Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا

    نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا

    اسلام آباد: نئی مردم شماری پر الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا-

    باغی ٹی وی: باخبر ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آج سے باضابطہ طور پر حلقہ بندیوں کا آغاز کردے گا، اور پہلے مرحلے کے تحت آج سے حلقہ بندیاں کمیٹیوں کی تشکیل ہوگی حلقہ بندیاں کمیٹیوں کی تشکیل آج کے اجلاس میں ہوں گی، کمیٹیاں وفاقی دارلاحکومت اور صوبوں کیلئے قائم ہوں گی ، جو ضلعی نقشہ جات، آبادی سمیت ضروری ڈیٹا حاصل کریں گی۔

    کمیٹیاں31 اگست تک ضلع کی مردم شماری رپورٹ سمیت دیگر معلومات حاصل کرے گی، تیسرے مرحلہ میں حلقہ بندیاں کمیٹی کی چار روزہ ٹرینگ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، 8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گئیں۔

    ایمان مزاری اور علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

    9 اکتوبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات شائع کی جائیں گی، جس پر اعتراضات یا تجاویز 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک دائر کرسکیں گے، اور الیکشن کمیشن 10 اکتوبر سے 9 دسمبرتک اعتراضات پر سماعت کرکے فیصلہ کرے گا، جب کہ 14 دسمبر کو حتمی حلقہ بندیوں مکمل ہوں گی۔

    قومی اسمبلی چونکہ اپنی مدت مکمل ہونے سے قبل تحلیل کر دی گئی ہے لہٰذا آئین کے مطابق انتخابات 90 روز میں ہونا ہیں، تاہم انتخابات حالیہ دنوں منظور کی گئی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق ہونے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں کرنی ہوں گی گذشتہ حلقہ بندی شیڈول کے اعلان کے بعد تقریباً چار ماہ میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کا شیڈول مکمل کیا۔

    دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں …

    انتخابی کمیشن کو اگر نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار ماہ درکار ہوں گے تو انتخابات پھر اس سال ہونا ناممکن ہو جائے گا، حلقہ بندیوں کے مکمل ہونے کے بعد انتخابی مہم کے لیے تین ماہ درکار ہوں گے جس کی وجہ سے آئندہ برس مارچ میں عام انتخابات کی توقع کی جاسکتی ہےوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے منگل کو ایک نجی ٹی وی کو بتایا تھا کہ اگر نئی حلقہ بندیاں ہوئیں تو فروری کے تیسرے ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں انتخابات ہوں گے ان کی رائے کے مطابق آئینی تقاضہ ہے کہ حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں۔

    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے گرفتار

  • بجلی مزید  مہنگی کرنے کا منصوبہ تیار

    بجلی مزید مہنگی کرنے کا منصوبہ تیار

    حکومت نے اگلے چار ماہ میں صارفین سے اضافی 122 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جبکہ حکومت نے اگلے چار ماہ میں صارفین سے اضافی 122 ارب روپے وصول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4.37 روپے فی یونٹ مزید اضافے کا منصوبہ تیار کر لیا،صارفین پر رواں مالی سال کے دوران مجموعی اضافی بوجھ 721 ارب روپے ہو جائے گا۔

    قومی موقر نامے کے مطابق سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ اضافے کے علاوہ سرکلر ڈیٹ میں بھی 392 ارب روپے کا اضافہ ہوگا جو بجٹ سبسڈی کے ذریعے کم کیا جائے گا۔ 4.37 روپے فی یونٹ اضافے کا مقصد گردشی قرضے کو اس کی موجودہ 2.31 ٹریلین روپے کی سطح پر رکھنا ہے کیونکہ پاور ڈوین کو بجلی چوری اور دیگر نقصانات روکنے میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی ہے جس کے باعث گزشتہ مالی سال 236 ارب روپے کا اضافی نقصان ہوا تھا۔

    نظر ثانی شدہ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے مطابق جسے پاور ڈویعن نے آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ بجلی قیمت میں مذکورہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کی ایڈ جسٹمنٹ کی وجہ سے کیا گیا ہے جو ستمبر سے دسمبر 2023 تک صارفین سے وصول کیا جائے گا۔ منصوبے میں انکشاف کیا گیا کہ ملک کے گردشی قرضے میں 1.37 ٹریلین روپے کا اضافہ معمول کی کارروائی کا حصہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان
    دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری
    الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا. فافن
    سونے کی قیمتوں میں کمی
    یہ ایک ایسا سوراخ ہے جسے حکومت اب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے 721 ارب روپے اور تقریباً 600 ارب روپے کی مالی معاونت سے بند کرنا چاہتی ہے۔ حکام نے پہلے ہی سہ ماہی اور سالانہ بنیاد پر بجلی ٹیرف میں اوسطاً 7 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے، جس سے صارفین سے 600 ارب روپے کی وصولی میں مدد ملے گی۔ تاہم نئے منصوبے میں جان دکھائی دیتی ہے، کیونکہ یہ روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ 286 روپے فی ڈالر اور کراچی انٹر بینک آفر 19.4 فیصد کے مفروضے پر بنایا گیا ہے۔

  • عراق کا پاکستانی زائرین کیلئے مفت ویزافراہمی کا اعلان

    عراق کا پاکستانی زائرین کیلئے مفت ویزافراہمی کا اعلان

    عراق نے اربعین پر پاکستانی زائرین کیلئے مفت ویزافراہمی کا اعلان کر دیا،سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے دورہ عراق کے دوران دوطرفہ مذاکرات میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ پاکستانی زائرین کو مفت ویزا کی سہولت 19 اگست سے 20 ستمبر تک میسر ہوگی عراقی سفارتخانے نے اس حوالے سے تفصیلا ت جاری کردیں پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتہ نے حکومتی فیصلے کا پریس نوٹ جاری کیا جس میں کہا گیا عراقی حکومت نے اربعین پر ایک ماہ کیلئے پاکستانی زائرین کو مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    رفعت مختارآئی جی سندھ تعینات

    عراقی سفیر نے کہا پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے عراق کے دوروں کے موقع پر مذاکرات میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا پاکستانی زائرین کی تعداد ایک لاکھ ہوگی جنہیں عراقی وزیر داخلہ نے فری ویزا دینے کا حکم نامہ جاری کیا تھا عراقی ایئرلائن اور پاکستان ایئر لائن ہی اس سہولت کے پیش نظرخدمات فراہم کریں گی،عراق میں داخلے کے لیے الشیبیا بارڈر، نجف ایئرپورٹ اور بغداد ایئرپورٹ استعمال کیے جاسکیں گے۔

    ہالینڈ میں سیاستدان کی جانب سے پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بے حرمتی

  • ملک میں اب دہشت اور وحشت نہیں چلے گی،طاہر اشرفی

    ملک میں اب دہشت اور وحشت نہیں چلے گی،طاہر اشرفی

    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے جڑانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے،پاکستان میں اقلیتوں اور مسلمانوں کو برابری کے حقو ق حاصل ہیں،اسلام کسی مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،جڑانوالہ میں ہونے والے نقصانات کا تدارک کیا جا رہا ہے،ملک میں اب دہشت اور وحشت نہیں چلے گی، ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں،پاکستان صرف مسلمانوں کا نہیں غیر مسلموں کا بھی ہے،

    قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل، پاکستان علماء کونسل اور چرچز آف پاکستان کااعلی سطحی وفد جڑانوالہ میں جلائے گئے چرچ کے دورے کیلئے لاہور سے روانہ ہو گیا 50 رکنی وفد کی قیادت چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، چرچز آف پاکستان کے صدر بشپ آزاد مارشل اور کیتھولک چرچ آف پاکستان کے آرچ بشپ سبسٹین شاء کررہے ہیں

    جلائے گئے چرچ، گھر جلد بحال کیے جائیں :گریس بائبل فیلو شپ چرچ
    گریس بائبل فیلو شپ چرچ ،گریس فیلو شپ لاءفرم، گلوبل سہوترا ایسوسی ایشن اورکرسچن بزنس مین فیلو شپ کے عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد نے جڑانوالہ میں کرسچین کالونی، ناصر کالونی، عیسیٰ نگری اور مہاراوالا کا دورہ کیا اور مقامی افراد کے ہمراہ نذر آتش کیے گئے چرچ اور مکانات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وفد میں شامل گریس بائبل فیلو شپ چرچ کے چیئرمین اور گلوبل سہوترا ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر پیٹر چارلس سہوترا،کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدر سلیم شاکر، سینئر نائب صدر تیمور سندھو ، گریس فیلو شپ لاءفرم کے شہباز فضل ایڈووکیٹ سرویا،میڈیا کوآڈینیٹرآفتاب گل ،پاسٹر عاشر جوزف،پاسٹر صام ، پاسٹر مقصود گل ، پاسٹر ارشد،روی بھٹی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں مسیحی کمیونٹی کی عبادت گاہوں،مقدس کتاب بائبل اور مکانات نذر آتش کرکے معاشرے میںفتنہ اور فساد پھیلانے والے پاکستان دشمن ہیںلہٰذا حکومت اور عدالت سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کوسخت سزائیں دیکر عبرت کا نشان بنائے ، انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرجاگھروں کو جلدازجلد اصل حالت مےں بحال کیا جائے اورنذر آتش کیے جانے والے گھروں کے نقصان کا تخمےنہ لگاکر متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر مالی امداد دی جائے۔گریس بائبل فیلو شپ چرچ کے چیئرمین اور گلوبل سہوترا ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر پیٹر چارلس سہوتراکا کہنا تھا کہ پاکستان دُشمن عناصر مسلم مسیحی فسادات پھیلا کر اختلافات اور نفرت کے بیج بو کر قومی یکجہتی کو نقصان اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کر نا چاہتے ہیں لہٰذا ملکی سلامتی کےلئے باہمی اتحاد، برداشت اور رواداری کے رویوں کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ گریس فیلو شپ لاءفرم کے شہباز فضل ایڈووکیٹ سرویانے وفاقی وصوبائی حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو واقع کی شفاف تحقیقات کرکے قانون شکنوں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ آئندہ کوئی شخص کسی بھی مذہب کی عبادت گاہوں اور مقدس کتابوں کی توہین کرنے کی جسارت نہ کرسکے

    جڑانوالہ میں بدھ کے روز جلاؤ گھیراؤہوا تو اسکے مسیحی خاندانوں کو جانیں بچا کر بھاگنا پڑا، کئی خاندانوں نے رات کھیتوں میں گزاری، خواتین اور بچے بھی کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور تھے، کئی مسیحی خاندانوں کو گھر چھوڑ کر اپنے عزیز و اقارب کے پاس دیگر علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

  • نگران وزیراعظم سے صدر آزاد  کشمیر کی ملاقات

    نگران وزیراعظم سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں صدر آزاد جموں و کشمیر نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،صدر آزاد جموں و کشمیر نے نگران وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر آنے کی اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی ،نگران وزیراعظم نے صدر آزاد جموں و کشمیر کو پاکستان کی جانب سے کشمیر کے لیے غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد تب تک جاری رکھے گا جب تلک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق استصوابِ رائے سے نہیں ہوجاتا.

    قبل ازیں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نامزد نگران وزیراعلی بلوچستان سردار علی مردان ڈومکی کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نگراں وزیر اعلی بلوچستان نامزد ہونے پر سردار علی مردان ڈومکی کو مبارکباد دی۔

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

  • بین الاقوامی شہرت یافتہ جاسوس ماتا ہری

    بین الاقوامی شہرت یافتہ جاسوس ماتا ہری

    بین الاقوامی شہرت یافتہ جاسوس اور خوب صورت و ماہر رقاصہ (ڈانسر) مارگریٹ ذیلی المعروف ماتا ہری 17 اگست 1876 میں نیدر لینڈ ہالینڈ میں ہیدا ہوئی۔ وہ بہت خوب صورت ، بہادر اور سیر و سیاحت کی شوقین تھی ۔ اپنے شوق کی بدولت وہ جلد ایک ماہر ڈانسر بن گئی جس کی وجہ سے اس کی شہرت ،دولت اور تعلقات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ وہ دنیا کے مختلف ممالک کی سیر و سیاحت کرتے ہوئے فرانس پہنچ گئی اور پھر یہیں کی ہو کر رہ گئی ۔

    جبکہ ماتا ہری کی بھرپور جسمانی کشش اور سحر انگیز رقص کی وجہ سے بڑے بڑے فوجی جرنیل ، وزرا اور ارکان پارلیمان اس کے چاہنے والے افراد کی فہرست میں شامل رہے اور یہیں سے خفیہ اداروں کے عہدے داران نے اس کو اپنے ملک کیلئے دشمن ممالک میں جاسوسی کرنے پر آمادہ کر لیا۔ ماتا ہری نے فرانس کے شہر پیرس میں رہائش اختیار کی ۔ اس دوران پہلی جنگ عظیم میں فرانس کیلئے جرمنی کی جاسوسی کرنے لگی جبکہ کچھ عرصے بعد وہ جرمنی کیلئے فرانس کی جاسوسی بھی کرنے لگ گئی ۔

    اس طرح وہ دونوں ملکوں کے لیے جاسوسی کرنے لگی آخر ایک روز فرانس کی خفیہ ایجنسیوں ایک سینیئر آفیسرز نے ماتا ہری کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔ یہ پہلی عورت تھی جس نے فلمی کہانیوں کی بجائے حقیقی دنیا میں ” ڈبل ایجنٹ ” کا کردار ادا کیا۔ 15 اکتوبر 1917 میں پیرس میں جاسوسی کا جرم ثابت ہونے پر ماتا ہری کو اسکواڈ کے سامنے گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا گیا لیکن ماتا ہری نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھنے نہیں دی بلکہ مسکراتے ہوئے اپنی جان دے دی ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
    جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
    نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
    نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں
    اس کی لاش کو لاوارث قرار دے کر اس کا جسد خاکی ہسپتال میں میڈیکل کالج کے طلبہ کے تجربات کیلئے استعمال کیا گیا اس کی گردن کو فرانس کے میوزیم میں رکھا گیا لیکن بعد میں وہ گردن چوری ہو گئی۔ ماتا ہری کی زندگی پر 250 کے لگ بھگ ناول اور سوانح حیات لکھی گئی ہیں اس کے علاوہ اس موضوع پر دنیا کے متعدد ممالک میں فلمیں اور اسٹیج ڈرامے بھی بنائے گئے ہیں ۔

  • ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا،فیس شیڈول بھی جاری

    ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا،فیس شیڈول بھی جاری

    اسلام آباد: ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا جس کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ای پاسپورٹ کے لیے فیس شیڈول بھی جاری کر دیا –

    باغی ٹی وی : جاری شیڈول کے مطابق 5 سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہو گی جبکہ 72 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16 ہزار 500 اور ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے ہوگی اسی طرح دس سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 اور ارجنٹ فیس 22 ہزار 500 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

    شیڈول کے مطابق دس سال کے لیے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 جبکہ ارجنٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے مقرر ہو گئی ہے شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہیں گی، فیسوں کا اطلاق 16 اگست سے ہوچکا ہے۔

    گوگل نے ویب براؤزر کروم میں نیا اے آئی فیچز شامل کرلیا

    ای پاسپورٹ جسے اکثر ڈیجیٹل پاسپورٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، معیاری پاسپورٹ کی طرح ہی ہوتا ہے۔ ای پاسپورٹ میں ایک الیکٹرانک چپ شامل ہوتی ہے جس میں وہی ڈیٹا ہوتا ہے جو پرنٹ شدہ ہوتا ہے، چپ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی صورت میں، پاسپورٹ کی توثیق ہوگی-

    ای پاسپورٹ پہلی نظر میں ایک عام پاسپورٹ جیسا لگتا ہے، تاہم، واحد اہم تبدیلی یہ ہے کہ سابق میں ایک چھوٹی الیکٹرانک چپ ہے، بالکل اسی طرح جو ڈرائیور کےلائسنس پرپائی جاتی ہے، مائیکرو چِپ آپ کےپاسپورٹ پر تمام تفصیلات محفوظ کرتی ہے،بشمول آپ کا نام، تاریخ پیدائش، پتہ، اور دیگر ذاتی تفصیلات، یہ امیگریشن کاؤنٹرز کو مسافر کی معلومات کی فوری تصدیق کرنے میں مدد کرے گا۔

    امریکا میں انسان میں سور کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کامیاب

    اس کارروائی سے جعلی پاسپورٹوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی مارکیٹ اس چپ نے حفاظتی طریقہ کار کو بہتر بنایا ہے جو دھوکہ بازوں کے لیےمحفوظ کردہ ڈیٹا کےساتھ چھیڑ چھاڑکرنا ناممکن بنا دیتا ہےاس وقت، مسافر پاسپورٹ کی تصدیق، تفصیلات کی تصدیق وغیرہ سمیت ضروریات کو پورا کرنے کےلیےامیگریشن کاؤنٹرز پر کافی وقت گزارنے پر مجبور ہیں، کیونکہ حکام کو پاسپورٹ پر موجود ہر چیز کو ذاتی طور پر چیک کرنا ہوتا ہے۔

    ای پاسپورٹ کےساتھ، اس وقت خرچ ہونے کی پیشگوئی نصف سےزیادہ کم ہو جائے گی مائیکرو چِپ میں بائیو میٹرک ڈیٹا اوردیگر معلومات رکھنےکی بھی اطلاع ہے، جس سے ڈیجیٹل طور پرمسافرکی شناخت کرنا آسان ہو جاتا ہےیہ چپ پچھلے دوروں کے بارے میں بھی معلومات محفوظ کر سکتی ہے۔

    ارسلان نسیم کی عمر 13 نہیں بلکہ 20 برس ہے، پولیس کا دعویٰ

  • بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی بڑا  کپتان بھی ہے،افتخار احمد

    بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی بڑا کپتان بھی ہے،افتخار احمد

    قومی ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی ہمارے لیے دعا کریں کہ ہم ایشیا کپ جیت جائیں اور یہ خوشی ہم اپنے پاکستانیوں کو دیں۔

    باغی ٹی وی: بیٹر افتخار احمد نے ایج انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی بڑا کپتان بھی ہے، وہ خود جس طرح دلیری کے ساتھ کھیلتا ہے اسی طرح کھلاڑیوں کو بھی دلیری سے کھیلنے کی تلقین کرتا ہے،بابر اعظم ہمیشہ پوری ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے اور تمام کھلاڑیوں سے کہتا ہے کہ اگر آپ کو بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ میں یا پھرکسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہے تو مجھے بتائیں میں اس کا کوئی حل نکال لوں گا لیکن بات کو دل میں مت رکھیں، ہمارا بہت اچھا ٹیم کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔

    وسیم اکرم کا پی سی بی کو ویڈیو ڈیلیٹ کر کے معافی مانگنے کا مطالبہ

    علاوہ ازیں افتخار احمد نے خود سے منسوب جھوٹا بیان پھیلانے والے ایکس اکاؤنٹ صارف پر غصے کا اظہار کیا ہے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر نواز نامی صارف نے افتخاراحمد کےنام سےمنسوب ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا تھا کہ جب بھی ہمارا بھارت کے خلاف میچ ہوتا ہے ، تو ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم گلی کے بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں-

    افتخار احمد نے اس ٹوئٹ کا لنک اور اسکرین شاٹ شیئر کیا اور اپنے اس بیان کی مکمل تردید کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہونے جا رہا ہے، ایشیا کپ کے چند میچز پاکستان میں ہوں گے جبکہ زیادہ تر میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

    وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  • پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

    پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

    امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی: انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہےانہوں نے کہا کہ ہم آئین،آزادی اظہار، مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے، پاکستان میں معاشی خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مبارکباد کے پیغام پر امریکی وزیر خارجہ سے اظہار تشکر کیا کہا کہ نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی، ہم امریکا کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خطے میں اقتصادی خوشحالی،جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔

    اقتصادی کامیابی کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے،یوم آزادی پر امریکا کا پیغام

    واضح رہے کہ قبل ازیں یوم آزادی پر وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی حکومت کی طرف سے میں پاکستانی عوام کے ساتھ 14 اگست کو یوم آزادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں،جب ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں اور پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہےہم جامع اقتصادی ترقی، توانائی، امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

    نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

    انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم دونوں ممالک کے خوشحال مستقبل کی تشکیل کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے منتظر ہیں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ ملک کی اقتصادی کامیابی کے لیے امریکا کی پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رہے گی،ہم جمہوری اصولوں اورقانون کی حکمرانی کے احترام کے عزم کا اشتراک کرتے ہیں۔

    بھارت:شملہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مندر تباہ ، کالج کی عمارت سیالبی ریلے میں بہہ …

  • نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت کو لندن طلب کر لیا

    نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت کو لندن طلب کر لیا

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ ،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن طلب کر لیا،

    مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم اور سینئر رہنما رواں ہفتے لندن روانہ ہوں گے،سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم اور سابق وفاقی وزراء رواں ہفتے لندن روانہ ہوں گے،مسلم لیگ ن کے صدر پنجاب رانا ثناء اللہ ، اور اعظم نذیر تارڑ لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے ، اس موقع پر اجلاس میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے لیے قانونی امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے مگر تاحال واپس نہ آئے، شہباز شریف نے ڈیڑھ سال حکومت کی، وزیراعظم رہے، مگر انکے دور اقتدار میں بھی نواز شریف واپس نہ آئے، اب نگران حکومت قیام میں آ چکی ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے راستے ہموار کئے جا رہے ہیں، نواز شریف ماہ ستمبر میں واپس آنا چاہتے ہیں تا ہم حتمی طور پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،. نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں تاہم ن لیگی امید ہیں کہ نواز شریف الیکشن سے قبل واپس آ سکتے ہیں

     نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

     نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

    نواز شریف کی پاکستان میں انٹری کیسی ہو گی پلان A پلانB تیار کرلیا گیا، نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی جائے گی، پلان A کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہو گی،
    وطن واپسی پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا،نواز شریف وطن واپسی پر اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیدران بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے،نواز شریف اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لئے بڑی ریلی کی صورت میں روانہ ہوں گے،
    نواز شریف کی ریلی مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا آغاز بھی ہو گا،نواز شریف جہلم، سرائے عالمگیر، لالہ موسی، گجرات، گوجرانوالا سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچیں گے،لاہور میں نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا،لاہور جلسے کو تاریخی بنانے کا ٹاسک حمزہ شہباز اور مریم نواز کے سپرد کیا گیا ہے،

    پلان B کے مطابق نواز شریف کی ممکنہ واپسی لاہور ایئرپورٹ پر ہو سکتی ہے،لاہور ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کرنے کے بعد ریلی کی صورت میں داتا دربار لے جایا جائے گا،