Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستانی ائیرپورٹ سیکیورٹی انتہائی موثر بنانے کیلئے برطانیہ  جدید اسکینیگ مشینیں فراہم  کرے گا

    پاکستانی ائیرپورٹ سیکیورٹی انتہائی موثر بنانے کیلئے برطانیہ جدید اسکینیگ مشینیں فراہم کرے گا

    لاہور: پاکستانی ائیرپورٹ سیکیورٹی کو انتہائی مؤثر بنانے کے لیے برطانیہ جدید اسکینیگ مشینیں فراہم کرے گا-

    باغی ٹی وی:سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برطانوی سکیورٹی ادارےڈیپارٹمنٹ فار سکیورٹی کی جانب سے جدید مشینیں کراچی اور لاہور ائیر پورٹس پر سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے دی جا رہی ہیں۔

    بھارت کی سب سے بڑی ائیر لائن نے 50 طیارے انڈر گراؤنڈ کر دیئے

    سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسکینگ مشینیں مسافروں اور سامان کے ساتھ نقصاندہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، مشینیں برطانوی ڈپارٹمنٹ فار سکیورٹی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحفے میں دی جائیں گی۔

    انگلینڈ اور ویلز میں شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال کر دی …

    سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مشینری کی تنصیب کا مقصد برطانیہ سے آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی جدید طرز پر چیکنگ کرنا ہے یہ ٹیکنالوجی بعدازاں دیگر ائیرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہم کی جائے گی۔

    عمران نیازی کی گزشتہ چند دنوں کی حرکات سب کے سامنے ہیں، وزیراعظم

  • سمجھ سے بالاتر، وزیر خارجہ کے دوروں پرسوالات کیوں ہوتے ہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ

    سمجھ سے بالاتر، وزیر خارجہ کے دوروں پرسوالات کیوں ہوتے ہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں پر تشویش ہے ،ظفر اکبر بٹ سمیت کئی حریت رہنماؤں کو تحویل میں لیا گیا پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیری عوام کی مدد جاری رکھے گا ،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان بیجنگ میں ہیں پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت جاری ہے، پاکستان ایس سی او کا متحرک ممبر ہے ،پاکستان کا بھارت میں ایس ای او ہائی لیول میٹنگزمیں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا،سی پیک کے تحت چین نے پاور سیکٹر میں انویسٹمنٹ کی چین نے معاشی بحران سے نکلنے میں پاکستان کی مدد کی،بلاول بھٹونے او آئی سی کونسل آف فارن منسٹر اجلاس میں شرکت کی ،بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل پر زور دیا آفتاب کھوکھر اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل او آئی سی نامزد کیے گئے ہیں ،وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے کامن ویلتھ منسٹر کانفرنس میں شرکت کی،پاکستان اور آسٹریلیا کے وفود نے اسلام آباد میں ملاقات کی ،جسٹس منیب اختر نے نئی دہلی ایس سی او کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی ،خرم دستگیر نے انرجی کے حوالے سے ایس سی او کانفرنس میں اظہار خیال کیا

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سعودیہ اور ایران کے تعلقات بحالی کا خیر مقدم کرتا ہے ،پاکستان دونوں ممالک کو قریب لانے میں چین کے کردار کو سراہتا ہے پاکستان کو دنیا میں بھی بڑھتے اسلام فوبیا کے رجحان پر تشویش ہے مساجد پر حملے ، حجاب پر پابندی اوردیگر واقعات قابل مذمت ہے،وزیرستان میں ڈرون حملے کی خبروں پر آئی ایس پی آر بیان جاری کرچکا ہے وزیر خارجہ کا کام دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے سمجھ سے بالاتر ہے وزیر خارجہ کے غیر ملکی دوروں پر سوالات کیوں ہوتے ہیں وزیر خارجہ کا کام ہی خارجہ امور کو دیکھنا اور مختلف فورمز پر پاکستان کی ترجمانی کرنا ہے

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • پاکستان ریلوے نےریل گاڑیوں کے اوقات کارکا نیا  ٹائم ٹیبل جاری کر دیا

    پاکستان ریلوے نےریل گاڑیوں کے اوقات کارکا نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا

    لاہور: پاکستان ریلوے نے موسم گرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے جو کہ 15 اپریل 2023 سے نافذ العمل ہو گا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق موسم گرما میں ٹائم ٹیبل کے مطابق ریل گاڑیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے 11 اپ ہزارہ ایکسپریس کراچی سٹی سے 07:00 کے بجائے 7:35 پر روانہ ہو گی جبکہ 45 اپ پاکستان ایکسپریس کراچی کینٹ سے ڈیڑھ بجے کے بجائے دن 2 بجے بجے روانہ ہو گی۔

    سعودی عرب کا ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ

    ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق 15 اپ 16 ڈاؤن کراچی اور لاہور سے ساڑھے 4 بجے کے بجائے بیک وقت 5 بجے بجے روانہ ہوں گی جبکہ 17 اپ ملت ایکسپریس کراچی کینٹ سے شام 5 بجے کے بجائے ساڑھے 5 روانہ ہو گی۔

    ترجمان کے مطابق 7 اپ تیزگام کراچی کینٹ سے شام ساڑھے 5 بجے کے بجائے 6 بجے روانہ جبکہ 9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس کراچی کینٹ سے دوپہر ساڑھے 3 بجے کے بجائے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہو گی۔

    ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق دیگر تمام گاڑیاں اپنے پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق چلتی رہیں گی۔

    جمعرات کوکراچی اور اندرون سندھ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

  • ایران گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    ایران گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 10 تا 13 مارچ تک ایران کا دورہ کیا اور وہاں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر مہرابیان سے ملاقات کی-

    ایران کا پاکستان کیساتھ مزید بجلی کے منصوبوں میں اظہار دلچسپی

    ملاقات میں دونوں وزرا نے توانائی کے شعبے میں نئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

    بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں جانب سے تکنیکی ٹیموں کے درمیان تین سیشن ہو چکے ہیں۔

    پاکستان کی وزارت توانائی نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کے درمیان پیر کو 100 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے دونوں وزرا نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے توانائی کے شعبے میں مزید تعاون پر بات کی۔

    امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود تیل اور گیس کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی

    خرم دستگیر کے دورے کا مقصد گوادر کو بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا تھا، جس کا آغاز وزیر کے پہلے دورہ جون 2022 میں ہوا تھا، 9 ماہ کے ریکارڈ وقت میں ایران سے گوادر تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھائی گئی ہے۔

    منصوبے کا جلد از جلد افتتاح کیا جائے گا، منصوبہ گوادر کو بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ایک خوشحال گوادر کی بنیاد رکھے گا۔

    یو اے ای نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

  • ایران کا پاکستان کیساتھ مزید بجلی کے منصوبوں میں اظہار دلچسپی

    ایران کا پاکستان کیساتھ مزید بجلی کے منصوبوں میں اظہار دلچسپی

    اسلام آباد: ایران نے پاکستان کیساتھ مزید بجلی کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر توانائی خرم دستگیر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    سفارتی تعلقات کی بحالی کا مطلب تہران کے ساتھ تمام اختلافات کا خاتمہ نہیں،شہزادہ فیصل

    اتوار کے روز وفاقی وزیر توانائی تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی، ایرانی وزیر نے ایران سے گوادر تک تیز رفتاری سے بجلی درآمد کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر پاکستان کے حکام کو سراہا، انھوں نے پاکستان کے ساتھ مزید بجلی کے منصوبے شروع کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

    اس موقع پر خرم دستگیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

    دوسری جانب وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ واپڈا پن بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل سے 2030 تک نیشنل گرڈ میں مزید 10 ہزار میگاواٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کا اضافہ کرے گا۔

    یو اے ای نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

    وزارت توانائی کے مطابق پن بجلی کی موجودہ پیداوار، جو تقریباً ساڑھے 9 ہزار میگاواٹ ہے، بڑھ کر دوگنا یعنی کم و بیش 20 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی۔ان منصوبوں کے مکمل ہونے پر ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں بھی 12ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔

    واپڈا کے ان زیرتعمیرمنصوبوں میں دیا مر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مہمند ڈیم، تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ، نائے گاج ڈیم، کرم تنگی ڈیم، کچھی کینال اور کے فور پراجیکٹ قابلِ ذکر ہیں یہ منصوبے 2024 سے 2030کے دوران مرحلہ وار مکمل ہوں گے۔

    سعودی تیل کمپنی آرامکو کو سال 2022 میں ریکارڈ منافع

  • ضمیر بیچ کر پارلیمان میں آنے والے کس طرح مسائل حل کریں گے،شاہد خاقان،اگر عدلیہ اور فوج اپنا کام کرے تو سیاست میں میچورٹی آسکتی ہے،مفتاح اسماعیل

    ضمیر بیچ کر پارلیمان میں آنے والے کس طرح مسائل حل کریں گے،شاہد خاقان،اگر عدلیہ اور فوج اپنا کام کرے تو سیاست میں میچورٹی آسکتی ہے،مفتاح اسماعیل

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے اگر عدلیہ اور فوج اپنا کام کرے تو سیاست میں میچورٹی آسکتی ہے ،سابق وزیر اعظم اور سینئیر رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے معیشت کا تو نہیں معلوم لیکن سیاست کا دیوالیہ نکل چکا ہے-

    باغی ٹی وی: کراچی میں نیشنل ڈائيلاگ آن ری امیجنگ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا عدلیہ آئین کے حساب سے نہیں اپنی منشا کےحساب سے کام کرتی ہے، کبھی آئین کی پاسداربن جاتی ہے، کبھی ڈاکٹرائن اور کبھی ججز ہم خیال ہو جاتے ہیں حکومت کا کام پولیس اسٹیشن اور کورٹ چلانا ہے پیٹرول پمپس چلانا نہیں۔

    میری گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار ہے،عمران خان

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ہر شخص سوال کررہا ہے کہ مسائل کا حل کیسے نکلے گا، مجھے معیشت کا تو نہیں معلوم لیکن سیاست کا دیوالیہ نکل چکا ہے، یہ جو کچھ ہورہا ہے صرف اس حکومت یا پچھلی حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ غلط فیصلوں کے تسلسل آئین شکنی کا نتیجہ ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج کا نوجوان مایوس ہے اور یہ سب سے خطرناک بات ہے، ہم معیشت کو مل کر بہتر کرلیں گے مگر اس کے لیے سب کو آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہوگا، میں بھی اس نظام کا حصہ رہا 35 سال خود کو بھی ملزم سمجھتا ہوں، اس نہج پر پہنچے ہیں تو صفائی دینے کے بجائے قبول کریں سب اس میں شریک ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آئین اس سال 50 سال کا ہوجائے گا، کون سی شق ہے جو ہم نے نہ توڑی ہو، جتنا مفصل آئین پاکستان کا ہے کسی ملک کا نہیں، اس کے باوجود ہر وقت اس کی تشریح کرتے رہتے ہیں، ہر آئینی عہدے کا حلف بھی آئین میں تحریر ہے۔ اس موقع پر سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے اس حلف کی پاسداری کی ؟-

    وزیراعلیٰ پنجاب کی پی ٹی آئی کارکن کی موت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم سے …

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’ہمارے یہاں فہرستیں بنتی ہیں اور واضح کیا جاتا ہے کہ جو حکم مانے گا وہ پارلیمنٹ کا رکن ہوگا، ضمیر بیچ کر پارلیمان میں آنے والے کس طرح مسائل حل کریں گے، پارلیمان کو کرپٹ کردیا تو کس سے توقع کریں کہ مسائل حل کرے گا، ہم تو خود اپنے پیروں پر کلہاڑی مار رہے ہیں، ملک کے مسائل حل کرنے والو کو پارلیمان جانے سے روکیں تو مسائل کیسے حل ہوں گے-

    انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے احتساب کے لیے آمروں نے ادارہ بنایا مگر اُن کے کسی ایک آدمی کا احتساب نہیں ہوا، نیب کی وجہ سے کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں، جو دو ادارے نیب سے مستشنیٰ ہیں اُن کے ہی ریٹائرڈ لوگوں کو قومی احتساب بیورو کا سربراہ لگایا جاتا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ ’ہر رکن پارلیمان بتائے اُس خرچہ کہاں سے پورا ہوتا ہے، جب سیاست دان خود ٹیکس ادا نہیں کرتے تو وہ دوسروں پر ٹیکس نافذ کرنے کی ہمت کیسے کرسکتے ہیں جبکہ ہر شناختی کارڈ کا حامل پوٹینشل ٹیکس گزار ہےملک میں صرف نوکری پیشہ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور کوئی نہیں کرتا ملک کو بہتر کرنے کے لیے کوئی معجزہ نہیں ہوگا بلکہ ہمیں فیصلے کرنے ہوں گے اور سب سے پہلا فیصلہ آئین کی پاسداری، ٹیکس ادائیگی کا ہونا چاہیے، اس کے بعد پانی کی قلت سمیت دیگراہم مسائل پر بھی غور کرنا چاہیے-

    پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے، ہم سری لنکا نہیں ہیں، ملک ڈیفالٹ ہوا تو یہاں لوگ آگ لگائیں گے، یہاں سب کے پاس مسلح جھتے ہیں، ہمیں ملک سے نفرتیں ختم کرنی ہیں-

  • وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کر دیا

    وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کر دیا

    اسلام آباد:حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کر دیا-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر ریکارڈ اپلوڈ کردیا وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002ء سے 2023ء تک کا 466 صفحات پرمشتمل ریکارڈ سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردیا تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور، سابق وزراء اعظم، وفاقی وزراء اور سرکاری افسران کے نام شامل ہیں۔

    ریکارڈ کے مطابق سابق صدر مملکت پرویز مشرف، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، نوازشریف، راجہ پرویز اشرف اور عمران خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں جبکہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدرعارف علوی کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔

    وزرائے اعظم کے علاوہ وفاقی وزرا، اعلی حکام اور سرکاری ملازمین کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی پبلک کیا گیا ہے۔ کم مالیت کے بیشترتحائف وصول کنندگان نے قانون کےمطابق بغیر ادائیگی کےہی رکھ لیے کیونکہ 2022ء میں 10 ہزار روپے سے کم مالیت کے تحائف بغیر ادائیگی کے رکھنے کا قانون تھا۔

    علاوہ ازیں 10 ہزار سے 4 لاکھ روپے تک کے تحائف پندرہ فیصد رقم کی ادائیگی کے ساتھ رکھنے کی اجازت تھی جبکہ 4 لاکھ سے زائد مالیت کے تحائف صرف صدر یا حکومتی سربراہان کو رکھنے کیا اجازت تھی۔

    رواں سال 2023 میں موجودہ حکومت نے 59 تحائف وصول کیے ہیں ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال 2022 میں توشہ خانہ میں 224 تحائف موصول ہوئے، 2021 میں 116 تحائف، 2018 میں 175 تحائف اور 2014 میں 91 جبکہ 2015 میں 177 تحائف حکومتی ذمہ داران نے وصول کیے۔

    جنرل (ر) پرویز مشرف

    ریکارڈ کے مطابق 2004 میں جنرل پرویز مشرف کو ملنے والے تحائف کی مالیت 65 لاکھ روپے سے زائد ظاہر کی گئی، 2005 میں جنرل پرویز مشرف کو ملنے والی گھڑی کی قیمت پانچ لاکھ روپے بتائی گئی۔ سابق صدر پرویز مشرف کو مختلف اوقات میں درجنوں قیمتی گھڑیاں اورجیولری بکس ملے جو انہوں نے قانون کے مطابق رقم ادا کر کے رکھ لیے تھے۔

    سابق صدر کی اہلیہ بیگم صہبا مشروف کو 6 اپریل 2006ء کو ساڑھے16 لاکھ روپے کے تحائف ملے۔ اگست2007 کو بیگم صہبا مشرف کو ملنےو الے تحائف کی مالیت 34 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ 3 اپریل 2007 کوبیگم صہبا مشرف کو ملنے والے تحائف کی قیمت ایک کروڑ 48 روپے لگائی گئی جبکہ 31 جنوری 2007 کوجنرل پرویز مشرف کو 14 لاکھ روپے کے تحائف ملے۔

    شوکت عزیز

    سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو 2005 میں ساڑھے 8 لاکھ روپے کی ایک گھڑی ملی جو 3 لاکھ 55 ہزارمیں نیلام ہوئی جبکہ انہوں نے سینکڑوں تحائف 10 ہزار سے کم مالیت ظاہر کر کے بغیر ادائیگی رکھ لیے تھے۔

    شوکت عزیز کو 27 ستمبر 2007 کو ملنے والی گھڑی کی قیمت ساڑھے تیرہ لاکھ روپے لگائی گئی، بیس دسمبر دوہزار چھ کو شوکت عزیز کو37 لاکھ 64 ہزار روپے کے تحائف ملے جو رکھ لئے گئے جبکہ 2006ء میں انہوں نے ملنے والے کئی تحائف توشہ خانہ میں دے دیے۔ اس کے علاوہ شوکت عزیز کو 2 جون 2006ء کو ساڑھے تیرہ لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی ملی جبکہ 7 جنوری 2006ء کو سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو18 لاکھ روپے کے تحائف بھی ملے24 فروری 2010 کو شوکت ترین نے بارہ لاکھ روپے کی گھڑی توشہ خانہ میں جمع کرائی۔

    اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کو 2005ء میں گھڑی ملی جس کی قیمت ساڑھے 5 لاکھ روپے ظاہر کی گئی تھی۔

    ظفر اللہ خان جمالی

    سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے تحفہ میں ملنے والا خانہ کعبہ کا ماڈل وزیراعظم ہاؤس میں نصب کروایا جبکہ ظفر اللہ خان جمالی کی اہلیہ کو2003 میں ملنے والے ایک جیولری بکس کی قیمت 26 لاکھ 34 ہزار 3 سو ستاسی روپے لگائی گئی۔

    ریکارڈ کے مطابق 7 اگست 2006ء کو جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کو تحائف ملے جو انہوں نے 10 ہزار روپے ادا کر کے رکھ لیے جبکہ مئی 2006 میں سابق وزیرخزانہ عمر ایوب نے ساڑھے چار لاکھ روپے کی گھڑی توشہ خانہ میں دی 16 اگست 2006 کو جہانگیر ترین نے ملنے والا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروایا۔

    آصف علی زرداری

    ریکارڈ کے مطابق دودسمبر 2008 کو سابق صدرآصف علی زرداری نے پانچ لاکھ مالیت کی گھڑی کی ادائیگی کرکے خود رکھ لی جبکہ 26 جنوری2009 کو سابق صدرآصف علی زرداری کو دو بی ایم ڈبلیو گاڑیاں ملیں جن کی مالیت پانچ کروڑ 78 اور دو کروڑ 73 لاکھ تھی جبکہ ایک ٹویٹا لیکسز بھی ملی جس کی مالیت 5 کروڑ روپے تھی۔

    آصف زرداری نے تینوں گاڑیاں 2 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد ادا کر کے خود رکھ لیں۔ 28 اکتوبر2011 کو آصف زرداری نے 16 لاکھ 15ہزار کے تحائف رکھ لیے جبکہ11 مارچ 2011 کو آصف زرداری کوملنے والے تحائف کی مالیت 10 لاکھ روپے سے زائد لگائی گئی، 13 جون 2011 کو 16 لاکھ مالیتی تحائف ادائیگی کر کے رکھ لئے۔ اس کے علاوہ15 اگست 2011 کو آصف زرداری نے 847,000 روپے کے تحائف خود رکھ لیے۔

    یوسف رضا گیلانی

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ۔ 23 دسمبر2009 کو خانہ کعبہ کے دروازے کا ماڈل تحفے میں ملا جو انہوں نے 6 ہزار روپے ادا کر کے رکھ لیا جبکہ انہوں نے 21 لاکھ روپے ادائیگی کر کے جیولری باکس رکھ لیا۔

    یوسف رضاگیلانی کے بھائی، بھابھی، بیٹے، بیٹی،بھانجے،مہمانوں اور ڈاکٹرنے بھی تحفہ میں ملنے والی گھڑیاں رکھ لیں۔ 17 اکتوبر2011 کو یوسف رضاگیلانی نے انیس لاکھ روپے کے تحائف خود رکھ لئے۔

    دستاویز کے مطابق سابق سیکرٹری خزانہ سلمان صدیق کو 29 فروری 2010 میں سات لاکھ کی گھڑی ملی جو انہوں نے توشہ خانہ میں دے دی،28 دسمبر2010 کو صحافی رئوف کلاسرا نے ایک لاکھ بیس ہزار کی گھڑی توشہ خانہ میں جمع کروائی۔ 5 ستمبر2011ء کو سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے20 ہزار کا کارپٹ توشہ خانہ میں جمع کروایا اور22 دسمبر2011 کو چودہری پرویز الہی نے چار لاکھ سے زائد کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے۔

    نواز شریف

    میاں نوازشریف کو ملنے والی مرسیڈیز کار کی کل مالیت 42 لاکھ 55 ہزار 9 سو 19 روپے لگائی گئی تھی، 20 اپریل 2008 کو سابق وزیراعظم نوازشریف نے تحفہ میں ملنے والی مرسیڈیزکار6 لاکھ 36 ہزار 8 سو 88 روپے ادا کر کے رکھ لی-

    دستاویز کے مطابق نوازشریف نے43ہزار روپے کا گلاس سیٹ اور کارپٹ 6ہزارمیں رکھے، نوازشریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے12لاکھ کی گھڑی ،کف لنک 2 لاکھ 40 ہزار دے کر رکھے، توشہ خانہ سے نوازشریف نے 8 ہزار کا گلدان مفت میں رکھ لیا۔

    شہباز شریف

    وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے شہباز شریف کو15 جولائی 2009ء میں جتنے بھی تحائف ملے وہ انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کروادیے۔ 10 جون 2010 کو سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے 40 ہزار کی پینٹنگز توشہ خانہ میں جمع کروائیں-

    شہباز شریف نے گائے کا ماڈل، صراحی، وال ہنگنگ، باؤل اور خنجر مفت میں رکھ لیے جبکہ گائے کا ماڈل 8ہزار، صراحی 25ہزار، وال ہنگنگ 17ہزار اور خنجر50ہزار روپے مالیت کے تھے۔

    دستاویز کے مطابق شہبازشریف نے بُک لیٹ 10ہزار، اسٹیڈیم ماڈل 15ہزار توشہ خانہ سے لے کر مفت میں رکھ لیا، شہبازشریف نے پلیٹ کے ساتھ صراحی22ہزار روپے اور آنکس پلیٹ جس کی مالیت 2200روپے تھی فری میں رکھ لی۔

    شہبازشریف نے گھوڑے کا 28ہزار روپے مالیت کا دھاتی مجسمہ فری میں رکھ لیا، شہباز شریف نے چاکلیٹ اور شہد 12ہزار، جار10ہزار روپے کا فری میں رکھ لیا، ازبک مصنوعات کی کتابیں 33ہزار، پینٹنگ28ہزارروپے کی فری میں رکھ لیں، ازبک مصنوعات کی کتابیں 33ہزار، پینٹنگ28ہزارروپے کی فری میں رکھ لیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے 4لاکھ روپے مالیت کا طلائی گلدان توشہ خانہ سے لیا، انہوں نے طلائی گلدان کیلئے ایک لاکھ 85 ہزار روپے ادائیگی کی، اس کے علاوہ انہوں نے2013 میں بطور وزیراعلیٰ 35ہزار کاڈیکوریشن پیس 5ہزار میں لیا۔

    دستاویز کے مطابق شہباز شریف نےکپ طشتری باؤل 10ہزار، قالین 30ہزارکافری میں رکھ لیاعربی کافی دان 26ہزار،عربی قہوہ دان26ہزار کا فری میں رکھ لیا، مریم نواز،کلثوم اور نوازشریف نے پائن ایپل کا باکس مفت میں رکھا۔

    شاہد خاقان عباسی

    ریکارڈ کے مطابق سال 2018 میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 2 کروڑپچاس لاکھ مالیت کی رولکس گھڑی تحفے میں ملی جبکہ اپریل 2018 میں شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ عباسی کو 55لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ملی۔ اسی طرح شاہد خاقان کے ایک اور بیٹے نادر عباسی کو 1 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی تحفے میں ملی جو انہوں نے 33 لاکھ 95 ہزار روپے جمع کروا کے اپنے پاس رکھ لی۔

    ریکارڈ کے مطابق 2018 میں وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کو 19 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ملی۔ علاوہ ازیں 2018 میں وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈئیر وسیم کو20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ملی، جو انہوں نے توشہ خانہ میں 3 لاکھ 74 ہزار روپے جمع کروا کے اپنے پاس رکھ لی۔

    عمران خان

    سابق وزیر اعظم عمران خان کو سال 2018 میں قیمتی تحائف موصول ہوئے۔ توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق ستمبر 2018 میں عمران خان کو 10 کروڑ 9 لاکھ روپے کےقیمتی تحائف موصول ہوئے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک عدد ڈائمنڈ گولڈ گھڑی مالیت 8کروڑ 50 لاکھ تھی جو 18 قیراط سونے کی بنی تھی، کلف لنکس مالیت56 لاکھ 70 ہزار روپے، ایک عدد پین مالیت 15 لاکھ روپے، ایک عدد انگوٹھی جس کی مالیت87 لاکھ 5 ہزار ہے، یہ تمام چیزیں 2 کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار روپے میں خریدیں۔

    اس کے علاوہ عمران خان نے عود کی لکڑی سے تیارشدہ بکس اور2 پرفیوم مالیت 5 لاکھ روپے جو بغیر ادائیگی کے حاصل کیں۔ ایک عدد رولیکس گھڑی مالیت 15 لاکھ روپے صرف2 لاکھ 94 ہزار روپے ادا کرکے حاصل کی گئی۔

    دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک رولیکس گھڑی مالیت9 لاکھ روپے ادا کیے، ایک اور لیڈیز رولیکس گھڑی مالیت 4 لاکھ، ایک آئی فون مالیت 2 لاکھ 10 ہزار روپے ادا کیے، عمران خان نے دو جینٹس سوٹس مالیت 30 ہزار،4 عدد پرفیوم مالیت 35 ہزار،30 ہزار،26ہزار،40 ہزارروپے دیے۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک پرس مالیت 6 ہزار،ایک لیڈیز پرس مالیت18 ہزار، ایک عدد بال پین مالیت28 ہزار روپے ہے، عمران خان نے صرف3 لاکھ 38 ہزار 600 روپے ادا کرکے حاصل کیے۔

    ستمبر 2018 میں سابق وزیراعظم کے چیف سیکیورٹی آفیسر رانا شعیب کو 29 لاکھ روپے کی رولکس گھڑی تحفے میں ملی جبکہ 27 ستمبر 2018 کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 73 لاکھ روپے مالیت کے تحائف موصول ہوئے جو انہوں نے توشہ خانہ میں رکھوا دیئے تھے۔

    صدر عارف علوی

    صدر مملکت عارف علوی کو دسمبر 2018 میں 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کی گھڑی ، قرآن پاک اور دیگر تحائف ملے ، جس میں سے انہوں نے قرآن مجید اپنے پاس رکھا اور دیگر تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے۔ اسی طرح دسمبر 2018 میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کو بھی 8 لاکھ روپے مالیت کا ہار اور 51 لاکھ روپے مالیت کا بریسلٹ ملا جو انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کروادیا۔

    وزارت خارجہ کے چیف پروٹوکول آفیسر مراد جنجوعہ کو 29 جنوری 2019 کو 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی تحفے میں ملی، جو انہوں نے رقم ادائیگی کے بعد رکھ لی۔

  • سستی روٹی  سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    سستی روٹی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    لاہور: سوشل میڈیا پر سستی روٹی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے #سستی-روٹی کے نام سے ٹرینڈ لانچ کیا گیا،جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے حصہ لیا –

    اس موقع پرسوشل میدیا صارفین نے مختلف خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ باقی سیاسی جماعتوں کی طرح مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی بجائے عملی اقدامات کر رہی ہے-

    صج پورے پاکستان میں مرکزی مسلم لیگ کے تحت سستی روٹی کے تندور لگا کر بغیر منافع کے سستی روٹی فراہم کی جارہی ہے ۔جو سفید پوش گھرانوں کے لیے یہ ایک بہت بڑا قدم ہے-

    سوشل میڈیا پر ایک عبداللہ نامی صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سستی روٹی ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مرکزی مسلم لیگ جیسی ایک نئی سیاسی جماعت یہ کام کر سکتی ہے تو پھر سالوں پرانی سیاسی جماعتوں کیلئے عوام کیلئے ایسا کچھ کرنا تو کوئی مشکل ہی نہیں-جس کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ #سستی-روٹی ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا-


    https://twitter.com/AmraButt11/status/1634940770166915075?s=20

  • بااثر تاجر کی خوشنودی کیلئے آئی جی کا دباؤ؛ ڈی پی او نے پولیس آفیسر معطل کردیا

    بااثر تاجر کی خوشنودی کیلئے آئی جی کا دباؤ؛ ڈی پی او نے پولیس آفیسر معطل کردیا

    خیبر پختونخوا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بااثر تاجر کی خوشنودی کیلئے آئی جی کے دباؤ پر ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان راوف قیصرانی نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ آفتاب عالم بلوچ کو معطل کردیا ہے۔

    ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے اپنے جاری اعلامیہ میں لکھا کہ ” ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹیلی نار فرنچائز پر ڈکیتی کا آئی جی پی خیبرپختونخواہ کا نوٹس، ڈی پی او نے ایس ایچ او کینٹ کو معطل کر دیا۔”

    ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کینٹ کی حدود میں ٹیلی نار فرنچائز پر ہونیوالی ڈکیتی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالرئوف بابر قیصرانی کو فوری طور پر ایس ایچ او کینٹ آفتاب عالم کو معطل کرنے کا حکم دیدیا۔


    صحافی ملک رمضان اسراء نے اس بارے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ؛ "‏ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بااثر تاجر جن کا بھائی اعلی عہدے پر رہا جبکہ بیٹا اب بھی اہم عہدے پر تعینات ہے کی فرنچائز پر ڈکیتی ہوئی لیکن آئی جی کے دباؤ پر ڈی پی او راوف قیصرانی نے حالیہ دنوں تعینات ہونے والے انتہائی محنتی پولیس آفیسر آفتاب عالم بلوچ کو معطل کردیا۔ واہ”

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق جس پولیس آفیسر کو آئی جی خیبرپختونخواہ کے حکم پر معطل کیا گیا وہ حال ہی میں تعینات ہوا تھا جبکہ جس بااثر تاجر کی فرنچائز پر ڈکیتی ہوئی اس کے خود کے پاس کوئی خاص سیکورٹی نظام نہیں تھا کیونکہ موصوف اپنے ورکرز سے کام تو پورے وقت کا لیتا تھا لیکن انہیں تنخواہ بہت ہی کم دیتا تھا جس کے سبب کئی ملازمین ان کے پاس چند روز یا ماہ کام کرنے کے بعد چھوڑ جاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جس پولیس آفیسر آفتاب عالم بلوچ کو معطل کیا گیا وہ انتہائی محنتی اور ایماندار آفیسر تھا لیکن چونکہ مذکورہ تاجر انتہائی طاقتور شخص ہے اور انکے سگے بھائی ایک اعلی عہدے پر رہ چکے ہیں اور بیٹا بھی اعلی عہدے پر موجود ہے تو اس اثرورسوخ کے سبب ان کی خوشنودی کیلئے آئی جی نے بنا کسی تفتیش اور وقت دیئے فورا پولیس آفیسر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

    فیس بک صارف رضا خان نے لکھا کہ: انتظامیہ کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں اگر چوروں نے چوری کی تو ایس ایچ او کو ٹائم دیا جائے تاکہ ان کو پکڑ سکے نہ کے اس طرح کا سلوک کیا جائے یہ بات بالکل غلط ہے آفتاب خان نوجوان جزبے والے ایماندار انسان ہیں جبکہ ایک اور صارف نے لکھا؛ "کیا یہ چوری ایس ایچ او نے کی ہے؟ کیا ایس ایچ او کوئی پیغمبر ہے جن پر وحی نازل ہوئی تھی اور اس نے جان بوجھ کر چوروں کیخلاف کارروائی نہیں کی؟ لہذا ایس ایچ او کو پہلے موقع اور وقت دو پھر اگر وہ ڈیلیور نہ کرسکیں تو سزا دو۔

    اسی طرح متعدد سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اس کیس میں مذکورہ پولیس آفیسر کا کوئی قصور نہیں لہذا انہیں وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنی کارکردگی دکھا جبکہ وہ حال ہی میں تعینات ہوئے اور انہیں وقت دیئے بغیر محض بااثر شخصیات کو خوش کرنے کیلئے معطل کردیا گیا۔

  • پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز  14 مارچ سے کراچی جمخانہ میں ہوگا

    پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز 14 مارچ سے کراچی جمخانہ میں ہوگا

    پاکستان نیشنل برج ٹرائلز میں مقابلہ کرنے والی ٹیموں کے نام سامنے آ گئے-

    باغی ٹی وی:پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز 14 مارچ سے کراچی جمخانہ میں ہو رہا ہے۔ پاکستان برج فیڈریشن کے اس ٹرائل میں 2 ٹیموں کا انتخاب ہو گا جو رواں برس ماہ مئی میں لاہور میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کریں گی ۔

    پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت سے متعلق سوال پر یاسمین راشد گڑبڑا …

    پی سی ہوٹل لاہور میں 5 سے 13 مئی تک برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد ہو گا جس میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، بھارت، متحدہ عرب امارات، اردن، فلسطین ، شام ، کویت ، سری لنکا اور سعودی عرب کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ لاہور میں منعقدہ چیمپئن شپ میں جو ٹیم کوالیفائی کرے گی وہ رواں برس ورلڈ چیمپین شپ کے لئے مراکش جائے گی

    کراچی جم خانہ میں پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز 14 مارچ سے 21 مارچ تک جاری رہے گا ۔ٹرائلز کو ضیا محمود اوپن ٹیم ٹرافی پاکستان نیشنل برج ٹرائلز کا نام دیا گیا ہے-

    کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پردھاوا،2 اہلکار اغواء

    ٹرائلز میں دو ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ٹرائلز میں کل آٹھ جن میں سے دو لیڈیز، چار سینئرز، اور دو مکسڈ ٹیمیں حصہ لیں گی ان میں سے دو ٹیموں کو برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے مقابلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے سیکرٹری احسان قادر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹرائلز کے چیف ڈائریکٹر وہ خود ہوں گے اور انکی معاونت وجاہت سوری کریں گے۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن ، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان ٹرائلز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    ٹرائلز میں شرکت کرنیوالی ٹیموں میں اوپن میں سپیل، تحسین، گلزار بلال، کامران، سعید اختر،اسلام آباد، پوریس، اصغر عباس اور میران شامل ہیں۔ سینئرز میں مائنڈ سپورٹس، سعید اختر، جنجوعہ اور کامران شامل ہیں۔ خواتین میں فاطمہ اور سمیرہ شامل ہیں ۔مکسڈ میں سپیڈ اور سمیرا شامل ہیں-

    چوٹی زیریں: ڈی جی کینال ٹریکٹر ٹرالی سانحہ، 10 افراد کی اجتماعی نماز …