Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    ایف آئی اے نے گرفتارانسانی اسمگلرزکےبینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کے حوالےسے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے گرفتار41انسانی اسمگلرزکےبینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے،اورملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثےمیں ملوث انسانی اسمگلرز کےشناختی کارڈ اورپاسپورٹس بھی منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے کے بعد فیصل آباد زون نےکشتی حادثےمیں ملوث 41 انسانی اسمگلرزگرفتارکیے،لاہوراور فیصل آباد زون نےاب تک 5 انکوائریاں اور 149 مقدمات درج کیے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایئرپورٹس انچارج یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ایجنٹ بیرون ملک فرارنہ ہو۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری

    دوسری جانب یونان کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں بچ جانے والے چار افراد کا کہنا ہے کہ یونانی کوسٹ گارڈ کی کارروائیوں کی وجہ سے کشتی ڈوب گئی، جس سے بڑا جانی نقصان ہوا۔ جبکہ ایک اندازے کے مطابق 14 جون کو کشتی الٹنے کے وقت 750 افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر پاکستان، شام اور مصر سے تھے۔ جبکہ یاد رہے کہ یہ حادثہ حالیہ برسوں میں بحیرہ روم میں آنے والی بدترین انسانی آفات میں سے ایک تھا۔ اس حادثے میں 104 افراد زندہ بچ گئے اور 82 لاشیں سمندر سے نکالی جا چکی ہیں۔

  • چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب کا  کھیل عدالتوں میں تیز ہو گیا

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب کا کھیل عدالتوں میں تیز ہو گیا

    پی سی بی چئیر مین کے انتخاب پر پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا جبکہ لاہور میں دائر تین درخواستیں جمع کر دی گئیں ، نجم سیٹھی بطور سربراہ منیجمنٹ کمیٹی نوے روز اور پھر دو ماہ کی توسیع تک چیئرمین بننے کے مضبوط امیدوار تھے لیکن ان کے روایتی حریف ذکا اشرف کی دبنگ انٹری سے سارا کھیل ہی خراب ہو گیا ، پاور شوز کے باوجود راستہ کلیئر نہ ہوا تو میدان ایک بار پھر عدالتی ایوانوں میں لگ گیا، پیٹرن اِن چیف وزیر اعظم شہباز شریف کی نامزدگی اور پھر الیکشن سے ایک روز قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے سترہ جولائی تک انتخاب روکنے کا حکم جاری کر دیا ، پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی پر فیصلہ سنا دیا کہ تعلیمی قابلیت سمیت دیگر غیر قانونی معاملات کو جواز بناتے ہوئے بارہ جنوری تک الیکشن نہیں ہو سکتے ، ساتھ ہی واضح کر دیا کہ سولہ میں سے جن نو ریجنز کے انتخاب ہو چکے، چیئرمین کے چناؤ میں حصہ لے سکتے ہیں ، ادھر لاہور ہائیکورٹ میں دائر رکن منیجمنٹ کمیٹی شکیل شیخ، ملک ذوالفقار اور گل زادہ کی درخواستوں کو جسٹس شاہد کریم کے پاس اکٹھے سماعت کے لیے بھجوا دیا جس کی تاریخ ابھی آنا باقی ہے

  • ایشین رگبی چیمپئن شپ کے میچز کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    ایشین رگبی چیمپئن شپ کے میچز کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    ایشیا رگبی کی جانب سے رگبی چیمپئن شپ مینز ڈویژن ون کے لیے مقرر کیے گئے میچز کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم لاہور پہنچ گئی، پاکستان دو میچوں کی دلچسپ سیریز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچز 4 اور 8 جولائی کو لاہور کے مشہور پنجاب اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
    مہمان ٹیم کے لاہور پہنچنے پر پاکستان رگبی یونین کے عہدیداران نے انکا استقبال کیا، ٹیم کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ یواے ای کی ٹیم میں 26 کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔ایشین رگبی چیمپیئن شپ ڈویژن ون کو سپر وائز کرنے کے لیے ہانگ کانگ، سنگاپور اور ملائشیا کے میچ آفیشلز بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔
    میچز رات 8 بجے کھیلے جائیں گے، 4 جولائی کو ہونے والے میچ میں ہانگ کانگ کے مورگن وائٹ میچ ریفری ہوں گے، سنگا پور رگبی فیڈریشن کے جسٹ وانگ اور ملائشیا کے عبد المنیم میچ میں انکے نائب ہوں گے۔

  • ہمیں خود اپنے ہی یاروں نے کر دیا رسوا ،کہ بات کچھ بھی نہ تھی اور وضاحتیں تھیں بہت

    ہمیں خود اپنے ہی یاروں نے کر دیا رسوا ،کہ بات کچھ بھی نہ تھی اور وضاحتیں تھیں بہت

    ہمیں خود اپنے ہی یاروں نے کر دیا رسوا
    کہ بات کچھ بھی نہ تھی اور وضاحتیں تھیں بہت

    ناصر زیدی

    3 جولائی 2020: یوم وفات

    اردو کے ممتاز شاعر ، ادیب، مصنف اور کالم نگار سید ناصر زیدی 8 اپریل 1943ء کو مظفر نگر (یوپی) میں پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد اپنے والدین کے ہمراہ ہجرت کر کے لاہور پاکستان میں آ کر آباد ہوئے ۔ لاہور میں تعلیم وتربیت پائی۔ بی اے لاہور سے کیا۔ لاہور ہی میں ان کا ذوق شعری روزہ ’’حمایت اسلام‘‘ سے کالم نویسی کا آغاز کیا۔ کچھ عرصہ روزنامہ ’’امروز‘‘ میں سامع بصری، کے قلمی نام سے لکھتے رہے۔ پندرہ روزہ ’’آہنگ‘‘ کراچی میں لاہور کی ادبی ڈائری بھی لکھتے رہے۔

    ماہ نامہ ’’ادب لطیف‘‘ کے علاوہ متعدد ادبی و نیم ادبی رسائل کے ایڈیٹر رہے۔ کئی وزرائے اعظم کے اسپیچ رائٹر رہے۔ چند برس سے لاہور میں مقیم تھے اور مختلف اخبارات میں کالم لکھ رہے تھے ۔ روزنامہ پاکستان میں باد شمال کے عنوان سے کالم لکھتے رہے، آپ ماہنامہ "ادب لطیف” کے مدیر بھی تھے.ادبِ لطیف کے علاوہ ماہانہ شائع ہونے والے شمع، بانو، آئینہ، بچوں کی دنیا، امنگ، رنگ و بیاں اور اخبار مصنفین جیسے ادبی اور سماجی رسائل کے مدیر بھی رہے۔ ادب لطیف کے اس دور میں انہوں نے کئی سالنامے اور یادگار نمبر شائع کیے۔2019 میں غالب نمبر شائع ہوا۔

    اس کے ساتھ ساتھ اُنہوں نے تصنیف و تالیف کے ذریعے بھی شاندار کردار کیا۔ اُن کا پہلا شعری مجموعہ “ڈوبتے چاند کا منظر ” پہلی بار 1976 میں شائع ہوا۔ اس کتاب کے شروع میں اپنا تعارف کراتے ہوئے انہوں نے خود کہا کہ “میں فطری طور پر حسن کا پرستار ہوں۔ حسن جہاں ہو، جس رنگ میں ہو، میرے دل و دماغ کی دنیا میں ہلچل پیدا کر دیتا ہے”۔

    1976 میں شائع ہونے والے اس شعری مجموعے نے بہت پذیرائی حاصل کی۔ یہ اس بات کا ثبوت تھا کہ لوگوں میں شعری اور ادبی ذوق موجود ہے اور ساتھ ہی شاعر کی مقبولیت بھی بڑی واضع دلیل تھی۔ یہ پہلا ایڈیشن ایک سال سے بھی کم عرصے میں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا تھا “ڈوبتے چاند کا منظر” کا دوسرا ایڈیشن 1977ء میں شائع ۔

    آپ کی نگرانی میں ہی نومبر 2019ء میں پہلی مرتبہ ادب لطیف کا "اقبال نمبر” شائع ہوا تھا اور دوسرے اقبال نمبر پر کام جاری تھا. اس کے علاوہ آپ نے "بیاد شاعر مشرق” بھی مرتب کی تھی.3 جولائی 2020ء کو اسلام آباد میں ان کی وفات ہوئی۔

    تصانیف

    بیاد شاعر مشرق (سوانح علامہ اقبال)
    کشمیر ہمارا ہے، کشمیر ہمارا ہے، (مرتب/ مضامین)
    ڈوبتے چاند کا منظر (شاعری)
    وصال (شاعری)
    التفات(شاعری)
    وہ رہبر ہمارا وہ قائد ہمارا(سوانح قائد اعظم)

    ناصرؔ زیدی کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    وہ ایک شخص کہ جس سے شکایتیں تھیں بہت
    وہی عزیز اسی سے محبتیں تھیں بہت

    وہ جب ملا تو دلوں میں کوئی طلب ہی نہ تھی
    بچھڑ گیا تو ہماری ضرورتیں تھیں بہت

    ہر ایک موڑ پہ ہم ٹوٹتے بکھرتے رہے
    ہماری روح میں پنہاں قیامتیں تھیں بہت

    پہنچ گئے سر منزل تری تمنا میں
    اگرچہ راہ کٹھن تھی صعوبتیں تھیں بہت

    وہ یوں ملا ہے کہ جیسے کبھی ملا ہی نہ تھا
    ہماری ذات پہ جس کی عنایتیں تھیں بہت

    ہمیں خود اپنے ہی یاروں نے کر دیا رسوا
    کہ بات کچھ بھی نہ تھی اور وضاحتیں تھیں بہت

    ہمارے بعد ہوا اس گلی میں سناٹا*
    ہمارے دم سے ہی ناصرؔ حکایتیں تھیں بہت*

    غزل

    جو میری آخری خواہش کی ترجماں ٹھہری
    وہ ایک غارت جاں ہی متاعِ جاں ٹھہری

    یہ غم نہیں کہ مرا آشیاں رہا نہ رہا
    خوشی یہ ہے کہ یہیں برق بے اماں ٹھہری

    وہ تیری چشمِ فسوں ساز تھی کہ موجِ کرم
    وہیں وہیں پہ میں ڈوبا جہاں جہاں ٹھہری

    کبھی تھے اس میں مری زندگی کے ہنگامے
    وہ اک گلی جو گزر گاہِ دشمناں ٹھہری

    وہی تھی زیست کا حاصل وہی تھی لطفِ حیات
    وہ ایک ساعتِ رنگیں جو بے کراں ٹھہری

    میں اس کو بھول بھی جاؤں تو کس طرح ناصرؔ*
    *جو شرط خاص مرے ان کے درمیاں ٹھہری

    غزل

    جسے چاہوں اسے اپنا بنا کر چھوڑ دیتا ہوں
    حسینوں کو بہت نزدیک لا کر چھوڑ دیتا ہوں

    میں اپنے دشمنوں سے بھی عداوت کر نہیں سکتا
    خود اپنے قاتلوں کو مسکرا کر چھوڑ دیتا ہوں​

    جنونِ شوق میں حائل نہ ہوں منطق کی دیواریں
    خِرد کی راہ میں کانٹے بچھا کر چھوڑ دیتا ہوں

    مجھے معلوم ہے رسم و رَہِ الفت کی دشواری
    پری چہروں سے میں پینگیں بڑھا کر چھوڑ دیتا ہوں

    کسی زلفِ رسا کے پیچ و خم پر جاں فدا میری
    کسی جُوڑے میں پھولوں کو سجا کر چھوڑ دیتا ہوں

    کوئی شعروں کی فرمائش کرے مجھ سے اگر ناصرؔ*
    میں اس کو صرف حالِ دل سنا کر چھوڑ دیتا ہوں*

  • پشاور ، رات 8بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

    پشاور ، رات 8بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

    بجلی کی بچت کے لئے پشاور میں پیر کے دن سے تجارتی مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پشاور کو تجارتی مراکز بند نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی بچت کے لئے ملک بھر میں تجارتی مراکزکو رمضان کے مہینے میں رات آٹھ بجے کے بعد بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد مزید دومرتبہ یہ احکامات جاری کئے گئے لیکن اس پر کسی قسم کا عملدر آمد نہیں ہوا جس کی روشنی میں یکم جولائی سے رات آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
    عید کی چھٹیوں کی وجہ سے چونکہ بازار بند پڑے ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ پشاور بھر میں تجارتی مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کے حوالے سے پیر کے روزتین جولائی سے حرکت میں آئے گی رات آٹھ بجے کے بعد صرف ہوٹلز اور میڈیسن سٹورز کو کھلا رکھا جائے گا اور باقی تمام کاروبار بند رہے گااس فیصلہ پر عملدر آمد میں تاجروں کی جانب سے مزاحمت کا امکان ہے جس کیلئے متعلقہ تمام تھانہ جات کو بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پاکستانی اسنوکر کھلاڑی نے خود کشی کر لی

    پاکستانی اسنوکر کھلاڑی نے خود کشی کر لی

    پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ضلع سمندری سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی اسنوکر کھلاڑی نے خودکشی کرلی ہے۔
    29 سالہ محمد ماجد علی نے 2013 کی ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اور 2018 کی ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
    ماجد علی کے بھائی راشد علی نے صحافیوں کو بتایا کہ ماجد علی گزشتہ چند سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھے اور فیصل آباد کے ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات کا استعمال کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جب گائے کی قربانی ہوئی اس کے فوری بعد ماجد نے فرنیچر ورکشاپ میں لکڑی کاٹنے والی آری کی الیکٹرک مشین سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔
    دو مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن رہنے والے محمد آصف اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کر رہے تھے، کہ ان کی ایک ہفتہ قبل ماجد سے ملاقات ہوئی تھی، بظاہر وہ افسردہ نظر آرہے تھے لیکن وہ ایک یا دو سال کے وقفے کے بعد پاکستان نیشنل سرکٹ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔

  • لاہور؛ ساڑھے 4 سالہ بچہ اغوا کرلیا گیا، ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور؛ ساڑھے 4 سالہ بچہ اغوا کرلیا گیا، ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور میں نامعلوم خاتون نے ساڑھے 4 سالہ بچہ اغوا کرلیا، جس کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی ہے جبکہ لاہور کے علاقے جنوبی چھاونی میں پیش آیا جہاں ساڑھے چار سالہ محمد یوسف کو نامعلوم خاتون نے اغوا کرلیا، واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں مبینہ اغوا کار خاتون کو نقاب اوڑھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


    اغوا کی واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں نامعلوم خاتون کو 2:30 بجے بچے کو لیجاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مغوی یوسف کی والدہ کی کچھ عرصہ قبل طلاق ہوچکی تھی۔ بچے کی والدہ نے اپنا ویڈیو بیان میں پولیس کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فرانس میں 17 سالہ نوجوان کے قتل کے بعد فسادات میں اضافہ
    عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطے اور تصاویر کے تبادلے کا اعتراف کرلیا

    سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
    سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    ایس پی کینٹ انوسٹی گیشن کے مطابق بچہ آخری بار ماموں کے ساتھ باہر گیا تھا، جس پر بچے کے ماموں سمیت 2 افراد کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی اور دیگر پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • جماعت اسلامی کا قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سویڈن حکومت کی سرپرستی میں قرآن کریم جلانے کی ناپاک جسارت ہوئی، جماعت اسلامی واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔
    اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی جانب سے بھی سرکاری سطح پر بھرپور ردعمل دیا جانا چاہیے، مغربی استعماری ممالک مسلمانوں کو کسی قسم کی اہمیت دینے کو تیار نہیں، مغرب کا اپنا نظام بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور اب وہ اسلام کی حقانیت تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مغربی نظام نے انسانیت کو جنگ و جدل، خون خرابہ، فحاشی اور غربت دی، اسلامی ممالک اور پاکستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سویڈن کے واقعہ پر شدید سے شدید تر ردعمل دیں، پہلے مرحلے میں تمام عالم اسلام سے سویڈن کے سفیروں کو نکالا جائے۔

  • اگلے سال کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹہ جبکہ حج ڈالرز میں ہوگا

    اگلے سال کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹہ جبکہ حج ڈالرز میں ہوگا

    وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے حجاج کو لوٹنے والے نجی ٹوور آپریٹرز کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا، اگلے سال کے لیے 1 لاکھ 79 ہزار 210 حاجیوں کا کوٹہ لانے کی خوشخبری بھی سنائی جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود بھی پہلی حج فلائٹ سے اسلام آباد پہنچے اور اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں نے حج مکمل کیا ہے اور شکر ہے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا، اکثریت نے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بطور وزیر اپنے حج کے اخراجات جمع کروائے، پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ہی رہا اور حج ادا کیا، مجموعی طور پرحاجیوں نے اطمینان کا اظہار کیا، رواں برس 30 لاکھ کے قریب افراد نے دنیا بھر سے حج کیا، یہ سعودی تاریخ کا سب سے بڑا حج تھا، منی میں 30 لاکھ حاجی موجود تھے، اس وجہ سے مشکلات آتی ہیں، منی، مزدلفہ اورعرفات میں پاکستانیوں کی شکایات سعودی وزیر کو پہنچائیں اور احتجاج کیا۔ وزیرمذہبی امورنے انکشاف کیا کہ کچھ نجی ٹوورآپریٹرز نے حجاج سے 19 لاکھ لیے اور حاجیوں کو حرم میں لیٹنا پڑا، پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں، جنہیں بلیک لسٹ کریں گے، اس حوالے سے باقاعدہ پالیسی بنائی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
    سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی حاجیوں کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کرتا رہا، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں حج مشن بھی تھا اور کام کرتے رہے، مزدلفہ، منی، جمرات اور عرفات کے مقامات پرحج معاونین کو کھل کر کام کرنے کی اجازت نہیں تھی، حاجیوں کو پانی، لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر سہولیات میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، میں نے ہجوم والے لوگوں کو وہاں سے نکالا اور ان کو گرفتار نہیں ہونے دیا، سعودی حکومت نے ہجوم اکھٹا ہونے پر مجھے حراست میں لیا اور تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا۔ طلحہ محمود نے کہا کہ اگلے سال کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 210 حاجیوں کا کوٹہ لے کر آیا ہوں، پہلے آؤ پہلے پاؤ کے طریقے پر چلیں گے، جنوری 2024 سے حاجیوں کوبھیجنے کی تیاری مکمل کرنی ہے، اب پاکستانی روپے نہیں بلکہ ڈالرز میں حج ہوگا۔

  • 2 جولائی  گلوکار محمد عزیز کا یوم پیدائش

    2 جولائی گلوکار محمد عزیز کا یوم پیدائش

    محمد عزیز (پیدائش: 2 جولائی 1954) بالی ووڈ، بنگالی اور اوڈیا فلمی صنعتوں میں ایک ہندوستانی پلے بیک گلوکار ہے۔ ان کا عرفی نام مُنّا اور اصل نام سید محمد عزیز النبی ہے۔ موسیقی اور محمد رفیع کے پرجوش عاشق ہونے کی وجہ سے انہوں نے بچپن سے ہی گانا شروع کر دیا، عزیز نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بنگالی زبان کی فلم جیوتی سے کیا۔ وہ 1984 میں ایک پروڈیوسر کے رشتہ دار کے حوالے سے ممبئی آئے تھے۔ ان کی پہلی ہندی فلم امبر (1984) تھی۔

    عزیز نے اپنے میوزیکل کیریئر کا آغاز کولکتہ کے ریسٹورنٹ غالب بار میں بطور گلوکار کیا۔ انہیں اس وقت وقفہ ملا جب میوزک ڈائریکٹر انو ملک نے انہیں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی اداکاری والی فلم مرد کا گانا مرد تنگے والا گانے کے لیے لیا۔ لوگوں نے سوچا کہ یہ شبیر کمار کا گانا ہے اور گانا ہٹ ہو گیا اور عزیز مقبول گلوکار بن گئے۔ عزیز اوڈیا فلم انڈسٹری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے 1985 سے کئی اوڈیا بھجن، نجی البمز، اور اوڈیا فلمی گانے گائے ہیں۔ ان کے کچھ اوڈیا بھجن مشہور ہیں۔ انہوں نے ہندوستان اور بیرون ملک اسٹیج شوز کیے ہیں اور انہیں بہترین مرد پلے بیک گلوکار کے ایوارڈ کے لیے دو مرتبہ نامزد کیا گیا ہے۔ محمد عزیز لکشمی کانت پیارے لال کے بہت قریب تھے۔ لکشمی پیارے کے بعد، ان کا کیریئر نیچے چلا گیا اور دوسرے میوزک ڈائریکٹر کمار سانو، ادت نارائن جیسے دوسرے گلوکاروں کو لینے لگے۔

    اپنے عروج پر، وہ محمد رفیع کا وارث سمجھا جاتا تھا۔ وہ ان نایاب گلوکاروں میں سے ایک ہیں جو ساتویں نوٹ (ساتواں سر) میں گا سکتے ہیں – جیسے ان کا گانا "سارے شکوے گلے بھلا کے کہو” ہے۔ لکشمی پیارے نے انکی صلاحیت کو بہت جلد پہچان لیا اور انہیں اپنی بہت سی فلموں میں دہرایا۔
    انہوں نے مشہور اداکاروں جیسے کہ امیتابھ بچن، گووندا، رشی کپور، متھن چکرورتی اور کئی دیگر کے لیے پلے بیک سنگنگ کی ہے۔ بالی ووڈ میں، لتا منگیشکر، آشا بھونسلے، انورادھا پوڈوال اور کویتا کرشنامورتی جیسی معروف خاتون گلوکاروں کے ساتھ ان کے جوڑے خاص طور پر بعد کے دو گانے بے حد مقبول رہے ہیں۔ موسیقی کی باصلاحیت جوڑی لکشمی کانت پیارے لال کے ساتھ ان کا تعاون اس حد تک کامیاب رہا ہے کہ انہیں 1980 کی دہائی کے آخری اور 1990 کی دہائی کے اوائل میں اپنے عروج پر محمد رفیع کا وارث سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے رابن سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی ثنا عزیز ہے۔
    محمد عزیز کا انتقال ممبئی میں 27 نومبر 2018 کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، ان کی عمر 64 سال تھی۔

    ان کے چند ہٹ گانے یہ ہیں:

    1. تو مجھے قبول میں توجھے قبول (خدا گواہ)
    2. جانے دو جانے دو مجھے جانا ہے (شہنشاہ)
    3. اے جی او جی لو جی سنو جی (رام لکھن)
    4. پھول گلاب کا لاکھوں میں ہزاروں میں (بیوی ہو تو ایسی)
    5. میں تیری محبت میں پاگل ہوجاؤنگا مجھے ایسا لگتا ہے (تری دیو)
    6. انگلی میں انگوٹھی انگوٹھی میں نگینہ (رام اوتار)
    7. تیری بےوفائی کا شکوہ کرو تو یہ (رام اوتار)
    8. ایک آندھیرا لاکھ ستارے (آخیر کیوں)
    9. مجھکو پینا ہے پینے دو (پھول اور انگارے)
    10. دل کس نے تورا یوں تنہا کس نی چھوڑا (دیاوان)
    11. جب جب تیری نظر سے ملتی ہے میری نظر (رکھ والا)
    12. میٹھی میٹھی سردی ہے (پیار کیا ہے پیار کریں گے)
    13. میںہ سے مینا سے نہ ساقی سے (خودغرض)
    14. لو جا رہا ہے کوئی (اولاد)
    15. تو کل چلا جائے گا (نام)
    16. ہم تمہیں اتنا پیار کریں گے (بیس سال بعد)
    17. پیار ہمارا امر رہا گا (مدت)
    18. ساون کا مہینہ آیا (ای ملن کی رات)
    19. تم سے بنا میرا جیون (خطروں کی کھلاڑی)
    20. اے وطن تیری لے (کرما)