روپے کی قدر کم ہونے اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہر پاکستانی انتہائی پریشانی کا شکار ہے ۔ دیگر اشیا کی طرح منگائی نے سونے کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچا دی ہیں ۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گے اور سونے کی قیمت پاکستان کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 78600 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 67387 روپے ہوگٸی ہے ۔
Tag: پاکیستان
-

رتیش دیشمکھ نے کی کپتان سرفراز خان کی حمایت
کرکٹ میچز میں خراب کارکردگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کو ان دنوں شدید تنقید اور عوام کی طرف سے انتہائی غم و غصے کا سامنا ہے ۔ اور اس وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کا کہیں آنا جانا بھی محال ہوگیا ہے ۔
چند دن پہلے ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک پاکستانی شخص قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے سامنے اس کے لیے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کر رہا ہے ۔ جبکہ اس وقت سرفراز احمد کا بیٹا بھی ان کے ساتھ موجود ہے ۔
یہ وڈیو دیکھتے ہی کرکٹ شائقین خاص طور پر کیپٹن سرفراز احمد کے مداحوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ بالی وڈ اداکار رتیش دیشمکھ کپتان سرفراز خان کی حمایت میں کھڑے ہوگے ہیں ۔ رتیش دیشمکھ نے ٹویٹر پر اس وڈیو پر شدید تنقید کی ہے ۔ رتیش دیشمکھ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ” تاریخ میں ہر کپتان نے اپنے کیرئیر میں اہم میچ میں شکست حاصل کی ہے۔ سرفراز احمد اس طرح کے رویے کے مستحق نہیں، یہ ہراسانی ہے، یہ تو دیکھیں کہ ان کے ساتھ ان کا بچہ بھی موجود ہے۔‘‘
-

فلم ‘’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر ریلیز
فلم ‘’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ شائقین کو اس فلم کا بہت بے چینی سے انتظار ہے ۔یہ فلم عیدالضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہو گی۔اس فلم کا ٹریلر یوٹیوب پر اب تک دو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے ۔
اس فلم کے ہدایت کار عاصم رضا ہیں ۔ اس فلم میں ماہرہ خاں ، شہریار منور ، مایا علی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ جبکہ دیگر اداکاروں میں ندیم بیگ ، زارا نور عباس ، احمد علی بٹ ، اور حنا دلپزیر شامل ہیں ۔ اداکارہ میرا ، سونیا جہاں اور فواد خاں بھی فلم میں نظر آٸیں گے ۔
اس فلم میں ماہرہ خاں اپنی پہلی فلموں کی نسبت زیادہ منفرد اور خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ اس فلم میں فواد خاں کی انٹری بھی ان کی مداحوں کے لیے اس فلم کی توجہ کا باعث ہے ۔اس فلم میں شہریار منور اپنی زندگی سے بیزار نظر آتے ہیں تو مایا علی ان کی زندگی میں خوشی کی لہر بن کر آتی ہیں ۔ لیکن شہریار نور اس سے بےخبر ہے کہ مایا علی اسے دھوکہ دے رہی ہیں ۔ ایک طرف مایا علی کا شہریار نور سے رومانس جب کہ دوسری طرف مایا علی کا شہریار نور کو دھوکہ دینا فلم کا یہ سسپنس یقیناً شائقین کو فلم سے جوڑے رکھے گا۔
-

” باجی ” عوام میں بہت مقبول ہوگی
اداکارہ میرا نے فلم باجی کے ریڈ کارپٹ لانچ کے موقع پر اداکارہ آمنہ الیاس اور عثمان خالد بٹ کی موجودگی میں گفتگو کرتے ہوٸے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ” باجی ” عوام میں بہت مقبول ہوگی ، فلم باجی عوام کے دلوں میں جگہ بنالے گی اور بہت اچھا بزنس کرے گی ۔
اداکارہ میرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پاکستانی عوام پاکستانی فلمیں دیکھیں گے تو فلم ساز بھی اچھی فلمیں بنائیں گے ۔اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم باجی کے لیے بہت محنت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے اس فلم میں گانے بھی اچھے ہیں اور یہ فلم سسپینس سے بھرپور ہے ۔ میرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی عوام سے ملنے والی محبت ہی میرا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔
فلم باجی کے ہیرو عثمان بٹ کا کہنا ہے کہ ہماری فلمیں بھی ہمارے ڈراموں کی طرح دنیا بھر میں مقبول ہوں گی اور جلد عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنالیں گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو فم انڈسٹری کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے چاہیے ۔ -

رابی پیرذادہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر
گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی اپنے باپ اور چچا کی طرح دشمن سے مقابلہ کرنے کو تیار ۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح ابا اورچاچا جان بارڈر پر دشمن سے جنگ لڑ رہے ہیں اسی طرح میں بھی سوشل میڈیا پر جنگ لڑ رہی ہوں ۔ گلوکارہ رابی پیر زادہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے گھر والوں سے ایک سال تک یہ بات چھپائے رکھی کہ وہ شوبز میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے سندھ اور سندھی ثقافت سے محبت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ پاکستانی میڈیا آئٹم سونگ کرنے والوں کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کو چاہیے کو وہ مثبت کام کو آگے بڑھایا کریں نہ کہ منفی کام کو ۔
رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ انہیں کم عمری میں ہی ٹی وی ڈراموں اور کمرشلز سے اپنی پہنچان مل گٸی تھی ۔
رابی پیر زادہ نے مزید بتایا کہ وہ اگلے ہفتے برطانیہ جائیں گی جہاں پاکستان اور بھارت میں مشترکہ ریلیز ہونے والی ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی ۔ اس کے علاوہ وہ لندن میں منعقد ایک کنسرٹ میں بھی اپنی آواز کا جادوں جگائے گی ۔ -

امجد صابری کی آج تیسری برسی
بھارت، نیپال، امریکا اور لندن سمیت 17 سے زائد ممالک میں پرفارمنس دینے والے قوال امجد صابری کی تیسری برسی منائی جا راہی ہے
22 جون 2016 بمطابق 16 رمضان المبارک کو جب امجد صابری اپنی رہائش گاہ سے نکل کر ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تب انہیں موٹر سائکل سوار دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ۔
23 دسمبر 1976 کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھ کھولنے والے امجد صابری کو قوالی کا ذوق و شوق ورثے میں ملا ۔ انہوں نے قوالی کی ابتدائی تربیت اپنے والد اور بڑے بھائی سے حاصل کی ۔ اور قوالی کو منفرد انداز میں پیش کیا جو لوگوں میں بہت مقبول ہوا ۔ جتنی کم مدت میں امجد صابری نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا اس کی مثال بہت کم ملتی ہے ۔
امجد صابری نے اپنے والد کی وفات کے بعد انہی کی پڑھی ہوئی قوالیوں کو منفرد انداز میں پیش کیا ۔ اور اپنے والد کی پڑھی ہوٸی دو قوالیوں ” تاجدار حرم ” اور بھر دو جھولی میری ” کو پڑھ کر بے پناہ شہرت حاصل کی ۔ -

امیتابھ بچن ایک نئے انداز میں
بھارتی فلم ” گلابو شتابو ” میں بھارتی فلمی اداکار امیتابھ بچن بلکل الگ کردار ادا کریں گے ۔ اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز یو چکا ہے جو ایک مہینے میں مکمل ہوجائے گا ۔ اس فلم کے کچھ سین بمبئی میں شوٹ کیے گے ہیں جبکہ باقی شوٹس لکھنئو کے علاقے میں لیے جائیں گے ۔
اس فلم میں امیتابھ بچن موٹی ناک اور ہائی پاور عینک ، ماتھے پر شکن اور سفید داری کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔ اس فلم کی کہانی جوہی چترویدی نے لکھی ہے جبکہ اس فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ ایوشمان کھرانہ بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔
فلم میں لکھنوٰ کی سینئر آرٹسٹ ارچنا شکلا آیوشمان کھرانہ کی ماں کاکردار نبھائیں گی جو کہ امیتابھ بچن کی کرائے دار ہوں گی ۔اس فلم کے کچھ سین تاریخی مقامات پر شوٹ کیے جائیں گے ۔یہ فلم 24 اپریل 2020 میں ریلیز ہوگی ۔ -

گلیشئر ختم ہو رہے ہیں
یونیورسٹی آف الاسکا‘ میں قائم ’فیئربینکس جیو فزیکل انسٹی ٹیوٹ‘ میں تحقیق سے وابستہ معاون پروفیسر، اور مطالعاتی رپورٹ کی سربراہ، اینڈی ایشوینڈن نے کہا ہے کہ اگر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس اسی طرح خارج ہوتی رہی تو آئندہ ہزاروں سالوں میں گرین لینڈ کی سات گز چوڑی تہہ مکمل طور پر پگھل جائے گی ۔ جس کے برے اثرات سمندروں کے ساتھ ساتھ انسانوں پربھی پڑے گے ۔
یہ انکشاف دنیا بھر میں سطح سمندر کے بارے میں ہونے والی مطالعاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔اس مطالعاتی رپورٹ میں ناسا سے حاصل کردہ ’آئس برج‘ کی فضائی رپورٹ استعمال کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ ’سائنس ایڈوانسز‘ میگزین میں شائع ہوئی ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آٸیندہ 200 سال میں برف کی چالیس فیصد طے پگھل چکی ہوگی ۔
رپوٹ کے مطابق گذشتہ دو عشروں میں سمندری پانی کافی گرم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے یہ برف پگھلتی دکھائی دے رہی ہے ۔ برف پگھلنے کے نتیجے میں گلیشیر کو روکنے والی راہیں ختم ہوتی جارہی ہیں اور گلیشٸیرز کے لیے راستے کھلتے جارہے ہیں ۔
ان حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر موجودہ رفتار جاری رہی تو اگلے 200 برسوں کے دوران، عالمی سطح سمندر میں 48 سے 160 سینٹی میٹر (19سے 63 انچ) پانی کی سطح کا اضافہ ہوگا۔
موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی بین الحکومتی فیصلہ ساز کمیٹی نے بتایا ہے کہ عالمی ماحولیاتی بگاڑ سے بچنے کے لیے جلدی اصلاح کی ضرورت ہوگی۔ کمیٹی نے اس صورتحال کو سوچ سے زیادہ خطر ناک قرار دیا ہے ۔ -

سونف میں بے شمار قدرتی فوائد موجود ہیں
سونف میں بے شمار قدرتی فوائد موجود ہیں ۔ اسی لیے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور ہونی چاہیے ۔ سونف بیشمار فوائد کی حامل ہے ۔ اس سے بینائی تیز ہوتی ہے ۔ سونف پرانے نزلے کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔ سونف کو اگر چینی کے ساتھ ملا کر صبح کے وقت کھا لیا جائے تو اس سے بینائی تیز ہوتی ہے ۔ بچوں کے پیٹ درد میں بھی سونف کا استعمال بہت مفید ہے ۔ اگر بچے کو پیٹ درد یا گیس کا مسلہ ہو تو انہیں دودھ میں سونف ابال کر دینے سے بچے کا پیٹ درد اور گیس کا مسلہ حل ہو جائے گا ۔جن لوگوں کو اسہال یا پیٹ درد کا مسلہ رہتا ہے انہیں چاہیے کہ صبح اور شام ایک چھوٹا چمچ سونف کا استعمال کر لیا کریں سونف سے نظر بھی تیز ہوتی اور معدہ بھی مضبوط ہوتا ہے ۔ اس لیے چاہیے کہ سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیا کریں اور بچے وقتا فوقتا سونف کھاتے رہیں اس سے بہت سے جسمانی مسائل حل ہو جاتےہیں۔ جرمنی کے لوگ بچوں کو دوائی کی جگہ سونف کا پانی پلاتے ہیں ۔ اس سے بچے دوائی کے نقصانات سے بچ جاتے ہیں اور ہمیشہ تندرست رہتے ہیں ۔سونف بازار میں عام دستیاب ہے آپ بھی اپنے بچوں کو سونف کے استعمال کی عادت ڈالیں اس طرح بچے بہت سی تکلیفوں سے نجات پا لیں گے ۔
-

اب دوسروں سے آپ بھی کھل کر بات کریں گے
جو لوگ اپنے منہ کی بدبو سے پریشان تھے ان انہیں پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ۔ منہ کی بدبو کی پریشانی کا حل اب صرف ایک منٹ میں ممکن ہے ۔ رات کو منہ صاف کرنے کے بعد ایک انچ ادرک کا ٹکڑا منہ میں لے کر ایک منٹ تک چبائیں اس کے بعد پانی نہ پئیں اور صبح دیکھیں اس ادرک کے ٹکڑے کا جادو ۔ آپ کےمنہ میں بدبو کا نام و نشان تک نہیں ہوگا ۔ اور اگر یہی عمل ہر کھانے کے بعد کر لیں تو منہ کی بدبو ختم ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کا معدہ بھی مضبوط ہوگا پیٹ بھی کبھی خراب نہیں ہوگا ۔ ادرک کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔
