Baaghi TV

Tag: پاسداران انقلاب

  • قطر کا پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا انکشاف

    قطر کا پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا انکشاف

    قطر نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک مبینہ 10 جاسوس گرفتار کر نے کا اعلان کیا ہے-

    قطر ی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ گرفتار افراد میں سے سات کو قطر کی ’اہم اور فوجی تنصیبات‘ کی جاسوسی کا کام سونپا گیا تھا، جبکہ تین افراد کو تخریب کاری کی کارروائیوں کی ذمہ داری دی گئی تھی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ہیں اور انہیں جاسوسی اور تخریب کاری کے مشن سونپے گئے تھے گرفتار افراد کے قبضے سے حساس مقامات اور تنصیبات کے نقشے، کوآرڈینیٹس، مواصلاتی آلات اور دیگر تکنیکی سامان برآمد کیا گیا ہے۔

    سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ

    ایران نے ہفتے سے امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائیوں کے بعد قطر سمیت دیگر خلیجی عرب ممالک پر متعدد جوابی حملے کیے ہیں ایران کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق شہری تنصیبات بشمول ہوائی اڈوں اور ہوٹلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    قطری وزارت دفاع کے مطابق ہفتے سے اب تک اس کی فضائی حدود کی جانب تین کروز میزائل، 101 بیلسٹک میزائل اور 39 ڈرون داغے گئے، جنہیں فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

    امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ

    قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے حملوں سے قبل دوحہ کو آگاہ نہیں کیا تھا، جس کے باعث حکام حیران رہ گئے،قطر ان بلاجواز حملوں پر حیران ہےحمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم تمام میزائل دفاعی اقدامات کے تحت مار گرائے گئے اور کوئی بھی ایئرپورٹ تک نہیں پہنچ سکا، فضائی حدود کی بندش کے باعث تقریباً 8000 افراد قطر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

  • ایران کا اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ

    ایران کا اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ

    ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ کر دیا ہے جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 16ویں لہر شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق اسرائیل کی جانب بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، جن کا ہدف مخصوص عسکری اور اسٹریٹیجک مقامات بتائے جا رہے ہیں،میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ڈرونز بھی اسرائیل کی سمت روانہ کیے گئے ہیں۔

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کی جا رہی ہے، جبکہ اسرائیلی ذرائع نے متعدد شہروں میں سائرن بجنے اور فضائی دفاعی نظام کے متحرک ہونے کی اطلاعات دی ہیں،تاحال نقصانات یا جانی صورتحال سے متعلق کوئی مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں.

    خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا

    دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اخبار پولیٹیکو کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کے پاس اب نہ تو بحریہ، نہ فضائیہ اور نہ ہی ریڈار بچے ہیں بلکہ ان کے میزائل لانچرز بھی تیزی سے ختم کیے جا رہے ہیں اپنے اسلحے کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے دفاعی کمپنیوں کو ہنگامی حکم کے تحت ہتھیار بنانے کا حکم دیا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایرانی حکومت کے زندہ بچ جانے والے کچھ رہنماؤں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہوں ابھی نئے لوگ بھی ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اور بہت سے لوگ ایرانی سپریم لیڈر کا عہدہ چاہتے ہیں،ان میں سے کچھ لوگ بہت اچھے بھی ہو سکتے ہیں۔

    ایران میں درجنوں لانچنگ سائٹس نشانہ ، 300 میزائل لانچرز کو ناکارہ بنا دیا ،اسرائیلی فضائیہ

    صدر ٹرمپ نے ایران کی نئی قیادت کے کسی فرد کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کہا کہ ابھی دیر نہیں ہوئی اس کا امکان موجود ہے یہ بات نہ بھولیں کہ 49 سینئر ایرانی رہنما مارے جا چکے ہیں ان کی نیوی، ایئر فورس اور ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کردیا گیا ہے میں نے اسرائیل کو زبردستی ایران پر حملے کے لیے آگے کیا کیوں کہ میرے خیال میں وہ پاگل (ایران ) پہلے حملہ کرنے والے تھے۔

    صدر ٹرمپ نے ایران کے عرب ممالک پر حملوں پر کہا کہ ایران اب اُن خلیجی ممالک پر بھی حملے کررہا ہے جو غیر جانبدار تھے اب وہ تمام ممالک ایران کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

    ایران پر حملوں پر امریکا میں سیاسی ہلچل، کانگریس میں ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی کوشش

  • امریکا کا پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور فضائی دفاعی تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ

    امریکا کا پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور فضائی دفاعی تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ

    امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے چوتھے روز بھی جاری ،امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور فضائی دفاعی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایرانی فضائی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم ان دعوؤں کے حق میں فوری طور پر کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے وہ ایرانی حکومت کی جانب سے لاحق قریبی خطرات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے گی۔

    اس سے قبل سینٹکام نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی افواج نے ایران میں 1,250 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا اور 11 ایرانی جہاز تباہ کیے۔

    کراچی پولیس کا ٹرمپ،نیتن یاہو،مودی پر مقدمے سے انکار،شہری عدالت پہنچ گیا

    امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جوابی کارروائیوں میں اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے تمام ہلاکتیں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کویت میں ہونے والے حملوں کے دوران ہوئیں-

    آپریشن غضب للحق:خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ناکام حملے،جوابی کارروائی میں 67 افغان طالبان ہلاک

  • ایران کے خلاف جنگ ایک ماہ تک جاری رہ سکتی ہے،صدر ٹرمپ

    ایران کے خلاف جنگ ایک ماہ تک جاری رہ سکتی ہے،صدر ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی فورسز کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے اور ایران میں سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہےایرانی رجیم کو کسی صورت ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی نہیں دی جا سکتی، ایران کے خلاف جنگ ایک ماہ تک جاری رہ سکتی ہے اور مقاصد حاصل ہونے تک کارروائی جاری رکھی جائے گی انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس دوران مزید امریکیوں کی ہلاکتوں کا امکان موجود ہے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاسدارانِ انقلاب کی تنصیبات، ایرانی فضائی دفاعی نظام، نو بحری جہاز اور ایرانی بحریہ کی ایک عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ایران ایک بڑا اور مضبوط ملک ہے، لیکن اس کی ملٹری کمان اب ختم ہو چکی ہے اور بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں صدر ٹرمپ نے پاسدارانِ انقلاب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو انہیں موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد ایران میں جمہوریت قائم ہوگی اور ایرانی عوام کو چاہیے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا ملک واپس لیں اس معاملے پر سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی گئی ہے،امریکی صدر نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

    دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران امریکا سے بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم ایرانی مؤقف کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت نے صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے اور تہران پر بمباری سے ایران کی جنگی صلاحیت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

    ایرانی حملے: متحدہ عرب امارات میں اسٹاک مارکیٹس دو دن کے لیے بند

  • برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی ایرانی پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈر انچیف نامزد

    برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی ایرانی پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈر انچیف نامزد

    ایرانی پاسداران انقلاب نے برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو نیا کمانڈر انچیف نامزد کردیا ہے۔

    ایرانی حکام کے مطابق برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی اس سے قبل ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں شہید علی خامنہ ای کے جنگجو ساتھی کی حیثیت سے بھی جانا جاتا ہے تقرری کے اعلان کے بعد برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی رضا اعرافی قیادت کونسل کے ممبر منتخب ہوگئے ہیں قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی، علی رضا اعرافی ایرانی سپریم لیڈر کے فرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کے رکن مقرر ہو گئے تین رکنی کونسل میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس بھی شامل ہیں، مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نیا سپریم لیڈرمنتخب کیے جانے تک یہ کونسل رہبر کے فرائض انجام دے گی۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت،ایران میں 7 روزہ تعطیل 40 روزہ سوگ کا اعلان

    ایرانی آئین کے آرٹیکل 111 کے مطابق رہبرِ اعلیٰ کی موت، استعفے یا برطرفی کی صورت میں ملک کے صدر، عدلیہ کے سربراہ اور نگہبان شوریٰ کے ایک رکن رہبرِ اعلیٰ کی ذمہ داریاں اٹھاتے ہیں اگر ان تین افراد میں سے کوئی ان ذمہ داریوں سے معذوری کا اظہار کرے تو پھر ان کی جگہ ’مجمع تشخیص مصلحت نظام‘ (فقہا کی اکثریت) ان کی جگہ نیا رکن مقرر کرے گی۔

    اقوام متحدہ میں حمایت پر ایران کا پاکستان سے اظہار تشکر

  • ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

    ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

    ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا۔

    ایران نے فوجی مشقوں کے تناظر میں فضائی حدود کا نوٹم جاری کر دیا ہے، نوٹم کے مطابق آبنائے ہرمز کے اطراف پرواز 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے نہ کی جائیں۔

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مشقیں 9 کلو میٹر کی حدود میں ہوں گی، پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کردیں گے،امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ تو میدان میں ہوگا-

    صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    دوسری جانب یورپی یونین کے اہم سفارتکاروں نے منگل کے روز کہا کہ وہ ایران میں مظاہرین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی وجہ سے ایران پر پابندیوں کے نئے سلسلے کے پہلے مرحلے کے طور پر پاسداران انقلاب کے کئی سینیئر حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے 27 رکنی یورپی اتحاد کے اس پابندیوں کے ارادے کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاسداران انقلاب کے 21 عہدیداروں پر پابندیاں عائد ہوں گی جن کے اکاؤنٹس کو منجمد کیا جائے گا۔ یہ بات حتمی صورت میں جمعرات کے روز وزرائے خارجہ کی اہم میٹنگ میں طے کی جائے گی۔

    یورپی یونین سے متعلق سفیروں نے کہا بدھ کے روز ہی اس سلسلے میں منظوری کا اشارہ ملے گا جس پر جمعرات سے باضابطہ طور پر عمل کا اعلان کیا جائے گا سفارتکاروں کے مطابق 10 ایسی ایرانی شخصیات پابندیوں کی زد میں آئیں گی جو ایرانی ڈرون طیاروں اور میزائل ٹیکنالوجی سے متعلق ہیں اور جنہوں نے ڈرون طیارے یوکرین جنگ کے دنوں میں روس کو فراہم کیے ہیں۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پابندیوں کی اس نئی لہر کے حوالے سے یورپی یونین کے ارکان اس بات بھی غور کر رہے ہیں کہ ایران کی پاسداران انقلاب کور کو دہشت گرد ادارہ ڈکلیئر کر دیا جائے اور اس کے لیے جواز یہ فراہم کیا جا رہا ہے کہ پاسداران نے مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیے ہیں اور یوکرین جنگ میں روس کی مدد کی ہے۔

    امریکہ میں قائم ایک این جی او کے مطابق ایران میں مظاہروں کے دوران 6000 کے لگ بھگ لوگ مارے گئے ہیں جبکہ ابھی یہ این جی او مزید 17000 کی ہلاکتوں کے بارے میں جانکاری کی کوشش کر رہی ہےایران کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3017 افراد مظاہروں کے دوران مارے گئے ہیں جن میں راہگیر اور سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

    بھارت:ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کا طیارہ تباہ

  • ایران کی آسٹریلیا کے اقدام کی مذمت

    ایران کی آسٹریلیا کے اقدام کی مذمت

    ایران نے آسٹریلیا کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔

    ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کا یہ اقدام ’’بلاجواز، غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز‘‘ ہے، جو اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر مبنی ہے۔بیان کے مطابق آسٹریلیا نے اگست میں سڈنی اور میلبورن میں یہود مخالف حملوں کا الزام ایران پر لگایا تھا، جس کے بعد ایرانی سفیر کو بھی ملک سے نکال دیا گیا تھا

    انگلینڈ میں 50 ہائر ایجوکیشن ادارے دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار

    انگلینڈ میں 50 ہائر ایجوکیشن ادارے دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار

    بابر اعظم کا ٹی20 میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر

  • ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے قبل آگاہ کیا، نیو یارک ٹائمز

    ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے قبل آگاہ کیا، نیو یارک ٹائمز

    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے سے قبل قطری حکام کو پیشگی اطلاع دے دی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ایران نے حملے سے قبل قطر کو آگاہ کیا، تاکہ کسی بڑے انسانی نقصان سے بچا جا سکے۔ پاسداران انقلاب نے قطر میں امریکی اڈے پر میزائل داغنے کی تصدیق کی ہے۔نیو یارک ٹائمز نے اس حوالے سے ماضی کے ایک واقعے کا حوالہ بھی دیا، جب 2020ء میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغے تھے، اور عراق کو بھی حملے سے پہلے اطلاع دے دی گئی تھی۔

    رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے سے متعلق خود امریکی حکام نے پیشگی اطلاع فراہم کی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا نے خفیہ طور پر ایران کو آگاہ کیا کہ صرف تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا، جس کا مقصد مکمل جنگ سے گریز کا پیغام دینا تھا۔ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی پیشگی اطلاع کے بعد ایران نے اپنی جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم کے ذخائر کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

    اسرائیل نے ایران سے جنگ بندی کی خواہش ظاہر کردی، حملوں کے خاتمے کا عندیہ

    توقع تھی ایران کا جوابی حملہ ہو گا،ٹرمپ مزید فوجی کاروائی نہیں چاہتے،ذرائع وائیٹ ہاؤس

    پی ائی اے کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ

    سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس سے امریکی طیاروں کی ہنگامی پروازیں

  • ایران کے’وعدہ صادق سوم’ کے 15ویں مرحلے میں تل ابیب و حائفہ پر حملے

    ایران کے’وعدہ صادق سوم’ کے 15ویں مرحلے میں تل ابیب و حائفہ پر حملے

    ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی جاری رکھتے ہوئے آپریشن ’وعدہ صادق سوم‘ کے تحت حملوں کی 15ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے۔

    ایران نے اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں میزائل اور ڈرون حملوں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اس مرحلے میں بھرپور کارروائی کی ہے۔پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے بتایا کہ تازہ حملے اسرائیل کے فوجی مراکز اور عسکری صنعت سے منسلک تنصیبات پر کیے گئے، جن میں تل ابیب اور حائفہ کو ہدف بنایا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، اس مرحلے میں 100 سے زائد جنگی اور خودکش ڈرونز داغے گئے، جن کا مقصد اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹمز کو نشانہ بنانا تھا۔

    پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، یہ کارروائیاں ایک بڑی عسکری حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جس کے تحت دشمن کے اہم فوجی و صنعتی اہداف پر مسلسل میزائل حملے کیے جا رہے ہیں۔ادھر، صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی شہروں پر بمباری جاری ہے، جس کے باعث عام شہری بھی شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 224 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

    امریکا نے جنگ میں ساتھ دیا تو آبنائے ہرمز بند کر دی جائے گی،ایران کی دھمکی

    ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    غزہ پر اسرائیلی حملے، خوراک کی تلاش میں امدادی مرکز کے باہر 81 فلسطینی شہید

    ایران پر جوہری ہتھیاروں کا الزام لگانے والا اسرائیل خود خفیہ نیوکلئیر پاور ہے

    امریکا کا ایران اسرائیل جنگ میں فوری مداخلت سے گریز، فیصلہ موخر کردیا

  • پاسداران انقلاب کا اسرائیلی دفاعی نظام تباہ کرنے  کا دعویٰ

    پاسداران انقلاب کا اسرائیلی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ

    ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے دفاعی نظاموں کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے، اور اب صہیونی آبادکاروں کے پاس یا تو پناہ گاہوں میں موت کا سامنا کرنے یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے فرار ہونے کا راستہ باقی بچا ہے۔

    ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے آپریشن ’وعدہ صادق سوم‘ کے بارہویں مرحلے کے آغاز پر اسرائیل کے اندر موجود دفاعی نظاموں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔بیان کے مطابق اب مقبوضہ علاقوں کی فضائی حدود ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کے لیے پوری طرح کھلی ہو چکی ہیں۔پاسداران انقلاب نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے رہائشیوں کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کا سلسلہ مستقل جاری رہے گا۔

    انہوں نے شہید کمانڈر حسین سلامی کے اس وعدے کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے مظالم کا بدلہ لینے کے لیے "دوزخ کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔”بیان میں مزید کہا گیا کہ یقین رکھیں کہ سائرن کی آواز ایک لمحے کے لیے بھی خاموش نہیں ہوگی، اور آپ کو جلد یا بدیر فیصلہ کرنا ہوگا کہ موت کا سامنا پناہ گاہ میں کریں یا مقبوضہ علاقوں سے راہ فرار اختیار کریں۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات

    سوشل میڈیا پر پاکستان سے متعلق امریکی جاسوسی کا دعویٰ جھوٹا قرار

    اسرائیل کا ایران کے مغرب میں بمباری کا نیا سلسلہ، تہران کے قریب میزائل مرکز تباہ

    عالمی سروے: کراچی دنیا کا چوتھا بدترین رہائشی شہر قرار

    لیبیا کشتی حادثہ 2025: ایف آئی اے نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا