Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

    آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

    راولپنڈی :آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے الوداعی ملاقات ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

  • نوازلیگ میں وزیراعظم کا نام نوازشریف:باقی خواہشمندوں کواطاعت کرنا پڑے گی:ورنہ آوٹ:رانا ثنااللہ

    نوازلیگ میں وزیراعظم کا نام نوازشریف:باقی خواہشمندوں کواطاعت کرنا پڑے گی:ورنہ آوٹ:رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:نوازلیگ میں وزیراعظم کا نام نوازشریف:باقی خواہشمندوں کواطاعت کرنا پڑے گی:ورنہ آوٹ:اطلاعات کے مطابق نواز لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ میں وزیراعظم کے امیدوار کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں اور پارٹی میں جب بھی وزیراعظم کی بات آتی ہے تو وہ ایک ہی نام نواز شریف ہے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا اور وہ جب واپس آنا چاہیں گے آجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی نوازشریف کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی چاہتی ہے اور پارٹی کا فیصلہ ہے کہ جب تک انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی نہیں ہوتی انہیں واپس نہیں آنا چاہیے۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں وزیراعظم کے امیدوار کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں، پارٹی میں جب بھی وزیراعظم کی بات آتی ہے تو وہ ایک ہی نام نوازشریف ہے، اگرکسی وجہ سے نوازشریف نہیں ہوں گے تو ان کی جگہ ہمارے سینئرترین شہبازشریف ہیں۔

    ادھر رانا ثنااللہ کے اس بیان کے بعد ان خبروں کی تصدیق اور تقویت ملتی ہے کہ جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ نواز لیگ میں وزیراعظم کے لیے ایک سرد جنگ چل رہی ہے ، مریم نوازخود وزیراعظم بننا چاہتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ مریم نواز یہ سمجھتی ہیں کہ اگرشہبازشریف وزیراعظم بن گئے تو ایک تو وہ غیر فعال ہوجائیں گی دوسرا شہبازشریف اپنے آپ کوایڈجسٹ کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ رکھیں گے جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ایسی صورت میں نوازشریف اور مریم نواز کی علامتی حیثیت کے سوا کچھ نہیں

  • وزیراعظم صاحب:سچ سچ بتا رہا ہوں :کے پی میں کپتان کوہرانے والے پی ٹی آئی رہنما سامنے آگئے

    وزیراعظم صاحب:سچ سچ بتا رہا ہوں :کے پی میں کپتان کوہرانے والے پی ٹی آئی رہنما سامنے آگئے

    پشاور: وزیراعظم صاحب:سچ سچ بتا رہا ہوں :کے پی میں کپتان کوہرانے والے پی ٹی آئی رہنما سامنے آگئے ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی شکست کے معاملے پر الیکشن سے قبل رکن اسمبلی ہشام انعام کا وزیراعظم کو لکھا گیا خط منظرعام پر آگیا ہے

    تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے بلدیاتی الیکشن سے قبل وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں لکی مروت میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی نشاندہی کی تھی۔

    تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں علی امین گنڈا پورکے من پسند امید وار بری طرح ہار گئے جبکہ علی امین کے من پسند لوگوں کے مقابل میرے لوگ جیت گئے۔ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کو جیتے ہوئے امید وار دوں گا لیکن پارٹی میں مجھے میرا مقام ملنا چاہیے۔

    تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا علی امین گنڈا پور نے پریس کانفرس میں کہا ہے کہ ہشام انعام اللہ کو پارٹی سے بھی نکالوں گا۔ہشام انعام اللہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ گورنر کے پی شاہ فرمان اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے سازش کر کے مجھے وزارت سے ہٹوایا۔

    ہشام انعام نے وزیراعظم کے نام خط میں لکھا تھا کہ میرے حلقے میں علی امین گنڈا پور نے میرے سیاسی مخالفین کو پار ٹی ٹکٹ دیا اور لکی مروت میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے جن کا پارٹی سے تعلق نہیں تھا، میرے سیاسی دوست پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے بجائے ٹکٹ کسی عام شخص کو دیا گیا۔

    ہشام انعام کا خط میں کہنا تھا کہ پارٹی کے سینئر رہنما کو اس طرح خلاف ورزی کے لیے چھوڑنا پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے، مجھے پارٹی سے نکالنے کے لیے میرے علاقے میں پارٹی کی بدنامی کی جارہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے خط میں وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ پارٹی کو تباہی سے بچانے کے لیے نوٹس لیا جائے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا (کے پی) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) تحصیل چیئرمین کی 18 اور سٹی میئر کی 3 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، اے این پی نے میئر کی ایک اور تحصیل کونسل کی 5 نشستیں جیتیں، تحریک انصاف نے تحصیل چیئرمین کی 13، آزاد امیدوار 8، ن لیگ 3، جماعت اسلامی 2، پی پی اور تحریک اصلاحات کو ایک ایک نشست ملی۔

  • کورونا وبا:مزید 4 افراد جاں بحق ، 322 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا وبا:مزید 4 افراد جاں بحق ، 322 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 47 ہزار811 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 322 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار728 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 898 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.6 ریکارڈ کی گئی۔

    اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں امریکی صدر

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 077، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 121، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار438،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار392، بلوچستان میں 33 ہزار 617، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 062افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا 5 ہزار 919، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • ایک دفعہ کاذکرہے”ڈاکٹرفردوس عاشق”معاون خاص ہوتی       تھیں:میڈیاکےپاس ہوتی تھیں،میڈیاکی باس ہوتی تھیں:

    ایک دفعہ کاذکرہے”ڈاکٹرفردوس عاشق”معاون خاص ہوتی تھیں:میڈیاکےپاس ہوتی تھیں،میڈیاکی باس ہوتی تھیں:

    لاہور:ایک دفعہ کا ذکرہےکہ”ڈاکٹرفردوس عاشق”کسی کی خاص ہوتی تھیں:میڈیا کےپاس ہوتی تھیں:اطلاعات کےمطابق آج پھرڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی یادیں آنے لگیں‌ ہیں ، لوگ پوچھتے ہیں کہ ماضی قریب میں ایک وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کی خاص الخاص یعنی معاون خصوصی ہوا کرتی تھیں جن کا نام اخبارات اور سیاست کی تاریخ میں شاید ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان تھا

    اس حوالے سے بہت سے لوگوں کے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان سے متعلق پچھلے چند دنوں سے کچھ احساسات آرہے تھے ، انہیں احساسات کو محسوس کرتے ہوئے معروف صحافی ، تجزیہ نگار مبشرلقمان نے بھی عوام الناس کے احساسات کو اپنے اندازسے پیش کردیا اورپھرتاریخ کا ایسا سبق پڑھایا کہ واقعی یاد آنے لگا کہ ایک دفعہ کا ذکر کہ کہ پاکستان کی سیاست میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا ڈنکا بجتا تھا مگراب توان کے غائب ہونے کے نقارے بج گئے ہیں‌

     

    سنیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میری انتہائی محترم ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان مجھے نظرنہیں آتیں، ان کے بغیرتومیڈیا بھی کچھ اداس اداس لگتا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ وہ وقت بہتر تھا جب وہ ایک عہدے پرتھیں اور کسی نہ کسی بہانے اپنے ہونے کا احساس دلاتی تھیں مگراب کافی دن ہوگئے ہیں نہ تو ان کو کسی نے دیکھا ہے اور نہ ہی ان کی کسی نے آواز تک سنی

    مبشرلقمان کہتےہیں کہ اس قدر روٹھ جانا بھی بہتر نہیں، کسی کوسیاسی یا ذاتی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن ان کی دبنگ شخصیت اور پھر ان کی مخالفین سے کامیاب سیاسی جنگ کو تو ہرکوئی تسلیم کرتا ہے ، وہ کہتے ہیں وہ بھی ان کی خوبیوں کے معترف ہیں‌ ، بس ان کا پس منظر سے غائب ہوجانا اچھا نہیں لگتا

    وہ کہتے ہیں کہ اگرکسی کو ملیں تو ان کو میرا سلام ضرور کہنا اورپھرمجھے بھی ان کے ظہور سے متعلق وفتا فوقتا آگاہ کرتے رہنا ،

    شاید شاعر نے ان کے بارے میں ہی کچھ ہدیہ الفت بیان کیا ہے "شاعر کہتا ہے کہ

    یہ یاد ہی تو یاد ہے کہ ہر یاد میں تو یاد ہے
    جس یاد میں تو یاد نہیں وہ بھی کوئی یاد ہے
    یہ جو یاد یاد کا ہے سلسلہ، اس سلسلہ یاد میں
    اے میری زندگی! فقط تو ہی تو یاد ہے

    آگے چل کر شاعر نے ان کی غیرموجودگی کا کچھ اس طرح احساس کیا ہے

    میں نے یہ محسوس کر کے دیکھا ہے
    تمہارے دکھ کو اپنا کر کے دیکھا ہے
    ِبن تمہارے جینا ہے کتنا کٹھن
    میں نے خود کو تنہا کر کے دیکھا ہے۔

    آگے چل کر شاعر نے ان کے لیے دعا کی ہے کہ خواہش ہے کہ آپ ہردورحکومت میں ہر حکومت کی ضرورت رہیں اورآپ کی اس خوبی پر کسی کو حسد نہیں کرنا چاہیے ،

    عروج تجھے اللہ کچھ ایسا عطا کرے
    کہ رشک تیری قسمت پہ آفتاب کرے

    آگے چل کر مزید اپنے جزبات کا شاعر نے کچھ اس طرح اظہار کیا ہے

    وہ دل ہی کیا جو تیرے ملنے کی دعا نہ کرے
    میں تجھ سے دور ہو کر زندہ رہوں خدا نہ کرے
    یہ ٹھیک ہے کہ کوئی کسی کے لیئے مرتا نہیں
    لیکن خدا کسی کو کسی سے جدا نہ کرے
    رہے گا میرا پیار تیرے ساتھ زندگی بن کر
    یہ اور بات ہے کہ میری زندگی وفا نہ کرے
    سنا ہے اُس کو محبت دعائیں دیتی ہے
    جو دل پہ تو چوٹ کھائے مگر گلہ نہ کرے۔

    شاعر کا ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی عقیدت میں جزبات کا یہ منظر دیکھ کرشاید مبشرلقمان بھی یہی کہنا چاہتےہیں‌

    قاصرہے تیری دید سے میری شہر کی دنیا

    وابستہ تیری حیات سے سیاست کی حیات ہے

  • نوازشریف کو پاکستان لانے کے لیے لندن جارہاہوں:سردارایازصادق نے پھنسانے کا منصوبہ بنا لیا

    نوازشریف کو پاکستان لانے کے لیے لندن جارہاہوں:سردارایازصادق نے پھنسانے کا منصوبہ بنا لیا

    لاہور:نوازشریف کو پاکستان لانے کے لیے لندن جارہاہوں:سردارایازصادق نے پھنسانے کا منصوبہ بنا لیا،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ عنقریب میاں نواز شریف واپس آئیں گے۔

    اپنے بیان میں ایاز صادق نے کہا کہ انہیں نواز شریف کے واپس آنے کی امید بھی ہے اور یقین بھی ہے، نواز شریف سے مل کر آیا ہوں، میری مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اشاروں میں ن لیگ کے قائد کی واپسی سے متعلق دعویٰ کردیا اور کہا کہ لوگوں نے ہاتھ کھڑے کردیے ، گڈ گورننس بیڈ ہوگئی، نواز شریف کو اس جہان میں انصاف ملنے کا وقت آگیا۔

    ایاز صادق نے کہا کہ وہ 20 تاریخ کو لندن جارہے ہیں، نواز شریف کو لے کر ہی لوٹیں گے۔

    ادھر ایاز صادق کے ان دعووں پر سوشل میڈیا پرعوام الناس کا کہنا ہےکہ یہ پہلا موقع ہے کہ نوازشریف کو پاکستان لانے کے لیے پارٹی کے ایک بڑے رہنما نے دعویٰ‌کیا ہے لیکن ان کاخیال یہ بھی ہے کہ کہیں ایسا نہ ہوکہ ایازصادق بھی لندن میں ڈیرے لگا لیں‌ کیونکہ نوازشریف نے نہیں آنا اور ایازصادق کہہ رہے ہیں‌کہ وہ ان کو واپس لا کررہیں گے

    بعض نے یہ کہا ہے کہ لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا کال ضرور ہے ، ایازصادق نوازشریف کو پھنسانے کےلیے یہ کھیل کھیل رہے ہیں‌،کیونکہ نوازشریف کو پتہ ہے کہ اگروہ واپس آئے تو پھر سیدھا جیل جانا پڑے گا اس لیے وہ نہیں آئیں اور سردار ایازصادق ان کو لاکر پھنسانا چاہتے ہیں

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 2019 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے اور اب تک واپس نہیں آئے ہیں۔

  • سیاست شریف فیملی کی وراثت:پارلیمنٹ ابھی محتاج:اب جنید صفدرکو رکن اسمبلی بنانے کی تیاریاں

    سیاست شریف فیملی کی وراثت:پارلیمنٹ ابھی محتاج:اب جنید صفدرکو رکن اسمبلی بنانے کی تیاریاں

    لاہور:سیاست شریف فیملی کی وراثت:مریم نواز کے بعد جنید صفدرکوسیاست میں لانے کی تیاریاں ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا جنید بھی تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا۔

     

    مانسہرہ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ میں سرپر کفن باندھ کے نکلا ہوں،لوگوں کے داماد مشکل وقت میں بھاگ جاتے ہیں، میں نوازشریف کیساتھ کھڑا رہاہوں، عدالت سے نااہل ہوا مگر عوام تو میرے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہماری منزل ہے، ہمارا اپنا گورنر اور وزیر اعلیٰ ہوگا، جنید صفدر بھی تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کچھ نپے تلے الفاظ کہے

    اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ’بندہ ہینڈسم ہو تو ووٹ ملتا ہے، اسی لیے بڑا پیسہ لگایا گیا، سب سے ہینڈ سم بچہ ڈھونڈا گیا، پندرہ دن لاہور اور میڈیا کو یرغمال رکھا، ہندوستانی گانے گائے۔‘

    انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آنے کیلئے صرف شخصی جاذبیت ہی نہیں بلکہ دماغ کی بھی ضرورت ہوتی ہے،کسی زیرو کو ہاتھ پکڑ کر لیڈر نہیں بناسکتے، بھلے آپ اس کو ہاتھ پکڑ کر عدالت لائیں یا پندرہ دن شادیوں میں لانچ کریں۔

    خیال رہے کہ 17 دسمبر کو جنید صفدر کا ولیمہ لاہور میں ہوا اور اس سے قبل ان کی شادی کی تقریبات تقریباً 10 روز تک جاری رہیں۔شادی کے بعد مریم نواز عدالت پیشی پر آئیں تو جنید صفدر بھی ان کے ہمراہ تھے اور یہ پہلا موقع تھا کہ مریم اپنے بیٹے کو ساتھ عدالت لائیں۔

  • عابد شیرعلی نے پختونوں کی تذلیل کی انتہا کردی:پختونوں  کی غیرت وحمیت پرگھٹیا اورزہریلے طنزآمیزحملے

    عابد شیرعلی نے پختونوں کی تذلیل کی انتہا کردی:پختونوں کی غیرت وحمیت پرگھٹیا اورزہریلے طنزآمیزحملے

    لندن : عابد شیرعلی نے پختونوں کی تذلیل کی انتہا کردی:نوازشریف کی خاموشی نےتائید کردی:پختون کی غیرت پرحملےشروع،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے قریبی عزیزاور سابق رکن اسمبلی عابد شیر علی نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات پرپی ٹی آئی کوشکست کو پختونوں کی شکست قرار دیتے ہوئے ایسے گھٹیا الفاظ کہے ہیں کہ تین دن گزرنے کے بعد بھی ان الفاظ کی زہرکم ہونے کا نام نہیں لے رہی

    ادھر سوشل میڈیا پر پختون طلبا ، وکلا اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں نوجوانوں نے عابد شیر علی کی طرف سے پختونوں کی تذلیل کوایک طئے شدہ پراکسی کا حصہ قراردیتے ہوئے اسے پختونوں کی غیرت و حمیت پرایک خطرناک حملہ قرار دیا ہے

     

    یاد رہے عابد شیر علی نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کو پختونوں کی شکست قراردیتے ہوئے بہت ہی گھٹیا اورزہریلاطنز کیا تھا اور کہا کہ "لگتا ہے کہ پختون بھائیوں‌ میں سے تبدیلی والا کیڑا نکل گیا ہے،جو آٹھ سال سے ان کو تنگ کررہا تھا ”

    اس بیان کے بعد پختونوں کی طرف سے سخت ردعمل کے تدارک کے لیے نوازشریف،مریم نواز، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی طرف سے عابد شیر علی کی مذمت میں ایک لفظ تک بھی نہیں بولا گیا اور نہ ہی کسی دوسرے لیگی رہنما نے عابد شیر علی کے ان گھٹیا ، زہریلے اور پختونوں کی توہین آمیز رویے اور ان الفاظ کی اور عابد شیر علی کے اس رویے کی مذمت کی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان انتہائی توہین آمیز الفاظ کے سامنے آنے پرپختون بھی پریشان ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ باتیں سننے کو عام مل رہی ہیں کہ پختونوں نے آج تک اتنے گھٹیا اور توہین آمیز طنز اور جملے نہیں سنے جو آج پنجاب لاہور کی ایک سیاسی جماعت کے کارندوں کی طرف سے کیے جارہے ہیں ، احسن اقبال نے یہ کہا ہے کہ وہ عابد شیر علی کے موقف کے ساتھ نہیں لیکن انہوں نے عابد شیر علی اور ان کے اس گھٹیا رویے کی مذمت نہیں کی

    ادھر اطلاعات ہیں کہ پختوںوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اگر نوازشریف عابد شیر علی کو ان توہین آمیز الفاظ پرپارٹی سے نہیں نکالتے تب تک ان کا یہ احتجاج جاری رہے گا

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عابد شیر علی نے پختونوں سے معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے اور نوازشریف نے بھی پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے ، اس حوالے سے پختونوں کے غُصے کوٹھنڈا کرنے کے لیے کچھ رسمی الفاظ ادا کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی یہ اس جرم کا اقرار کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میں‌ اس ٹویٹ کو پختونوں کی تذلیل کے بعد ڈلیٹ کررہا ہوں

    جس میں‌عابد شیر علی لکھتے ہیں‌کہ میں کسی بھائی کی دل آزاری نہیں چاہتا خاص طور پر اپنے پختون بھائیوں کی اسلئے ٹویٹ ڈیلیٹ کررہا ہوں ۔ میرا مطمع نظر عمران خان انتظامیہ پر تنقید ہے کسی بھی طبقے کی دل آزاری نہیں ۔

  • افغان باقی کہسار باقی الحکم للہ الملک للہ:افغان عوام کی مدد کرنے والوں کو سلام :شاہ محمود قریشی

    افغان باقی کہسار باقی الحکم للہ الملک للہ:افغان عوام کی مدد کرنے والوں کو سلام :شاہ محمود قریشی

    لاہور: افغان باقی کہسار باقی الحکم للہ الملک للہ:جو بھی افغان عوام کی مدد کرے گا:وہ انسانیت کی خدمت کرے گا:اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ پاکستان، اسلام آباد میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے بعد افغان عوام کی حمایت میں ہونے والی دو اہم پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

    اپنےایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کو امداد فراہم کرنے کی قرارداد منظور کی ہے جس میں بنیادی ضروریات فراہمی کی حمایت کی گئی ہے۔

    ایک اور پیشرفت میں، انہوں نے کہا کہ امریکا نے امداد کی فراہمی میں آسانی کے لیے طالبان کے ساتھ کاروبار کرنے والے امریکی اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو امریکی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

     

    یاد رہےکہ اس سے پہلے پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی افغانستان کے لیے انسانی امداد سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

    ذرائع کے مطابق منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فنڈز کی ادائیگی، دیگر مالیاتی اثاثوں یا اقتصادی وسائل اور امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے یا ضروری سامان اور خدمات کی اجازت ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی امداد افغانستان میں بنیادی انسانی ضروریات سے متعلق ہے اور یہ طالبان سے منسلک اداروں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

    امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد کی منظوری عالمی برادری کا پیغام ہے کہ ہم افغان عوام کی مدد کے لیے متحد ہیں۔تھامس ویسٹ نے کہا کہ قرارداد امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تھی۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد بہت اہم پیش رفت ہے۔اس کے بغیرافغان عوام کی مدد کے دروازے کھل نہیں سکتے تھے۔

  • دنیا والو :پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں،جاکرتودیکھو: سابق آسٹریلوی کپتان کا اعلان

    دنیا والو :پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں،جاکرتودیکھو: سابق آسٹریلوی کپتان کا اعلان

    سڈنی :دنیا والو : پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں،جاکرتودیکھو: سابق آسٹریلوی کپتان کی دورہ پاکستان کی حمایت،اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے اگلے سال آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی۔

    ایک آسٹریلوی اخبار کیلئے کالم میں گریگ چیپل لکھتے ہیں کہ اُمید ہے اگلے سال فل اسٹرینتھ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی کیوں کہ ٹیسٹ کرکٹ کی صحت بہتر کرنے کیلئے یہ دورہ بہت ضروری ہے۔

    48 ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے گریگ چیپل نے ایک اخباری کالم میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کا جائزہ وفد پاکستان میں اقدامات سے مطمئن ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے کہا کہ یہ دورہ ضروری ہے تاکہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچایا جاسکے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی اور نہیں، ذاتی تجربہ ہے کہ پاکستان میں مہمان ٹیموں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی ملتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دور کے عظیم آلراؤنڈر تھے، اب ان کے وزیر اعظم ہونے سے کرکٹ کی دنیا کا اعتماد بڑھے گا۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے کہا کہ شین واٹسن پی ایس ایل کھیل چکے ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ پاکستان میں کیسے حالات ہیں۔

    چیپل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ ہے، بابر اعظم، رضوان اور شاہین بہترین کرکٹرز ہیں۔آج دنیا کرکٹ کو ایک مضبوط پاکستان کرکٹ کی بہت ضرورت ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے مزید لکھا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن ٹیم کو بتائے کہ یہ دورہ کرکٹ کیلئے کیوں اہم ہے،

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے انڈین ٹیم کے کوچ کے طور پر پاکستان کا دورہ کرنے کو یاد کرتے ہوئے ذکر کیا کہ بطور انڈین ٹیم کوچ پاکستان کا دورہ کیا تھا ، اندازہ ہے کہ ان دونوں ملکوں کی کرکٹ کتنی اہم ہے۔سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ویرات کوہلی اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ایکبار پاکستان کا دورہ ضرور کرنا چاہیں گے۔

    واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق آسٹریلین ٹیم آئندہ سال مارچ ،اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔پی سی بی کے مطابق دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔