Baaghi TV

Tag: ٹک ٹاکر

  • ترکی میں موجود ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طبیعت ناساز

    ترکی میں موجود ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طبیعت ناساز

    ترکی میں موجود معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی طبیعت کی اطلاع دی تاہم ٹک ٹاکر نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کیا ہوا ہے اور وہ کس بیماری میں مبتلا ہیں-

    ویڈٰیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں حریم شاہ

    حریم شاہ نے اپنی ویڈیو میں پشاور دھماکے سمیت فرقہ واریت پر بات کی جب کہ ٹک ٹاکر نے فرقہ واریت پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان دنوں فرقہ واریت میں تقسیم ہوئے لوگوں کی ویڈیوز زیرگردش ہیں جنہیں دیکھ کر خود کو کہنے سے نہیں روک پائی کیوںکہ ایسے لوگ جو خود کو درست اور دوسروں کو غلط قرار دیں انہیں ضرور ان کی اوقات یاد دلانی چاہیے۔

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں حریم شاہ کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی جس میں ان کے وکیل نے عدالت میں ان کی رپورٹ پیش کی تھی جو ترک میں زبان تھی ٹک ٹاکر کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے مؤکلہ ترکی میں بیمار ہیں –

    جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ انہیں کیا بیمار ی لاحق ہے اور کس چیز کا علاج کرارہی ہیں؟ اس پر حریم کے وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ ترکی میں لیو اسکوپی کا علاج کرارہی ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    حریم شاہ اپنے تعلقات بارے پھر بول اٹھی

  • ٹک ٹاکرنبیل عرف بھولا کیخلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج

    ٹک ٹاکرنبیل عرف بھولا کیخلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج

    لاہور: معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہوا ہے۔

     

     

     

    ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے شہرت رکھنے والے نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف شائستہ طالب نامی خاتون نے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا

    مدعیہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرا نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ سے ٹیلی فونک رابطہ تھا، ملزم نے گزشتہ روز مجھے نجی ہوٹل بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے منہ بند نہ کرنے پر انہیں سنگین نتائج اور تصاویر و ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    مقدمے میں مدعیہ کا کہنا ہے کہ نبیل اکرم عرف بھولاریکارڈ سے ایک سال سے تعلق تھا،شائستہ طالب کہتی ہیں کہ وہ نبیل سے ہوٹل کےکمرے کے اندر جان چھڑانے کی بڑی کوشش کرتی رہیں لیکن نبیل نے اس سے زبردستی کرکے اس کی عزت تار تار کردی ہے ،

    ہلٹن ہوٹل گلبرگ میں مشہور ٹک ٹوکر بھولا ریکارڈ کی جانب سے لڑکی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے نوٹس لے لیا،چیرپرسن نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،چیئرپرسن کے نوٹس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر کے مشہور ٹک ٹوکر ملزم بھولا ریکارڈ کو گرفتار کرلیا ، چیئرپرسن نے سی سی پی او لاہور کو دوران تفتیش انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے اور متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی پولیس نے مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل بھجوا دیا وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر چیرپرسن کا متاثرہ لڑکی کے گھر والوں سے رابطہ انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی

  • بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی،حریم شاہ دھمکیوں پر اترآئیں

    بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی،حریم شاہ دھمکیوں پر اترآئیں

    ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے شوہر بلال کے حمایت میں میدان میں آ گئیں ہیں اور دھمکی دی ہے کہ بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھیں کہ حریم شاہ کے مبینہ شوہر بلال شاہ کو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سندھ پولیس سے یکم اکتوبر 2021 کو برطرف کیا گیا تھا حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے خلاف اسپشل برانچ نے خفیہ رپورٹ میں بھتہ جمع کرنے ، منشیات فروشی ، مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔

    حریم شاہ کا شوہرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کا برطرف سپاہی نکلا

    بلال شاہ ڈیفنس فیز 6 مسلم کمرشل اور خیابان بخاری میں شام کے اوقات سیاہ ویگیو گاڑی میں مختلف ہوٹلوں میں ہوتا تھا اسپشل برانچ رپورٹ کے مطابق حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے موبائل فون کی لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ وہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔

    حریم شاہ نے اپنے حرم میں آنے والوں پربجلی گرادی:ایسی دھمکی دی کہ سب دیکھتے ہی رہ…

    ایس ایس پی عرفان زمان 21 ستمبر 2021 کو اسپشل برانچ کی رپورٹ پر ایس ایس پی ہیڈکواٹر ساؤتھ عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی، ایس ایس پی ہیڈکواٹر کی جانب سے بلال شاہ کو 3 شوکاز نوٹس بھیجے گئے لیکن اس نے کسی کا جواب نہیں دیا جس پر اسے ملازمت سے برطرف کیا گیا ۔

    حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا

    کہا گیا تھا کہ بلال شاہ قیوم آباد کی کچی آبادی کا رہائشی ہے کچھ ماہ قبل ہی ڈیفنس میں رہائش اختیار کی ۔ بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلاول ہاؤس میں رہا جس پر اس نے اپنی تصاویر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنوائیں ۔ سپاہی بلال شاہ کے پاس ویگیو کہاں سے آئی ، اتنی مہنگی گھڑی اور شاہانہ اخراجات پر پولیس افسران حیران ہوگئے-

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے ،حریم شاہ

    تاہم اب ان خبروں پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ردعمل دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ سچے ہیں، کھوٹے نہیں ہیں جو جھک جائیں گے ، میرے شوہر پر میری وجہ سے بے بنیاد الزام عائد کئے گئے ہیں، بلال شریف آدمی ہیں اور اپنا کاروبار چلاتے ہیں ، بلال شاہ کا کسی بھی بھتہ خوری یا مساج سینٹر سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ سب مجھے تنگ کرنے کیلئے حرکات کی گئیں ہیں ۔

    حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت

    حریم شاہ کا کہناتھا کہ مجھ سے جو بھی ٹکرائے گا وہ منہ کی کھائے گا بے بنیاد الزامات سے میرے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے میری جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حامی تھی، تاہم تبدیلی سے مایوس ہوئی۔

    حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہمیں پاک فوج، آئی ایس آئی اور عدالتوں سے اپیل کرتی ہوں کہ ایف آئی اے اور دوسرے سولین اداروں کی حرکات کا نوٹس لیں ، میرے خلا ف چلائے جانے والی مہم کو روکیں اور ہماے ملک کے نام کو بدنام ہونے سے بچائیں-

  • مینار پاکستان لڑکی سے دست درازی کیس،ریمبو کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    مینار پاکستان لڑکی سے دست درازی کیس،ریمبو کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    مینار پاکستان لڑکی سے دست درازی کیس،ریمبو کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں کرنے کے کیس میں عائشہ اکرم کے پرانے دوست ریمبو کی درخواست ضمانت عدالت نے منظور کر لی ہے

    ریمبو کی درخواست ضمانت عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے، لاہو رہائیکورٹ نے مچلکے جمع ہونے پر ریمبو کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے

    درخواست گزار نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایا کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے آج تک جتنے ملزمان کی شناخت پریڈ کی ان میں ریمبو شامل رہا عائشہ اکرم نے ریمبو سمیت دیگر پر زیادتی کا الزام لگایا عائشہ اکرم اپنے دیے ہوئے بیان سے مکر رہی ہے سپریم کورٹ کی جانب اشٹام پر جھوٹی گواہی دینے والے کے خلاف کارروائی کا حکم ہے عائشہ اکرم کا الزام بے بنیاد ہے اور وہ ملزم سے 10 لاکھ مانگ رہی ہے ، عدالت ضمانت پر رہا کرے

    عائشہ اکرم کی جانب سے الزام عائد کیا گیاتھا کہ ریمبو نے ڈیڑھ سال قبل میرے موبائل سے ذاتی نوعیت کی ویڈیو حاصل کر لی تھی جس کی بنیاد پر وہ مجھے بلیک میل کرتا رہا اور مجھ سے دس لاکھ روپے لے چکا تھا جبکہ وہ میری آدھی تنخواہ بھی لیتا رہا ۔ عائشہ نے الزام عائد کیا کہ ریمبو نے بلیک میل کرتے ہوئے مزید نازیبا ویڈیوز بھی اس کے ساتھ بنائیں ۔عائشہ اکرم کے الزاما ت کے بعد پولیس کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ریمبو کو گرفتار کر لیا اس معاملے پر اب ریمبو کا موقف بھی سامنے آ یا ہے جس میں اس نے تہلکہ خیز انکشاف کئے ہیں ،ریبموکا کہنا ہے کہ اس کی اور عائشہ کی منظر عام پر آنی والی ویڈیو اور تصاویر ایک سال پرانی ہے، نازیبا ویڈیوز میں لڑکی کی رضا مندی کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ روپے لینے کا کہا تھا، میں نے عائشہ سے کہا کہ پیسوں کے پیچھے نہ بھاگو اپنے کیس کے پیچھے بھاگو، عائشہ نے مجھے بلیک میل کیا اور کہا کہ اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی اس نے راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کروادی۔ عائشہ نے نجانے کیوں مجھے میڈیا پر بھائی بنایا، مجھے نہیں پتہ کہ گھبرا کر مجھے بھائی بولا، میرے اوپر جھوٹا الزام لگایا گیا، جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد عائشہ نے مجھے جیل کی ہوا کھانے کی دھمکی دی تھی اور پھر پرچہ کروا دیا

    ریمبو اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے، عائشہ اکرم کی جانب سے پولیس کو بیان کے بعد پولیس نے ریمبو کو گرفتار کیا تھا ریمبو کی والدہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر سہیل (ریمبو) کے 3 بچے ہیں بیوی ہے مگر وہ جب گھر آتا تھا تو عائشہ اسے فون کر کے واپس بلا لیتی تھی دونوں اکٹھے کھاتے پیتے گھومتے اور ویڈیوز بناتے تھے۔ یہ دونوں ویڈیو بنانے مری اور اران کاغان بھی گئے تھے ان کے بیٹے کو عائشہ کی طرف سے دھمکیاں دی جاتی تھیں کہ اگر اس نے کسی اور لڑکی کے ساتھ ویڈیو بنائی تو وہ اسے جیل کی ہوا کھلائے گی۔یہی وجہ ہے کہ اب اس نے ان کے بیٹے کو جیل بھجوا دیا ہے۔ عائشہ ریمبو کے ساتھ مری گئی تھی اور واپسی پر ایک رات اس نے ان کے گھر بھی قیام کیا تھا

    عامر سہیل عرف ریمبو کے والد نے کہا کہ وہ دل کے مریض ہیں جب ان کے بیٹے کو گرفتار کیا گیا اس سے قبل وہ گھر تھا عائشہ اور ان کے بیٹے کی فون پر لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد ریمبو لاہور گیا اس نے گھر بتایا کہ ملزموں کو شناخت کرنے کیلئے پولیس نے بلایا ہے مگر وہاں پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے وہ ابھی تک ریمبو کی گرفتار کے بعد سے ملاقات کرنے نہیں گئے انہیں گرفتاری سے متعلق بھی ٹی وی پر خبریں سننے کے بعد پتا چلا تھا عائشہ نے ان کے بیٹے کو پھنسا دیا ہے ہم ڈرتے اس کے پیچھے نہیں جاتے کہ کہیں ہم بھی نہ پکڑ میں آ جائیں ریمبو کے والد نے بتایا کہ اس کے چھوٹے چھوٹے بچے اپنے باپ کا پوچھتے ہیں تو انہیں بھی جھوٹا دلاسہ دیتا ہوں کہ ان کا باپ کل آ جائے گا۔

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ

    پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

    مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے

    کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے

    واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

     

  • حریم شاہ کو کیسے حاصل کیا:خاوند نے ساری کہانی سنادی

    حریم شاہ کو کیسے حاصل کیا:خاوند نے ساری کہانی سنادی

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے والدین کی دعاؤں کے صلے میں انہیں حریم شاہ جیسی بیوی ملی۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی سیاست اور میڈیا میں ہلچل مچانے والی پاکستان کی متنازع ترین ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پہلی بار اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ انٹرویو دیا ہے جس میں دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں کُھل کر بات کی-

    حریم شاہ کے شوہر رہتے تو کراچی میں ہیں لیکن ان کا تعلق مانسہرہ سے ہے حریم اور بلال شاہ کی ملاقات کیسے ہوئی اور شادی پسند کی تھی یا والدین کی؟ اس سوال کے جواب میں بلال نے کہا ہماری لو پلس ارینج میرج ہے۔

    ویڈیو وائرل ہونے پرصبور علی سوشل میڈیا صارفین پر بھڑک اٹھیں

    حریم شاہ نے اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ ہماری شادی کو کئی ماہ ہوچکے ہیں لیکن شادی سے پہلے ہماری نہ زیادہ ملاقاتیں ہوئی تھیں اور نہ ہی فون پر بات ہوتی تھی بس جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہمیں لگا کہ ہم دونوں کو شادی کرلینی چاہئے بلال سے شادی کرنے پر میرے گھر والے بھی خوش تھے اور ان کی رضامندی شامل تھی لہذا میں نے اپنی فیملی کی وجہ سے انہیں قبول کیا اور ہماری شادی ہوئی۔

    حریم شاہ کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی تھی حریم نے بتایا کہ میں شادی بہت سکون اور خاموشی سے کرنا چاہتی تھی، دکھاوا کرنا نہیں چاہتی تھی، لوگ شادیوں میں دکھاوا کرتے ہیں اسراف کرتے ہیں میں یہ سب نہیں چاہتی تھی-

    حریم شاہ نے اپنے شوہر کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اچھے، کیوٹ، معصوم، اپنے کام سے کام رکھنے والے سنجیدہ شخص ہیں حریم نے کہا مجھے منشیات لینے والے، اسموکنگ کرنے والے لڑکے نہیں پسند تھے اور بلال نہ اسموک کرتے ہیں، نہ نشہ کرتے ہیں، نہ کسی کی غیبت کرتے ہیں، نہ فضول بولتے ہیں حریم شاہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی شخصیت میں کوئی خامی نہیں۔

    عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

    انٹرویو میں حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے کہا میں خدا کا شکر اداکرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت اچھا جیون ساتھی دیا۔ حریم اچھے کردار کی، خیال رکھنے والی مخلص لڑکی ہے یہ صرف میرے ماں باپ کی دعاؤں کا صلہ ہے کہ مجھے اتنا چھا جیون ساتھی دیا میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرادا کرتا ہوں۔

    انٹرویو کے دوران بلال شاہ نے بتایا کہ انہوں نے حریم شاہ کو ہر چیز کی آزادی دی ہوئی ہے اور ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی حریم شاہ نے آج تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے مجھے سر جھکانا پڑے جس دن سے میں نے حریم سے شادی کی ہے اس دن سے لےکر آج تک انہوں نے کہیں میری نظریں جھکنے نہیں دیں تاہم انہوں نے کہا کہ حریم بہت بیوقوف ہیں بہت جلد ہر کسی پر بھروسہ کرلیتی ہیں، لہذا میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ فوراً ہر کسی پر بھروسہ نہیں کرتے۔

    بلال شاہ نے کہا کہ انہیں دو بچے پسند ہیں جب کہ حریم کا کہنا ہے کہ انہیں بچے بہت سارے پسند ہیں وہ اپنے بچوں کے اسلامی نام رکھیں گی۔

    لعنت ہو ایسی حکومت پر، جلد ان کے برے دن آنے والے ہیں،جیا بچن کی بی جے پی پر کڑی…

    میزبان نے حریم شاہ سے پوچھا چند ماہ پہلے آپ نے کہا تھا کہ آپ کی شادی رکن سندھ اسمبلی سے ہوئی ہے اور وہ سیاستدان ہیں؟ اس سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا بلال شاہ کا تعلق بھی سیاست سے بہت گہرا ہے اور اس وقت جو میں نے کہا تھا کہ میرے شوہر وزیر ہیں تو وہ میں نے صرف لوگوں کو چھیڑنے اور شغل میلہ لگانے کے لیے کہا تھا-

  • ویڈٰیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں   حریم شاہ

    ویڈٰیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں حریم شاہ

    معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ بہت نڈر ہیں، کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی کسی کو خود پر مسلط ہونے دیتی ہیں-

    باغی ٹی وی :حریم شاہ میزبان تابش ہاشمی کے آن لائن شو ’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی سیاست، سیاستدانوں سمیت کئی موضوعات پر دلچسپ باتیں کیں۔

    حریم شاہ نے بتایا کہ وہ بہت نڈر ہیں، کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی کسی کو خود پر مسلط ہونے دیتی ہیں حریم شاہ نے ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہلی تنخواہ کے بارے میں بتایا کہ انہیں ایک کمپنی نے برانڈ ایمبیسیڈر بنایا تھا اور ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی۔

    حریم شاہ نے شو کے دوران شیخ رشید کو کال کی اور بتایا کہ وہ ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ ان کا فون اٹھاتے ہیں تابش ہاشمی ویڈیو میں حریم شاہ سے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ اگر آپ ابھی شیخ رشید کو فون کریں تو وہ اٹھالیں گے؟ تابش ہاشمی کی اس بات پر حریم شاہ نے کہا کوشش کرکے دیکھ لیتے ہیں۔

    شیخ رشید نے دوران شو حریم شاہ کو جھاڑ پلا دی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اس کے بعد حریم شاہ شیخ رشید کو اپنے موبائل سے فون کرتی ہیں اور اپنا فون تابش ہاشمی کو دکھاتی ہیں جس پر تابش کہتے ہیں آپ نے شیخ رشید کا نمبر ’’شیخو‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہے اور میزبان کی اس بات پر حریم شاہ ہنس پڑتی ہیں۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے کیوں فون کیا ہے جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں، لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کتے ہیں ’’بکواس بند کریں‘‘۔

    شیخ رشید کےجھاڑ پلانے پر حریم شاہ، تابش ہاشمی اور شو میں موجود شائقین سب ہنس پڑتے ہیں شو میں حریم شاہ مزید کہتی ہیں کہ مجھے بہت ساری ایسی چیزیں معلوم ہیں جو شاید آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی بعد ازاں شو میں حریم شاہ نے مفتی قوی کو بھی فون کیا لیکن انہوں نے بات نہیں کی۔

    اکشے کمار کی فلم میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر مہوش حیات برہم

    میزبان تابش ہاشمی نے حریم شاہ سے ان کی وزرا اور منسٹرز تک رسائی کے حوالے سے پوچھا تو حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید سے ملاقات ان کی ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی اور شیخ صاحب نے خود حریم شاہ کو اپنا نمبر دیا تھا جب کہ باقی وزرا کے نمبرز انہوں نے ایک ہیکرز سے نکلوائے تھے۔

    حریم شاہ نے سیاستدانوں کو ٹھرکی بھی قرار دیا اور کہا کہ پبلک فگرز میں جتنے سیاستدان ٹھرکی ہوتے ہیں اور کوئی نہیں ہوتا یہ لوگ بڑے بڑے عہدوں پر تو بیٹھ گئے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم کہ اپنی پوزیشن کا صحیح استعمال کس طرح کرنا ہے حالانکہ دیگر مشہور شخصیات جیسے فنکار اور میزبان وغیرہ انہیں پھر بھی اپنی عزت نفس کا خیال ہوتا ہے۔

    حریم شاہ نے شو میں سینئر صحافیوں اور اینکرز کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ریٹنگ کے چکر میں اپنے شوز میں بے بنیاد، غیر مصدقہ اور جھوٹی باتیں کرتے ہیں۔

    حریم شاہ نے بتایا کہ اگر انہیں کبھی مستقبل میں کوئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا موقع ملے تو وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی اور انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی وجہ بلاول کو قرار دیا۔

    میزبان تابش ہاشمی نے حریم شاہ سے پوچھا اگر کوئی ایسی ویڈیو آپ کی لیک ہوجائے جو آپ نہیں چاہتیں کہ دوسروں کے سامنے آئے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا۔ حریم شاہ نے کہا ایسا کچھ کرو ہی نہیں کہ آپ کو ویڈیو لیک ہونے کا ڈر ہو۔

    حریم شاہ نے کہا اللہ سے ڈرو لوگوں کے آگے جھوٹی عزت کا لبادہ نہ اوڑھو اسلئے اگر کبھی میری کوئی ویڈیو لیک ہوئی تو میں کہوں گی انجوائے کرو۔

    اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کا تھانے پر دھاوا،ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئیں

  • معروف ٹک ٹاکرز کے قتل کا معاملہ: حقائق سامنے آگئے-

    معروف ٹک ٹاکرز کے قتل کا معاملہ: حقائق سامنے آگئے-

    کراچی کے علاقے انکل سریا اسپتال کے سامنے نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار (نمبر AEN-548) پرفائرنگ کرکے لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکرزکو قتل کردیا۔

    مقتولہ خاتون کی شناخت معروف ٹک ٹاکر32 سالہ مسکان شیخ کے نام سے کی گئی۔ مقتولہ لانڈھی کی رہائشی تھی۔ زخمیوں کی شناخت ان کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ سے 29 سالہ صدام حسین ولد عبد اللہ جان غمگین ، 24 سالہ سید ریحان شاہ ولد سید نصیر حسین شاہ اور 25 سالہ عامر خان ولد آصف خان کے نام سے کی گئی۔ زخمی ہونے والے دیگر3 افراد صدام حسین، عامرخان اورسید ریحان شاہ بھی وقفے وقفے سے سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ مقتول صدام حسین مکان نمبر KE-9516 بلاک ڈی محلہ گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی اور مشہور ٹک ٹاکرز تھا۔

    مقتول عامرخان مکان نمبر 45-1 محلہ بوری بنگلہ پٹیل پاڑہ کا رہائشی تھا جبکہ مقتول سید ریحان شاہ محلہ توحید نگر گلشن غازی کالونی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا ۔ مقتول صدام اور ریحان پولیس قومی رضا کار تھے۔

    عینی شاہدین کے مطابق مزکورہ چاروں افراد کار میں جا رہے تھے کہ تعاقب میں آنے والے رکشے میں سوار افراد نے انکل سریا اسپتال کے قریب ہنڈا سٹی کارپرعقب سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون کو گولی لگی اور کار کے اسپتال کے گیٹ کے سامنے رکتے ہی مسلحہ ملزمان نے رکشا سے اترکرکارکو گھیرے میں لے کر اس میں سوار افراد کو نیچے اتار کر گولیاں مار دیں اوررکشا سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول حاصل کر کے فارنزک لیبارٹری بھیج دیے، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔