Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پولیس پر حملہ  اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

    پولیس پر حملہ اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

    تربت میں مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پولیس حکام کے مطابق تربت کے علاقے ناصر آباد پولیس تھانے کی حدود میں گزشتہ شب رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں مزدورں کی سیکورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار سمیت چار مزدور شہید ہوگئے علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک مزدور شدید زخمی ہوا، لاشوں اور زخمی مزدور کو تربت اسپتال منتقل کردیا گی۔

    علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق تمام مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے، پولیس نے موقعے پر پہنچ کر علاقے کو گہرے میں لیکر ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا اور نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کا تربت میں چار مزدوروں اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا وزارت داخلہ و قبائلی امور سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے،دنیا کا کوئی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا، نہتے مزدوروں کا قتل اندوہناک واقعہ ہے، ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
    سائفرکیس؛ آج سرکاری گواہاں کے بیانات ریکارڈ ہونگے
    علی مردان ڈومکی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی روایات تو مہمان نوازی ہے نہ کہ گھر آئے مہمان کی جان لینا، امن دشمن عناصر ہماری روایات کے بھی دشمن ہیں، نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران بلوچستان پولیس اہلکار نے بھی جام شہادت نوش کیا، بحالی امن کے لئے سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور تمام انتظامی افسران اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں، امن دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

  • امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا

    امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا

    امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر طلعت جہاں کو ہیوسٹن میں چاقو مار کر قتل کردیا گیا ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق52 سالہ ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو ہفتے کی دوپہر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں اُن کی رہائشی بلڈنگ میں چاقو بردار حملہ آور نے قتل کیا گیا جبکہ حملہ آور نے ڈاکٹر طلعت خان پر متعدد وار کیے اور وہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر چل بسیں۔ ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

    تاہم بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ حملہ آور سفید فام مائلز جوزف فرِیڈ رِیش پر قتل کا فردِ جرم بھی عائد کر دیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وزیراعظم کے لمز تاخیر پر پہنچنے پر نوجوان کا شکوہ
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری انتقال کرگئے
    ڈاکٹر طلعت کے رشتہ داروں کو کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے ملزم کو کبھی نہیں دیکھا، وہ رواں سال جولائی میں واشنگٹن سے ٹیکساس منتقل ہوئی تھیں۔

  • وزیراعظم کے لمز  تاخیر پر پہنچنے پر نوجوان کا شکوہ

    وزیراعظم کے لمز تاخیر پر پہنچنے پر نوجوان کا شکوہ

    وزیراعظم صاحب ! ہم اپنی کلاسز چھوڑ کر طلباء ، پروفیسرز آپکا انتظار کر رہے تھے اور آپ 50 منٹ تاخیر سے آئے ہیں، میں اس بات پر شرمندہ ہوں کے میرے وزیراعظم کو علم عزت نہیں- لمز یونیورسٹی میں دیر سے آنے پر نوجوان کا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے شکوہ کرڈالا جبکہ واضح رہے کہ آج لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے طالب علموں کے ساتھ خصوصی نشست میں شریک ہوئے ہیں.


    جبکہ اس موقع پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر نے کہا کہ نگراں حکومت کا قیام آئینی طریقے سے عمل میں آیا ہے اور الیکشن کی تاریخ دینا نگراں حکومت کا نہیں، الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، نگران حکومت کا کام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا ہے، ہم اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

    معیشت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح انتہائی کم ہے، لوگوں کی اکثریت ٹیکس دینا گوارہ نہیں کرتی، اگر 40 فیصد لوگ بھی ٹیکس دینا شروع کر دیں تو بلوچستان سمیت ملک بھر کی محرمیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے اور ترقیاتی منصوبے آگے بڑھ سکتے ہیں اور انوار الحق کاکڑ نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک میں آپ ٹیکس دیے بغیر وہاں ایک دن بھی نہیں رہ سکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تعصبات سے بالاتر ہو کر ہمیں قومی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنا ہو گا، انسان غلطیوں سے ہی سبق سیکھتا ہے. وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ ایک مہذب معاشرے کی تشکیل کے لیے جدو جہد کرنا پڑتی ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ابھی تک لوگ لسانیت اور فرقہ واریت کا شکار ہو کر ایک دوسرے کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے بھیانک نتائچ پورے معاشرے کو برداشت کرنا پڑتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا
    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں مگر عسکریت پسندوں نے بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدرسوں اور تعلیمی درسگاہوں میں نصابی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے اور اس کے لیے بھی قانون سازی کی گئی ہے۔ نگراں وزیر اعظم نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے سامنے پوری زندگی پڑی ہے اس لئے صحیح اور غلط کے درمیان فرق آپ نے خود کرنا ہے۔

  • پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری انتقال کرگئے

    پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری انتقال کرگئے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں اور فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے جبکہ واضح رہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا معروف فلم ڈائریکٹر و رائٹر حسن عسکری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    وزیر اعلی محسن نقوی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، واضح رہے کہ حسن عسکری کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے بے شمار سپرہٹ فلمیں تخلیق کیں، 1975 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم وحشی جٹ نے جہاں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی تھی ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا
    بلاول بھٹو زرداری 15 نومبر سے خیبرپختونخوا کا دورہ کرینگے
    حسن عسکری کی اہم فلموں میں تیرے پیار میں، عبد اللہ دی گریٹ، جنت کی تلاش، دل کسی کا دوست نہیں، اچھا شوکر والا، شیر دل، میلہ، دوریاں، تلاش، اک دوجے کیلیے، طوفان، جٹ دا کھڑاک، ہیرا اور خون پسینہ شامل ہیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری 15 نومبر سے خیبرپختونخوا کا دورہ کرینگے

    بلاول بھٹو زرداری 15 نومبر سے خیبرپختونخوا کا دورہ کرینگے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 15 نومبر سے خیبرپختونخوا کا دورہ کرینگے، اس دوران وہ مختلف اضلاع میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے، سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لے گی جبکہ بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز 15 سے 19 نومبر کے دوران پشاور، کوہاٹ، ملاکنڈ، ابیٹ آباد اور مردان میں ورکرز کنویشن سے خطاب کرکے کریں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی سے پارٹی کے رہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ملاقات کرنے والوں میں شازیہ مری،اویس شاہ عدیل اختر شیخ اور دیگرشامل تھے تاہم دوسری طرف نواب شاہ زرداری ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری سے کارکنوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر منورتالپور،علی حسن زرداری، طارق آرائیں اور ستارکیریو بھی موجود تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    یو اے ڈبلیو نے جی ایم کے ساتھ معاہدہ کرلیا، ڈیٹرائٹ آٹومیکرز کے خلاف ہڑتال ختم
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا
    واضح رہے کہ آصف زرداری کو کارکنوں نے انتخابات سے متعلق تجاویز پیش کیں، سابق صدر نے کارکنوں کی تجاویز کو غور سے سنا۔ اور کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت یہ ہے کہ عوام کا ہم پر اعتماد ہے اور آصف زرداری نے مزید کہا کہ جیالے بھٹوازم کے نظریئے سے جڑے ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لے گی۔

  • حوثی باغیوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد سعودی فورسز ہائی الرٹ

    حوثی باغیوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد سعودی فورسز ہائی الرٹ

    یمن کے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے ساتھ مہلک جھڑپوں کے بعد سعودی عرب کی فوج ہائی الرٹ کی حالت میں ہے، جنہوں نے اسرائیل کی طرف میزائل داغنے کی بھی کوشش کی تھی۔ یمن کی سرحد پر جنوب مغربی صوبہ جازان کے پہاڑی علاقے میں حوثی باغیوں کے ساتھ لڑائی میں چار سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ جیسے جیسے اسرائیل اور حماس کی جنگ بڑھتی جا رہی ہے، اس بات کا خدشہ بڑھ تا جا رہا ہے کہ یہ تنازعہ پورے خطے میں پھیل جائے گا، جس کی وجہ سے مزید ایسے عناصر سامنے آئیں گے جو اسرائیل کے مخالف ہیں۔


    بلومبر کے مطابق یہ خدشات 19 اکتوبر کو اس وقت سامنے آئے جب امریکی فوج نے کہا کہ بحیرہ احمر میں اس کے ایک تباہ کن جہاز نے حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل کی طرف داغے جانے والے کروز میزائلوں اور ڈرونز کو روک لیا ہے، جو یمن کے دارالحکومت اور آس پاس کے علاقوں پر قابض ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا
    ٹیکس ائیر 2023 کیلئے سیکشن سیون ای میں 50 فیصد ڈیمڈ انکم ٹیکس ادائیگی کے ساتھ حکمِ امتناع جاری
    واضح رہے کہ یمن کے شمال مغربی صوبہ صعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک قبیلے کا حصہ حوثی شیعہ اسلام کی زیدی شاخ کے پیروکار ہیں جس سے ایک اندازے کے مطابق ملک کی 25 فیصد آبادی تعلق رکھتی ہے۔ 1990 میں شمالی یمن اور جنوبی یمن کے متحد ہونے کے بعد حوثیوں نے بغاوتوں کا ایک سلسلہ شروع کیا اور 2014 میں دارالحکومت صنعاء پر کامیابی کے ساتھ قبضہ کر لیا اور خانہ جنگی کا آغاز کیا جو آج تک جاری ہے۔

  • ہم نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے.  وزیر داخلہ

    ہم نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے. وزیر داخلہ

    نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، ہم سردار اخترمینگل سے ملاقات کریں گے، آئین میں رہتے ہوئے سب کو احتجاج کا حق ہے جبکہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام مسائل ایوان میں حل ہوئے ہیں، نگراں حکومت کے محدود اختیار ہوتے ہیں، پاکستان بنانا ریاست نہیں ہے، غیرملکیوں کو ملکی قانون کے تحت رہنے کی اجازت ہوگی۔

    علاوہ ازیں نگراں وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو تمام معاونت فراہم کریں گے، غیرملکیوں کی واپسی کا مکمل پلان تیارہے، غیرقانونی مقیم افراد کی واپسی کیمپ بھی قائم ہیں، ان کیمپس میں تمام ضروری اشیا فراہم کی جائیں گی، واپسی کے پلان پر پورا عمل درآمد کریں گے، میرے خیال میں غیرقانونی مقیم غیرملکی مزاحمت نہیں کریں گے۔

    جبکہ دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا اور مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے اور مظاہرین سے خطاب میں بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ لاپتہ افراد ایک صوبے کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہر حکومت نے وعدے کیے لیکن نہ تو کوئی انکوائری کمیٹی نہ ہی کسی کمیشن اور عدالتی فیصلے پر عمل ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا
    واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • ٹیکس ائیر 2023؛ 50 فیصد ڈیمڈ انکم ٹیکس ادائیگی کے ساتھ حکمِ امتناع جاری

    ٹیکس ائیر 2023؛ 50 فیصد ڈیمڈ انکم ٹیکس ادائیگی کے ساتھ حکمِ امتناع جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکس ائیر 2023 کیلئے سیکشن سیون ای میں 50 فیصد ڈیمڈ انکم ٹیکس ادائیگی کے ساتھ حکمِ امتناع جاری کردیا ہے جبکہ فنانس ایکٹ 2022 سیکشن سیون ای کے مطابق ہر پاکستانی شہری کیلئے ملک میں موجود ایک سے زائد غیرمنقولہ جائیداد پر ڈیمڈ انکم ٹیکس ادا کرنا لازمی ہے، ایک جائیداد پر چھوٹ دی گئی ہے۔

    کُل ڈھائی کروڑ مالیت سے زائد کی دیگر جائیدادوں پر انکی فیئرمارکیٹ ویلیو کا 20 فیصد، ڈیمڈ انکم تصور کیا جائے گا، جس کا 5 فیصد ایف بی آر بطور ڈیمڈ انکم ٹیکس وصول کرنے کا مجاز ہے، اگست میں لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار میں لائے گئے کیسز پر ڈیمڈ انکم ٹیکس وصولی معطل کردی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا
    سندھ امن مارچ کارواں وقت سے پہلے کامیاب ہوچکا ہے. علامہ راشد محمود سومرو
    غیر قانونی طور پر بسنے والے افراد کو31 اکتوبر تک پاکستان سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن
    سیکشن سیون ای ٹیکس ائیر 2022 کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ اب سندھ ہائیکورٹ نے بھی ٹیکس ائیر 2023 کیلئے 50 فیصد ڈیمڈ انکم ٹیکس ادائیگی یقینی بناتے ہوئے سیکشن سیون ای پر حکمِ امتناع جاری کردیا ہے، تاہم مسئلہ یہ ہے کہ ایف بی آر پورٹل نصف ادائیگی ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

  • سندھ امن مارچ کارواں وقت سے پہلے کامیاب ہوچکا ہے. علامہ راشد محمود سومرو

    سندھ امن مارچ کارواں وقت سے پہلے کامیاب ہوچکا ہے. علامہ راشد محمود سومرو

    سندھ امن مارچ کارواں وقت سے پہلے کامیاب ہوچکا ہے ۔ اقتدار میں آکر عوام کی پندرہ سالہ بدترین محرومیوں کا ازالہ کریں گے ، اتحادیوں سے ملکر سندھ کی اگلی حکومت بنانے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ودیگر نے سندھ امن مارچ کارواں کے آٹھویں دن تھر اور بدین میں بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جے یوآئی سندھ کا بارہ روزہ امن مارچ کارواں کے آٹھویں دن پہلے تھرپارکر کے مرکزی شہر مٹھی اور بعد ازاں مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا ماتلی بدین پہنچا ، دونوں اضلاع میں شہریوں کی جانب سے سندھ امن مارچ کارواں کا والہانہ استقبال کیا گیا،ضلع تھرپارکر کے علاقوں چھاچھرو مٹھی ضلع بدین کے علاقوں ماتلی،کھوسکی،نندو،شاہنوازچوک اور تلہار میں ہزاروں افراد استقبال کیلئے چوک چوراہوں پرنکل آئے ۔قافلے کی قیادت جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی اور محمد اسلم غوری کررہے تھے جبکہ قافلے میں مرکزی سالار عبدالرزاق عابدلاکھو، مولانا عبدالکریم عابد، مولانا عبداللہ مہر ، مولانا سعودافضل ہالیجوی،حاجی عبدالمالک ٹالپر، مولانا تاج محمد ناہیوں، مولانا سمیع الحق سواتی ، مولانا صالح اندھڑ، مولانا امین اللہ، آغا ایوب شاہ، مولانا غلام محمد سومرو ، نعیم اللہ لغاری ودیگر بھی شامل تھے۔جےیوآئی ضلع تھرپاکر کے امیر مولانا عزیز اللہ ساند،جنرل سیکریٹری عبدالعزیزنوہڑی امیر ضلع بدین مولانا محمد عیسیٰ سموں،جنرل سیکریٹری مولانا فتح محمد مہیری نے ہزاروں افراد کے قافلے کے ہمراہ سندھ امن مارچ کے قائدین کا استقبال کیا۔
    https://twitter.com/SoomroOfficial/status/1718714802212868524
    مٹھی اور ماتلی میں بڑے عوامی اجتماعات سے علامہ راشد محمود سومرو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں شہروں اور قصبوں کا غصب کیا گیا بجٹ کھایا گیاہے حساب تو دینا ہوگا بدین میں ایک سال کیلئے پونے آٹھ ارب روپے سے زائد رقم محکمہ تعلیم کیلئے مختص کی گئی لیکن یہاں سینکڑوں اسکول چار دیواری،واش روم اور بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، ساٹھ لاکھ بچے صوبہ بھر میں تعلیم سے محروم ہیں۔ بدین میں اسکول آج بھی وڈیروں کےاوطاق بنے ہوئے ہیں حکومتی سرپرستی میں منشیات کا استعمال تعلیمی اداروں تک پہنچ گیا،قوم کے نوجوانوں کو ذہنی مریض بناکر حکومت کرنا اب خواب رہے گا۔

    علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ بلدیاتی اداروں کیلئے ایک سال میں پونے دو ارب روپے کے قریب رقم جاری کی گئی لیکن گلیاں اور آبادیاں آج بھی گندگی کا منظر پیش کررہی ہیں، پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو 28 کروڑ کے قریب دی گئی رقم کہاں صرف ہوئی عوام پوچھنا چاہتی ہے، محمکہ صحت بدین میں غریبوں کے لئے سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کیلئے اڑھائی ارب دیئے گئے۔ لیکن صحت مراکز حکومت کا منہ چڑا رہی ہیں جہاں ایکسرے سٹی اسکن مشینیں نہ ایم آر آئی کی سہولت موجود ہےبدین کی ڈسپنسریوں میں آج بھی پرچی سسٹم رائج ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تھر کی سرکاری ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ڈیلیوری کیس کی نگرانی بھی مرد ڈاکٹر کررہے ہیں جو شرم کا مقام ہے۔ تھرکول میں خواتین کو ڈرائیور رکھ کر انکی ہتک عزت کی جارہی ہے۔ کارونجھر کو 350 روپے فی من چائنہ کلے مٹی کی رقم جتنے دام میں بیچا گیا۔
    بدین کے امن امان کے نام پر پولیس کو ایک ارب ساٹھ کروڑ مختص کئے گئے لیکن نہ امن ہے نہ امان حالت یہ ہیکہ بدین پولیس فورس کو دوسرے صوبوں جتنی تنخواہیں اور مراعات تک میسر نہیں۔

  • غیر قانونی طور پر بسنے والے افراد کو31 اکتوبر تک پاکستان سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن

    غیر قانونی طور پر بسنے والے افراد کو31 اکتوبر تک پاکستان سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن

    نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر بسنے والے افراد کو31 اکتوبر تک پاکستان سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ، انخلاءکا معاملہ غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف ہے، کسی مخصوص گروہ کے خلاف نہیں، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو قریبی بارڈر تک پہنچایا جائے گا،وہ پاکستانی جنہوں نے غیر قانونی مقیم افراد کو گھر کرایہ پر دے رکھے ہیں، وہ بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں،ایسے افراد کے لئے موقع ہے کہ وہ غیر قانونی مقیم افراد کے بارے میں اطلاع فراہم کریں ۔ وہ پیر کو نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی ، نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم ، وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ اورنمائندہ وزارت صحت کے ہمراہ پی آئی ڈی میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ د ے رہے تھے ۔

    نگران وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہم نے غیر ملکیوں کو ملک سے نکلنے کے لئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔ اس دوران رضا کارانہ طور پر اپنے ملک واپس جانے والوں کو ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کی گئی ۔ اب چند گھنٹے باقی ہیں جو مقررہ وقت تک پاکستان نہیں چھوڑے گا اور اس کے پاس کارآمد ویزہ اور پاسپورٹ نہیں ہوگا اسے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تعداد میں افغانستان کے لوگ ہیں اور ہم 40 برس سے ان کی میزبانی کر رہے ہیں ، یہ تاثر غلط ہے کہ صرف افغانستان کے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انخلاءکے دوران خواتین اور بزرگوں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے، بچوں کے ساتھ شفقت والا سلوک کیا جا رہا ہے، تقریباً دو لاکھ کے قریب غیر قانونی افراد دو ماہ کے دوران واپس گئے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد واپس اپنے ملکوں کو جائیں، قانونی دستاویزات حاصل کر کے واپس آ سکتے ہیں،ویزا لے کر یہاں آ کر کاروبار کر سکتے ہیں، دوستوں سے مل سکتے ہیں۔نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے وفاقی ہسپتالوں کی سربراہی سے متعلق وائرل چٹھی سے متعلق ایک سوال کےجواب میں بتایا کہ ہم قانون کے مطابق سب کچھ کر رہے ہیں، بھرتیوں کا عمل شفافیت کے ساتھ مکمل ہوگا ۔ جہاں قانون اور میرٹ کی خلاف ورزی ہو میڈیا اسکو اجاگر کر سکتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ گریڈ 1 تا 21 قانون کے مطابق عوامی ضروریات کے مطابق کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قلیل عرصہ ملا ہے ،د و مہینوں میں ہم اصلاحات لیکر آئے ہیں، ایم آر آئی مشین کئی ماہ سے خراب تھے اور ہم نے چند دنوں میں ایم آر آئی مشین فراہم کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر پر بھی ہم نے کام شروع کر دیا ہے ، بی ایچ یوز جو سیلاب یا کسی آفت میں تباہ ہوئے ان کی بحالی ڈبلیو ایچ او کی مدد سے کرنے جارہے ہیں ، جلد وزیراعظم اس منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔وزارت مذہبی امور کے نمائندے نے بتایا کہ سیکرٹری کا کرنٹ چارج ایڈیشنل سیکرٹری کو سونپ دیا ہے ،550 ملین روپے پی آئی اے کو آج ہی ادا ہوجائیں گے ۔

    حج پالیسی 2024 کو جب سب کمیٹی کلیئر کرے گی تب نافذالعمل ہوگی ، سرکاری سکیم میں 25 ہزار اور پرائیویٹ سکیم میں 44 ہزار عازمین جاسکیں گے ، اگر کوئی بیرون ملک میں ہے تو وہ ڈالرز میں ادائیگی کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج پالیسی پر دو سوالات اٹھے تھے جو کمیٹی کو ریفر کر دیئے گئے ہیں ۔

    ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے کہا کہ افغانستان میں سب سے زیادہ موسیقار ہیں ،اگر وہ قانونی طریقے سے آتے ہیں تو انھیں سہولت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجاہدین اور طالبان نے بے شمار فنکاروں کو بے دردی سے قتل کیا ، اب بھی افغانستان میں وہ نہیں رہ سکتے ۔ پاکستان کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے طبقات کا خیال رکھے ۔