Baaghi TV

Tag: ٹیکنالوجی

  • مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی،چیئرمین پی ٹی اے

    مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی،چیئرمین پی ٹی اے

    چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی-

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی، جبکہ امیدوار کمپنیاں 27 فروری تک اپنی بولیاں جمع کرا سکتی ہیں ڈی جی لائسنسنگ عامر شہزاد کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو 15 ملین ڈالر سیکیورٹی ڈپازٹ (بینک گارنٹی) جمع کرانا ہوگی۔

    ڈی جی لائسنسنگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سپیکٹرم کی دستیابی کے حوالے سے پاکستان اس وقت خطے میں نچلے درجے پر تھا، جو ایک بڑا چیلنج تھا تاہم حکومت نے 597.2 میگا ہرٹز سپیکٹرم کی دستیابی یقینی بنا دی ہے،کوالٹی آف سروس اور کوریج بڑھانے کے لیے سپیکٹرم نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ فائیو جی لانچ کے لیے 9 سالہ مرحلہ وار پروگرام تیار کیا گیا ہے۔

    اسرائیل نے مسجدالاقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا،حماس کی شدید مذمت

    ہر آپریٹر ہر سال ایک ہزار نئی سائٹس لگائے گا ان میں سے 200 سائٹس ان علاقوں میں ہوں گی جہاں نیٹ ورک کے مسائل ہیں دیہی اور شہری علاقوں کے لیے باقاعدہ کوریج پلان جمع کرانا ہوگا، ٹاور فائبرائزیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ہر سال اس میں اضافہ کرنا ہوگا،فائیو جی سروسز پہلے مرحلے میں وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں متعارف کرائی جائیں گی، ڈی جی لائسنسنگ نے واضح کیا کہ فائیو جی سروسز فوری طور پر پورے ملک میں دستیاب نہیں ہوں گی بلکہ مرحلہ وار توسیع کی جائے گی۔

    پہلے 2 سال کے لیے فور جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کم از کم 20 ایم بی پی ایس مقرر کی گئی ہے فائیو جی لانچ کے وقت ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 50 ایم بی پی ایس ہو گی تخمینہ ہے کہ فائیو جی آکشن کے بعد ملک میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں 25 فیصد تک اضافہ ہوگا راونڈ ون میں آپریٹرز کے لیے 2600 اور 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں سپیکٹرم خریدنا لازمی ہوگا سپیکٹرم کیپ بھی مقرر کی گئی ہے تاکہ کوئی ایک آپریٹر کسی ایک بینڈ میں تمام سپیکٹرم حاصل نہ کر سکے۔

    رمضان المبارک 2026 : وفاق نےدفتری اوقات کا اعلان کردیا

    چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا کہ فائیو جی سروس کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں فائیو جی انیبلڈ اسمارٹ فونز 35 ہزار سے 45 ہزار روپے کی قیمت میں دستیاب ہوں گے، ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کی سہولت کے لیے یہ فونز آسان اقساط پر بھی فراہم کریں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    پی ٹی اے حکام کے مطابق حکومت نے ٹیلی کام آپریٹرز کے مطالبے پر آکشن کے روز ڈالر ریٹ فکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے،چیئرمین پی ٹی اے نے موبائل فونز پر ٹیکس سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فونز کی خریداری پر وصول کیا جانے والا ٹیکس پی ٹی اے کو نہیں بلکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کو جاتا ہےانہیں آئی فون پر عائد ٹیکس کی مخصوص تفصیلات کا علم نہیں۔

    پاک سعودیہ معیشت سے متعلق ایک اور اسٹریٹجک منصوبے کی تیاری کر رہے ہیں،سعودی سفیر

  • روس کا یوکرین کے توانائی نظام پر حملہ، 400 ڈرونز اور 40 میزائل داغ دیئے

    روس کا یوکرین کے توانائی نظام پر حملہ، 400 ڈرونز اور 40 میزائل داغ دیئے

    روس نے ہفتے کی شب یوکرین کے توانائی کے اہم ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں جس میں بجلی پیدا اور ترسیل کرنے والے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ روس نے رات کے وقت یوکرین کے توانائی کے نظام پر حملہ کیا جس میں 400 سے زائد ڈرونز اور مختلف اقسام کے تقریباً 40 میزائل استعمال کیے گئے روس سفارت کاری کا راستہ اختیار کر سکتا ہے لیکن وہ حملوں کو ترجیح دے رہا ہے، روس کو سرد موسم کو یوکرین کے خلاف دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،یوکرینی صدر نے روسی حملوں سے بچاؤ کے لیے ایک بار اتحادی ممالک سے دفاعی ٹیکنالوجی کی ضرورت پر زود دیا ہے۔

    رائٹرز کے مطابق یوکرین کے وزیرِ توانائی نے حملوں میں مغربی علاقوں میں واقع دو تھرمل پاور اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کے مرکزی نظام، سب اسٹیشنز اور اہم لائنوں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہےسیکیورٹی صورتحال بہتر ہوتے ہی توانائی کے شعبے کے کارکن مرمت کا کام شروع کر دیں گے۔

    واضح رہے کہ روس کی جانب سے یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب یوکرین میں درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے اور آئندہ دنوں میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے حکام کا کہنا ہے کہ شدید سردی اور مسلسل حملوں کے باعث توانائی کا نظام شدید متاثر ہوچکا ہے ملک بھر میں ہنگامی لوڈشیڈنگ نافذ کر دی گئی ہے وزیر توانائی کے مطابق حکومت نے بجلی کی قلت پر قابو پانے کے لیے پولینڈ سے ہنگامی بنیادوں پر بجلی درآمد کرنے کی درخواست کی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ حملے امریکا کی ثالثی میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں تاہم اب تک سفارتی کوششوں سے اس جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی قابلِ عمل پیش رفت نہیں ہو سکی-

  • مصنوعی ذہانت اگلے 5 سال میں پوری انسانیت سے  زیادہ ہو سکتی ہے،ایلون مسک

    مصنوعی ذہانت اگلے 5 سال میں پوری انسانیت سے زیادہ ہو سکتی ہے،ایلون مسک

    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نےخبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) اگلے 5 سال میں نہ صرف اپنی موجودہ صلاحیتوں سے آگے بڑھ سکتی ہے بلکہ پوری انسانیت سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے-

    عالمی اقتصادی فورم میں ایلون مسک نے بلیک راک کے سی ای او لیری فنک کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ کمپیوٹر سسٹمز اور مختلف صنعتوں میں تیار شدہ ذہین سافٹ وئیر کی ترقی کی رفتار اتنی تیز ہے کہ اگلے سال یا اس سال کے دوسرے نصف میں AI ممکنہ طور پر انسانی قابلیت سے آگے بڑھ سکتی ہے۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ AI کی ترقی مرحلہ وار ہوگی اور اگلے 10 سال میں واضح مراحل میں بڑھتی رہے گی، جس کی رفتار زیادہ تر لوگ سمجھ نہیں پاتے، تاہم عالمی معیشت میں اس کے اثرات بہت جلد نظر آئیں گے،انہوں نے روبوٹکس میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسلا کے ہیومینوڈ روبوٹز، جنہیں ’آپٹیمس‘ کہا جاتا ہے، پہلے ہی فیکٹریوں میں معمول کے کام انجام دے رہے ہیں اور سال کے آخر تک یہ زیادہ پیچیدہ کام بھی کر سکیں گے، وقت کے ساتھ صارفین روبوٹز سے تقریباً ہر قسم کا کام کروانے کی توقع رکھ سکتے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے ٹیسلا کی گاڑیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔

  • چاند پر رہائش کیلئے بُکنگ شروع

    چاند پر رہائش کیلئے بُکنگ شروع

    جی آر یو اسپیس کمپنی نے 10 لاکھ ڈالر پیشگی پر چاند پر کمرا بُک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    خلائی سیاحت اور مستقبل کی رہائش کے شعبے میں سرگرم ادارے جی آر یو اسپیس نے ایک غیر معمولی اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اب عام افراد بھی چاند پر اپنا کمرہ بُک کرا سکتے ہیںاس مقصد کے لیے 10 لاکھ امریکی ڈالر بطور پیشگی ادائیگی درکار ہوں گے۔

    جی آر یو اسپیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مستقبل کی خلائی رہائش کے تصور کے تحت متعارف کرایا گیا ہے، جس میں چاند پر جدید سہولیات سے آراستہ کمروں کی تعمیر شامل ہے،ابتدائی بکنگ کا مقصد ممکنہ صارفین کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا جائزہ لینا ہے، منصوبے کی مزید تفصیلات اور عملی پیش رفت آنے والے مہینوں میں سامنے لائی جائیں گی۔

    ماہرین کے مطابق اگرچہ خلائی سیاحت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، تاہم چاند پر نجی رہائش اور ملکیت سے متعلق بین الاقوامی قوانین اور تکنیکی چیلنجز تاحال ایک بڑا سوال ہیں، بیرونی خلائی معاہدوں کے تحت کسی بھی آسمانی جسم پر نجی ملکیت کی اجازت نہیں، اس لیے ایسے اعلانات کو مستقبل کے منصوبوں یا تصوراتی پیشکش کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

  • موبائل فون کلوننگ اور جعلی آئی ایم ای آئی کے خلاف کریک ڈاؤن

    موبائل فون کلوننگ اور جعلی آئی ایم ای آئی کے خلاف کریک ڈاؤن

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون کلوننگ اور آئی ایم ای آئی نمبرز میں غیر قانونی تبدیلی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

    پی ٹی اے نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ایبٹ آباد کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس ہفتے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جہاں موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز میں رد و بدل اور غیر قانونی پیچڈ ڈیوائسز فروخت کرنے کی شکایات تھیں،چھاپے ہری پور کے موچی بازار فوارہ مسجد کے قریب مرمت کی دکانوں اور مین جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر مارے گئے، ان کارروائیوں میں موبائل فونز، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، یو ایس بی ڈیوائسز اور ڈی وی آر سسٹم برآمد ہوئے، جبکہ تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پی ٹی اے نے کہا کہ آئی ایم ای آئی نمبرز میں چھیڑ چھاڑ اور کلون ڈیوائسز کی خرید و فروخت برداشت نہیں کی جائے گی، غیر قانونی اقدامات نہ صرف عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں، بلکہ سائبر فراڈ، مالی دھوکہ دہی، اغوا اور دیگر جرائم کے امکانات کو بھی بڑھاتے ہیں، کلون موبائلز پاکستان کے ڈیجیٹل نظام اور قومی سلامتی دونوں کے لیے خطرہ ہے، اس لئے مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں تاکہ قانونی کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

  • حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، شزا فاطمہ

    حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، شزا فاطمہ

    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں افواجِ پاکستان نے بھارت کی جار حیت کا بہادری سے جواب دیا، اور اس دوران پاکستان کا ٹیکنالوجی کا مؤقف اور صلاحیتیں دنیا کے سامنے نمایاں ہوئیں۔

    تقریب سے خطاب میں شزا فاطمہ نے کہا کہ آنے والے چند سالوں میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جن میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، پالیسی ریٹ اور مہنگائی کی شرح میں واضح کمی شامل ہیں۔

    وفاقی وزیر نےکہا کہ پاکستان نے 20 کروڑ موبائل سبسکرائبرز کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جو ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک بڑا قدم ہےموجودہ حالات میں افواجِ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا بہادری سے جواب دیا، اور اس دوران پاکستان کا ٹیکنالوجی کا مؤقف اور صلاحیتیں دنیا کے سامنے نمایاں ہوئیں، حکومت معیشت کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور موجودہ اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

  • ہم ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی 25 کروڑ عوام کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں،  جسٹس محسن اختر کیانی

    ہم ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی 25 کروڑ عوام کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی 25 کروڑ عوام کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل لرننگ اینڈ شئیرنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ دنیا میں ابھی آئیڈیاز پر بات ہو رہی ہے، عدلیہ میں ٹیکنالوجی کی شمولیت ہوچکی ہےٹیکنالوجی کے ذریعے صنفی تشدد کے تدارک کے قوانین بنا دیئے گئے، میری عمر کے لوگ اب نہیں سیکھ سکتے، نئی نسل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلی لانی ہے ہم تو موبائل میں ای میل کاپی پیسٹ نہیں کر سکتے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جسٹس مشیر عالم نے سپریم کورٹ کے کمیٹی کے سربراہ کے طور پر ہمیں ٹیکنالوجی سکھائی، ہم ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی 25 کروڑ عوام کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں، پاکستان میں سائبر کرائم ونگ کے پاس 15 لیب ہیں جن میں صرف دو خواتین ہیں، ہر سطح پر ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا تو ٹیکنالوجی سے صنفی تشدد کا تدارک ممکن ہو گا۔

    صوبہ میں امن کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش نہیں،گورنر خیبرپختونخوا

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اگر ہم یہ دیکھیں کہ ملزمان بری کیوں ہوتے ہیں بجائے اس کے کہ سزا کسے ہوتی ہے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں، میری ذاتی رائے ہے کہ جج چیمبر میں بیٹھ کر ایک ہی طرح سے سوچنا شروع کر دیتا ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جوائنٹ مشقیں ہونی چاہیں تا کہ جج کا وژن وسیع ہو، جو بھی جماعت حکومت میں آتی ہے وہ اپنے منشور کے حساب سے چیزوں کو دیکھتی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،سرفراز بگٹی

    انہوں نے کہا کہ کسی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا پاکستان میں ریجنل دفتر نہیں ہے اور شکایات کا ازالہ نہیں ہوتا پاکستان میں میاں نواز شریف کی حکومت میں پنجاب فارنزک لیب بنی، اس وقت صنفی تشدد پر حکومت سندھ کی پالیسیز مثالی ہیں، نیشنل فارنزک اتھارٹی کا قیام ہو رہا ہے اور اس کے لیے سیاسی کوشش چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کے کاشتکا روں کیلئے پیکج کا اعلان کر دیا

  • 2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا

    2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا

    2025 کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہو گا-

    باغی ٹی وی: یہ جزوی سورج گرہن یورپ، ایشیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گاتاہم پاکستان اور بھارت میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا،رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 ستمبر کو ہوگا۔

    سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہےسورج گرہن کی 4 اقسام ہیں، مکمل، جزوی، رِنگ آف فائر یا annular اور ہائیبرڈ، ان کے ہونے کا انحصار متعدد عناصر جیسے زمین کے مدار میں چاند کی پوزیشن پر ہوتا ہے۔

    پشاور نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    مکمل سورج گرہن کے دوران چاند مکمل طور پر سورج کو کور کرلیتا ہے جبکہ جزوی گرہن کے دوران ایسا نہیں ہوتا،رِنگ آف فائر یا annular گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان اس وقت آتا ہے جب وہ ہمارے سیارے سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے، چونکہ چاند زمین سے دور ہوتا ہے تو وہ مکمل طور پر سورج کو بلاک نہیں کرپاتا اور جو نظارہ دیکھنے میں آتا ہے اسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہے ہائبرڈ سورج گرہن سے مراد ایسا گرہن ہوتا ہے جو نہ تو جزوی ہوتا ہے اور نہ ہی مکمل۔

    سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں، چیف جسٹس

    یہ گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اتنے فاصلے پر ہوتا ہے کہ یہ سورج کو پوری طور پر چھپا لے، لیکن جب یہ حرکت کرتا ہے تو یہ دنیا سے دور ہوتا جاتا ہے اور پورے سورج کو نہیں چھپا پاتایعنی زمین کے کچھ حصوں پر مکمل سورج گرہن کا نظارہ ہوتا ہے جبکہ دیگر میں جزوی سورج گرہن نظر آتا ہے۔

    ایف آئی اے کا ملزم ارمغان کی حوالگی کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع

  • پاکستان نے اپنی چیٹ جی پی ٹی متعارف کروا دی

    پاکستان نے اپنی چیٹ جی پی ٹی متعارف کروا دی

    پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے اپنی چیٹ جی پی ٹی متعارف کروا دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ”میڈ ان پاکستان“ جی پی ٹی کا بیس ماڈل تیار کرلیا گیا، جسے ”ذہانت اے آئی“ کے نام سے لانچ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں اس کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں آئی ٹی ماہرین سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔اس منصوبے کی بانی اور آئی ٹی ایکسپرٹ مہوش سلیمان علی کا کہنا ہے کہ ”ذہانت اے آئی“ کو مختلف مراحل سے گزارنے کے بعد کامیابی سے لانچ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا سینٹرز میں طویل محنت کے بعد یہ خواب حقیقت میں بدلا۔

    مہوش سلیمان نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ان کی ذاتی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کا مقابلہ کرنا ہے، اس لیے ہمیں دن رات محنت کرنا پڑی۔ یہ چیٹ جی پی ٹی مختلف زبانوں میں دستیاب ہوگی اور پاکستانی اپنے ڈیٹا سرور کے ذریعے اسے استعمال کر سکیں گے۔تقریب میں بڑی تعداد میں آئی ٹی ماہرین اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے، جنہوں نے اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

    کوہلی، روہت، بمراہ کیلئے بُری خبر،بھارتی بورڈ نےصاف انکار کر دیا

    ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار

  • کبھی مریخ پر بھی  ریتلے ساحلوں والا ایک وسیع سمندر  تھا،ماہرین

    کبھی مریخ پر بھی ریتلے ساحلوں والا ایک وسیع سمندر تھا،ماہرین

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کبھی مریخ پر بھی زمین کی طرح خوبصورت ساحل سمندر تھے-

    باغی ٹی وی : سرخ سیارے کی سنسان وادیوں اور مٹی سے ڈھکی ہوئی سطح کو دیکھ کر شاید کوئی یہ تصور بھی نہ کرے کہ یہاں کبھی نیلے پانیوں سے بھرا سمندر لہراتا ہوگا۔ لیکن حالیہ سائنسی تحقیق نے اس نظریے کو مزید تقویت دی ہے کہ ماضی میں مریخ پر پانی موجود تھا، بلکہ ممکن ہے کہ وہاں ریتلے ساحلوں والا ایک وسیع سمندر بھی موجود رہا ہو۔

    ناسا اور دیگر خلائی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے بھیجے گئے روورز اور سیٹلائٹس نے مریخ کی سطح پر ایسے نشانات دریافت کیے ہیں جو لاکھوں سال پہلے سمندر کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہیں مریخ کی سطح پر پانی کے کٹاؤ کے نشانات، ساحلی کناروں جیسی ساختیں، اور بعض معدنیات کی دریافت نے ثابت کیا ہے کہ یہاں کبھی پانی کا وسیع ذخیرہ موجود تھا۔

    اوکاڑہ: چینی کا سٹاک کم ظاہر کرنے پر کریانہ دکانداروں کوجرمانے

    اب ”پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز“ میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں مریخ کے ’یوٹوپیا پلانیشیا‘ نامی علاقے میں دفن شدہ ساحلوں کے آثار دریافت کیے گئے ہیں۔

    ژورونگ روور نے زمین کے اندر جھانکنے والے ریڈار کی مدد سے مریخ کی سطح کے نیچے چھپے ہوئے پرت در پرت نشانات کو دیکھاان نشانات کی بناوٹ اور زاویہ حیرت انگیز طور پر زمین پر پائے جانے والے ساحلوں سے مشابہ ہے، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ یہاں کبھی پانی کی لہریں کنارے سے ٹکرا کر واپس جاتی تھیں اور ساحل آہستہ آہستہ سمندر کی طرف بڑھتا رہا۔

    سیالکوٹ:عوامی حقوق کا تحفظ اولین ترجیح، صوبائی محتسب پنجاب متحرک ہے، کیپٹن (ر) عطاء محمد خان

    ماہرین کے مطابق تقریباً 3.5 ارب سال پہلے مریخ پر ایک بہت بڑا سمندر موجود تھا جو ممکنہ طور پر شمالی نصف کرے میں پھیلا ہوا تھا۔ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ یہ سمندر زمین کے بحرِ اوقیانوس کے برابر حجم رکھتا تھا۔ اس کی گہرائی مختلف مقامات پر کئی سو میٹر تک ہو سکتی تھی، جبکہ ساحلی علاقوں میں ریتیلے کنارے بھی موجود رہے ہوں گے، بالکل ویسے ہی جیسے زمین کے ساحلوں پر نظر آتے ہیں۔

    پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر ارضیات ڈاکٹر بینجمن کارڈیناس کے مطابق، مریخ کے اس ساحل نے کم از کم 1.3 کلومیٹر تک سمندر میں توسیع کی، یہ ایک سادہ مگر حیرت انگیز دریافت ہے، کیونکہ ساحل کی موجودگی کا مطلب ہے کہ وہاں کبھی سمندر کی لہریں، جوار بھاٹا، اور پانی میں بہہ کر آنے والی تلچھٹ موجود تھی، یہ تمام عوامل کسی سمندری ماحول کی واضح نشانیاں ہیں۔

    خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج عدالت پیش، آئندہ سماعت پر سرکاری گواہ طلب

    اگر مریخ پر اتنا وسیع سمندر موجود تھا، تو وہ کہاں چلا گیا؟ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ مریخ کے کمزور مقناطیسی میدان کی وجہ سے اس کا کرۂ ہو ائی آہستہ آہستہ خلا میں تحلیل ہو گیاجس کے نتیجے میں پانی بھی بخارات بن کر خلا میں اڑ گیا یا پھر برف کی صورت میں سطح کے نیچے قید ہو گیا۔

    یہ سوال سب سے زیادہ دلچسپی کا حامل ہے، جہاں پانی ہوتا ہے، وہاں زندگی کے آثار بھی ممکن ہوتے ہیں، اگر مریخ پر واقعی کبھی سمندر موجود تھا، تو امکان ہے کہ اس میں ابتدائی زندگی بھی رہی ہو، یہی وجہ ہے کہ مریخ پر بھیجے گئے روورز خاص طور پر ایسے علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں جہاں پانی موجود ہونے کے شواہد ملے ہیں، تاکہ وہاں زندگی کے ممکنہ آثار تلاش کیے جا سکیں۔

    وینا ملک اپنی والدہ سے 10 سال چھوٹی ہیں؟گوگل پر درج معلومات کی حقیقت کیا

    آنے والے سالوں میں مزید مشنز مریخ کی سطح اور اس کے زیرِ زمین پانی کی کھوج کے لیے بھیجے جائیں گے سائنسدانوں کا خواب ہے کہ ایک دن ہم مریخ پر اتریں، وہاں کے ماضی کے دریاؤں اور سمندروں کے راز جانیں۔

    مریخ کا ماضی آج بھی ایک معمہ ہے، لیکن حالیہ تحقیقات نے اس نظریے کو مضبوط کیا ہے کہ یہ سیارہ کبھی اتنا ویران نہ تھا جتنا آج نظر آتا ہے، شاید کسی دور میں اس کے ساحلوں پر لہریں اچھلتی تھیں، ہوائیں ریتلے کناروں کو چھوتی تھیں، اور کسی نہ کسی شکل میں زندگی یہاں سانس لے رہی تھی مریخ کے اس کھوئے ہوئے سمندر کی کہانی ہماری کائناتی سمجھ میں ایک نیا باب جوڑ رہی ہے، اور یہ ممکن ہے کہ مستقبل میں انسان وہاں جا کر خود ان آثار کو کھوجے جو وقت کی گرد میں چھپ چکے ہیں۔

    سندھ ہائیکورٹ، سانحۂ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم کی گرفتاری کا حکم