Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • راستے بند ہونے پربزرگ خاتون کا فیاض الحسن چوہان پر برس پڑیں

    راستے بند ہونے پربزرگ خاتون کا فیاض الحسن چوہان پر برس پڑیں

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مری روڈ پر مظاہرے سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے۔

    ذرائع کے مطابق مری روڈ پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اور دیگر مظاہرین پر بزرگ خاتون برس پڑیں۔

    متاثرہ خاتون نے کہا کہ 3 گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہوں کوئی پوچھنے والا نہیں، کبھی مذہبی اور کبھی سیاسی جماعتیں روڈ بند کردیتی ہیں جس کے باعث شہریوں کو اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے،

    اس موقع پر خاتون نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ ملک ان لوگوں کے لیے بنا ہے۔

     

    دوسری جانب خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیاپرتیزی سے وائرل ہورہی ہےجس میں متعدد صارفین پی ٹی آئی ورکرز کےاحتجاج پرغصہ میں نظر آرہےہیں۔

     

    یاد رہے کہ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کے خلاف جو ایف آئی آر کاٹی گئی اسے مسترد کرتے ہیں۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارے احتجاج میں ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا اور کسی کا کوئی نقصان بھی نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک شخص نے کھمبے پر چڑھ کر تاروں کو ہاتھ لگایا تھا، اگر اس شخص کو بھی کوئی تھپڑ لگا دیتا تو وہ کھمبے پر نہ چڑھتا۔

  • لاہور: پی ٹی آئی نےمختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنےکااعلان کردیا

    لاہور: پی ٹی آئی نےمختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنےکااعلان کردیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے مختلف شہروں میں جاری احتجاج کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس سلسلے میں پارٹی قائدین کو ہدایت جاری کردی گئیں۔

    پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے علاوہ تمام شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کے باعث احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مختلف شہروں کے پارٹی قائدین کو احتجاج ختم کرنے کےلیے ہدایت جاری کردی گئیں تاہم اسلام آباد میں احتجاج جاری رکھنے کی ہدایات بھی کر دی گئیں۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایم ٹو موٹر وے دونوں طرف سے بند ہونے کے باعث مسافر رُل گئے۔

    دوسری طرف متوقع احتجاج اورغیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر گورنر ہاؤس لاہورکی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کردی گئی۔

    پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے نام پر حملوں کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے انتہائی قدم اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔

    ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی میں سرجیکل وارڈ فور میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس انڈوسکوپی اینڈ گیسٹرو انٹرالاجی کے معائنے کے موقع پر خطاب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کہتے ہیں حالات ہاتھ سے نکلے تو آئین میں گورنرراج کی گنجائش موجود ہے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیاگیا

    بجلی کی قیمتوں میں پھراضافہ کردیاگیا

    اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، ماہ ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

    سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس 90 فیصد مہنگی ہونے کا خدشہ

    نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نومبر کے بلوں پر ہوگا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    ادھر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، کراچی کے عوام کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

    بجلی قیمت میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیا گیا ہے، ستمبر سے نومبر کے بلوں میں وصولی ہوگی۔

    روس سےتیل خریدنےپرپابندی نہیں مگرخریداراپنےحالات کودیکھ کرفیصلہ کرے:امریکہ

    چیئرمین نیپرا کے مطابق حکومت کے الیکٹرک کو 10 روپے فی یونٹ بجلی دے رہی ہے، کے الیکٹرک خود اپنی بجلی 37 روپے میں پیدا کرتی ہے، حکومت کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔

    کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے، عوام سے وصولی 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے کی جائے گی، حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی۔

    نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کراچی صارفین کو بجلی فی یونٹ 43 روپے 38 پیسے پڑتی ہے، حکومت 17 روپے 29 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے، صارفین کو 29 روپے 9 پیسے میں بجلی دی جاتی ہے۔

    نیپرا نے ہدایت کی کہ کے الیکٹرک متابدل سستی بجلی کے پلانٹ فوری لگائے، کے الیکٹرک کے مطابق متبادل توانائی کا پلانٹ 2024 میں لگایا جائے گا۔

  • چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرنااہلی کی ایک اور تلوار لٹکنے لگی

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرنااہلی کی ایک اور تلوار لٹکنے لگی

    اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرنااہلی کی ایک اورتلوارلٹکنےلگی،اطلاعات کےمطابق الیکشن کمیشن نےضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانےپرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی صرف چارسدہ سے اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ سے استعفیٰ دے دیا۔

    انتخابی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکے۔10 دن تک تفصیلات جمع نہ کرانے پر آراوزعمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے اور عمران خان کا جواب آنے یا نہ آنے کی صورت میں کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

    انتخابی قوانین کے مطابق انتخابات کے بعد 3 دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانا لازمی ہے۔ انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر ماضی میں امیدوار نااہل ہوچکے ہیں۔

    کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان

    واضح رہے کہ ماضی میں سپریم کورٹ نے ہارے ہوئے امیدوار کو بھی آئندہ انتخابات لڑنے سےروک دیا تھا۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو آئندہ انتخابات کیلئے نا اہل بھی قراردیاجاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن نےسابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں متفقہ فیصلہ کے ذریعے نااہل قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں ان کی نشست خالی قرار دے دی تھی ۔ لیکن بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کومعطل کردیا تھا

  • سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس 90 فیصد مہنگی ہونے کا خدشہ

    سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس 90 فیصد مہنگی ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد:سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا سے گیس 90 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کیلئے سوئی سدرن کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی، اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست پر سماعت 21 نومبر کو کراچی میں ہوگی۔

    اوگر کے مطابق سوئی نادرن پہلے ہی 1299روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس مہنگی کرنے کی درخواست کرچکی ہے جس کی سماعت 14 نومبر کو لاہور میں ہوگی۔

    سوئی سدرن نے رواں مالی سال کیلئے گیس 667 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس سے سوئی سدرن کا ٹیرف 692 سے بڑھ کر1359 ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کو 184 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے، خام تیل کی قیمت بڑھنے کے باعث ملکی گیس بھی مہنگی ہوگئی ہے، روپے کی قدرمیں کمی سے بھی گیس صارفین پر بوجھ پڑے گا۔

  • محمد رضوان ٹی20 فارمیٹ میں بیٹنگ اسٹائل بدلیں:شاہد آفریدی

    محمد رضوان ٹی20 فارمیٹ میں بیٹنگ اسٹائل بدلیں:شاہد آفریدی

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ انداز بدلنے کا مشورہ دیدیا۔

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان کو ٹی20 فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ اسٹائل بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ بالرز انکے خلاف منصوبہ بندی نہ کرسکیں۔

    بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    اینکر نے سوال اٹھایا کہ کیا رضوان کو بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کی پیرونی کرنی چاہیئے؟ جس آفریدی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں آنے سے پہلے ڈومیسٹک سرکٹ میں 200-250 میچ کھیل چکے ہیں، وہ بطور بلےباز ان گیندوں کو نشانہ بناتے ہیں جس پر شارٹس کی پریکٹس کرتے ہیں۔

    ارجنٹائن کو دھچکا، میسی ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے

    انہوں نے کہا کہ پاور پلے میں رضوان کو رسک لینا پڑے گا، جس کیلئے انہیں پریکٹس کی ضرورت ہے۔ اگر وکٹ کیپر ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ پاکستان کیلئے مفید بن سکتے ہیں۔

    ارجنٹائن کو دھچکا، میسی ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے

    دوسری جانب قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کھیلے گی۔

  • گلگت بلتستان میں نامعلوم افراد نے بچیوں کے اسکول کو آگ لگادی

    گلگت بلتستان میں نامعلوم افراد نے بچیوں کے اسکول کو آگ لگادی

    گلگت:پاکستان کے شمالی علاقوں میں ایک بار پھرسکولوں پر حملے کی خبر ہے ،اس سلسلے میں تازہ ہونے والے واقعہ میں گلگت بلتستان کے علاقے داریل میں نامعلوم افراد نے بچیوں کے اسکول کو آگ لگادی جب کہ چوکیدار کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔

    گلگت بلتستان پولیس کے مطابق دیامر کی تحصیل داریل میں پیر اور منگل کی درمیانی رات نامعلوم افراد نے بروگی گرلز اسکول کو آگ لگادی اور چوکیدار کو بھی اغواء کر کے لے گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اسکول کو ملزمان کی گرفتاری اور مغوی چوکیدار کی بازیابی کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    وزیراعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے کا نوٹس لیترے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    خالد خورشید نے انتظامیہ، پولیس و دیگر اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے اسکول کی فوری بحالی کا بھی حکم دے دیا ۔

    یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں کافی عرصے سے کچھ ایسے واقعات سامنے آرہےہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے ان علاقوں کو جان بوجھ کرعدم استحکام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے لیے ذمہ داران کی طرف سے نوٹس لینا ضروری ہے

  • پاکستان کوقرضوں میں ریلیف اتنا نہیں ملاجتناملنا چاہیے تھا،انتونیو گوتریس

    پاکستان کوقرضوں میں ریلیف اتنا نہیں ملاجتناملنا چاہیے تھا،انتونیو گوتریس

    مصر: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہےکہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے قرضوں میں چھوٹ دیں۔

    باغی ٹی وی : مصر کےشہرشرم الشیخ میں وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکر ٹر ی جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ان لمحات میں مدد کی ضرورت ہے، پاکستان کو آبادکاری کے لیے بڑے پیمانے پرفنڈز کی ضرورت ہے، پاکستان میں ایک دوسرےکی مددکا جو جذبہ دیکھا اس کی مثال عالمی برادری میں نظرآنی چاہیے عالمی برادری کی ذمہ داری ہےکہ پاکستان کی بھرپور مدد کرے۔

    مصر میں وزیراعظم اور یورپی یونین کے صدرکی ملاقات

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہپاکستان اوسط آمدنی والا ملک ہے پاکستان کو قرضوں میں ریلیف اتنا نہیں ملا جتنا ملنا چاہیے تھا،پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقےکا رقبہ پرتگال سے تین گنا بڑا ہے عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ دیں فنانشل سسٹم پر نظرثانی کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ مل سکے-

    سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

    انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کومشکل سےنکالنےمیں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیےپاکستان عالمی برادری کی بھرپور امداد کا مستحق ہے، پاکستان نےلاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہےجی ٹوئنٹی پاکستان جیسےاوسط آمدنی والے ممالک کے لیے قرضوں میں چھوٹ کا مکینزم بنائیں ماحولیاتی تبدیلی سےمتاثرہ اوسط آمدنی والے ملکوں کو رعایتی فنڈنگ تک رسائی ہونی چاہیے-

    وزیراعظم کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

    انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ کوپ کانفرنس اس صورت حال کو تسلیم کرے اور نمٹنےکے لیے واضح روڈ میپ تیار کرے اقوام متحدہ پاکستان کے شانہ بشانہ ہوگا، پاکستان کے عوام اور حکومت سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں-

  • سال 2022  کا آخری چاند گرہن کل ہوگا

    سال 2022 کا آخری چاند گرہن کل ہوگا

    رواں سال کا آخری چاند گرہن کل ہوگا جسے پاکستان میں جزوی طورپردیکھا جاسکےگا۔

    با غی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 نومبرکو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، 3 بج کر 17منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگےگا، 4 بجے گرہن عروج پر ہوگا، چاند گرہن کا اختتام 6 بجکر 56 منٹ پر ہوگا۔

    ڈرو : معززین کی 40 سال سے جاری پرانی دشمنی ختم کرانے کی کوشش

    چاند گرہن ملک کے مختلف شہروں میں مختلف اوقات کے دوران دیکھا جسکے گا کراچی میں چاند گرہن کا آغازشام 5 بج کر56 منٹ جبکہ اختتام 6 بج کر56 منٹ پرہوگا اسلام آباد میں شام 5 بج کر6 منٹ،لاہورمیں 5 بج کر5 منٹ پرچاند گرہن شروع ہوگا۔

    پشاورمیں چاند گرہن کا آغاز 5 بج کر12 منٹ،کوئٹہ میں 5 بج کر38 منٹ،گلگت میں 4 بج کر57 منٹ جبکہ مظفرآباد میں 5 بج کر4 منٹ پرہوگا۔

    پاکستان میں چاند گرہن کا اختتام 6 بج کر56 منٹ پرہوگا جس کا سب سے ذیادہ مشاہدہ گلگت میں 74.54فیصد، لاہور میں 62.96 فیصد ، مظفرآباد میں 65.20 فیصد،اسلام آباد میں 61.01 فیصد، کراچی میں 00.88 فیصد،پشاورمیں 52.55 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 14.06 فیصد ہوگا۔

    مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں آسٹریلیا ،شمالی امریکا، اورجنوبی امریکا کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکےگا، شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکےگا سال 2022 میں 2سورج اور2چاند گرہن ہوئے۔

    ٹھٹھہ : جب سے سول ہسپتال این جی او کے حوالے کیاگیا تب سے عوام سر درد کی گولی اور سرنج بھی بازار سے…

  • خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔

    خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔

    لاہور:عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا ہے ، اس حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کہتےہیں کہ پھر سے عمران خان نے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے جب وہ خود تھے لانگ مارچ میں اس وقت تین چار ہزار لوگ تھے اب وہ خود لانگ مارچ میں نہیں ہوں گے تو پھرکس نے جانا ہے ، اگرکوئی جائے گا تو اس کو پیسے دیئے جائیں گے

    عارف علوی کے حوالے سے ایک پیغام دینے کا ذکرکیا جارہا ہے ، اس کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے کہا کہ کیا یہ پیغام اسٹیبلشمنٹ نے دیا ہے اور کیا اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے ساتھ ملکر یہ لانگ مارچ کررہےہیں‌

    عمران خان پر ہونے والے حملے کے‌حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ گولیاں کتنی لگی ہیں اور کہاں لگی ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار سے ایک بیان دلوایا گیا ، کیوں کہ مونس الہی نے کچھ نہ کچھ تو اپنی وابستگی ثابت کرنے کے لیے کچھ کرنا ہی تھا

     

    ان کا کہنا تھا کہ عمران‌خان کے بلڈ رپورٹ کے حوالے سے بھی شکوک وشہبات ہیں ، ان کا ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ عمران خان کے خون میں کچھ ممنوعہ چیزیں بھی شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی نے دوبارہ سے ایک بیان ریکارڈ کرایاہے ، اس کا مطلب کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیرآباد جاسکتے تھے لیکن نہیں گئے

    ایک سوال کے جواب میں مبشرلقمان نے کہا کہ عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان اختلافات ہیں، ان کا یہ کہنا تھا کہ پرویز الٰہی پاگل ہوسکتے ہیں ، بے وقوف نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی ایسا نہیں کریں‌گے

    مبشرلقمان نے کہا کہ عمران خان اپنی مرضی سے بیان ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں،ان کے پاس بہت سے آپشنز ہیں ، ہو عدالت کے ذریعے اپنی مرضی کا مقدمہ درج کروا سکتے ہیں ، لیکن میرا تو مقدمہ درج نہ ہوسکا ، حریم شاہ اور صندل خٹک نے چوری کی لیکن آج تک ان کا پرچہ درج نہ ہوسکا

     

    ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ یہ بیوروکریسی ہے جو اب کوئی غیرقانونی کام نہیں کریں گے کیوں کہ ان کو پتہ ہے کہ یہ سب کچھ ہوگا

     

    ان کا ایک سوال کے جواب کہنا تھاکہ پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی آج اچھی رہی لیکن اتنی اچھی بھی نہیں کہ وہ ورلڈ کپ چھین کرلے آئیں ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم یہ ورلڈ کپ جیت سکتی ہے ،مبشرلقمان نے اس موقع پر کہا کہ ان کی دعائیں تو قومی ٹیم کے ساتھ ہیں کہ وہ یہ ورلڈ کپ جیت جائے لیکن اسکے لیے اچھا کھیلنا بھی ضروری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم اچھا کھیلے گی تو یقینا اچھے نتائج ملیں گے لیکن جس طرح پہلے کھیل رہی ہے اس سے ورلڈ کپ سے ہاتھ بی دھو سکتے ہیں‌