Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عظیم اللہ عرف غازی کو  ہلاک کردیا

    شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عظیم اللہ عرف غازی کو ہلاک کردیا

    خیبر پختونخوا میں شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی ہلاک ہوگیا ہے اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عظیم اللہ سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

    تاہم آئی ایس پی آر ک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے اور آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار

    ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ

  • پی ٹی آئی پی تقریب؛  شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار

    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار

    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار

    پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمٹیرینز کی تقریب میں شریک جماعت اسلامی کے رکن نے کھڑے ہوکر شمولیت سے معذرت کرلی جبکہ پشاور میں پی ٹی آئی پی کی شمولیتی تقریب ہوئی جس میں پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے تاہم تقریب کے دوران جماعت اسلامی کے رکن قاری عنایت رحمان نے کھڑے ہوکر پی ٹی آئی پی میں شمولیت سے معذرت کی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے مدارس کے رجسٹریشن کے تقریب کے نام پر بلایا گیا تھا، ان کا کہنا تھاکہ مجھے علم نہیں تھا کہ یہ شمولیتی تقریب ہے، جماعت اسلامی کا رکن تھا، ہوں اور رہوں گا۔ تاہم یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا دعویٰ تھا کہ اسد قیصر، تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی، علی امین گنڈا پور، مراد سعید، عمر ایوب، ارباب شیر علی، عاطف خان سمیت دیگر رہنماوں سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے پرویز خٹک کے گروپ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ کپ، بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا دیا
    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ

  • نوازشریف نے اپنے دور میں مہنگائی بڑھنے نہیں دی. مریم نواز شریف

    نوازشریف نے اپنے دور میں مہنگائی بڑھنے نہیں دی. مریم نواز شریف

    مسلم لیگ نواز کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بغیر ملک رل گیا، ہم لوگوں کے دلوں کو جوڑیں گے جبکہ مریم نوازشریف نے حلقہ 135 میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی آج 8 اکتوبر ہے یا 21 اکتوبر، آج ایک حلقے کا یہ عالم ہے تو 21 اکتوبر کو کیا عالم ہو گا، 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نوازشریف واپس آرہا ہے۔


    واضح رہے کہ مریم نوازشریف نے کہا کہ جو شخص 21 اکتوبر کو واپس آرہا ہے اس نے اقتدار کے دن کم اور مشکلات کے زیادہ دیکھے، 7 سال سے جو اداسی پاکستان پر چھائی تھی وہ امید میں بدلتی جارہی ہے، نوازشریف نے اپنے دور میں مہنگائی بڑھنے نہیں دی، نواز شریف دور میں چینی پچاس اور آٹا 35 روپے کلو تھی۔ جبکہ ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا نوازشریف نے ڈالر کو 99 سے 105 روپے تک محدود رکھا، لوڈشیڈنگ بھی نواز شریف کے دور میں ختم ہوئی، نوازشریف دور میں مہنگائی 2 فیصد تھی آج روز اوپر جاتی ہے، دہشتگردی بھی نواز شریف کے دور میں ختم ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ مریم نوازشریف نے کہا کہ شیر کو ہرانے اور مٹانے والے کئی آئے اور کئی گئے، شیر وہیں کھڑا ہے، آج پاکستان کے کونے کونے سے آوازیں آرہی ہیں وزیراعظم نوازشریف، آج سفید پوش کے گھر بیماری آجائے تو سوچتا ہے بل ادا کروں یا دوائی لوں، سازش کے ذریعے نوازشریف کو 2017ء میں اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو آج پاکستان کا یہ حال ہوتا ؟ اور مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے مزید کہا بجلی کے مہنگے مہنگے بل آرہے ہیں، لوگ سوچتے ہیں گھر بیچیں یا بجلی کا بل دیں، قوم کے ساتھ یہ ظلم کیوں کیا کہ نوازشریف کو 4 سال بعد دفتر سے نکال دیا، ٹھوکر نیاز بیگ والوں سے پوچھنا چاہتی ہوں سی پیک کس نے بنایا؟ سڑکوں کا جال پورے پاکستان نے کس نے بچھایا؟ پاکستان کو ایٹمی طاقت کس نے بنایا؟ کراچی میں گرین لائن منصوبہ کس نے بنایا؟ 14 ہزار میگاواٹ بجلی کے کارخانے کس نے لگائے؟

    جبکہ مریم نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا دہشتگردی بھی نوازشریف کے دور میں ختم ہوئی، لوڈشیڈنگ بھی نوازشریف کے دور میں ختم ہوئی، 14ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے بھی نوازشریف کے دور میں لگے، نوازشریف نے 4 سال میں دھرنوں کے باوجود ترقیاتی منصوبے ملک کو دیئے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں مہنگائی 2 فیصد تھی اب روز اوپر جاتی ہے، نوازشریف کے دور میں آٹا 4 سال 35 روپے کلو رہا، نوازشریف کے علاوہ کوئی ایسا وزیراعظم آیا ہو جس نے 4 سال میں کسی چیز کی قیمت نہیں بڑھنے دی ہو؟ ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا نوازشریف اس بار پھر آئیں گے اور ملک کو ٹھیک کرکے دکھائیں گے، نوازشریف نے کسی سے شاباش نہیں لینی کیونکہ وہ اس مٹی کا بیٹا ہے، نوازشریف باہر سے امپورٹ ہوکر نہیں آئے، نوازشریف کو کسی نے فارن فنڈنگ کے ذریعے ملک میں لانچ نہیں کیا، یہ مٹی ہماری ہے اور ہم نے ٹھیک کرنا، انشاءاللہ کر کے دکھائیں گے، نوازشریف واپس آرہے اور اس ملک کے اچھے دن بھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک نے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کی حمایت کردی

    آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سابق لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے. قومی ادارہ صحت

    ‎‎مارینا ایوانوونا تسوتایوا م کو بیسویں صدی کے روسی ادب میں نمایاں مقام حاصل

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ
    ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے دور میں ادویات گھروں تک پہنچائی جاتی تھیں، ہیلتھ کارڈ نوازشریف نے ہی بنایا تھا، ہیلتھ کارڈ کا دعویٰ کرنے والوں نےعوام سے ادویات چھین لیں، کینسر، ذیابیطس کے مریض رل گئے، 2018ء میں نوازشریف کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر گھڑی چور کو حکومت دی گئی، گزشتہ 4 سال جوکروں کی حکومت تھی، گزشتہ حکومت میں جو جتنی بڑی گالی دیتا تھا اس کو اتنی بڑی وزارت ملتی تھی تاہم خیال رہے مریم نوازنے مزید کہا جنہوں نے خدمت کرنی تھی وہ گالی دیتے رہے اور الزامات لگاتے رہے، ہم کسی کو گالی نہیں دیتے، لوگوں کے دلوں کو جوڑیں گے، نوازشریف کے بغیر میرا اور آپ کا ملک رُل گیا ہے، کوئی ایسا طبقہ نہیں جس کے گھر میں آج مشکلات نہیں ہیں، دکھوں میں لوگوں کو اللہ کے بعد نوازشریف یاد آتا ہے۔

  • پرویز خٹک نے  غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کی حمایت کردی

    پرویز خٹک نے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کی حمایت کردی

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے نگراں حکومت کی غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کی حمایت کردی ہے اور پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ق کےصوبائی صدر علامہ محمد شعیب ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی پی میں شامل ہوئے جبکہ اس موقع پر پرویز خٹک نے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے سے متعلق کہا کہ بغیر ریکارڈ کے افغان باشندوں کو واپس جانا چاہیے، ملک کو کباڑہ بنایا ہے ہر بندہ آکر گھومتا پھرتا ہے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کرسی نہیں بہتری چاہتا ہوں تاکہ عوام کو فائدہ پہنچا سکوں جبکہ پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام کو گمراہ کر رہی ہے، میں کسی کے خلاف نہیں ہوں اور نا کسی سے مقابلے کے لئے آیا ہوں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک سے اتحاد نہیں کریں گے. مولانا فضل الرحمان

    آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سابق لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے. قومی ادارہ صحت

    ‎‎مارینا ایوانوونا تسوتایوا م کو بیسویں صدی کے روسی ادب میں نمایاں مقام حاصل

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ
    خیال رہے کہ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پی ملک میں نظام ٹھیک کرنے کے ساتھ اصلاحات لانا چاہتی ہے۔ جیسے کہ ہم نے ماضی میں جب میں وزیر اعلیٰ تھا اور کی پی کے میں بہت ساری تبدیلیاں لائے تھے لہذا اب بھی ہم چاہیں گے اس ملک کو اسی طرح ترقی کی طرف لے جائیں گے.

  • نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے. قومی ادارہ صحت

    نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے. قومی ادارہ صحت

    قومی ادارہ صحت نے ملک میں نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہرکردیا ہے اور قومی ادارہ صحت نے وفاقی اور صوبائی ہیلتھ اتھارٹیوں کو نیپا وائرس کا انتباہی مراسلہ ارسال کردیا ہے جبکہ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ بھارتی سرحدی علاقوں میں موجود چمگادڑ سے نیپا وائرس پاکستان منتقل ہوسکتا ہے، متاثرہ چمگادڑ کے کھائے پھل سے نیپا وائرس انسان میں منتقل ہوسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں قومی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس متاثرہ چمگادڑ اور سور سے انسان میں منتقل ہوتا ہے اور قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ نیپا وائرس کی علامات 5 تا 14 دن تک رہ سکتی ہیں،سر درد، بخار اور سانس لینے میں دشواری نیپا وائرس کی علامات ہیں، جی متلانا، قے، پٹھوں میں درد اور غنودگی بھی نیپا وائرس کی علامات ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ‎‎مارینا ایوانوونا تسوتایوا م کو بیسویں صدی کے روسی ادب میں نمایاں مقام حاصل

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ
    تاہم خیال رہے کہ قومی ادارہ صحت نےکہا ہےکہ ائیرپورٹ اور سرحدی مقامات پر مؤثرسرویلینس یقینی بنائی جائے، نیپا وائرس کے علاج کے لیے اینٹی وائرل یا ویکسین دستیاب نہیں ہے، واضح رہےکہ بھارت میں نیپا وائرس کے متعدد کیس سامنے آئے ہیں، یہ کیس جنوبی ریاست کیرالہ میں سامنے آئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں مہلک وبائی وائرس نیپا سے اب تک متعدد افراد ہلاک جب کہ 700 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

  • ‎‎مارینا ایوانوونا تسوتایوا م کو  بیسویں صدی کے روسی ادب میں نمایاں مقام حاصل

    ‎‎مارینا ایوانوونا تسوتایوا م کو بیسویں صدی کے روسی ادب میں نمایاں مقام حاصل

    ‎‎مارینا ایوانوونا تسوتایوا کا شمار روس کی ممتاز شعراء میں ہوتا ہے ان کے کام کو بیسویں صدی کے روسی ادب میں نمایاں مقام حاصل ہے‎۔
    مارینا ایوانوونا تسوتایوا نے 1917 کی روسی انقلاب اور روسی خواتین کے حقوق کے بارے میں نظمیں لکھی ہیں 1919ء میں انہوں نے اپنی بچی آریادنا عفرن کو قحط سے بچانے کی غرض سے ان کو سرکاری یتیم خانے میں داخل کروایا جہاں وہ بھوک کی وجہ سے مرگئی اور صدمے کے باعث اور قحط سے بچنے کے لیے 1922ء میں اپنے خاندان کے ساتھ تسوتایوا نے روس سے پیرس کا رخ کیا اور کچھ عرصہ برلن میں بھی رہائش اختیار کی اور 1929ء میں واپس ماسکو آ گئے۔ ان کے شوہر سرگئی عفرن اور اس کی بیٹی آریادنا عفرن(عالیہ) کو 1941ء میں گرفتار کر لیا گیا اور ان کے شوہر کو پھانسی دی گئی اسی صدمے کی وجہ سے تسوتایوا نے 1941ء میں خود کشی کرلی۔ ان کی خوبصورت شاعری آج بھی ان کی یاد دلا رہی ہے۔

    مارینا ایوانوونا تسوتایوا ماسکو، روس میں پیدا ہوئیں، آپ جامعہ ماسکو میں فائن آرٹس کی پروفیسر ایون ولادمیرووچ تسویتایوف کی بیٹی ہیں جس نے بعد میں الگزینڈر سوم میوزیم کی بنیاد رکھی، تسوتایوا کی ماں ماریہ الگزینڈرونا میئن (ایون کی دوسری بیوی) جو ایک مشہور پیانو نواز تھی اور اسے جرمن اور پولش زبان پر عبور حاصل تھا۔

    تسوتایوا کی سوتیلی بیٹیوں میں والیریا اور اندریئی بھی تھیں جو ہروقت آپس میں لڑتی تھیں جس کی وجہ سے تسوتایوا کی ماں اور واوارا (ایون کی پہلی بیوی) میں ہمیشہ ان بن رہتی تھی آپ کے والد نہایت نرم خو اور نرم دل تھے، شادی سے پہلے ماریا تسوتایوا کو کسی سے عشق ہو گیا تھا اور انہوں نے اپنے عاشق کے بارے میں بے شمار رومانوِی اشعار لکھے جو بہت پسند کیے گئے۔

    ماریا تسوتایوا نے بجائے اپنی بیٹی کو شاعرہ بنانے کے پیانو نواز بنانے کی ٹھان لی اور اس فن میں انہوں نے مہارت حاصل کی۔
    1902ء میں ماریا تسوتایوا کی والدہ ٹی بی کے مہلک بیماری کے باعث بیمار ہوگئیں تو ڈاکٹروں نے انہیں کسی صحت افزا مقام پر منتقل کرنے کا مشورہ دیا تو ان کے خاندان نے کچھ عرصے کے لیے بیرون ملک چلے گئے جہاں 1906ء میں ان کی والدہ کا بھی انتقال ہو گیا والدہ کے انتقال کے وقت ان کی عمر 14 سال تھی۔

    یہ جون 1904 کی بات ہے کہ جب ماریا تسوتایوا لاوسانی نامیاسکول میں داخل کروایا گیا رہائش کی تبدیلی نے بھی ماریا تسوتایوا کی زندگی پر بہت گہرے نقوش چھوڑے اور اس سفر کے دوران میں انہوں نے اٹالین، فرنچ اور جرمن زبانوں میں عبور حاصل کیا انہوں نے اپنی ڈائری میں لکھا ہے کہ ”مجھے اپنی ماں کی طرح شاعرہ بننے کا شوق تھا“۔

    1908ء میں جب ان کی عمر 16 سال تھی تو انہوں نے جامعہ پیرس، سوربون میں ادبی تاریخ کا تفصیلی مطالعہ شروع کیا اس زمانے میں روسی شاعری میں ایک انقلابی تبدیلی رونما ہو رہی تھی۔ انہوں نے چھ ڈرامے اور بے شمار اشعار تخلیق کی ہیں 1917 اور 1922 کے درمیاں انہوں نے امن کے حق میں اور جنگ کے خلاف اپنے مخصوص انداز میں اشعار لکھے جن کو بہت پسند کیا گیا۔ مئی 1922ء میں ماریہ اور اریادنا نے سویت یونین سے برلن میں عفرن کے پاس چلی گئیں بعد میں بولشیوک نے عفرن کو قتل کیا۔ انہوں نے اپنی شاعری کا پہلا مجموعہ علیحدگی کے عنوان سے شائع کروایا جسے کافی پذیرائی حاصل ہوئی‎۔

    1925ء میں ان کا خاندان پیرس چلا گیا جہاں انہوں نے 14 سال گزارے‎۔ جہاں ان کو ٹی بی کی بیماری لگ گئی اور چیک حکومت نے ان کے لیے معمولی سا اعزازیہ جاری کیا جو ادیبوں اور دانشوروں کے لیے چیک حکومت کی طرف سے ایک معمولی سا اعزازیہ تھا‎۔ ‎‎ ان کے بیٹے جیوفری نے دوسری جنگ عظیم میں شرکت کی اور 1944ء میں دوران میں جنگ مارا گیا۔ اس کی بیٹی اریادنا 16 سال تک روس میں قیدو بند کی صعوبیتیں برداشت کرتی رہی اور 1955ء کو ان رہا کر دیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ
    یلابوگا نامی شہر میں اب ماریا تسوتایوا کے گھر کو حکومت نے ان کی یاد میں عجائب گھر بنا دیا ہے اور ان کی لازوال شاعری کو روسی حکومت نے 19٦1ء میں دوبارہ شائع کروایا ۔ 1990 ‎میں غدنیا، پولینڈ میں روسی سائنس اکیڈمی نے ایک یادگاری جہاز بناکر ان کے اعزاز میں جاری کیا۔‎

  • ورلڈ کپ؛ کینگروز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر آل آؤٹ

    ورلڈ کپ؛ کینگروز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر آل آؤٹ

    ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کینگروز نے بھارت کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا اور چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کی تھا اجبکہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پورے میچ میں سست روی سے بیٹنگ کی، بھارتی بولرز کے سامنے آسٹریلوی بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے ۔ کینگروز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ تاہم بھارت نے ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    بھارتی بیٹرز نے آسٹریلیا کا 200 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں پورا کر لیا، 2 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے ٹیم کو سنبھالا، ویرات کوہلی نے 85 اور کے ایل راہول نے ناقابل شکست 97 رنز بنائے اور ٹیم کو جیت دلوائی۔

    خیال رہے کہ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے ، ہم تازہ دم ہیں اور اچھی پوزیشن میں ہیں، میچ سے قبل کھلاڑیوں کو تیاریوں کے لیے کافی وقت ملا ہے ۔بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، صرف 5 کے مجموعی اسکور پر اوپنر مچل مارش بمراہ کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

    جبکہ دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے 69 رنز کی شراکت داری بنائی پر وہ بھی ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں زیادہ مدد نہیں دے سکے۔وارنر 41 اور اسمتھ 46 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور آسٹریلیا کی ٹیم پوری اننگزکے دوران بھارتی بولرز کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور میچ میں سست روی سے بیٹنگ کی، اس دوران ان کی یکے بعد دیگر وکٹیں بھی گرتی رہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ
    علاوہ ازیں مچل اسٹارک نے 28 ، مارنس لبوشین نے27 رنز بنائے جبکہ پیٹ کمنز اور گلین میکسویل نے 15، 15 رنز اسکور کیے اور اس کے علاوہ کیمرون گرین 8 اور ایڈم زیمپا نے 6 رنز بنائے جبکہ الیکس کیری صفر پر آؤٹ ہوئے، پوری آسٹریلوی ٹیم 49.3 اوورز میں آؤٹ ہوگئی، بھارت کے روینڈرا جڈیجا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاہ محمد سراج ، روی چندرن ایشون اور ہردیک پانڈیا کے حصے میں ایک ، ایک وکٹ آئی۔

  • اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں،نواز شریف

    اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں،نواز شریف

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے-

    باغی ٹی وی : لندن میں اوورسیز رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معشیت کی بحالی ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اور ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی اور مہنگائی سے نکالیں گے، اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں۔

    دوسری جانب نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کے سلسلے میں آج لاہور کے حلقہ 135میں جلسہ ہوگا، مسلم لیگ ن نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا لیا ہےجلسے سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی،مریم نواز شریف 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی اور ان کے ایجنڈے کے بارے میں اظہار خیال کریں گی اور پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں 10 ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں اور پنڈال میں لائٹنگ اور ساؤنڈ سسٹم کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔

    نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں،ن لیگ نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا لیا

    خواتین کارکنان نے تانگہ ریلی بھی نکالی ،جس کی قیادت سابق ایم پی اے کنول لیاقت نے کی ریلی میں لیگی خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھےریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے،عوام نے جب بھی نواز شریف پر اعتماد کیا تو انہوں نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مثالی اقدامات کئے۔

    قصور: زمین کا تنازعہ،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

  • پاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 18برس بیت گئے

    پاکستان میں 2005 میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کو 18برس بیت گئے

    اسلام آباد: 8 اکتوبر 2005 کی صبح پاکستان میں آئے 7.6 شدت کے زلزلے کو 18برس گزرگئے۔

    باغی ٹی وی: صوبہ پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں 7.6ریکٹر اسکیل کی شدت سے آنے والا زلزلہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین اور 2005ء میں دنیا کا چوتھا بڑازلزلہ تھا جب کہ اس سے قبل دسمبر 2004ء میں 9.0ریکٹر اسکیل کی شدت سے انڈونیشیا کے زیر سمندر زلزلے کے باعث اٹھنے والی سونامی کی لہر کے نتیجے میں لاکھوں ہلاکتیں ہوئی تھیں-

    8اکتوبرکے زلزلےسے آزادکشمیر، خیبرپختونخوا کےبعض علاقےبری طرح متاثر ہوئے تھےاس زلزلے سے 30لاکھ افراد بےگھر ہوئے تھے، زلزلے کے ابتدائی تخمینے 88 ہزار اموات کی صورت میں سامنے آئے۔

    زلزلے کے باعث دریائےکنہارکےکنارے واقع خوبصورت شہربالاکوٹ مکمل تباہ ہوگیا تھا، آزادکشمیر میں مظفرآباد سے باغ، راولاکوٹ سمیت کئی علاقوں میں تباہی کے دل سوز مناظر تھے،ایک اندازےکے مطابق 12000 طلبا و طالبات اور 1500 سے زائد اساتذہ زلزلےمیں زندہ درگور ہوئے8 اکتوبر 2005 کے زلزلے سے 5لاکھ سے زائدگھر،سینکڑوں کلومیٹرسٹرکیں، پُل اور ذرائع مواصلات مکمل تباہ ہوئےاس کے علاوہ سول، سرکاری و غیر سرکاری ادارے اس زلزلے کی تباہ کاریوں سے مفلوج ہو چکے تھے۔

    افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1000 ہوگئی

    جب کہ ایران کے شہر بام میں 2003ء میں زلزلے سے 30ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کی شدت 6.7تھی۔ جنوری 2001میں بھارتی صوبے گجرات میں 20ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جون 1990ء میں شمال مغربی ایران میں زلزلے کے نتیجے میں 40ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ جولائی 1976ء میں چین میں آنے والے زلزلے سے ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سے قبل مئی 1970میں پیرو کے شہر ماونٹ ہواسکاران میں زلزلے اور مٹی کے تودے گرنے سے 70ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اسی طرح دسمبر 1939ء میں ترکی کے شہر ایر زنکن میں تقریباً 40ہزار ہلاکتیں ہوئیں۔ جبکہ 1935میں کوئٹہ میں آنے والے زلزلے سے 50ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔1927ء میں چین میں زلزلے کی تباہی سے 80ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ چین ہی میں 1927میں ایک اور زلزلے میں دولاکھ افراد ہلاک ہو گئے۔1923ء میں جاپان کے شہر اوکلا ہوما میں زلزلے نے ایک لاکھ 40ہزار افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ جب کہ چین ہی میں 1920میں آنے والے ایک زلزلے سے 2لاکھ 35ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے-

    ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کا …

  • ڈاکٹر معظم نیازی نے مفت پٹرول فراہم کرنے کا دعویٰ  کردیا

    ڈاکٹر معظم نیازی نے مفت پٹرول فراہم کرنے کا دعویٰ کردیا

    چیئرمین پاکستان امن لیگ ڈاکٹر معظم نیازی نے پروگرام بیٹھک ملک رمضان اسراء کیساتھ میں اینکرپرسن ملک رمضان اسراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے اگر انہیں حکومت مل گئی تو وہ غریب عوام کو شمسی توانائی سے تیار کردہ پٹرول اور ہر قسم کے پھل سے تیار کردہ چینی مفت فراہم کریں گے.

    پاکستان امن لیگ کے سربراہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے خلاف اُنہی کے حلقہ سے مدمقابل انتخابات لڑیں گے اور پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نواز کی مریم نواز شریف کے مدمقابل بھی الیکشن لڑیں گے اور انہیں پارلیمنٹ نہیں آنے دیں گے کیونکہ یہ بدعنوان لوگ ہیں.
    https://youtu.be/V6GblaQst9c
    سابق وزیر اعظم نواز شریف بارے ڈاکٹر احسان الحق نیازی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے، گھر اور کاروبار لندن میں ہیں جبکہ صرف حکمرانی کرنے کیلئے پاکستان آتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، علاوہ ازیں ڈاکٹر معظم نیازی نے کہا کہ نواز شریف ڈر کے مارے وہاں لندن بھاگا ہوا ہے اور ڈر کے مارے اب واپس نہیں آرہا ہے بس صرف آںے کی تاریخ پر تاریخ دیئے جارہا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ملک کو سپرپاور بنائیں گے.


    ٹک ٹاکر حریم شاہ بارے ایک سوال کے جواب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کوئی حثیت ہی نہیں ان کا ذکر کیا جائے کیونکہ وہ تو ملک سے بھی بھاگی ہوئی ہے. ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر معظم نیازی نے کہا اس موجودہ دور میں صحافی حامد میر دوسرے میڈٰیا پرسنز کی بانسبت بہترین کام کررہے ہیں.

    واضح رہے کہ پاکستان امن لیگ کے سربراہ اور معروف امراض جلد و غذاٸیات ڈاکٹر محمد معظم محمود خان نیازی اور معروف امراض جلد و غذاٸیات شریک چیئرمین پاکستان امن لیگ ڈاکٹر محمد احسان الحق خان نیازی المعرف ڈاکٹر نیازی برادران تحریک پاکستان کے سرگرم راہنما ء اور عالم دین مولانا غلام قادر خان نیازی کے فرزند ہیں‌.