Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • چین کی ہائی ٹیک اندسٹری کی ترقی کا رجحان برقرار

    چین کی ہائی ٹیک اندسٹری کی ترقی کا رجحان برقرار

    بیجنگ:چین کے قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن نے کہا ہےکہ ملک کی صنعتی چین اور سپلائی چین مجموعی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھے ہوئے ہے، اور ہائی ٹیک صنعتیں اور تکنیکی تبدیلی سرمایہ کاری کے لیے ترقی کے نئے نکات بن چکے ہیں۔

    جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رواں سال کی پہلی ششماہی میں معاشی صورتحال پر میڈیا بر یفنگ میں کمیشن کے شعبہ ہائی ٹیک کے اہلکار نے کہا کہ ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کی اضافی قدر میں سالانہ بنیادوں پر 9.9 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 2019 کی اسی مدت کی سطح سے تجاوز کر چکا ہے۔ کئی بڑی اختراعی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، اور ہائی ٹیک انڈسٹریز اور تکنیکی تبدیلی سرمایہ کاری کے نئے گروتھ پوائنٹس بن چکے ہیں، جو صنعتی اور سپلائی چینز کی اصلاح اور اپ گریڈنگ کو مضبوط قوت فراہم کریں گے۔چین نیٹ ورک کی سہولیات اور ایپلی کیشنز کے اعتبار سے دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔ ڈسپلے انڈسٹری کا پیمانہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ فوٹو وولٹک ماڈیولز کی عالمی پیداوار تین چوتھائی سے زیادہ ہے، اور مجموعی نصب شدہ صلاحیت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ پاور ٹرانسمیشن ، ٹرانسفارمیشن آلات اور ریل ٹرانزٹ آلات کی تکنیکی سطح عالمی معیار پر انتہائی جدید ہے۔

    جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج پر بحرالکاہل جزائر ممالک فورم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ چین نے جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے

    جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کے بھی یہی احساسات ہیں ۔ یہ جاپانی فیصلے پر عالمی برادری کی شدید تشویش کی عکاسی کرتا ہے اور ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ یہ مسئلہ عالمی سمندری ماحول اور متعلقہ ممالک کی صحت عامہ کے لیے تشویش کا باعث ہے، اس مسئلے کا تعلق محض جاپان سے نہیں ہے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ ایک سال سے زائد عرصے میں، جاپانی حکومت نے جوہری آلودہ پانی کو صاف کرنے والے آلات کی تاثیر، اور ماحولیاتی اثرات کی غیر یقینی صورتحال جیسے اہم مسائل پر سائنسی اور قابل اعتبار وضاحتیں نہیں پیش کی ہیں ، بلکہ اس منصوبے کو زبردستی فروغ دیا ہے۔ جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے حوالے سے تمام فریقوں کے تحفظات کو نظر انداز کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

     

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم ازکم 100 روپے فی لٹر کمی کی جائے:سراج الحق

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم ازکم 100 روپے فی لٹر کمی کی جائے:سراج الحق

    اسلام آباد:سراج الحق نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لٹر کمی کی جائے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالتیں اپنا اعتماد بحال کریں، فیصلوں میں غیرجانبداری نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں ملوث افراد کے خلاف عدالتی ایکشن کی منتظر ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو جاتا تو سیاست بھی کرپشن سے پاک ہوتی جبکہ پی ٹی آئی، پی ڈی ایم کی لڑائی سے معیشت تباہ ہو گئی۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملکی مفادات کے معاملات حکمران پارٹیوں کی ذاتی لڑائیوں کی نذر ہو چکے ہیں، ملک کو پٹڑی پر ڈالنے کے لیے اہل اور ایمان دار قیادت درکار ہے۔

    انہں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا موجودہ اور پی ٹی آئی کا سابقہ دور ملکی تاریخ کے سیاہ ترین باب ہیں، تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سرپرست امریکا اور آئی ایم ایف ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لٹر کمی کی جائے جبکہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں 35سے 50فیصد کمی کی جائے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے اور پٹرول 18 روپے پچاس پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔

    قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چند ماہ پہلے حکومت سنبھالی تو ورثے میں تباہ شدہ معیشت ملی، مہنگائی اپنے عروج پر تھی، مہنگائی عروج پر تھی اور تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی تھیں، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے سخت ترین شرائط پر معاہدہ کیا، جاتے جاتے سابق حکومت نے اس معاہدے کی دھجیاں بکھیر دیں، سابقہ حکومت نے ہماری لئے بارودی سرنگیں بچھا دیں، سابقہ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی کر دی، تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے خزانے میں پیسے نہیں تھے، یہ کام ہماری حکومت کو مشکلات میں ڈالنے کیلئے کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی غلط بیانی نہیں کروں گا، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر قیمتوں میں اضافہ کیا، ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے گررہی ہیں، آج ہمیں تیل کی قیمتوں میں کمی کا موقع ملا ہے، آئی ایم ایف سے بھی شبانہ روز کاوشوں کے بعد معاہدہ ہو چکا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کا سہرا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ٹیم کو جاتا ہے، دعا ہے ہمارا بھی آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری معاہدہ ہو۔

  • چار عشروں کے دوران افراطِ زر کی بلند ترین شرح

    چار عشروں کے دوران افراطِ زر کی بلند ترین شرح

    واشنگٹن :امریکا میں افراطِ زر کی وجہ سے گیس اور خوراک کی قیمتیں اور کرائے 1981ء کے بعد سے سب سے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ امریکی خاندانوں پر پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے فیڈرل ریزرو شرحِ سود میں ایک بار پھر اضافہ کر سکتا ہے۔

    امریکی حکومت نے گزشتہ روز بتایا کہ ملک میں جون میں افراط زر کی شرح پچھلے چار دہائیوں میں سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ اشیاء کی قیمتیں گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.1 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ 1981ء میں کنزیومر قیمتوں میں اضافے کے بعد سے یہ سب بڑا اضافہ ہے۔ صرف مئی میں ہی قیمتوں میں 8.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مئی سے جون کے درمیان ہر ماہ قیمتوں میں 1.3 فیصد کا اضافہ ہوتا رہا حالآنکہ اپریل سے مئی تک قیمتوں میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا تھا۔

    آمدنی کے مقابلے ضروری اشیاء کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ کم آمدنی والے طبقے اس سے بالخصوص متاثر ہورہے ہیں کیونکہ ان کی آمدنی کا بہت بڑا حصہ لازمی اشیاء مثلاً خوراک، ٹرانسپورٹیشن اور مکان کے کرائے ادا کرنے پر خرچ ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ گیس کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے اور یہ جون کے وسط میں تقریباً 5 ڈالر سے 4.66 فی گیلن ڈالر تک پہنچ گئی ہیں تاہم یہ مثبت پیش رفت بعض ماہرین اقتصادیات کی امیدوں کے مطابق نہیں ہے۔

    افراط زر کی وجہ سے صارفین کا اعتماد بری طرح متزلزل ہوا ہے جس کے امریکی صدر جو بائیڈن اور اُن کی پارٹی دی ڈیموکریٹس دونوں کے لیے سیاسی مضمرات ہو سکتے ہیں۔ امریکا میں نومبر کے وسط مدتی پارلیمانی انتخابات میں افراط زر ایک اہم مسئلہ ہو سکتا ہے۔

     

  • راولپنڈی میں 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    راولپنڈی میں 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    راولپنڈی : 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کے علاقے چک بیلی میں 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گی پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    اسلحہ کے زور پر اغواء ہونے والا 10 سالہ بچہ بازیاب

    پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں چند مشکوک افراد کی نشاندہی کی گئی ہےدوسری جانب علاقہ مکین نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ حالیہ دنوں میں راولپنڈی میں بچیوں کے ساتھ ریپ کے متعدد کیسز ہوچکے ہیں۔

    چارسدہ،چار سالہ مریم کی گلا کٹی لاش مل گئی

    قبل ازیں عید کے ایام میں خیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں چار سالہ معصوم بچی کو ذبح کر دیا گیا تھا مریم چارسدہ کے علاقے پڑانگ کی رہائشی تھی، گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی، بچی کی تلاش شروع کی گئی تو بچی کی لاش رات کو جندی دریا کے کنارے ملی، وحشی درندے نے اس معصوم کلی کو ذبح کرکے قتل کیا تھا-

    جامن توڑنے پر 4 سالہ بچی کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

  • آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں: اعتزاز احسن

    آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں: اعتزاز احسن

    لاہور:آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا کراسے خوف زدہ کیا جائے ،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججمنٹ کی صحیح تشریح نہیں کی جا رہی۔

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 ایسا ہتھیار نہیں کہ ہرکسی پرچلا دیں، آئین مجروح کر کے ڈکٹیٹر شپ لگانے والوں پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، اسپیکر و دیگر نے آئین کوختم نہیں کیا، خلاف ورزی کی ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہوتی ہیں، بعض اوقات عدالتیں بھی غلط فیصلے دے دیتی ہیں، کسی جج کا فیصلہ کالعدم ہو جائے تو کیا اس پرآرٹیکل 6 لگ جانا چاہیے؟

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ آرٹیکل 6 کو مذاق بنایا جا رہا ہے، آئین کو مکمل طور پرمعطل اور منسوخ کرنے پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، سپریم کورٹ کے ججمنٹ کی صحیح تشریح نہیں کی جا رہی۔

  • عمرہ کا سیزن شروع ہونےمیں کوئی تاخیر نہیں ہے،سب تیاریاں مکمل ہیں ،وزارت حج و عمرہ

    عمرہ کا سیزن شروع ہونےمیں کوئی تاخیر نہیں ہے،سب تیاریاں مکمل ہیں ،وزارت حج و عمرہ

    وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی حکام نے عمرہ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں –

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت کے مطابق تمام ممالک سے عمرے کے لیے آنے کے خواہش مند مسلمان ویزے کے لیے آج 14 جولائی سے ہی متعلقہ سفارت خانوں میں درخواستیں دینا شروع کر سکتے ہیں حج کے بعد عمرہ کا سیزن شروع ہونے میں اب کوئی تاخیر نہیں ہے ، سب تیاریاں مکمل ہیں۔

    رواں سال کا دوسرا ائیربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچ گیا

    ان لوگوں کے لیے جو حج اور عمرے کے سلسلے میں نجی طور پر کاروبار کرتے ہیں اور لوگوں کو اس سلسلے میں سہولت فراہم کرتے ہیں انہیں متوجہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک حج یا عمرہ ایجنٹ کے طور پر خدمات کا لائسنسن حاصل کرنے کے لیے (https://umralicense.haj.gov.sa) کے ذریعے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

    اس ضمن میں تحریری طور پر ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کی درخواستیں مملکت سعودیہ کے اندر اور باہر ہر جگہ وصول کی جائیں گی۔ عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے لوگوں کے قافلے یکم محرم 1444 سے آنا شروع ہو جائیں گے۔

    جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے اندر سے موصول ہونے والی درخواستوں پر عمرہ ادائیگی کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔

    حج آپریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

    دوسری جانب بعد از حج آپریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے،جس کے تحت پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 جمعرات کو علی الصبح ایک بجے جدہ سے کراچی اور دوسری پی کے 739 جدہ سے لاہور صبح 2 بجے پہنچیں۔

    ترجمان کے مطابق 14 جولائی کو قومی ائرلائن کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور کے لیے شیڈول ہیں پی آئی اے کا حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا، جس کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے بعد از حج آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا۔

    چینی کمپنی کا سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پلانٹ لگانے کا اعلان

  • حج آپریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

    حج آپریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

    قومی ائیرلائن کی دو پروازیں آج علی الصبح حجاج کرام کو لے کر جدہ سے پاکستان پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ے بعد از حج آپریشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 جمعرات کو علی الصبح ایک بجے جدہ سے کراچی اور دوسری پی کے 739 جدہ سے لاہور صبح 2 بجے پہنچیں۔

    پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    ترجمان کے مطابق 14 جولائی کو قومی ائرلائن کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور کے لیے شیڈول ہیں۔

    رواں سال کا دوسرا ائیربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچ گیا

    پی آئی اے کا حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا، جس کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔ بعد از حج آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا۔

    عدالت نے اینٹی کرپشن کو حلیم عادل شیخ کیخلاف کارروائی سے روک دیا

  • عبدالرزاق قومی ٹیم کو تمام فارمیٹس میں نمبر ون دیکھنے کے خواہشمند

    عبدالرزاق قومی ٹیم کو تمام فارمیٹس میں نمبر ون دیکھنے کے خواہشمند

    لاہور:قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم تمام فارمیٹس میں نمبر ون مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم حالیہ دنوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، سچ کہوں تو میں یہ صرف اس لیے نہیں کہہ رہا کیونکہ میں پاکستان سے ہوں بلکہ ہمیں رینکنگ میں بھی نمبر 1 ہونا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہم تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھا رہے ہیں جبکہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ہماری ٹیم کا اتحاد مثالی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں سیریز میں وائٹ واش کیا اور اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

    آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان میں ٹاپ پر پہنچنے کی صلاحیت ہے۔مجھے پوری امید ہے کہ آئندہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستانی ٹیم کارکردگی دکھائے گی اور ٹاپ پر رہے گی۔

    سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی بلے بازوں کی فہرست میں نمبر ون درجہ دیا جاتا ہے جبکہ وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جلد ہی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نمبر ون پوزیشن حاصل کر لیں گے۔یہ ان کے ڈیلیور کرنے کا وقت ہے، وہ گذشتہ 4،5 سالوں سے پرفارم کررہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اسی رفتار کو جاری رکھیں گے اور تمام فارمیٹس میں نمبر ون بن جائیں گے۔

     

    رواں سال آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی کارکردگی پر عبدالرزاق نے کہا کہ، اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو یہ پاکستان ٹیم اور پاکستان کی کرکٹ کے لیے اچھا ہوگا۔

  • لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوتے ہی بجلی غائب

    لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوتے ہی بجلی غائب

    لاہور : لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوتے ہی بجلی غائب ،اطلاعات کے مطابق مون سون کی بارشوں نے لاہور میں جل تھل ایک کردیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، شہر کی اہم شاہراہیں زیرآب آگئیں۔

    لاہور ميں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگيا جبکہ کئی فيڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔محکمہ موسميات کے مطابق لاہور کے جیل روڈ پر33.6 ،ایئرپورٹ پر 45.5،گلبرگ میں 57.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    موسلادھار بارش کے باعث شہر کے نشيبی علاقے زيرآب آگئے، لکشمی چوک اور نسبت روڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

    لکشمی چوک پر 85،اپر مال پر69، مغل پورہ میں 66،تاج پورہ میں83 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 80 ،چوک نا خدا پر67 ،پانی والا تالاب میں104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ فرخ آباد میں101 ،گلشن راوی میں78, اقبال ٹاؤن میں41، سمن آباد میں50 ملی میٹربارش ہوئی۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ کوپر روڈ، لکشمی چوک، دوموریہ، جی پی او، کشمیر روڈ، قینچی اسٹاپ، شاہ جمال اور اللہ ہو چوک کے علاقے کلیئر کردیے گئے ہیں۔

  • سری لنکا کےصدرگوتابایا راجا پاکسےمالدیپ چھوڑ کرنامعلوم مقام کی طرف چلے گئے

    سری لنکا کےصدرگوتابایا راجا پاکسےمالدیپ چھوڑ کرنامعلوم مقام کی طرف چلے گئے

    مالی:غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ملک سے فرار ہو کر گزشتہ روز مالدیپ پہنچنے والے سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نجی طیارے میں سنگاپور کی طرف روانہ ہو گئے۔ اس سے قبل سری لنکا کے صدر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم پارلیمنٹ کے اسپیکر کو ابھی تک ان کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

    دوسری جانب سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے فوج کو طلب کر لیا۔ سری لنکا میں غیر معینہ مدت کے لیے ایمرجنسی نافذ ہے۔

    سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمران اشرافیہ کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں اور شدید معاشی بحران کے باعث عوام کو گزشتہ کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ، ایندھن، خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی قلت کا سامنا ہے۔

    ادھر کولمبوسے آمدہ اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں گوٹابایا راجا پکشے کے ملک چھوڑنے کے بعد مظاہروں میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے۔ مظاہرین نے کولمبو میں وزیر اعظم کے دفتر پر قبضہ کر لیا ہے۔ صورتحال کو قابو سے باہر ہوتے دیکھ کر امریکی سفارت خانے نے آج اور کل کے لیے اپنی تمام قونصلر خدمات منسوخ کر دی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق راجا پکشے بدھ کو مالدیپ سے سنگاپور جائیں گے۔ اپوزیشن نے رانیل وکرماسنگھے کو نگراں صدر کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ قائد حزب اختلاف ساجیت پریماداسا نے کہا، "وزیراعظم صرف اس وقت قائم مقام صدر بنتے ہیں جب صدر ان کا تقرر کرتے ہیں، ان کا عہدہ خالی ہوتا ہے، یا چیف جسٹس اسپیکر کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے محسوس کرتے ہیں کہ صدر کام کرنے سے قاصر ہیں۔ ان کے بغیر وزیراعظم صدر کے اختیارات کا استعمال نہیں کر سکتے۔

    سری لنکا کے نیوز وائر نے ملکی پارلیمان کے اسپیکر کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ سری لنکا کے صدر آج اپنا استعفیٰ پیش کر دیں گے-جب کہ نئے صدر کا انتخاب 20 جولائی کو کیا جائے گا۔

    بتادیں کہ استعفیٰ دیئے بغیر صدر گوتابایا راجا پکشے ملک چھوڑ کر مالدیپ فرار ہوگئے ہیں۔ اس صورتحال میں کولمبو میں مظاہرین نے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے تشدد کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

    سری لنکن میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سری لنکا کے قومی ٹی وی چینل روپواہنی کارپوریشن کی نشریات روک دی گئی ہیں۔ کولمبو میں مظاہرین کی طرف سے اس کے احاطے کا گھیراؤ کرنے کے بعد چینل نے نشریات بند کر دیں۔

    ساتھ ہی مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر صدر اور وزیر اعظم نے 13 جولائی کی شام تک اپنے استعفے جمع نہ کرائے تو وہ جمع ہو کر پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کولمبو میں ایک بار پھر مظاہروں کے پیش نظر سری لنکا کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔