Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پولیو کاخاتمہ،جاپان اورپاکستان میں  38 لاکھ ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط

    پولیو کاخاتمہ،جاپان اورپاکستان میں 38 لاکھ ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد:پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے جاپان کی طرف سے پاکستان کو 38 لاکھ ڈالر سے زائد کی گرانٹ فراہم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔وزرات صحت کے مطابق گرانٹ سے خریدی جانے والی ویکسین سے پولیو سے متاثرہ اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ بچوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔اسلام آباد میں حکومت جاپان و یونیسف اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا ) و یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ انسداد پولیو پروگرام نے کامیابی سے خیبر پختونخوا کے مقامی اضلاع تک وائرس کی گردش کو محدود کر دیا ہے، ہم 2023 تک پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم اور پر امید ہیں، پولیو کے خاتمے کے لئے جاپان اور ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

    وزرات صحت کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لیے یونیسف کے توسط سے پاکستان میں پولیو پروگرام کو سپورٹ کرنے کے لئے حکومت جاپان کی جانب سے اب تک 238.66 ملین ڈالر سے زائد کی گرانٹ اور قرض کی رقم دی گئی ہے۔

    جاپان کے سفیر نے کہا کہ پولیو سے پاک دنیا کے حصول کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرنا چاہوں گا، جاپان اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور یونیسف کی مسلسل مدد کرے گا۔جائیکا کے چیف نمائندہ کینوشتہ یوسومتسو نے کہا کہ حکومت پاکستان، یونیسیف اور جاپان کا 2023 کے آخر تک پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا ایک مضبوط ہدف ہے۔

  • سعودی عرب نے پاکستان کی مزید مالی امداد کا عندیہ دے دیا

    سعودی عرب نے پاکستان کی مزید مالی امداد کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد:سعودی عرب نےپاکستان کی مالی امدادکا عندیہ دیا ہے۔پاکستان نے زرمبادلہ کی صورتحال کو بہتربنانےکےلیےسعودی عرب سےمزید تعاون کی درخواست کی تھی۔اطلاعات کےمطابق غیر ملکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کاکہنا ہےکہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائےگی ۔

    پاکستان نے سعودیہ سے مزید 3 ارب ڈالر مانگ لیے

    بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا بجٹ چار ارب ڈالر سے زائد سرپلس ہوگیا ہے، سعودی عرب ترک سینٹرل بینک میں بھی چار ارب ڈالر رکھے گا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت مہنگائی کے اثرات سے نبرد آزما اتحادی ملکوں کی مدد کرے گا۔

     

    سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر ممکن مالی مدد کی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب پاکستان کے غیر ملکی ذخائر کی سپورٹ کیلئے رکھوائے تین ارب ڈالرز کی مدت پہلے ہی بڑھا چکا ہے۔

    پاکستان میں بزنس کانفیڈنس انڈیکس گھٹ کر منفی 4 فیصد پر آ گیا

     

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال جون کے اختتام تک 16 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے جس کے لیے پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کی درخواست کی ہے۔

     

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال جون کے اختتام تک 16 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے جس کے لیے پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کی درخواست کی تھی

     

     

    ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان کی طرف سے درخواست توانائی کی خریداری اور بجٹ سپورٹ کے لیےکی گئی ہے،3 ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کے طور پر قرض کی درخواست کی گئی ہے جبکہ دیگر پیمنٹ پر مزید 1.2 ارب ڈالر مالیت کا تیل اور یوریا کھاد بھی لی جائے گی۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہی سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس رکھے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کا دورانیہ بڑھایا ہے۔

  • آزاد کشمیربلدیاتی انتخابات تیسرامرحلہ،نتائج کا سلسلہ جاری:ہرپارٹی کا دعویٰ: اسکا پلڑہ بھاری

    آزاد کشمیربلدیاتی انتخابات تیسرامرحلہ،نتائج کا سلسلہ جاری:ہرپارٹی کا دعویٰ: اسکا پلڑہ بھاری

    آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق ٹاؤن کمیٹی کھوئی رٹہ وارڈ 1 موہڑہ بخشیاں میں ن لیگ کے راجہ قیصر اقبال 292 ووٹ سے کامیاب ہوگئے۔
    ضلع کونسل کوٹلی یو سی 20 وارڈ 2 چرناڑی سے تحریک انصاف کے امیدوار تبارک احمد 191 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

    ضلع کونسل میرپور یو سی 3 وارڈ 4 ڈھانگری بہادر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار یونس 128 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔میونسپل کمیٹی چکسواری وارڈ 8 ڈھیری بارواں میں پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد رضوان لون 238 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

    اس سے قبل میرپور آزاد کشمیر میں چیچیاں وارڈ نمبر 3 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 52 پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان لڑ پڑے، جھگڑے کے دوران کارکنوں نے لاتوں اور گھونسوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔

    الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے ضلع کونسل کے سرکاری نتائج جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 30 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

    سیکریٹیر الیکشن کمیشن غضنفر علی نے الیکشن کنٹرول روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 88 میں سے 82 ضلع کونسل کی نشستوں کے نتائج مکمل ہو گئے ہیں، 6 اضلاع کونسل کی نشستوں پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ کا عمل مکمل نہیں ہوا، جن کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 82 اضلاع کے حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 30 نشستیں حاصل کیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 22 اور پیپلزپارٹی 13 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اسی طرح جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے پانچ اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے چار جبکہ جے یو آئی نے ایک نشست پر فتح حاصل کی۔

    پونچھ ڈویژن
    سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے دونوں میونسپل کارپوریشن کے سرکاری نتائج کے مطابق مجموعی پر ضلع کونسل کی نشستوں پر 8امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

    راولاکوٹ
    اسی طرح راولاکورٹ کی میونسپل کارپوریشن کی کُل بائیس نشستوں کے حتمی اور سرکاری نتائج بھی مکمل ہوگئے، جس کے مطابق جموں کشمیر پیپلز پارٹی میونسپل کارپوریشن کی 8 نشتوں کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ پیپلزپارٹی چار، مسلم لیگ ن تین اور پی ٹی آئی دو نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

    جبکہ میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ سے پانچ آزاد امیدواروں نے بھی میدان اپنے نام کیا،

    میونسپل کارپوریشن باغ کے نتائج
    حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق باغ میں میونسپل کارپوریشن کی 9 نشتیں پی ٹی آئی نے اپنے نام کیں جبکہ پیپلزپارٹی دو اور تین پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔راولاکوٹ میں اپوزیشن جماعتیں جبکہ باغ میں تحریک انصاف میئر منتخب کرے گی۔

    پونچھ ڈویژن کی میونسپل کمیٹیز کے سرکاری نتائج
    میونسپل کمیٹی کہوٹہ حویلی کی کل تین نشستوں میں سے مسلم لیگ ن 2 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر رہی جبکہ تحریک انصاف نے 1 نشست جیتی۔ میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں مسلم لیگ ن اپنا چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کر لے گی۔

    میونسپل کمیٹی ہجیرہ کل 7 نشتیں
    حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی ہجیرہ کی کُل 7 نشستوں میں سے 4 آزاد امیدوار جیت گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 2اور پی ٹی آئی نے ایک نشست حاصل کی۔ یوں ہجیرہ ہجیرہ میونسپل کمیٹی میں آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے والی جماعت چیئر مین اور وائس چیئرمین منتخب کرکے گی۔

    میونسپل کمیٹی پلندری کے نتائج
    پلندری کی میونسپل کمیٹی کے اضلاع کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف4 مسلم لیگ ن 1 اور دو آزاد امیدوار کامیاب ہوئی، یہاں پی ٹی آئی اپنا چیئرمین وائس چیئرمین منتخب کرسکے گی۔

    پونچھ ڈویژن ٹاؤن کمیٹیز کے سرکاری نتائج
    ٹاؤن کمیٹی دھیرکوٹ مسلم کانفرنس 1، پاکستان پیپلز پارٹی 1 اور 2 آزاد امیدوار کامیاب جبکہ تحریک انصاف کوئی نشست حاصل نہ کر سکی۔ یہاں آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے والی پارٹی چیئر مین ،وائس چیئر مین منتخب کر سکے گی۔

    ٹاؤن کمیٹی تراڑ کھل کی کُل 6 نشستوں میں سے تحریک انصاف 3 مسلم لیگ ن 1 جبکہ دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، تحریک انصاف آزاد امیدواروں کی حمایت سے چیئر مین اور وائس چیئرمین منتخب کر سکتی ہے۔

    ٹاؤن کمیٹی بلوچ مجموعی چار نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف تین جبکہ مسلم لیگ ن ایک نشست پر کامیاب ہوئی جبکہ ٹاؤن کمیٹی عباسپور کی کل 5 نشتوں میں سے تحریک انصاف 3، پیپلز پارٹی 1 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا، یہاں تحریک انصاف باآسانی اپنا چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کرسکتی ہے۔

    ٹاؤن کمیٹی کھائی گلہ کی نشستیں
    الیکشن کمیشن کے مطابق کھائی گلہ ٹاؤن کمیٹی کی کُل 11 نشتوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی 3، تحریک انصاف 3، مسلم لیگ ن 1، جموں کشمیر پیپلز پارٹی 1جبکہ آزاد امیدوار دو کامیاب 1 نشست پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ووٹ برابر ہو گئے، ٹاؤن کمیٹی کھائی گلہ میں پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں اور آزاد امیدوار کی حمائت سے چیئرمین وائس چیئر مین منتخب کر سکتی ہے۔

    پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع کی وارڈز کے سرکاری نتائج
    الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے کل 702 وارڈ میں سے 660 کے سرکاری نتائج الیکشن کمیشن نے جاری کر دیئے۔ سب سے زیادہ 219 آزاد امیدوار جیت گئے، تحریک انصاف 188 مسلم لیگ ن 103 پاکستان پیپلز پارٹی 95 نشتیں جیت گئی، مسلم کانفرنس 23 جموں کشمیر پیپلز پارٹی 15 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

  • امریکی باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں رہا

    امریکی باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں رہا

    واشنگٹن:امریکی باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر کو روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں رہا کر دیا گیا ہے اور وہ امریکہ واپس جا رہی ہیں، صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا کہ اس نے مہینوں جہنم میں گزارے

    روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے گرائنر کی تجارت روسی شہری وکٹر بوٹ کے لیے کی تھی، جو ایک سابق اسلحہ ڈیلر تھا۔ روسی خبر رساں ایجنسیوں نے بتایا کہ یہ تبادلہ متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی ہوائی اڈے پر ہوا۔

    بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا، "وہ محفوظ ہیں، وہ ہوائی جہاز میں ہیں، وہ کئی مہینوں کے بعد روس میں غیر منصفانہ طور پر حراست میں لیے جانے کے بعد گھر جا رہی ہیں، جو ناقابل برداشت حالات میں رکھے گئی ہیں،” بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں میں پہنچ جائیں گی۔ "یہ وہ دن ہے جس کی طرف ہم نے طویل عرصے سے کام کیا ہے۔ ہم نے کبھی بھی اس کی رہائی کے لیے دباؤ نہیں چھوڑا۔

    خواتین کی قومی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی فینکس مرکری کی سٹار 32 سالہ گرائنر کو 17 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے بات چیت 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے اور اس کے نتیجے میں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تعلقات کی گہرے کھٹائی کے باعث پیچیدہ ہو گئی تھی۔یہ تبادلہ حملے کے بعد سے واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تعاون کی سب سے اعلیٰ اور نایاب مثالوں میں سے ایک تھی۔

    متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور سعودی ولی عہد نے ثالثی کی کوششوں کی جس نے گرینر کی رہائی کو محفوظ بنایا۔

    اسے 4 اگست کو ایک پینل کالونی میں منشیات رکھنے اور اسمگل کرنے کے الزام میں نو سال کی سزا سنائی گئی۔ اس نے جرم قبول کیا تھا، لیکن کہا کہ اس نے "ایماندارانہ غلطی” کی تھی اور اس کا مقصد قانون کو توڑنا نہیں تھا۔پچھلے مہینے اسے اپنی جیل کی سزا پوری کرنے کے لیے روسی علاقے موردوویا کی ایک پینل کالونی لے جایا گیا تھا۔

  • ڈیلی میل نے زلزلہ زدگان کے فنڈز میں چوری کا الزام عائد کرنے پر شہباز شریف سے معافی مانگ لی

    ڈیلی میل نے زلزلہ زدگان کے فنڈز میں چوری کا الزام عائد کرنے پر شہباز شریف سے معافی مانگ لی

    برطانوی اخبار ڈیلی میل نے زلزلہ زدگان کے فنڈز میں چوری کا الزام عائد کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔یاد رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019 کو ایک آرٹیکل میں الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے زلزلہ زدگان کے فنڈز میں چوری کی۔

     

     

    ڈیلی میل کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہباز شریف کے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی، قومی احتساب بیورو نے کہا تھا کہ چوری ہونے والی رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی سیلاب زدگان کیلئے دی گئی گرانٹ بھی شامل تھی۔

     

    کورونا وائرس کے 24 نئے کیس رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد رہی. قومی ادارہ…

    خیال رہے کہ شہبازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف اس آرٹیکل پر مقدمہ کردیا تھا۔شہبازشریف نے مؤقف اپنایا تھا کہ مضمون سے ان کی ’ذاتی اورپیشہ ورانہ ساکھ‘کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ڈیلی میل کیس: برطانوی عدالت نے شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کر دی

     

    وزیر خارجہ کی انڈونیشیا میں ملاقاتیں؛ علاقائی، بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اس کیس کی 11 نومبر 2022 کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔عدالت نے مؤقف اپنایا تھا کہ اس مقدمے میں ڈیلی میل 9 بار عدالت سے تاریخ لے چکا ہے اور اب شہباز شریف کے وکلا عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ رہے ہیں، عدالت نے شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکار کردیا تھا۔

  • عوام کو مشکلات کہ طرف دھکیلنے والا کون؟ تجزیہ: شہزاد قریشی

    عوام کو مشکلات کہ طرف دھکیلنے والا کون؟ تجزیہ: شہزاد قریشی

    زیادہ پرانا قصہ نہیں نواز شریف سے سیاسی اختلاف رکھنے والے بھی اس کو جانتے ہیں کہ ملکی معیشت مستحکم تھی نواز شریف کا ہی دور حکومت تھا ڈالر105سے 113 کے درمیان ہی رہتا تھا اس دور میں وزارت خزانہ کا قلمدان اسحاق ڈار کے پاس تھا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کون سے خفیہ ہاتھ تھے جنہوں نے ترقی کرتے پاکستان کو اور عوام کو دوبارہ مشکلات کی طرف دھکیل دیا؟ آج کہیں سے ڈیفالٹ کی خبریں سن کر خوف آتاہے کہ ایک ایٹمی طاقت کے حامل ملک کو یہاں تک پہنچانے والے وہ کون لوگ ہیں اور کون تھے جنہوں نے ملک و قوم کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے؟ آج کی ملکی معیشت کو سامنے رکھ کر مل کر سوچیں کہاں شگاف ہے کہاں غلطیاں ہیں کون سی کل انفرادی بھی اور اجتماعی بھی ٹیڑھی ہے اور اس قوم کا ایسا کون سا گناہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مسائل میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ ملکی معاشی ماہرین سر جوڑنے کی بجائے پاکستان کی بطور ریاست عالمی دنیا اور قوم کو ڈرانے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ملک کے وقار اور عزت کی خاطر دھواں دھار بیانات دینا بند کردیں یہ ملک اور عوام کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔ ذاتی مفادات کے حصول کے لئے ہم نے عالمی دنیا میں پاکستان کا تماشا بنا دیا ہے۔ 75سال گزر گئے اس ملک و قوم کے ساتھ یہ بھیانک کھیل کب تک جاری رہے گا؟ وطن عزیز کے وسائل پر توجہ دی جاتی تو آج ہم عالمی مالیاتی اداروں کے مقروض نہ ہوتے۔

    بقول شاعر
    بدلنا ہےتو رندوں سےکہواپنا چلن بدلیں
    ساقی بدلا دینے سے میخانہ نہ بدلے گا

    وزیر خارجہ کی انڈونیشیا میں ملاقاتیں؛ علاقائی، بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

    مغربی ممالک اور امریکہ نے اپنے رہنمائوں کے اصولوں پر نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ عمل پیرا ہونے کے نتیجے میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں۔ ہم نے بابائے قوم کی شخصیت فکر و عمل کے اوصاف کو پس پشت ڈال دیا امریکہ اور مغربی ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کرنا ہمارے لئے خوب بن چکا ہے۔ کسی بھی قوم کی ترقی یا تنزلی اس کے قائدین کا فیصلہ کن کردار ہوتا ہے قومی رہنما کی مثال ایک مشعل راہ کی سی ہوتی ہے۔ اگر رہبر غلط سمت میں محو سفر ہو تو قوم ملکی ترقی کی معراج کو نہیں پہنچ سکتی۔ ہمیں ملکر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے اس وقت ہمارا رہبر کون ہے؟

  • کراچی میں زیادتی مزاحمت پر نوجوان لڑکی قتل

    کراچی میں زیادتی مزاحمت پر نوجوان لڑکی قتل

    کراچی: مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں فلیٹ سے لڑکی کی لاش ملی جس کو ذیادتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا۔مبینہ ٹاؤن کے علاقے میں موسمیات کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ سے نوعمر لڑکی کی لاش ملی ، ایس ایچ او مبینہ ٹائون انسپکٹر احمد مجتبیٰ نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 15 سالہ زینب دختر نعیم کے نام سے کی گئی جسے گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا۔

    کورونا وائرس کے 24 نئے کیس رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد رہی. قومی ادارہ…

    پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور ملزم عرفان کھوکھر کو گرفتار کرلیا، ملزم پیشے کے اعتبار سے پلمبر ہے اور وہ گھر میں آیا تھا ، اس نے زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جس پر زینب نے مزاحمت کی تو عرفان نے اسے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شور شرابہ سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی ، پولیس اہلکار بھی بروقت پہنچ گئے اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے مزید بتایا کہ وقوعہ کے وقت زینب گھر میں اکیلی تھی اور عرفان اس سے قبل ان کے گھر میں کام کرتا رہا تھا جس کی وجہ سے اسے معلوم تھا کہ زینب اس وقت گھر میں اکیلی ہوتی ہے ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

  • بھیڑوں کو بھیڑیوں سے بچاتے ہوئے زخمی کتے کے لیے 15 ہزار ڈالر جمع

    بھیڑوں کو بھیڑیوں سے بچاتے ہوئے زخمی کتے کے لیے 15 ہزار ڈالر جمع

    جارجیا: امریکی شہر کے مضافات میں ایک کسان کی جانب سے بھیڑوں کی نگرانی کے لیے پالے گئے کتے نے بہادری سے بھیڑوں کو بھیڑیوں کے غول سے بچایا۔ اس کوشش میں وہ شدید زخمی ہوگیا جس کے علاج کے لیے اب 15 ہزار ڈالر کی رقم جمع کی گئی ہے۔

    کورونا وائرس کے 24 نئے کیس رپورٹ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد رہی. قومی ادارہ…

    اس کتے کا نام کیسپر ہے جن کی نسل بطورِ خاص مویشیوں کے ریوڑ قابو کرنے میں استعمال کی جاتی ہے۔ چند روز قبل بھوکے بھیڑیوں نے بھیڑوں کےغول پر حملہ کیا تو کیسپر نے بہادری سے ان کا مقابلہ کیا۔ نصف گھنٹے تک جاری اس جنگ میں اس نے کئی بھیڑیوں کو بھی مارڈالا۔ تاہم اس لڑائی میں اسے گہرے زخم لگے اور اس کی دم کی کھال کا بڑا حصہ بھی اکھڑ گیا۔

    گوگل کی 2022 کی مقبول سرچز میں نسیم شاہ اور ٹی 20 ورلڈ کپ سرفہرست

    اس کے مالک اور کسان جان ویئروِلر نے بتایا کہ لڑائی کے فوراً بعد وہ کہیں لاپتہ ہوگیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر اعلانِ گمشدگی کے بعد کیسپر مالک کے پاس لوٹا اور 20 ماہ کا یہ وفادار جانور شدید زخمی حالت میں تھا۔ جان نے فوری طور پر اسے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر کیسپر کو خوب داد دی جارہی ہے۔ ایک تنظیم نے اس کے علاج اور بہتری کے لئے چندہ کیا اور اب تک 15 ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب امریکہ بھر میں مویشیوں اور بھیڑوں کے غول پر بھیڑیوں کے حملے بڑھ گئے ہیں جس پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • اکیسویں صدی:پتھر کو دورپھرشروع:یورپ سردیوں میں لکڑیاں پھونکنے پرمجبور

    اکیسویں صدی:پتھر کو دورپھرشروع:یورپ سردیوں میں لکڑیاں پھونکنے پرمجبور

    برسلز:یورپی ممالک کی حکومتوں کے بعض فیصلے اب خود یورپی عوام کے لئے مہنگے ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ مغرب نے اپنے مفادات کی خاطر یوکرین کو جنگ کی آگ میں جھونک تو دیا مگر اُس کا خمیازہ اب مغربی اور یورپی ممالک کے عوام کو جھیلنا پڑ رہا ہے۔

     

    بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کیلیے سرگرم

    روس یوکرین جنگ کے نتائج نے اب یورپی عوام کو سخت مشکلات میں ڈال دیا ہے اور اب یہ خطہ اکیسویں صدی کے ترقی یافتہ دور میں ایک بار پھر قدیم زمانے کی طرف لوٹ گیا کہ جس میں لوگ خود کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے لکڑیاں جلایا کرتے تھے۔

    بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کیلیے سرگرم

     

    اطلاعات کے مطابق یورپ کے کئی ممالک میں اس وقت گیس کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے جس کے پیش نظر اب عوام نے لکڑیاں جلانا شروع کر دی ہیں۔ بات صرف اتنی ہی نہیں بلکہ خود لکڑیوں کی فراہمی بھی عوام کے لئے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے کیوں کہ اس میں ہر کنبے کے لئے ایک خاص کوٹہ مخصوص کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی لکڑیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔

    چاند اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ 36 سیکنڈ ظاہر ہوا اور پھر غائب ہوگیا

     

    جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے روس یوکرین جنگ میں دخیل ہو چکے یورپی ممالک کو اپنی پالیسیوں کے منفی نتائج آشکار ہوتے نظر آ رہے ہیں اور اب اس وقت نوبت یہ آ گئی ہے کہ کرہ زمین کا ایک ترقی یافتہ خطہ سمجھا جانے والا یورپ اب قدیم زمانے کی مانند سخت سردی سے نمٹنے کے لئے لکڑیاں پھونکنے پر مجبور ہے۔

  • پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان کر دیا گیا

    اس ضمن میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمخانہ کلب میں ایک تقریب ہوئی جس میں 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کے لئے یادداشت پر دستخط کئے گئے، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان اور برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی نے معاہدے پر دستخط کئے، اس موقع پر پاکستان برج فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری احسان قادر، منیجر پاکستان برج فیڈریشن سیکرٹریٹ کاظم نقوی سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے،

    پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کی زیر قیادت پاکستان میں برج کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں 2007 کے بعد پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ اگلے برس ماہ مئی میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ 3 مئی سے شروع ہونیوالی چیمپئن شپ 11 مئی تک جاری رہے گی ۔ جس میں انڈیا، بنگلہ دیش،نیپال، سری لنکا،اردن، یو اے ای،سعودی عرب، قطر ،شام،لبنان سمیت 22 ممالک کے کھلاڑی اور ٹیمیں شرکت کریں گے۔ لاہور میں ہونے والی چیمپین شپ کے نتائج آنے سے آٹھ ممالک ورلڈ برج چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کریں گے ، ورلڈ برج چیمپین شپ اگلے برس اگست میں مراکو میں ہو گی،

    اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اس گیم میں حصہ لے سکتا ہے، مرد ہوں یا خواتین سب اس گیم میں حصہ لے سکتے ہیں، بچے بھی، کسی پر کوئی پابندی نہیں ہو گی،

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان ہیں، جو برج کے فروغ کے لئے متحرک ہیں، پاکستان برج فیڈریشن احسن کام کر رہی ہے اور برج کے کھلاڑیوں کو سہولیات دے رہی ہے، ہم مبشر لقمان، اور پاکستان برج فیڈریشن کے شکر گزار ہیں جنکی کوششوں سے پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑی آئیں گے اور پاکستان کے کلچر کو دیکھیں گے،

    پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ برج کے فروغ کے لیے برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ اہم قدم ہے ۔پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی برج کے ٹورنامنٹ کروائے جائیں گے جبکہ برج سیکھنے کے خواہشمند افراد کو پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام فری تربیت دی جائے گی یہ ایک ذہنی گیم ہے اس میں ذہن پر بہت زور پڑتا ہے یہ گیم کھیلنے والا بہترین پلانر اور فیصلہ ساز بن سکتا ہے

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    جورڈن(اردن) انٹرنیشنل برج فیسٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم شرکت