Baaghi TV

Tag: پاکستان مسلم لیگ (ن)

  • آزاد کشمیر انتخابات:ابھی تک کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا ،ن لیگ

    آزاد کشمیر انتخابات:ابھی تک کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا ،ن لیگ

    پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر نے عام انتخابات کے لیے جماعتی ٹکٹوں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ ابھی تک کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

    پارٹی کے سیکریٹری جنرل چوہدری طارق فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بعض میڈیا چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مختلف حلقوں کے لیے امیدواروں کے نام فائنل ہونے کی خبریں چلائی جا رہی ہیں، تاہم ان میں کوئی صداقت نہیں، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کا پارلیمانی بورڈ تاحال کسی حتمی فیصلے یا اعلان پر نہیں پہنچا، اس لیے میڈیا میں سامنے آنے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

    چوہدری طارق فاروق نے بعض میڈیا نمائندگان کے طرزِ عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹنگ اور توجہ حاصل کرنے کی خاطر تجزیوں کو خبر کا رنگ دینا صحافتی اصولوں اور اخلاقی ذمہ داریوں کے خلاف ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دے گا اور صرف مصدقہ معلومات عوام تک پہنچائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کی صدارت میں ہوا تھا، جس میں آزاد کشمیر کی لیگی قیادت نے شرکت کی، ٹکٹوں سے متعلق سفارشات نواز شریف کو ارسال کی جائیں گی، جس کے بعد حتمی اعلان متوقع ہے۔

  • سیاسی بیانات پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں: وزیرِ اعظم

    سیاسی بیانات پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں: وزیرِ اعظم

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محض سیاسی بیانات کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثناء اللّٰہ اور رانا تنویر حسین شریک ہوئے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پیدا ہونے والے سیاسی تنازع کے محرکات کا جائزہ لیا گیا۔ اسپیکر ایاز صادق نے اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔

    وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے زیادہ تر تحفظات وفاق سے نہیں بلکہ پنجاب حکومت سے متعلق ہیں۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم کے ذریعے دور کیے جائیں، اسپیکر اور وفاقی وزراء پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت سے رابطے جاری رکھیں۔اجلاس میں دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے بڑھانے، بیانات کے تبادلے سے گریز اور تحفظات کے حل کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اس معاملے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی بات کریں گے۔

    ننکانہ صاحب: کمشنر لاہور کی کھلی کچہری، غلط ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر یو سی سیکرٹری معطل

    سندھ پولیس کا بھتہ خوری کے بڑھتے واقعات پر ردعمل، تاجروں کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی

  • ناقص کارکردگی،مسلم لیگ (ن) نے  میئر کراچی کی حمایت واپس لے لی

    ناقص کارکردگی،مسلم لیگ (ن) نے میئر کراچی کی حمایت واپس لے لی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں قائم بلدیاتی حکومت اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    اس فیصلے کی وجہ ’خراب کارکردگی‘، وعدے پورے نہ کرنا اور انتظامی معاملات سے مسلم لیگ (ن) کو الگ رکھنا قرار دی گئی۔سٹی کونسل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر فیروز خان نے کہا کہ میئر کے انتخاب سے قبل کیے گئے وعدوں کی مکمل خلاف ورزی کی گئی، پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کے باوجود کراچی کے فیصلوں میں ن لیگ کو نظرانداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاق میں اتحادی ہونے کے باوجود کراچی میں صورتحال ایک نکتہ عروج پر پہنچ گئی ہے، مقامی سطح پر ایسی حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتے جو عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو۔ فیروز خان نے مزید بتایا کہ اپوزیشن بنچز پر جانے کا فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

    پریس کانفرنس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے وفد نے جماعت اسلامی کے دفتر ادارہ نورِ حق میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین سے ملاقات کی اور مختلف آپشنز پر بات کی، جن میں میئر مرتضیٰ وہاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی شامل ہے۔اگرچہ جماعت اسلامی کے پاس 130 نشستیں ہیں اور ن لیگ کے ساتھ ممکنہ اتحاد سامنے آیا ہے، لیکن میئر مرتضیٰ وہاب کو اپنی جماعت کے 155 اراکین، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اور دیگر کی حمایت حاصل ہے، اس لیے ان کا عہدہ فی الحال محفوظ دکھائی دیتا ہے۔

    فیروز خان نے میئر اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو شہر کے مسائل حل کرنے میں ’انتہائی ناکام‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کچرے کے ڈھیروں تلے دب چکا ہے اور عوام کو ناقابل قبول حالات میں جینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے صرف فوٹو سیشنز اور بیانات تک محدود رہ کر وعدے توڑ دیے، جبکہ ن لیگ کو امید تھی کہ اتحاد شہر کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔

    جنوبی پنجاب میں سیلاب، معیشت اور زندگی کی بقا کا امتحان

    پنجاب حکومت ،سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلز اور ٹیکسز میں رعایت کا اعلان

    پاکستان کی اہلِ فلسطین کو غزہ سے بے دخل کرنے کی دھمکیوں کی مذمت

    قصور: بلاول بھٹو سیلاب متاثرین کے درمیان، 1975 کی بھٹو روایت تازہ

  • مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان

    مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان

    پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان کریا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وفاقی وزیر ریلوے و مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیاراجا پرویز اشرف نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گی،ضمنی الیکشن میں طے شدہ فارمولے کے تحت حصہ لیں گے، ہم نے خوش اسلوبی کے تحت معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاکہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گی،عام انتخابات میں جہاں دوسرے نمبر پر ن لیگ تھی وہاں پیپلزپارٹی امیدوار کھڑا نہیں کرےگی، اسی طرح جہاں پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر تھی وہاں مسلم لیگ ن اتحادی جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کرےگی، ہم مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

    خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جو ارکان اسمبلی 9 مئی کے کیسز میں سزا کے بعد نااہل ہوگئے ہیں، ان حلقوں میں دوبارہ انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کچھ حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔
    خیبرپختونخوا اسمبلی: 25 نئے ارکان سے دوبارہ حلف لینے کا شیڈول جاری

  • اماراتی سفیر  کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

    اماراتی سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

    لاہور:متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور امارات کی دُور اندیش قیادت و عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔

    ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق اور برادرانہ باہمی تعلقات،اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس و پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکہ سے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں، بھارت

    صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اورمریم نواز شریف نے صدر یواے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا ۔

    نواز شریف نےکہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کا باہمی رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہے۔

    مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ معطل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہاکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے۔ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے۔

    مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوئرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔

    پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

  • حملہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے،عرفان صدیقی

    حملہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے،عرفان صدیقی

    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں ںے کہا کہ ‏بھارت کی ننگی جارحیت نے پاکستان کے آپشنز نہایت محدود کر دیئے ہیں، شہری آبادیوں پر ڈرونز کے بزدلانہ حملوں اور درجنوں معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان کے پاس ایسی درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہے؟ شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملے شروع کردینے والی منافقت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے۔

    پاک بھارت حملے شروع ہونے کے بعد مودی کا پہلا بیان جاری

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

    پاکستان کے حملے کا خو ف،آئی پی ایل میچ کا مقام تبدیل کر دیا گیا

  • میاں  نواز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

    میاں نواز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

    سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف ہنگامی طورپر شیڈول سے ہٹ کر واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نوازشریف لاہور ائیرپورٹ سے جاتی امرا پہنچ گئے۔یاد رہے کہ نواز شریف 10 اپریل کو بیلاروس اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے بھارت سے کشیدگی کے باعث لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ۔

    باغی ٹی وی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ نوازشریف جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

    قلات میں بم دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز کا پشاور کو 128 رنز کا ہدف

    اسلام آباد،مشتعل پاکستانی بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گئے،داخلے کی کوشش

  • مسلم لیگ ن اور  ،پیپلز پارٹی کا ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا

    مسلم لیگ ن اور ،پیپلز پارٹی کا ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا

    پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی کوارڈی نیشن کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال اور ملکی حالات کے پیش نظر اکٹھے چلنے پر اتفاق کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ، ندیم افضل چن، حسن مرتضی اور علی حیدرگیلانی نے شرکت کی۔کمیٹی کے بعض رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت ہوئے ۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

    کواردی نیشن کمیٹی نے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ سب کمیٹی کی ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر مشاورت کی۔بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا، امید ہے کہ ہم مزید آگے بڑھیں گے ،اجلاس میں زراعت اور گندم سے متعلق بات ہوئی اور گورننس سے متعلق تحفظات بھی رکھے۔حسن مرتضی نے کہا کہ پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے اور اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا جبکہ اس وقت ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں، گفتگو کے بعد بہتر راستہ نکلے گا۔

    اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے، سندھ کا حق ہے کہ وہ اپنے پانی کی حفاظت کرے۔انہوں نے کہا کہ بتایا گیا 10 ملین ایکڑ پانی کا گیپ ہے ، سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کے معاملات پر ڈیٹا کے مطابق بات کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر عوامی نمائندوں کو اختیار ملنا چاہیے، پیپلزپارٹی بھی چاہتی ہے پنجاب میں اچھی گورننس ہو۔

    اداکارہ انجلینا جولی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ

    کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    امارات کے وزیر خارجہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    محسن نقوی کی سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    شادی کا جھانسہ، گھوٹکی پولیس نے ضلع خیبر کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا

  • پیپلز پارٹی، ن لیگ ناراضگی، حکومت کا ایک بار پھر  رابطہ

    پیپلز پارٹی، ن لیگ ناراضگی، حکومت کا ایک بار پھر رابطہ

    پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں ناراضگی، حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رابطہ کرنے پر پی پی قیادت نے کینالز لنک کے مطالبہ سے پیچھے ہٹنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کا فیصلہ واپس لینا پی پی کا یک نکاتی مطالبہ ہے، پیپلزپارٹی نہروں کے مطالبہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو پرکشش آفرز کی ہیں، تاہم پی پی نے حکومت کی تمام پیشکشیں مسترد کرتے ہوئے آفرز کے بجائے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس بارے بات کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھاری فنڈنگ کی آفرز کرتے ہوئے سکھر موٹروے کیلئے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرائی، اس کے علاوہ سندھ، بلوچستان کے منصوبے پی ایس ڈی پی میں لینے کی آفر بھی کی۔پیپلزپارٹی نے حکومت کو جواب میں کہا کہ جینا مرنادریائے سندھ کے ساتھ ہے، جبکہ پی پی اٹھارہ اپریل سے سڑکوں پر دمادم مست قلندر کرے گی، حکومت نے مجبور کیا تو فیصلے سڑکوں پر عوام کے ساتھ ہوں گے۔

    شاہی سید کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد،رہنماؤں سے ملاقات

    سندھ میں کل سےموسم شدید گرم ،ہیٹ ویو کی پیشنگوئی

    ایران ، امریکہ جوہری مذاکرات ، وائٹ ہاؤس کی جانب سے مثبت قرار

    اپووا کی سالانہ خواتین کانفرنس، ایک یادگار لمحہ.تحریر:نور فاطمہ

    مایہ ناز کامیڈین اداکار جاوید کوڈو انتقال کر گئے

    پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

    پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہائوس میں مشاورتی اجلاس کا علامیہ جاری، دونوں جماعتوں کا مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق ہوا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا، رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا،اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود کےمنصوبوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔
    پیپلز پارٹی کی نمائندگی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ نے کی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کی۔

    وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خاں، خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اجلاس میں شریک تھے،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    گرم چائے سے ڈلیوری بوائے زخمی، مشہورکمپنی پر اربوں روپے کا جرمانہ

    ایران میں بے حجاب خواتین کی تلاش کیلئے ڈرونز اور ایپس کا استعمال

    امریکی ریاستوں میں طوفان سےتباہی، 16 افراد ہلاک

    ویرات کوہلی کا ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ