Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • آپریشن سندور:ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار  نے فاشسٹ مودی حکومت کا پردہ چاک کر دیا

    آپریشن سندور:ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار نے فاشسٹ مودی حکومت کا پردہ چاک کر دیا

    ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت لائر نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستان نے 2019 کے واقعے کی طرح "آپریشن سندور” میں بلیو آن بلیو کلنگ کی تھی جب اس نے اپنا ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔

    بھارت کی مودی سرکار کو آپریشن سندور کے دوران نقصانات کے حقائق چھپانے پر شدید تنقید کا سامنا ہےرافیل طیاروں سے متعلق بھارتی سی ڈی ایس کے بیانات اور مودی کی ناقص حکمت عملی پر اپوزیشن لیڈرز کی جانب سے مودی سرکار پر سخت تنقید کی جا رہی ہےاپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے مودی کی ناکام پالیسیوں اور نام نہاد جمہوریت ہونے کے دعوؤں کا پردہ چاک کر دیا ہے وہیں ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت لائر نے بھی تنقید کی ہے-

    ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت لائر نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ کے ٹائم ہم نے خود اپنے ہیلی کاپٹر کو گرایا تھا ،اس چیز کے سب خود گواہ ہیں کہ اس وقت کیا ہوا تھا تاہم اب 2019 کے واقعے کی طرح "آپریشن سندور” میں بلیو آن بلیو کلنگ کی تھی اور اپنے طیاروں کا نقصان کیا-

    قبل ازیں بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے آپریشن سندور کو بھارتی افواج کی ناکامی اور مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دے دیا تھا ایک انٹرویو میں پراوین سواہنی نے کہا تھا کہ حالیہ بحران میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں مزید نمایاں ہو گئیں، پاکستان کی طاقت کا اندازہ نہ لگا پانا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی بڑی ناکامی ہے۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ بالاکوٹ حملے میں بھی انڈین ایئر فورس کی الیکٹرانک وار فیئر میں کمزوری سامنے آئی تھی، پاکستان کی طاقت کا اندازہ نہ لگا پانا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی بڑی ناکامی ہےپاکستان کے 5 بھارتی طیارے گرانے کے بیان پر بھارت سے کوئی جواب نہ آنے کو دنیا نے دیکھا ہے، ملٹری کی سطح پر اور بھارت کی بطور ریاست ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہےمودی کا مضبوط لیڈر ہونے کا امیج ختم ہونے سے بھارتی عوام کو دھچکا لگا ہے، بھارتی میڈیا کے سرکس سے دنیا میں تماشہ بنا، انفارمیشن وار فیئر میں بھی بھارت کی ناکامی ہوئی۔

    دوسری جانب مودی سرکار نے سفارتی ساکھ بحال کرنے کیلیے لابنگ پر کتنے لاکھ ڈالرز خرچ کیے ۔۔۔؟امریکی تحقیقاتی ادارےکی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا ہے۔

    امریکی تحقیقاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کو 4لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیئے اور بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ کوبحال کرنےکی کوشش کی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ’’ آپریشن سندور‘‘ میں بھارت نےلابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطےشروع کیے اوربھارتی وفد نے امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں کیلئے لابنگ فرم کی مدد لی،بھارت نے 2 لابنگ فرمز کوبالترتیب1.8ملین ڈالرز اور 75 ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائیر کیا۔

  • پاکستان نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا

    پاکستان نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا

    نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری،وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

    اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہےانہوں نے صومالی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کوسراہتے ہوئےکہا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں صومالیہ کیساتھ کھڑا ہے۔

    پی سی بی کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی غیر قانونی اور غیر حقیقی کارروائی بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت کسی بھی ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام لازم ہے اور ایسے کسی بھی بیان یا عمل کو کوئی قانونی یا سیاسی حیثیت حاصل نہیں ہو سکتی، اسرائیل کا یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور ہارن آف افریقہ اور بحیرہ احمر میں ا من و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کے لیے کوششوں کو ناگزیر سمجھتا ہے اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہیں جو خطے میں سنگین اثرات پیدا کر سکتی ہیں۔

    ٹرمپ نے گرین لینڈ پر خفیہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا، برطانوی میڈیا کا دعوی

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی اقدام کو مشترکہ بیان میں مسترد کیا ہے اور اقوام متحدہ میں بھی اسرائیل کی کارروائی کی مذمت کی گئی ہے اس موقع پر اسحاق ڈار نے او آئی سی سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مزید مؤثر اقدامات کا مطالبہ بھی کی، کوئی بھی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنے کا نہ تو قانونی اور نہ ہی اخلاقی حق رکھتی ہے۔

  • سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی

    سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی

    سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نجی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں جماعت کی مرکزی قیادت، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ 1973 کے آئین کے اصولوں کے مطابق سیاست کرے گی اور ملک میں آئینی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد کرے گی،موجودہ نظام میں عام آدمی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہے، اسی لیے ان کی جماعت برابری، انصاف اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین حاکمیتِ اعلیٰ اللہ تعالیٰ کو تسلیم کرتا ہے اور اسلامی اصولوں کی ضمانت دیتا ہے، جس پر مکمل عمل درآمد پاکستان رائٹس موومنٹ کی ترجیحات میں شامل ہے جماعت کا مقصد چند مخصوص طبقات کی اجارہ داری کا خاتمہ اور سماجی و معاشی انصاف کا قیام ہے، پاکستان رائٹس موومنٹ فوری اور سستا انصاف، آزادیٔ اظہار، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی، غربت اور کرپشن کے خاتمے، ماورائے عدالت قتل اور ملٹری آپریشنز کے خاتمے، اور وفاقی اکائیوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے جدوجہد کرے گی۔

    مشتاق احمد خان نے موجودہ پارلیمانی نظام کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافت اور اظہارِ رائے پر پابندیاں عائد ہیں، جبکہ بے روزگاری، مہنگائی، غذائی عدم تحفظ، منشیات کا پھیلاؤ، ماحولیاتی آلودگی اور کرپشن سنگین قومی مسائل کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔

  • سربراہ پاک فضائیہ کی عراقی ایئر چیف سے ملاقات

    سربراہ پاک فضائیہ کی عراقی ایئر چیف سے ملاقات

    سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے سرکاری دورے کے دوران عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ مہند غالب محمد راضی الاسدی سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ عسکری تعاون، پیشہ ورانہ دلچسپی اور عملی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر مشترکہ تربیت، صلاحیت میں اضافہ، ایوی ایشن انڈسٹری میں تعاون اور باہمی عملی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔

    سربراہ پاک فضائیہ کو عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر پر تاریخی اور شاندار استقبال کیا گیا، جہاں چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جو دونوں فضائی افواج کے درمیان احترام اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

    کراچی میں پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح

    پاکستان اور عراق کے گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ روابط دونوں ممالک کی مسلح افواج کے دیرپا تعلقات کی بنیاد ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے تربیت اور مشترکہ صلاحیتوں میں اضافے کے شعبوں میں عراقی فضائیہ کی مکمل معاونت کا اعادہ کیا اور مشترکہ مشقوں و تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

    عراقی کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی معیار کے تربیتی نظام کو سراہا اور کہا کہ عراقی پائلٹس پاک فضائیہ کے تجربہ کار پائلٹس سے براہِ راست سیکھنے کے خواہاں ہیں انہوں نے جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی ممکنہ خریداری، سپر مشاق تربیتی طیاروں کی شمولیت اور جامع لائف سائیکل سپورٹ میں دلچسپی ظاہر کی۔

    امریکا کی ایران کیخلاف حملوں کی تیاری؟ جدید اور بھاری ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجی طیارےمشرق وسطیٰ کی طرف روانہ

    سربراہ پاک فضائیہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے، پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے اور فضائی افواج کے درمیان دیرپا روابط قائم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

  • پاکستان کی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

    پاکستان کی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

    پاکستان نے ایران کے حالات کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی-

    دفتر خارجہ کی جانب سے سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں پاکستانی شہریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لئے حالات بہتر ہونے تک اسلامی جمہوریہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں،ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، چوکس رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت کم سے کم رکھیں اور پاکستانی سفارتی مشنز سے باقاعدہ رابطے میں رہیں۔

    واضح رہے کہ ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ، انسانی حقوق کے غیر ملکی اداروں کا کہنا ہے کہ احتجاج 100 سے زائد شہروں میں پھیل چکا ہے۔

    نیو اسلام آباد ائیرپورٹ ، حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کیلئے کمیٹی قائم

    تہران اور مشہد میں رات گئے حکومت کے خلاف سڑکوں پر مارچ کیا گیا، احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک ہلاک افراد کی تعداد 47 ہوگئی ہوچکی ہےجن میں کئی سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ تقریباً 2500 افراد گرفتار ہیں،ایران میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند کردی گئی ہے جبکہ ترکیے نے استنبول سے تہران جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں، ایرانی میڈیا نے کرمانشاہ میں مظاہروں کے دوران شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں نقاب پوش افراد کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    موسم کی خرابی :4 پروازیں منسوخ جبکہ 67 پروازیں تاخیر کا شکار

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جمعے کے خطاب میں کہا کہ ہے امریکا کے ہاتھ ایرانیوں کے خون سے رنگے ہیں، ایران کے کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنے میں لگے ہیں، ایران تخریب کاروں سے نمٹنے میں پیچھے نہیں ہٹے گا، احتجاج جائز ہے مگر احتجاج اور فساد میں فرق ہے، حکومت مظاہرین سے بات کرے، تخریب کاروں سے بات کرنا فضول ہے

  • بنگلہ دیش ایئر فورس چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات

    بنگلہ دیش ایئر فورس چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات

    بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی-

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سربراہ بنگلہ دیش ایئر فورس اور صدر این ڈی یو نے عسکری تعلقات بالخصوص ملٹری ایجوکیشن اور مشترکہ تربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان کا این ڈی یو کا دورہ پاک بنگلہ دیش تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے-

    واضح رہے کہ بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان این ڈی یو سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کر چکے ہیں، بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کا دورہ این ڈی یو دو طرفہ دفاعی اشتراک کار اور تربیت کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

    منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں 34 پولیس اہلکار معطل

  • فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات

    فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات

    راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف مارشل حسن محمود خان نے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کے کردار کی تعریف کی، فیلڈ مار شل عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرپا اور مضبوط دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    کی جانب سے بتایا گیا کہ ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کی سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست

    ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کی سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست

    دمبولا: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرت ہوئے سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا ،پاکستان نے ہدف17 ویں اوورمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

    دمبولا میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی،جانتھ لیانگے 31 گیندوں پر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، چرتھ اسالنکا اور وینندو ہسارانگا 18، 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےاوپنر کامل مشارا کو صفر پر سلمان مرزا نے آؤٹ کیا، دھننجیا ڈی سلوا 10 رنز بنا کر شاداب خان کا نشانہ بنے، کپتان داسن شناکا نے 12 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور سلمان مرزا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان نے سری لنکا کا 129 رنز کا ہدف صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت با آسانی 4 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیاپاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 36 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ صائم ایوب 24 رنز بناسکےاس کے علاوہ سلمان علی آغا 16 اور فخر زمان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاداب خان 18 اور عثمان خان 7 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    میچ رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں، پاکستان کی فا ئنل الیون میں آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی ہےجبکہ پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    سری لنکا کی ٹیم کی کپتانی داسن شناکا کے سپرد ہے سری لنکن الیون میں پاتھم نسانکا، کامل مشارا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، چریتھ اسالنکا، جنتھ لیاناگے، ونندو ہسرنگا، دشمنتھا چمیرا، مہیش تھیکشانا اور نووان تھشارا شامل ہیں۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 27 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں پاکستان نے 16 جبکہ سری لنکا نے 11 میچز جیتے ہیں دونوں ٹیمیں آخری بار پاکستان میں کھیلی گئی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں، جہاں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی،گرین شرٹس نے اپنی آخری 5 ٹی20 میچز میں صرف ایک شکست کھائی ہے، جو اتفاقاً سری لنکا کے خلاف ہی تھی۔ دوسری جانب سری لنکا کو آخری 5 میچز میں صرف 2 فتوحات حاصل ہو سکیں۔

  • بینک الفلاح کا افغانستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ

    بینک الفلاح کا افغانستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ

    بینک الفلاح نے افغانستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد افغانستان میں بینک الفلاح کے آپریشنز ختم کیے جا رہے ہیں،بینک نے اس فیصلے سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے، بینک الفلاح کئی برسوں سے افغانستان میں اپنی خدمات فراہم کر رہا تھا افغانستان کے غضنفر بینک نے بینک الفلاح کے متعلقہ آپریشنز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، جس کے بعد ریگولیٹری منظوری کا عمل شروع کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سینٹرل بینک آف افغانستان دونوں نے اس حوالے سے ریگولیٹری منظوری دے دی ہے، جبکہ افغان حکومت نے بھی غضنفر بینک کو جانچ پڑتال (ڈو ڈیلیجنس) کے عمل کی اجازت دے دی ہےسینٹرل بینک آف افغانستان کی جانب سے بھی غضنفر بینک کو جانچ پڑتال شروع کرنے کی منظوری مل چکی ہے، جس کے بعد خریداری کا عمل مکمل ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

    شیر افضل مروت کی عمران خان کےفیصلوں پر تنقید

    شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار،وارنٹ گرفتاری جاری

    صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات پر صحافی نے معافی مانگ لی

  • پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز: سری لنکا نے  اسکواڈ کا اعلان کردیا

    پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز: سری لنکا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں ایک اہم کھلاڑی کی واپسی ہوئی ہے۔

    آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی اس سیریز میں سری لنکن ٹیم کی قیادت داسن شناکا کریں گے، جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دھننجیا دے سلوا کو دوبارہ ٹی20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہےدھننجیا دے سلوا نے جون 2024 میں نیدرلینڈز کے خلاف آخری ٹی20 میچ کھیلا تھا اور اب وہ ورلڈ کپ سے پہلے ایک بڑے موقع پر ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

    سری لنکا کےاسکواڈ میں داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کامیَل مشارا، کُسال مینڈس، کُسال پیریرا، دھننجیا دے سلوا اور چریتھ آسلنکا شامل ہیں،اس کے علاوہ جینتھ لیاناج، کامندو مینڈس، ونیندو ہسارنگا، ڈنیتھ ویلا لیج، مہییش تھیکشانا، دُشن ہیمّنٹھا، ٹریوین میتھیو، دُشمنتا چمیرا، متھییشہ پاتھیرانہ، نُوان تُوشارا اور ایشان ملکنگا کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ترک صدر کی توہین کے الزام میں اپوزیشن رہنما کو قید کی سزا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ سیریز 7، 9 اور 11 جنوری کو رنگیڑی ڈمبلا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈمبلا میں کھیلی جائے گی یہ مقابلے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں نہایت اہم تصور کیے جا رہے ہیں، جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر فروری سے مارچ کے دوران کریں گے۔

    محکمہ موسمیات کی شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیشگوئی