Baaghi TV

Tag: پاک بھارت کشیدگی

  • پاک بھارت کشیدگی،برطانوی وزیر خارجہ کا16 مئی کو پاکستان پہنچنے کا امکان

    پاک بھارت کشیدگی،برطانوی وزیر خارجہ کا16 مئی کو پاکستان پہنچنے کا امکان

    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی رواں ہفتے ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اُن کی آمد 16 مئی بروز جمعہ متوقع ہے، جہاں وہ اسلام آباد میں پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ موجودہ علاقائی تناؤ پر پاکستانی حکام سے مشاورت کریں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ڈیوڈ لیمی کشیدگی کے آغاز سے ہی مسلسل رابطے میں رہے اور متعدد بار پاکستانی قیادت سے ٹیلیفون پر بات چیت بھی کر چکے ہیں۔

    اس دورے کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سفارتی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنا اور فریقین کے درمیان بات چیت کے امکانات کو بڑھانا ہے۔

    سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا گیا ، پاکستان کا واضح مؤقف

    جی سی سی اجلاس:محمد بن سلمان کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

  • پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع

    پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع

    پاک بھارت تصادم کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع ہو گیا ہے۔

    ائیرپورٹ حکام کے مطابق ملک کے تمام بڑے ہوائی اڈوں، بشمول لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے شیڈول کے مطابق پروازوں کی روانگی اور آمد کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے بھی پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں سعودی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کل سے دوبارہ شروع کیے جانے کی توقع ہے۔

    ائیرپورٹ حکام کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث فلائٹ آپریشن کی عارضی معطلی سے چند پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، تاہم اب نظام تیزی سے بحال ہو رہا ہے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن کی ہیلپ لائن سے پرواز کے وقت کی تصدیق ضرور کر لیں تاکہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

    پاکستان سے لڑنا آسان نہیں، دشمن بھی مان گیا

    بھارتی ڈرامے اور پاکستانی منہ توڑ جواب ،تجزیہ : شہزاد احمد قریشی

    پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے،اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا،سلمان خان

  • پاک بھارت کشیدگی میں پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے جے10 سی طیارے کا استعمال

    پاک بھارت کشیدگی میں پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے جے10 سی طیارے کا استعمال

    پاکستان نے بھارت کے ساتھ لڑائی میں پہلی بار جے 10 سی لڑاکا طیارے کا جنگی میدان میں استعمال کیا۔

    برطانوی جریدے کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے10 سی نے اپنا لوہا منوالیا۔ اسی طیارے نے بھارت کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے فوجی امور کے چینی ماہر نے جنگ میں ملی اس کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا۔

    واشنگٹن کے اسٹمسن سینٹر میں چین کے فوجی امور کے ماہر یون سن نے کہا ہے کہ چینی ساختہ جے 10 سی کی کامیابی حیرت انگیز ہے اور جنگی میدان میں کامیابی سے زیادہ اچھی تشہیر کوئی اور ہو نہیں ہوسکتی۔

    اسٹاک ہوم پیس ریسرچ سینٹر کے مطابق پاکستان کے پاس 81 فیصد فوجی سامان چین کا بنا ہوا ہے جس میں نصف سے زیادہ 400 طاقتور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

    آج کا دن یومِ فتح ،پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر سجدۂ شکر ادا کرنا چاہیے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے، ٹرمپ کا اعلان

    دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے، رمیش سنگھ اروڑا

  • پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

    پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

    آغا خان پنجم پرنس رحیم نے پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اوربھارت کے وزرائےاعظم کو ثالثی سےمتعلق خطوط لکھ دیئے۔

    دوسری جانب پرنس رحیم نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی اس معاملےمیں کردارادا کرنےکیلئے خط لکھا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش ہے، دعاہےکہ مسئلہ پر امن طور پر حل ہواورمزید جانی نقصان نہ ہو۔

    واضح رہے کہ آغا خان چہارم پرنس کریم آغا خان مرحوم نےبھی پچھلےپاک بھارت تنازع میں ثالث کا کردارادا کیا تھا۔

    پاک بھارت کشیدگی

    واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

    آپریشن بنیان المرصوص

    اس کے علاوہ آج صبح پاکستان نے بھارت پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور یشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔

  • وزیراعظم سے سعودی وزیر  خارجہ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش

    وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش

    وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا.ملاقات میں جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، بالخصوص بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش ظاہر کی گئی۔ وزیراعظم نے بھارتی حملوں کو بلا اشتعال اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے، جب کہ شہری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی یہ جارحیت نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو بہادری سے ناکام بنایا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کو سراہا جن کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور امن کو فروغ دینا ہے۔

    سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے پاکستانی شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب کو جنوبی ایشیا کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ تنازعات کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ عادل الجبیر نئی دہلی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچے تھے۔

  • پاکستان کا پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا  مطالبہ درست ہے، ٕامریکی دفترخارجہ

    پاکستان کا پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ درست ہے، ٕامریکی دفترخارجہ

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت سے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کو امریکا اہم سمجھتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اور امریکا ایسی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے جو سچ سامنے لانے کے لیے کی جائے۔دونوں ممالک کو چاہیے کہ سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے معقول، پائیدار اور ذمہ دارانہ حل تلاش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس صورتحال میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کا خواہاں ہے۔

    ٹیمی بروس نے مزید بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت کے حکام سے رابطے کیے ہیں تاکہ تنازع کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا گزشتہ دو ہفتوں سے دونوں ممالک کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے، تاہم رابطوں کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کا واضح مؤقف ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، چاہے وہ مشرق ہو یا دنیا کا کوئی اور خطہ۔ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات کو بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے، کیونکہ یہی بہترین اور پائیدار طریقہ ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا، اور پاکستان و بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل بحال

    پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، دفتر خارجہ

    ائیر ڈیفنس سسٹم کی بڑی کامیابی، بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

    پہلگام واقعے کا بھانڈا پھوڑنے والی بھارتی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ خارج

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

  • پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں ہنگامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر شیلٹرز کی نشاندہی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

    24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    اجلاس میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کمپلیکس میں 24/7 کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی اطلاع پر فوری کارروائی کی جا سکے۔ اسلام آباد کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے تحت "وار بک رولز” نافذ کر دیے گئے ہیں، اور بلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کیے جا چکے ہیں۔

    اشیائے خوردونوش اور پیٹرول کی دستیابی یقینی بنانے کے اقدامات

    مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں، دالوں اور دیگر ضروری اشیاء کا اضافی ذخیرہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ پیٹرول پمپس پر بھی اضافی سٹاک کی دستیابی کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مساجد سے بروقت اعلانات کے لیے بھی مکمل کوآرڈینیشن کر لی گئی ہے۔

    نوجوانوں کی بطور رضاکار تربیت، عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل

    اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کو بطور والنٹیر تربیت دے رہی ہے تاکہ ہنگامی حالات میں وہ انتظامیہ کی معاونت کر سکیں۔ ڈی سی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہیں اور شہریوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔ڈی سی عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا سائرن کی آواز پر فوری طور پر کنٹرول روم سے رابطہ کریں اور تصدیق کے بعد ہی کسی خبر پر ردعمل دیں۔ انہوں نے افواہوں کے سدباب کے لیے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ "گھروں کی لائٹس بند کرنے” کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    غیر تصدیق شدہ خبروں سے گریز کریں، ضلعی انتظامیہ کا انتباہ

    ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ موجودہ نازک صورتحال میں شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ خبر پر کان نہ دھریں۔ انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

    بھارت کا بزدلانہ حملہ، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا

    بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، رافیل گرائے، 29 ڈرون تباہ کیے، عطاء تارڑ

    نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف

    ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے 500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی

  • پاک بھارت کشیدگی،پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دیں

    پاک بھارت کشیدگی،پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے ایس او پیز جاری کر دیں

    پنجاب حکومت نے بھارت کے ساتھ مسلح تصادم یا فضائی حملے کی صورت میں شہریوں کے لیے معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) جاری کیے ہیں، شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور مخصوص حفاظتی اور انخلا کے اقدامات پر عمل کریں۔

    سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ویلفیئر ونگ کے مطابق، ایڈوائزری کا مقصد صوبے بھر کے گھرانوں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے تیار کرنا ہے، جس میں محفوظ پناہ گاہ، ہنگامی سامان، اور مناسب انخلا کے اقدامات پر زور دیا گیا ہے رہائشی اپنے گھروں کے اندر ایک محفوظ، کھڑکی کے بغیر علاقہ، جیسے تہہ خانے یا اندرونی کمرے میں رہیں۔
    punja
    لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ابتدائی طبی امداد کی اشیاء، بوتل بند پانی، غیر خراب ہونے والی خوراک، ٹارچ لائٹس اور پورٹیبل چارجرز کے ساتھ ایک بنیادی ایمرجنسی کٹ پاس رکھیں الارم یا وارننگ کی صورت میں، تمام لائٹس کو بند کر دیں، مخصوص محفوظ زون میں جائیں ، تمام داخلی مقامات کو محفوظ بنائیں، اور گیس کنکشن بند کر دیں۔

    ایڈوائزری میں نچلی منزلوں پر منتقل ہوتے وقت لفٹوں کے اوپر سیڑھیوں کے استعمال پر زور د یاگیا اگر انخلاء کو لازمی قرار دیا جائے، رہائشیوں کو فوری طور پر سرکاری ہدایات پر عمل کرنا چاہیے، ضروری دستاویزات اور ہنگامی سامان اپنے ساتھ رکھنا چاہیے، اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ باہر نکلنے سے پہلے تمام سہولیات بند ہیں۔

    محکمے نے شہریوں کو کہا کہ وہ کمپوزڈ رہیں، اپ ڈیٹس کے لیے آفیشل الرٹس کی نگرانی کریں، اور پڑوسیوں کی مدد کریں خاص طور پر بوڑھے یا معذاو افراد کی-

  • قصور کے شہید کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا

    قصور
    انڈین جارحیت میں مریدکے میں شہید ہونے والے قصور کہ رہائشی مدثر شہید کو فوجی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،ڈی پی او،ایم این اے،ایم پی اے اعلی افسران سمیت ہزاروں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت میں مریدکے میں شہید ہونے والے قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہتھاڑ کے رہائشی مدثر طفیل شہید کو ان کے آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ دفن کیا گیا
    ان کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلی افسران،ڈی پی او قصور،مقامی ایم این اے و ایم پی اے کے علاوہ اعلی افسران کیساتھ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی
    مدثر شہید مریدکے مسجد ام القراء میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دے تھے
    ان کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچنے پر ہزاروں لوگوں نے والہانہ استقبال کیا
    پاک فوج،پولیس و دیگر سیکیورٹی اداروں نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے
    شہید کے والد نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل میرا ایک بیٹا شہید ہوا تھا اب مدثر شہید ہوا ہے جس پر مجھے فخر ہے اور میرے 5 بیٹے اور ہیں جو شہادت کیلئے حاضر ہیں

  • جنگ کی کوشش کی  تو منہ توڑ جواب ملے گا، سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ

    جنگ کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب ملے گا، سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ

    ترجمان پاک افواج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ان کیمرہ سیشن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی موقف سے بھی آگاہ کیا۔

    اجلاس میں شریک سیاسی رہنما

    اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے علی حیدر گیلانی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق۔ جمعیت علماء اسلام کے نور عالم خان، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیر مملکت کھیل داس، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک، محسن شاہنواز رانجھا بھی شامل تھے۔دیگر رہنماؤں میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر امیر مقام، وزیرمملکت بلال اظہر کیانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ اور خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان، سندھ کے وزرا ناصرشاہ، شرجیل میمن اور سعید غنی، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز بدر بھی موجود تھے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بیک گراونڈ بریفنگ میں حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی بیک گراونڈ بریفنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف نے سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ کا اہتمام کیا ہے۔سیاسی رہنماؤں کو بیک گراونڈ بریفنگ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں ان کیمرا دی جارہی ہے۔
    دفاع، عزم اور طاقت کا نشان، پاکستان

    پہلگام حملے میں افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا دعویٰ