Baaghi TV

Tag: پاکستان ریلوے

  • کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیزگام ایکسپریس  کی  پاور وین میں آتشزدگی

    کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آتشزدگی

    کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ خانیوال کے قریب پیش آیا پاور وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا پاور وین کو ٹرین سے الگ کیا گیا اور ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔

    چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

  • عید الاضحیٰ  پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اسپیشل عید ٹرینوں میں 7 سے 8 کوچز ہوں گی۔

    شیڈول کے مطابق پہلی ٹرین کوئٹہ سے کراچی 23 مئی کو چلے گی اور دوسری عید ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا 24 مئی کو چلے گی،اسی طرح، تیسری اسپیشل عید ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 25 مئی کو رروانہ ہوگی،جبکہ پہلی بار عید کے موقع پر پشاور کو نظر انداز کر دیا گیا، پشاور کے لیے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے کوئی عید ٹرین نہیں چلے گی۔

    امریکا نے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا

    ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹرینوں کو اکانومی کلاس تک محدود رکھنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے،پاور پلانٹس کی عدم دستیابی کے باعث اس بار عید اسپیشل ٹرینوں کی تعداد محدود رکھی جا رہی ہے، تاہم حتمی شیڈول اور بکنگ سے متعلق اعلان جلد متوقع ہے۔

    پرنس رحیم آغا خان پنجم کا دورہ پاکستان، وزیراعظم شہباز سے ملاقات

  • پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    لاہور : پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، دوسری ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ کی جائے گی جبکہ اسی روز یعنی 17 مارچ کو تیسری اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ چوتھی اور آخری اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان اسپیشل ٹرینوں میں مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کے اوقات کار کی پابندی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

    عالمی امن کا سوال اور امریکی قیادت کی ذمہ داری ،تجزیہ: شہزاد قریشی

    اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی کی عکاسی ہے،صدر مملکت

    کامران ٹیسوری کی برطرفی پر فاروق ستار صدماتی کیفیت میں ہیں

  • وزیر ریلوے کا نابینا قلی اکبر علی جمالی کی  وائرل ویڈیو  پر نوٹس

    وزیر ریلوے کا نابینا قلی اکبر علی جمالی کی وائرل ویڈیو پر نوٹس

    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر تعینات نابینا قلی اکبر علی جمالی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔

    وفاقی وزیر حنیف عباسی نے اکبر علی جمالی کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے بیٹے کو پاکستان ریلوے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے اس کے ساتھ ہی وفاقی وزیر نے نابینا قلی کی آنکھوں کے ممکنہ علاج کے لیے اپنی جیب سے مالی معاونت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست اپنے محنت کشوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے،انہوں نے اکبر علی جمالی کو وزارت ریلوے میں ملاقات کے لیے بھی مدعو کیا ہے جہاں وہ خود ان کی مالی امداد اور بیٹے کی ملازمت کے حوالے سے امور کی نگرانی کریں گے۔

    سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

    واضح رہے کہ اکبر علی جمالی گزشتہ کئی برسوں سے اپنی کمسن بیٹی کے سہارے مسافروں کا سامان اٹھا کر روزی روٹی کما رہے تھے جس کی ویڈیو نے عوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی تھی۔

    شوبز جوڑیاں جن کی 2025 میں علیحدگی ہوئی

  • دھند کے باعث ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی

    دھند کے باعث ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی

    پاکستان ریلوے نے لاہور اور فیصل آباد سے روانہ ہونے والی کئی اہم ٹرینوں کے شیڈول میں شدید دھند کے باعث تبدیلی کا اعلان کیا ہے، یہ تبدیلیاں کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کیلئے چلنے والی اہم ٹرینوں کو متاثر کرتی ہیں۔

    نئے شیڈول کے مطابق،کروکرم ایکسپریس (42-ڈاؤن) اب لاہور سے شام 4:00 بجے روانہ ہوگی، جو پہلے شام 3:00 بجے روانہ ہوتی تھی،پاک بزنس ایکسپریس (34-ڈاؤن) لاہور سے 6:15 بجے روانہ ہوگی، جو پہلے شام 4:30 بجے روانہ ہونے والی تھی،کراچی ایکسپریس (16-ڈاؤن) کا روانگی وقت شام 7:30 بجے مقرر کیا گیا ہے، جو پہلے شام 6:00 بجے روانہ ہوتی تھی، ملت ایکسپریس (18-ڈاؤن) لالہ موسیٰ سے کراچی کے لیے فیصل آباد سے شام 6:50 بجے روانہ ہوگی، جو پہلے شام 5:50 بجے روانہ ہوتی تھی۔

    پاکستان ریلوے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 117-042 پر رابطہ کرکے تازہ ترین معلومات حاصل کریں، لاہورڈویژنل سپرنٹنڈنٹ انعام اللہ نے تصدیق کی کہ اسٹیشنوں پرمسافروں کی سہولت کیلئے عملہ موجود رہے گا تاکہ روانگی اوردیگر معلومات فراہم کی جا سکیں،یہ شیڈول تبدیلی مسافروں کی حفاظت کے لیے کی گئی ہے کیونکہ دھند کی وجہ سے دیکھنے کی حد کم ہو گئی ہے۔

  • پاکستان ریلوے کا نیا سرمائی شیڈول جاری، آج سے نافذ العمل

    پاکستان ریلوے کا نیا سرمائی شیڈول جاری، آج سے نافذ العمل

    پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے، جو 16 اکتوبر سے 15 اپریل تک مؤثر رہے گا۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق نئے شیڈول پر آج سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 9 ٹرینوں کے عارضی اسٹاپ ختم کر کے انہیں ریگولر اسٹاپ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے ساڑھے 7 بجے روانہ ہوا کرے گی، جبکہ عوام ایکسپریس کراچی سے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوگی۔

    ترجمان نے بتایا کہ نارووال پسنجر ٹرین کا وقت بھی تبدیل کیا گیا ہے، جو اب صبح 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوگی، جب کہ شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 10 منٹ پر چلے گی۔ریلوے حکام کے مطابق شیڈول میں یہ تبدیلیاں موسمِ سرما کے دوران مسافروں کی سہولت اور وقت کی بہتر مطابقت کے لیے کی گئی.

    لندن میں موبائل فون چوری کا نیٹ ورک بے نقاب، ہزاروں فون ضبط

    کراچی کی افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 200 سے زائد گھر مسمار

    سیالکوٹ نیا سیاحتی مرکز بنے گا، ڈاکٹر احسان بھٹہ

  • لاہور۔راولپنڈی ٹرین کرایوں میں اضافہ، نئی ریٹ لسٹ جاری

    لاہور۔راولپنڈی ٹرین کرایوں میں اضافہ، نئی ریٹ لسٹ جاری

    پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق پنڈی ریل کار سبک خرام اور سبک رفتار کے کرایوں پر آج سے نئی شرحیں لاگو ہوں گی۔اکانومی کلاس کا کرایہ 150 روپے بڑھا کر 1300 روپے کر دیا گیا۔اے سی کلاس کا کرایہ 250 روپے بڑھا دیا گیا۔اے سی پارلر کا نیا کرایہ 2500 روپے، بزنس کلاس 2250 روپے، اور اے سی اسٹینڈرڈ 2100 روپے مقرر کیا گیا۔ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ اضافہ بنیادی طور پر کمپلیمنٹری سروسز کی فراہمی کے باعث ہے۔ اب مسافروں کو سفر کے دوران چائے، جوس، برگر، سینڈوچ، پیٹیز، چپس اور دیگر سنیکس فراہم کیے جائیں گے۔

    ریلوے حکام کے مطابق، نئی سہولیات کا مقصد مسافروں کو بہتر سفری تجربہ دینا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ، طلبا سے انٹریکٹو سیشن

    غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، شہادتوں کی تعداد 19 ہوگئی

    برطانیہ میں غزہ سے متعلق مظاہرے، پولیس کو نئے اختیارات

    اسلام آباد پولیس کی کشمیریوں سے متعلق منسوب آڈیو جعلی قرار

  • پنجاب میں سیلابی صورتحال، ریلوے نے ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی

    پنجاب میں سیلابی صورتحال، ریلوے نے ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی

    پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے شیڈول میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔

    کراچی سے لاہور آکر مارگلہ جانے والی گرین لائن کو لاہور تک محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ کراچی سے آنے والے گرین لائن کے مسافروں کو تیزگام میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ تیزگام کو براستہ شاہدرہ، سانگلہ ہل، شاہین آباد اور سرگودھا راولپنڈی پہنچایا جائے گا۔لاہور اور سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی سیالکوٹ ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہے۔تیزگام، جعفر ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کو براستہ لالہ موسیٰ خانیوال پہنچایا جائے گا۔

    گرین لائن اور رحمان بابا ایکسپریس کو براستہ سرگودھا خانیوال لے جایا جائے گا۔کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل کو لاہور اور ملکوال کے راستے پشاور پہنچایا جائے گا۔تیزگام اور جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو خانیوال پہنچانے کے لیے لاہور سے شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔عوام ایکسپریس اور گرین لائن کے مسافروں کے لیے بھی لاہور سے خانیوال تک شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔

    لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جانے والی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ راستے سے کراچی پہنچیں گی۔

    پنجاب میں بارشوں اور طغیانی سے سیلابی صورتحال، ہنگامی نمبرز جاری

  • پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان ریلویز نے مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ریلوے حکام کے مطابق جن ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤ الدین ذکریا، ملت ایکسپریس، راول، بدر، غوری، راوی اور تھل ایکسپریس شامل ہیں ،فیض احمد فیض، موہنجوداڑو مسافر ٹرینوں کو بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا خواہشمند کمپنیوں سے 12 اگست تک بڈز طلب کر لی گئی ہیں، بہتر سفری سہولیات اور ریونیو میں اضافے کے لیے ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان ریلوے نے کراچی اور لاہور کے درمیان ایک نئی، جدید ترین بزنس ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے جو رواں ہفتے اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کرے گی جدید سہولتوں سے مزین اس ٹرین میں 28 ڈیجیٹل طور پر لیس کوچز شامل ہوں گے جنہیں مسافروں کی سہولت اور آسائش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے سفر کے دوران مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی جو بالخصوص کاروباری مسافروں کے لیے ایک اہم سہولت تصور کی جا رہی ہے اس کے علاوہ، ٹرین میں بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار موجود ہوگی جو معیاری کھانے اور خدمات فراہم کرے گی۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 19 جولائی کو لاہور میں اس جدید سروس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، جو پاکستان ریلوے کی ہمہ جہت جدید کاری حکمت عملی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

  • پاکستان ریلوے کی خوشخبری، جدید بزنس ٹرین کا اعلان

    پاکستان ریلوے کی خوشخبری، جدید بزنس ٹرین کا اعلان

    پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا، جدید سہولیات سے آراستہ نئی بزنس ٹرین 19 جولائی کو شروع کی جائے گی، جس میں مفت وائی فائی اور عالمی معیار کی ڈائننگ کار شامل ہوگی۔

    پاکستان ریلوے نے ایک جدید بزنس ٹرین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں 28 ڈیجیٹل کوچز شامل ہوں گی۔ مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں مفت انٹرنیٹ اور اعلیٰ درجے کی ڈائننگ سروس شامل ہیں۔اس نئی ٹرین کا افتتاح لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان ریلویز کو جدید بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے کی اپ گریڈیشن میں ڈیجیٹل ٹکٹنگ، بہتر آن بورڈ سروسز، اور اسٹیشنز پر جدید سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔

    طورخم بارڈر، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس سمیت 6 افراد گرفتار

    فرانس کا برطانیہ سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ