Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    سابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے ہیں اور 161 کا بیان سامنے آگیا ہے جبکہ ،اسد مجید کا بیان میں کہنا ہے عمران خان کے سائفر معاملے نے پاکستان کے کمیونیکیشن سسٹم کو نقصان پہنچایا ہے اور انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا جیسا انہوں نے کہا ہے.


    جبکہ تحریک انصاف کے سابق کارکن فرحان ورک نے کہا کہ ” تحریک انصاف والے تو اسد مجید کو دن رات سلیوٹ پیش کرتے تھے؟ لیکن اب اسد مجید تو انکے خلاف سب سے مضبوط گواہ بن کر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ؛ وہ اعظم خان جس کے پیچھے عمران خان نے اپنی پارٹی تباہ کی، اب وہ بھی کھل کر ان پر فوج کی ہائی کمان پر پلاننگ کا الزام لگا رہا ہے۔


    سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان کا تحریری بیان سامنے آگیا ہے اور سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فوج کے خلاف ٹارگٹڈ پلان بنایا تھا اور عمران خان نے سیاسی مقاصد کے لیے پلان بنایا جبکہ سائفر سے متعلق اسپیکر نے رولنگ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر دی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستانیوں کا بائیکاٹ میکڈونلڈ ویران
    ورلڈ کپ 2023: 256 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 8 کھلاڑی آؤٹ
    سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفت
    کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    واضح رہے کہ سابق پرسنل سیکرٹری عمران خان، اعظم خان نے کہا ہے اکہ سائفر جس چینل سے آتا ہے اسی چینل سے واپس بھیجا جاتا ہے اور 8 مارچ کو سائفر سے متعلق فارن سیکرٹری کا ٹیلی فون آیا، ٹیلی فون پر سائفر کی کاپی وزیراعظم آفس بھجوانے کا بتایا گیا، فارن سیکرٹری نے کہا سائفر کی کاپی وزیراعظم کے حوالے کریں علاوہ ازیں مرکزی گواہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مارچ کو سائفر پر رائے دی،شاہ محمود قریشی سائفر کا عمران خان کو آگاہ کرچکے تھے، سابق وزیراعظم نے سائفر پر اداروں کے خلاف بیانیہ بنانے کو کہا۔

  • پاکستانیوں کا بائیکاٹ میکڈونلڈ ویران

    پاکستانیوں کا بائیکاٹ میکڈونلڈ ویران

    اسرائیلی افواج کو مفت کھانا فراہم کرنے کے اعلان پر میک ڈونلڈز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور معروف ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ چین کے بائیکاٹ کا مطالبہ ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بائیکاٹ کیا گیا ہے اور گزشتہ دنوں دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر بائیکاٹ میکڈونلڈ ٹرینڈ کر تا رہا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ معروف ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ چین کی جانب سے اسرائیلی افواج کو مفت کھانا فراہم کرکے ان کی مدد کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ میکڈونلڈ نے اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانا بھیجنے کا اعلان اپنے آفیشل اسرائیلی برانچ انسٹاگرام ہینڈل پر تصاویر کے ساتھ کیا تھا اور اس میں انہوں نے کہا تھا "پانچ شاخیں کھولی ہیں جو صرف سیکیورٹی اور ریسکیو فورسز کو امداد اور عطیات سے متعلق ہیں، اور ہم روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 4000 کھانے اسرائیلی فوج کو عطیہ کریں گے۔” جبکہ یہ بات جب سوشل میڈیا پر آئی تو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی پوسٹیں شروع ہوگئی اور دنیا بھر کے مسلمان برگر کمپنی کے اس اعلان سے ناخوش دکھائی دیئے تھے اور اسی وجہ سے لوگوں نے اس کمپنی کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ شروع کردیا.


    تاہم اس حوالے سے اب بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں میکڈونلڈ کو ویران پایا گیا ہے اور پارک میں کوئی بھی گاڑی نظر نہیں آرہی ہے اور اس ویڈیو میں ایک شخص کہہ رہا ہے یہی مسلمانوں کا کمال ہے کہ انہوں نے مکمل بائیکاٹ کردیا ہے اور اب یہ ویران پڑا ہوا ہے. تاہم دوسری جانب میکڈونلڈ سعودی عرب نے اس سب پر وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی فرنچائز کا خودمختار فیصلہ اور اقدام تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ کپ 2023: 256 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 8 کھلاڑی آؤٹ
    سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفت
    کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت

    جبکہ کمپنی نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ میک ڈونلڈ کی انٹرنیشنل یا کسی بھی ملک میں موجود فرنچائز کے مالک کا اس اقدام کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور ہم نے ہمیشہ زور دیا ہے کہ ہماری ذمہ داری صرف سعودی سرحدوں تک محدود ہے اور ہماری قومی سرحدوں سے باہر جو کچھ بھی فرنچائز مالکان کرتے ہیں اس میں ہم کسی طور بھی شامل نہیں ہیں اور نہ ہی اس کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں. ادھر پاکستانی برانچ نے بھی وضاحت میں کہا تھا ہم اس معاملے میں آزاد ہیں اور ان کا بیان بھی پہلے والے سے ملتا جلتا ہے.

  • نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ  سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے  کی ملاقات

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی ملاقات

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی آج بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے اور نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور صدر رانیل وکرما سنگھے نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین موجود مضبوط تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کی آپسی ہم آہنگی کو خوش آئند قرار دیا جبکہ وزیرِ اعظم نے خطے کے وسیع تر مفاد میں غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا. وزیرِ اعظم نے امن و استحکام اور روابط کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر زور دیا.


    پاکستان اور سری لنکا کو درپیش ایک جیسے معاشی چیلینجز کے حوالے سے دونوں راہنماؤں نے اس موضوع پر بھی گفتگو کی. انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے جس میں خسارے کا شکار سرکاری اداوں (SOEs) کی نجکاری سر فہرست ہے. سری لنکا کے صدر نے وزیرِ اعظم کا پاکستانی حکومت و عوام کی جانب سے سری لنکا کی عوام کیلئے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا. دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین موجود دیرینہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا.

    ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے غزہ میں فلسطینیوں کو اسرائیلی حملوں کی وجہ سے درپیش مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا. انہوں نے فوری طور پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے، غزہ میں محصور لوگوں تک انسانی مدد پہنچانے کیلئے راہداری کے قیام اور دو ریاستی حل جس کے تحت 1967 میں تفویض کردہ سرحدوں کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست جس کا دارلخلافہ القدس شریف ہو، کے قیام کا مطالبہ کیا. دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان یہ ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی ہے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بائیڈن کا چین کو مصنوعی ذہانت کی چپس سے دور کرنے کا اعلان
    سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفت
    کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
    حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ

    علاوہ ازیں روسی صدر نے کہا کہ خطے کی معاشی ترقی کے لیے سلامتی یقینی بنانا ضروری ہے، خطے کی معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے، عالمی سطح پر غذائی تحفظ کے لیے روس اقدامات کررہا ہے جبکہ ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں، روس نے غریب افریقی ممالک کے لیے اناج کی فراہمی کا منصوبہ بنایا ہے۔

    تاہم اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے دونوں ممالک یکساں مؤقف رکھتے ہیں، توانائی کے شعبے میں روسی سرمایہ کاروں کاخیرمقدم کریں گے اور نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے دوطرفہ تعاون ضروری ہے، بطور سینیٹر روس کا دورہ کرچکا ہوں۔

  • بائیڈن کا  چین کو   مصنوعی ذہانت کی چپس  سے دور کرنے کا اعلان

    بائیڈن کا چین کو مصنوعی ذہانت کی چپس سے دور کرنے کا اعلان

    بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ این ویڈیا اور دیگر کی تیار کردہ جدید مصنوعی ذہانت کی چپس کی چین کو ترسیل روکنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کا مقصد بیجنگ کو اپنی فوج کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ترین امریکی ٹیکنالوجی حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ ان قوانین کے تحت ایران اور روس سمیت کئی ممالک میں جدید چپس اور چپ میکنگ ٹولز کی وسیع پیمانے پر دستیابی کو محدود کیا گیا ہے اور چینی چپ ڈیزائنرز مور تھریڈز اور بیرین کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

    روئیٹرز کے مطابق محکمہ تجارت کی سیکریٹری جینا ریمنڈو نے پیر کی رات صحافیوں کو بتایا کہ نئے اقدامات کا مقصد گزشتہ اکتوبر میں جاری کیے گئے قواعد و ضوابط میں خامیوں کو ختم کرکے چین کی فوجی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا ہے اور ممکنہ طور پر اسے "کم از کم سالانہ سالانہ” اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد چین کی جدید سیمی کنڈکٹر تک رسائی کو محدود کرنا ہے جو مصنوعی ذہانت اور جدید ترین کمپیوٹرز میں کامیابیوں کو فروغ دے سکتے ہیں جو (چینی) فوجی ایپلی کیشنز کے لئے اہم ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ بیجنگ کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کر رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفت
    کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
    حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ
    تاہم امریکہ اور چین کے درمیان کئی سالوں سے ٹیکنالوجی کی جنگ جاری ہے لیکن گزشتہ برس عائد کی جانے والی پابندیوں نے سپر پاورز کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ قواعد کی اشاعت کے بعد ایک بیان میں ٹاپ اے آئی چپ ڈیزائنر این ویڈیا (این وی ڈی اے) نے کہا۔ او) نے کہا کہ وہ قواعد و ضوابط کی تعمیل کرتا ہے اور اپنے مالی نتائج پر "قریب مدتی معنی خیز اثر” کی توقع نہیں کرتا ہے. کمپنی نے اے 800 اور ایچ 800 جیسی چپس تیار کی ہیں جو چین کو فروخت جاری رکھنے کے لئے پچھلے قوانین کی لائن پر چل تی ہیں ، اور اے ایم ڈی (اے ایم ڈی)۔ او) نے بھی قواعد سے متاثر ہوکر کہا ہے کہ وہ اسی طرح کی حکمت عملی کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ  میں اہم ہیشرفت

    سولہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ میں اہم ہیشرفت

    کراچی میں سولا سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی اور زہریلی اشیاء کھلانے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہے جبکہ لواحقین کے مطابق لڑکی گلشن اقبال بلاک 13 کے بنگلے میں ملازمہ تھی۔ اتوار کو صبح لڑکی معمول کے مطابق بنگلے میں کام کرنے گئی تھی اور اس اس حوالے سے لواحقین نے مزید بتایا کہ بنگلے میں کام ختم کرنے کے بعد لڑکی گھر آئی تو اس کی حالت تشویشناک تھی، جس کے بعد اسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    علاوہ ازیں لواحقین نے الزائد عائد کیا کہ بنگلے کے مالک گھر میں نہ ہونے پر ان کے بیٹوں نے لڑکی کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا اور گھر والوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر زہر دیا گیا ہے اور لواحقین کا کہنا ہے کہ دوران علاج لڑکی دم توڑ گئی ہے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
    حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ
    جبکہ لڑکی کی موت کے بعد پولیس نے لواحقین سے رابطہ کیا۔ ابتدائی رپورٹ میں زہریلی چیز کھانے کے شواہد ملے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت معلوم ہو سکے گی۔

  • استحکام پاکستان پارٹی  نے انتخابی نشان عقاب کیلئے  دوبارہ رجوع کرلیا

    استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان عقاب کیلئے دوبارہ رجوع کرلیا

    استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان عقاب کیلئے الیکشن کمیشن سے دوبارہ رجوع کرلیا

    استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان عقاب کیلئے الیکشن کمیشن سے دوبارہ رجوع کرلیا ہے اور استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں نئی درخواست دے دی گئی ہے جس میں آئی پی پی نے درخواست میں الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان مانگا ہے تاہم خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان عقاب بھی واپس لے لیا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھاکہ اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے، یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان بھی واپس لے لیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا تھا اور فیصلے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن اس فیصلے پرپہنچاہےکہ آل پاکستان مسلم لیگ کاکوئی پارٹی عہدیدار نہیں اور اب پارٹی کا کوئی وجود نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
    حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ
    فیصلے کے متن کے مطابق اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہ کرا سکی لہٰذا اسے ڈی لسٹ کیا گیا اور الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ خودساختہ پارٹی عہدیدارن کی جانب سے انتخابی نشان کی درخواست مستردکی جاتی ہے اور اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔

  • شکارپور ؛ دو گروپوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

    شکارپور ؛ دو گروپوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

    شکارپور میں مدیجی کے علاقے میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ شکارپور میں مدیجی کے کچے میں کلہوڑا جونیجا برداری کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان سے گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں اور اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت نادر کلہوڑو، نظر جونیجو، نیاز جونیجو، سبحان کے نام سے ہوئی ہے اور پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں چوری کے معاملے پر درینہ دوشمنی چلی آرہی تھی تا فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
    حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ

  • کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم

    کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم

    ملکی سالمیت کو مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی اور انہیں عبرت ناک بنائیں گے اور انہیں چن چن اپنے انجام تک پہنچائیں گے۔

    جبکہ فورم کو خطے کی صورتِحال اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں اپنی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔فورم نے ہر قسم کے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ فورم نے غزہ-اسرائیل جنگ میں ہونے والی پیش رفت اور اسرائیل کی طرف سے طاقت کے استعمال کے باعث معصوم شہریوں کے جانی نقصان پرتشویش کااظہار کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے اور ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل، ان کی سرزمین اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے اپنے بھائیوں کے اصولی مؤقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    جبکہ اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے کئے گئے اقدامات کو پاکستانی عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی،فورم نے غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج ملک بھر میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کرنے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی، آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ مافیاز اور کارٹلز کے خلاف کارروائیوں کو آنے والے دنوں میں مزید تقویت دی جائے گی تاکہ ملک کو اس طرح کی معاشی سرگرمیوں کے منفی اثرات سے نجات دلائی جا سکے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کورکمانڈر کانفرنس: دشمن عناصر کیخلاف پوری قوت سے نمٹنے کا عزم
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
    حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ
    کانفرنس کے شرکاء نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نومبر 2023تک ملک بد ر کرنے اور وطن واپس بھیجنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مکمل حمایت کرنے کا عزم کیا۔ آرمی چیف نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی اور ڈیپورٹیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے اور فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔

  • ہولی فیملی اسپتال  بندش معاملہ؛ کمشنر راولپنڈی کا پمز اور پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کے نام  خط

    ہولی فیملی اسپتال بندش معاملہ؛ کمشنر راولپنڈی کا پمز اور پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کے نام خط

    پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہولی فیملی اسپتال کو تزین و آرائش کے باعث بند کرنے کے معاملے پر کمشنر راولپنڈی نے پمز اور پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہولی فیملی اسپتال کو تزین و آرائش کے باعث بند کرنے کے معاملے پر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مریضوں کو وفاق کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے کمشنر راولپنڈی نے پمز اور پولی کلینک اسپتال انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے اور خط کے متن میں کہا گیا کہ زچگی اور گائنی کے مریضوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال میں داخل کیا جائے، ہولی فیملی اسپتال میں اپ گریڈیشن کے باعث سروسسز بند کردی گئیں ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
    حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ
    خط میں مزید کہا گیا کہ راولپنڈی سے منتقل ہونے والے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا جائے گا اور ان کا اعلاج بھی کیا جائے گا جبکہ انہیں ہر قسم کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں.

  • ڈالر آج اچانک مہنگا

    ڈالر آج اچانک مہنگا

    امریکی ڈالر کے ریٹ میں کمی کے بعد مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اسٹیٹ بنک کے مطابق ڈالر 83 پیسے 276 روپے پرچلا گیا ہے تاہم امید کی جاری ہے کہ ڈالر کا یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا اور دن بدن اس میں کمی آئے گی تاہم ادھر عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اور ادارے بہت اچھا کام کررہے اور انہی کی بدولت مافیاء کے خلاف کاروائیوں سے ہر چیز میں کمی آرہی ہے لیکن ڈالر کا یوں اچانک اوپر جانا حیران کن بات ہے.


    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈالر میں کمی آئی تھی اور یہ سلسلہ جب سے ڈالر مافیا کے خلاف کاروائی ہوئی ہے جاری ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نگران وزیراعظم کی چین کے صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
    محمد بن سلمان کا سعودی عرب،پہلی بار ہو رہا”ریاض فیشن ویک”
    حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور دستاویز کے مطابق پاکستان کو توانائی سیکٹر منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بطور قرض ملے گاجبکہ عالمی بینک پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر بطور گرانٹ بھی فراہم کرے گا علاوہ ازیں دستاویز کے مطابق منصوبے کا مقصد توانائی شعبے کی کارکردگی میں بہتری و تحفظ ہے، کمرشل، انڈسٹریل اور رہائشی عمارتوں کو گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے پر عملدر آمد سے سالانہ 291 ارب 65 کروڑ روپے بچت کا تخمینہ لگایا ہے ، توانائی کی بچت کرنے والی عمارتوں کی تعمیرکی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ اس کے علاوہ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔