Baaghi TV

Tag: پاکستانی

  • پاکستان کا کروڑ پتی بھکاری پولیس کیخلاف عدالت جا پہنچا

    پاکستان کا کروڑ پتی بھکاری پولیس کیخلاف عدالت جا پہنچا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بھکاری سے سات لاکھ روپے چھین لئے، بھکاری عدالت جا پہنچا، انکشاف ہوا بھکاری کروڑ پتی اور اسکے اکاؤنٹ میں تین کروڑ روپیہ موجود ہے

    واقعہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ کا ہے، جڑانوالہ میں مظفر نامی بھکاری نے عدالت میں درخواست دی جس میں کہا کہ پولیس والوں نے سات لاکھ چھین لئے، میں نے جب مقدمہ کی درخواست دی تو پولیس نے کہا کہ تم بھکاری ہو، تمہارے پاس سات لاکھ کہاں سے آئے، مظفر نامی بھکاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں پراپرٹی خریدنے کے لئے جا رہا تھا جب پولیس نے پیسے چھینے، عدالت میں بھکاری نے بتایا کہ اس کے اکاؤنٹ میں تین کروڑ روپے موجود ہیں، مظفر کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا کہ میرے پاس یو بی ایل کے اکاونٹ میں تین کروڑ روپے موجود ہیں،پولیس نے پیسے چھینے لیکن مقدمہ نہیں درج کر رہی، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے

    مظفر کا کہنا تھا کہ پچاس برسوں سے بھیک مانگ رہا ہوں اور جو پیسے جمع ہوتے وہ بینک میں جمع کروا دیتا ہوں، عدالت نے تھانہ سٹی جڑانوالہ کے ایس ایچ او کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • ایک اور اوورسیز پاکستانی جعلی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا

    ایک اور اوورسیز پاکستانی جعلی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا

    اسلام آباد بارہ کہو تھانہ کی حدود میں ایک اور اوورسیز پاکستانی جعلی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

    سفید کلٹس گاڑی میں سوار وائرلیس سیٹ اٹھائے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 3 نامعلوم ملزمان دیول مری کے رہائشی سعودی عرب پلٹ خلیل الرحمٰن عباسی سے تلاشی لیتے ہوئے "14 ہزار سعودی ریال” پاسپورٹ چھین کر فرار ہوگئے۔ہفتہ 15 اپریل کو علی الصبح "سفید کلٹس گاڑی نمبر AGH-998” میں سوار وائرلیس سیٹ اٹھائے 03 نامعلوم ملزمان نے ائیر پورٹ سے گاؤں جاتے شہری خلیل الرحمٰن عباسی کی گاڑی کو ڈونگی کسی تھانہ بارہ کہو کے قریب اشارہ دے کر روک لیا،

    وائرلیس سیٹ اٹھائے03 ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایجنٹ لگ رہے ہیں، ہمیں تلاشی دیں،شہرئ خلیل الرحمٰن عباسی نے تلاشی دی تو ملزمان خلیل الرحمٰن  سے 14 ہزار سعودی ریال  سمیت پاسپورٹ لے کر موقع سے فرار ہو گئے ۔متاثرہ شہری خلیل الرحمٰن عباسی کے مطابق ملزمان میں سے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے کا ظاہری حلیہ عمر 27/28 سال ملیشیا رنگ کے کپڑوں میں ملبوس واسکٹ پہنے۔ دوسرا عمر 25/26 سال پینٹ شرٹ،جبکہ پیچھے بیٹھا تیسرا ملزم پینٹ شرٹ میں ملبوس 24/25 سال کی عمر کا نظر آرہا تھا۔بارہ کہو پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    سات سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

  • سابق آرمی چیف کا مستقبل کے خطرے پر بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،آئی ایس پی آر

    سابق آرمی چیف کا مستقبل کے خطرے پر بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،آئی ایس پی آر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک فوج ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سابق آرمی چیف کے بیان پر مختلف تبصروں بارے ردعمل دیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف کا پاکستان کے مستقبل کے خطرے پر بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا پاک فوج کی جنگی تیاریوں کے بارے میں میڈیا میں بحث سامنے آئی یہ مباحثے سابق آرمی چیف کے انٹرویو کے تناظر میں ہوئے پاک فوج نے ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور انتہائی جنگی قابلیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے، فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ہتھیاروں، سازو سامان اور جنگی وسائل سے بھرپور ہیومن ریسورس ہمیشہ تیار رکھا ہے،

    واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کی تیاریوں کے حوالہ سے مختلف بیانات چل رہے تھے جس پر بہت تنقید کی جا رہی تھی، آیا جنرل ر باجوہ نے وہ بیان دئے تھے یا کسی نے اپنی طرف سے ہی پیش کر دیا،کافی دنوں کی بحث کے بعد آج ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے،

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

  • برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    برٹش پاکستانی جج غزن محمود نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کامجرم کہنا سیاسی بیان ہے۔

    باغی ٹی وی: واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین نے کہا تھا کہ پاکستانی گینگز بچوں اور برطانوی لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے میں ملوث ہیں بعد ازاں سوئیلا بریورمین کو پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر سخت تنقید کا سامنا رہا-

    برطانوی وزیرِ داخلہ کو پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر سخت تنقید کا سامنا

    تاہم اب برٹش پاکستانی جج غزن محمود کا کہنا ہےکہ برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے، اعداد وشمار سے واضح ہے کہ جنسی جرائم میں ملوث افرادکی اکثریت برٹش پاکستانیوں کی نہ کبھی تھی اور نہ ہے ۔

    جبکہ سابق چیف پراسیکیوٹرنذیرافضل کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیرداخلہ کے بیانات سے برٹش پاکستانی تقسیم نہیں ہوں گے، برٹش پاکستانی قانون پر عمل کرنے والے افراد ہیں۔

    دریں اثنا سابق چیف پراسیکیوٹر نذیر افضل نے کہا تھا کہ ہوم ڈپارٹمنٹ کی اپنی رپورٹ کے مطابق 84 فیصد جنسی زیادتی کے مجرم سفید فارم ہوتے ہیں۔

    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا

  • امریکی وسط مدتی انتخابات؛ پاکستانی امیدوار بھی کامیاب

    امریکی وسط مدتی انتخابات؛ پاکستانی امیدوار بھی کامیاب

    واشنگٹن:امریکا میں ہونے والے وسطِ مدتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم کچھ حلقوں کے نتائج بھی سامنے آئے ہیں جن میں کئی پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وسط مدتی الیکشن کے ابتدائی نتائج میں ٹیکساس سے پاکستانی نژاد امریکی شہری سلمان بھوجانی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔

    اسی طرح ٹیکساس میں ہی پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سلیمان لالانی کی جیت کا امکان روشن ہے۔ علی سجاد مسلسل تیسری بار بھی آرٹیشیا شہر کے میئر منتخب ہوگئے۔

    ادھر کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ فورٹی میں پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈاکٹر آصف محمود کا ری پبلکنز کے کانگریس یونگ کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود کے پہلے مسلمان سینیٹر کے طور پر کامیابی کے امکانات بھی ہیں۔

    علاوہ ازیں علی سجاد نے آرٹیشیا شہر کا میئر منتخب ہونے کی ہیٹ ٹرک کرلی۔ انھیں مسلسل تیسری بار فتح ملی۔ ان کا تعلق حکمراں جماعت ڈیموکریٹک سے ہے تاہم ان انتخابات میں ری پبلکنز کے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے امکان ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا میں ایوان زیریں کو ایوان نمائندگان اور ایوان بالا کو سینیٹ کہا جاتا ہے اور ان دونوں ایوان کے ارکان کو مجموعی طور پر کانگریس کہا جاتا ہے یعنی کانگریس سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے تمام ارکان پر مشتمل مشترکہ پارلیمنٹ ہے۔

    اس وقت ایوان بالا میں مجموعی 100 نشستوں میں سے 48 حکمراں جماعت کے پاس ہیں اور دو آزاد امیدواروں کی حمایت بھی حاصل ہے جب کہ 50 ہی نشستیں اپوزیشن ری پبلکنز کے پاس ہیں۔

    ایوان زیریں یعنی ایوان نمائندگان میں مجموعی نشستیں 435 ہیں جن میں سے 220 حکمراں جماعت جب کہ 212 ری پبلکنز کو حاصل ہیں 2 نشستیں خالی ہیں اور 6 براہ راست ممبر ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایوان نمائندگاں میں 435 میں سے حکمراں جماعت 188 اور ری پبلکنز 202 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لیں گی تاہم اکثریت ثابت کرنے کے لیے 218 نشستوں کی ضرورت ہوگی۔

    اسی طرح سینیٹ کی 35 نشستوں میں سے اکثر پر ری پبلکنز کی جیت کے امکانات ہیں جس کے بعد سینیٹ میں دلچسپ صورت حال ہوجائے گی اور صدر جوبائیڈن کو اپنی پالیسیوں کی منظوری کے لیے اپوزیشن کی سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ امریکا میں ہر دو سال بعد وسط مدتی الیکشن ہوتے ہیں جس میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 100 نشستوں میں سے 35 نشستوں پر ووٹنگ ہوتی ہے۔

  • سعودی عرب ٹریفک حادثہ: جاں بحق پاکستانی مزدوروں کی میتیں وطن روانہ

    سعودی عرب ٹریفک حادثہ: جاں بحق پاکستانی مزدوروں کی میتیں وطن روانہ

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانی مزدوروں کی میتیں وطن روانہ کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی :واضح رہے کہ گزشتہ روز حادثہ پاکستانی مزدوروں کی گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش، 15 تارکین وطن تپتے صحرا میں ہلاک

    حادثے کے فوری بعد ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خیر زمین، محمد طیب، سعید اللہ، فضل، حیات خان اور حکیم خان کے نام سے ہوئی ہے، ان میں سے 4 افراد کا تعلق خیبر پختون خواہ کے علاقے لوئر دیر سے ہے۔

    مصر: حکومت کا چرچ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 100,000 مصری پاؤنڈ دینے کا…

    پاکستانی سفارتخانے نے میتوں کو پاکستان بھجوانے کیلئے سفری دستاویزات فراہم کردی ہیں، جس کے بعد میتیں پاکستان روانہ کردی گئی ہیں۔ پاکستانی محنت کشوں کی نمازجنازہ سعودی عرب میں بھی ادا کی گئی۔

    امریکی انخلا کے فیصلے نے قومی سلامتی کو مضبوط کیا،وائٹ ہاؤس

  • ہوائی اڈوں میں پھنسے پاکستانی عازمین حج کو سعودی حکومت نے سفر کی خصوصی اجازت دے دی

    ہوائی اڈوں میں پھنسے پاکستانی عازمین حج کو سعودی حکومت نے سفر کی خصوصی اجازت دے دی

    وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور، پشاور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں میں پھنسے عازمین حج کو سعودی حکومت نے سفر کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔ پھنسے ہوئے عازمین کسی بھی پرواز کے ذریعہ 7 ذوالحج رات 12 بجے تک جدہ کے ہوائی اڈے پر اتر سکیں گے ۔

    ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نےخصوصی اجازت دینے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔مسئلہ کے فوری حل کیلئے سعودیہ میں تعینات پاکستانی سفیر اور حج مشن کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ نجی حج سکیم کے 123 عازمین حج کو ایئر بلیو اور سعودی ایئر کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود 25 سرکاری عازمین حج کو پشاور اور لاہور سے روانہ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حج ویزہ کے حامل عازمین کو جدہ ایئر پورٹ پر 7 ذی الحج کی رات 12 بجے تک اترنے کی خصوصی اجازت ہے ۔ حج ویزہ کے حامل عازمین حج کسی بھی پرواز کے ذریعے جدہ ایئرپورٹ کا سفر کر سکیں گے۔ حج ویزہ کے حامل افراد خود بھی پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے متعین وقت سے پہلے جدہ ایئر پورٹ پہنچ سکتے ہیں ۔

    جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان حج مشن کا عملہ عازمین حج کی رہنمائی و سہولت کیلئے موجود ہے۔پروازوں سے رہ جانے والے سرکاری و نجی عازمین حج متعلقہ حاجی کیمپ یا ٹور آپریٹر سے فوری رابطہ کریں۔ حاجی کیمپوں کے ذریعے آخری حج پروازوں سے رہ جانے والے عازمین حج سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان حج مشن مکہ نے عازمین حج کو مناسک حج کی ادائیگی کیلئے منیٰ روانہ کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

    عازمین کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب منیٰ پہنچانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ پاکستان حج مشن کی جانب سے رواں سال مشاعر میں کئے گئے انتظامات کے مطابق منی میں تمام پاکستانی حجاج کو ٹھہرانے کیلئے جمرات کے قریب اولڈ منیٰ میں جگہ حاصل کی گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں مزدلفہ سے واپسی پر رمی کرنے کیلئے زیادہ مسافت طے نہیں کرنی پڑے گی۔ 9 ذی الحج جمعہ کو حج کے رکن اعظم “وقوف عرفات” کیلئے عازمین میدان عرفات روانہ ہونگے جہاں وہ ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرینگے۔

    وقوف عرفات کے بعد نماز مغرب پڑھے بغیر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچیں گے جہاں وہ ایک ساتھ مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کرینگے۔ مزدلفہ سے شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں چنیں گے۔ رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد دسویں ذی الحج کو نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے فورا بعد منی روانہ ہونگے۔

    جہاں کچھ دیر آرام کرنے کے بعد جمرات جائیں گے اور بڑے شیطان کو کنکر ماریں گے۔ کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کرکے بال منڈوا کر احرام کھول دینگے۔ اسی طرح گیارہ اور بارہ ذوالحج کو بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو بھی کنکریاں مارنا مناسک کا حصہ ہے۔ پاکستان حج مشن مکہ کے مطابق حجاج کو مشاعر پہنچانے کیلئے مکاتب کی بسیں حاصل کرلی گئی ہیں جو عازمین کو ان کی عمارت سے لے کر منی پہنچائیں گی اسی طرح انہیں بسوں کے ذریعے ہی میدان عرفات تک پہنچانے کا انتظام کرلیا گیا ہے۔

    اس دوران مناسک حج کی ادائیگی کے دوران حجاج کوموسسہ جنوبی ایشیا کی جانب سے کھانا فراہم کرنے کا بھی انتظام کرلیا گیا ہے۔ ان تمام انتظامات کی روشنی میں توقع کی جارہی ہے کہ حج 2022 کے موقع پر حاجیوں کو مناسک حج کی ادائیگی میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی تاہم حجاج کرام سے گزارش کی گئی ہے کہ شیطان کو کنکریاں مارنے کیلئے اپنی سہولت اور آرام کے مطابق وقت کا انتخاب کریں۔واضح رہے کہ احرام کھولنے کے بعد حجاج کرام 10سے ب12 ذی الحج کے درمیان کسی بھی وقت بیعت اللہ شریف آکر طواف زیارت کر سکتے ہیں۔ طواف زیارت میں بیعت اللہ شریف کے 7 چکر اور سعی شامل ہے۔

  • کتنے فیصد پاکستانیوں کےگھر کا کوئی شخص بیرون ملک ملازمت کرتا ہے؟ گیلپ سروے

    کتنے فیصد پاکستانیوں کےگھر کا کوئی شخص بیرون ملک ملازمت کرتا ہے؟ گیلپ سروے

    گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 91 فیصد پاکستانیوں کے گھر کا کوئی شخص بیرون ملک ملازمت نہیں کرتا البتہ 9 فیصد شہریوں کے گھر کا کوئی نہ کوئی فرد بیرون ملک کام کرتا ہے۔

    باغی ٹی وی : گیلپ پاکستان کے سروے میں ملک بھر سے 12 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا یہ سروے 30 مئی سے 13جون 2022 کے درمیان کیا گیاسروے کےمطابق 91 فیصد پاکستانیوں نےگھر کے کسی فرد کے بیرون ملک کام نہ کرنے کا بتایا ہے جبکہ 9 فیصد پاکستانیوں نے گھر میں سے کسی شخص کے بیرون ملک کام کرنے کا کہا۔

    پشاور:ایس ایچ او کانسٹیبل بیٹے کیساتھ منشیات امگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا


    سروے کے مطابق سب سے زیادہ خیبر پختونخوا سے 20 فیصد، پنجاب سے 9 فیصد، بلوچستان سے 5 فیصد جبکہ سندھ سے 4 فیصد افراد نے گھر کے کسی فرد کے بیرون ملک ملازمت کرنے کا بتایا ۔

    ملک بھر میں موسم کی صورتحال


    سروے میں سوال کیا گیا کہ بیرون ملک کام کرنے والے افراد کس ملک میں ہوتے ہیں ؟ اس پر43 فیصد نے دبئی جبکہ 33 فیصد نے سعودی عرب کا نام لیا 5 فیصد افراد نے آسٹریلیا، 3 فیصد نے قطر،2 فیصد نے برطانیہ اور 2 فیصد امریکا جبکہ 1 فیصد نے کینیڈا کا کہا 1 فیصد سے کم افراد نے ملائیشیا اور جرمنی کا کہا جبکہ 10 فیصد نے دیگر ملکوں کے نام لیے۔

    ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  • اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا فوری حق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا فوری حق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا
    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے 14 جون کو جواب طلب کرلیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے شہری کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا فوری حق دیا جائے،

    دوسری جانب ممبرانفارمیشن کمشنر پنجاب شوکت علی تقرری کیس کی سماعت 23جون تک ملتوی کردی گئی،لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری اطلاعات کو نوٹسزجاری کردیئے لاہورہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری اطلاعات 7روز میں جواب طلب کر لیا ،لاہور ہائیکورٹ نے ممبر انفارمیشن کمشنر پنجاب کو طلبی کےنوٹس جاری کر دیئے ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ممبر انفارمیشن کمشنر کی تقرری کا اختیار حکومت پنجاب کو ہے،

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    قبل ازیں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ،درخواست گزار داؤد غزنوی کی جانب سے وکیل عارف چوہدری پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ جو پہلے ترمیم تھی وہ بھی یہی تھی اب والی ترمیم میں زیادہ وضاحت دی گئی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگ باہر ہیں وہ وہاں سکونت رکھتے ہیں ،دونوں ترامیم ان کے حقوق کو ختم نہیں کر رہیں ، وکیل عارف چودھری نے کہا کہ تیس سال سے یہ کام چل رہا تھا اب یہ کام ہوا ہے ، یہ تو کوئی کہہ نہیں سکتا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک جواب دے دیں بیرون ملک پاکستانی کس حلقے میں ووٹ دیں گے، عدالت نے سوال کیا کہ کتنے پاکستانی بیرون ملک ہیں ؟ وکیل عارف چودھری نے کہا کہ 9لاکھ لوگ بیرون ملک میں مقیم ہیں ،امریکہ میں مقیم پاکستانی درخواست گزار اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،عدالت نے استفسار کیا کہ امریکہ میں کیسے ووٹ ڈالے جاتے ہیں وہاں کا کوئی قانون ہو گا ، درخواست گزارنے کہا کہ امریکہ میں ووٹ کے قانون کا مجھے علم نہیں ،عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں گزشتہ حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق نہیں تھی،اب جو ترمیم ہوئی اس میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا ،

  • چین میں ریسٹورنٹ کا پاکستانی مالک

    چین میں ریسٹورنٹ کا پاکستانی مالک

    نان ننگ(شِنہوا) کئی ماہ تک فوڈ ایپلیکشن کے کاروباری حلقے میں صف اول پر رہنا ریسٹورنٹ کے مالک محمد مبین اشرف کے لئے تفریح کے ساتھ خوشی کا باعث بھی تھا۔ انہوں نے چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے میں اپنے کاروباری تجربہ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والے مبین نے گوانگ شی کے صدر مقام نان ننگ میں اپنے دوستوں کے ساتھ اتفاقاً "برکہ ” کے نام کے پاکستانی طرز کا ریسٹورنٹ قائم کیا۔ اسے کھلے نصف برس ہوچکا ہے اور یہ اب بھی گاہگوں سے بھرا رہتا ہے۔

    مبین نے بتایا کہ وہ پہلی بار نان ننگ آئے تو انہیں آبائی شہر کے پکوان نہیں ملے، اور انہیں اس کا ذائقہ بہت یاد آتا تھا۔ "نان ننگ میں پاکستانی طرز کے ریسٹورنٹ بہت ہی کم ہیں۔ میرے دوست نے مجھے پاکستان طرز کا ریسٹورنٹ کھولنے کی ترغیب دی، جس سے نہ صرف میں خود کھاسکوں بلکہ چینی باشندوں کو بھی پاکستانی پکوانوں کے ذائقے سے روشناس کراسکوں”۔

    چینی قونصل جنرل کی حمزہ شہباز اور پرویز الہی سے الگ الگ ملاقات

    مبین شریک بانیوں میں سے ایک ہیں، اور وہ اپنے ایک پاکستانی اور ایک چینی دوست کے ساتھ ریسٹورنٹ چلارہے ہیں۔ لیو نے کہا کہ چینی دوست ریسٹورنٹ کھولنے اور اس کے آپریشن میں بہت معاونت کرتے اور اس سے فعال طور پر نمٹنے ہیں۔ مقامی افراد مقامی اقدار سے بخوبی واقف ہوتے ہیں، اس لئے رابطے بہت کارگر اور موثر ہوتے ہیں۔

    پکوان کا معیار بہتر بنانے اور مقامی ذائقے شامل کرنے کے لئے تینوں دوستوں نے پاکستانی باورچیوں کو بلانے کا فیصلہ کیا، تاکہ مہمانوں کے آرڈر کردہ تمام پکوان تیار ہوسکیں۔ پکوانوں کے زیادہ تر اجزاء پاکستان سے ہیں، جن میں چاول، کری پاؤڈر اور مصالحہ شامل ہیں۔
    برکہ اب پکوان ایپ کے قریبی کاروباری حلقے میں اول نمبر پر ہے جس سے مبین بہت خوش ہیں۔ ” ہمارا کھانا معیاری ہے یہی سبب ہے کہ ہم ہمیشہ اول درجے پر رہے اور میں اسے برقرار رکھنے کے لئے پرامید ہوں۔

     

    نان ننگ "بیلٹ اینڈ روڈ” کے اصل رابطوں میں ایک اہم گزرگاہ شہر کا درجہ رکھتا ہے، یہ مغرب میں نئی زمینی سمندر راہداری کے لئے ایک اہم رابطہ شہر ہے۔ یہاں سرحد پار تجارت تیزی سے فروغ پارہی ہے جس سے پاکستان سے خام مال خریدنا آسان ہوچکا ہے۔
    نوول کرونا وائرس وبا کے پھوٹنے کے باوجود مبین نے اپنا کاروبار بند نہیں کیا۔ ” میں نے چین کی معیشت کی لچک دیکھی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہا ۔

    مبین نے کہا کہ ریسٹورنٹ میں پاکستانی چائے بہت مقبول ہے۔ چینی نوجوان خاص طور پر چائے کے شوقین ہیں۔ "چین میں چائے کا کاروبار ہرجگہ تیزی سے فروغ پارہا ہے”۔بہت سے لوگ ریسٹورنٹ میں پاکستانی چائے کا ذائقہ چکھتے اور تعریفوں کے پل باندھتے ہیں۔
    پکوان کی ترسیل کا آن لائن آرڈر لوگوں کے لئے ایک اہم طریقہ بن چکا ہے۔

    مبین کے خیال میں ترسیل کے مختلف ذرائع کے سبب ریسٹورنٹ اور صارفین دونوں کے لئے آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں اور کھپت کے اس طریقہ کار سے ان کے ریسٹورنٹ نے فائدہ اٹھایا ہے۔ "میتوان یا ایلی می، پاکستان میں فوڈ پانڈا کی طرح، جیسے ترسیل کے ذرائع نے ریسٹورنٹ کو بہت کام دیا ہے”۔

    چینی جنگی طیارے ہمارے جنگی طیاروں کوہراساں کرتےہیں:کینیڈا

    اس کے علاوہ،مبین نے کہا کہ کئی لوگ ان کی ٹک ٹاک ویڈیو سے متوجہ ہوتے ہیں۔

    ریسٹورنٹ میں پاکستانی اور چینی عملہ کام کررہا ہے، اور وہ اکثر تفریح کے لئے بھی باہر جاتے ہیں ۔ایک دوسرے کے ساتھ گزرے لمحات کا ریکارڈ رکھنے کے لئے تینوں مالکان نے ٹک ٹاک پر ریسٹورنٹ کے نام سے ایک اکاؤنٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔

    مبین نے بتایا کہ حیرت انگیز بات یہ تھی کہ بہت سے نیٹ صارفین کو ریسٹورنٹ کا پتہ چلا ۔ ٹک ٹاک کے شکر گزار ہیں کہ اس کی بدولت ریسٹورنٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، اور بہت سے نئے گاہگ آئے۔

    چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس

    مبین نے کہا کہ اردو میں برکہ کے معنی بہت اچھا کے ہیں اور ہم اللہ سے کہتے ہیں کہ وہ ہمیں بہت سی برکہ دے تاکہ ریسٹورنٹ کا کاروبار اچھا رہے عملہ اور گاہک دونوں کو بہت سی خوشی ملے۔