Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

    کوٹ ادو میں 3 بچوں کے قاتل ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک

    کوٹ ادو:کوٹ ادو میں ڈکیتی کےدوران3بچوں کے قاتل ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔24 اکتوبرکوکوٹ ادو میں سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 3 لڑکوں کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس نے واقعے میں ملوث مجید کھنڈ اور صادق درکھان نامی 2 ڈاکوؤں کو گزشتہ روز وسطی پنجاب سے حراست میں لیا تھا۔

    پولیس ترجمان وسیم خان کے مطابق گرفتار دونوں ڈاکوؤں کو اسلحے کی برآمدگی کے لیے احسان پور لے جایا جارہا تھا کہ سندیلہ چوک کے قریب ڈاکوؤں کے 5 مسلح ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ساتھیوں کی فائرنگ سے پولیس موبائل میں موجود دونوں گرفتار ڈاکو مارے گئے۔

    واقعے کے بعد حملہ آور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ،پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے 3 بچوں کو قتل کرنے والے تیسرے ڈاکو کاشف رند کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • غلطی سے چھالیہ لے جانے پرترکیہ میں گرفتار پاکستانی رہا

    غلطی سے چھالیہ لے جانے پرترکیہ میں گرفتار پاکستانی رہا

    انقرہ: ترکیہ میں غلطی سے چھالیہ لے جانے پر گرفتار پاکستانی کو ترکی کی عدالت نے رہا کردیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاہور کے رہائشی محمد اویس کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کی تصدیق کردی محمد اویس کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ان کے اہل خانہ نے اس رہائی پر پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کو سراہا اور مدد فراہم کرنے پر پاکستانی سفارتی عملے کا خصوصی شکریہ ادا کیا-

    بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے زرمبادلہ ساتھ لے جانے کی حد کم کردی گئی

    پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے عدالت کو لکھے خط میں بتایا گیا کہ محمد اویس کے پاس سے جس مقدارمیں چھالیہ برآمد ہوئی اس کی قیمت پاکستان میں 280 روپے سے زیادہ نہیں۔ چھالیہ پاکستان میں استعمال ہونے والی روایتی چیز ہے اور پاکستانی قانون میں اس کی درآمد اور برآمد کی اجازت ہے۔

    محمد اویس کے وکیل کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اس قانون سے آگاہ نہیں تھے کہ ترکی میں چھالیہ کو منشیات کا درجہ حاصل ہے۔عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد محمد اویس کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہورکے رہائشی محمد اویس کوکمپنی نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ترکی گھومنے بھیجا تھا۔ محمد اویس اپنے ٹورآپریٹر کو تحفے میں دینے کے لیے سپاری کے دو پیکٹس بھی لے گئے ترکی پہنچنے پر حکام نے محمد اویس کو دو پیکٹ سپاری لانے پر گرفتار کرلیا تھا اور عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا تھا-

    جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان

    ترک حکام کا کہنا تھا کہ چھالیہ اورسپاری کا ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کی رپورٹ 6 ماہ میں آئے گی۔ اس دوران محمد اویس جیل میں رہیں گے۔

    محمد اویس کے بھائی شعیب کا کہنا تھا کہ کسی نے ان کے بھائی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی پاکستانی کسٹمز حکام نے جاتے وقت مطلع کیا تھا اویس نے ترک حکام کو بتایا کہ یہ ماؤتھ فریشنر ہے اور وہ نہیں جانتا تھا کہ یہ ملک میں غیر قانونی ہے-

    محمد اویس کے بھائی کا کہنا تھا کہ استطاعت نہ رکھنے کے باوجود بھائی کی رہائی کے لیے 2 وکیلوں کولاکھوں روپے دے چکے ہیں میرا بھائی دل کا مریض اور اپنے گھر کا واحد کفیل ہے اور وہ چند سو روپے کی چیز کے لیے اپنے پورے خاندان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے بھائی کی رہائی کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔

    شعیب نے بتایا تھا کہ تقریباً 16 دیگر پاکستانی بھی چھوٹے چھوٹے الزامات میں ترکی میں قید ہیں۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان

  • پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا سالانہ اجلاس ایران میں شروع

    پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا سالانہ اجلاس ایران میں شروع

    پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا سالانہ اجلاس ایران کے شہر زاہدان میں شروع ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی جبکہ کے ایران کے وفد کی قیادت گورنر جنرل سیستان بلوچستان حسین مدرس خیا بانی کر رہے ہیں۔

    پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    پاکستانی وفد میں اعلیٰ وفاقی و صوبائی حکام سکیورٹی اداروں کے افسران اور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔

    دو روزہ مشترکہ سرحدی کمیشن کے اجلاس میں پاک ایران سرحد پر لوگوں کی نقل و حرکت، دوطرفہ تجارت، منشیات کی آمدورفت اور دونوں ممالک کے درمیان 900 کلومیٹر سے زائد سرحد سے متعلق دیگر امور پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

    ٹھٹھہ : بااثر منشیات فروش گرفتار،علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ،ہرطرف فائرنگ ،منشیات…

    دو روزہ اجلاس میں بارڈر سکیورٹی، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ سے متعلق معاملات ایجنڈہ کا حصہ ہیں۔

    دونوں ممالک کے وفود نے پاکستان اور ایران کےدرمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانےاور آگے بڑھنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں دونوں ممالک ہمیشہ ہر سہ ماہی کے بعد سرحدی کمیشن کا اجلاس منعقد کرتے ہیں۔

    دونوں ممالک کمیشن کے اجلاس کے اختتام پر مسائل اور دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔

    کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان

  • کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان

    کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان

    کراچی:سندھ حکومت نے کسانوں کو بیج اور کھاد پر 5 ہزار فی ایکڑ سبسڈی دینے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ورلڈ بینک کے 13 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی مینز ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال

    وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بتایا کہ ربیع کی فصل کے بیج اور کھاد کیلئے کاشتکاروں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    عالمی بینک نے پہلے ہی 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو سبسڈی فراہم کرنے پر اتفاق کیا اور 25 ایکڑ سے زائد زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو صوبائی حکومت سبسڈی دے گی۔

    ملاقات میں مراد علی شاہ اور عالمی بینک کے نمائندوں نے ڈسپنسریز اور اسپتالوں کی مرمت اور بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عالمی بینک نے صحت کی سہولیات کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے چالیس ملین ڈالر قرض کی پیشکش کی۔

  • پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے پر سابق ویسٹ انڈین کرکٹر این بشپ بھی حیران ہوگئے۔

    بدھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں شاہینوں نے کیویز کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے ابتدائی دو میچز بھارت اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل دکھائی دے رہا تھا، اپنی کارکردگی کے ساتھ گرین شرٹس کو دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑا اور فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے اگر مگر کی صورتحال تھی۔

    معاملہ کچھ یوں ہوگیا تھا کہ اتوار کو سپر 12 مرحلے کےآخری 3 میچز سے گروپ 2 میں شامل پاکستان،بنگلادیش ، جنوبی افریقا اور بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچے کا فیصلہ ہونا تھا، اگر گرین شرٹس کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کے لیے ضروری تھا کہ وہ اپنا آخری میچ بنگلادیش سے جیتےاور پھر نیدرلینڈز یا تو جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے یا پھر بھارت کو زمبابوے کے ہاتھوں شکست ہو۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی مینز ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال

    تاہم ہوا یوں کہ اتوار کو پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کیا جبکہ بھارت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگیا جس کے بعد بنگلادیش اور پاکستان کا دن کا دوسرا میچ کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کرگیا۔

    قبل ازیں پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلے سیمی فائنل اور پھر بدھ کو نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    شاہینوں نے کیویز کو دبوچ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے پر جہاں پاکستان نے سب کو حیران کیا وہیں سابق ویسٹ انڈین کرکٹر این بشپ بھی ابھی تک یقین نہیں کرپارہے کہ پاکستانی ٹیم فائنل میں کیسے پہنچ گئی؟

    ٹی 20: محمد رضوان اور بابر اعظم کی نویں سنچری پارٹنرشپ

    پہلے سیمی فائنل کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بشپ نے کہا کہ ‘یہاں سڈنی میں رات کے 2 بج رہے ہیں اور اب تک حیران ہوں کہ پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے’۔

  • نیپال اور بھارت میں آنے والےشدید زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

    نیپال اور بھارت میں آنے والےشدید زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

    اترپردیش:نیپال میں 6.6 شدت کے شدید زلزلے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، زلزلے کے جھٹکے دہلی سمیت بھارت کے کئی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

    نیپالی سسمولوجیکل سینٹر کے مطابق بدھ کے روز اولین ساعتوں میں 6.6 کی شدت کا زلزلہ آیا، جس میں کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    زلزلے کا مرکز بھارتی صوبے اُترپردیش کے شہر پیلی بھیت سے 158 کلومیٹر دور اور نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو سے 340 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دیپایل قصبہ تھا، بھارت کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ علی الصبح تقریباً ایک بج کر 57 منٹ پر آیا۔

    زلزلے کے جھٹکے دہلی سمیت شمالی بھارت کے متعدد شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

    نیپالی سسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.6 تھی اور پچھلے 24 گھنٹے میں زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں۔

    نیپالی میڈیا کے مطابق زلزلے سے دوتی ضلع میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، درجنوں مکانات منہدم ہوگئے، جس میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    نیپالی حکام کے مطابق کم از کم 5 افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جانی اور مالی نقصانات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    نیپالی وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے زلزلے سے ہونیوالی ہلاکتوں پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے متعلقہ ایجنسیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ زخمیوں اور دیگر متاثرین کے فوری اور مناسب علاج کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔

    دہلی کے اطراف کے شہروں غازی آباد، گروگرام اور لکھنؤ تک میں لوگ زلزلے کے جھٹکے کی وجہ سے گھبرا کر نیند سے جاگ گئے۔

    بھارت کے قومی سسمولوجی مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 تھی، بھارت میں ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ ہمالیائی ریاست نیپال میں زلزلے آتے رہتے ہیں۔ اپریل 2015ء میں 7.8 شدت کے بدترین زلزلے میں تقریباً 9 ہزار افراد ہلاک، ہزاروں افراد زخمی اور 5 لاکھ سے زائد مکانات منہدم ہوگئے تھے۔

  • وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

    اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان پروزیرآباد میں ہونے والے حملے اوراس سے قبل جاری احتجاج کے حوالے سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے اپنا موقف پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ قانون سب کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے

    اس حوالے سے سپریم کورٹ بار کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ تین نومبر کو وزیرآباد کے مقام پرسابق وزیراعظم عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتا ہے ،

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بار وزیرآباد واقعہ کی ایف آئی آرقانون کے مطابق درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

     

    صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن عابد زبیری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مرضی کی ایف آئی آردرج نہ ہونا ریاست کی ناکامی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر کا اندراج ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔ شکایت کے مطابق ایف آئی آر درج نہ کرنا غیر قانونی اور فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

    سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے جبکہ شہریوں کے حقوق اور جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

  • انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    سڈنی:انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا لگ گیا، اہم فاسٹ بولر مارک ووڈ کہنی کی انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کل (جمعرات کو) کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم فائنل میں پاکستان سے ٹکرائے گی۔

    انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کہنی میں انجری کے سبب بھارت کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ کرس جورڈن کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

    مارک ووڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 7.71 کے اکنامی ریٹ سے 9 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

    انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل کی پیش گوئی کردی۔ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈکے درمیان ہوگا۔کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنےکالم میں بھی اس کی پیش گوئی کی تھی۔

    خیال رہے کہ آج پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈکو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا جس میں فیصلہ ہوگا کہ کون فائنل میں پاکستان کا سامنا کرےگا۔

  • سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری

    سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری

    اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ سمیت سندھ اور پنجاب کی ہائی کورٹس سے 3 ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

     

    آرمی چیف کی قومی ٹیم کو نیوزی لینڈکیخلاف سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد

    صدر مملکت نے جسٹس عامر فاروق کو جسٹس اطہر من اللہ کی جگہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

    بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے تینوں ججوں کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

    امریکی وسط مدتی انتخابات؛ پاکستانی امیدوار بھی کامیاب

    قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے 4 نومبر کو جسٹس اطہر من اللہ اور 7 نومبر کو دیگر دو ججوں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کی بطور سپریم کورٹ جج کے لیے نام کی منظوری دی تھی۔

    واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 24 اکتوبر کو ساڑھے 3 گھنٹے طویل اجلاس کے بعد متفقہ طور پر جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

  • راولپنڈی:عوامی احتجاج پرپی ٹی آئی کا ایئرپورٹ روڈ پر جاری احتجاجی دھرنا ختم

    راولپنڈی:عوامی احتجاج پرپی ٹی آئی کا ایئرپورٹ روڈ پر جاری احتجاجی دھرنا ختم

    راولپنڈی:عوامی احتجاج پرپی ٹی آئی کا ایئرپورٹ روڈ پر جاری احتجاجی دھرنا ختم،اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں گلزارقائد کے قریب پرانا ایئر پورٹ روڈ پر 3 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا تاہم مری روڈ پر احتجاج ابھی جاری ہے۔

    پرانا ایئر پورٹ روڈ پر جاری دھرنا ختم ہونے کے بعد سڑک دونوں طرف سے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ مظاہرین کی قیادت صوبائی وزیر راجہ بشارت کر رہے تھے۔

    فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 72 گھنٹوں کی جو کال دی گئی تھی وہ پوری ہوگئی ہے۔آئندہ کے لائحہ عمل کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

    خیال رہے کہ راولپنڈی میں احتجاج کے تیسرے روز پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے لیے سڑکوں پر ہی بڑی اسکرینیں نصب کی تھی تاہم شام کے بعد پرانا ایئرپورٹ روڈ پر جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا۔

    دوسری طرف تحریک انصاف کے مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے لانگ مارچ کے خلاف اپنی درخواست میں وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا ہے۔

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی ، 2014 کےدھرنے میں پی ٹی وی ، پارلیمنٹ اور سیکرٹریٹ پر حملہ کیا، تحریک انصاف ایک بار پھر مارچ اسلام آباد لا رہی ہے، عدالت اسے ماضی کا طرزعمل نہ دہرانے کا پابند بنائے۔

    امریکی وسط مدتی انتخابات؛ پاکستانی امیدوار بھی کامیاب

    سینیٹر کامران مرتضیٰ نے استدعا کی ہے کہ وفاق اور صوبوں کو حکم دیا جائے کہ مارچ کے دوران عوام کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں ، مارچ کرنے والوں کا جلسہ اسلام آباد سےباہر ہو، دھرنا یا ریلی غیرمعینہ مدت تک نہ ہو ، تحریک انصاف کو احتجاج سے متعلق قوانین اور ضابطوں پر عمل کا حکم دیا جائے ۔