صدر عارف علوی سے عراقی وزیر دفاع جمعہ اناد سعدون کی قیادت میں دفاعی وفد کی ملاقات کی۔ مُلاقات میں مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا
صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان تجارت ، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، پاکستان عراق کی خودمختاری ، سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بھر پور حمایت کرتا ہے، صدر مملکت کی پاکستان کےدفاعی تربیتی اداروں میں عراقی فوجی اہلکاروں کے لئے تربیتی کورسز کی پیشکش کی ۔پاکستان کی جانب سے تکنیکی امداد اور انسانی وسائل کی مدد سے عراق میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد کی پیشکش کی۔دونوں ممالک کو تمام بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ عراق پاکستان کے ساتھ معاشی اور سیاسی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے، عراقی وزیر دفاع نےپاکستان کی دفاعی صنعت کی صلاحیت کو سراہا ۔اُمید ہےکہ دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا، فریقین کادوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئےاعلی سطح پر وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور۔
Tag: پاکستان
-

پاک عراق تعلقات کو فروغ دینے کیلئےاعلی سطح پر وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور
-

قطر، پاکستانی سفارتخانے میی ایک پروقار تقریب منقعد
قطر میی پاکستانی سفارتخانے کے سربراھ سید احسن رضا نے قطر ملک میں مقیم پاکستانی پشتون کو متحد کرنے کے لٸے پاکستانی سفارتخانے میی ایک پروقار تقریب منقعد کی جس میی پاکستان کے مختلف اضلاع سمیت خصوصا ضم شدہ قباٸلی اضلاع کے 100 سے زاٸد قباٸلی عماٸدین اور نوجوانو نے شرکت کی اور تاریخ میی پہلی مرتبہ قطر میی مقیم پاکستانیو کے مساٸل حل کرنے کے لٸے قطر پشتون کمیونٹی کا قیام عمل میی لایا گیا اور قباٸلی عماٸدین اور نوجوانو نے مشترکہ طور پر ملک ناور خان وزیر کو قطر پشتون کمیونٹی کے چٸرمین نامزد کردیا پاکستانی سفارتخانے کے سر براھ سید احسن رضا نے نامزد چٸرمین ملک ناور خان وزیر کو روایتی پگڑی پہناٸی ۔تقریب سے خطاب کرتے ھوٸے ایمبیسڈر سید احسن رضاکاکہنا تھا کہ قطر ممالک کے مشکور ھے جنھونے پاکستانیو کو اکھٹا کیا اب قطر میی پاکستان پشتون کمیونٹی کے پلیٹ فارم سے اب تمام پاکستانیو کے مساٸل دیگر تنازعات حل کے جاٸینگے اور نامزد چٸرمین پاکستانیو کے فلاح بہبود اور ان کے حقوق کے لٸے اہم کردار ادا کریگا نومنتخب چٸرمین ملک ناور خان وزیر کا کہنا تھا کہ ھم قطر ممالک اور پاکستانی سفیر کے مشکور ھے جنھو نے پاکستان کے پشتون کمیو نٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا اور میی اس عزم کا اعادہ کرتاھو پشتون کمیونٹی کے فلاح بہبود اور ان کی بقا اور ترقی کے لٸےاپنی تمام تر تواناٸیا بروۓکار لاونگا .پکستان زندہ باد خیبر پختونخواہ زندہ باد
-

پاکستان قطری حکومت کی امن کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شیخ رشید احمد
اسلامآباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے قطر کے خصوصی سفیر عزت مآب جناب مطلق بن ماجدالقہطانی کی ملاقات ہوئی۔پاکستان قطر باہمی تعلقات اور افغانستان امن مذاکرات پر بات چیت کی۔ وزیر داخلہ نے افغان امن ڈائلاگ کے حوالے سے قطر کی کاوشوں کو سراہا۔
قطرخصوصی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے پاکستان سے ملکر کوششیں کر رہے۔ افغانستان میں امن ؛خطے کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ پاکستان کے سول اور فوجی اداروں نے قیام امن کے لئے بیشمار قربانیاں دی ہیں۔
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات برادرانہ ہیںافغانستان میں پائدار امن پاکستان کا دیرینہ خواب ہے۔قطر کی حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لئے جو کام کر رہا ہے وہ قابل ستائیس ہے۔ پاکستان قطری حکومت کی امن کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان، قطر اور افغانستان کی مشترکہ کوششوں سے علاقے میں امن بہتر ہوا ہے۔ افغان طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہئے؛ اسی سے پائدار امن قائم ہوگا۔
وزیر داخلہ سے ملاقات میں قطری حکومت کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں پاکستان میں قطر کے سفیر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔ -

پاکستان جاپان کے قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرنے کو سراہتا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں جاپانی سفیر کونی اوری ماتسودا کی ملاقات ہوئی۔ صدر مملکت نے جاپان کے بادشاہ نارو ہیںتو کی سالگرہ پر جاپانی سفیر کو مبارکباد کا پیغام دیا۔
صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں خوشگوار تعلقات ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں جاپان کی خدمات کی وجہ سے خیر سگالی کا جذبہ پایا جاتا ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لئے تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔جاپان پاکستان میں کاروباری مواقع سے فوائد حاصل کرسکتا ہے۔ پاکستان جاپان حکومت کے قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرنے کے فیصلے کو سراہتا ہے۔جاپان افرادی قوت کی ضروریات پورا کرنے کے لئے پاکستان سے ہنرمند آئی ٹی ماہرین بھرتی کرسکتا ہے۔
جاپانی سفیر کی قیام امن کیلئے کثیر الملکی بحری مشقیں امن 2021 منعقد کرانے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ -

پاکستان کو مسلم لیگ ن نے بہت نقصان پہنچایا,وفاقی وزیر غلام سرور خان
ٹیکسلا وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کے گاؤں پسوال میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایم این اے منصور حیات خان ور ایم پی اے عمار صدیق خان بھی موجود تھے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سات کروڑ روپے کی لاگت سے اس علاقے کے چھ گاؤں گیس کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔پسوال، بن بابا جی، ہکلا، ڈھوک گلاب ڈھوک اکثر خان اور پوڑ کے دیہات اس منصوبے میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ حلقے کے تمام دیہاتوں کو سوئی گیس، بجلی اور سڑکوں جیسی سہولتوں فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ اس علاقے کوپچھلے ادوار میں پسماندہ رکھا گیا۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں یہاں کی عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا کی ایک تاریخی اہمیت ہے۔ دنیا ٹیکسلا کے نام سے واقف ہے۔اس علاقے نے مجھ پر اور میرے خاندان پر جو اعتماد کیاہے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اب میرا فرض ہے کہ آپ کو تمام سہولتوں کی فراہمی ملے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسلم لیگ ن نے بہت نقصان پہنچایا۔ اس لیگ کااصل مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان نے اپنا سب کچھ اس ملک کے وقف کردیا ہے۔اور ایک طرف یہ لیڈر ہیں جنہوں نے اس قوم کا خون چوسا۔ان چوروں لٹیروں نے آج تک کو ئی الیکشن اپنی محنت سے نہیں جیتا۔صرف اور صرف الیکشن چوری کر کے جیتتے ہیں۔ایک طرف مودی کے یاراور ایک طرف پاکستان سے محبت کرنے والا لیڈرعمران خان ہے۔ انشااللہ جیت ہماری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کا منصوبہ اس علاقے کی تقدیر بدل دے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بہتری ہو رہی ہے جس سے مہنگاء میں کمی ہو گی۔ پینتیس سال اور اڑھائی سال کی کارکردگی کا مقابلہ نہ کریں۔انشا اللہ ہر آنے والا دن بہتر ہوگا۔ حالیہ ضمنی الیکشن کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ الیکشن چوری کیا۔ الیکشن چوری کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے۔ جہاں یہ جیتیں ٹھیک ہے جہاں ہاریں دھاندلی کا شور۔یہ دھاندلی کی پیداوار ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے کبھی بھلائی کی امید نہ رکھنا، ن لیگ کا پاکستان یا پاکستانی سیاست سے کو لینا دینا نہیں ہے، آج کی مسلم لیگ کا پاکستان کی خالق مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں،مسلم لیگ میرے سامنے جنرل ضیاکے کہنے پر بنی، مسلم لیگ نواز پیدائشی چور ہے،پاکستان کی بقاء کی خاطر میں اور میرا خاندان ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہوں اس ملک ماضی میں ایسے لوگ مسلط رہے جنہوں نے پاکستان کو دیا کچھ نہیں بس لوٹا ہے،2013کے الیکشن میں تاریخی دہاندلی ہوئی ایک طرف پی ڈی ایم کی صورت میں چور، ڈاکو، ملک دشمن اور دوسری طرف ایک خدا پر بھروسہ رکھنے والا عمران خان ہے،اس سال کے آخر میں بلدیاتی الیکشن ہوں کے اور حکومت اپنی مدت بھی پوری کرے گی۔رنگ روڈ سے اس علاقے کی قسمت بدل جائے گی یہ علاقہ ایک معاشی ہب بننے جا رہا ہے ملکی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے 2023 تک یہ کام مکمل ہو جائے گانیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم ٹیکسلا کے علاقے سنگ جانی میں ملٹی سٹوری فلیٹ بنائے گی جو بے گھر افراد کو دیئے جائیں گے ٹیکسلا ایک تاریخی شہر ہے میری پہچان ٹیکسلا ہے اسی ٹیکسلا شہر نے بہت عزت دی اور اعزازات سے نوازااس علاقے کا مجھ پر قرض ہے علاقے کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر ملک عظمت محمود اور میزبان تقریب سابق چئیرمین وحید خان نے بھی خطاب کیا،،تقریب میں سابق ایم پی اے شفیق خان،چئیرمین زکوۃ کمیٹی ضلع راولپنڈی حاجی غلام حسن خان، ملک عظمت محمود، سید چن شاہ کاظمی، ماسٹر نثار خان، شاہ رخ حیات خان،مسعود خان، اسد خان، ملک فقیر آف لڑ، حاجی ملک سلیم ٹھیکیدارم چوہدری سلیم بسیرا، ملک حسرت محمود،ملک شرافت،ملک عزیز،چوہدری اختر،محسن خان وقاص خان،رضوان صادق خان،حاجی بنارس خان،نعمان خان،ملک اعظم،نوازش خان،ملک اکرام نوازش، حاجی ملک اکرم،حافظ شبیر،فضل اکرم خان،اظہر خان،ماسٹر نصیر،راجہ بلال،ملک ظہیر،سمیت دیگر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر ضمنی انتخابات میں دخل در اندازی کرنی ہوتی تو نوشہرہ اور وزیر آباد کی نشستیں مسلم لیگ(ن) نہ جیت سکتی،ڈسکہ میں جسطرح بدمعاشی کی سیاست کی گئی اور عملے سمیت انتظامیہ کو ہائی جیک کرنے بیگ اٹھائے گئے،رانا ثناء اللہ فیصل آباد سے جتھے لیکر آیا مگر اسکے باوجود انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انھوں نے کہا کہ پوڑ،پسوال ڈھوک اکثر خان، بن بابا، ہکلہ سمیت دیگر علاقوں میں بلاتفریق سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، رنگ روڈ کے تعمیر سے اس علاقہ میں مزید ترقی آئے گی،میز بان تقریب وحید خان، مجید خان عبدالحمید خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
-

چیف آف دی نیول اسٹاف کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا. نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے فرائض اور آپریشنل سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی. امیر البحر نے ہیڈ کوارٹرز میں میری ٹائم ریسکیو کو آرڈی نیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا. نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد میں ایم ایس اے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں .
-

پاکستان کے خاص شعبے میں ایک بار پھر کورونا تیزی سے پھیلنے لگا؟
ایل ڈی اے میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ایل ڈی اے میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اسد کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی ہے
ایل ڈی اے میں کورونا کیسز کی کل تعداد 16 تک پہنچ گئی۔ ایل ڈی ائے میں کرونا کیسز میں اضافہ بائیو میٹرک حاضری کی وجہ سے ہورہا ہے ۔ہزاروں ملازمین روزانہ لائینوں میں میں کھڑےہوکر حاضری لگاتے ہیں ۔ بائیو میٹرک حاضری فوری بند کی جائے ۔ایل ڈی ائے میں پچاس سال کے سے اوپر کے سینکڑوں ملازمین ہیں ۔کرونا پھیلنے کی وجہ ملازمین شدید بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں۔ -

ایچ بی ایل پی ایس ایل2021 میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا محور کونسے چھ کھلاڑی ہیں؟
یوں تو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کئی معروف اور ممتاز کھلاڑی شرکت کررہے ہیں مگر یہاں ہر ٹیم میں سے ایک ایسے منفرد کھلاڑی کا انتخاب کیا گیا ہے کہ جو اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔یہ چھ کھلاڑی لیگ کے دوران شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
بابراعظم، کراچی کنگز:
انگلینڈ کے سابق کپتان اور ممتاز کمنٹیٹر ناصر حسین نے گزشتہ سال ایک موقع پر کہا تھا کہ وہ بابراعظم کو دیکھتے ہیں تو یوں لگتا ہے کہ جیسے وہ دوسرے بلے بازوں سے بالکل مختلف پچ پر بیٹنگ کررہے ہوں۔
ہاتھ کا انگوٹھا ٹوٹا ہونے کی وجہ سے کرکٹ فینز انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایکشن میں نہیں دیکھ سکے تھے مگر اب وہ انجری سے صحتیاب ہوچکےاور انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اس کا جلوہ بھی دکھایا ہے۔ بابراعظم اب ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں فینز کو اپنے کھیل سے محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
تینوں فارمیٹ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کی وجہ شہرت ان کے بلے سے نکلے اسٹروکس کی ٹائمنگ اور دلکش ڈرائیوز ہیں۔
جس طرح پاکستان کو بابراعظم سے لمبی اننگز کی خواہش رہتی ہے ایسے ہی کراچی کنگز کو بھی فرنچائز کرکٹ میں بابراعظم سے عمدہ بیٹنگ کی امید ہوگی۔ بابراعظم نے لیگ کے ابتدائی ایڈیشن کے علاوہ تمام ٹورنامنٹس میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی۔بابراعظم نے گزشتہ سال ایونٹ کے 12 میچوں میں 59.12 کی اوسط اور 124 کے اسٹرائیک ریٹ سے 473 رنز بنائے۔وہ کامران اکمل کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں۔ وہ 47 میچوں میں 1516 رنز بناچکے ہیں۔
حیدر علی(پشاور زلمی):
پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم میں عمدہ کارکردگی کی بدولت کرکٹ کی دنیا کے افق پر ابھرنے والے نوجوان کرکٹر حیدر علی نے گزشتہ سال لیگ کے کُل 10 میچوں میں 239 رنز بنائے تھے۔ ایڈیشن 2020 میں انہوں نے 26.55 کی اوسط اور 157.23 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے تھے، جس کے بعد ہی انہیں دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔
انہوں نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈیبیو کیاتھا۔ اس میچ میں نوجوان بیٹسمین نے 33 گیندوں پر 54 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔
حیدر علی برق رفتار اننگز کھیلنے کی صلاحیتوں کے مالک ہے۔ حیدر علی کا رنز اگلنے والا بلا اپنے زور دار اسٹروکس کی وجہ سے اس ایڈیشن میں بھی فینز کی توجہ کا مرکز رہے گا۔
حال ہی میں حیدر علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ لہٰذا پشاور زلمی چاہے تو حیدر علی کو اوپنر کی حیثیت سے بھی فائنل الیون کا حصہ بناسکتی ہے۔حسن علی (اسلام آباد یونائیٹڈ):
حسن علی صحیح معنوں میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی پراڈکٹ ہیں۔ انہیں پشاور زلمی نے سال 2016 میں بطور ایمرجنگ پلیئر پہلی مرتبہ لیگ کا حصہ بنایا تھا۔یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا بھی پہلا ہی سال تھا۔حسن علی نے لیگ کے دوسرے سال میں 11 میچز کھیل کر 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔پھر ایک سال کےاندر ہی حسن علی ایک ستارے کی مانند ابھرے ۔ انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
بعدازاں حسن علی کی پرفارمنس میں مختلف اتار چڑھاؤ آئے۔ کمر کی انجری کے باعث حسن علی کچھ عرصہ کرکٹ سے دور بھی ہوگئے۔
حسن علی کے ساتھی کھلاڑی انہیں فائٹر کہتے ہیں اور ایک فائٹر ہی انجریز کے بعد شاندار کم بیک کرسکتا ہے۔ حسن علی نے یہ کر کے بھی دکھایا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں کھیلی گئی قائداعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس بنیاد پر انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
حسن علی نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے بعد حسن علی ہی اس سیریز میں پاکستان کے سب سے نمایاں کرکٹر تھے۔
یہ پہلا سال ہوگا کہ جب آلراؤنڈر حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈنے ان سے بہت سی توقعات وابستہ کررکھی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ وہ واحد ٹیم ہے، جو دومرتبہ ایونٹ کی چیمپئن رہ چکی ہے۔اب حسن اور یونائیٹڈ کا یہ مشترکہ سفر شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کررہا ہے۔محمد رضوان (ملتان سلطانز):
محمد رضوان اس وقت اپنے کرکٹ کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں۔ اس وقت تو ان کا بلا سونے کی مانند ہے۔ فارمیٹ کوئی بھی ہو ان کا بلا صرف رنز اگل رہا ہے۔
اس ایڈیشن سے قبل محمد رضوان کو محدود طرز کی کرکٹ کا کھلاڑی نہیں سمجھا جاتا تھا مگر انہوں نےپہلے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 21-2020 سیزن پھر نیوزی لینڈ اوررواں ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں یہ تاثر بدل کر رکھ دیا ہے۔
محمد رضوان نہ صرف اپنی وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ میں پاکستان کے اسٹینڈ آؤٹ پلیئر بنے بلکہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
سال بھر بہترین بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی بدولت پی سی بی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ میں بھی اپنی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوایا ۔
ملتان سلطانز نے اسی سیزن کے لیے محمد رضوان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیاہے۔وہ اس سے قبل کراچی کنگز کا حصہ تھے مگر انہیں وہاں زیادہ میچز کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
اس مرتبہ نہ صرف ملتان سلطانز نے انہیں اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے بلکہ ٹیم کی قیادت بھی ان کے سپرد کردی ہے۔ محمد رضوان کو کپتانی سونپے جانا ملتان سلطانز کی وکٹ کیپر بیٹسمین سے جڑی امیدوں کی عکاسی کرتا ہے۔
شائقین کرکٹ اس سیزن میں محمد رضوان کی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ اسکلز دیکھنے کے منتظر ہیں۔شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز):
یارکر ہو، باؤنسر یا پھر گڈ لینتھ کو ٹارگٹ کرنا، شاہین شاہ آفریدی کی انگلیاں اور دماغی مضبوطی انہیں دیگر فاسٹ باؤلرز سے ممتاز کرتی ہے۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر نہ صرف پاکستان کرکٹ ٹیم کی پیس بیٹری میں سب سے منفرد نظر آتے ہیں بلکہ وہ کئی مرتبہ لاہور قلندرز کے لیے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔فرنچائز کرکٹ میں عمدہ باؤلنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے ایڈیشن 2021 کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو اپنا نائب کپتان مقرر کیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں ان کی سب سے شاندارکارکردگی ملتان سلطانز کے خلاف 4 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے گزشتہ سال ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 17 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی تھی۔ بین ڈنک کی شاندار بیٹنگ کے ساتھ ساتھ شاہین شاہ آفریدی کی نپی تلی باؤلنگ نےبھی لاہور قلندرز کو ایونٹ کے فائنل میں پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منواچکے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اعظم خان (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز):
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوجوان کرکٹرایک بیٹسمین کی حیثیت سے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے عین مطابق دھواں دھار چھکے لگانے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ وہ بطور وکٹ کیپر وکٹوں کے پیچھے بھی عمدگی سے کیچز تھامنے اور اسٹمپ آؤٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اپنی پاؤر ہٹنگ صلاحیت کے باعث اعظم خان کا نام سلیکٹرز کے ریڈار پر ہے تاہم قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے انہیں فٹنس میں خاطر خواہ بہتری کے ساتھ ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں بھی بہترین بیٹنگ فارم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
دو سال قبل جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے اعلان کیا تھا کہ اعظم خان پاکستان کے کرس گیل بن سکتے ہیں تو بہت کم لوگوں نے اس بیان کو سنجیدگی سے لیا تھا مگر جو اعظم خان کی بیٹنگ صلاحیتیں دیکھ چکے ہیں وہ اس پر یقین بھی کرتے ہیں۔
اعظم خان کے گھر میں ہی ورلڈکپ ونر موجود ہیں۔ انہیں اپنے والدمعین خان کی طرح سخت محنت کرنا ہوگی۔ معین خان کا شمار پاکستان کے فٹ ترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا تھا۔
اعظم خان نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں صرف ایک میچ کھیلا اور12 رنز بنائے تاہم ایڈیشن 2020 نے ان کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے لیگ کے گزشتہ ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک میچ میں 33 گیندوں پر 59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے گزشتہ سال لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں 150 رنز بنائے تھے۔
-

منشیات کے خاتمے کیلئے سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر میدان میں آگئے
سی سی پی او لاہور منشیات کے خاتمے کے میدان میں آ گئے۔ لاہور پولیس کی ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اور تعلیموں اداروں کے تعاون سے آگاہی مہم کا آغاز۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوۓ رحجان کے خلاف آگاہی مہم کےلئے خصوصی تقریب منقعد کی گئی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بطور مہمان خصوصی شرکت آگاہی تقریب میں تعلیمی اداروں کے سربراہان و فول پرسن نے شرکت کی۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ "لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔45 یوم میں منشیات فروشوں کےخلاف 1334 مقدمات میں 1353 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
ملزمان کے قبضہ سے 498 کلوگرام چرس، 09 کلو 463 گرام ہیروئن، 05 کلو افیون، 120 گرام آئس اور شراب کی 15 ہزار 815 بوتلیں برآمد کیں گئیں، سال 2020 میں منشیات فروشی پر 8205 مقدمات درج کئے گئے، لاہور پولیس کینال روڈ پر نشئیوں کے خلاف ایکشن جاری کئے ہوئے ہے، منشیات فروشی اور قمار بازی کے مکروہ دھندے میں ملوث بڑے مگرمچھ کو پکڑا جارہا ہے، نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے محفوظ رکھا جائے، منشیات کی سپلائی کو روکنے کیلئے سوسائٹی کو مثبٹ کردار ادا کرنا ہوگا، انسدادِ منشیات کےلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، بچوں کی کردار سازی میں والدین اور اساتذہ قلیدی کردار ادا کریں، سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا” -

پاکستان اور بھارت کے نازک تعلقات کی وجہ سے سکیورٹی معاملہ انتہائی اہم
بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پی سی بی ٹیم
بھجوانےسےپہلے سکیورٹی پلان طلب کرے گا۔بھارتی ویزہ ایشو نہیں، اصل پریشانی قومی کھلاڑیوں کے حفاظتی انتظامات ہیں۔آئی سی سی کے سکیورٹی وفد میں ہر ممبر ملک کا ایک ایک فرد شامل ہوتاہے۔ پاکستان اور بھارت کے نازک تعلقات کی وجہ سے سکیورٹی معاملہ انتہائی اہم ہے۔
پی سی بی حکام آئی سی سی سے قومی ٹیم کی حفاظت کی ٹھوس یقین دہانی چاہتےہیں۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ایشیاکپ کے رواں برس انعقاد کی راہ میں بڑی رکاوٹ بننےلگا۔ ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز دونوں جون میں شیڈول ہیں۔بھارتی ٹیم کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کی صورت میں ایشیا کپ نہیں ہوسکے گا۔