Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • حکومت کی 13سالہ ناقص کارکردگی کے ذمہ دارآصف زرداری ہیں: مفتاح اسماعیل نے پیپلرپارٹی پرحملہ کردیا

    حکومت کی 13سالہ ناقص کارکردگی کے ذمہ دارآصف زرداری ہیں: مفتاح اسماعیل نے پیپلرپارٹی پرحملہ کردیا

    حیدرآباد:حکومت کی 13سالہ ناقص کارکردگی کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں: مفتاح اسماعیل نے حقیقت بتادی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی 13سالہ ناقص کارکردگی کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں ، ان کو جواب دینا چاہئے

    پی پی دور حکومت پرتنقید کرتے ہوئے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کا بنی گالا کا خرچ جہانگیر ترین اٹھاتے ہیں ، خان صاحب نے کبھی زندگی میں پیسے نہیں کمائے تو اتنے بڑے گھر میں کیسے رہتے ہیں۔

    مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ سندھ 65فیصد گیس پیدا کرتا ہے ، یہاں کے لوگوں کے پاس گیس نہیں ہے۔ سندھ کو اگر وسائل مل جائیں تو غربت ختم ہوسکتی ہے۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی 13سالہ ناقص کارکردگی کے ذمہ دار آصف زرداری ہیں ، ان کو جواب دینا چاہئے ، ان کے دور حکومت میں سندھ میں نہ تو کارخانے لگے نہ ہی کاروبار کے مواقع فراہم کئے گئے، بیروزگاری آسمان کو پہنچ گئی، سندھ حکومت تمام وسائل اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔

    ن لیگی رہنما مفتاح اسمٰعیل نے کہاکہ اب الیکشن آرہے ہیں تو ایم کیوایم بلدیات کی بات کررہی ہے ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں ۔ پی ٹی آئی کی حکومت بھی ناکام ہوگئی ہے انہوں نے کوئی کام نہیں کیا ، ان کے دور حکومت میں بجلی، گیس، تیل، کھاد اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں سینکڑوں فیصد اضافہ ہوگیا۔

    مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ ہمارے دو رمیں سی پیک کے اندر کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی اگر بدعنوانی ہوتی تو ہمارے دور کی سی پیک کی فائل عمران خان کی ٹیبل پر پڑی ہے وہ ہمیں کبھی نہیں چھوڑتے۔

  • عمران خان کا کراچی پلان کامیاب ہوگیا

    عمران خان کا کراچی پلان کامیاب ہوگیا

    لاہور: وفاقی حکومت نے کراچی پلان کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل کر لیا:پی پی پریشان یہ کیا ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی پلان کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل کر لیا۔یہ پلان اس قدرمتاثرکُن ہے کہ کراچی کے عوام پی ٹی آئی اوراتحادی جماعت ایم کیوایم کے گُن گانے لگے

    دوسری طرف سندھ حکومت پریشان ہےکہ یہ منصوبہ کراچی کی عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا اورعوام اس کامیاب منصوبے پرعمران خان سے بہت متاثر ہیں

    ادھر اسی سلسلے میں اس بہت بڑے منصوبے کی تکمیل کی خوشخبری دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی پلان کا ایک اور منصوبہ مکمل کر لیا ہے، محمود آباد نالہ جو میلوں صرف کچرے کا ڈھیر تھا وہاں ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر، سیوریج کا نظام، 7.2 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

    کراچی میں 4 کلومیٹر طویل محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کا کام مکمل ہوگیا۔ محمودآباد نالے کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیرعلی زیدی، اسد عمر اور وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے شرکت کی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر اور علی زیدی نے نالے کی تعمیر نو کا افتتاح کیا اور اس موقع پراسد عمر نے کہاکہ کے سی آرکا منصوبہ بھی اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔

    علی زیدی کا کہنا تھاکہ سعید غنی اورہم سب میں اتفاق ہواتھاکہ اداروں کوشہری سطح پرلائیں گے، لوکل باڈیز بل ہم سے ہمارے اختیار لے رہا ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھاکہ خوشی ہورہی ہے، یہ میرا حلقہ ہے، کراچی میں جب بھی زیادہ بارش ہوئی اس نالے کے اطراف کے علاقےڈوب جاتےتھے، اس پراجیکٹ پر تجاوزات ہٹانا مشکل کام تھا لیکن پر امن طریقے سے ہٹائیں۔

     

     

    انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انشاءاللہ کراچی کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا، جو کہا تھا کر کے دکھا رہے ہیں۔

  • "مائی جھوٹاں والی”مریم اورنگزیب شریف فیملی کی خاطراپنی آخرت بھی تباہ کررہی ہیں:شہبازگل

    "مائی جھوٹاں والی”مریم اورنگزیب شریف فیملی کی خاطراپنی آخرت بھی تباہ کررہی ہیں:شہبازگل

    لاہور:”مائی جھوٹاں والی”مریم اورنگزیب شریف فیملی کی خاطراپنی آخرت بھی تباہ کررہی ہیں:اطلاعات کے مطابق ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ بِلا ناغہ پروپیگنڈہ اور جھوٹ پھیلانا مریم اورنگزیب کی ڈیوٹی ہے۔

    ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ نا اہل درباریوں کو رٹے رٹائے بیانات کے بجائے آقاؤں کے چوری کی رسیدیں پیش کرنی چاہیے، بِلا ناغہ پروپیگنڈہ اور جھوٹ پھیلانا مریم اورنگزیب کی ڈیوٹی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی جانب ہے، پاکستان کو 41 سال بعد او آئی سی کی کانفرس کی سربراہی کا موقع ملا ہے۔

    ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ او آئی سی کانفرس کی سربراہی پاکستان کو ملنا ہر محبِ وطن پاکستانی کے لیے فخر جبکہ کرپٹ الائنس کیلئے باعثِ تشویش ہے، او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا پاکستان میں آخری اجلاس 1981 میں ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پھر شریفوں اور زرداریوں کی باریوں کی سیاست نے پاکستان کو تنہا کر دیا، 5 سال تک وزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث پاکستان کو شدید نقصان پہنچانے والوں پر آج سَکتَہ طاری ہے۔

    ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ عالمی نوعیت کے تقریب کے دنوں میں نااہلوں کی تنقید انکی گھٹیا سیاست کی غماز ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو کرپٹ، چور اور مافیا کا غلام بنا دیا ہے، عمران صاحب الزام دوہرانے سے وہ سچ ثابت نہیں ہوتے، ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل آپ کو کرپشن کا انٹر نیشنل سرٹیفیکیٹ دی چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپشن میں 111 سے 124 نمبر پر عمران صاحب آپ کی حکومت میں پہنچا ہے، عوام کو کرپٹ، چور، مافیا، کارٹلز کا غلام بنا دیا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب 22 سال سے آپ الزام لگا رہے ہیں، 4 سال سے حکومت میں ہیں لیکن ایک الزام ثابت نہیں ہوا، عدالتوں کے فیصلے عمران صاحب کو جھوٹا ثابت کر چکے ہیں۔

  • یہ مہذب فرانس ہے جہاں‌:ایک لاکھ سے زائد جعلی کورونا پاسز بننے کا انکشاف

    یہ مہذب فرانس ہے جہاں‌:ایک لاکھ سے زائد جعلی کورونا پاسز بننے کا انکشاف

    پیرس :یہ مہذب فرانس ہے جہاں‌:ایک لاکھ سے زائد جعلی کورونا پاسز بننے کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق فرانس میں ایک لاکھ سے زائد جعلی کورونا پاسز بننے کا انکشاف ہو اہے جس کے بعد حکومت نے جعلی پاسز جاری کرنے اور استعمال کرنے والوں کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں

    جاپانی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں ایک لاکھ سے زائد جعلی کورونا ہیلتھ پاسز گردش میں ہیں۔ فرنچ وزارت داخلہ کے مطابق تقریباً ایک لاکھ دس ہزار جعلی کورونا ہیلتھ پاسز جاری کئے گئے ہیں ، حکومت ان پاسز کو جاری کرنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    یہ ہیلتھ پاسز کووڈ 19 ویکسینیشن کی تصدیق ، پی سی آر ٹیسٹ کی جعلی منفی رپورٹ اور عوامی مقامات پر استعمال کرنے کیلئے جاری کئے گئے ہیں، جن کو بنانے کے لئے جعلی دستاویزات کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان جعلی پاسز کی تیاری میں طبی عملہ بھی ملوث ہے، اور اب ان جعلی پاسز کی تصدیق بھی انتہائی مشکل ہو چکی ہے۔

    فرنچ وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان جعلی پاسز کی تیاری اور استعمال کرنے والے 100 کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف 400 سے زائد تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔جعلی پاسز کے حامل افراد کو 5 سال کی سزا ہو سکتی ہے، کچھ کو جیل قوانین کے مطابق سزا دی جا چکی ہے۔گزشتہ ماہ ایک ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جس نے پیرس اور گردونواح میں تقریباً 220 جعلی ہیلتھ پاسز بنا کر فروخت کئے تھے۔

  • برطانیہ:چند گھنٹوں میں‌ اومی کرون کے 93 ہزار سے زائد کیسز:ہرطرف خوف اوربے بسی کے ڈیرے

    برطانیہ:چند گھنٹوں میں‌ اومی کرون کے 93 ہزار سے زائد کیسز:ہرطرف خوف اوربے بسی کے ڈیرے

    لندن: برطانیہ:چند گھنٹوں میں‌ اومی کرون کے 93 ہزار سے زائد کیسز:ہرطرف خوف اوربے بسی کے ڈیرے ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں ڈیلٹا سے 70 گنا زیادہ خطرناک کورونا کے اومیکران ویریئنٹ نے تباہی پھیلا دی ،ایک ہی دن میں 93ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے ،

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک دن پہلے انگلینڈ میں 88ہزار کیسز سامنے آئے تھے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ میں اب تک کورونا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے،عالمی موذی مرض سے برطانیہ میں ایک لاکھ 47ہزار افراد موت کو گلے لگا چکے ہیں ۔

    سکاٹ لینڈ کے وزیر نکولا اسٹور جیون نے کہا ہے کہ اومیکران ویریئنٹ اب ملک میں موثر ویریئنٹ بن چکا ہے۔ ایک ہفتے پہلے جس سونامی کو لے کر میں نے وارننگ دی تھی، وہ اب آچکا ہے۔ دوسری طرف اومیکرون کی حالیہ تباہی کو دیکھتے ہوئے برطانیہ بھر میں 26 دسمبر کے بعد نائٹ کلبوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

    ادھر دوسری طرف ان خطرات کے پیش نظر جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے برطانیہ میں حکومتی اقدامات کو پارلیمنٹ نے منظور کرلیا، بل کے مطابق نائٹ کلب اور بعض دیگر مقامات پر داخلے کیلئے ویکسینشن کا ثبوت یا کورونا کا منفی نتیجہ دکھانا ہوگا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں ماسک، سیلف آئسولیشن کی جگہ روزانہ لٹرل فلو ٹسٹ اور کوویڈ پاسپورٹ پر الگ الگ ووٹنگ ہوئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں نائٹ کلب، سینما، تھیٹرز اور میوزیم میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت کے 97 ارکان پارلیمنٹ کی مخالفت کے باوجود حکومت نے تمام بل منظور کرالئیے، 97 ارکان نے کووڈ پاسپورٹ کے معاملے پر مخالفت کی۔ 2019 کے الیکشن کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پارٹی ارکان کی طرف سے بڑی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں اومیکرون کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ اومی کرون سے ایک ہلاکت کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔ اس سے قبل برطانوی وزیر صحت نے کہا تھا کہ اومیکرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کی شرح تو غیرمعمولی ہے، لیکن ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

  • پی آئی اے نے پائلٹس کی تربیت کیلئے پاکستان کا پہلا ائیربس 320 کا سیمولیٹر حاصل کرلیا

    پی آئی اے نے پائلٹس کی تربیت کیلئے پاکستان کا پہلا ائیربس 320 کا سیمولیٹر حاصل کرلیا

    پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا ائیربس 320 کا سیمولیٹر حاصل کرلیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جدید ترین خصوصیات کا حامل سیمولیٹر اس خطے میں سب سے پہلے پاکستان میں لگے گا سیمولیٹر پائلٹس کی تربیت، ریفریشر کورسس اور ائیر سیفٹی کیلئے لازم ہے پاکستان میں 670 ائیربس 320 پائلٹس ہونے کے باوجود سیمولیٹر دستیاب نہیں تھا-

    تمام پائلٹس A320 پر تربیت اور ریفریشر کیلئے بیرون ملک جاتے تھے تربیت کو جانچنے کیلئے سول ایوایشن کا انسپکٹر بھی طالب علم پائلٹس کے چیک کیلئے ہمراہ جاتے تھے پائلٹس کی تربیت کا نرخ تقریبا 300 ڈالر فی گھنٹہ فی پائلٹ بیرون ممالک میں حاصل کیا جاتا تھا ٹکٹوں، رہائش اور یومیہ الاؤنس کی مد میں کثیر زرمبادلہ مقامی ائیرلائن صرف کرتی تھیں-

    پی آئی اے کراچی میں سیمولیٹر کمپلکس بنا رہا ہے جس میں بوئنگ 747، بوئنگ 777 اور ائیربس 320 کے سیمولیٹر ایک جگہ نصب کئے جائیں گے تربیت کی جگہ کو ائیرپورٹ ہوٹل سے منسلک کردیا جائے گا تاکہ طالب علم پائلٹس یکسوئی سے تربیت پر توجہ دے سکیں پی آئی اے کا سیمولیٹر موو بائی وائر آل الیکٹرک ریئل وژن نوعیت کا ہے-

    سیمولیٹر حقیقی کاک پٹ کے آخر اور باہر کے ماحول کو پیدا کرتا ہے جس پر حقیقی صورت حال پر تربیت کرائی جاتی ہے پی آئی اے نے یہ سیمولیٹر برطانوی کمپنی L3 ہیرس سے حاصل کیا ہے معاہدے پر سی ای او پی آئی اے اور L3 ہیرس کمپنی کے صدر رابن گلوور نے دستخط کئے معاہدہ کی سادہ تقریب میں برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے خصوصی طور پر شرکت کی-

    رابن گلوور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی ٹیکنولوجی کے حامل سیمولیٹر کے آنے سے پاکستان میں تربیت کا معیار بہت بہتر ہوگا-

    برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ گہری دوستی کے رشتے میں منسلک ہیں اس جدید ایکوپمنٹ سے پاکستان ایوایشن بہت آگے بڑھے گی پاکستان میں مقامی سطح پر تربیت سے غیر منسلک پر پاکستان اور پی آئی اے کا انحصار کم ہوگا-

    ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ آج پی آئی اے کیلیے ایک بہت خوش آئند دن ہے اور ہمارا ایک اہم منصوبہ مکمل ہورہا ہے پی آئی اے اپنے پائلٹس کی بیرون ممالک سے تربیت پر بہت زیادہ وسائل خرچ کیا کرتا تھااس سیمولیٹر کے ملک میں لگنے سے ناصرف پی آئی اے بلکہ دیگر ملکی ائیرلائنز کو بھی بہت فائدہ ہوگا-

    سی ای او پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے سیمولیٹر کمپلکس کراچی ائیرپورٹ پر قائم کیا جارہا ہے جہاں تمام ائیرلائنز اور سی اے اے کا دفاتر اور تربیتی مراکز قائم ہیں اس سیمولیٹر کے آنے سے پاکستان میں تربیت اور فضائی حفاظت کا معیار کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے مساوی ہوجائے گا-

  • پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں جرمنی کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے:آرمی چیف

    پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں جرمنی کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے:آرمی چیف

    راولپنڈی:پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں جرمنی کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں جرمنی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے خصوصی نمائندے برائے پاکستان افغانستان کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اموراور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں انسانی المیے کو روکنے کیلئے امداد پہنچانے کے لئے فوری طور پر ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص انسانی امداد میں تعاون، شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے خصوصی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

  • عالمی بینک پاکستان کو 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر قرض  دے گا

    عالمی بینک پاکستان کو 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر قرض دے گا

    واشنگٹن: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو قرض کے لیے منظور کی گئی رقم توانائی کے شعبوں میں ریفارمز اور بہتری کے لیے خرچ ہو گی جبکہ بجلی انفراسٹرکچر کی تقسیم کے سسٹم میں بہتری کے لیے رقم کا استعمال ہو گا۔

    کراچی: ایک اور بینک کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لے کر فرار

    ماہرین کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے دورن حکومت میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر کافی کام کیا گیا لیکن ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے زیادہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترسیلی نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے موسم گرما میں بڑے پیمانے پر ناصرف لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے بلکہ دھند اور خراب موسم کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ کرجاتی ہیں۔

    دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے، شاہ محمود قریشی

    اس سے قبل گزشتہ ماہ ستمبر کے آخر میں عالمی بینک نے پاکستان کو 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا قرض جاری کیا تھا وفاقی وزیر عمر ایوب نے عالمی بینک کی طرف سے 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے قرض کی تصدیق کی تھی۔

    بورڈ کی فرنچائزز کو سالانہ فیس کیلئے دوسری بار یاد دہانی

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے عالمی بینک کی 6 شرائط پر عمل کر لیا اور بجلی سبسڈی پر نظرثانی کی ہے پاکستان نے توانائی سیکٹر کی شرائط پر عمل درآمد کیا اور گردشی قرض کو روکنے کے لیے اقدامات کئے۔

    ایلون مسک کی کمپنی کا پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا فیصلہ

  • ایلون مسک کی کمپنی کا پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا فیصلہ

    ایلون مسک کی کمپنی کا پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا فیصلہ

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان بھر میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک اسپیس ایکس سٹار لنک اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام پاکستان نے پاکستان بھر میں سٹار لنک کا سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے-

    ایلون مسک ‘پرسن آف دا ایئر’ قرار

    اس حوالے سے ایلون مسک کی امریکی کمپنی اسٹار لنک کے ایک وفد، جس میں ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ اور ایشیا، ریان گڈ نائٹ، اور گلوبل سائٹ ایکوزیشن کے سربراہ، بین میکولیم نے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام امین الحق سے ملاقات کی اور پالیسی اور آپریشن ماڈل پر تبادلہ خیال کیا۔

    ناسا نے ایک اور کامیابی،خلائی جہاز پہلی بار سورج کے قریب سے گزر گیا

    ترجمان وزیر آئی ٹی کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ منصوبے سے نہ صرف اُن علاقوں کو فائدہ ہو گا جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے بلکہ براڈ بینڈ سے ملک بھر کے 40 ہزار اسکولوں اور کاروباری اداروں کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گا۔

    دوسری جانب کمپنی کے وفد کا کہنا تھا کہ اسٹار لنک پہلے ہی پاکستان میں رجسٹرڈ ہے جبکہ اُس کے دفاتر جلد ہی یہاں کھل جائیں گے۔

    واضح رہے کہ یہ اسٹارلنک کا جنوبی ایشیا میں پہلا منصوبہ ہوگا جو وزارت کے وژن "سب کے لیے براڈ بینڈ” اور وزیر اعظم کے "ڈیجیٹل پاکستان” کے وژن کی صورت میں نکلے گا۔

    20 سال قبل امریکا کے مسترد کئے گئے ڈیزائن پر چین کا ہائپر سونک لڑاکا طیارہ

  • کورونا وبا: مزید7 افراد جاں بحق،357 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا وبا: مزید7 افراد جاں بحق،357 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید7 افراد جاں بحق ہو گئے-

    با غی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں47 ہزار903 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی اجلاس،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے الگ الگ تجاویزآ گئیں

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار848 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 870 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.74 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 938، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 119،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار240، بلوچستان میں 33 ہزار 548، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 633 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 ہو گئی ہے۔

    برطانیہ میں اومی کرون بے قابوہونے لگا:بازار،گلیاں پبلک مقامات پرسناٹا چھاگیا:لاک ڈاون کی تیاریاں

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 57 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 649، خیبرپختونخوا 5 ہزار 907، اسلام آباد 963، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 745 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔