خوبصورت ، پرکشش ، سماٹ اور صحت مند نظر آنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے ۔ اور انسان اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے بیشمار جتن کرتا ہے ۔ بعض اوقات تو لگتا ہے کہ معاشرے میں بس ہر ایک نے یہی دوڑ لگائی ہوئی ہے کہ کون سب سے زیادہ حسین اور پرکشش دکھائی دیتا ہے ۔لیکن خوبصورتی صرف گوری رنگت کا نام نہیں ہے بلکہ جسمانی سراپا اور متناسب جسم بھی خوبصورتی کی علامت ہے ۔ اصل خوبصورتی صرف میک اپ کی نہیں بلکہ خوبصورت جسامت کی مرہون منت ہے ۔ جسامت کو کم کرنے کے بیشمار طریقوں میں سے ایک طریقہ لیموں اور چکوترے کا استعمال ہے ۔ لیموں جس میں بیشمار قدرتی فوائد چھپے ہوئے ہیں ہم نے اس کی ناقدری کر کے اسے صرف ایک معمولی سبزی سمجھ رکھا ہے اور قدرت کی اس نعمت کا سہی فائدہ نہیں اٹھایا ۔لیموں سٹرک ایسڈ،کیشلیم ،پوٹاشیم ،فولاد ،فاسفورس اوربی وٹامن کاخزانہ ہوتاہے ۔ ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کی 90 فیصد ماڈلز اور اداکارائیں اپنے آپ کو سلم سماٹ رکھنے کے لیے گرم پانی ، لیموں اور چکوترے کی چائے استعمال کرتی ہیں ۔ اگر آپ بھی سماٹ اور پرکشش نظر آنا چاہتے ہیں تو آپ بھی گرم پانی ، لیموں اور چکوترے کی چائے گھر پر تیار کر کے اس کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ اور اگر آپ یہ چائے گھر پر تیار نہیں کرنا چاہتے تو یہ چائے بازار میں بھی باآسانی دستیاب ہے ۔
Tag: پاکیستان
-

معدے کی تکلیف چند دنوں میں ختم
آج کل تقریبا ہر انسان معدے کی تیزابیت ، ہاضمے کی خرابی ، سینے کی جلن جیسی کسی نا کسی مسلے کا شکار ہے ۔ اور ان مسائل کی اصل وجہ ہمارے کھانوں میں بےاحتیاطی ہے ۔ آج ہم آپ کو ایسا مشروب بنانے کا طریقہ بتائیں گے جسے پینے کے بعد آپ ان مسائل سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔
مشروب بنانے کا طریقہ :
ایک کپ کھیرا لیں ، آدھا کپ اناناس لیں ، تھوڑی سی اجوائن لیں ، آدھا لیموں اور تھوڑا سا ناریل کا پانی لیں ۔
ان سب چیزوں کو ناریل کے پانی میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ مزیدار مشروب تیار ہے ۔
اس مشروب کا صرف چند دن استعمال آپ کو معدے کی تیزابیت ، سینے کی جلن ، اور ہاضمے کی خرابی سے ہمیشہ کے لیے نجات دے گا ۔ -

ہنڈا کمپنی نے کیا گاڑیوں کی قیمت میں آضافہ
پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہنڈا کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہنڈا کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ نئی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے چار لاکھ تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق 24 جون سے ہنڈا سوک ٹربو آر ایس کی قیمت 41 لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ جائے گی۔ اسی طرح سوک 1.8L VTI CVT کی قیمت بھی 35 لاکھ 99 ہزار روپے ہوجائے گی۔
نئی قیمتوں کے مطابق ہونڈا سٹی 1.3L MT اور ہنڈا سٹی 1.5L Aspire MT کی قیمت میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ہنڈا کمپنی نے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے کہ 19 جون تک جن گاڑیوں کی بکنگ ہو چکی ہے وہ پرانی قیمت پر ہی ملے گی لیکن 22 جون سے گاڑیوں کی بکنگ نئی قیمت پر کی جاٸے گی ۔ -

موبائل اب چند مینٹ میں چارج
سمارٹ فون تو ہر کوئی رکھنا چاہتا ہے لیکن اس کی گھنٹوں چارجنگ کرنے والی اذیت سے ہر کوئی پریشان ہے ۔ لیکن اب یہ پریشانی بھی حل ہونے کے قریب ہے ۔ چین کی ایک ویوو نامی کمپنی نے سمارٹ فون رکھنے والوں کی الجھن کو آسانی میں بدل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویوو نامی کمپنی نے جدید تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس کی وجہ سے اب سمارٹ فومن رکھنے والے لوگ اپنا فون صرف 13 منٹ میں چارج کر لیں گے ۔
چینی کمپنی ویوو نے سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 26 جون کو شنگھائی میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس میں یہ تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی ہے۔ اس کی بدولت پچاس فیصد بیٹری صرف پانچ منٹ میں چارج ہوجاٸے گی ۔
اس ٹیکنالوجی کی بدولت ویوو کمپنی ، ون پلس، ہواوے اور اوپو کے مقابلے پر آگئی ہے۔ اس چارجنگ ٹیکنالوجی کی بدولت 4000 ایم اے ایچ بیٹری صرف اور صرف 13 منٹ میں چارج ہوجائے گی ۔
ویوو کمپنی اس سے بھی تیز ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی تفصیلات اگلے ہفتے ایونٹ میں سامنے آئیں گے جس میں یہ کمپنی اپنا پہلا 5 جی اسمارٹ فون اپیکس 2019 بھی پیش کرے گی ۔ -

فیس بک کی اپنے صارفین کے لیے ایک اور آسانی
آن لائن بینکنگ کے بعد پیش خدمت ہے ڈیجیٹل کرنسی ” لبرا ” کوائن ۔
آن لائن بینکنگ سے بات آگے بڑھانے کے لیے فیس بک انتظامیہ نے ڈیجیٹل کرنسی ” لبرا ” کوائن متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ کرنسی 2020 تک عام استمال میں آجائے گی ۔ اور اس کرنسی کو واٹس اپ اور مسینجر کے ذریعے منتقل کیا جاسکے گا ۔ جس سے وہ سب لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے جو بینک اکاونٹ ہولڈر نہیں ہیں ۔بینک اکاونٹ نہ رکھنے والے لوگ اس کرنسی سے آن لائن خریداری بھی کر سکیں گے ۔ فیس بک انتظامیہ اس سہولت کے بدلے انتہائی معمولی معاوضہ وصول کرے گی ۔ فیس بک ذرائع کے مطابق 2020 میں یہ کرنسی عام لوگوں کے استعمال میں بھی آجاٸے گی اور اس سے اگلے مرحلے میں لبرا کرنسی آف لائن ادائیگی کے لیے بھی استعمال ہوگی اور لوگ اسے ٹراسپورٹ میں سفر کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے ۔ لبرا کوائن کی پشت پر ویزا اور ماسٹر کارڈ جیسے ادارے ہیں جبکہ دیگر ادارے ادائیگی کے اس طریقے کو مستقبل میں قبول کریں گے ۔ -

پب جی گیم حرام
دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والی معروف گیم پلیئر آن ناؤنز بیٹل گراؤنڈز پب جی کو کھیلنا انڈونیشیا کے عالم دین نے حرام قرار دے دیا ۔ انڈونیشیا کے عالم دین نے اس گیم پر فتوی دیتے ہوئے اسے مکمل حرام قرار دیا ہے ۔ انڈونیشیا کے مذہبی سکالر کا کہنا ہے کہ قیامت برپا ہونے سے پہلے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ ہو گی جس کا نام الملحة الکبری ہے یہ جنگ اتنی خوفناک ہوگی کہ ننانوے ہارے گے اور صرف ایک جیتے گا۔ مذہبی سکالر کا کہنا ہے کہ اس گیم میں بھی بلکل ایسا دیکھایا گیا ہے ۔ اور اسی بنیاد پر انڈونیشا کے مذہبی سکالر نے اسے حرام قرار دیا ہے۔
-

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
نئی حکومت کی مہنگائی سے پریشان عوام نئی حکومت پر برس پڑے ۔ایک سال میں پانچ بار ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام انتہاٸی پریشانی کا شکار ہیں ۔ شوگر اور دل کے امراض کی دوائیوں میں سو فیصد اضافے نے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔ شوگر اور دل کے مریضوں کو جو دوائی چار ہزار میں ملتی تھی وہی دوائی اب چھ ہزار میں ملے گی ۔ دوائیوں میں اس بے تحاشا اضافے نے مریضوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹور مالکان کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔ ادویات میں اس پریشان کن اضافے کی وجہ سے عوام اور میڈیکل سٹور مالکان نئی حکومت پر برس پڑے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نٸی تبدیلی سے تو پرانی حکومت ہی بہتر تھی۔
-

اب پاکستان کرے گا زراعت میں ترقی
حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف سے مکمل طور پر جان چھڑانے کے لیے حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت زراعت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے گی ۔ اور زراعت کے میدان میں ترقی کی جاٸے گی تا کہ ہم جلد از جلد آٸی ایم ایف سے جن چھڑوا سکیں ۔ حکومتی رکن فخر امام نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے زراعت کے شعبے کو سنجیدگی سے لیا ہے ۔ فخر امام کا کہنا ہے کہ ہم آبادی میں پانچویں نمبر پر جب کہ معاشی ترقی میں دیگر اقوام سے بہت پیچھے ہیں ۔ کسان کو زیادہ سے زیادہ فاٸدہ پہنچانے کے لیے فخر امام نے کہا ہے کہ تمباکو پر ٹیکس کم کیا جاٸے اور مڈل مین پر انحصار کم رکھا جاٸے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں آٸی ایم ایف سے جن چھڑانی ہے تو پھر ہمیں کپاس کی فصل پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہوگی ۔
-

الٹراساونڈ ہوگا اب ایک کیپسول سے
گلاسگو یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسا کیپسول تیار کیا ہے جس میں انہوں نے پورے الٹرا ساٶنڈ کو سمو دیا ہے ۔ کیپسول کی جسامت والا یہ ایک مقناطیسی آلہ ہے جسے مریض کیپسول کی طرح نگل لے گا ۔ جبکہ اس آلہ کو جسم کے باہر سے مقناطیس کے ذریعے کنٹرول کیا جاٸے گا ۔ مقناطیسی آلہ باسانی سے اسے جسم کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے گا ۔ اس کے ذریعے اندرونی جسم ، نظامِ ہاضمہ اور آنتوں وغیرہ کی تصاویر ایک بیرونی آلے پر نظر آتی رہتی ہیں ۔ مختلف جانداروں پر اس کیپسول نما الٹرا ساونڈ کو آزمانے کے بعد اس کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کٸے جا رہے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے اور آنتوں کی بیماریوں کے علاج میں یہ کیپسول نما الٹرا ساٶنڈ بہت اہم کردار ادا کرے گی ۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے ذریعے معدے اور آنتوں کے لاکھوں مریضوں کو لقمہ اجل بننے سے بچایا جا سکتا ہے۔
-

منظور پشتین محب وطن پشتونوں کو ورغلا کر ’را‘ کے لئے استعمال کررہا ہے
وہ تمام دوست جو سمجھتے ہیں کہ کالمز اور تجزیے بوٹ پالش کرنے لئے لکھے جاتے ہیں ان کے لئے اطلاعا عرض ہے کہ ملک ہمارا ہے ، ریاست ہماری ہے ، حکومت ہماری ہے تو فوج بھی ہماری ہے ۔ جہاں جائز تنقید ہو اس سے نہیں گھبراتا لیکن اگر ریاست کے حامی بیانئے پر کوئی بوٹ پالشیا بھی کہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔ منظور پشتین کا مسنگ پرسنز سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کسی حد تک جائز ہے لیکن ان تحقیقات کے لئے عدالتوں کے دروازے کھلے ہیں ، ادارے اپنا کام کر رہے ہیں اور جمہوری نظام جیسے کیسے جاری ہے ۔ اگر واقعی پی ٹی ایم کے تحفظات ہیں تو انہیں بین الاقوامی برادری ، عالمی میڈیا اور بھارتی خٖفیہ ایجنسی را کے ہاتھوں آلہ کار بننے کی بجائے اپنے اداروں سے تعاون کرنا چاہیے ۔ تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی پانی ہو جائے ۔ لیکن یہ ۔ ۔ ۔ ’ کیپٹن میجر ۔ ۔ دہشت گرد‘ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ’یہ جودہشت گردی ہے ۔ ۔ اس کے پیچھے وردی ہے ‘ جیسے نعروں کا پرچار کرتے ہوئے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردینا ، بین الاقوامی میڈیا پر خبروں کی زینت بننے کے لئے اپنے بندوں کو مروا دینا ۔ کس کے بیانئے کی عکاسی کرتا ہے ۔ یہ بالکل واضح ہوچکا ہے ۔ لنڈے کے لبرلز جورات کو امرت اور شام میں کالی کافی پی کر فیس بکی دانشوری جھاڑتے ہوئے برملا لکھ ڈالتے ہیں ’ہائے پی ٹی ایم کے ساتھ تو ظلم ہورہا ہے ‘ ۔ انہیں اگر زمینی حقائق کا علم نہیں تو اپنی دانشوری اپنے پاس رکھیں اور سچ اور جھوٹ کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔ مظلوموں جیسا چہرہ بنا کر عالمی میڈیا کے سامنے دکھڑے رونے والی پی ٹی ایم کے پاکستانی میڈیا پرمبینہ بلیک آوٹ پر دانشوری جھاڑنے والے ذرا یہ بتائیں کہ بھارتی میڈیا خالصتان موومنٹ پر واویلا کرنیوالوں کو کتنی کوریج دیتا ہے ۔ یا عالمی میڈیا بھارت کے خلاف اس استحصال پر لب کشائی کیوں نہیں کرتا ۔ اسے چھوڑیں مقبوضہ وادی کشمیر کے حریت پسندوں کا موقف کونسے بھارتی میڈیا پر جاری ہوتا ہے ۔ بھارت حریت رہنماوں کو مکمل کوریج کیوں نہیں دیتا ۔ ۔ حیرت کی بات ہے کہ پاکستان کا پڑھا لکھا طبقہ کس طرح احمقانہ مطالبوں پر تلا ہوا ہے ۔ گزشتہ ایک سال میں سات سے زائد مرتبہ منظور پشتین کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ پاک فوج کے ساتھ بیٹھ کر تنازعے کو حل کرے ۔ موصوف ایک مرتبہ بھی بیٹھنے پر رضا مند نہیں ہوئے ۔ ریاست ایسے ریاست مخالف عناصر کے ساتھ اور کیا ہمدردی کرے کہ ریاست مخالف بیانئے کے باوجود پی ٹی ایم کی نمائندگی پارلیمنٹ میں ہے ۔ اگر ریاست اتنی ظالم ہوتی تو چند افراد پر مشتمل را کے ہاتھوں میں کھیلتے ہوئے اس جتھے کو کچلنے میں دیر ہی کتنی لگنی تھی ۔ معاملہ بین الاقوامی مراعات ، کینیڈا اور جرمنی کی شہریت اور بھارت سے فنڈنگ کا ہے ۔ آپ اس بات سے اندازہ لگا لیجئے کہ برطانوی نشریاتی ادارہ لکھتا ہے کہ پی ٹی ایم کا موقف پاکستانی میڈیا سے غائب کیوں ہے ۔ کوئی لندن والوں سے پوچھے کہ رائل ملٹری تو دور کی بات اسکاٹ لینڈ یارڈ کی چوکی پر حملہ کرنے والے کسی بھی شدت پسند کا موقف آپ بی بی سی پر چلا کے دکھائیں ہم مان جائیں گے ۔ بی بی سی سمیت سارے بھارت نواز میڈیا کی توپوں کا رخ پاکستان کی جانب ہے اور اس سے صاف واضح ہے کہ پی ٹی ایم کو کس کی حمایت حاصل ہے ۔ ۔ یہ بین الاقوامی سازش ہے ، بھارت کی فنڈنگ ہے اور مقصد ریاست پاکستان اور ہماری افواج کو بلاوجہ کے ایشوز میں الجھائے رکھنا ہے ۔ نوجوان اور پڑھے پشتونوں اور لنڈے کے لبرلز سے گذارش ہے کہ عقل کے ناخن لیں ، سوچ سمجھ کے لکھیں کیونکہ نفرت کا یہ پرچار ملک کو بہت بڑے نقصان سے دوچار کر سکتا ہے
