Baaghi TV

Tag: ٹک ٹاک

  • ٹک ٹاک کا جنون جیل کی سلاخوں تک لے پہنچا

    ٹک ٹاک کا جنون جیل کی سلاخوں تک لے پہنچا

    کراچی مٰیں ٹک ٹاک کا جنون نوسرباز کو جیل کی سلاخوں تک لے پہنچا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورنگی الفلاح پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ٹک ٹاک ویڈیو بناتا تھا۔ملزم کی چند روز قبل سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔گرفتار ملزم کی شناخت عاطف عرف وکی بابو کے نام سے ہوئی۔نوسرباز ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفشیش جاری ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کے جنون میں جلدی مشہور ہونے کے چکر میں اکثر ٹک ٹاکر جعلی اداروں اور افسران کے پھروپ مٰیں وڈیوز بناتے ہیں جو قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے.

  • پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق  پالیسی سخت ہے،ٹک ٹاک

    پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق پالیسی سخت ہے،ٹک ٹاک

    پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک کو توہین آمیز مواد ہٹانے کے حکم پر ٹک ٹاک نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے

    ٹک ٹاک کی جانب سے لکھا گیا خط چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو موصول ہو گیا ہے، خط ٹک ٹاک کے ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز کی جانب سے لکھا گیا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو ٹک ٹاک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ” ٹک ٹاک پر مبینہ طورپر توہین آمیز مواد اپ لوڈ ہونےکی خبریں ہم تک پہنچیں جس پر ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کو ایسا مواد ہٹانے کے لیے خصوصی پورٹل دیا مگر پی ٹی اے نے توہین آمیز مواد رپورٹ نہیں کیا، خبریں آنےکے بعد ٹک ٹاک نے خود پی ٹی اے کو توہین آمیز مواد رپورٹ کرنے کی درخواست کی اور پورٹل پر رپورٹ شدہ توہین آمیز مواد کو ٹک ٹاک نے بلاک کیا ہے،پاکستان میں توہین آمیز مواد سے متعلق ٹک ٹاک کی پالیسی سخت ہے اور ٹک ٹاک توہین آمیز مواد سے متعلق مقامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے جب کہ ٹک ٹاک نے عدالتی کارروائی میں حصہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا”۔

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک کو توہین آمیز مواد کی وجہ سےبند کرنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی تھی، دوران سماعت عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے توہینِ مذہب اور قابل اعتراض ویڈیوز ہٹانے کا حکم دیا تھا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا تھا کہ ہم نے استدعا کی ہے کہ ٹک ٹاک کو بند کیا جائے، ٹک ٹاک پر جو توہین مذہب کی پوسٹیں شیئر کی جاتی ہیں، ہمیں ان پر اعتراض ہے، جو مثبت چیزیں شیئر ہوتی ہیں ہم اس کے خلاف نہیں ہیں، جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انتہائی اہم ایشو ہے، جو مثبت چیزیں ہیں وہ شیئر کریں، لیکن قابل اعتراض چیزیں یا توہین مذہب سے متعلق پوسٹیں شیئر نہیں ہونی چاہیے،پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ ایک دن میں ٹک ٹاک پر لاکھوں ویڈیوز شیئر ہوتی ہیں، ٹک ٹاک پر جب بھی کوئی توہین مذہب کی پوسٹ شیئر کی جاتی ہے، ان کو بلاک کردیا جاتا ہے،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور دیگر ممالک میں تو اس کو فلٹر کیا گیا ہے، یہاں پر ایسا کیوں نہیں کیا گیا؟، جس پر پی ٹی اے کے وکیل نے جواب دیا کہ ٹک ٹاک پر جو توہین مذہب کی پوسٹیں آتی ہیں وہ اکاؤنٹ باہر کے ہوتے ہیں،جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ فائر وال بنائی جائے اور جو بھی توہین مذہب کی ویڈیوز آئیں وہ بلاک ہو جائیں، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ یہ ٹیکنیکل معاملہ ہے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت پی ٹی اے کو حکم دے کہ جو توہین مذہب اور قابل اعتراض مواد ٹک ٹاک پر موجود ہے، اس کو ہٹایا جائے۔پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے کےلیے دائر درخواست پر اگلی سماعت 24 جولائی کو ہوگی۔

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

  • ٹک ٹاک کی  پاکستان سے متعلق ٹرانسپیرینسی رپورٹ جاری

    ٹک ٹاک کی پاکستان سے متعلق ٹرانسپیرینسی رپورٹ جاری

    سنگا پور: ٹک ٹاک کی ٹرانسپیرینسی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کی درخواست پر 93.5 فیصد متنازعہ ویڈیوز کو ہٹا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نےکمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 270 اکاؤنٹس اور مقامی قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 59 اکاؤنٹس کو پلیٹ فارم سے ہٹایا،اکستانی حکومت کی درخواست پر 93.5 فیصد متنازعہ ویڈیوز کو بھی ہٹا دیا گیا ہے،2023 کی دوسری ششماہی میں ٹک ٹاک کو پاکستانی حکومت کی جانب سے 303 درخواستیں موصول ہوئیں جن کے نتیجے میں رپورٹ کردہ مواد کا 93.5 فیصد ہٹا دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پلیٹ فارم نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مواد کے 12,392 حصے اور مقامی قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مواد کے 2,126 حصوں کو ہٹایا،ٹک ٹاک کا دعویٰ ہے کہ کمیٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کی شرح ننانوے فیصد سے زائد ہے۔

    زمین کے تنازع کے مختلف واقعات ، فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں …

    ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،احسن اقبال

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

  • ٹک ٹاک  کا ویڈیوز اپ  لوڈ کرنے کے فیچر میں بڑی تبدیلی کا اعلان

    ٹک ٹاک کا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر میں بڑی تبدیلی کا اعلان

    ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ٹک ٹاک انتظامیہ نے ٹیکنالوجی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اعلان کیا کہ ٹک ٹاک ایپ صارفین کو گھنٹوں پر مشتمل طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی پیشکش کر رہا ہےٹک ٹاک کے اس اعلان کو گوگل کی مقبول ویڈیو ایپلی کیشن یوٹیوب کے مدمقابل آنا تصور کیا جارہا ہے۔

    ٹک ٹاک آہستہ آہستہ اپنے فیچرز میں اضافہ کر رہا ہے، اس سے قبل جنوری میں ٹک ٹاک نے کچھ صارفین کے لیے video length کو آدھے گھنٹے تک بڑھا دیا تھا جبکہ دیگر صارفین 10 منٹ کے شارٹس ہی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں،اگر ٹک ٹاک 60 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے تو صارف کو ایک ایپیسوڈ متعدد حصوں میں تقسیم کرنےکی ضرورت نہیں پڑے گی،اس وقت ویڈیو بنانے والوں کو پلیٹ فارم پر 20 منٹ کی طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے سبسکرپشن کی ضرورت ہوتی ہے-

    پسنی کے پہاڑی علاقے سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 ہزار کلوگرام سے زائد چرس …

    سات ستارے دریا فت جن پر کوئی انتہائی ذہین مخلوق ہوسکتی ہے،ماہرین فلکیات کا دعویٰ

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

  • ٹک ٹاک کا جنون ایک اور  نوجوان کی جان لے گیا

    ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : ٹک ٹاک ویڈیو بنانےکا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا-

    باغی ٹی وی : ریسکیو اہلکاروں کے مطابق واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اکال والا روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں گارڈن ٹاؤن کے رہائشی 18 سالہ احمد نےگزشتہ شام اپنے دوست کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانےکا کہہ کر تالاب میں چھلانگ لگادی، مگر تالاب کی گہرائی زیادہ ہونےکے باعث پانی میں ڈوب گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ پہنچا اور آدھے گھنٹے بعد نوجوان کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی،واقعے پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے اظہار افسوس کرتے ہوئےکہاکہ نوجوان سوشل میڈیا کا استعمال احتیاط سے کریں۔

    تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرائی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ‏یوٹیوب، ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا کو بند کر دیا جائے تاکہ نوجوان نسل محفوظ رہ سکے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ملک میں نوجوان نسل کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، ان پلیٹ فارمز کو ہمارے مذہب اور ثقافت کے خلاف اصولوں کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں نفرت پیدا ہو رہی ہے۔

    بھارت نے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو روک لیا

    اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج

  • عام انتخابات، ٹک ٹاک نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

    عام انتخابات، ٹک ٹاک نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

    ٹک ٹاک نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے گائیڈ لائینزجاری کردی

    ٹک ٹاک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک ذمہ دار اور قابلِ اعتماد ذریعہ معلومات بنےگا، ٹک ٹاک نے غلط معلومات، تشدد اور نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، ووٹرز کو دھمکانے، ووٹنگ کے عمل کو پسپا کرنے یا تشدد پر اکسانے والی ویڈیو ڈیلیٹ کر دے گی، ٹک ٹاک انٹیلیجنس فرمز، انڈسٹری پارٹنرز اور سول سوسائٹی کی آرگنائزیشنز کا مکمل تعاون بھی بھرپور کردار ادا کرتا ہے، انسداد غلط معلومات میں مدد کے لیے ٹک ٹاک مقامی اور علاقائی فیکٹ چیکرز کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے، تاکہ ٹک ٹاک پلیٹ فارم مسلسل اور درست طریقے سے غلط معلومات کو ہٹایا جاسکے،

    ٹک ٹاک نے حکومت، سیاستدانوں یا سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کے لیے مخصوص پالیسیاں واضع کی ہیں،جو انہیں اشتہارات، فنڈ ریزنگ یا ٹک ٹاک منٹائزیشن ٹولز کے ذریعے رقم دینے یا وصول کرنے کی اہلیت کو ختم کردیتی ہیں،ٹک ٹاک پاکستان اور دنیا بھر میں اپنی کمیونٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے کوشاں ہے،

    واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر تحریک انصاف نے جلسہ کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے پالیسی بیان سامنے آیا ہے.ٹک ٹاک پر پی ٹی آئی کا جلسہ آج ہو گا

  • راولپنڈی: خاتون سے مبینہ زیادتی کر نیوالے 2 ملزمان  گرفتار

    راولپنڈی: خاتون سے مبینہ زیادتی کر نیوالے 2 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی : ٹک ٹاک پر دوستی کر کے خاتون سے مبینہ زیادتی کر نے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق زیادتی کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے درج مقدمے میں خاتون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر ملزم سے دوستی ہوئی، ملزم نے مجھے بلا کر ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کی متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا گیا، دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا-

    قبل ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ماڈلنگ کا جھانسہ دیکر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا۔

    یو اے ای میں عیدوں کی سرکاری تعطیلات کا اعلان

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کلاسیفائیڈ و یب سائٹس پر ملازمت کے جعلی اشتہارات لگاتا تھا اور خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کرتا تھا گرفتار ملزم ضرورت برائے ماڈلز کے اشتہارات لگا کر خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا تھا، ملزم نے متعدد خواتین سے ملازمت کے نام پر قابل اعتراض تصاویر اورویڈیوز کا مطالبہ بھی کیا،ملزم قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست،دو بھارتی نوجوانوں نے خود کشی کر لی

  • تین ماہ میں ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی ایک کروڑ سے زائد ویڈیو کی ڈیلیٹ

    تین ماہ میں ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی ایک کروڑ سے زائد ویڈیو کی ڈیلیٹ

    ٹک ٹاک نے سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی
    مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سنہ2023ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون، 2023ء)کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں غلط معلومات سے نمٹنے اور ایک محفوظ اور جا مع مقام بنانے کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔

    سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 106,476,032 وڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک پراپ لوڈ کیں گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.7 فیصد ہیں۔ ان ویڈیوز میں سے 66,440,775 خود کار نظام کے ذریعے حذف کیں گئیں جبکہ 6,750,002 ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔

    پاکستان میں سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران،کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 14,141,581 ویڈیوز حذف کیں گئیں۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے علاوہ ٹک ٹاک نے فعال طور پر اسپیم اکاؤنٹس اور متعلقہ کانٹینٹ کو بھی ہدف بنایا اور خودکار طریقے سے اسپیم اکاؤنٹس کی تخلیق روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے۔

    سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران،پاکستان میں، خلاف ورزی کرنے والی 83.6فیصد ویڈیوز کو کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا ,سنہ 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران،فعال طریقے سے ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح98.6فیصد رہی۔ عالمی سطح پر، ٹک ٹاک نے نو جوان صارفین کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے 13 سال سے کم عمر افراد کے 18,823,040 اکاؤنٹس کوحذف کیا۔

    ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنزکو تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ، جامع اور مستند تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان پالیسیوں کا اطلاق ہر ایک اور ہر قسم کے کانٹینٹ پر ہوتا ہے اور واضح ہوتا ہے کہ ٹک ٹاک اْن کے نفاذ میں مستقل مزاجی دکھا رہا ہے اور مساوات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

  • بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی، ٹِک ٹاک پر 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد

    بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی، ٹِک ٹاک پر 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد

    ڈبلن: آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک پر 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز (108 ارب 96 کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (DPC) نے 1 ستمبر 2023 کو TikTok ٹیکنالوجی لمیٹڈ (TTL) سے متعلق اپنی انکوائری کے بارے میں اپنا حتمی فیصلہ کیا یہ جرمانہ2021 میں ڈی پی سی کی جانب ایپلی کیشن میں بچوں کےڈیٹا کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات کی صورت میں عائد کیا گیا تحقیقات میں نگران ادارے نے ٹِک ٹاک کی جانب سے یورپ کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کے قوانین کی پاسداری کو دیکھا۔

    اپنی مرضی سے کی جانے والی اس انکوائری نے اس حد تک جانچنے کی کوشش کی کہ 31 جولائی 2020 سے 31 دسمبر 2020 (متعلقہ مدت) کے دوران، ٹک ٹاک نے بچوں کے صارفین سے متعلق ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ کے سلسلے میں GDPR کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی کس حد تک تعمیل کی-

    بھارت میں کرونا سے بھی خطرناک وائرس،تعلیمی ادارے،دفاتر بند

    تحقیقات میں ٹک ٹاک کے ڈیفالٹ اکاؤنٹ سیٹنگز، فیملی پیئرنگ سیٹنگز اور ایج ویریفیکیشن (عمر کی تصدیق) کے فیچر کو دیکھا گیا یورپین ڈیٹا پروٹیکشن بورڈ سے مشاورت کے بعد ڈی پی سی کو معلوم ہوا کہ ٹِک ٹاک میں بچوں کے سائن اپ ہونے کے بعد ان اکاؤنٹس تک پبلک کی رسائی بنیادی سیٹنگز کاحصہ ہے جس کا مطلب ہے کہ ڈیفالٹ سیٹنگز (پہلے سے طے شدہ سیٹنگ) کے تحت بچوں کی ویڈیو عام صارفین دیکھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی کمنٹس، ڈیوٹس اور اسٹچ فیچر بھی ڈیفالٹ سیٹنگ میں آن ہوتے ہیں۔

    2020 میں ٹِک ٹاک کی جانب سے متعارف کرائے جانے والا پیئرنگ فیچر بچوں کے اکاؤنٹ کو کسی بڑے کے اکاؤنٹ کے ساتھ جوڑنے کی سہولت دیتاہے ایسا کرنے سے بچوں کے اسکرین ٹائم، ڈائریکٹ میسج اور غیر مناسب کونٹینٹ پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔

    پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کو سزا سنا دی گئی

    تاہم، ڈی پی سی کو معلوم ہوا کہ بچوں کے اکاؤنٹ ایسے اکاؤنٹ سے جوڑے جاسکتے ہیں جن کے متعلق کمپنی نے یہ تصدیق ہی نہیں کی ہوتی آیا یہ ان کے والدین یا سرپرستوں کے اکاؤنٹ ہیں یا نہیں۔ اکاؤنٹ کے ایک بار جڑنے کے بعد بچے کی پروفائل کی سیٹنگ بڑے کی جانب سے بدلی جاسکتی ہیں۔

    البتہ ادارے کی جانب سے دیئے جانے والے فیصلے میں بتایا گیا کہ ٹِک ٹاک کا عمر کی تصدیق کا طریقہ کار جی ڈی پی آر قوانین سے متصادم نہیں تھا۔ ادارے کے مطابق کمپنی نے اکاؤنٹ بنانے والے 13 سال سے کم عمر بچوں کی پرائیویسی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے۔

    ٹک ٹاک پر بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی پر 345 ملین یورو کا جرمانہ …

    واضح رہے اس سے پہلے ڈی پی سی نے 2022 میں میٹا پر 40 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ میٹا پر یہ جرمانہ نوجوانوں کے انسٹاگرام پر بزنس اکاؤنٹ بنانے کی اجازت پر عائد کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی نجی معلومات پبلک ہو رہی تھی۔

  • ٹک ٹاک پر بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی پر 345 ملین یورو کا جرمانہ عائد

    ٹک ٹاک پر بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی پر 345 ملین یورو کا جرمانہ عائد

    یورپی یونین نے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر بچوں کے ڈیٹا کی خلاف ورزی پر 345 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔ جواب میں ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپنی اس فیصلے سے احترام کے ساتھ متفق نہیں ہے جبکہ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے دو سالہ تحقیقات میں سامنے آنے والی خلاف ورزیوں پر ’انتظامی جرمانہ‘ عائد کیا ہے، جو 369 ملین ڈالر کے مساوی ہے۔

    خیال رہے کہ واچ ڈاگ نے ٹک ٹاک کو اپنے قواعد کی تعمیل میں لانے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا ہے، آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک نے 31 جولائی، 2020 اور 31 دسمبر، 2020 کے درمیان یورپی یونین کے متعدد پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    علاوہ ازیں ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) نے جمعہ کو اپنے فیصلے میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح سائن اپ کرنے والے بچوں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پہلے سے طے شدہ طور پر پبلک کیے گئے تھے، جس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی ان کے مواد کو دیکھ یا اس پر تبصرہ کرسکتا ہے جبکہ ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے ٹک ٹاک کے فیملی پیئرنگ موڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ، جو والدین کے اکاؤنٹس کو ان کی نوعمر اولاد کے اکاؤنٹس سے جوڑنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
    جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    جبکہ واضح رہے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کا ایک ڈویژن ٹک ٹاک امریکا میں 150 ملین اور یورپی یونین میں 134 ملین صارفین کے ساتھ نوجوانوں میں انتہائی مقبول ہے۔ جمعہ کے روز عائد کیے گئے جرمانے کے جواب میں ٹک ٹاک نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے ’احترام کے ساتھ متفق نہیں‘ ہے اور اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کس طرح آگے بڑھنا ہے۔