Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پُرانے پاکستان کی اچھی اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں:مخالفین کے گھروں پرچھاپے

    اسلام آباد:پُرانے پاکستان کی اچھی اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں:مخالفین کے گھروں پرچھاپے ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر چھاپا پڑ گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے فوکل پرسن ارسلان خالد کے گھر پر چھاپا پڑا ہے، اور نامعلوم افراد لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر سامان ساتھ لے گئے ہیں۔

     

    فواد چوہدری نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر حملے کی خبروں پر انتہائی تشویش ہے، ارسلان انتہائی باصلاحیت زیرک اور مخلص نوجوان ہے۔فواد چوہدری نے لکھا کہ پی ٹی آئی ارسلان خالد کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوگی۔

     

    ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر حملہ کی خبروں پر انتہائ تشویش ہے ، ارسلان انتہائ باصلاحیت زیرک اور مخلص نوجوان ہے، پوری تحریک انصاف ارسلان خالد کے ساتھ سیسہ پلائ دیوار کی طرح کھڑی ہو گی۔

     

    اسد عمر نے بھی ایک ٹوئٹ میں ارسلان خالد کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی، اور لکھا کہ محب وطن نوجوان جیسے ڈاکٹر ارسلان قوم کا اثاثہ ہیں۔

  • پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کررہےہیں،اپنےمفادات کا تحفظ کریں گے:امریکا کا پاکستانیوں کےمنہ پرطمانچہ

    پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کررہےہیں،اپنےمفادات کا تحفظ کریں گے:امریکا کا پاکستانیوں کےمنہ پرطمانچہ

    واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں قانون کی عملداری کریں۔

    امریکا کی جانب سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ردعمل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں آئین کی پاسداری یقینی بنائیں، امید ہے کہ تمام پارٹیاں گڈ گورننس اور جمہوری اقدار پر قائم رہیں گی۔امریکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان میں اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کی برطرفی کی وجہ امریکی سازش قرار دیتے ہیں۔ ثبوت کے طورپر انہوں نے گذشتہ ماہ اسلام آباد میں منعقدہ جلسے میں ایک خط لہرایا تھا جس میں مبینہ طور پر امریکہ کی جانب سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی دھمکی دی گئی تھی۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اس خفیہ خط کی مندرجات بھی شیئر کی تھیں۔ مندرجات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا مقصد وزیراعظم کو ہٹانا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے، پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو پسند نہیں کیا جا رہا، آنے والے دنوں میں آپ کے لیے حالات مزید مشکل ہوں گے۔

    مندرجات میں بتایاگیا کہ اگر عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو ریاستِ پاکستان کے ساتھ معاملات بہتر کر سکتے ہیں، آنے والے دنوں میں آپ کے لیے حالات مشکل ہو سکتے ہیں، اگر عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوتی تو مشکلات کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

  • ملک بچانا ہے تو عمران خان کو گرفتار کیا جائے:مریم نواز

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔مریم نواز کہتی ہیں‌کہ ملک کو بچانا ہے تو عمران خان کو گرفتار کرنا پڑے گا

    مریم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’اس خوف میں مبتلا دماغی مریض کے ہاتھ میں ماچس ہے جس سے یہ ہر طرف آگ لگانا چاہتا ہے۔‘

    مریم نے مزید کہا کہ ’اس سے پہلے کہ یہ مزید نقصان کر دے، اس کو گرفتار کرنا چاہیے، 22 کروڑ کی قسمت ایسے ہیجانی شخص کے ہاتھ میں نہیں دی جا سکتی۔‘عمران خان کیلئے بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی کا انتظام کیا جائے: پرنسپل سیکرٹری نے خط لکھ دیا

    خیال رہے کہ عمران خان کیلئے سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کےانتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سابق وزیراعظم کے طور پر سکیورٹی کا انتظام کیا جائے اور سکیورٹی کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ خط میں سیکرٹری داخلہ کو کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو کونسی سکیورٹی ملتی ہے، آگاہ کیا جائے۔

  • عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرائی تو کیا ہوگا؟قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں

    عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرائی تو کیا ہوگا؟قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج رات 12 بجے تک چلے گا۔

    ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر کو کہا گیا ہے آج ووٹنگ نہیں کرانی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر کل ووٹنگ کا امکان ہے، آج ووٹنگ نہ کرائی گئی تو توہین عدالت اور آئین سے متصادم ہو گا۔

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 7 بجے تک کا وقفہ ہے۔

    دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ ہے۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو طلب کرکے پوچھا جائےگاکہ ووٹنگ کیوں نہیں کرائی؟ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکی غیرموجودگی میں ایوان کی کارروائی کون چلائے گا، فیصلہ پارلیمنٹ کرےگی۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ حکم عدولی پر عدالت اسپیکر کو شوکاز نوٹس دیکر جیل بھی بھیج سکتی ہے۔

  • عمران خان نے سابق وزیراعظم کے طور پر سیکورٹی مانگ لی

    عمران خان نے سابق وزیراعظم کے طور پر سیکورٹی مانگ لی

    اسلام آباد :عمران خان نے سابق وزیراعظم کے طور پر سیکورٹی مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کیلئے سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کےانتظامات کی تیاریاں جاری ہیں۔اس حوالے سے بعض میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سابق وزیراعظم کے طور پر سکیورٹی کا انتظام کیا جائے اور سکیورٹی کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ خط میں سیکرٹری داخلہ کو کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو کونسی سکیورٹی ملتی ہے، آگاہ کیا جائے۔خط کے متن کے مطابق وزارت عظمیٰ سے الگ ہونے کے بعد سکیورٹی کی نوعیت کیا ہو گی؟ مکمل سکیورٹی جائزہ رپورٹ فراہم کی جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری داخلہ نے خط ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو ضروری کارروائی کیلئے مارک کردیا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں خطوط کا جائزہ لیا جارہا ہے، پروٹوکول کے مطابق سابق وزیراعظم کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    دوسری جانب شیخ رشید نے بھی کہا ہے کہ مجھے بھی پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی دی جایے مجھ پر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں جان کو خطرہ ہے ۔وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو قوانین کے مطابق سیکورٹی دی جائے گی۔ دونوں خطوط کا جائزہ لے رہے ہیں

  • ماشل لا لگاتو ذمہ داربے ضمیر ہوں گے:چوہدری فواد حسین

    ماشل لا لگاتو ذمہ داربے ضمیر ہوں گے:چوہدری فواد حسین

    اسلام آباد:ماشل لا لگاتو ذمہ داربے ضمیر ہوں گے: پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، کوئی ادارہ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں، چوہدری فواد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم جان چکی ہیے کہ پوری اپوزیشن آئین شکن ہے،

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی بیس بیس اوور کا میچ باقی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین کے مطابق انتخابات ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر انتخابات کے لئے لائحہ عمل بنانا چاہئے،

    ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کیلئے پانچ مہینے سے زیادہ وقت مانگا جا رہا ہے، ملک اس طرح نہیں چل سکتا،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت بھی تباہ ہو رہی ہے،ہم الیکشن کی طرف چلے جاتے تو یہ بحران ہی ختم ہو جاتا،

    فوج اور عدلیہ کا کام نہیں ہے کہ وہ ہر وقت سیاستدانوں کے مسائل حل کرتے پھریں، سیاستدانوں کو اپنے پائوں سے آگے بڑھ کر سوچنے کی ضرورت ہے،سیاستدان آپس میں مل کر بیٹھیں اور شفاف الیکشن کا فریم ورک طے کریں، یہ سارا ڈرامہ ختم ہو جائے گا،

    چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ خچروں کا بازار لگا کر کرائسز ختم نہیں ہوتے،مارشل لاء کے حوالے سے صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار بے ضمیر لوگ ہوں گے

  • قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے حکم پر ہورہا ہے:پرویز اشرف

    قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے حکم پر ہورہا ہے:پرویز اشرف

    سابق وزیر اعظم صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس سپریم کورٹ کے حکم پر ہو رہا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے سات بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے وفاقی وزراء اور اسپیکر کے ساتھ پوری رات مذاکرات کیے، اسپیکر نے آج ووٹنگ کروانے کا وعدہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو توہین عدالت سے بچانا چاہتے ہیں، افطار کے بعد ووٹنگ کرانے کا وعدہ کیا گیا، حکومت اکثریت کھو چکی ہے، سپریم کورٹ کی توہین نہ کریں۔

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو ملک رہنے دیں جنگل نہ بنائیں، ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں، کسی سازش کا حصہ نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نہیں آئے جب کہ اپوزیشن کے بینچز بھرے نظر آئے

    ادھر آج خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد ہونا ہی ہونا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد ہونا ہی ہونا ہے، رات بارہ بجے تک وقت ہے، ہم انتظار کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وقت ختم ہونے کے بعد عدالت سے رجوع کریں گے۔

  • چینی چوروں کیخلاف تحقیقات کرنیوالے اعلیٰ افسر چھٹی پر چلے گئے

    چینی چوروں کیخلاف تحقیقات کرنیوالے اعلیٰ افسر چھٹی پر چلے گئے

    لاہور: چینی چوروں کیخلاف تحقیقات کرنیوالے اعلیٰ افسر چھٹی پر چلے گئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں چینی چوروں‌کے خلاف تحقیقات کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسر ڈاکٹر رضوان چھٹی پر چلے گئے۔

    ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان کی چھٹی پر جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹرنازیہ عنبرین کو ڈائریکٹرکا چارج دیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد نے نازیہ عنبرین کو چارج دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جب کہ ڈاکٹر رضوان کی چھٹی 11 اپریل سے شروع ہوگی۔

    ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کررہے تھے۔

    ادھر آج پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کے معاملے میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اگر غلط فیصلہ کیا تو کیا سپریم کورٹ اور عدلیہ میں تمام فیصلے اچھے ہوتے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے بلائے گے قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے فوری ووٹنگ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاہم ووٹنگ تاخیر کا شکار ہے۔

    اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا سپریم کورٹ کی بہت عزت ہے، یہ جمہوری نظام کا اہم ستون ہے، ہم جمہوریت کے ماننے والے ہیں تو پارلیمانی سپریمسی کو بھی ماننے والے ہیں، ان کی بات اگر مان لیتے ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر نے غلط فیصلہ کیا، کیا سپریم کورٹ اور عدلیہ میں تمام فیصلے اچھے ہوتے ہیں؟

    اسد عمر نے کہا کیا سپریم کورٹ کے فیصلوں کو جوڈیشل مرڈر نہیں کہاگیا، کیا یہ درست ہوتا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے کام میں مداخلت کرے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کے معاملے میں دخل اندازی ہے۔

    انھوں نے کہا کیا یہ درست ہوتا پارلیمان سپریم کورٹ کے ججز کے آنے اور جانے کا فیصلہ کرتی، کیا یہ درست ہوتا کہ پارلیمان فیصلہ کرتا کون سا کیس کب لگنا ہے، یہ فیصلہ کرنا ہوگا پارلیمان کا اختیار کسی کو لینے کا اختیار نہیں، جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو پارلیمان کی سپریمسی کا یقین ہونا ضروری ہے۔

  • سینیئر وفاقی وزیر اوراسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی کس بات پرہوئی:وجہ سامنے آگئی

    سینیئر وفاقی وزیر اوراسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی کس بات پرہوئی:وجہ سامنے آگئی

    قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے ایک سینیئر وفاقی وزیر اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایک وفاقی وزیر کی تلخی ہوئی، تلخی کا واقعہ پارلیمنٹ میں موجود صدارتی چیمبر میں ہوا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے اسپیکر اسد قیصر سے کہا کہ آپ عمران خان کی لائن لیں اپنی لائن نہ لیں۔

    ذرائع کے مطابق اس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں آئین پاکستان کی لائن لے رہا ہوں، تحریک انصاف میں شمولیت آئین پاکستان کے تحفط کیلئے کی تھی۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی پارٹی کے 20 منحرف اراکین کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کروا دیا۔

    ریفرنس پارٹی چیئر مین عمران خان کی طرف سپیکر کو بھجوایا گیا، ریفرنس پی ٹی ائی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے سپیکر کے حوالے کر دیا، 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا۔

    ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، میڈیا رپورٹس کے متعلقہ اراکین نے پی ٹی ائی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی، منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے، شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا، منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔

  • روس کا یوکرین کے گولہ بارود کے ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ

    روس کا یوکرین کے گولہ بارود کے ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ

    یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آج 45 واں روز ہے۔ روسی افواج نے یوکرین کے بنیادی عسکری ڈھانچے کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ اس دوران روسی افواج کی نگاہیں ڈونباس کے خطے پر مرکوز ہیں۔

    روسی وزارتِ دفاع کے اعلان کے مطابق یوکرین میں بولٹاوا کے علاقے اور میرہورڈ فضائی اڈے میں گولہ بارود کے متعدد ڈپو تباہ کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح ایک دن کے اندر یوکرین کی 85 عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

     

    روسی وزارتِ دفاع کے مطابق اِس کے علاوہ انتہائی درست نشانے پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے دنیبرو بٹروویسک کے علاقے میں بھی گولہ بارود کا ایک ڈپو تباہ کر دیا گیا۔

    روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے اعلان کے مطابق روسی افواج نے یوکرین کے شہر ماریوپول میں سینکڑوں یورپی اجرتی جنگجوؤں کا محاصرہ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روسی انٹیلی جنس نے اُن اُجرتی جنگجوؤں کی باہمی گفتگو بھی ریکارڈ کرلی جو 6 زبانوں میں جاری تھی۔

     

    اس سے قبل روسی فضائیہ نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین میں 54 فوجی ٹھکانوں کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران یوکرین کے جنوب میں اوڈیسا میں میزائلوں اور گولہ بارود کے ایک گودام کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

    یوکرین میں 6 ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری روسی فوجی آپریشن کے نتیجے میں اب تک 40 لاکھ افراد بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مبینہ طور پر ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یوکرین کی ایک چوتھائی آبادی دیگر ممالک میں پناہ کے حصول کے لیے نقل مکانی بھی کر چکی ہے۔