Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کامران اکمل نے چیئرمین پی سی بی سے معافی مانگ لی

    کامران اکمل نے چیئرمین پی سی بی سے معافی مانگ لی

    کرکٹر کامران اکمل نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے معافی مانگ لی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر کامران اکمل کو تین روز قبل قانونی نوٹس بھیجا تھا جس میں ان سے چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جواب طلب کیا گیا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کرچکے ہیں ادارے کے چئیرمین کے خلاف بولنا نامناسب ہے۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹر کامران اکمل نے گزشتہ روز پی سی بی کی طرف سے بھیجے گئے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا ہے جس میں انہوں نے رمیز راجہ سے معافی مانگ لی ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ رمیز راجہ کے خلاف دانستہ طور پر نہیں بولا، میری ایسی نیت نہیں تھی کہ چئیرمین پی سی بی کے خلاف جان بوجھ کر بولوں۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران اکمل نے لیگل نوٹس کے جواب میں چئیرمین پی سی بی سے معافی مانگ لی ہے، کامران اکمل کی وضاحت کے بعد چیئرمین پی سی بی نے انکے خلاف کاروائی کرنے سے متعلقہ حکام کو روک دیا ہے، کامران اکمل کے خلاف مزید کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    یاد رہےکہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیامیں منعقدہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مختلف مواقع پر سابق کپتان وسیم اکرم،وقار یونس، مصباح الحق، شعیب اختر سمیت دیگرسابق کھلاڑیوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا ، بالخصوص سپر 12 مرحلے میں بھارت اور زمبابوے سےشکست کے بعد قومی ٹیم کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

    کامران اکمل نےبھی اپنےیوٹیوب چینل پر ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،ان کے تبصرے پی سی بی اوراس کی انتظامیہ کو اچھے نہیں لگے۔ میڈیا نےمعاملےکوقریب سےدیکھنے والےایک ذریعےکاحوالہ دیتےہوئےدعویٰ کیا ہےکہ”میں یہ تو نہیں جانتا کہ انہوں نےکامران پرکیا الزامات عائد کیےہیں لیکن بظاہر قانونی نوٹس اس لیے بھیجا گیا ہےکیونکہ چیئرمین کولگتا ہےکہ کامران نےان کے بارے میں میڈیا میں ہتک آمیز،جھوٹے اورجارحانہ تبصرے کیے ہیں“۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • جنوبی وزیرستان:چگملائی بازارمیں دھماکا،2 افراد جاں بحق،2 زخمی

    جنوبی وزیرستان:چگملائی بازارمیں دھماکا،2 افراد جاں بحق،2 زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔،اطلاعات کے مطابق پولیس کے مطابق دھماکا چگملائی بازار میں عبدالسلام نامی شہری کی دوکان کے قریب ہوا جس میں شاہ گلزار اور مصطفی نامے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو علاج کےلیے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل بھی خبیرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق عباسیہ روڈ پر پولیس وین معمول کے گشت پرتھی، کہ نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ سے اےایس آئی علم دین، کانسٹیبل پرویز، دل جان، عبداللہ، احمد، اور محمود شہید ہوگئے۔

    یاد رہے کہ اس سے دو دن پہلے پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی پر مسلح حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

    قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق تحصیل ‘دادی والا’ میں پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی پر موٹر سائیکل سوار عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا۔

    حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس فورسز نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے:مریم اورنگزیب

    عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد:عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے،اطلاعات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ اب ایک اور صورت اختیار کرگیا ہے ، جس کی وجہ سے اب لانگ مارچ ورک فرام ہوم بن چکا ہے ، مریم اورنگزیب کہتی ہیں‌کہ گھڑی بیچ کر پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک لائے گئے،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہینڈلرز کے ذریعے گھڑی بیچی،ہماری گھڑی ہمیں وقت بتاتی ہے،عمران خان کی گھڑی عمران خان کی اوقات بتاتی ہے،عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑی بغیر خریدے فروخت کی،عمران خان صاحب آپ کو جواب دینا پڑے گا،

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اب کہتے ہیں امریکی سازش والا بیانیہ پیچھے رہ گیا،عمران خان نے ملکی مفاد کو پس پردہ ڈال کر سائفر سے کھیلنے کی بات کی،عمران خان کے کہنے پر اسپیکر نے آئین شکنی کی،

    وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ جب عدم اعتماد کامیاب ہونے لگی تو عمران خان نے کہا میں ملک بند کردوں گا،آرمی چیف نے بات ماننے سے انکار کیا تو عمران خان کے الزامات شروع ہوگئے،عمران خان کے اتحادیوں نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف ووٹ دیا،

    وفاقی وزیراطلاعات عمران خان ایسا انسان ہےجو روپ بدل کر جھوٹ بولتا ہے،جب عدم اعتماد ہوا توعمران خان نے کہا کہ ہمارے خلاف بیرونی سازش ہوئی،میں عمران خان کی بیماری کا مذاق نہیں اڑا رہی ہوں،مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عوام کو عمران خان کامقصد سمجھ آگیا ہے،

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے،پنجاب میں آپ کی حکومت ہے لوگوں کو انصاف دیں، عمران خان چاہتے ہیں جس کانام میں نامزد کروں اس پر ایف آئی آر درج ہو،خیبرپختونخوا میں 10سال سے احتساب کمیشن بند پڑا ہے،مریم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنماوں نے 40،40سال کاحساب دیا ہے،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس نیب نہیں تھابلکہ نیب کی ویڈیوز تھیں،وفاقی وزیراطلاعات کہتی ہیں کہ عمران خان کے دور میں اپوزیشن رہنماوں کو جیل میں ڈالا گیا،اپنے اوپر الزام لگےتو کہتے ہیں میں یوکے اور یو اے ای جاوں گا،

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • امریکی صدر جوبائیڈن نےمحمد بن سلمان کوجمال خشوگی کے قتل میں استثنیٰ دینے کااعلان کردیا

    امریکی صدر جوبائیڈن نےمحمد بن سلمان کوجمال خشوگی کے قتل میں استثنیٰ دینے کااعلان کردیا

    واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے سے استثنیٰ دے دیا ہے، اس کے باوجود جو بائیڈن کی جانب سے اس جرم کے لیے ڈی فیکٹو حکمران کو جوابدہ ٹھہرانے کے وعدے کے باوجود استثنیٰ کی اجازت ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے

    جمعرات کو ایک بیان میں، امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ "استثنیٰ کو تسلیم کرتا ہے اور اس کی اجازت دیتا ہے۔” اپنی آئینی اتھارٹی کے ساتھ ساتھ روایتی بین الاقوامی قانون کا حوالہ دیتے ہوئے، محکمے نے کہا، "وزیراعظم بن سلمان موجودہ حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے اس مقدمے میں ریاستہائے متحدہ کی ضلعی عدالت کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے استثنیٰ رکھتے ہیں۔”

    مقتول صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے اس گھناؤنے قتل پر واشنگٹن ڈی سی کی وفاقی ضلعی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

    اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ امریکی رہائشی اور واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار خاشقجی کو بن سلمان کے حکم پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، قتل کیا گیا اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا۔ سی آئی اے اس سے قبل اس بات کی تصدیق کر چکی ہے کہ اس قتل کے پیچھے سعودی ولی عہد کا ذاتی طور پر ہاتھ تھا۔

    ستمبر کے آخر میں، ایم بی ایس کو سعودی عرب کے وزیر اعظم کے طور پر ایک ایسے اقدام میں نامزد کیا گیا تھا جس کے بارے میں ماہرین کا خیال تھا کہ وہ کسی بھی قانونی نتائج سے بچانے کے لیے اس مقدمے سے منسلک تھے۔

    نئی پیشرفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، چنگیز نے ٹویٹر پر لکھا، "# ناانصافی” کا استعمال کرتے ہوئے "جمال آج پھر مر گیا”۔

    انہوں نے لکھا۔”ہم نے سوچا کہ شاید امریکہ سے انصاف کی روشنی آئے گی لیکن پھر، پیسہ پہلے آیا،”دریں اثنا، ڈان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ لیہ وٹسن نے بھی بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے کو "سعودی دباؤ کے ہتھکنڈوں کا اعتراف” قرار دیا۔

    "یہ ستم ظریفی سے بالاتر ہے کہ صدر بائیڈن نے اکیلے یقین دلایا ہے کہ اس طرح محمد بن سلمان احتساب سے بچ سکتا ہے جب یہ صدر بائیڈن ہی تھے جنہوں نے امریکی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے سب کچھ کریں گے۔ یہاں تک کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بھی ایسا نہیں کیا،

    سعودی عرب کے ولی عہد اور حکمران، محمد بن سلمان کو شاہ سلمان کے حکم پر کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ملک کا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے، اس سے پہلے کہ ان کے خلاف ریاستہائے متحدہ میں منگیتر ہیٹیس سینگیز کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

    صدر جو بائیڈن جولائی میں سعودی عرب کے دورے پر توانائی اور سلامتی کے معاملات پر بات کرنے کے لیے محمد بن سلمان کے خلاف تنقید کا نشانہ بنے۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • مر گئے،لٹ گئے،برباد ہو گئے،چورمچائےشور:قوم کو پاگل سمجھا ہوا،اب واویلا نہیں چلےگا۔:مبشرلقمان

    مر گئے،لٹ گئے،برباد ہو گئے،چورمچائےشور:قوم کو پاگل سمجھا ہوا،اب واویلا نہیں چلےگا۔:مبشرلقمان

    لاہور:تحریک انصاف کی مکاریاں ہرروز گزرنے کے ساتھ ساتھ سامنے آرہی ہیں، میں توخود اس بات پرپریشان ہوں کہ جس شخص کی دوستی پر ہمیں فخرہوا کرتا تھا وہ اس قدر یہ حرکتیں کرے گا ، میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم سے کہتا ہوں کہ دیکھواپنے لیڈر کا حال

    اس حوالےسے بات کرتے ہوئے سنیئرصحافی مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ ہر روز صبح نئی سے نئی کہانی سامنے آجاتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اس سے سرشرم سے جھک جاتے ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جیو نیوز اور کچھ اداروں پر سنگین الزامات عائد کردیئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جنرل باجوہ کے بارے میں بھی بہت کچھ کہا

    ان کا کہنا جس طرح‌ لانگ مارچ میں‌ لوگوں کو لایا جارہا ہے سب جانتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم سے سوال ہے کہ جو جو صادق امین ہونے پرشک کررہا ہے ، جو بھی آئینہ دکھا رہا ہے آپ وہ تاجر دکھا دیں‌، آپ ایف بی آر کی رسیدیں‌دکھا دیں‌، ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کبھی یہ نہیں کرے گا ، عمران خان نے منی لانڈرنگ کی تھی

    ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کو جواب تک نہیں دیا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ چھوڑیں ممنوعہ فنڈنگ کا کیا جواب دیا ، ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ ایک گھڑی ہی تو تھی ،ان کا کہنا تھا کہ کل کو عمران خان کو ملکہ برطانیہ ہیرا تحفہ میں دے دے تو وہ یہ ہیرا د و لاکھ میں بیچ دے تواس کے ماننے والے تو یہی کہیں گے کہ ہیرا ہی تو تھا

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کبھی کچھ کہتا ہے تو کبھی کچھ ، کبھی کہتا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میرا مسئلہ ہی نہیں ، جو میرٹ پر آئے اس کو لگا دیا جائے لیکن پھر ڈھانگ مارچ میں کچھ دیر بعد موقف میں تبدیلی لے آیااور کہا کہ یہ سب چور ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اب ان کو ارمی چیف کی تقرری پر اعتراض‌ہے

    ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت بھی یاد کریں وہ کون تھا جو نوازشریف کو حقیقی جمہوریت کی جدوجہد کرنے والا کہتا تھا ، وہ کون تھا جو تعریفوں کے پل باندھتا تھا ، وہ کون تھا جو نوازشریف کو بڑا منظم سمجھتا تھا ،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جو کچھ آج بیان جمع کروایا ہے اس سے اس کی قلعی کھل گئی ہے کہ ، ایک طرف گھر کو بم پروف بنایا جارہا ہے تو دوسری طرف جلسوں میں کچھ اور ہی کہتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اب ان کا حال یہ ہوگیا ہے کہ یوٹیوب کوسننے والے دوسو تک رہ گئے ہیں اور فرلانگ مارچ میں اب بندوں کی جگہ پولیس والے لے رہے ہیں ،

    ان کا کہنا تھاکہ حالات تو اس حد تک آگئے ہیں پولیس والے ڈھول بجا کر لوگوں کو اپنی طرف کال کررہے ہیں، انکا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین کو بھی لایا جارہا ہے، جہلم سے بھی قافلہ نکل پڑا ہے ، ادھر کے پی سےبھی کچھ لوگ آرہے ہیں اس دوران آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ بھی ابھی سمری پردستخط ہونےوالے ہیں

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی پتہ نہیں کہ خان کوئی نوا چن ہی نہ چڑھا دیوے ، خان جو ہویا ، انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے اگلے کچھ دن بہت اہم ہیں‌

  • بغداد کے ہوائی اڈے میں 48 گھنٹے کے دوران دوسری مرتبہ آتشزدگی

    بغداد کے ہوائی اڈے میں 48 گھنٹے کے دوران دوسری مرتبہ آتشزدگی

    بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد کے ہوائی اڈے میں 3 روز کے دوران دوسری مرتبہ آگ لگنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ وزیر اعظم نے فرائض منصبی میں لاپرواہی برتنے پر ہوائی اڈے کے 3 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نذر آتش کے تازہ ترین واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن دو منزلہ نینوی ٹرمینل میں ایئرلائن کے کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا۔

     

    https://twitter.com/gchahal/status/1592557980469559296?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1592557980469559296%7Ctwgr%5Ef14296b94cdc109b8a5b33236690f6763e81b688%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2402276%2F10

    حکام کے مطابق عراقی وزیر اعظم نے آگ کے بعد شروع کی گئی تحقیقات کے بارے میں بریفنگ کے لیے ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔ وزارت عظمیٰ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر اور ایئرپورٹ سیکیورٹی کے ڈائریکٹر کو ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا۔

     

    وزیر اعظم نے خودکار آگ بجھانے والے نظام کی غیر فعالیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اس معاہدے کے طریقہ کار کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا جو 2013 سے کام نہیں کر رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی جائے۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • سیہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گر گئی،20 افراد جاں بحق

    سیہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گر گئی،20 افراد جاں بحق

    جامشورو:سیہون کے ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے کٹ لگائے گئے تھے۔

    پولیس کے مطابق سیلابی صورتحال کے 2 ماہ بعد بھی کٹ اور گڑھے کو پُر نہیں کیا گیا۔عبداللّٰہ شاہ انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر معین الدین صدیقی کے مطابق 5 زخمی زیر علاج ہیں، 2 کی حالت نازک ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے، 6 بچیاں اور 8 خواتین شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو پولیس کو حادثے کی جگہ پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی ہدایات کردی۔

    ڈائریکٹر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹرمعین الدین کا کہنا ہے کہ حادثے میں 20 مسافرجان سے گئے جن میں 14 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کی ڈسپلے کا دورہ

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کی ڈسپلے کا دورہ

    کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کی ڈسپلے کا دورہ ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کے ہمراہ ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کے ڈسپلے کا دورہ کیا۔

    ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے وزیر اعلیٰ سندھ کو آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کے ڈسپلے کی خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈویژن کی خدمات، اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (S.W.A.T) کے قیام، جدید پولیسنگ اور سندھ پولیس میں اپنائی جانے والی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ پولیس کی کیپیسٹی بلڈنگ پر توجہ دے رہی ہے اور پولیس کے مختلف شعبوں کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈزکی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

    سندھ پولیس ہال نمبر 8 (مارکیو)، پاکستان پویلین میں اپنی خدمات کی نمائش کر رہی ہے۔ سیمینار کے تیسرے روز بھی مندوبین کی ایک بڑی تعداد نے سیکیورٹی ڈویژن کے ڈسپلے کا دورہ کیا اور سندھ پولیس کے جدت کی طرف سفر کو سراہا۔

    ادھر دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز نے ملکی دفاعی صنعت میں جدید سب سونک کروز میزائل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرادیا۔

    بین الاقوامی دفاعی نمائش میں موجودہ دور میں روایتی جنگوں کے تبدیل ہوتے میدان سامنے آرہے ہیں، اسی لیے پاکستان بھی دنیا میں جدید اسمارٹ دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کے راستے پر گامزن ہے۔

    11ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں پاکستان کی اہم دفاعی مصنوعات کو مارکیٹ کیا جارہا ہے ، ان مصنوعات میں سب سونک کروز میزائل ’حربہ‘ اور جدید جنگی ڈرون ‘شاہپر ٹو’ پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کے خطاب کے دوران "گھڑی چور”کے نعرے لگ گئے

    صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کے خطاب کے دوران "گھڑی چور”کے نعرے لگ گئے

    لاہور:صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کے خطاب کے دوران "گھڑی چور”کے نعرے لگ گئے،اطلاعات کے مطابق لاہور کے مشہورجیلانی پارک میں فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے خطاب کے دوران فیملیز نے "گھڑی چور” کے نعرے لگا دیئے۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا ہے ، ادھر میاں اسلم اقبال کے خطاب کےدوران "گھڑی چور” کے نعروں نے سوشل میڈیا پرخوب شہرت پائی ہے ، ہرٹویٹ اورہرکمنٹس اب اس بات پر جاری ہے ،

     

    https://twitter.com/JAMEELFAROQl/status/1593274895605108740

    یاد رہے کہ آج جیلانی پارک لاہور میں فیملی فیسٹیول کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں بہت سےخواتین بھی شریک تھیں، اس دوران جب صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کو خطاب کے لیے دعوت دی گئی تو وہاں موجود ایک شخص نے "گھڑی چور”کے نعرے لگا کرساری تقریب کوپریشان کردیا ،

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے چند دن پہلے مریدکے میں نوجوان نے تحریک انصاف کی قیادت کے کنٹینر کو دیکھ کر گھڑی چور کے نعرے لگادیئے۔

    تحریک انصاف کا مارچ اتوار کے روز مریدکے سے شروع ہوا تاہم جب ایک چوک کے قریب سے پی ٹی آئی کا قافلہ گزرا تو قریب کھڑے نوجوانوں نے گھڑی چور کے نعرے لگا دیئے۔

    عقب سے دیگر کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں، واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں سڑک کنارے کھڑا ایک نوجوان بلند آواز سے اچھل کر گھڑی چور کہہ رہا ہے،اور ہاتھ سے اشارے بھی کررہا تھا

     

     

  • جنوبی افریقی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

    جنوبی افریقی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

    لاہور:جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ جنرل روڈزانی مافوانیا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دلچسپی کے مختلف شعبوں، دوطرفہ تعاون سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔

     

    معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور گہرے تعلقات کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

    چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    قبل ازیں، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر تینوں افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔