڈل کو فوٹو شوٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے

    سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے اجازت کیسے دی؟اگر نہیں دی تو کہاں سو رہے تھے؟ اگر آگ پھیل جاتی تو نقصان کا ذمہ دار کون ہوتا؟ متعلقہ افسران اور اس خاتون ڈولی کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے-

    ایک صارف نے کہا کہ اس خاتون کا نام ڈولی ہے، یہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں پہلے مین بلیوارڈ پر میک اپ سیلون چلاتی تھی اور تب اس کے پاس جدید ماڈل کی مرسڈیز ہوتی تھی، اس کےبعد انہوں نے ایم ایم عالم کے عقب میں اپنا پارلر شفٹ کیا۔ بہت اوپر تعلقات کے باوجود وجہ شہرت ٹک ٹاکر ہونا ہے۔

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

  • جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی ملزمہ کی ضمانت خارج

    جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی ملزمہ کی ضمانت خارج

    جنگل میں آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی ملزمہ کی ضمانت خارج کر دی گئی

    سیشن کورٹ اسلام آبادنے عدم پیشی پر درخواست ضمانت مسترد کی ،جج نے ملزمہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزمہ کدھر ہے، وکیل نے کہا کہ ملزمہ ادھر ہی ہے، ہم نے کیس دوسری عدالت منتقلی کی درخواست دی ،عدالت نے ہدایت کی کہ ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا جائے، وکیل ملزمہ نے کہا کہ مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ یہ عدالت سن ہی نہیں سکتی

    واضح رہے کہ جنگ میں آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا ،درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہے خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی تھی، مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی کے متعددواقعات ہوئے ہیں،آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ،

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ اور اس کے پاس ماڈل کو فوٹو شوٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے

    سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے اجازت کیسے دی؟اگر نہیں دی تو کہاں سو رہے تھے؟ اگر آگ پھیل جاتی تو نقصان کا ذمہ دار کون ہوتا؟ متعلقہ افسران اور اس خاتون ڈولی کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے-

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    مارگلہ ہلز پرآگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج

  • مارگلہ ہلز پرآگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج

    مارگلہ ہلز پرآگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج

    مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

    گرفتار افراد میں پروڈیوسر، کیمرہ مین اور ویڈیو ایڈیٹر شامل ہیں تینوں افراد کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا ،ملزمان کی نشاندہی پر خاتون ٹک ٹاکر کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم لاہور روانہ ہو گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جلد خاتون ٹک ٹاکرکو بھی گرفتار کرلیا جائے گا،

    قبل ازیں مارگلہ ہلز پر آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ تھانہ کوہسار میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ماحولیات سی ڈی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا ،درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو گردش کررہی ہے خاتون جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو شوٹ کروارہی تھی، مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے جہاں آتشزدگی کے متعددواقعات ہوئے ہیں،آگ سے چرند پرند پودوں اور درختوں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ،

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ اور اس کے پاس ماڈل کو فوٹو شوٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے

    سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے اجازت کیسے دی؟اگر نہیں دی تو کہاں سو رہے تھے؟ اگر آگ پھیل جاتی تو نقصان کا ذمہ دار کون ہوتا؟ متعلقہ افسران اور اس خاتون ڈولی کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیئے-

    ایک صارف نے کہا کہ اس خاتون کا نام ڈولی ہے، یہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں پہلے مین بلیوارڈ پر میک اپ سیلون چلاتی تھی اور تب اس کے پاس جدید ماڈل کی مرسڈیز ہوتی تھی، اس کےبعد انہوں نے ایم ایم عالم کے عقب میں اپنا پارلر شفٹ کیا۔ بہت اوپر تعلقات کے باوجود وجہ شہرت ٹک ٹاکر ہونا ہے۔

    قبل ازیں ایبٹ آباد میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا تھا،محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف ایبٹ آباد ریجن نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر جنگل کو آگ لگانے والے ٹک ٹاکر کے خلاف درخواست دی تھی، نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد محکمہ حرکت میں آیا اور مقدمہ درج کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی