Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • نواز  شریف نےجہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا.  فیاض الحسن چوہان

    نواز شریف نےجہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا. فیاض الحسن چوہان

    قائد مسلم لیگ نواز کےجہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے سوال پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ نواز شریف نے سربراہ آئی پی پی کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیااگر جہانگیرکاہیلی کاپٹر استعمال ہوا ہوتا تو اب تک سوشل میڈیا بھرا ہوا ہوتا جبکہ انہوں نے عون چودھری بارے کہا ہے کہ عون چودھری ذاتی حیثیت میں نواز شریف کیلئے گئے۔

    خیال رہے کہ نجی ٹی وی گفتگوکرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے عون چودھری کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا، ہم کسی بھی پارٹی کے دشمن نہیں ہیں، ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی اور تحریک انصاف والی سیاست نہیں کرنی ان کا مزید کہناتھاکہ فواد چودھری اور علی زیدی آئی پی پی کا حصہ نہیں ہیں، علی زیدی چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسی کے حوالے سے بہت جذباتی تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی. خواجہ محمد آصف
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    علاوہ ازیں انہوں نے کہا سیاست کے اندر کوئی نو گو ایریا نہیں ہوتا، اگلے ایک ماہ میں آئی پی پی میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کے تعداد نظر آئے گی، استحکام پاکستان پارٹی پھلتی پھولتی نظر آئے گی جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم کے ساتھ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی 9مئی سے مبرا ہوتی ہے تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

  • پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی. خواجہ محمد آصف

    پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی. خواجہ محمد آصف

    پی ایم ایل این کے سینئر رہنما وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کل ہمارا ایک بڑا جلسہ ہواہے، ہمیں اس مومنٹم کو برقراررکھناہے اور ہمارا ٹارگٹ الیکشن ہے، نواز شریف نےکل کہا کہ جو ہو گیا سو ہو گیا ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ 2سے 3ماہ میں وجود میں آ جائے گی، ریاسی اجزا کو مل کر کوئی راستہ نکالنا ہو گا۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کل کہا کہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کریں گے، سب کو مل کر بیٹھنا ہے، نیت صاف ہو تو راستے بھی نکل آتے ہیں جبکہ سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر بات کرنی ہو گی، دست وگریباں رہیں گے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    خواجہ آصف نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھنےکیلئے کبھی تیار نہیں ہوئے، ہمیشہ یہی کہتے رہےکہ میں چوروں سے کبھی ہاتھ نہیں ملاوں گا جبکہ نواز شریف کےجہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر کے استعمال کرنے کے سوال پرخواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کیلئے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا گیا۔اس کیلئے کسی نے تسلی کرنی ہے وہ کر لے اور انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے اہم قوم اور عام آدمی کا انٹرسٹ ہے، نواز شریف کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا۔

  • عام انتخابات کا مینڈیٹ چوری کرنے کا منصوبہ ہے. فیصل کریم کنڈی

    عام انتخابات کا مینڈیٹ چوری کرنے کا منصوبہ ہے. فیصل کریم کنڈی

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات مؤخر کرانے کا مقصد مینڈیٹ چوری کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا اور انہوں نے مزید کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات مؤخر نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن آئین کا پابند ہے دو شخصیات کی خواہش کا پابند نہیں ہے۔

    جبکہ رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کا با ربار تجربہ کرنے کی بجائے انتخابات کی طرف آنا پڑے گا، عوام کا اختیار ہے وہ کس کو منتخب کرتے ہیں اور کس کو مسترد کرتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کا جاتی امرا میں مصروف ترین دن
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    ان کا مزید کہنا تھا ہم ہر بار مطالبہ کیا ہے انتخابات ہوں تاکہ ملک میں بہتری آئے اور ملک معاشی مشکلات سے باہر نکلے تاہم بڑی جماعت کا مقصد ہے وہ سلیکٹ ہوجائے لہذا اسی لیئے وہ الیکشن لیٹ کروا رہے ہیں

  • نواز شریف کا  جاتی امرا میں مصروف ترین دن

    نواز شریف کا جاتی امرا میں مصروف ترین دن

    مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں مصروف دن گزارا اور مختلف افراد سے ملاقاتیں بھی کیں ہیں ۔ سابق وزیر اعظم نے اپنی لیگل ٹیم سے بھی ملاقات کی ہیں اور پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی کل اسلام آباد روانگی متوقع ہے اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور اسحاق ڈار نے اپنے خاندان کے ساتھ جاتی امرا میں ملاقات بھی کی ہے۔ قریبی رشتے داروں اور عزیز و اقارب بھی نواز شریف سے ملنے جاتی امرا پہنچے تھے۔

    علاوہ ازیں مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد کو ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ کی انتخابی حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی ہے اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی اقتصادی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی ہے اور اعظم نذیر تارڑ نے نواز شریف کو مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات سمیت قانونی امور پر بریفنگ بھی دی ہیں تاہم اے این پی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور بھی نواز شریف سے ملاقات کرنے جاتی امرا پہنچے، تاہم انھیں نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہ ملی جسکے بعد وہ واپس چلے گئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    غلام بلور نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بغیر اطلاع کے نواز شریف سے ملنے آئے تھے، اور اجازت نہ ملنے کے بعد پشاور جا رہے ہیں تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کل اسلام آباد روانگی متوقع ہے اور نواز شریف حفاظتی ضمانت پر ہیں جس کی مدت 24 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اس سے پہلے عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے جس کے بعد انکے وکلا عدالت سے نواز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کریں گے۔

  • انگلش ٹیم کے اہم بولر کرکٹ ورلڈکپ سے باہر

    انگلش ٹیم کے اہم بولر کرکٹ ورلڈکپ سے باہر

    انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد انگلش ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر ریسے ٹوپلے انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ورلڈکپ کے دیگر میچز نہیں کھیل سکیں گے تاہم ٹوپلے کو گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران انگلی میں چوٹ لگی تھی جس کے بعد میچ کے بعد اسکین میں ان کے فریکچر کی تصدیق ہوگئی تھی۔


    واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر اگلے 24 گھنٹے میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوجائیں گے، ٹوپلے کے متبادل کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا جبکہ گزشتہ روز آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 20 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 229 رن سے شکست دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایندھن کی کمی؛ غزہ ، انکیوبیٹرز میں 120 نوزائیدہ بچے خطرے میں
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے شکست کے بعد دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نویں پوزیشن پر آگئی ہے اور انگلینڈ کو ورلڈکپ میں اب تک4 میچز میں سے 3 میں شکست کا سامنا ہے اور اب سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اسے باقی میچز میں بہترین کار کردگی دکھانا ہوگی۔

  • فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس، نو مزید  ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس، نو مزید ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف کیس میں 9 مئی واقعات کے 9 ملزمان نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کر لیا ہے جبکہ ان ملزمان نے سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے دائر کیں ہیں اور درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے جبکہ 9 مئی کے واقعے کے بعد بطور ملزمان فوجی اتھارٹی کے زیر حراست ہیں اور ملٹری اتھارٹی کا دوران حراست سلوک غیر متوقع طور پر بہت ہی اچھا ہے۔

    خیال رہے کہ ملزمان کی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ ہمیں ملٹری اتھارٹی سے انصاف کا مکمل یقین ہے اور سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے مقدمے کے متاثرہ فریق ہیں جبکہ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں مقدمہ میں فریق بنائے اور سپریم کورٹ فریق بناکر ملٹری اتھارٹی کو جلد ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت کوجیت لیے 274 رنز کا ہدف
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    تاہم خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی سے متعلق فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع ہوگیا اور وفاقی حکومت نے اس حوالے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا تھا اور وفاقی حکومت کی متفرق درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے 3 اگست کے حکم نامےکی روشنی میں عدالت کو ٹرائلزکے آغاز سے مطلع کیا جارہا ہے اور فوجی تحویل میں لیے گئے افراد کوپاکستان آرمی ایکٹ 1952 اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا تھا جبکہ گرفتار افراد جی ایچ کیو راولپنڈی اور کورکمانڈر ہاؤس لاہورپر حملے میں ملوث ہیں اور گرفتار افراد پی اے ایف بیس میانوالی، آئی ایس آئی سول لائنز فیصل آباد پرحملے میں بھی ملوث ہیں۔

  • بھارت کوجیت لیے 274 رنز کا ہدف

    بھارت کوجیت لیے 274 رنز کا ہدف

    ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ بھارت نے نیوزی لینڈ کا 274 رنز کا ہدف48اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور ویرات کوہلی 95 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    تاہم دھرم شالہ میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیرل مچل 130 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    تاہم پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو اس وقت دونوں ٹیمیں ٹاپ ٹو پوزیشنز پر ہیں، کیویز 1 جب کہ بھارت کی دوسری پوزیشن ہے، دونوں ٹیمیں اب تک کوئی میچ نہیں ہاریں، شائقین پر امید ہیں کہ یہ میچ یکطرفہ ہونے کے بجائے کانٹے کا ہوگا اور ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ اور بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، 9 کے مجموعی اسکور پر ڈیون کونوے صفر پر محمد سراج کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں ٹیم کا مجموعی اسکور 19 رنز پر پہنچا تو محمد شامی نے وِل ینگ کو 17 رنز پر پویلین بھیجا۔

    2 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور نوجوان بیٹر رچن رویندرا کے درمیان شاندار 159 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس نے ٹیم کا اسکور 178 رنز تک پہنچایا، دونوں بیٹرز نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس لگائے، لیکن پھر رچن 87 گیندوں پر 75 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد ٹام لیتھم 5، گلین فلپس 23، مارک چیپمین 6 اور سینٹنر ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔ جہاں ایک جانب سے وکٹیں گرر ہی تھیں وہیں دوسری طرف ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، وہ بھی 127 گیندوں پر 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کو ہی نہیں بلکہ عمران خان کو بھی سیکورٹی دی گئی . محسن نقوی
    پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    اس کے علاوہ میٹ ہینری صفر، فرگوسن ایک رن بناسکے، یوں کیویز کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، کلدیپ یادیو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سراج اور بمراہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

  • نواز شریف کو ہی نہیں بلکہ عمران خان کو بھی سیکورٹی دی گئی . محسن نقوی

    نواز شریف کو ہی نہیں بلکہ عمران خان کو بھی سیکورٹی دی گئی . محسن نقوی

    مسلم لیگ (نواز) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ روز بیرون ملک سے وطن واپسی کے بعد سخت سکیورٹی میں پہلے مینار پاکستان پہنچ تھے اور پھر اس کے بعد جاتی امراء گئ تھے جبکہ اس حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف نوازشریف کو ہی سکیورٹی نہیں دی جارہی جبکہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی مکمل سکیورٹی دی گئی تھی اور جب ضرور پڑتی انہیں بھی دی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اور چلڈرن اسپتال ملتان کا کام بھی جلد مکمل ہو جائے گا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، اب لبرٹی سے 15منٹ میں ڈیفنس پہنچا جا سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین
    واضح رہے کہ محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے، 750 تھانوں کی بہتری کیلئے بھی کام جاری ہے۔

  • پولیس نے پی ٹی آئی  کارکنوں کو حراست میں لے لیا

    پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا

    لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کنونشن پر دھاوا بول دیا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے کنونشن کیلئے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے 40 سے 50 افراد کو حراست میں لے لیا۔


    پولیس نے کنونشن منعقد کرنے والے رہنما کے فیروزپور روڈ پر نجی پاؤسنگ سوسائٹی میں واقع دفتر پر بھی چھاپہ مارا ہے جبکہ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ این اے 123 کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے چکی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین

  • عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت

    عون چودھری کی نواز شریف کے استقبال کرنے پر وضاحت

    عون چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ذاتی حیثیت میں ملنے گیا تھا کیونکہ ان کے ساتھ ایک زاتی تعلق ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف کابینہ کا ڈیڑھ سال حصہ رہا ہوں، سیاست سے ہٹ کر انسانی رشتے بھی ہوتے ہیں لہذا اس بارے میں پارٹی لیڈر شپ کو اپنی وضاحت پیش کردی ہے۔

    جبکہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف نے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا، اسلئے عون چودھری ایئر پورٹ پر تھے، عون چودھری نہ صرف نواز شریف سے ملے بلکہ انتہائی ادب و احترام کے ساتھ ہیلی کاپٹر پر بٹھایا، ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر شور برپا ہوا،تا ہم استحکام پاکستان نےعون چوہدری کے نواز شریف سے ائرپورٹ پر ملنے پر پارٹی موقف دیا تھا،استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایوارڈ شوز میں‌ریما ریشم نرگس سے گانوں پر پرفارم کروانا چاہیے یاسر حسین

    ترجمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں،پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں.