Baaghi TV

Tag: ٹک ٹاک

  • تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سکول بند

    تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سکول بند

    تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سکول بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد سکول بند کر دیئے گئے

    آج عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ملی تھی، اس دھمکی کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، خبر رساں ادارے کے مطابق سکولوں پر فائرنگ اور بم سے اڑانے کی دھمکی ٹک ٹاک پر دی گئی ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا گیا کہ جس جس کو اپنی جان پیاری ہے وہ جمعہ کو سکول نہ جائے،

    تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، امریکی ریاست کیلفورنیا، منی سوٹا، میسوری سمیت دیگر کئی ریاستوں میں تعلیمی ادارے آج جمعہ کو بند رہیں گے، سیکورٹی اداروں کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف بھی سیکورٹی سخت کی گئی ہے اور ہر آنے جانے والے پر نظر رکھی جا رہی ہے، اضافی مسلح اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں

    دوسری جانب ٹک ٹاک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دھمکی آمیز ویڈیو پر ٹک ٹک سیکورٹی اداروں کو مدد فراہم کرے گا، ہم اس دھمکی کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں

    پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

    اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

    چینی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

     

  • مزاق سب سے ہوسکتا ہے مگرعمران خان سے نہیں وہ میرے لیے انتہائی محترم ہیں:حریم شاہ نے یہ کیوں کہا؟

    مزاق سب سے ہوسکتا ہے مگرعمران خان سے نہیں وہ میرے لیے انتہائی محترم ہیں:حریم شاہ نے یہ کیوں کہا؟

    اسلام آباد :مزاق سب سے ہوسکتا ہے مگرعمران خان سے نہیں وہ میرے لیے انتہائی محترم ہیں:حریم شاہ نے یہ کیوں کہا؟،اطلاعات کےمطابق نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی سے متعلق بڑی بات کی ہے۔

    حریم شاہ نے کچھ دن قبل ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی پسندیدہ سیلفی کون سی ہے جس پر حریم نے جواب دیا کہ عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی میری پسندیدہ ہے۔

    حریم شاہ نے کہا کہ مزاق اکثرہوجاتا ہے مگرعمران خان سے میں‌ اس قسم کو رویہ اختیار نہیں کرسکتی ، وہ میرے لیے بہت محترم ہیں‌

    حریم شاہ نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف سے منسلک ہوں، ہم عمران خان سے ملنے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ گئے تھے۔

    حریم کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے لیے قابلِ احترام ہیں، ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لینے پر لوگوں نے بہت باتیں بنائی تھیں۔

    اس کے علاوہ حریم شاہ نے پروگرام کے دوران کھانا خود گرم کرو کے نعرے پر کہا کہ یہ عورت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شوہر کی خدمت کرے، اگر آپ اپنے شوہر کو کھانا نہیں دے سکتیں یا شوہر کے کپڑے نہیں دھو سکتیں تو شادی ہرگز نہ کریں۔

    حریم شاہ نے مزید کہا کہ عورت کو کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے یا اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرنے سے نہیں روکنا چاہیے۔

     

  • آئی ٹی ڈپلومیسی سے آپکے موبائل کی جاسوسی تک از طہ منیب

    آئی ٹی ڈپلومیسی سے آپکے موبائل کی جاسوسی تک از طہ منیب

    ہم خود اجازت دیتے ہیں جب بھی ہم کوئی ایپ انسٹال کرتے ہیں، اگر ہم اسکی اجازت نا دیں تو ہم اس ایپ سے درست فائدہ ہی نہیں اٹھا سکتے ، جیسا کہ گیلری، آڈیو، کیمرہ تک ایکسس اور اس سے وہ ہمارا سب کہا ، دیکھا، بولا سنتے ریکارڈ کرتے اور اسکے مطابق اسکی بنیاد پر ہمیں گائیڈ یا ڈکٹیٹ کرتے ہیں۔ مزید جب بھی کسی ایپ کو انسٹال کرنا ہوتا ہے تو وہ ایک صفحہ سامنے لاتے ہیں جس پر انکی جانب سے اصول و ضوابط لکھے ہوتے ہیں جسے ٹک کیے بغیر آپ آگے بڑھ ہی نہیں سکتے اور جسے ہم ہمیشہ آنکھیں بند کر کے جلدی میں اسے پڑھے بغیر ہی ٹک کر کے انسٹال کے بٹن پر کلک کر کے ہی دم لیتے ہیں، اگر اسے ہم پڑھ لیں تب شروع میں ہی ہم محتاط ہو جائیں یا شاید باز آجائیں لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے مزاج میں شامل نہیں ہے۔

    یہ ٹیکنالوجی میں خود مختار ممالک کا باقیماندہ دنیا پر اسی طرح کا استحصال ہے جیسا کہ وہ کمزور معیشتوں سے تعاون کے نام پر قرضوں کے بعد انکی خودمختاری گروی رکھوا لیتے ہیں اور داخلی خارجی معاملات پر کنٹرول کر لیتے ہیں۔

    بالکل اسی طرز پر انہیں بڑے ممالک کی ٹیکنالوجی میں برتری نے خطرناک حد تک دنیا کے ہر شخص کا ہر طرح کا بائیو ڈیٹا انکی گود میں ڈال دیا ہے جس سے اس شخص کو چلانا اسکی پسند نا پسند اسکی نفسیات غرض سب کچھ ان کے ہاتھ چلا گیا ہے، اور آپکی میری ہم سب کی مجبوری ہے اگر دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو ” یہ تو ہو گا”۔ ٹیکنالوجی کا کنٹرول معاشی کنٹرول سے سو گنا بڑھ کر ہے کیونکہ یہاں چند ڈکٹیٹرز حکمرانوں یا ملکی سطح کے مرکزی اداروں تک انکی ڈکٹیشن نہیں ہوتی بلکہ اس کا دائرہ کار ہر فرد تک پہنچ جاتا ہے ۔ آپ یہ دیکھیں کہ صرف فیس بک کے ڈاؤنلوڈز پانچ سے چھ ارب کے درمیان ہیں جو دنیا کی کل آبادی کا نوے فیصد ہیں، تقریباً یہی اعداد و شمار باقی بڑی ویب سائٹس و ایپس کے بھی ہیں۔

    ٹیکنالوجی میں خود مختار دنیا کے بڑے ملکوں کی جنگیں پالیسیاں اب اسی طرز پر ہوتی ہیں جیسا کہ آپ نے دیکھا چند ماہ پہلے امریکہ نے چینی کمپنی ہواوے کو بین کیا ، روسی ایپس پہلے سے بین تھیں، روس و چائنہ میں امریکی ایپس بین ہیں۔ اور تو اور لداخ میں چین سے پڑنے والی مار کا جواب بھارت نے 59 چینی ایپس کو بین کر کے دیا ہے۔

    فی الحال پاکستان جیسے معاشی اعتبار سے کمزور ملک کے بس کی بات نہیں کہ ٹیکنالوجی کے اس میدان میں خود کوئی بڑی ایجادات کرے یا ان کمپینوں سے اپنا کچھ منوا سکے ۔ تقریباً دو ماہ حکومت پاکستان نے تقریباً ان تمام بڑی ایپس کو کچھ اصول و ضوابط پر پابند کرنے کی کوشش کی جس پر ان سب نے پاکستان سے اپنے تمام آپریشنز کو بند کرنے کی دھمکی دی اور تاحال حکومت اس پر کسی قسم کی معمولی شرائط نہیں منوا سکی، بلکہ چند ہفتے قبل پاکستان میں ٹویٹر ڈاؤن پر یہ شبہ کیا گیا تھا کہ یہ پاکستان کو ٹریلر دیکھایا گیا ہے کہ ہمارے سے اپنی سروسز کو بند کرنا کوئی بڑا سودا نہیں۔

    بہرحال ٹیکنالوجی ایک ایسا وسیع موضوع ہے جسے ایک فیس بک پوسٹ یا تحریر میں مکمل کرنا ناممکن ہے، کوشش ہوگی کہ مستقبل میں اس کے دفاعی، معاشی، معاشرتی، ثقافتی، نفسیاتی اثرات پر بات کروں ، فی الوقت اتنا ہی۔

  • رنگین مزاج ایم ایس کی بدولت ہسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیوز کا راج

    رنگین مزاج ایم ایس کی بدولت ہسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیوز کا راج

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں بنی ایک اور ویڈیو منظر عام پر ایم ایس لئیق چوھدری خود عاشق مزاج
    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل شوشل میڈیا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں بنی ویڈیو وائرل ہوئی جس سے ایم ایس ہسپتال ہذہ ڈاکٹر لئیق چوہدری نے اظہار لاتعلقی کیا اور پھر ٹک ٹاک بنانے والے 3 نوجوان کے خلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آر کٹوا کر 3 سینئر ڈاکٹرز پر مبنی انکوائری کمیٹی بنا دی اور معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی مگر کل سے ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو اسی ہسپتال میں بنی گردش کر رہی ہے مگر افسوس کہ اپنے ہسپتال کے ایڈمن ہوتے ہوئے بھی ایم ایس صاحب بلکل بے خبر رہے یا پھر خود ہی دو طرفہ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ پچھلے سال یہی ڈاکٹر لئیق چوہدری جب ایم ایس بی ایچ یو راءو خان والا تھے تب اہلیان علاقہ اور فی میل سٹاف نے الزام لگایا تھا کہ لئیق چوہدری کا رویہ فی میلز کیساتھ انتہائی نازیبا ہے جس پر سی ای او ہیلتھ قصور نے انہیں بجائے برطرف کرنے کے ڈی ایچ او آفس تعینات کر دیا اور پھر چند ماہ بعد ہی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور بنا دیا مگر افسوس اہلیان راءو خان والا کی کوئی بات نا سنی گئی مگر ان ٹک ٹاک ویڈیوز نے ایک بار پھر ڈاکٹر لئیق چوہدری کا کردار مشکوک بنا دیا ہے
    لوگوں نے کہا ہے کہ ہسپتال میں لوگوں کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے یہاں اللہ اللہ کرنے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے لہذہ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت نوٹس لیتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والوں اور ملوث ہسپتال انتظامیہ کیلئے کاروائی کریں

  • ٹک ٹاک پر انکوائری کمیٹی تشکیل

    ٹک ٹاک پر انکوائری کمیٹی تشکیل

    قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بنی ٹک ٹاک ویڈیو سے ایم ایس کا اظہار لاتعلقی تھانہ میں ایف آئی درج کروا کر ڈاکٹروں کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی
    تفصیلات کے مطابق کل شوشل میڈیا پر ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں بنی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر میڈیا نمائندگان نے ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر چوہدری لئیق سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس کے بارے کوئی علم نہیں جس نے بھی سرکاری املاک کو ذاتی طور پر استعمال کرکے قانون شکنی کی ہے انہیں سزا دی جائے گی کل ڈاکٹر لئیق چوہدری کی مدعیت میں ایف آئی آر تھانہ صدر قصور میں درج کروا دی گئی ہے جبکہ تینوں ویڈیو بنانے والے نوجوان ہسپتال کی ایمرجنسی تک کیسے بلا اجازت پہنچے اور ویڈیو بنائی اس کیلئے 3 سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تحقیق کرکے ساری صورتحال واضع کرے گی اگر ہسپتال کا کوئی ملازم ملوث یاپا گیا تو اس کیساتھ قانونی کاروائی کی جائے گی

  • ٹک ٹاک کا کمال ،  پاکستانی ماڈل کو جاپان سے آفر

    ٹک ٹاک کا کمال ، پاکستانی ماڈل کو جاپان سے آفر

    فیصل آباد : ٹک ٹاک کا کمال پاکستانی ماڈل کو جاپان کی آفر نے حیران کردیا ، ٹک ٹاک پر پچیس لاکھ سے زیادہ فالوورز اور دو کروڑ سے زائد لائک حاصل کرنے والی پاکستانی لڑکی جنت مرزا کو جاپان کی اشتہار بنانے والی کمپنیوں سے ماڈلنگ کی آفر ہوئی ہے۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو ملک نمبرون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    اس ماڈل کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ جنت مرزا فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ تھیں اور حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی ہیں۔انہوں نے ماڈلنگ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد صحافت کا پیشہ اختیار کرنا چاہیں گی۔پاکستانی لڑکی نے ٹک ٹاک پر 224 ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جن کی اکثریت کو ایک لاکھ سے دس لاکھ کے قریب لائکس ملے۔

  • ٹک ٹاک نے تباہی پھیلادی ، نہ کسی کی عزت محفوظ نہ کسی کی جان ، ایسی خبر کہ شرم سے سر جھک گئے

    ٹک ٹاک نے تباہی پھیلادی ، نہ کسی کی عزت محفوظ نہ کسی کی جان ، ایسی خبر کہ شرم سے سر جھک گئے

    لاہور ( ) جدید علوم اپنی جگہ ، مگر ان کے برے استعمال سے معاشرے میں جو تباہی پھیل رہی ہے اس کے نقصانات بہت ہی زیادہ خطرناک ہیں، پہلے فیس بک، واٹس ایپ ، انسٹا گرام اور کئی ایسے پروگرام بے حیائی کے لیے استمعال ہورہے تھے ، اب ایک اور نئی مصیبت گلے آن پڑی ہے. یہ مصبیت ٹک ٹاک ہے جس نے آتے ہی تباہی مچا دی

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کے ذریعے ایک ایسا گھنونا کھیل کھیلا گیا کہ ہمسائے کی عزت تار تار کردی ، اطلاعات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ہمسایہ نے چھت پر سوئے میاں بیوی کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر لگا دی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    یہ ایسی تکلیف دہ ویڈیوہے کہ اس کو شیئر کرنا بھی کسی جرم سے کم نہیں، پولیس کے مطابق مجرم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزادی جائے گی

  • ٹک ٹاک کمپنی کے مالک کا بڑا فیصلہ …

    ٹک ٹاک کمپنی کے مالک کا بڑا فیصلہ …

    سوشل میڈیا پر تھوڑے عرصے میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والی ایپ ٹک ٹاک بنانے والی کمپنی بائٹ ڈانس کے مالک زینگ ایمنگ نے اعلان کیا ہے کہ بائٹ ڈانس اب ٹک ٹاک کے نام سے سمارٹ فون بنانے جا رہی ہے جو کہ پہلے سے موجود تمام سمارٹ فون کمپنیوں کے ریکارڈ توڑ دے گا اور مارکیٹ میں اپنا نام پیدا کرے گا،
    ٹک ٹاک کے موجودہ مستقل صارف 500 ملین سے زیادہ ہیں اور یہ سماجی رابطوں کی سائٹ ایپ سٹور سے ایک بلین سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہے، ٹک ٹاک کی موجد کمپنی بائٹ ڈانس ٹک ٹاک علاوہ بھی کئی ایپلیکیشن بنا چکی ہے جن میں فلپ چیٹ، ٹوٹیو، نیوز ایگریگییٹر شامل ہیں، لیکن ٹک ٹاک اس کی سب سے مشہور پروڈکٹ ہے،
    اس سوشل ایپ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ پیسہ کمانے میں بھی ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں ٹک ٹاک کی ابھی تک کی کمائی 75 ارب ڈالر ہے جو کہ مشہور ٹرانسپورٹ اوبر کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک اب اپنا سمارٹ فون متارف کروانےجا رہی ہے،