Baaghi TV

Tag: پاسداران انقلاب

  • پاسدارانِ انقلاب نے  شہید ہونے والے 7 کمانڈرز کے نام جاری کردیے

    پاسدارانِ انقلاب نے شہید ہونے والے 7 کمانڈرز کے نام جاری کردیے

    پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایرو اسپیس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کے ہمراہ شہید ہونے والے 7 کمانڈرز کے نام جاری کردیے ہیں-

    ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق شہدا میں کمانڈرز محمود باقری، داؤد شیخیان، محمد باقر طاہرپور، منصور صفارپور، مسعود طیب، خسرو حسنی، جواد جورسرہ، اور محمد آقاجفری شامل ہیں یہ تمام کمانڈرز جمعہ کی علی الصبح تہران میں اسرائیلی دہشتگرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔

    پاسدارانِ انقلاب نے ان کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن کے دفاع میں ان کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،بیان میں مزید کہا گیا کہ جعلی صیہونی حکومت ناکامی کے دہانے پر ہے اور مکمل تباہی اس کا مقدر بن چکی ہے۔

  • ایران کا پاسداران انقلاب کےسینئیر کرنل کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام

    ایران کا پاسداران انقلاب کےسینئیر کرنل کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام

    ایرانی انٹیلی جنس نےالزام عائد کیا ہےکہ اتوار کو دارالحکومت تہران کے مرکز میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب کےایک افسرکےقتل میں اسرائیلی جاسوس سیل کا ہاتھ ہے-

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس نے اشارہ کیا کہ کرنل صیاد خدائی کے قتل اور اسرائیلی سیل کی دریافت کے درمیان تعلق ہے تہران میں قتل کیے گئے کرنل نے شام کو ہتھیاروں کی منتقلی اور ڈرون تیار کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔

    پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے،ایرانی صدر کا اعلان

    عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ تہران میں ہلاک ہونے والے ایرانی کرنل نے قبرص اور یونان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    ایرانی وزارتِ خارجہ نے خدائی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ تہران کو اپنے مقاصد کے حصول سے نہیں روکے گا ایران کی وزارت خارجہ نے اس قتل کے پیچھے اسرائیل سے منسلک عناصر کو "واضح طور پر” ذمہ دار ٹھہرایا۔

    قبل ازیں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پیر کو خبردار کیاکہ ایران پاسداران انقلاب کےکرنل کے قتل کا بدلہ لے گا جسے تہران میں گولی مار کرقتل کر دیا گیا تھا-

    ایرانی صدرمملکت نے شہید کرنل صیاد خدایی کی شہادت پر اس کے اہل خانہ اور پاسداران انقلاب کو تعزیت اور تہنیت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس وحشیانہ اقدام میں بلاشبہ عالمی استکبار کا ہاتھ نظر آتا ہے-

    پیرس: چیکنگ کیلئے روکنے پر قطر کے سفارت خانے پرتعینات سیکیورٹی گارڈ قتل

    انہوں نے شہید خدائی کے بلنددرجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دشمن میدان جنگ میں مدافع حرم سے ہار گئے اسی لئے اس طرح اقدامات کے ساتھ اپنی مایوسی ظاہر کرنا چاہتے ہیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کو سنجیدہ تعاقب کرنا چاہئیے اورہمیں یقین ہے کہ اس عظیم شہید کے خون کا بدلہ مجرموں سے لیا جائے گا-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تہران میں دو موٹر سائیکل سواروں نے کرنل صیاد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جب وہ گھر میں داخل ہورہے تھے، کرنل صیاد کو پانچ گولیاں لگیں، خبر رساں ادارے کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے پاسداران انقلاب کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے-

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کرنل خدائی کے قاتلوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ جلد ہی انہیں پکڑ کرقانون کے حوالے کیا جائے گا۔

    فلپائن: سمندرمیں مسافر بردار جہاز میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک، 10 لاپتہ

  • پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے،ایرانی صدر کا اعلان

    پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے،ایرانی صدر کا اعلان

    ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے

    ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پیر کو خبردار کیا کہ ایران پاسداران انقلاب کے کرنل کے قتل کا بدلہ لے گا جسے تہران میں گولی مار کرقتل کر دیا گیا تھا،ایرانی صدر مملکت نے شہید کرنل صیاد خدایی کی شہادت پر اس کے اہل خانہ اور پاسداران انقلاب کو تعزیت اور تہنیت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس وحشیانہ اقدام میں بلاشبہ عالمی استکبار کا ہاتھ نظر آتا ہے انہوں نے شہید خدائی کے بلندی درجات کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن میدان جنگ میں مدافع حرم سے ہار گئے اسی لئے اس طرح اقدامات کے ساتھ اپنی مایوسی ظاہر کرنا چاہتے ہیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کو سنجیدہ تعاقب کرنا چاہئیے اورہمیں یقین ہے کہ اس عظیم شہید کے خون کا بدلہ مجرموں سے لیا جائے گا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تہران میں دو موٹر سائیکل سواروں نے کرنل صیاد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جب وہ گھر میں داخل ہو رہے تھے، کرنل صیاد کو پانچ گولیاں لگیں، خبر رساں ادارے کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے پاسداران انقلاب کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث

    بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے

    ابوظہبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کا یمن پر فضائی حملہ

    حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

    اسرائیلی صدر کے دورہ کے دوران حوثی باغیوں کا یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملہ

    حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان

  • جنگ نہیں چاہتےلیکن اپنی فضائی،زمینی،سمندری حدود کادفاع کرنا جانتےہیں،ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

    جنگ نہیں چاہتےلیکن اپنی فضائی،زمینی،سمندری حدود کادفاع کرنا جانتےہیں،ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

    تہران:ایران کی طرف سے امریکی ڈرون کو گرائے جانے کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان لفاظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ ڈرون گرائے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف بھی میدان میں آگئے ہیں اور امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہم جنگ نہیں چاہتالیکن اپنی فضائی،زمینی،سمندری حدود کادفاع کرنا جانتا ہے۔ جوادظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نےایران کےخلاف معاشی دہشت گردی شروع کر رکھی ہےجو ایران کے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ۔

    ایک اور بیان میں جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا اب ہماری حدود کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔
    انہوں نے کہا ہے کہ امریکا جھوٹ بول رہا ہے کہ امریکی ڈرون بین الاقوامی فضائی حدود میں تھا۔جواد ظریف نے اس موقع پر یہ بھی کہا ہے کہ ایران اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے کر جائے گا اور امریکہ کی طرف سے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھائے گا۔ جواد ظریف نے عالمی دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ رویے کی مذمت کرے۔ یاد رہے کہ خلیج میں امریکہ اور ایران کے درمیان اس وقت سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور امریکہ یمن کی موجودہ صورت کا ایران کو ذمہ دار قرار دے رہا ہے۔