Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ٹی 20 ورلڈکپ:نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنزسےشکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈکپ:نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنزسےشکست دے دی

    سڈنی: ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔سڈنی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدا میں نیوزی لینڈ کا آغاز نہایت مایوس کن رہا۔ اس کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا اور دونوں اوپنر صرف ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    ون ڈاؤن پر آنے والے کپتان کین ولیم سن بھی صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کے صرف 15 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تاہم اس کے بعد مڈل آرڈر بلے باز گلین فلپس نے ریت کی طرح اپنی ٹیم کی گرتی بیٹنگ کو سنبھالا۔

    گلین فلپس نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی اور 64 گیندوں پر 104 رنز بنائے جن میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا جسے حاصل کرنے کی کوشش میں سری لنکا کی ٹیم ہدف سے 65 رنز قبل یعنی 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    سری لنکا کے صرف دو بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ شاناکا 35 اور راجا پکسے 34 رنز بناسکے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

    گلین فلپس کو سنچری بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ ون میں پہلی پوزیشن پر آگیا۔

    ایونٹ میں کل دو میچز کھیلیں جائیں گے، صبح 8 بجے بنگلا دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی اور دوپہر 12 بجے پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

  • محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو ریٹائر ہوجاتا، روی چندن ایشون

    محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو ریٹائر ہوجاتا، روی چندن ایشون

    ممبئی: بھارت کے کرکٹر روی چندن ایشون کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو وہ ریٹائر ہوجاتے۔

    باغی ٹی وی : کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں ایشون کا کہنا تھا کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ اگر نواز کی گیند وائیڈ کی جگہ ٹرن ہوکر آپ کے پیڈ کو ہٹ کرتی تو پھر آپ کیا کرتے ؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ اس پر میں میچ کے فوری بعد ڈریسنگ روم جاتا اور اپنا ٹوئٹر کھول کر اپنے کرکٹ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتا اور کہتا یہ ایک بہت شاندار سفر رہا۔

    پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز میچ میں ایشون نے مشکل وقت میں وننگ شاٹ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔ میچ میں بھارت کے لیے یادگار اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی نے بھی دباؤ میں اعصاب پر قابو پا کر کھیلنے پر ایشون کی تعریف کی تھی۔

    کوہلی نے کہا کہ میں نے ایشون کو کہا کہ کورز کی طرف گیند کو ہٹ کرو لیکن اس نے اپنے دماغ کے اوپر ایکسٹرا دماغ لگایا اور اس نے جو کیا وہ واقعی بہادری تھی، یہ ان سائیڈ لائن کی طرف آیا اور گیند وائیڈ ہوگئی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا تھا جس میں ایشون کے وننگ شاٹ سے بھارت نے فتح حاصل کی محمد نواز کے اوور میں اگر ایشون آؤٹ ہوجاتے تو پاکستان کی جیت کا امکان تھا۔

    عدم برداشت بڑھنے لگی:وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بےعزتی کردی

    دوسری جانب سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا ئے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سابق بھارتی کپتان نے پاکستان کے بولر وسیم جونیئر کو بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جیسا قرار دیا۔

    سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کے پاس تو ہاردک پانڈیا جیسا وسیم جونیئر ہے، وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتا ہے، بھارت کے خلاف وسیم کو نہیں کھلایا لیکن دو اسپنرز کھلائے، یہ سڈنی میں تو ٹھیک لیکن دوسرے وینیوز پر ٹھیک نہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کیسے ممکن؟تمام حقائق سامنےآگئے

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کرسکتا ہو اور 2 شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں کیونکہ وسیم نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا بھی ہے اور اس میں ٹیلنٹ ہے پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف 2 اسپنرز کھلا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا تھا، پاکستان کا مڈل آرڈر بیٹنگ سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف اسکواڈ میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شان مسعود اب نمبر تین پر ہیں، اگرچہ وہ رنز کر رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن درست نہیں، آپ کو ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو تین چار اوورز کرے اور آخری چند اوورز میں 30 رنز بنا سکے۔

    آئی سی سی کی ٹی20 کرکٹ کی نئی ریکنگ میں بابراعظم کی تنزلی

  • عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    لاہور:سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے اہل پاکستان کا عجیب انداز سے دفاع کیا اور باتوں باتوں میں ان کو بھیڑبکریوں سے سوالیہ انداز سے تشبہیہ دے گئے ، عمران خان نے کہا ہے کہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔ بھیڑ بکریاں غلام ہوتے ہیں، انسان صرف اللہ کی غلامی کرتا ہے۔میں اپنی قوم کوان ظالموں کے ہاتھوں رسوا نہیں ہونے دوں گا

    تحریکِ انصاف کے آزادی مارچ کے دوسرے روز خطاب میں سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کسی بھی غلام کی پرواز اونچی نہیں ہوتی۔ آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ ستر سال کی عمر میں سڑکوں پر کیوں نکلا ہوں۔ میں چاہتا ہوں عوام کو پتا چلے کہ آزادی کیا ہوتی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ مجھے کسی چیز کی کمی نہیں اللہ نے سب عطا کیا ہے۔ چاہتا ہوں کہ نوجوانوں کی تربیت ہو تاکہ انھیں پتا چلے کہ آزادی کیا ہوتی ہے۔ میڈیا چینلز کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو ملک میں ظلم ہو رہا ہے کیا ان کو نظر نہیں آتا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کریں گے تو کون کرے گا

    لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں 70 سال کی عمر میں سڑکوں پر نکلا ہوں ، میرا مولا مجھے سب کچھ دے چکا ہے۔ بھیڑ بکریاں غلام ہوتی ہیں، انسان صرف اللہ کی غلامی کرتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کو نامعلوم افراد کے حوالے کیا گیا، جن کے نام اعظم سواتی کے نام لئے ہیں ، یہ 2 لوگ جب سے اسلام آباد میں آئے ہیں تب سے ظلم کیا جارہا ہے۔ میرا ان کو پیغام ہے ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں کہ جو کہیں کہ مان لیں گے۔ پہلے نواز شریف اور زرداری چور تھے لیکن اب یہ چور نہیں۔

    ڈی جی آئی ایس آئی کو مخاطب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ غیر سیاسی پریس کانفرنس میں صرف عمران خان کو نشانہ نہیں بناتے، آپ کو 1100 ارب روپے کا ڈاکا مارنے والے چور نظر نہیں آرہے۔

    عمران خان نے اداروں پرگولہ باری جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کون تھا جو ارشد شریف کو دھمکیاں دیتا تھا، ان کی والدہ کو پوچھیں وہ بتائیں گی، پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں کہ ارشد شریف بیرون ملک کیوں گیا، سب کو پتہ ہے کہ اس کو کون دھمکیاں دے رہا تھا۔

  • پی ٹی آئی بضد:مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

    پی ٹی آئی بضد:مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

    لاہور: پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی۔یہ پیشکش رات وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی طرف سے کی گئی تھی

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں۔

    فواد چوہدری نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

    یاد رہے کہ رات گئے رانا ثنااللہ کی طرف سے عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بات کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اور ساتھ ہی لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    سوشل میڈیا پر سامعین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہو سکتی ہے،وہ غیرمشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے رابطہ کریں اور بیٹھ کر بات کریں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ ختم کردیں اور بات چیت کے لیےآگے آئیں

    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گےجبکہ عمران خان کے لانگ مارچ میں 10 سے 12 ہزار کے قریب لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، عمران نیازی پر امن احتجاج کرنا چاہیں تو پھر ہمیں حق حاصل نہیں کہ اسے روکیں، اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کریں گے تو بھرپور طاقت سے روکیں گے۔

    چوہدری غلام حسین کوکیوں گرفتارکیا؟ایف آئی اے نے بتادیا

    انہوں نے کہا کہ عمران خان عجیب آدمی ہے جو نہ سیاست کو سمجھتا ہے نہ جمہوریت کو، وہ اپنا رویہ تبدیل کرے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ آکر بیٹھے، ملک سیلاب کی تباہی سے دوچار ہے، معاشی بدحالی ہے، اس پر بات کرے۔

     

     

    اس کے علاوہ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ بجلی کے بلوں پر بھی ناراض ہیں،جب تک ہم عوام کو ریلیف نہیں دیں گے اسی صورتحال کا سامنا رہے گا،ہم چاہتے تھے الیکشن میں جائیں،دوسری سیاسی جماعتوں کی جمہوری رائے کےساتھ جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کے کسی عمل پر اختلاف تو کیا جا سکتا ہے لیکن حملہ نہیں کیا جاسکتا، کل ادارے کی طرف سے قوم کو گواہ بنا کر کہا گیا آئینی کردار ادا کریں گے۔

  • رانا ثنااللہ کی عمران خان کوغیرمشروط بات کرنے کی پیشکش:لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ

    رانا ثنااللہ کی عمران خان کوغیرمشروط بات کرنے کی پیشکش:لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد:رانا ثنااللہ کی عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بات کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اور ساتھ ہی لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    سوشل میڈیا پر سامعین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہو سکتی ہے،وہ غیرمشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے رابطہ کریں اور بیٹھ کر بات کریں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ ختم کردیں اور بات چیت کے لیےآگے آئیں

    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گےجبکہ عمران خان کے لانگ مارچ میں 10 سے 12 ہزار کے قریب لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، عمران نیازی پر امن احتجاج کرنا چاہیں تو پھر ہمیں حق حاصل نہیں کہ اسے روکیں، اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کریں گے تو بھرپور طاقت سے روکیں گے۔

    چوہدری غلام حسین کوکیوں گرفتارکیا؟ایف آئی اے نے بتادیا

    انہوں نے کہا کہ عمران خان عجیب آدمی ہے جو نہ سیاست کو سمجھتا ہے نہ جمہوریت کو، وہ اپنا رویہ تبدیل کرے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ آکر بیٹھے، ملک سیلاب کی تباہی سے دوچار ہے، معاشی بدحالی ہے، اس پر بات کرے۔

    اس کے علاوہ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ بجلی کے بلوں پر بھی ناراض ہیں،جب تک ہم عوام کو ریلیف نہیں دیں گے اسی صورتحال کا سامنا رہے گا،ہم چاہتے تھے الیکشن میں جائیں،دوسری سیاسی جماعتوں کی جمہوری رائے کےساتھ جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کے کسی عمل پر اختلاف تو کیا جا سکتا ہے لیکن حملہ نہیں کیا جاسکتا، کل ادارے کی طرف سے قوم کو گواہ بنا کر کہا گیا آئینی کردار ادا کریں گے۔

  • سب سے پہلے پاکستان:بھارت کی تمام آفرز ٹھکرا چکا ہوں، خلیل الرحمان قمر کا انکشاف

    سب سے پہلے پاکستان:بھارت کی تمام آفرز ٹھکرا چکا ہوں، خلیل الرحمان قمر کا انکشاف

    کراچی :سب سے پہلے پاکستان:بھارت کی تمام آفرز ٹھکرا چکا ہوں، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر نے بھارت جانے پر مشروط آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کی تمام آفرز ٹھکرا چکے ہیں۔

    پاکستان کے معروف اور منفرد کہانی کار خلیل الرحمان قمر نے ایک نجی ویب چینل کے ساتھ پوڈکاسٹ ریکارڈ کروایا، جس میں ان سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    اپنی گفتگو میں خلیل الرحمان قمر نے کئی اہم انکشافات بھی کئے۔بھارت سے آفرز کی پیشکش کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں سبھی آفرز کو مسترد ٹھکرا چکا ہوں اور چونکہ میں دکھاوا کرنے والا آدمی نہیں ہوں اس لئے یہ بات کبھی نہیں بتائی۔

    آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا،الیکشن کا مطالبہ…

    خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ بھارت کے لوگ ہمیں نہیں پہچانتے اس میں قصور ان کی حکومت کا ہے، مجھے بھارتیوں سے کوئی اعتراض نہیں ہے، وہاں نہ جانے کی صرف واحد وجہ یہ ہے کہ وہاں کے لوگ ہماری اتنی عزت افزائی نہیں کرتے، جتنی عزت اور شہرت ان کے لوگوں کو پاکستان میں دی جاتی ہے۔

    انہوں نے وہاں کام کرنے کی شرط بھی بتادی اور کہا کہ جب تک ہمیں وہاں برابری کی عزت نہیں دی جائے گی میں وہاں نہیں جاؤں گا، جس دن ایسا ہوگیا میں ناصرف وہاں جاؤں گا بلکہ انہیں مفت فلم بھی لکھ کر دوں گا۔خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ چونکہ میرا پنجابیوں سے پرانا تعلق ہے تو میں ان کیلئے فلم لکھنے بھارت جاؤں گا۔

  • ٹرانسجینڈر سے ناجائز تعلقات پر نوجوان اور خواجہ سرا دونوں گرفتار

    ٹرانسجینڈر سے ناجائز تعلقات پر نوجوان اور خواجہ سرا دونوں گرفتار

    لاہور:ہیومن رائٹس سیل SSP آفس نے اپنی نوعیت کا انوکھا کیس حل کردیا،اطلاعات کے مطابق ٹرانسجینڈر سے ناجائز تعلقات پر نوجوان اور خواجہ سرا دونوں گرفتارکرلیئے گئے ہیں‌

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل انچارج ہیومن رائٹس سیل ماریہ نوید کو ایک درخواست موصول ہوئی جس کے مطابق خواجہ سرا انعم نے الزام عائد کیا کہ نبیل عرف علی نامی نوجوان نے اسے زبردستی اپنی قید میں رکھا، اسکے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے اور مزاحمت پر اسے جان سے مارنے کی نیت سے کیروسین آئل کا استعمال بھی کیا

    انچارج HRC ماریہ نوید نے اپنی نوعیت کے اس انوکھے کیس کو SSP حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کے احکامات پر حل کرتے ہوئے مختلف حقائق سے پردہ فاش کیا

    انکوائری رپورٹ کے مطابق خواجہ سرا کی جانب سے نبیل نامی نوجوان پر عائد الزامات صرف الزام کی حد تک ہی رہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ظاہر ہوئی جس کے مطابق عرصہ دراز سے نبیل نامی نوجوان خواجہ سرا انعم کے عشق میں مبتلا اور دونوں اپنی خوشی کیساتھ زندگی گزار رہے تھے مزید اہم یہ بھی انکشاف ہوا کہ نبیل نامی نوجوان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث رہتا ہے جو واردات کے بعد محفوظ پناہ گاہ خواجہ سرا کے گھر میں رہتا تھا، پولیس کرمنل ریکارڈ کے مطابق نبیل عرف علی تھانہ حالی روڈ اور تھانہ A-سیکشن پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہے

    ایس ایس پی حیدرآباد نے معاشرے میں جاری اس طرح کی فحاش حرکات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا حکم جاری کیا جس پر حالی روڈ پولیس نے خواجہ سرا اور نبیل نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

    ایس ایس پی حیدرآباد نے انچارج ہیومن رائٹس سیل ماریہ نوید کو اپنی نوعیت کے اس انوکھے کیس کو بخوبی حل کرنے پر شاباشی دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ CC-lll کیلئے بھی نامزد کیا

    مزید SSP حیدرآباد نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہر حیدرآباد میں کسی کو بھی فحاشی و عریانی جیسی حرکات کی ہرگز اجازت نہیں اور اس طرح کی کسی بھی قسم کی کوئی حرکات میں پایا گیا خواہ وہ خواجہ سرا ہی کیوں نہ ہو اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کیسے ممکن؟تمام حقائق سامنےآگئے

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کیسے ممکن؟تمام حقائق سامنےآگئے

    لاہور:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں زمبابوے کی پاکستان کے خلاف غیر متوقع جیت نے گروپ 2 کو تمام ٹیموں کے لیے دلچسپ بنا دیا ہے لیکن اس نے پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اگر اور مگر کے گھن چکر میں پھنسا دیا ہے۔

    بھارت اور زمبابوے کے خلاف شکستوں کے بعد پاکستان اس وقت پانچویں نمبر پر ہے جس کے دو میچوں میں کوئی پوائنٹ نہیں ہے، ادھر بھارت، جنوبی افریقا، بنگلا دیش اور زمبابوے ٹیبل پر پاکستان سے آگے ہیں، بھارت کے دو میچوں میں 4 پوائنٹس ہیں جبکہ زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دو میچوں میں 3، 3 پوائنٹس ہیں، بنگلا دیش کے پاس 2 پوائنٹس ہیں۔

    ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اگلا مقابلہ نیدرلینڈ سے ہے، اس کے بعد جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جائیں گے اور یہ تینوں میچز اب پاکستان کے لیے جیتنا ضروری ہیں، ایک اور شکست پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنے کے لیے کافی ہوگی۔

    لیکن بابر اعظم الیون کے لیے محض تین مسلسل جیت کافی نہیں ہوگی کیونکہ انہیں دوسری ٹیموں کی کارکردگی پر انحصار کرنا ہوگا۔

    پاکستان کے لیے اب بہترین منظر نامہ یہ ہے کہ اتوار کو بنگلا دیش نے زمبابوے کو ہرایا، بھارت نے جنوبی افریقا کو اور پاکستان نے نیدرلینڈز کو ہرایا، اس سے بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بنگلا دیش 4، زمبابوے 3 اور پاکستان 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے گا۔

    اس کے بعد 2 نومبر کو پاکستان کے لیے اہم ہو گا کہ نیدرلینڈز زمبابوے کو ہرائے اور بھارت بنگلا دیش کو ہرائے اور پھر 3 نومبر کو سڈنی میں پاکستان جنوبی افریقا کو ہرائے۔

    ایسے میں بھارت کے 8 پوائنٹس ہوں گے، پاکستان اور بنگلا دیش کے 4 ،4 جبکہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے 3، 3 پوائنٹس ہوں گے۔

    گروپ میں شامل تمام ٹیمیں 6 نومبر کو ایکشن ہوں گی جہاں پاکستان کو بنگلا دیش کو ہرانا ہوگا اور زمبابوے کے خلاف بھارت کی جیت اور نیدرلینڈز کے خلاف جنوبی افریقا کی ممکنہ جیت کی امید ہے۔

    اگر خواہشات گھوڑے ہوتیں اور پاکستان کی مساوات کے مطابق سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے، مذکورہ بالا منظرنامہ بھارت کو 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رکھے گا، اس کے بعد پاکستان 6 اور جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

     

    لیکن اگر اتوار کو جنوبی افریقا بھارت کو ہرا دیتا ہے تو وہ پاکستان کو ہاٹ سیٹ پر کھڑا کر دے گا، بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کی جیت سے جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ اور بھارت کے 4 پوائنٹس ہوں گے، جنوبی افریقا کا ہالینڈ کے خلاف ایک میچ ہوگا جس میں ان کے جیتنے کا امکان ہے اور بھارت کا مقابلہ زمبابوے اور بنگلا دیش سے ہوگا اور دونوں ہی کھیل میں بھارت کے جیتنے کا امکان ہے۔

    لہٰذا اگر جنوبی افریقا بھارت کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان کو نیدرلینڈز کے لیے دعا کرنی ہوگی کہ وہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کو بھارت کو پریشان کرنے کے لیے اور اپنے نیٹ رن ریٹ میں بہتری کی امید کریں۔

    اتوار کی شام تک پاکستان کی صورتحال واضح ہونے کا قوی امکان ہے، لہٰذا آئیے امید کرتے ہیں کہ ہندوستان اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھے گا اور پاکستان کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے جنوبی افریقا کو یقین سے شکست دے گا۔

  • پیمرا نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی

    پیمرا نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی

    اسلام آباد:پیمرا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی۔

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور اس کے رہنماؤں کی تقریروں سمیت دیگر پروگراموں کو براہِ راست نشر نہ کیا جائے۔

     

    پیمرا کی جانب سے 28 اکتوبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے ٹی وی چینلز کو پروگرام براہ راست نشر نہ کرنے کی ہدایات پہلے بھی دی گئی تھیں، تاہم اس کی کمپلائنس بہت خراب ہے۔ آج ٹرانسمیشن کو مانیٹر کیا گیا، اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ تقریر کے دوران اداروں کے خلاف بیانات براہ راست نشر ہوئے، جو عدالتی حکم اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

    روس نے امریکی اور یورپی تجارتی سیٹلائٹس تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

    ٹیلی ویژن چینلز کو احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ ایسا مواد نشر کرنے سے گریز کریں جو (دانستہ یا نادانستہ) ریاستی اداروں کو بدنام کے مترادف ہے، اور اپنے ایڈیٹوریل بورڈز، ڈائریکٹرز، بیوروز اور رپورٹرز کو اس حوالے سے ہدایات دیں۔

    پیمرا نے انتباہی انداز میں کہا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی ہو سکتی ہے، جس کے تحت لائسنس کی معطلی اور منسوخی بھی ہوسکتی ہے۔

    آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا،الیکشن کا مطالبہ…

  • عمران خان میرےلیڈر،چوہدری پرویزالٰہی میرا بھرم:ان کے ساتھ ہوں اور رہوں گا:خرم لغاری کا یوٹرن

    عمران خان میرےلیڈر،چوہدری پرویزالٰہی میرا بھرم:ان کے ساتھ ہوں اور رہوں گا:خرم لغاری کا یوٹرن

    پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے نیا ویڈیو بیان جاری کردیا۔ویڈیو بیان میں خرم لغاری کا کہنا تھاکہ میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے رواں دواں ہے اور مونس الٰہی کی قیادت میں لانگ مارچ میں شرکت کٰلئے جارہا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے آج صبح تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے4 دیگرایم پی ایز بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    اس سے پہلے کہا جارہا تھاکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم لغاری آج شام پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنےکا اعلان کریں گے، اور ان کے ساتھ جنوبی پنجاب سے 2 يا 3 اراکین اسمبلی بھی پارٹی سےعلیحدہ ہو سکتے ہیں۔

    روس نے امریکی اور یورپی تجارتی سیٹلائٹس تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

    اس حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے کہا کہ شام کو پریس کانفرنس میں سرپرائز دوں گا، ہم اب پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے، اور میرے ساتھ اور بھی اراکین اسمبلی ہوں گے۔

    لیکن اب خرم لغاری کے تازہ بیان نے عمران خان کے مخالفین کو بہت زیادہ دھچکا لگایا ہے جو اس بات کے متمنی تھے کہ عمران خان کےساتھ اس کا ساتھ چھوڑ دیں

    آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا،الیکشن کا مطالبہ…