Baaghi TV

Tag: پاکستان ریلوے

  • پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

    پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

    پاکستان ریلوے نے ایکسپریس، فریٹ ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق ایکسپریس ٹرینوں اور سیلونز کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہےکرایوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور یہ اضافہ 20 جون 2025 سے نافذ العمل ہوگا اضافے کا مقصد ریلوے کے آپریشنل اخراجات میں توازن پیدا کرنا اور خدمات کی بہتری کے لیے وسائل بڑھانا ہے۔

    ڈیجیٹل اکانومی اور کیش لیس معیشت کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    خیال رہے کہ حکومت نے 16 جون کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا
    قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے ہوگئی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 59 پیسے کا ہوگیا۔

    حکومت کا سولرپینل پر عائد ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ

    ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان

  • سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین 12 سال بعد بحال

    سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین 12 سال بعد بحال

    پاکستان ریلوے نے 12 سال بعد سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین بحال کر دی۔

    پاکستان ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسافروں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے وژن کا حصہ ہے، ٹرین کی سیالکوٹ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اس موقع پر مسافروں پر پھول کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں،اس طرح پاکستان ریلوے نے ایک اور بند ٹرین دوبارہ چلاکر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے-

    اسٹیشن ماسٹر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ایکسپریس لاہور سے سیالکوٹ اور وہاں سے وزیر آباد جبکہ وزیر آباد سے سیالکوٹ اور لاہور جائے گی،اس ٹرین کی بحالی سے لاہور، وزیرآباد اور سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں کے مسافروں کو سفری سہولیات میں بہتری آئے گی،یہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز، ایک ٹی ایل وین اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی، اس کے اسٹاپس میں شاہدرہ باغ، نارنگ، بدو ملہی، نارووال، قلعہ صوبھاسنگھ، پسرور، چونڈا، سیالکوٹ اور سمبڑیال شامل ہیں۔

    ویڈیو: لبنان میں شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر، لوگوں کا خوشی کا اظہار

    اسرائیلی حملے،ایران میں دو بھارتی شہری بھی زخمی

    یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز گرفتار

  • عیدالاضحی پر کراچی سے تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    عیدالاضحی پر کراچی سے تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے تین خصوصی عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی منظوری سے کیا گیا تاکہ عید کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ریلوے ترجمان کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 3 جون کو لاہور پہنچے گی۔دوسری اسپیشل ٹرین 3 جون کی رات 7:30 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 5 جون کی رات 1:15 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

    تیسری اسپیشل ٹرین 4 جون کی رات 7:30 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 5 جون شام 5:30 بجے لاہور پہنچے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ان خصوصی ٹرینوں کے ذریعے عیدالاضحی کے دوران کراچی سے دیگر شہروں کا سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو سہولت میسر آئے گی، اور ریلوے کی جانب سے مسافروں کے رش کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے میں مدد ملے گی۔

    بنگلہ دیش کے 197 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ جاری

    روس نے ماسکو میں افغان سفیر کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

    پاک بحریہ کی بندرگاہوں پر دو روزہ مشقیں، اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مؤثر بنانے پر توجہ

  • پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

    پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ ریلوے نے عید اسپیشل ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    جاری اعلامیے کے مطابق ریلوے حکام عوام کی سہولت کے لیے 2 جون سے 4 جون کے درمیان ملک کے مختلف شہروں سے خصوصی عید ٹرینیں چلائیں گے تاکہ مسافروں کو بہتر، آرام دہ اور محفوظ سفر فراہم کیا جا سکے۔پہلی خصوصی ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔دوسری ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی (براستہ ملتان) روانہ ہوگی۔

    چوتھی خصوصی ٹرین 3 جون کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔پانچویں ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق یہ تمام اسپیشل ٹرینیں اکانومی، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاسز پر مشتمل ہوں گی تاکہ مختلف طبقات کے مسافروں کو سہولت دی جا سکے۔

    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واضح کیا ہے کہ عملے یا افسران کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور کوتاہی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے اہم ملاقات

    یورپی یونین اور برطانیہ کی روس پر نئی پابندیاں، شیڈو فلیٹ اور مالیاتی ادارے شامل

    سندھ کابینہ اجلاس، ٹریفک اصلاحات، عدالتی نظام میں بہتری، اور سماجی ترقی کے اہم فیصلے

    پاکستان کا امارات کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

  • عالمی بینک  کی  پاکستان کو ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

    عالمی بینک کی پاکستان کو ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد:ورلڈ بینک نے پاکستان کو محکمہ ریلوے میں اصلاحات کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی،عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے مینیجر جن جونگ ایون او کی سربراہی میں وفد ٹرانسپورٹ کے ماہرین پر مشتمل تھا۔

    ملاقات میں پاکستان ریلوے میں اصلاحات، گورننس خاص طور پر ٹریک انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن پر بات چیت کی گئی جبکہ ایم ایل ون سمیت ریلوے کے دیگر منصوبوں کے حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    عالمی بینک نے ریلوے اصلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا ورلڈ بینک کی تجاویز کا خیر مقدم کیا بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ریلوے کو دنیا کے معیار کے مطابق بنانا چاہتے ہیں۔

  • ملکی ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز

    ملکی ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز

    پاکستان ریلوے نے نیشنل بینک کے اشتراک سے کراچی ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز کر دیا.

    باغی ٹی وی کے مطانق ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم سروس کا اقدام وفاقی وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی کے وژن کا عملی مظہر ہے، روزانہ70,000 مسافر ان دونوں مرکزی اسٹیشنز سے سفر کرتے ہیں، اے ٹی ایم سہولت کی عدم دستیابی کی باعث مسافروں کو ہنگامی صورتحال میں مشکلات کا سامنا ہوتاہے۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر اے ٹی ایم مشین کی تنصیب سے شروع ہوگا، اے ٹی ایم سہولت کو کراچی سٹی اسٹیشن سمیت دیگر اسٹیشنز تک وسعت دی جائے گی۔

    ریلوے انتظامیہ نے نیشنل بینک سے 10 مئی سے پہلے اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کی باضابطہ درخواست کی ہے، پاکستان ریلوے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے نیشنل بینک کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

    بھارت کا پاکستان سے شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور

    پی ایس ایل 10؛ پشاور زلمی کی اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے شکست

    دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھنے لگی، خالصتان رہنما نے بھارت کے عزائم بے نقاب کر دیے”

    سکھ رہنما کے بھارتی افواج پر سنگین الزامات، چیٹی سنگھ پورہ سانحے کی یاد تازہ

  • پاکستان ریلوے نےسرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا

    پاکستان ریلوے نےسرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا

    پاکستان ریلوے نے سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آج ٹرین اپنا سفرمکمل کرنےکے بعد کل سےبند کر دی جائےگی،سرسید ایکسپریس کراچی سےپنڈی کیلئےچلائی جارہی تھی۔تھرڈپارٹی کنٹریکٹ کےتحت ٹرین کوپرائیویٹ کنٹریکٹرکےذریعےچلایاجارہا تھا،دوسری جانب پاکستان ریلویزنے مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہزارہ،کراچی ،بہاؤالدین زکریا ،سکھر ایکسپریس،موئن جودڑواور راولپنڈی پسنجر ٹرین آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی،حکام کا کہنا ہے کہ 7مسافر ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری کو وصول کی جائیں گی۔ٹیکنیکل بڈز میں کوالیفائی کرنیوالی فرموں کی ہی فنانشل بڈز کھولی جائیں گی۔

    سوزوکی نے آلٹو کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی

  • پاکستان ریلوے نے نئی ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کا اعلان کر دیا

    پاکستان ریلوے نے نئی ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کا اعلان کر دیا

    پاکستان ریلویز نے مسافروں کے لیے نئی ریفنڈ پالیسی بھی جاری کر دی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق، پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔اس پالیسی کے مطابق، ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل 80 فیصد، 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی، اور روانگی کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر 50 فیصد ریفنڈ ملے گا۔ اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

    آن لائن ٹکٹوں کا ریفنڈ ٹرین کی روانگی کے بعد ممکن نہیں ہوگا، لیکن اگر ٹرین کی روانگی میں 1 گھنٹے 30 منٹ سے کم وقت باقی ہو تو 50 فیصد ریفنڈ دیا جائے گا۔پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کا ریفنڈ صرف اسی کاؤنٹر سے ممکن ہوگا، اور مسافروں کو اصل ٹکٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا ہوگی۔ آن لائن ٹکٹوں کا ریفنڈ اسی آن لائن سروس کے ذریعے کیا جائے گا جس سے ادائیگی کی گئی ہو۔

    انگلینڈ کو بدترین شکست،بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    پیمرا میں وفاق اور چاروں صوبوں سے ممبران کی تعیناتی

    جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے 3 ججز کے بینچ کا روسٹر جاری

    ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیے

  • ریلوے نے مزید 620بوگیوں کی پاکستان  میں تیاری  شروع کر دی

    ریلوے نے مزید 620بوگیوں کی پاکستان میں تیاری شروع کر دی

    پاکستان ریلوے نے 200 بوگیوں کی کامیاب فراہمی کے بعد مزید 620 بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری کا آغاز کیا گیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے 450 نئی ملازمتوں کی فراہمی ہوگی، یہ نوجوان ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے اہم اقدام ہے۔چینی سرمایہ کاری کی بدولت لاہور میں 115 فلیٹ بوگیوں کی اسمبلنگ مکمل کر لی گئی جن کی اپریل میں تعیناتی متوقع ہے۔ رسالپور میں تیار شدہ 115 جدید بوگیوں کی کراچی پورٹ پر تعیناتی مال برداری کی صلاحیت میں اضافے کا باعث ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت اقتصادی خودمختاری کی جانب گامزن ہے۔

    سینئر وزیر پنجاب کو مریم اورنگزیب کو مزیدوزارتیں دے دی گئیں

  • لاہور کے علاوہ  تمام ریلوے اسٹیشنز کے واک تھرو گیٹس اور اسکینرز خراب ہونے کا انکشاف

    لاہور کے علاوہ تمام ریلوے اسٹیشنز کے واک تھرو گیٹس اور اسکینرز خراب ہونے کا انکشاف

    لاہور کے علاوہ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کے اسکینرز اور واک تھرو گیٹس خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی:قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی ریلویز کا اجلاس رمیش لال کی زیرصدارت ہوا قائمہ کمیٹی اجلاس میں ریلوے سکیورٹی کے ابترحالات کا انکشاف ہوا اور ریلوے پولیس حکام نے بتایاکہ لاہورکے علاوہ ملک بھر میں ریلوے اسکینرخراب ہیں اور واک تھرو گیٹ سارے خرا ب ہیں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی دیواربھی ٹوٹی ہوئی ہے۔

    قائمہ کمیٹی نے اسکینرز کی خرابی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسکینر کیوں کام نہیں کررہے ریلوے پولیس کے حکام نے بتایا کہ ہم نے سی سی ٹی وی کیمرے لینے کی کوشش کی لیکن اسکینرز ہماری ذمہ داری نہیں ہیں، ریلوے پولیس کے پاس تو فنڈ ہی نہیں ہیں۔

    کنوینر کمیٹی رمیش لال نے کہا کہ سیکریٹری ریلوے بورڈ کہہ رہے ہیں کہ یہ ریلوے پولیس کا کام ہے۔

    ریلوے حکام نے بتایاکہ مین لائن کے علاوہ ٹریک پر ٹرینیں نہیں چلتیں، کراچی سے پشاور مین لائن کے علاوہ سائیڈ لائنز روزبروز خراب ہورہی ہیں، ایک کمپنی بنائی گئی جوریلویز اراضی کے معاملات دیکھے گی، کمیٹی ممبر وسیم قادر نے مطالبہ کیاکہ ریلوے افسران کا احتساب ہونا چاہیے، ریلویز ہیڈکوارٹر میں میٹنگ بلائی جائے، ریلویز کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹو کو کمیٹی میں مدعو کیا جائے۔

    چیئرمین کمیٹی نے ریمارکس دیئے کہ ریلوے حکام ٹریک کے اطراف میں تجاوزات ختم نہیں کرسکے، کسی بھی وقت کوئی بڑا ٹرین حادثہ ہوسکتا ہے،ریلوے حکام تجاوزات میں بھتے لیتے ہیں، ریلوے افسران ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سکھرڈویژن میں بیس بیس کروڑ روپے کی پراپرٹی پرقبضہ ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 9 نومبر کو کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھےپولیس کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کی روانگی کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہواتھا، دھماکے کے وقت مسافر پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے،دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے صحافیوں کو جاری بیان میں دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی،دہشت گرد تنظیم نے دعویٰ کیا تھا کہ خودکش حملے میں پاکستانی فوج کے ایک دستے کو نشانہ بنایا گیا تھا جو انفینٹری اسکول سے کورس مکمل کرنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہا تھا۔