Baaghi TV

Tag: پاکستان اسٹاک ایکسچینج

  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تاریخی بلندی

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تاریخی بلندی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی بلندی دیکھنے میں آئی۔

    پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق100 انڈیکس میں 859 پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا، انڈیکس ایک لاکھ 41 ہزارسے زائد پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا،کے ایس ایس 100 انڈیکس پہلی بار ریکارڈ ایک لاکھ 42 ہزار کی سطح عبور کر گیا، پیر کے روز کاروبار کے دوران صبح 10 بج کر 10 منٹک تک 406 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 228 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 148 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جب کہ 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں،سرمایہ کاروں نے آٹوموبائل اسمبلر، آٹوموبائل پارٹس اینڈ ایسیسریز، کیبل اینڈ الیکٹرک گڈز، سیمنٹ، کیمیکل، کلوز اینڈ میچل فنڈز سمیت دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی۔

    لوئر دیر:دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شدید زخمی

    واضح رہے کہ اس سے قبل یکم اگست کو پاک امریکا تجارتی معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 41 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخی حد عبور کرلی تھی،ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بننے کی پیشرفت ایران کے صدر اور اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔

    گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے ریکارڈ ساز رہا ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1827 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1.30 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 41 ہزار 34 کی نئی بلند سطح پر بند ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 180 ارب روپے مالیت کے 2.81 ارب حصص کا کاروبار ہوا۔

    دوسری جانب نئے کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 62 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

    شہدائے قصور پولیس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں،کثیر تعداد میں شرکت

    بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں مالی معاونت کر رہا ہے: امریکی مشیر

    اوچ شریف: جلالپور روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کار اور ٹرک میں تصادم، تین افراد زخمی

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 39 ہزار کی حد عبور کر لی-

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1456 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 869 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 38 ہزار 383 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے سے کم ہو گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

    تجارتی ڈیل،وزیراعظم شہباز شریف نے ادا کیا ٹرمپ کا شکریہ

    اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر،نوٹیفیکیشن جاری

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا رجحان،ہے-

    بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 604 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 569 پوائنٹس پر پہنچ گیا،گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 283 روپے پر آ گئی ہے-

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1453 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ 37 ہزار832 کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا،واضح رہے گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 36 ہزار 380 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ لاکھ 34 ہزار 300 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔ کاروبار میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی

    اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر لی-

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار منفی سے مثبت زون میں چلا گیا ، 100 انڈیکس میں 1078 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار 81 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ ، 35 ہزار 939 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    پیر کے روز بھی مارکیٹ نے تاریخ رقم کی تھی، جب انڈیکس 2 ہزار 203 پوائنٹس کے شاندار اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 36 ہزار 502.54 پر بند ہوا تھا، جو کہ 1.64 فیصد کا اضافہ تھا یہ اضافہ ادارہ جاتی سرمایہ کاری، بہتر معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    لاہور ائیرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی

    تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی استحکام، آئی ایم ایف پروگرام میں پیش رفت، اور زرمبادلہ ذخائر میں بہتری جیسے عوامل بھی اس تیزی کی بنیاد بنے ہیں۔ مارکیٹ ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو اسٹاک ایکسچینج مزید نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات

  • اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر لی

    اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر لی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، مارکیٹ کا آغاز تیزی سے ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی گئی جبکہ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 243 پوائنٹس پر پہنچ گیا،تجزیہ کاروں کے مطابق بجٹ کے بعد کاروباری فضا میں اعتماد بحال ہوا ہے، جبکہ معاشی پالیسیوں میں تسلسل کے باعث سرمایہ کاری میں بہتری کے امکانات بڑھ گئے ہیں مارکیٹ میں آئندہ دنوں میں بھی تیزی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 30 ہزار 344 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 1,22,761 پر بند

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 1,22,761 پر بند

    نگ بندی کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا۔

    کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 515 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 22 ہزار 761 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دن بھر کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 1,087 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 23 ہزار 256 ریکارڈ کی گئی۔

    مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 74 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 28 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو 80 ارب روپے کے اضافے سے 14 ہزار 858 ارب روپے تک جا پہنچی۔

    24 گھنٹوں میں ً74 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر گئی

    فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک متاثر کن شخصیت ہیں، ٹرمپ

    سندھ میں 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اسلحہ پر پابندی

  • اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، انڈیکس میں بڑے اضافے کے بعد 4 نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز شاندار تیزی سے ہوا، 100 انڈیکس میں 4300 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا یہ اضافہ ایک روز قبل کی شدید مندی کے برعکس دیکھنے میں آیا، جب بازار میں غیر معمولی گراوٹ دیکھی گئی تھی گزشتہ روز 100 انڈیکس 3855 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا،گزشتہ روز 15 ارب 90 کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار 424 روپے مالیت کے 19 کروڑ 61 لاکھ 90 ہزار 358 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے گزشتہ روز سرمایہ کاروں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا تھا، تاہم آج کی تیزی کو ماہرین نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی قرار دیا ہے،مارکیٹ میں کاروباری حجم اور سرمایہ کاری کی مالیت میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔

    جنگ بندی کا دورانیہ 12 گھنٹے،جس کے بعد جنگ کو باضابطہ ختم تصور کیا جائے گا،ٹرمپ

    جنگ بندی کا دورانیہ 12 گھنٹے،جس کے بعد جنگ کو باضابطہ ختم تصور کیا جائے گا،ٹرمپ

    جنگ بندی سے قبل ایران کے میزائل حملے،چار اسرائیلی ہلاک،عمارتیں تباہ

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان ہے-

    اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 534 پوائنٹس تک کمی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس کو 1 لاکھ 21 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا کاروبار کے لحاظ سے گزشتہ روز منفی رہا، 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کم ہوکر 121971 پر بند ہوا تھا، گزشتہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1076 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، گزشتہ روز بازار میں 1.15 ارب شیئرز کے سودے 27.98 ارب روپے میں طے ہوئے۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبارکے آغاز پر ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا ہےایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں دوران کاروبار ڈالر20 پیسے تک سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 21 پیسے کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔

    ٹرمپ مودی ٹیلیفونک بات چیت،مودی کا امریکہ کو ثالث ماننے سے انکار

    ایران میں پھنسے 150 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے پہنچے اسلام آباد

    جیکب آباد ،دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

  • اسٹاک ایکسچینج  میں نیا ریکارڈ قائم،نئی بلند ترین سطح پر  پہنچ گیا

    اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم،نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

    جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 855 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 208 پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا،گزشتہ روز انڈیکس نے ایک لاکھ 24 ہزار کی حد عبور کر لی تھی ، کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر ایک لاکھ 24 ہزار 353 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔