Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • اغواء کیے گئے انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف کے دو  افراد بحفاظت بازیاب

    اغواء کیے گئے انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف کے دو افراد بحفاظت بازیاب

    ٹانک سے اغواء کیے گئے انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف کے دونوں افراد بحفاظت بازیاب کروا لیئے گئے ہیں اور دونوں کو دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا جبکہ ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف میں شامل خاتون سمیت چار اہلکاروں کو اغواء کیا تھا تاہم واقعہ کے کچھ دیر بعد مغویوں میں شامل خاتون ہیلتھ ورکر اور گاڑی کے ڈرائیور کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹانک پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مانیٹرنگ ٹیم کے دونوں اہلکار شعیب اور ذولفقار بازیاب ہوگئے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو ٹیم اسٹاف کے اغواء کا واقعہ ٹانک کے علاقہ کڑی عمرخان گاؤں کے مقام پر پیش آیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آسٹریلیا کے خلاف میچ ؛ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان
    نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے مگر تاخیر کیوں؟
    توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے

    خیال رہے کہ پو لیو ورکر کو کئی بار ٹارگٹ کلنگ میں مارا گیا ہے اور ایسا ملک دشمن عناصر کی طرف سے کیا جاتا ہے تاکہ یہ کمپین پاکستان میں نہ چلائی جاسکے لیکن اب جب سے پاک فوج نے آپریشن شروع کیا ہوا ہے ایسے واقعات کم ہوگئے ہیں.

  • آسٹریلیا کے خلاف میچ ؛   پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان

    آسٹریلیا کے خلاف میچ ؛ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان

    انٹرنیشنل کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان ہے جبکہ بھارت میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے کل بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں مدمقابل ہونا ہے اور ورلڈکپ میں پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں، نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف تو گرین شرٹس کو کامیابی ملی لیکن روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    تاہم دوسری جانب آسٹریلیا اب تک ٹورنامنٹ میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکا، کینگروز نے بھی اب تک 3 میچز کھیلے جس میں 2 میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی جبکہ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق کل آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کل نائب کپتان شاداب خان کو ڈراپ کرکے لیگ اسپنر اسامہ میر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے مگر تاخیر کیوں؟
    توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے

    تاہم واضح رہے کہ شاداب خان ایشا کپ سے اب تک ورلڈکپ میں بھی کوئی اچھی کار کردگی نہیں دکھا سکے، جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید کی جا رہی ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کل دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔

  • نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے  مگر تاخیر کیوں؟

    نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے مگر تاخیر کیوں؟

    سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے ہیں لیکن ان کا شیڈول تاخیر کا شکار رہا ہے جبکہ اب اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ان کی سعودی عرب سے رخصتی کچھ اہم ملاقاتوں کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تھی اور اس حوالے سے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تاخیر کی وجہ نواز شریف کی ایک آدھ میٹنگ تھی، جو ہوچکی ہے جبکہ میٹنگ اہم ہو یا غیر اہم ہو، میٹنگ اگر ہونی ہے تو فلائٹ ڈیلے ہوگی اور میں اس کی تفصیلات جانتا بھی نہیں ہوں بتا بھی نہیں سکتا، کوئی اہم میٹنگ تھی یقیناً جس کی وجہ سے انہیں تھوڑی تاخیر کرنا پڑی، لیکن اتنی زیادہ تاخیر نہیں ہے۔

    خٰیال رہے کہ عرفان صدیقی نواز شریف کی تقاریر بھی لکھتے رہے ہیں تو ان سے پوچھا گیا کہ نواز شریف وطن واپسی پر کیا تقریر کریں گے، کیا اس میں کوئی غیر متوقع بات ہوگی؟ اس سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ کوئی غیر متوقع باتیں نہیں ہیں اور میاں صاحب کا وژن بڑا واضح رہا ہے، وہ تین دفعہ وزیراعظم رہے ہیں، ان کے ادوار کا جائزہ لیا جائے اور ان کی نفسیاتی فلاسفی کو مد نظر رکھا جائے تو ان کا جو بنیادی ہدف ہوتا ہے وہ ملک کی تعمیر اور ترقی ہے، ملک کے عوام ہیں، ملک کو آگے لے جانا ہے، جمہوریت کا استحکام ہے، یہ ان کے نظریات بڑے واضح ہیں، یہ ان کی تقریر میں بھی آپ کو ملیں گے اور یہی ان کا بنیادی بیانیہ ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
    انہوں نے کہا کہ 2017 میں پاکستان جس ٹیک آف پر آگیا تھا س کے بعد جو زوال ہوا اس کے ملک کو نکالنے کیلئے ان کے پاس یقیناً کوئی فارمولہ اور سوچ ہوگی، اور وہ اسی پر فوکس کریں گے، تو کیا وہ اپنی تقریر میں جنرل باجوہ اور فیض کے احتساب کی بات نہیں کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کا ایک نظریہ رہا ہے اور میاں صاحب اس نظریے سے کبھی پیچھے بھی نہیں ہٹے، اور وہ نظریہ یہی ہے کہ جن لوگوں نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، خاص طور پر پچھلے پانچ چھ سالوں میں ایک شخص کو منصوبہ بندی کرکے سازش کرکے،،،، میاں صاحب اور ان کے خاندان پر جو بیتی سو بیتی، پاکستان اور اس کے عوام پر جو بیت رہی ہے اس کو وہ یقیناً اپنا جو سیاسی نظریہ ہے اس میں بڑا عزیز رکھتے ہیں‘۔

  • سیکیورٹی فورسز  کا آپریشن؛ 6 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 6 دہشت گرد ہلاک

    شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہوئی ہیں اور دونوں جھڑپوں میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فورسز کی دہشت گردوں سے 2 جھڑپیں ہوئیں، پہلی جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑ یوم میں ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، گھڑیوم میں جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہائی ویلیو ٹارگٹ حضرت زمان عرف خوارے ملا بھی ہلاک ہوگیا اور دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں لانس نائک تبسم الحق، سپاہی نعیم اختر اور سپاہی عبدالحمید شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکشن سے قبل ساڑھے 700 کروڑ روپے برآمد ہونے پر ہنگامہ مچ گیا
    عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
    تاہم دوسری جھڑپ آسمان منزل کے علاقے میں ہوئی ہیں جہاں سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی فرمان علی نے جام شہادت نوش کیا ہے اور آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

  • عمران خان کو  عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور

    عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی جبکہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے اور 26 اکتوبر کو عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر باضابطہ سماعت کی جائے گی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف سماعت کرے گا اور الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خالد محمود کو بھی نوٹس جاری کردیا، توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بینک اکاؤنٹس منجمد
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
    واضح رہے کہ اسی طرح چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز بھی سماعت کے لیے مقرر کردیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ 24 اکتوبر کو توہین الیکشن کمیشن کیسز پر سماعت کرے گا جبکہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی اور الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

    جبکہ الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن ارڈر جاری کر دیے اور الیکشن کمیشن کی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو چیئرمین پی ٹی ائی کو 24 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی ائی کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے ائی جی اسلام اباد اور ائی جی پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا گیا جبکہ توہین الیکشن کمیشن کے اس میں 24 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی ائی پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت کا تحریری ارڈر بھی جاری کر دیا

  • یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 8 ارب سے زائد کے ٹیکس واجبات کی ریکوری کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے پاکستان میں تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ایف بی آر کی 8 ارب روپے سے زائد کی نادہندہ نکلی ہے اور ٹیکس ادا نہ کرنے پر ایف بی آر نے یوٹیلٹی اسٹورز کے اکاؤنٹس منجمند کردیے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے ذمہ 8 ارب 19 کروڑ سے زیادہ کا ٹیکس واجب الادا ہے۔

    جبکہ اس بارے میں ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کا بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے نجی میڈیا کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2دن قبل یوٹیلٹی اسٹورز کے بینک اکاونٹس منجمد کیے، البتہ دوسرے معاملات پر اپ ڈیٹ نہیں جبکہ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن محمد علی عامر سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے، حکام ایف بی آر نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 10 اکاؤنٹس منجمد کیے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
    جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے اکاؤنٹس میں موجود تمام رقوم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ نے فیلڈ فارمشنز کو بینکوں میں رقوم جمع کروانے سے روک دیا ہے۔

  • نوکیا  نے ملازمتوں میں   کٹوتی کا اعلان کردیا

    نوکیا نے ملازمتوں میں کٹوتی کا اعلان کردیا

    نوکیا نے کہا ہے کہ وہ اخراجات کو کم کرنے کے لئے 14,000 ملازمتوں میں کٹوتی کرے گا، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ 5 جی آلات کی کمزور طلب کی وجہ سے تیسری سہ ماہی کی فروخت میں 20 فیصد کمی کے بعد اسے جلد ہی مارکیٹ کی بحالی کی توقع نہیں ہے۔ ٹیلی کام نیٹ ورکس کے لئے سازوسامان تیار کرنے والی فن لینڈ کی کمپنی کے حصص میں 0900 جی ایم ٹی پر 2 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں سست روی، ویریزون (وی زیڈ) کا گھر. این) اور اے ٹی اینڈ ٹی (ٹی این) اور نوکیا اور ایرکسن (ERICb.ST) کے لئے زیادہ منافع بخش مارکیٹوں میں سے ایک نے انہیں ہندوستان جیسے دوسرے خطوں میں ترقی کی تلاش کرنے پر مجبور کیا تھا۔ لیکن اب توقع ہے کہ 2022 کے بعد ہندوستان بھی معمول پر آجائے گا۔

    جبکہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو پیکا لنڈمارک نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘مارکیٹ کی صورتحال واقعی چیلنجنگ ہے اور اس کا مشاہدہ اس حقیقت سے ہوتا ہے کہ ہماری سب سے اہم مارکیٹ، جو شمالی امریکہ کی مارکیٹ ہے، میں تیسری سہ ماہی میں ہماری خالص فروخت میں 40 فیصد کمی آئی ہے۔’ نوکیا نے 2026 تک 800 ملین یورو (842 ملین ڈالر) سے 1.2 بلین یورو کی بچت کا ہدف مقرر کیا ہے۔ کمپنی کو توقع ہے کہ اس کے ملازمین کی تعداد 86 ہزار سے کم ہو کر 72 ہزار سے 77 ہزار کے درمیان رہ جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اردو کی معروف پاکستانی شاعرہ نرجس افروز زیدی کا جنم دن
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
    تاہم مارک نے مزید تفصیلات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو پہلے ملازمین کے نمائندوں سے مشورہ کرنا چاہئے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ تحقیق اور ترقی کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں. نوکیا کو 2024 میں کم از کم 400 ملین یورو اور 2025 میں مزید 300 ملین یورو کی بچت کی توقع ہے۔ ایرکسن، جس نے اس سال ہزاروں ملازمین کو بھی فارغ کیا ہے، نے منگل کو کہا کہ اس کے کاروبار کو متاثر کرنے والی غیر یقینی صورتحال 2024 تک برقرار رہے گی۔

  • اردو کی معروف پاکستانی شاعرہ نرجس افروز زیدی کا جنم دن

    اردو کی معروف پاکستانی شاعرہ نرجس افروز زیدی کا جنم دن

    ہزار نام محبت میں رکھ دیے تو نے
    میں چاہتی ہوں مرے نام سے پکار مجھے

    نرجس افروز زیدی

    19 اکتوبر : یوم پیدائش
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تعارف: آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو کی معروف پاکستانی شاعرہ نرجس افروز زیدی صاحبہ 19 اکتوبر 1964 میں پشاور میں پیدا ہوئیں۔ مادری زبان اردو ہے ۔ وہ 6 بہنیں ہیں ۔ ان کے والد صاحب کا نام مزمل حسین زیدی والدہ محترمہ کا نام حاجرہ بی بی اور خاوند محترم کا نام محمد علی ارشد ہے۔ والد صاحب محکمہ ٹیلیفون میں ملازم تھے اور شوہر محکمہ سول ایوی ایشن میں ملازم ہیں وہ خود گھریلو خاتون ہیں ۔

    انہوں نے پشاور سے کامرس گریجویشن کیا ہے۔ شاعری انہوں نے اسکول کے زمانے سے شروع کی ۔ 1984 میں شادی ہوئی جس کے بعد وہ کراچی شفٹ ہو گئیں۔ ماشاء اللہ ان کے 3 بچے ہیں جبکہ ان کے 3 شعری مجموعے 1 ۔ نازش 2۔ ابریشم 3 . محبت آسماں ہے ” شائع ہو چکے ہیں۔ وہ حلقہ ارباب ذوق اسلام آباد کی متحرک اور فعال رکن ہیں اورآجکل کراچی میں سکونت پذیر ہیں۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ترے خیال، ترے خواب، تیرے نام کے ساتھ
    بنی ہے خاک مری کتنے اہتمام کے ساتھ

    بہت سے پھول تھے اور سارے اچھے رنگوں کے
    صبا نے بھیجے تھے جو کل ترے پیام کے ساتھ

    نظر ٹھہرتی نہ تھی اس پہ اور خود پر بھی
    میں آئینے میں تھی کل ایک لالہ فام کے ساتھ

    ترے خیال سے روشن ہے سر زمین سخن
    کہ جیسے زینت شب ہو مہ تمام کے ساتھ

    پھر آ گئی ہے مرے در پہ کیا وہی دنیا؟
    میں کر کے آئی تھی رخصت جسے سلام کے ساتھ

    سنا ہے پھول جھڑے تھے جہاں ترے لب سے
    وہاں بہار اترتی ہے روز شام کے ساتھ

    خوشی کے واسطے کب کوئی دن مقرر تھا
    مگر یہ دل میں رکی ہے ترے خرام کے ساتھ

  • ڈالر کی اونچائی کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم گیا

    ڈالر کی اونچائی کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم گیا

    ڈالر کی اونچائی کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ تھم گیا ہے اور دو روز بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج پھر ایک بار کمی دیکھی گئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 1 روپے 47 پیسے کمی سے 278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تاہم گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے بڑھنے کے بعد ڈالر کا لین دین 280 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 279 روپے ہے تاہم خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تیزی دیکھی گئی ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 933 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جبکہ یاد رہے کہ آج اسٹاک ایکس چینج 6 سال بعد 100 انڈیکس 50 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے

  • پاکستان کی مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ

    پاکستان کی مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ

    پاکستان آرمی کی مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ

    پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر غزہ کیلئے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کردی،مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کیلئے موسم سرما کیلئے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں ،پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی کھیپ کے باعث متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا،پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا اور ان کی حمایت جاری رکھے گا

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پاکستان سے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان بھجوانے کے حوالہ سے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں کے لئے ایک جہاز امدادی سامان لے کر آج مصر جائے گا، مصر سے امدادی سامان غزہ بھیجا جائے گا،پاکستان نے فلسطین کی حفاظت کیلئے فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، سلامتی کونسل کی کارروائی پر پاکستان نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے سلامتی کونسل اسرائیلی بمباری کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے، اسرائیلی وزیراعظم کا پاکستان سے خطرے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ