Baaghi TV

Tag: پاکستان بار کونسل

  • افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے،محمود خان اچکزئی

    افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے،محمود خان اچکزئی

    اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے غیرقانونی مقیم افراد کو ان کے ممالک میں واپس بھجوانے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے ،جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے ، کسی کے ساتھ زیادتی برادشت نہیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان بارکونسل نے حکومت کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف ایکشن خوش آئند ہے پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ غیرقانونی افغان شہری اور دیگر غیر ملکی افراد کو باعزت طریقے سے ان کے ممالک بھیجا جائے، پوری دنیا نےپاکستان کی افغان مہاجرین کی میزبانی کو سراہا،افغان مہاجرین نے پاکستانی شہریوں اور املاک کو نشانہ بنایا، افغان اور دیگر غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیئے تھا۔

    دوسری جانب وکئٹہ میں جلسے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں آئین موجود ہے، کوئی بھی غیر قانونی رہائش اختیار نہیں کرسکتا افغان مہاجرین کو قانون کے مطابق واپس بھیجا جائے، زیادتی برادشت نہیں کریں گے، اقوام متحدہ کے قوانین ہیں، پاکستان میں بھی قانون ہے، افغان مہاجرین کو بھی ہم نے آباد کیا ہے، کسی کی جائیداد ضبط نہیں ہونے دیں گے-

    ڈاکٹر امجدعلی خان ، یو سی اور تحصیل چیئرمین سمیت 8 پی ٹی آئی …

    سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا ک پاک افغان سرحد سے غیر قانونی اسمگلنگ ہورہی ہے، سرحدوں میں موجود سکیورٹی اہلکاروں کو سب معلوم ہے کونسی اشیا اسمکلنگ ہورہی ہیں، قانونی اور غیرقانونی رہائش پذیر افراد کے لیے قوانین موجود ہیں بلاجواز رات کو کسی کے گھر میں گھسنے کی اجازت نہیں دیں گے-

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ جمہور یت کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے سیاسی رہنماؤں کو سرکاری سطح پر شہید قرار دیا جائےہمارے صوبے میں بلوچ پشتون سندھی اور پنجابی سمیت دیگر اقوام آباد ہیں، پنجابی سندھی اور بلوچ صوبے رکھتے ہیں ہمیں بھی صوبہ دیا جائے۔

    لوگوں کی زمین پر قبضہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ سابقہ پولیس انسپکٹر ساتھی …

  • آل پاکستان وکلاکنونشن میں شرکت کیوں نہیں کی حسن رضا پاشا ایڈوکیٹ نے وجہ بتا دی

    آل پاکستان وکلاکنونشن میں شرکت کیوں نہیں کی حسن رضا پاشا ایڈوکیٹ نے وجہ بتا دی

    اسلام آباد: پاکستان بار کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے چیئرمین نے ”آل پاکستان وکلا ء کنونشن” میں شرکت نہ کرنے پر وضاحت جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : پاکستان بار کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا ایڈوکیٹ نے وضاحت کی ہے کہ ہم نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد ایس زبیری اور ان کے چند ساتھیوں کے رویے کی بناء پر ”آل پاکستان وکلا ء کنونشن” میں شرکت نہیں کی ہے-

    انہوں نے کہا ہے کہ عابد ایس زبیری اور ان کے ساتھی وکلاء 5 ستمبر کو پاکستان بار کونسل کی جانب سے منعقدہ ”آل پاکستان لائرز نمائندہ کانفرنس” میں دعوت کے باوجود تشریف نہیں لائے تھے اور کانفرنس کے انعقاد سے دو روز قبل ایک پریس ریلیز کے ذریعے اس کانفرنس کی بھرپور مذمت بھی کی تھی اسی بناء پر پاکستان بار کونسل نے بھی ”آل پاکستان وکلا ء کنونشن” میں شرکت نہیں کی –

    آئندہ کچھ دنوں میں ایک دم دار ستارہ اور چار سیارچے زمین کے قریب سے …

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان بار کونسل ملک بھر کے وکلاء کا سب سے بڑا فورم ہے ، جس نے ہمیشہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ، عدلیہ کی آزادی اورجمہوریت کی مضبوطی اوروکلاء کے اتحاد واتفاق کی بات کی ہے اور ہم ملک بھر کے وکلاء کے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔

    چینی بحران میں غلط بیانی ، سیکرٹری خوراک عہدے سے فارغ

  • عدالتی حکم عدولی،پرویزالہیٰ کی گرفتاری، پاکستان بار کونسل کا اعلامیہ جاری

    عدالتی حکم عدولی،پرویزالہیٰ کی گرفتاری، پاکستان بار کونسل کا اعلامیہ جاری

    پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب، تحریک انصاف کے‌صدر چودھری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کی مزمت کی ہے، پرویز الہیٰ کو تھری ایم پی او کے تحت کل عدالت سے گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا،اسلام آباد پولیس نے پرویز الہیٰ کو گرفتار کیا اسکے باوجود کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ کسی قسم کے کیس میں بھی پرویز الہیٰ کو گرفتار نہ کیا جائے،

    پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری سے قانون کی حکمرانی اور سیاسی منظر نامے میں طاقت کے استعمال کے بارے میں سوالات پیدا ہوئے ہیں ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنے کے لیے ہر کسی کو عدالتی احکامات پر عمل کرنا ہوگا،عدالتوں کو سیاسی مقدمات کا فیصلہ کرتے وقت اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ آیا ان کے احکامات پر عملدرآمد ہو سکتا ہے یا نہیں، پاکستان بار کونسل اور وکلا برادری نے ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے

    پاکستان بار کونسل کا اعلامیہ جاری

    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی

    پاکستان بار کونسل نے 5 ستمبر کو وکلا تنظیموں کی کانفرنس کا اعلان کیا ہے،

  • معاشی بحران،انتخابات،پاکستان بار کونسل نے وکلا کنونشن بلا لیا

    معاشی بحران،انتخابات،پاکستان بار کونسل نے وکلا کنونشن بلا لیا

    پاکستان بار کونسل نے 5 ستمبر کو وکلا تنظیموں کی کانفرنس کا اعلان کیا ہے،

    پاکستان بار کونسل کے سیکرٹری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی تمام وکلاء تنظیموں کی کانفرنس پانچ ستمبر کو پاکستان بار کونسل کے دفتر سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہو گا ، اجلاس ساڑھے گیارہ بجے ہو گا، جاری ایجنڈہ کے مطابق پاکستان میں موجودہ آئینی بحران، وکلاء کے گھروں پر چھاپے اور مقدمے، عام انتخابات ،بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی،

    پاکستان بار کونسل کے سیکرٹری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وکلاء تنظیموں کے نمائندگان کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں،

    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی

    دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے وکلا کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلا کنونشن 5 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا اور لائرز کنونشن میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ کنونشن کے انعقاد بارے پاکستان بار کونسل نے تمام صوبائی بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنوں کو آگاہ کر دیا ہے.

    قبل ازیں پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور حسن رضا پاشا نے وکلاء کی رہائش گاہوں پر چھاپوں اور ان کی گرفتاریوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو کسی سیاسی جماعت سے منسلک نہیں کرنا چاہئے، کیونکہ وہ قانون کے مطابق صرف اپنے متعلقہ مؤکلوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ . انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر چھاپے بند کریں اور وکلاء کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کریں اور ان پر دباؤ ڈالنے سے گریز کریں، قانون نافذ کرنے والے ادارے وکلاء کے اہل خانہ کو کسی بھی طرح سے ہراساں نہ کریں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں پاکستان بار کونسل مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی،

  • پاکستان بار کونسل نے وکلا کنونشن کا اعلان کر دیا

    پاکستان بار کونسل نے وکلا کنونشن کا اعلان کر دیا

    اکستان بار کونسل نے وکلا کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلا کنونشن 5 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا اور لائرز کنونشن میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ
    کنونشن کے انعقاد بارے پاکستان بار کونسل نے تمام صوبائی بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنوں کو آگاہ کر دیا ہے.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
    چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
    نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
    علاوہ ازدوسری جانب خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جمیل مرغز نے لکھا تھا کہ پراجیکٹ عمران خان کو بنانے سنوارنے میں ہر قسم کے وسائل اور میٹریل استعمال کیا گیا تھا نہ صرف ان کو حکومت دی گئی بلکہ ایسا سبق پڑھایا گیا کہ عمران خان ایماندار ہے ، باقی سب چور ہیں ‘ یوں سیاست اور معاشرت تقسیم ہو گئے ایک طرف عاشقان عمران تھے اور دوسری طرف مخالفین عمران تھے۔ جبکہ اس کشمکش میں وکلاء برادری میں بھی تقسیم نظر آئی تھی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری کا ایک چھوٹا حصہ پراجیکٹ عمران کا حصہ بن گیا تھا جس میں سندھ پنجاب بلوچستان ‘خیبر پختونخوا کے بارکونسلز اور پاکستان بارکونسل پر مشتمل وکلاء برادری اس پراجیکٹ اور اس کے پروگرام کے خلاف رہے وکلاء تو ایک طرف عدلیہ کے بعض محترم جج صاحبان اور ان کے خاندان بھی عمران خان کے سحر میںمبتلا ہوگئے تھے۔

  • سپریم کورٹ بار کا عام انتخابات کے معاملے پر آل پاکستان وکلاء کنونشن کا اعلان

    سپریم کورٹ بار کا عام انتخابات کے معاملے پر آل پاکستان وکلاء کنونشن کا اعلان

    سپریم کورٹ بار کا عام انتخابات کے معاملے پر آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلان کردیا ہے جبکہ سات ستمبر کو کنونشن میں ملک بھر سے وکلاء بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ، آئینی مدت میں انتخابات جمہوری عمل برقرار رکھنے کا ایک اہم پہلو ہے ، انتخابات سے قوم اپنا آئینی حق اور فرض ادا کرسکے گی.

    سپریم کورٹ بار اعلامیہ کے مطابق بنیادی اصول سے کوئی بھی انحراف سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے، الیکشن تاخیر سے پیدا منفی نتائج مد نظر رکھنا بھی ضروی ہے، آل پاکستان وکلا کنونشن کے انعقاد کیلئے جگہ کا اعلان جلد کیا جائے گا.

    یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کے لیے نئی مردم شماری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ سپریم کورٹ پنجاب انتخابات فیصلے میں واضح کر چکی ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونا آئینی طور پر لازم ہے۔

    جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نئی مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتخابات کے انعقاد میں غیر آئینی تاخیر کا سبب بنے کی وجہ قرار دے دیا تھا، علاوہ ازیں مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے نئی مردم شماری کی منظوری، ’وقت پر انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، سپریم کورٹ بار نے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ آئین کے مطابق مقررہ وقت میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا فرض ہے، آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    تاہم خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار نے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کرنے کا پابند ہے، آبادی میں حالیہ اضافے کے لیے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی ضرورت ہے تاہم یہ اضافہ صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

  • جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

    جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

    جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کے باعث پاکستان بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دن ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل خوش دل خان نے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے دیگرعہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 6 جنوری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس کے روز ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

    جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کاانکشاف، ایڈووکیٹ صفدر شاہین کے خلاف مقدمہ درج

    خوش دل خان نے کہا کہ کسی جج سے ہماری ذاتی دشمنی نہیں ہے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ جسٹس عائشہ ملک کو لانے کا مقصد کیا ہے چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اگلے ماہ ریٹائر ہورہے ہیں، خود چیف جسٹس کہہ چکے ہیں کہ ججز کی تقرری کا معاملہ نئے چیف جسٹس پر چھوڑنا چاہئے۔

    پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

    وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا کہ ہمارا مطالبہ وہی ہے کہ سینیارٹی کے اصول کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ججز تقرری میں سنیارٹی کا اصول ہر صورت سامنے رکھنا چاہیے۔

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

    واضح رہے کہ سابق سول جج اور سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ کے خلاف میٹرک کا جعلی سرٹیفکیٹ رکھنے پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی گئی ہے س حوالے سے رفاقت علی ولد محمد اسماعیل نے ایف آئی آر درج کرائی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کو رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ لاہور سے موصول ہونے والے لیٹر نمبر کی روشنی میں مقدمہ کا اندراج جس میں ربورڈ آف انٹر میڈیٹ گوجرانوالہ سے میٹرک کا سرٹیفکیٹ جعلی قرار دیا گیا ہے اور رپورٹ مذکورہ خط کے ساتھ منسلک ہے۔

    مذکورہ خط کی تعمیل میں معزز وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے یکم دسمبر 2021 کو فوجداری مقدمہ یو ایس 420 ، 468 اور 471 کے اندراج کا حکم جاری کیا ہے، جسے لیگل پریکٹیشنرز اور بار کونسل ایکٹ 1973 کے سیکشن 58 کے ساتھ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ (LHC) کے خط نمبر 18802 مورخہ 27.10.2021 کی روشنی میں پولیس سٹیشن سول لائنز لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔