Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • تسنیم حیدر نے مبشر لقمان کے پروگرام میں جھوٹ بولا، مشیر وزیراعلی پنجاب سچ سامنے لے آئے

    تسنیم حیدر نے مبشر لقمان کے پروگرام میں جھوٹ بولا، مشیر وزیراعلی پنجاب سچ سامنے لے آئے

    لاہور:سید تسنیم حیدرشاہ سے ہمارا کوئی خاندانی تعلق نہیں:مشیروزیراعلیٰ‌ پنجاب کے بھتیجے کی لندن میں‌ پریس کانفرنس ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے مشیر عدیل شاہ کے بھتیجے سید شجاع عباس نے لندن میں پریس کانفرنس کی ہے اور سید تسنیم حیدر شاہ کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا ہے

     

    ۰اطلاعات کے مطابق چند دن قبل لندن میں مبینہ طور پر اپنے آپ کو لندن ن لیگ کے ترجمان کے طور پر متعارف کروانے والے اور ارشد شریف کے قتل اور عمران خان پر وزیرآباد میں حملے کے ماسٹر مائنڈ نوازشریف کوقراردینے والے سید تسنیم حیدر شاہ کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں،

     

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب عدیل شاہ کے بھتیجے سید شجاع عباس نے لندن میں پریس کانفرنس کی ہے ، جس میں انہوں نے تسنیم حیدر شاہ کی طرف سے قریبی رشتہ داری کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سادات ضرور ہیں لیکن ان کے ساتھ ہمارا کوئی خونی تعلق نہیں ہے ،

    لندن میں پریس کانفرنس کے دوران جب عدیل شاہ کے بھتیجے سید شجاع عباس نے اپنے چچا سے فون پر جب یہ بات کہ سید تسنیم حیدرشاہ کہتے ہیں کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسید عدیل شاہ کو مشیر وزیراعلی پنجاب بنانے کی درخواست کی تھی تو سید عدیل شاہ نے یہ دعویٰ‌ مسترد کردیا اورکہا کہ ہماری اپنی سیاسی حیثیت اور قوت ہے ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں

     

    ایسے ہی سید تسنیم حیدرشاہ کے دوسرے دعوے کی نفی کرتے ہوئے عدیل شاہ کے بھتیجے سید شجاع عباس نے کہا ہے کہ سید تسنیم حیدرشاہ سینیئر صحافی مبشرلقمان کے پروگرام میں یہ کہنا ہے کہ سید عدیل شاہ کو مشیروزیراعلیٰ‌پنجاب میری درخواست پر لگایا گیا ہے تو اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی غلط ہے ، اس کی اپنی کوئی سیاسی بیک گراونڈ نہیں ہے ، وہ ہمارے کے لیے کیا کرسکتا ہے ، جبکہ میرے داداسید طالب حسین شاہ ہماری ابائی یونین کونسل معین الدین پورسیداں کے بلامقابلہ 20 سال سے زائد عرصہ چیئرمین رہے ،اب میرے والد سید عقیل شاہ اس کونسل کے چیئرمین ہیں‌

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ مدینہ پور سیداں سے ہیں اور ہم معین الدین پورسے ہیں ، جو یہ دعویٰ کہ پرویز الہی نے ان کے کہنے پر بنایا اس وجہ سے بھی بے بنیاد ہے کیونکہ ہمارا خاندان اس علاقے سے پچھلے 30 ، 35 سال سے سیاست میں ہے ، ہماری اپنی سیاسی حیثیت ہے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک طرف سید تسنیم حیدر شاہ کاکہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے میرے اوپر قتل کے پرچے کروائے ہیں اور دوسری طرف یہ کہنا ہےکہ اس کی سفارش پر میرے چچا کو مشیربنادیا گیا ، یہ ایک غیرمعقول دعوی ہے ،

     

    صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سید شجاع عباس کا کہنا تھا کہ تسنیم حیدر شاہ فیس بک پر تو بڑے مشہور ہیں ، اس کے علاوہ ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ، وہ اپنے آپ کو کسی انجمن سادات کے رکن اور ممبر کہتے ہیں ، سادات جو بھی ہیں ان کا ایک دوسرے سے اس نسبت سے تعلق تو ضرور ہے مگرمیرا اس سے کوئی تعلق نہیں

     

    یاد رہے کہ لندن میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف پر عمران خان پر وزیر آباد میں ہونیوالے حملے اور کینیا میں ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے سید تسنیم حیدر شاہ کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آئے ہیں ۔سید تسنیم حیدر شاہ جو کہ چھیمے شاہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، امریکہ بھی چار سال سے زائد عرصہ تک رہے جس کے بعد پاکستان اور پھر لندن منتقل ہو گئے

     

    سید تسنیم حیدر شاہ عرف چھیمے شاہ کا تعلق مدینہ سیداں ، گجرات سے ہے ۔ ان کے والد کا نام سید اکرم شاہ تھا جو کہ خاندانی دشمنی میں قتل ہوئے تھے ۔ان کے والد اسلامیہ سکول گجرات کے ہیڈماسٹر تھے ۔ ان کے چچا سید اعظم شاہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بھی گجرات کچہری میں قتل ہوئے تھے ۔سید تسیم حیدر شاہ کے خاندان کے اہم ارکان پر بھی قتل کے الزامات ہیں۔

  • علی ظفر کا خواجہ سراؤں کو بھی اسٹائل ایوارڈز دینے کا مطالبہ

    علی ظفر کا خواجہ سراؤں کو بھی اسٹائل ایوارڈز دینے کا مطالبہ

    لاہور:علی ظفر کا خواجہ سراؤں کو بھی اسٹائل ایوارڈز دینے کا مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق علی ظفر نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیلئے بھی خصوصی اچیومنٹ ایوارڈز رکھے جائیں۔

    پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے اعزاز میں لکس اسٹائل ایوارڈز کے 21 ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ تقریب لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ بڑے ناموں نے شرکت کی۔

    پڑھائی نہ کرنے پربیٹےکوزندہ جلانےوالےباپ کی ضمانت منظور

     

    اس تقریب میں شریک ہونے والوں میں سجل علی، صبور علی، عائزہ خان، حدیقہ کیانی، عروہ حسین، میرب علی، دنا نیر، صائبہ، علیزے ناصر، سنگیتا، انجمن، حمائمہ ملک، احمد علی اکبر، فیروز خان، بلال عباس، علی انصاری، جان رینبو جبکہ گلوکاروں میں عاصم اظہر، علی ظفر اور نتاشہ بیگ شامل تھے۔

    نئی مانیٹری پالیسی جاری،شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

    لکس اسٹائل ایوارڈز میں گلوکار علی ظفر کو سال کے بہترین گلوکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ وصول کرتے وقت علی ظفر نے سب کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے خواجہ سراؤں کیلئے بھی آواز اٹھائی۔

    عمران خان نےایک بارمجھےامریکی جزیرےپراکیلاچھوڑدیا تھا:وسیم اکرم کاانکشاف

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم اداکار تو نظروں میں آتے رہتے ہیں، ہمیں تو شہرت ملتی رہتی ہے مگر خواجہ سراؤں کو ان کے حقوق دینا، انہیں قبول کرنا بے حد ضروری ہے، میں چاہتا ہوں کہ انہیں بھی اعزاز دیا جائے۔

     

     

    علی ظفر نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اگلے لکس اسٹائل ایوارڈز میں خواجہ سراؤں کے لیے بھی مخصوص ایوارڈز رکھے جائیں۔

  • پاکستان اورترکی کوقابل تجدید توانائی کےحصول کیلئےمل کر کام کرنا ہو گا:وزیراعظم

    پاکستان اورترکی کوقابل تجدید توانائی کےحصول کیلئےمل کر کام کرنا ہو گا:وزیراعظم

    استبنول:پاکستان اور ترکی کو قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا،وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دفاعی قوت کو امن کیلئے مستحکم کررہے ہیں۔

    استنبول میں پی این ایس خیبر تھری کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر آپ امن سے رہنا چاہتے ہیں تو جنگ کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ مجھے اپنے دوسرے گھر کا دورہ کرنے میں بڑی خوشی ہے، آج کا دن ہمارے تاریخی تعلقات کے حوالے سے عظیم ہے۔ ترکیہ ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ ماحولیاتی آلودگی کیلئے ملکر کام کرسکتے ہیں، پاکستان،ترکیہ کو قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھرکی طرح پاکستان کو بھی توانائی بحران کا سامنا ہے اور پاکستان قابل تجدید اور سستی توانائی ذرائع کیلئے اقدامات کررہا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ آج دنیا کو بہت سے تنازعات کا سامنا ہے، پاک، ترکیہ تعلقات وقت کیساتھ مزیدمضبوط ہوں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طیب اردوان کی زیر قیادت ترکیہ ایک جدید فلاحی ریاست بن چکا ہے، ترک صدر کے ویژن کے باعث ترکیہ ماڈرن سوسائٹی میں تبدیل ہوا۔

    اس موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، دوطرفہ دفاعی تعاون باہمی تعلقات کا بنیادی ستون ہے۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں، دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

  • پڑھائی نہ کرنے پربیٹےکوزندہ جلانےوالےباپ کی ضمانت منظور

    پڑھائی نہ کرنے پربیٹےکوزندہ جلانےوالےباپ کی ضمانت منظور

    کراچی: شہر قائد کی مقامی عدالت نے پڑھائی نہ کرنے پر بیٹے کو زندہ جلانے والے باپ کی ضمانت منظور کرلی۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ غربی نے پڑھائی نہ کرنے پر باپ کی جانب سے 12 سالہ بیٹے کو زندہ جلانے کے مقدمے میں ملزم کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا اور ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزم نذیر کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

    کراچی:شاہ زیب کےقاتل شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل سےرہا کردیا گیا

    مدعی کے وکیل کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کو رپورٹ مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم نے اپنے بیٹے کو آگ لگا کر قتل کیا تھا۔

    مقتول کی والدہ نے کہا تھا کہ ملزم نذیر پہلے بھی بیٹے کو آگ لگانے کی دھمکیاں دے چکا تھا، میں اپنے بیٹے کا کیس ہر حال میں لڑوں گی، ورنہ روز محشر میں بیٹا مجھ سے پوچھے گا۔

    کراچی: سستے آٹے کا ٹرک لوٹنےوالےدوڈاکو فائرنگ سے ہلاک

    پولیس کے مطابق پڑھائی نہ کرنے پر باپ نے 12 سالہ شہیر پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی تھی۔ ملزم کے خلاف اس کی اہلیہ اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

    بچے نے اپنے والد سے پتنگ اڑانے کی ضد کی تھی۔ جب باپ نے بچے پڑھائی کا پوچھا تو وہ کوئی جواب نہیں دے سکا جس پر باپ نے طیش میں آکر بیٹے پر پیٹرول چھڑکا اور اُس کو آگ لگا دی تھی۔

  • عمران خان نےایک بارمجھےامریکی جزیرےپراکیلاچھوڑدیا تھا:وسیم اکرم کاانکشاف

    عمران خان نےایک بارمجھےامریکی جزیرےپراکیلاچھوڑدیا تھا:وسیم اکرم کاانکشاف

    لاہور:سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے اپنے کپتان عمران خان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ وسیم اکرم نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان نے ایک بار مجھے ایک جزیرے پر اکیلا چھوڑ دیا تھا۔

    سابق سٹار بائولر نے بتایا کہ عمران خان کو ایئر پورٹ پر اپنی ایک خاتون دوست سے ملنے جانا تھا، جہاں وہ مجھے بھی ساتھ لے گئے۔ ان کی اس خاتون دوست کے پاس ذاتی جہاز تھا۔ وہ ہمیں 45 منٹ کی پرواز کے بعد ایک جزیرے پر لے گئی۔ وہاں پہنچ کر عمران خان مجھے اکیلا چھوڑ کر اپنی خاتون دوست کے ساتھ چلے گئے اور ہمیں جنوبی امریکی جزیرے کے درمیان اکیلا چھوڑدیا جہاں سے میں ہوٹل واپس بھی نہیں جاسکتا تھا۔

     

    وسیم اکرم نے ایسا ہی ایک اور واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میرے کیریئر کے شروع کے دنوں کی بات ہے۔ میرے وہ دن عمران خان کے ساتھ بہت دلچسپ گزرے۔ ایک بار انہوں نے مجھے کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں۔

     

     

    نائٹ کلب پہنچ کر عمران خان نے دودھ آرڈر کیا کیونکہ انہوں نے کبھی ڈرنک نہیں کی تھی۔ وہاں عمران خان کو لڑکیوں کے ساتھ ہاتھ ملاتے دیکھ کر میں حیران رہ گیا تھا۔پوڈ کاسٹ کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے مزید بتایا کہ عمران خان بہت سخت کپتان تھے مگر گرائونڈ کے باہر وہ بہت مذاق بھی کیا کرتے تھے۔

  • کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    کراچی: کراچی میں ایک اور نوجوان دندناتے ڈاکوؤں کی بھینٹ چڑھ گیا۔فیڈرل بی ایریا میں صغیر سینٹر کے قریب 6 موٹرسائیکل سوار ڈکیتی کے لیے آئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ سمیع اللہ پشین کا رہائشی تھا۔

    ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے مقتول کا کزن بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    اس سے قبل منگل کی رات لائنز ایریا میں ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا حذیفہ گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا تھا۔ حذیفہ میٹرک کا طالب علم اوربوڑھے باپ کا واحد سہارا تھا۔

    دوسری جانب سپر ہائی وے مدینہ کالونی اور شاہ فیصل میں پولیس مقابلے کے دوران دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

    ادھربوٹ بیسن کے علاقے میں ڈاکو شہری سے پچاس ہزار امریکی ڈالر چھین کر فرار ہوگئے ، شہری بینک سے ڈالر لے کر نکلا تھا۔

    ذوالفقار علی نامی شہری نے واقعے سے پولیس حکام کو آگاہ کیا ، پولیس حکام نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 730/22 بجرم دفعہ 392/397/34 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

    کراچی:شاہ زیب کےقاتل شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل سےرہا کردیا گیا

    مقدمےکےمتن کےمطابق کلفٹن بلاک فائیو کا رہائشی ذوالفقار علی نامی شہری بیرون ملک سےچند روزقبل وطن واپس پہنچا تھا،اس نے اپنے اکاؤنٹ کےبارے میں معلومات حاصل کیں تو پتہ چلاکہ اکاؤنٹ بندہوگیا جس پر اس نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

    کراچی: سستے آٹے کا ٹرک لوٹنےوالےدوڈاکو فائرنگ سے ہلاک

    بینک نے پراسس کرکے چوبیس نومبر کو اسے بینک بلا کر 49 ہزار 964 امریکی ڈالر دے دیے۔ وہ اپنی گاڑی میں بینک سے رقم لے کر نکلا اور گھر پہنچا ہی تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان پہنچ گئے اور اسلحے کے زور پر اس سے نہ صرف اس کے امریکی ڈالر بلکہ پاکستانی پچاس ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس اہلکارکےقاتل کی گرفتاری کیلئےانٹرپول اورسوئیڈن سےرابطےکافیصلہ

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ، جلد ہی ملزمان گرفتار کرلیے جائیں گے

  • لاہور:کورونا ویکسینیشن سنٹرزکےقیام میں کروڑوں روپےکی مالی بےضابطگیاں

    لاہور:کورونا ویکسینیشن سنٹرزکےقیام میں کروڑوں روپےکی مالی بےضابطگیاں

    لاہورمیں کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے قیام میں 21 کروڑروپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے قیام میں لگنے والی رقوم کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں صرف 6 کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے قیام میں 21 کروڑروپے کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں۔

    چین میں کورونا وبا کی نئی لہر؛ مزید 31 ہزار کیسز رپورٹ

    رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے لاہور نے اسٹاک میں ٹینٹ ہونے کے باوجود بھی 6 کروڑ روپے خرچ کر دیئے، جب کہ اسٹاک میں ہونے کے باوجود 95 لاکھ روپے کے سینیٹائزر دوبارہ خریدے گئے۔

    دستاویزات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ معاہدے سے ہٹ کر کنٹریکٹرز کو پیٹرول کی مد میں 78 لاکھ روپے ادا کر دئیے گئے، جب کہ پی ڈی ایم اے نے کنٹریکٹرز سے 6 لاکھ 44 ہزار کی اسٹیمپ ڈیوٹی بھی نہیں کاٹی۔

     

    ادھر قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 30 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

     

    کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان

     

     

     

    اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • ظاہرپیر:لڑکی سےناجائز تعلقات کا شبہ،عاشق پرٹنڈ کرا کےتشدد

    ظاہرپیر:لڑکی سےناجائز تعلقات کا شبہ،عاشق پرٹنڈ کرا کےتشدد

    ظاہرپیر: لڑکی سے دوستی کے شبہ پر ظاہر پیر میں شہریوں نے اپنی عدالت لگالی۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے نوجوان کو پکڑ کر بال موندھ دئیے ، تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

    تفصیلات کے مطابق ظاہر پیر میں لڑکی سے تعلقات کے شبہ میں نوجوان کو پکڑ کر شہریوں نے اپنی عدالت لگا لی۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے مبینہ عاشق کو پکڑ کر اسکے سر کے بال کاٹ دئیے اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر انسپکٹر سیف اللہ کورائی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ متاثرہ نوجوان کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دونوں مرکزی ملزمان محمد نعیم اور زاہد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کیپٹن (ر) دوست محمد نے میڈیا کو بتایا کہ تمام شواہد کی روشنی میں ملزمان کوعدالت سےقرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لے کر اپنی عدالت لگانے کی اجازت نہیں ہےایسے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے قصوری چوک پر قتل ہونے والے 20 سالہ نوجوان کے قتل کا سراغ مل گیا، مقتول کو چچا زاد بھائی نے بیوی سے تعلقات کے شبہ پر قتل کیاپولیس حکام کے مطابق 20 سالہ نوجوان سلیم کو قصوری چوک پر گولیاں مار کر قتل کیا جس پر نیو ملتان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکمل کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،

    پولیس کے مطابق قاتل اکمل ، مقتول سلیم کا چچازاد بھائی ہے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ ملزم کی بروقت گرفتاری پر سی پی او نے پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہا

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

  • ایبٹ آباد:پولیس کی پھرتیاں:پیٹی بھائی کوبچانےکےلیےشریف شہری کوجیل بھیج دیا

    ایبٹ آباد:پولیس کی پھرتیاں:پیٹی بھائی کوبچانےکےلیےشریف شہری کوجیل بھیج دیا

    ایبٹ آباد :ایبٹ آبادپولیس کی پھرتیاں:پیٹی بھائی کوبچانے کےلیےشریف شہری کوجیل بھیج دیا،اطلاعات کےمطابق ایبٹ آباد میں پولیس نے اپنے ایک افسرا کے خلاف ہونے والی انکوائری کا بڑے عجیب انداز میں بدلہ لیا ہے ،

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عمرفیاض نامی ایک نوجوان نے ڈی پی اوایبٹ آباد اور آئی جی کے پی کودرخواست ارسال کی ہے جس میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعہ کی حقیقت آشکار کی ہے ، عمرفیاض نے اپنی گزارشات میں کہا ہے کہ وہ حویلیاں ٹوٹل پٹرول پمپ پرکھڑا تھاکہ ایک پولیس والے نے ایک عورت کو ساتھ لیا اورمیری گاڑی میں بیٹھ گیا

    اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے بعد اس پولیس والے نے جو کہ شراب کے نشے میں لت پت تھا مجھ سے کرایہ پوچھا تو میں نے عرض کیا کہ مجھے کرائے کا نہیں پتہ ،میں کبھی کرائے پر گاڑی لے کرنہیں گیا ،جس پرپولیس والے نے مجھے گالیاں دیں اور دھمکیاں بھی دیں ، اس موقع پر اس پولیس اہلکار جس کا نام آفتاب تنولی ہے نے جواپنے ساتھ گاڑی میں عورت بٹھائی تھی اس نے مجھے بڑے دھمکی آمیز انداز میں کہا یہ پولیس والا ہے ، جس طرح کہتا ہے اس کی بات مان لیں

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمرفیاض نے درخواست میں کہا ہے کہ اس کے بعد مجھے اس پولیس اہلکار نے دھمکیاں دیں ، اس موقع پر وہاں موجود کچھ لوگوں کا کہنا تھاکہ یہ پولیس اہلکار ایک گندے کردار کا مالک ہے

    یاد رہے کہ اس درخواست کے خلاف پولیس اہلکاروں نے اپنے ساتھی کا دفاع کرنے اور اس کوبچانے کے لیے سائل کو موقع پاکرپریشان کرنے کی کوشش کی اور ،عمر فیاض کسی مریض کے علاج معالجے کے سلسلے میں ہسپتال پہنچے تو آفتاب تنولی کے ساتھیوں نے موقع پا کر عمرفیاض کی گاڑی لے گئے اورپھر اس پرایف آئی آر کاٹ کراسے جیل بھیج دیا ہے

    اس موقع پر یہ بھی یاد رہے کہ دو دن گزرگئے ہیں ، ابھی تک پولیس حکام نے اس شریف شہری کی درخواست کی پرواہ نہیں کی اور یہ سائل جس کا نام عمرفیاض ہے ابھی جیل میں ہے ، حالانکہ اس کے خلاف کوئی اسی شکایت نہیں کہ اس سے پولیس اس قسم کا رویہ روا رکھے

    دوسری طرف ایبٹ آباد کےشہریوں کا کہنا ہے کہ اگریہ حال رہا ہے کہ ڈی پی او اور آئی جی کے پی نے ابھی تک اس شہری کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس نہیں لیا تو پھرعوام الناس کا اللہ ہی حافظ ہے ، یہ پولیس اہلکار اس طرح لوگوں کو رسوا کرتے رہیں گے اورشہری اپنی بے بسی بیان کرتے رہ جائیں گے پھر معاشرے میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں رہے گی

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

  • ٹیلی کام ملازمین قتل کیس،ملزمان کا ریمانڈ،چالان طلب

    ٹیلی کام ملازمین قتل کیس،ملزمان کا ریمانڈ،چالان طلب

    کراچی:انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے 2 ٹیلی کام ملازمین کے قتل کے مقدمے میں 5 نئے ملزمان کو 28 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

    انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے 2 ٹیلی کام ملازمین کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ڈاکس پولیس نے مقدمے میں مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس نے مجموعی طور پر 5 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا،تفتیشی افسر نے مقدمے کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کردی۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم ہاشم بھی شامل ہے،ملزم ہاشم نے ساتھیوں کے ہمراہ ٹیلی کام ملازمین کی گاڑی کو روکا تھا، وڈیو اور تفتیش کی مدد سے تشدد میں شامل دیگر 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مقدمے میں اب تک 38 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، 20 ملزمان کی شناخت پریڈ ہوچکی ہے۔
    2 ملزمان کا اعترافی بیان جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کیا جاچکا ہے، عدالت نے 5 ملزمان کو 28 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیدیا،عدالت نے تفتئشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے