Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات

    ڈیرہ اسمٰعیل خان:تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ نے ایک ہفتے میں یونین کونسل4کے مختلف محلوں کی بند سوئی گیس کا مسئلہ حل کروا کر سوئی گیس چالوکرادی،یونین کونسل چارکی عوام کاسوئی گیس مسئلہ حل کرانے پر تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سے یونین کونسل چار کے مختلف محلوں میں کافی دنوں سے سوئی گیس بندش کامسئلہ درپیش تھاجبکہ گیس کا پریشر انتہائی کم تھاجس کی وجہ سے خواتین کوگھریلو اموراورخانہ داری میں انتہائی دشواری کاسامناکرناپڑرہاتھا۔ اہلیان محلہ سوئی گیس بندش اورمسئلے کے حل کیلئے تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ کوآگاہ کیا۔

    تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ نے شنوائی پر فوری عمل کرتے ہوئے یونین کونسل چار کے مختلف محلوں کی بندسوئی گیس کامسئلہ حل کرواکر سوئی گیس چالو کرادی ۔ اہلیان علاقہ نے سوئی گیس بندش ختم کرانے اورگیس چالوکرانے پر تحصیل ممبر و ناظم چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ یونین کونسل چار کے مسائل حل کرنے میں تحصیل ممبر وناظم چوہدری شفیق ایڈووکیٹ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

    ادھر ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ سٹی ٹو احمدکریم خان کنڈی نے صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ کے اجلاس میں اسپیکرصوبائی اسمبلی اورمعززاراکین اسمبلی سے کہاہے کہ میں اس معززایوان کی توجہ ایک اہم نوعیت کے مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتاہوں وہ یہ کہ پچھلے چار ماہ سے ٹی ایم اے ڈیرہ اسماعیل خان کے ملازمین کو تنخواہیں اورپنشن نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مذکورہ ملازمین بلکہ ان کے خاندانوں میں بھی شدید بے چینی اورتشویش پائی جارہی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ میں اس معزز ایوان کی وساطت سے صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ سے پرزورمطالبہ کرتاہوں کہ مذکورہ ملازمین کی تنخواہیں اورپنشن جلدازجلد جاری کرکے ان میں پائی جانے والی بے چینی اورتشویش دورکریں۔ممبرصوبائی اسمبلی احمدکریم خان کنڈی نے کہاکہ صوبائی حکومت ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے اورانہیں ہر ماہ بروقت ادائیگی کی جائے تاکہ انہیں گزربسرمیں دشواری کاسامنانہ کرناپڑے۔

  • سمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے پر جے یو آئی ف  کابائیکاٹ:

    سمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے پر جے یو آئی ف کابائیکاٹ:

    ڈیرہ اسماعیل خان:آئندہ عام انتخابات کے میںنجی ہوٹل میں قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی سمیع اللہ علیزئی کے حق میں ہونے والی پریس کانفرنس پر جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنمائوںاورکارکنوں نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بارہا قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کوآگاہ کیاتھا کہ سمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے پر جماعت کابائیکاٹ کریں گے اورجمعیت کے مخالف امیدوار کی کامیابی میں اپنا کرداراداکریں گے ۔

    حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں کل ترقیاتی فنڈز کا 33 فیصد جاری کرنے کی…

    جمعیت علماء اسلام(ف)کے مقامی رہنمائوں اورکارکنوںنے کہاسمیع اللہ علیزئی کے علاوہ کسی بھی امیدوارکوپارٹی ٹکٹ دینے پرسپورٹ کیاجائے گامگرقائدجمعیت مولانافضل الرحمان نے ہمارے مطالبات منظورنہ کیے جس پر ہمارے تحفظات برقرارہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2013کے الیکشن میںسمیع اللہ علیزئی جمعیت کے ساتھ وعدہ وفاکرنے کی بجائے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگیاتھا کیاجمعیت اس بدنامی کے داغ کوقبول کرے گی۔

    اقوام متحدہ میں غیر ملکی تسلط کا شکار لوگوں کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی…

    انہوں نے کہاکہ سمیع اللہ علیزئی نے لوٹاازم کی بنیاد رکھی ہے اورمولانابرادران نے چشم پوشی اختیارکررکھی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمان کے غلط فیصلے سے جمعیت کے کارکنوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے اوروہ پارٹی قائدین کے فیصلے سے ناراض ہیں۔ اس حوالے سے جمعیت علما ء اسلام کے پرانوں میں شدید قسم کی بے چینی پائی جارہی ہے اورانہوںنے قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کواس اہم اورسنگین مسئلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ سمیع اللہ علیزئی کوحلقہ سٹی ٹو میں جمعیت کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری نہ کیاجائے ورنہ نتائج کے ذمہ دار مولانابرادران ہوں گے ۔انہوںنے واشگاف الفاظ میںکہاہے کہ جمعیت کے مخالف امیدوارکی کامیابی میں کرداراداکریں گے اورسمیع اللہ علیزئی کی ہار یقینی بنائیں گے۔

    اسامہ بن لادن مرچکا مگر گجرات کا قصائی بھارت کا وزیر اعظم بنا ہوا ہے. وزیر خارجہ

  • کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر طالبعلم کے قتل کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر طالبعلم کے قتل کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    کراچی :شہرقائد میں پھر خون بہایا جانے لگا ،کراچی یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے طالب علم بلال ناصرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے ایک ملزمان کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    گزشتہ روز (15 دسمبر کو) این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے چائے خانے پر ڈکیتوں نے دھاوا بولا تھا، اس موقع پر چائے کے ہوٹل پر بیٹھے این ای ڈی کے طالبعلم بلال ناصر نے ایک ڈکیت کو دبوچنے کی کوشش کی جس پر ملزم کے ساتھی کی فائرنگ سے بلال زندگی کی بازی ہارگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بلال ناصر کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب مقتول بلال ناصر کی نماز جنازہ دستگیر میں ادا کردی گئی جس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علموں، مقتول کے دوستوں، عزیز و اقارب سمیت اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واقعے کیخلاف این ای ڈی کے طلباء نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا ذمہ دار پولیس اور حکومت کو قرار دیا۔

    احتجاج میں شریک امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہفتے کو یوم سیاہ اور پیر کو این ای ڈی میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان بھی تعزیت کیلئے مقتول بلال ناصر کے گھر پہنچے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

  • برطانیہ سے رقم کی منتقلی، نیب نے زلفی بخاری کوالقادریونیورسٹی کےریکارڈسمیت طلب کرلیا

    برطانیہ سے رقم کی منتقلی، نیب نے زلفی بخاری کوالقادریونیورسٹی کےریکارڈسمیت طلب کرلیا

    قومی احتساب بیور (نیب) نے برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز کی منتقلی کے معاملے پر زلفی بحاری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اطلاعات کے مطابق نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ القادر یونیورسٹی کو ملی زمین میں زلفی بخاری کا کردار اہم ہے، زلفی بخاری نیب کی تحقیقات کا محور ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن اور القادرٹرسٹ کے درمیان معاملات مبینہ طور پر زلفی بخاری نے طے کرائے۔اس معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو سوالات بھیجے ہیں تاہم ان کا جواب تاحال موصول نہیں ہوا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی نیب راولپنڈی نے اسی کیس کے سلسلے میں القادر یونیورسٹی سے متعلق ریکارڈ طلب تھا ،ملک ریاض کوبھی اس وقت نیب راولپنڈی نے تمام ریکارڈ سمیت یکم دسمبرکو طلب کیا تھا

    اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو نے القادر یونیورسٹی سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔ نیب راولپنڈی نے القادر یونیورسٹی کے معاہدے کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،القادر یونیورسٹی کی زمین کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے

    نوٹس میں کہا گیا کہ القادر یونیورسٹی کی ٹرانسفر ڈیڈ بھی ہمراہ لائیں ، القادر یونیورسٹی کے ٹرسٹیز کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں ، القادر یونیورسٹی کی زمین منتقلی کے علاوہ دئیے جانے والے تحائف کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں ، ملک ریاض ، بحریہ ٹاون اور خاندان کے کسی فرد نے جو کوئی تحفہ دیا ہو ، اسکی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔


    انسداد بدعنوانی کے سب سے بڑے نگران ادارے، قومی احتساب بیورو (نیب) نے انگلینڈ سے 190 ملین پاؤنڈز کی پاکستان واپسی میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ذلفی بخاری کو ایک بارپھر طلب کیا ہے۔ بخاری جو کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی رہ چکے ہیں اور سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کابینہ کے رکن تھے

    نیب راولپنڈی کی طرف سے جاری سمن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد 20 دسمیبر کو دن دوپہر ایک بجےاسلام آباد نیب آفس پیش ہوں اور القادر یونیورسٹی کے متعلق سارا ریکارڈ بھی پیش کریں‌

    یاد رہے کہ القادر یونیورسٹی کی زمین جہلم کے علاقے سوہاوہ کے نواحی قصبے بکرالا میں ظاہر کی گئی ، نیب کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ 176 کنال 14 مرلے زمین جو ظاہر کی گئی ہے اس کی خریداری کی رسیدیں بھی پیش کی جائیں

  • ریکوڈک منصوبے کا 8 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ طے

    ریکوڈک منصوبے کا 8 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ طے

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت اور بیرک گولڈ کارپوریشن کے درمیان 8 ارب ڈالر کا ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا، جس پر وفاق کے نمائندے نے بھی دستخط کردیے۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریکو ڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طور پر طے پاگیا، جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے جس کی مجموعی لاگت 8 ارب ڈالر ہے۔

    بلوچستان حکومت کے مطابق معاہدہ پر دستخط کے بعد پاکستان پر بین القوامی عدالت کی جانب سے عائد 6.5 ارب ڈالر کا جرمانہ بھی غیر مؤثر ہوگیا، یہ معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہوگا اور معاہدے کے تحت کمپنی کام کا فوری آغاز کرے گی۔بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے اور بلوچستان حکومت کے نمائندے نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    ریکوڈک کیا ہے
    ریکوڈک جس کا مطلب بلوچی زبان میں ریتیلی چوٹی ہے، بلوچستان کے ضلع چاغی کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے اور ریکوڈک اپنے سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر کی وجہ سے مشہور ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں سونے کا دنیا کا پانچواں بڑا ذخیرہ ہے۔

    یہ ایران اور افغانستان کی سرحد کے قریب نوکنڈی سے 70 کلومیٹر شمال مغرب میں صحرائی علاقے میں واقع ہے۔ یہ علاقہ ٹیتھیان کی پٹی میں واقع ہے جو ترکی اور ایران سے پاکستان تک پھیلا ہوا ہے۔
    ریکوڈک کا معاملہ ٹیتھیان کاپر کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان آسٹریلیاپاکستان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے کی خلاف ورزی اور تانبے اور سونے کے سب سے بڑے میں سے ایک کی کان کنی کے حقوق سے انکار پر ایک قانونی مقدمہ تھا۔

  • عمران خان کے ساتھ نکاح پہلے ہوا بعد میں جھوٹی تقریب کی گئی،جھوٹ بولنے والا اہل ہو سکتا؟ریحام خان

    عمران خان کے ساتھ نکاح پہلے ہوا بعد میں جھوٹی تقریب کی گئی،جھوٹ بولنے والا اہل ہو سکتا؟ریحام خان

    لاہور:عمران خان کے ساتھ نکاح پہلے ہوا بعد میں جھوٹی تقریب کی گئی۔جھوٹ بولنے والا اہل ہو سکتا؟ریحام خان نے اپنی شادی کے اہم رازوں پرسےپردے اٹھانے شروع کردیئے ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سے میرا نکاح پہلے ہوا اورپھر اس نکاح کی تقریب دو ماہ منعقد کی گئی یہ اس بات کا قوی ثبوت ہے کہ یہ شخص صادق وامین نہیں ہے

    اظہرصدیق سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھاکہ اس کے عمران خان سے نکال اکتیس اکتوبردوہزار چودہ کوہوا تھا لیکن اس نکاح کی تقریب کا اہتمام جنوری 2015 کے پہلے ہفتے میں کیا گیا ،ریحام خان کامزید کہنا تھا کہ جب عمران خاں سے نکاح ہوا تھا تو پہلے پلان یہ تھا کہ جلد شادی کی تقریب منعقد کی جائے گی مگربعد ازاں دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کےبعد تقریب کی گئی حالنکہ کہ کی مرتبہ تقریب کاپروگرام منعقد کرنے کی بات ہوئی لیکن پتہ نہیں کیوں یہ تقریب تاخیر کا شکار ہوئی

    اظہرجاوید سے بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ اس نکاح کے تو قاضی صاحب بھی گواہ تھے ، کب تک یہ نکاح چھپایا جاسکتا تھا، آخر تو یہ نکاح سامنے لانا ہی تھا ،ریحام خان نے عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص کیسے ریاست مدینہ کا دعویدار ہوسکتا ہے ، جو خود جھوٹ بولتا ہو،ریحام خان کا کہنا تھا کہ اس شخص نے دنیا کے سامنے جھوٹ بول کر کیا حاصل کیا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کس طرح صادق امین بن سکتا ہے جبکہ وہ خود چور تھا

  • عمران خان قبل ازوقت الیکشن کی صورت میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے،بلاول بھٹوکاامریکی ٹی وی کوانٹرویو

    عمران خان قبل ازوقت الیکشن کی صورت میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے،بلاول بھٹوکاامریکی ٹی وی کوانٹرویو

    اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ دو طرفہ تعلقات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، ماضی میں ہمارا تعاون دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں بہت محدوداور مخصوص تھا تاہم اب ہم ایک وسیع البنیاد شراکت داری قائم کررہے ہیں، عمران خان قبل از وقت الیکشن کی صورت میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے، اپنی نشستوں پر ضمنی انتخابات جیتنے کو پاکستان بھر میں ان کی مقبولیت کے جھوٹے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور امریکہ کے لئے یہ بات سب سے زیادہ اہم ہے کہ ہم ایسے شعبے تلاش کریں جن میں ہم ایک ساتھ کام کرنے پر متفق ہوں، ہم ماحولیات اور صحت پر مل کر کام کر رہے ہیں، ہم خاص طور پر خواتین کے لیے کاروباری اور اقتصادی مواقع تلاش کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمارا پڑوسی ملک ہے، اس کے ساتھ ہماری ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شعبہ سمیت دیگر شعبوں میں ہمارا بہت تعاون ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے پاک۔امریکہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارا تاریخی رشتہ ہے جو 1950 کی دہائی سے قائم ہے اور ہم نے تاریخ کے دوران شراکت داری کی ہے، جب بھی امریکہ اور پاکستان نے مل کر کام کیا ہم نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور جب بھی ہمارے درمیان کوئی فاصلہ پیدا ہوا ہم نے اس سے نقصان اٹھایا۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکہ اور پاکستان کے لئے یہ بالکل ممکن ہے کہ دونوں چین اور امریکہ کے ساتھ جڑے رہیں، جہاں تک روس کا تعلق ہے، ہم کسی بھی رعایتی توانائی کا تعاقب نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی حاصل کر رہے ہیں لیکن ہمیں انتہائی مشکل معاشی صورتحال، افراط زر، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کا سامنا ہے، توانائی کے عدم تحفظ کے پیش نظر ہم اپنے علاقوں کو وسعت دینے کے لیے مختلف راستے تلاش کر رہے۔

    پاکستان کے آئندہ سیاسی منظر نامے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے، ہم نے اسے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا، یہ پہلا موقع ہے جب جمہوری آئینی طریقہ کار کے ذریعے کسی وزیر اعظم کو پارلیمنٹ سے ہٹایا گیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عمران خان کی مقبولیت کے بارے میں ایک غلط تاثر پیش کیا گیا، ان کی اپنی نشستوں پر ضمنی انتخابات جیتنے کو پاکستان بھر میں ان کی مقبولیت کے جھوٹے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا۔

  • جنرل ریٹائرڈ فیض حمید بھی سیاست سیاست کھیلنے لگے

    جنرل ریٹائرڈ فیض حمید بھی سیاست سیاست کھیلنے لگے

    چکوال :لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پرخبریں زیر گردش ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے جنرل فیض حمیدچکوال میں تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ میں شریک ہیںاور تحریک انصاف کے کارکن انہیں خوش آمدید کہہ رہے ہیں ۔

    یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ جنرل ر فیض حمید کے ساتھ ان کے دوست احباب بھی ہیں اور وہ اس موقع پر بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں ، چکوال میں ہونے والی اس بیٹھک کی ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے ، جسے سوشل میڈیا پر دیکھا جاسکتا ہے ،

    اس اہم بیٹھک میں کیا باتیں ہوئیں اور فیض حمید نے کس طرح علاقے کے لوگوں کے لیے مفاد حاصل کیا اس حوالے سے بھی ایک حیران کن خبر ہے کہ سارے MPA NNA سن لیں اکیلے جنرل فیض صاحب نے صرف 4 یونین کونسلوں کیلئے 1 ارب کے فنڈ منظور کروائے ہیں

     

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص ان کی موجودگی میں چند منٹ گفتگو کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ آپ آرمی چیف بنتے ، اس شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ نے جس طرح علاقے کے لوگوں کی خدمت کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ، آپ نے اس علاقے کی چار یونین کونسل کے لے 25 ، 25 کروڑ کی گرانٹس فی الفور منطور کروائی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اس علاقے کی خوشحالی کے لیے اس سے بڑھ کراپنا کردار ادا کریں گے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر جننرل ریٹائرڈ فیض حمد نے اس ہونے والی گفتگو کے اثبات میں کئی مرتبہ سرہلا کر تصدیق کی ، جنرل فیض حمید نے اس موقع پر علاقے کے لوگے کے لیے پہلے سے زیادہ فلاحی کاموں کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی حامی بھری

  • قول و فعل کے تضاد سے نقصان ہی ہوا۔ تجزیہ، شہزاد قریشی

    قول و فعل کے تضاد سے نقصان ہی ہوا۔ تجزیہ، شہزاد قریشی

    آج بابائے قوم کے پاکستان اور اس ریاست میں بسنے والوں کے ساتھ کیسا کھلواڑ جاری ہے۔ اقتدار کی لاجواب بندر بانٹ نے ملکی معیشت کا گلا گھونٹ دیا ہے اقتدار میں دوبارہ لائو۔ میری باری تیری باری اور تقرریوں کی بولیاں۔ پلاٹوں کی بندر بانٹ نے وطن عزیز کو اس نہج پر لے آئی ہے کہ مالی دیوالیہ پن منڈیرپر آچکا ہے لیکن الیکشن کرائو نہ کرائو سری لنکا کی تقلید کے نعرے سیاسی ناعاقبت اندیشی اور اہم نوعیت کے مقدمات میں عدالتوں میں التواء ایسے عوامل ہیں جن پر تاحال کوئی قابو و کنٹرول نہ پایا جا سکا۔

    مقتدر حلقوں کو بلاتاخیر وطن عزیز میں جاری اللوں تللوں کو جام کر کے مالیاتی ایمرجنسی لگا کر لوٹ مار میں ملوث شخصیات کو سمری ٹرائل کے ذریعے سزائیں دے کر لوٹا ہوا قومی سرمایہ واپس قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا۔ بنکوں سے اربوں کے قرضے لے کر معاف کرانے والوں سے قرضے واپس کرنا ہوں گے۔ موجودہ حالات میں الیکشن کی رٹ لگانے والوں کو بھی بلارعایت احتساب کے عمل سے گزار کر اگلے الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔ قارئین ان اقدامات کی تجویز عالمی سطح پر ملکی وقار اور ملکی عزت کو مدنظر رکھ کر دے رہا ہوں۔

    میں جمہوری عمل پر یقین رکھنے والا شخص ہوں لیکن وطن عزیز میں جمہوریت کے ڈھنڈورے کو صرف اقتدار حاصل کر نے کا ذریعہ ہی سمجھا گیا ہے۔ مجھے آج ماضی کے وزیراعظم محمد خان جونیجو مرحوم جنہوں نے ضیاء الحق کے مارشل لا میں مہنگی گاڑیوں کا استعمال ملکی معیشت پر بوجھ سمجھ کر تمام سرکاری افسران بشمول ملٹری افسران کے لئے چھوٹی سوزوکی کاروں کے استعمال کی کڑی شرط عائد کر کے معاشی ڈسپلن اور کفایت شعاری کی راہ تو دکھائی تھی لیکن بیورو کریسی اور افسران کو یہ بات ذرا نہ بھائی تھی اور محمد خان جونیجو مرحوم جیسے حقیقت پسند اور شریف النفس شخصیت کو اقتدار سے ہاتھ دھونے پڑے اگر اس وقت سے ہی ایسی معاشی پابندیاں اور سیلف ڈسپلن کی روش کو جاری رکھا جاتا تو آج ہماری حالت یہ نہ ہوتی

    اج ہم مغرب میں سائیکلوں پر سفر کی مثالیں دے کر اقتدار تو حاصل کر لیتے ہیں پھر ہیلی کاپٹروں کو رکشہ ٹیکسی کی طرح زیر استعمال کرتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی وابستگیوں اور ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر محب وطن ٹیکنو کریٹس، رائٹ مین راٹ جاب کے فارمولے پر مامور کر کے ملک کو معاشی اور سیاسی گرداب سے نکالا جائے۔

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی ۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی گزشتہ فی لٹر قیمت

    پٹرول کی فی لٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے

    ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے

    مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 83 پیسے

    لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 189 روپے 78 پیسے

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں اگلے 15 روز یعنی یکم سے 15 دسمبر تک برقرار رہیں گی، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 15 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اطلاق 16 نومبر سے 30 نومبر تک ہوگا۔

    اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، 16 نومبر سے 30 نومبر تک وہی قیمتیں ہوں گی جو آج سے نافذالعمل ہیں۔اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں رد بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ 15 اکتوبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 31 اکتوبر تک تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے پٹرول 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 82 پیسے سستا کرنے کی سمری پیٹرولم ڈویژن کو ارسال کی تھی

    ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے جس میں 16 دسمبر سے پٹرول 9 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔