Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا کانووکیشن، پہلے روز 1176 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

    یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کا کانووکیشن، پہلے روز 1176 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

    لاہور:یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) کے 25 ویں کانووکیشن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، دو روزہ کانووکیشن کے پہلے روز 1176 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

    یو سی پی کے دو روزہ کانووکیشن میں پہلے روز کی مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال تھیں، تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب سہیل افضل نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر پرو ریکٹر پروفیسر نصر اکرام اور ڈینز فیکلٹیز بھی موجود تھے۔

    شہباز شریف سے ملاقات کیلئے آصف زرداری ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

    کانووکیشن میں 2 ہزار 176 طلبا وطالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی، پہلے روز 1 ہزار 76 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں، کانووکیشن میں انڈر گریجویٹ پروگرامز میں 879 ، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی 194 ڈگریاں دی جائیں گی۔

    فٹبال ورلڈ کپ فائنل؛ ارجنٹینا نے فرانس کیخلاف 2 گول کردیے

    یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے 25 ویں کانووکیشن میں پی ایچ ڈی کی 3 ڈگریاں، انڈر گریجویٹ پروگرامز میں 460 طلبہ اور 419 طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 88 میل اور 107 طالبات جبکہ ایک طالب علم اور دو طالبات کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی جا رہی ہیں، انڈر گریجویٹ میں 10 طلبہ اور 25 طالبات کو میڈلز دیے جارہے ہیں۔

    مونس الٰہی اچانک عمران خان کے پاس پہنچ گئے

    کانووکیشن کے دوران پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں 7 طلبا اور 22 طالبات کو میڈلز دیے جارہے ہیں، تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر مجموعی پر 149 طلبا و طالبات کو میڈلز دیے جائیں گے، ایکسپو سینٹر میں ہونے والی تقریب میں اساتذہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • روسی فوجیوں کا مورال بڑھانے کیلئے گلوکاروں کو اگلے مورچوں پر بھیجنے کافیصلہ

    روسی فوجیوں کا مورال بڑھانے کیلئے گلوکاروں کو اگلے مورچوں پر بھیجنے کافیصلہ

    ماسکو:روس نے میدان جنگ میں اپنے فوجیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے گلوکاروں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔روس کا کہنا ہے کہ وہ میدان جنگ میں فوجیوں کا مورال بڑھانے کے لیے گلوکاروں کو یوکرین میں اگلے مورچوں پر بھیجے گا۔

    روسی وزارت دفاع نے ”فرنٹ لائن تخلیقی بریگیڈ“ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں گلوکار اور موسیقار دونوں شامل ہوں گے۔روسی میڈیا کے مطابق تخلیقی بریگیڈ پیشہ ور فنکاروں پر مشتمل ہے جسے فرنٹ لائن پر فوجیوں کی نفسیاتی حالت کو برقرار رکھنے کا کام سونپا جائے گا۔

    یوکرین جنگ میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، کمزور قیادت، تنخواہ کے مسائل، ساز و سامان اور گولہ بارود کی کمی اور جنگ کے مقاصد واضح نہ ہونے کی وجہ سے روسی فوجی مایوسی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے روس کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    درین اثنا روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے یوکرین میں فرنٹ لائن مورچوں کا دورہ کرکے روسی یونٹوں کی پوزیشنوں کو چیک کیا، انہوں نے روسی فوجیوں سے میدان جنگ کی صورتحال پر بات چیت بھی کی۔یوکرین کے جنرل اسٹاف کے مطابق مشرقی ڈونباس میں روس اور یوکرین کے فوجیوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

    مغربی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ قصبے پر روسی حملوں کی قیادت نجی ملٹری کنٹریکٹر واگنر گروپ کر رہے ہیں، ماسکو کو امید ہے کہ اس قصبے کو یوکرین کے زیر قبضہ شہروں کراماتورسک اور سلوویانسک پر حملے کرنے کے لیے میدان کے طور پر استعمال کرے گا۔

    اُدھر یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، روس نے جمعہ کو یوکرین کے بجلی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر حملے شروع کیے تھے۔ماسکو نے جمعہ کو 76 میزائل داغے جس نے نو پاور سپلائی اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا اور ملک کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

  • شہباز، زرداری ملاقات، پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کرنے پر اتفاق

    شہباز، زرداری ملاقات، پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کرنے پر اتفاق

    لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین، سابق صدر آصف زرداری نے ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کرنے پر اتفاق کیا۔

     

    وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، آصف زرداری اور شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے طے کیا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چودھری شجاعت حسین کو دیا جائے۔

     

     

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر طے پایا کہ چودھری شجاعت حسین کے گرین سگنل تک پرویز الٰہی سے براہ راست رابطہ نہ کیا جائے۔

     

    دونوں قائدین نے معیشت کو ڈیفالٹ کرانے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا، سابق صدر زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور سردی سے بچانے کے لئے امدادی کام مزید تیز کرنے پر زور دیا۔

     

     

    شہباز شریف اور آصف زردار نے اتحادی جماعتوں کی سیاسی طاقت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے، پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

     

    دونوں قائدین کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام، معاشی بہتری کے لئے اتحادی حکومت ثابت قدمی سے آگے بڑھتی رہے گی، ملاقات میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ملک محمد احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھنے پر اتفاق ہوا جس کے بعد آصف زرداری نے پنجاب میں اپنا پڑاؤ طویل کر لیا۔

  • فیفا ورلڈکپ: فائنل شروع ہوتے ہی میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    فیفا ورلڈکپ: فائنل شروع ہوتے ہی میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    دوحہ:قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں آج دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا مدمقابل ہیں۔ اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے کا آخری موقع ہے تو فرانس کے ایمباپے بھی دوسری بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    فرانس کے خلاف فائنل شروع ہوتے ہی لیونل میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 26 میچزکھیلنے کا اعزازحاصل کرلیا۔

    لیونل میسی نے جرمنی کے لوتھر میتھیوز کو پیچھے چھوڑا ہے، انہوں نے 25 ورلڈکپ مقابلے کھیلے تھے۔

    اس سے پہلے ارجنٹینا نے پہلے ہاف میں فرانس کیخلاف دو گول کردیے، پہلا گول پینالٹی کک ملنے پر اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے کیا، 36 ویں منٹ میں ارجنٹینا کی طرف سے دوسرا گول اینجل ڈی ماریا نے کیا۔

    پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 8 بجے شروع ہوا تھا، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے ہوئے ہیں۔فائنل میں مدمقابل ارجنٹینا اور فرانس کی ٹیمیں دو دو بار ٹرافی جیت چکی ہیں، میسی کے پاس بطور کپتان ارجنٹینا کو ٹائٹل جتوانے کا موقع ہے۔

    ارجنٹینا چھٹی بار جب کہ فرانس چوتھی بار عالمی کپ کا فائنل کھیل رہا ہے، اگر دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو مجموعی طور پر دونوں کے درمیان بارہ میچز کھیلے گئے، چھ ارجنٹینا نے جیتے، تین بار فرانس جیتا اور تین میچز ڈرا ہوئے۔ورلڈ کپ 2018 میں جب دونوں ٹیموں کا سامنا ہوا تو میچ فرانس نے چار تین سے جیتا، عالمی ریکنگ میں ارجنٹینا کا تیسرا اور فرانس کا چوتھا نمبر ہے۔

    ارجنٹینا نے دو مرتبہ 1978 اور1986 میں ٹرافی اٹھائی جب کہ فرانس نے 1998 اور 2018 میں ورلڈ کپ جیتا، فرانس اگر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہا تو 1962 میں برازیل کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والی دوسری ٹیم ہوگی۔

  • فٹبال ورلڈ کپ فائنل؛36 سال بعد ارجنٹینا پھرورلڈ چیمپئن بن گیا،فرانس کوشکست

    فٹبال ورلڈ کپ فائنل؛36 سال بعد ارجنٹینا پھرورلڈ چیمپئن بن گیا،فرانس کوشکست

    دوحہ:فٹبال ورلڈ کپ فائنل؛ ارجنٹینا اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان اضافی وقت میں بھی میچ 3،3 گول سے برابرمقررہ وقت میں فرانس اور ارجنٹینا نے دو دو گول کیے تھے اور اب اضافی وقت میں بھی دونوں‌ ٹیموں کے درمیان میچ برابر رہا ہے اور دونوں طرف سے ایک ایک گول مزید ہوا ہے اور یوں اضافی وقت میں بھی دونوں‌ ٹیمیں تین تین گول کرنے میں کامیاب رہیں‌

    فرانس کی جانب سے امیابے نے ہیٹرک کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے
    ، ارجنٹینا نے پہلے ہاف میں فرانس کیخلاف دو گول کردیے، پہلا گول پینالٹی کک ملنے پر اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے کیا، 36 ویں منٹ میں ارجنٹینا کی طرف سے دوسرا گول اینجل ڈی ماریا نے کیا۔

    جبکہ دوسرے ہاف میں فرانس نے پے درپئے دو گول کرکے میچ برابرکردیا ہے،

    پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 8 بجے شروع ہوا تھا، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے ہوئے ہیں۔فائنل میں مدمقابل ارجنٹینا اور فرانس کی ٹیمیں دو دو بار ٹرافی جیت چکی ہیں، میسی کے پاس بطور کپتان ارجنٹینا کو ٹائٹل جتوانے کا موقع ہے۔

    ارجنٹینا چھٹی بار جب کہ فرانس چوتھی بار عالمی کپ کا فائنل کھیل رہا ہے، اگر دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو مجموعی طور پر دونوں کے درمیان بارہ میچز کھیلے گئے، چھ ارجنٹینا نے جیتے، تین بار فرانس جیتا اور تین میچز ڈرا ہوئے۔ورلڈ کپ 2018 میں جب دونوں ٹیموں کا سامنا ہوا تو میچ فرانس نے چار تین سے جیتا، عالمی ریکنگ میں ارجنٹینا کا تیسرا اور فرانس کا چوتھا نمبر ہے۔

    ارجنٹینا نے دو مرتبہ 1978 اور1986 میں ٹرافی اٹھائی جب کہ فرانس نے 1998 اور 2018 میں ورلڈ کپ جیتا، فرانس اگر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہا تو 1962 میں برازیل کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والی دوسری ٹیم ہوگی۔

  • شہباز شریف سے ملاقات کیلئے آصف زرداری ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

    شہباز شریف سے ملاقات کیلئے آصف زرداری ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

    لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین، سابق صدر آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن۔96 پہنچ گئے۔جہاں دونوں رہنماوں کے درمیان پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی متوقع تحلیل ہونے کے عمل کو روکنے کے لیے مشاورت جاری ہے

    پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے الیکشن کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

     

     

    اطلاعات کے مطابق اس سے پہلے  وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی لاہور میں رہائش گاہ آمد، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جولائی تا نومبر:پاکستان میں‌ غیرملکی سرمایہ کاری نصف رہ گئی

    وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر چودھری شجاعت حسین نے گلدستہ پیش کیا، شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چودھری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    اسمبلیوں کی تحلیل: وزیراعظم نے اتوار کو اہم مشاورتی اجلاس بلالیا

    ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چودھری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال بارے گفتگو کی، وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کیلئے ریلیف کے حوالے سے کوششوں بارے چودھری شجاعت حسین کو آگاہ کیا۔

    لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بھی بری ہوگئے

    اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا، دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے۔

  • مونس الٰہی اچانک عمران خان کے پاس پہنچ گئے

    مونس الٰہی اچانک عمران خان کے پاس پہنچ گئے

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    اسمبلیوں کی تحلیل: وزیراعظم نے اتوار کو اہم مشاورتی اجلاس بلالیا

    ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیان سے پیدا ہونے والی صورت حال پربات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے والد کے بیان کے حوالے سے اپنے مو قف سے عمران خان کو آگاہ کیا۔

     

     

    خیال رہے کہ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا جب عمران خان جنرل باجوہ کے خلاف بات کر رہے تھے تو مجھے بہت برا لگا۔ان کا کہنا تھاکہ جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں، محسنوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، جنرل باجوہ کے ان پر بہت احسانات ہیں، احسان فراموشی نہ کی جائے۔

    پرویز الہٰی نے کہا کہ جنرل باجوہ کے خلاف اب اگر بات کی گئی تو سب سے پہلےمیں بولوں گا، میری ساری پارٹی بولے گی، ہم عمران خان اور پی ٹی آئی کے مخالف نہیں ساتھی ہیں لیکن اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بغیر اجازت لئے روڈ پر کھدائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج…

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے بہت زیادتیاں کیں، ہمیں اندر کرنے کی کوشش کی، وہ ہمارے خلاف تھے، عمران خان تو مونس الہٰی کو ساتھ بھی نہیں بٹھاتے تھے، اس کے باوجود ہم نے عمران خان کا ساتھ دیا، جب عمران خان نےکہا اسمبلی توڑ دو تو ہم نے فوراً حامی بھرلی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف چوہدری شجاعت کے گھر پہنچ گئے، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم شہباز شریف چوہدری شجاعت کے گھر پہنچ گئے، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    لاہور:شہباز شریف کی شجاعت کے گھر آمد، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی لاہور میں رہائش گاہ آمد، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جولائی تا نومبر:پاکستان میں‌ غیرملکی سرمایہ کاری نصف رہ گئی

    وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر چودھری شجاعت حسین نے گلدستہ پیش کیا، شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چودھری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    اسمبلیوں کی تحلیل: وزیراعظم نے اتوار کو اہم مشاورتی اجلاس بلالیا

    ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چودھری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال بارے گفتگو کی، وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کیلئے ریلیف کے حوالے سے کوششوں بارے چودھری شجاعت حسین کو آگاہ کیا۔

    لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بھی بری ہوگئے

    اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا، دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے۔

  • چوہدری پرویز الٰہی کی ن لیگ سے وابستگی:چوہدری شجاعت ضامن نہیں بن رہےن لیگ قبول نہیں کررہی

    چوہدری پرویز الٰہی کی ن لیگ سے وابستگی:چوہدری شجاعت ضامن نہیں بن رہےن لیگ قبول نہیں کررہی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے شرائط لگا دیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت ضامن بنیں تو ن لیگ پرویز الٰہی کو لینے پر غور کرسکتی ہے تاہم چوہدری برادران کے درمیان بھی ن لیگ سے اتحاد کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی کیونکہ چوہدری برادران کے بچوں میں دوری کی وجہ سے سیاسی معاملہ رکا ہوا ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نےمراکش کو ہرادیا

    ذرائع کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت بھی ابھی تک پرویز الٰہی کے ضامن بننے کو تیار نہیں، ن لیگ کی قیادت نے بھی پرویز الٰہی کو لینے کیلئے کلیئرنس نہیں دی، ن لیگ کو پرویز الٰہی کو لینے کیلئے پی ڈی ایم میں جانا ہوگا۔

    جولائی تا نومبر:پاکستان میں‌ غیرملکی سرمایہ کاری نصف رہ گئی

    لندن کے زیر زمین ٹرانسپورٹ نظام میں ایسی کون سی چیز دیکھی گئی کہ برطانوی خوفزدہ…

    ذرائع نے بتایا کہ پرویز الٰہی کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات جاری ہے، تحریک انصاف جیتی ہوئی سیٹ پرویز الٰہی کو نہیں دے گی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پرویز الٰہی کو ن لیگ سے ہاری ہوئی سیٹ ملے گی۔

  • افغانستان کے ٹنل میں آئل ٹینکردھماکے سے پھٹ گیا؛ 19 جاں بحق اور 32 زخمی

    افغانستان کے ٹنل میں آئل ٹینکردھماکے سے پھٹ گیا؛ 19 جاں بحق اور 32 زخمی

    کابل: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کی 129 کلومیٹر طویل سلنگ ٹنل میں سے گزرنے والے آئل ٹینکر میں دھماکا ہوگیا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

    ٹھٹھہ : مکلی پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین پر وحشیانہ تشدد،ایک خاتون کی آنکھ…

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ آس پاس سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے اور آتشزدگی میں 19 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    لندن کے زیر زمین ٹرانسپورٹ نظام میں ایسی کون سی چیز دیکھی گئی کہ برطانوی خوفزدہ…

    ٹنل کے طویل ہونے اور امدادی ٹیم کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پروان کی وزارت صحت نے 19 جانوں کے نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

    پنجاب کابینہ اجلاس میں لڑائیاں:حسنین بہادر دریشک وزارت سےمستعفی

    ٹنل میں ٹریفک کی آمد رفت کو معطل کردیا گیا ہے۔ امدادی کاموں میں 6 ایمبولینسوں اور 50 کے قریب رضاکاروں نے حصہ لیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔افغانستان میں گزشتہ برس اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے ملک کے فنڈز تاحال منجمد اور ریسکیو ادارے غیرفعال ہونے سے ہنگامی حالت میں قیمتی جانوں کی ہلاکت میں اضافے کی وجہ ہیں۔