Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کیا نواز شریف انتخاب لڑ پائیں گے یا پھر تاحیات نااہل؟

    کیا نواز شریف انتخاب لڑ پائیں گے یا پھر تاحیات نااہل؟

    عدالت عظمیٰ نے تاریخی ججمنٹ دے دی ہے یہ کہنا ہے اینکر پرسن مبشر لقمان کا انہوں نے مزید کہا کہ آج جو تاریخی فیصلہ ہوا اس کے مطابق عدالت نے کہہ دیا ہے میاں نواز شریف کے پاس رائیٹ ٹو اپیل کا حق ختم ہوگیا ہے، علاوہ ازیں انہوں نےقانون کے ماہر حسن رضا پاشا سے سوال کیا کہ کیا اب نواز شریف الیکشن لڑ پائیں گے یا پھر وہ تاحیات جیل میں ہی رہیں گے؟


    نااہل ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن رضا پاشا نے کہا کہ ترمیم ہوگئی ہے الیکشن ایکٹ میں جس کے تحت اب نااہلی کا دورانیہ پانچ سال ہے اس پر مبشر لقمان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ تو ٹو تھرڈ کے حساب سے پاس نہیں ہوا کیا وہ عدالت عظمیٰ کی ججمنٹ کے اوپر لاگو ہوگا؟ اس پر وکیل نے کہا ارٹیکل 6، 1، 2 ایف میں کہیں بھی نہیں لکھا ہوا ہے نااہلی پانچ سال کیلئے ہوگی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف
    سرفرانگا ریلی؛ عادل نعیم کی جیت
    نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی
    پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک
    الیکشن کمشین؛ بلوچستان میں تعینات افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری
    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سینٹر کا دورہ
    روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی
    علاوہ ازیں انہوں نے نواز شریف کے پاس حق ہے کہ وہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں، جبکہ میاں نواز شریف کو جیل جانا پڑے گا کیونکہ وہ سزا کے دوران گئے تھے علاوہ ازیں اینکر پرسن نے کہا کہ لگتا ہے کہ نواز ڈیل کرکے آرہے جبکہ اگر عدالت انہیں یہ سہولت فراہم کردے کہ ہم ان کے گھر کو سب جیل قرار دے رہیں تو پھر ایسا تو عمران خان سمیت دوسرے لوگ جو قید ہیں‌کو بھی حق ملنا چاہئے.

    وکیل نے کہا کہ یہ پاکستان ہی ہے کہ سزایافتہ شخص کو باہر ملک بھیج دیا گیا اور آج وہ چار سال بعد واپس آنے کی اپنی مرضی سے تیاری کررہے ہیں جبکہ یہ عدلیہ پر بھی سوال ہے کہ وہ اب تک وہ واپس کیوں نہ آئے.

  • پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ  فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا.  شہباز شریف

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف

    سابق وزیر اعظم اور نواز شریف کے بھائی شہبازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر دیے جانے والے فیصلے کا قائد نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر ) پر جاری کیے گئے پیغام میں مسلم لیگ نواز کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قدم ہے۔


    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف خود سپریم کورٹ کے کام کو جمہوری بناتا ہے بلکہ پارلیمنٹ کا بھی احترام کرتا ہے جو پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ بتانا ضروری ہے کہ قانونی ماہرین کے مطابق ماضی کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں سے متعلق زیر بحث مخصوص شق کا میاں نواز شریف پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

    دوسری جانب پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے باب میں عدالتِ عظمیٰ سے سیاسی امیدیں لگانے والے گروہ کے حصّے میں مایوسی آئی ہے، این آر اوز کی چھتری تلے سیاست کے خواب دیکھنے والے بھگوڑے مجرم کے لیے پاکستان واپسی کے اعلان سے پلٹنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔


    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے قانون کا گزشتہ ادوار پر نفاذ روک کر بھگوڑے مجرم کی نااہلیت اور سزا پر مہرِ تصدیق ثبت کی ہے، تاحیات نااہلی کی اطلاع پاکر پھر سے پلیٹ لیٹس میں حد درجہ گراوٹ کے امکانات ہیں جبکہ ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے بعد صادق و امین عمران خان کے خلاف سازشوں کے امکانات بھی دم توڑ گئے، آج کے فیصلے کے بعد جعلی اور جھوٹے مقدمات چیئرمین عمران خان کو دیے گئے صداقت و امانت کے سرٹیفکیٹ پر کسی طور اثرانداز نہیں ہوسکتے، آج کے فیصلے کے بعد دستور کے آرٹیکل 189 کے تحت عدالتِ عالیہ بھی 3 سینئر ججوں پر مشتمل کمیٹی کے ذریعے بینچز کی تشکیل اور مقدمات کی تقسیم کی پابند ہوگی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سرفرانگا ریلی؛ عادل نعیم کی جیت
    نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی
    پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک
    الیکشن کمشین؛ بلوچستان میں تعینات افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری
    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سینٹر کا دورہ
    روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی
    ترجمان نے یہ بھی کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد بادی النظر میں ہائیکورٹ میں بھی مقدمات کو چیف جسٹس کے ہاں جمع کرنے کی بجائے دیگر ججز/ بینچز کو منتقل کرنا لازم ہوگا، آج کے اکثریتی فیصلے کے جامع تجزیے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

  • سرفرانگا ریلی؛  عادل نعیم  کی جیت

    سرفرانگا ریلی؛ عادل نعیم کی جیت

    ٹیم ایچ پی آر عادل نعیم کا ویژن ہے کہ انہوں نے 2002 میں کار موڈیفیکیشن ورکشاپ کا آغاز کیا تھا۔ اور اس کے بعد سے وہ پاکستان میں آٹوموٹو کھیلوں میں ٹرینڈ سیٹر رہے ہیں۔ سرفرانگا ریلی میں عادل نعیم نے اے ریڈیڈ کیٹیگری میں شیورلیٹ سلوراڈو دوڑا کر 48 منٹ میں دن کا تیز ترین ٹائم جیت لیا جبکہ محمد مروت نے اے اسٹاک ٹویوٹا ٹیکوما چلایا انہوں نے بھی کامیابی حاصل کی تاہم ریلی ٹریک 75 کلومیٹر پر محیط ہے جبکہ سرفرنگا پاکستان میں دوسرا سب سے بڑا ریلی مقابلہ ہے۔

    عادل نعیم میں ہائپر کاروں کے لئے ایک نہ ختم ہونے والا جذبہ کیساتھ عمدگی کی انتھک تلاش شامل ہے۔ ٹیلی کام کے شعبے میں 20 سال گزارنے کے بعد، انٹرکنکٹ سلوشنز سے عادل کی اسٹریٹجک صلاحیت موٹر اسپورٹس کے لئے ان کی محبت کے ساتھ یکجا ہو جاتی ہے۔


    جبکہ ریلی ریسر کی حیثیت سے انہوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد فتوحات حاصل کی ہیں اور ایچ پی آر میں عادل کی ٹیم نے بی ایم ڈبلیو ایم سیریز، فیراری، لیمبورگینی، برابس اور دیگر جیسے معروف برانڈز کو فروغ دیا ہے۔ ڈیزائن اور کارکردگی کے بارے میں ان کی فطری تفہیم نے ان ہائپر کاروں میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ عادل نعیم کا سفر موٹر اسپورٹس اور آٹوموٹو جدت طرازی دونوں کو چلانے کے جذبے سے بھرپور مہارت کا حامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی
    پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک
    الیکشن کمشین؛ بلوچستان میں تعینات افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری
    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سینٹر کا دورہ
    روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی
    جبکہ سی ای او عادل نے کار ریسنگ بارے اپنے جزبہ کو جاری رکھا ہوا ہے اور اس جزبے سے وہ لوگوں کیلئے بھی ایک رول ماڈل بنتے چلے جارہے جارہے جو اانجینئرز اور کار ریسر کیلئے ایک ہترین راستہ ہموار کررہے ہیں.

  • نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو  وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی

    نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس فیصلہ بارے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ یہ درست سمت میں ایک قدم ہے، یہ فیصلہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اہم ہے، پارلیمنٹ کا کام قانون سازی کرنا ہے اور پارلیمان کے اس حق کو تسلیم کرنا خوش آئند بات ہے، جہاں تک تشریح کی بات ہے تو سپریم کورٹ بالادست ہے وہ تشریح کرے۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ بادی النظر میں دیکھا جائے تو اپیل کا حق نہ ہونا بہت بڑی ناانصافی ہے۔ سپریم کورٹ نے بہت سی چیزوں میں سمت کو درست کرنا ہے۔

    جبکہ ملک احمد خاں کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ میں تقسیم ایسے ہی چلتی رہتی ہے تو یہ بڑا نقصان ہے، سپریم کورٹ میں تقسیم سے نقصان ہوتا ہے، ماضی میں بینچ سے پتا چل جاتا تھا کہ فیصلہ کیا ہوگا، یہ ایک بڑا غلط تشخص تھا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، پسند اور ناپسند کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں علاوہ ازیں ملک احمد خان نے کہا کہ نواز شریف صاحب کی 5 سال کی نااہلیت والی سزا کا تعین پارلیمان کرچکی ہے، سزا معطلی پر وکلاء دیکھیں گے کہ اس پر کوئی صورت ہوئی اور میاں صاحب کو ریلیف درکار ہوا اور ضرورت پوئی کہ نظر ثانی میں لے کر جائیں تو ضرور لے کر جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک
    الیکشن کمشین؛ بلوچستان میں تعینات افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری
    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سینٹر کا دورہ
    روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

    علاوہ ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کی بالادستی کی توثیق کی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سارے ادارے اسی طرح اپنے اپنے کام کریں تو ملک ترقی کی طرف جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ون مین شو ختم ہوگیا ہے، اب فرمائشی پروگرام نہیں چل سکے گا۔ اب ایک مشترکہ سوچ بیٹھ کر فیصلہ کرے گی۔ جبکہ ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو شاید وہ واپس نہیں آئیں گے اور یہ عدلیہ کیلئے بہت بڑا امتحان ہوگا۔ اگر عدالت کہتی ہے کہ پہلے وہ گرفتار ہوں، پھر ضمانت لیں اور پھر جلسہ ہوگا تو پھر 21 کو جلسہ تو نہیں ہوگا۔

  • نواز شریف سے ائیرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر محمد فیصل کی الودعی ملاقات، ویڈیو لیک

    نواز شریف سے ائیرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر محمد فیصل کی الودعی ملاقات، ویڈیو لیک

    پاکستان واپسی کیلئے ائیرپورٹ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر محمد فیصل کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اچھا سا بیانیہ دینے کا مشورہ دیا جارہا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو شریف فیملی کیطرف سے خود لیک کی گئی ہے، اس ویڈیو میں پاکستانی ہائی کمیشنر ڈاکٹر محمد فیصل پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں .


    لیک ویڈیو کو سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ "پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر محمد فیصل نے سزا یافتہ شخص یعنی میاں نواز شریف کو الوداع کہنے کے لیے ایئرپورٹ پر چھوڑا جبکہ اب کیا کوئی جو اس ڈیل پر سوال کرسکےِ؟ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ سزا یافتہ شخص کو ایک بیانیہ کے بارے میں بھی مشورہ دے رہے ہیں!
    https://.twitter.com/BaaghiTV/status/1712137757899034985
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکشن کمشین؛ بلوچستان میں تعینات افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری
    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سینٹر کا دورہ
    روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

    دوسری جانب بہت سارے باخبر صحافی دعویٰ کررہے ہیں میاں نواز شریف کسی ڈیل کے تحت وطن واپس آرہے ہیں لیکن ادھر مسلم لیگ نواز کا بیانیہ ہے کہ نواز شریف کسی کی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے، تاہم واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم نواز شریف جنرل فیض حمید کے احتساب کی بات کی تھی لیکن بعدازاں ان کی جماعت اس پر بھی صفایاں دیتی رہی کہ ان کا مقصد انتقام نہیں ہے.

  • چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کا  اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سینٹر کا  دورہ

    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سینٹر کا دورہ

    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے آج اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سینٹر کا دورہ کیا۔ اس دورے میں ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل قومی سماجی و معاشی رجسٹری (NSER) جناب نوید اکبر بھی تھے جبکہ بینظیر ون ونڈو سینٹر دورے کا مقصد وہاں آپریشنز کا معائنہ کرنا اور مستحق خواتین سے بات چیت کرنا تھا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کو عملے نے ون ونڈو سنٹر کے آپریشنز کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی۔

    جبکہ بینظیر ون ونڈو سینٹر ایک منفرد اقدام ہے جس کے تحت بی آئی ایس پی، نادرا، پی پی اے ایف، پاکستان بیت المال، اخوت اور ایچ بی ایل سمیت متعدد اداروں کے نمائندگان ایک چھت کے نیچے بی آئی ایس پی مستحقین کو انکے مسائل کے حل کیلئے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ون ونڈو سینٹر میں، مستحقین بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن، اہلیت کی تشخیص، بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں اپنے بچوں کے اندراج، اور بینظیر نشوونما پروگرام کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ مرکز روزانہ تقریباً 200 سے 500 خواتین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

    ڈاکٹر امجد ثاقب نے بینظیر کفالت پروگرام کے تحت رجسٹریشن کے لیے وہاں موجود مستحقین سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے استفادہ کنندگان کو درپیش چیلنجوں اور مسائل کو سمجھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور دریافت کیا کہ BISP کی مالی معاونت نے ان کی زندگیوں اور ان کے خاندانوں پر کس طرح مثبت اثر ڈالا ہے، ڈاکٹر امجد ثاقب نے مرکز میں موجود سہولیات اور انتظامات جیسے صفائی ستھرائی، پینے کے پانی تک رسائی اور اپنی باری کے انتظار میں مستحقین کے لیے مناسب سایہ دار جگہوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے مستحق خواتین کے ساتھ احترام اور شائستگی کے ساتھ پیش آنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل و شکایات کے حل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے عملے کو نصیحت کی کہ وہ صفائی ستھرائی، درخت لگانے اور پانی کے استعمال کے حوالے سے مستحق خواتین میں شعور اجاگر کریں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی
    شعیب ملک اور رمیز راجہ کا شاہین شاہ کے حوالے سے تشویش کا اظہار

    علاوہ ازیں مانیٹرنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر امجد ثاقب نے مستحقین تک خدمات کی فراہمی میں مسلسل بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مرکز میں اضافی بینک ایجنٹس کی موجودگی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ مستحقین کو رقوم کی بغیر کسی رکاوٹ کے تقسیم کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے بینظیر ون ونڈو سینٹر جیسے مراکز کو ملک بھر کے دیگر صوبوں تک پھیلانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

  • روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

    روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

    انٹر بینک میں روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 279 روپے 51 پیسے ہے، انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوا ہے جب کہ رواں کاروباری ہفتے کے تین دنوں میں ڈالر 3 روپے 18 پیسے کم ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوکر 279 روپے ہے۔


    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مسلسل آٹھواں مثبت دن رہا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 334 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 474 پر بند ہوا ہے۔

    100 انڈیکس گزشتہ آٹھ کاروباری دنوں میں 2241 پوائنٹس بڑھا ہے جبکہ شیئر بازار میں آج 39کروڑ 64 لاکھ شیئر کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 52 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 141 ارب روپے ہے۔ جبکہ ادھر ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔

    علاوہ ازیں آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہے، 10 گرام سونےکا بھاؤ 4 ہزار 715 روپے اضافے سے ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہے اور آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 872 ڈالر فی اونس ہے۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل ہو گی رنگا رنگ تقریب

    پاک بھارت میچ سے قبل ہو گی رنگا رنگ تقریب

    آئی سی سی ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی سٹیڈیم میں ہو گا، جس کے لئے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی،

    احمد آباد میں تقریب میں ہالی وڈ اسٹار کی شرکت متوقع ہے، تقریب میں فلمی اداکار امیتابھ بچن، رجنی کانت ، سچن ٹنڈولکر اور ارجیت سنگھ و دیگر شریک ہوں گے،پاک بھارت میچ کی تقریب 12 بجے ہو گی، تقریب میں پاکستانی صحافی بھی شریک ہوں گے،سیکرٹری گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن انیل پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافیوں کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ،

    دوسری جانب چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا بھی بھارتی ویزہ آگیا. ذکاء اشرف 12 اکتوبر کو بھارت روانہ ہونگے. ذکاء اشرف 14 اکتوبر کو پاک بھارت میچ دیکھیں گے. ذکا اشرف کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے دعوت دے رکھی ہے.پاکستانی صحافیوں کو ویزہ کلئیرنس کے بعد ذکاء اشرف نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا.چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ بھارت جانا موخر کر دیا تھا ،صحافیوں کو پاسپورٹ جمع کرانے کے لیے کہا گیا تو میں نے بھارت جانے کا فیصلہ کیا،وزارت خارجہ نے ویزوں میں تاخیر کے حوالے سے مثبت پیش رفت پر مدد کی ،
    خوشی ہے کہ پاکستان ٹیم نے اب تک ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا،منجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہے ،انڈیا کے خلاف اہم میچ میں بے خوف ہو کر کھیلیں جیسے پورے ایونٹ میں کھیلتے رہے ہیں .

    دوسری جانب پاک بھارت میچ کے حوالہ سے ملنے والی دھمکیوں پر پولیس کی تیاریاں سامنے آئی ہیں، پولیس متحرک ہو چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران مقابلے کے لئے سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے،میچ کی سیکورٹی کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ اینٹی ڈرون ٹیم کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے،

    شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل کے ساتھ تین سالہ معاہدہ

    گلگت کی غیر سرشدہ پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار،ایک لاپتہ

    پاکستان آل رآؤنڈر آغا سلمان نے کس کھلاڑی کو پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر قرار دیا؟

  • بابر اعظم کا ٹیم کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام

    بابر اعظم کا ٹیم کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام

    حیدر آباد،دکن: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں سری لنکا کیخلاف پاکستان نے ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی، اس میچ میں آئی لینڈرز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہےہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کےنقصان پر 49 ویں اوور میں 345 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ حاصل کرلیا، عبداللہ شفیق نے 113 جبکہ محمد رضوان 131 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    حیدرآباد،دکن:بابر اعظم نے گراؤنڈ سٹاف کو اپنی شرٹ تحفے میں دیدی

    پاکستانی بیٹنگ کی خاص بات ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عبد اللہ شفیق اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی شاندار سنچریاں تھیں جن کی بدولت گرین شرٹس نے اتنا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کیا اور محمد رضوان کو شاندار بلے بازی کا میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا، پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے ورلڈکپ کی 48 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل 10 گیندوں قبل حاصل کر لیا۔

    عبد اللہ شفیق اور محمد رضوان نے کونسے ریکارڈ توڑے

    https://x.com/babarazam258/status/1711819818025058790?s=20
    میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ میرے لڑکوں کی کمر پر تھپکی جو کبھی بھی نا نہیں کہتے، محمد رضوان اور عبد اللہ شفیق نے خطرناک بولنگ کے بعد جیت کی بنیاد رکھی۔

    عبداللہ شفیق بھارت میں ورلڈ کپ کے دوران سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

  • حماس کو ایران کی سپورٹ، مغربی میڈیا کے الزام میں کتنی سچائی؟

    حماس کو ایران کی سپورٹ، مغربی میڈیا کے الزام میں کتنی سچائی؟

    نائب سربراہ فلسطینی مشن نادر الترک نے پروگرام کھرا سچ میں سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دراصل میں غزہ میں ہیومن کرائسز پیدا کرنے کوشش میں ہے کیونکہ میڈیسن، فوڈ اور بجلی سپلائی منقطع کرنے کا اعلان کرچکا ہے اور امداد میں رکواٹیں پیدا کررہا ہے، جبکہ گیس بجلی سمیت خوراک کی سپلائی تو اب بند کردی گئی ہے اور تین دن سے مسلسل فلسطینی کافی مشکل میں ہیں اس جنگ کے دوران کیونکہ خوراک کی کمی ہے حالات کشیدہ ہیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک کئی ہزار سے زائد لوگ زخمی ہیں جنہیں ادویات فراہم کرنے ضرورت ہے مگر اسرائیل نے میڈیسن تک بلاک کی ہوئی ہے، اور زیانسٹ لیڈر شپ اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے ایسا اقدام انسانیت کیخلاف ایک جرم ہےجب کہ اب تک جو اسرائیل کے لوگ مارے جاچکے ہیں اور کئی زخمی ہیں، اس میں ان کی سیکورٹی سسٹم کی مکمل ناکامی ہے.

    نائب سربراہ فلسطینی مشن نادر الترک نے بتایا کہ اسرائیل دراصل جنگ کی مارکیٹنگ کررہا ہے ، جبکہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کئی سال سے فلسطینیوں پر حملے کرتا چلا آرہا ہے جبکہ خود پر آزادی کے متوالوں کی طرف سے کیئے گئے حملے کو کہتا کہ خواتین اور بچے مارے جبکہ اب تک فلسطین میں کئی خواتین کو جیل میں ڈال دیا کئی شہید ہوگئے جن میں بچے اور خواتین تھیں کیا وہ دہشگردی نہیں ہے.

    اسٹینڈرڈ چارٹرڈاور کراچی یونائٹیڈ کے تحت یوتھ فٹ بال لیگ، چھٹے ایڈیشن کا آغاز
    کوئلے کی کان میں دھماکہ؛ 11 مزدور زخمی
    ہمارا حق مارا جائے گا تو سڑکوں پر نکل کر بتائیں گے،مولانا فضل الرحمان
    شیخ رشید کی بازیابی کیلئے مزید آٹھ دن کا وقت مل گیا
    ” ون لائن” کی پہلی خاتون لکھاری مسرت ناز
    کیا پاکستان ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کر پائے گا؟
    ورلڈکپ: پاکستان کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف
    انہوں نے کہا کہ ایران کی حماس کو حمایت بارے خبریں بالکل فیک ہیں اور یہ بین الاقوامی میڈیا کا دوغلا پن ہے اور میں پروپیگنڈہ پر یقین نہیں کرتا جو فریڈم فائیٹرز کیخلاف کیا جاتا ہے یہ انتہائی غلط حرکت ہے کیونکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے.