Baaghi TV

Tag: پاک فضائیہ

  • روسی نائب وزیر دفاع کی وفد کے ہمراہ  پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

    روسی نائب وزیر دفاع کی وفد کے ہمراہ پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

    روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان فوجی تعاون اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی جبکہ مشترکہ فوجی مشقوں اور پاک فضائیہ کے آلات کے لیے تکنیکی معاونت کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کی گئیں۔ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا، تعاون پر مبنی تربیتی پروگراموں، مشترکہ فوجی مشقوں اور صنعتی تعاون پر توجہ دی۔

    کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے موجودہ قیادت میں پاک فضائیہ میں حالیہ متاثر کن پیشرفت کو سراہا۔ روس کے نائب وزیر دفاع نے پاکستان کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعاون اور پی اے ایف آلات کے لیے تکنیکی مدد کے ذریعے موجودہ باہمی دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    دوسری جانب 5ویں پاک ۔روس مشترکہ فوجی مشاورتی کمیٹی (JMCC) کا اجلاس وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ) نے پاکستان جبکہ روسی وفد کی قیادت نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے کی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون کے تمام شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے سٹریٹجک اور دفاعی امور میں مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید برآں تربیت اور دوروں کے تبادلے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وفود کے رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی سے متعلق شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ،انڈس شیلڈ مشقوں کا معائنہ

    آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ،انڈس شیلڈ مشقوں کا معائنہ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انڈس شیلڈ 2024 مشقوں کا معائنہ کیا اور پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپگریڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا، ایئربیس آمد پر ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، نیول چیف ایڈمرل نوید شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انڈس شیلڈ 2024 خطے کی سب سے بڑی کثیر الملکی مشق ہے، ان مشقوں میں 24 ایئرفورسز شریک ہیں،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو موجودہ سیکیورٹی چیلنجوں سے ہم آہنگ رہنے کے لیے پاک فضائیہ کی جدید کاری کی کوششوں کے بارےبریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپ گریڈیشن کے مختلف پروگراموں کے ذریعے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے دلکش فضائی نمائش کی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پاک فضائیہ کے نوجوانوں سے بھی بات چیت کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے عزم کو سراہا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ آپریشنل کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے آرمی چیف کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تربیت و آپریشنز میں فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،انہوں نے کہا کہ جاری مشق ”انڈس شیلڈ-2024“ شریک ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرے گی اور ان کے فضائی و زمینی عملے کو موجودہ دور کے جنگی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرے گی۔

  • جے ایف 17 لڑاکا طیارے   آذربائیجان کے فوجی بیڑے میں شامل

    جے ایف 17 لڑاکا طیارے آذربائیجان کے فوجی بیڑے میں شامل

    پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائے گئے جے ایف 17 لڑاکا طیارے آذربائیجان کے فوجی بیڑے میں شامل کرلیے گئے

    آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے باکو میں حیدر علیوف ایئرپورٹ پر پاکستانی فوجی حکام کے ہمراہ جے ایف سیونٹین سی لڑاکا طیارے کی مہارت کا مشاہدہ کیا،جےایف 17سی طیارے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور چینگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن کے اشتراک سے بنائے گئے ہیں.

    JF-17C (بلاک III) جیٹ طیارے ہلکے وزن والے، ملٹی رول والے طیارے ہیں جو دن ہو یا رات تمام موسمی حالات میں آپریشن کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔بریفنگ کے دوران، صدر الہام علیوف کو طیارے کی تکنیکی خصوصیات اور آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بتایا گیا، جو ہوا سے ہوا اور زمین سے زمین پر مضبوط جنگی صلاحیتوں اور درمیانی اور کم اونچائی پر اعلیٰ صلاحیت کا حامل ہے۔

    اس موقع پر آذر بائیجان کے وزیر دفاع حسنوف کا کہنا تھا کہ ان جدید جیٹ طیاروں کا اضافہ آذربائیجان کی فضائیہ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کی نشاندہی کرتا ہے۔ "ہماری فوج میں JF-17C کے انضمام کے ساتھ، آذربائیجان کی دفاعی اور جارحانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا،” ۔

    JF-17C طیاروں کا حصول پاکستان اور چین کے ساتھ آذربائیجان کے دفاعی تعاون میں ایک اور سنگ میل ہے۔آذربائیجان کی فوجی جدیدیت اور اس کے ہتھیاروں کی توسیع صدر الہام علیوف کی قیادت میں اہم ترجیحات ہیں۔آذربائیجان اپنی مسلح افواج کی جنگی تیاریوں اور تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، فوجی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

    پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے اسٹریٹجک تعلقات
    آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان برسوں سے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات رہے ہیں، دونوں ممالک بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر باہمی تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔ جولائی 2023 میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے پاکستان کے سرکاری دورے نے اس شراکت داری کو مزید مستحکم کیا، جس سے فوجی تعاون میں اضافے کی راہ ہموار ہوئی۔

  • راشد منہاس کایوم شہادت، مسلح افواج، صدر ،وزیراعظم کی جانب سے خراج عقیدت

    راشد منہاس کایوم شہادت، مسلح افواج، صدر ،وزیراعظم کی جانب سے خراج عقیدت

    کم عمر ترین شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے، مسلح افواج نے راشد منہاس شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

    پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر)کے53ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا،آج پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے

    پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر حاصل کرنے والوں میں سب سے کم عمر ہیں، راشد منہاس 20 اگست 1971 کو گوٹھ احمد شاہ سجاول میں شہید ہوئے،اعزازِ نشان حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ آفیسرکراچی میں پیدا ہوئے، خاندان کے متعدد افراد پاکستان کی بری بحری اور فضائی افواج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔ انھوں نے بھی اپنا آئیڈیل فوجی زندگی کو بنایا۔ اور اپنے ماموں ونگ کمانڈر سعید سے جذباتی وابستگی کی بنا پر فضائیہ کا انتخاب کیا۔ تربیت کے لیے پہلے کوہاٹ اور پھر پاکستان ائیر فورس اکیڈیمی رسالپور بھیجے گئے۔ فروری 1971ء میں پشاور یونیورسٹی سے انگریزی، ائیر فورس لا، ملٹری ہسٹری، الیکڑونکس، موسمیات، جہاز رانی، ہوائی حرکیات وغیرہ میں بی۔ ایس۔ سی کیا۔ بعد ازاں تربیت کے لیے کراچی بھیجے گئے۔ اور اگست 1971ء میں پائلٹ آفیسر بنے،20 اگست 1971ء کو راشد کی تیسری تنہا پرواز تھی۔ وہ ٹرینر جیٹ طیارے میں سوار ہوئے ہی تھے کہ ان کا انسٹرکٹر سیفٹی فلائٹ آفیسر مطیع الرحمان خطرے کا سگنل دے کر کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور طیارے کا رخ بھارت کی سرحد کی طرف موڑ دیا۔ راشد نے ماڑی پور کنٹرول ٹاور سے رابطہ قائم کیا تو انھیں ہدایت کی گئی کہ طیارے کو ہر قیمت پر اغوا ہونے سے بچایا جائے۔ اگلے پانچ منٹ راشد اور غدار انسٹرکٹر کے درمیان طیارے کے کنٹرول کے حصول کی کشمکش میں گزرے مطیع الرحمان نے راشد منہاس سے طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن راشد منہاس نے اس کو ناکام بنا دیا،مطیع الرحمان کی تجربہ کاری کی بنا پر جب راشد منہاس نے محسوس کیا کہ طیارے کو کسی محفوظ جگہ پر لینڈ کرانا ممکن نہیں تو انھوں نے آخری حربے کے طور پر جہاز کا رخ زمین کی طرف موڑ دیا اور طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں راشد منہاس اور مطیع الرحمان دونوں وفات پا گئے لیکن ایک نے قابل رشک موت یعنی شہادت کا درجہ پایا اور تاریخ میں اپنا نام امر کر لیا۔ جبکہ دوسرا غدار کہلایا۔ راشد منہاس کے اس عظیم کارنامے کے صلے میں انھیں سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق راشد منہاس نے دوران ڈیوٹی پاک افواج کی عظیم روایات کی پاسداری کی، راشد منہاس کی برسی کا دن مسلح افواج کی غیرمعمولی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

    پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کے 53 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس پاکستان کی تاریخ میں جرات اور قربانی کی روشن مثال کے طور پر ہمیشہ زندہ رہیں گے، انہوں نے آج کے دن، 1971 میں، ملک کی دفاع کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ان کی بے مثال بہادری اور وطن کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے، جب ہم اس قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، تو ہم ان کی غیر معمولی بہادری کے اس عمل کو یاد کرتے ہیں،آج کا دن ہماری مسلح افواج کے جذبے کی علامت اور ان کی ناقابل تسخیر وابستگی کا ثبوت ہے۔پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ ہماری تاریخ کا حصہ رہے گی اور آنے والی نسلوں کو ان کی مثالی بہادری اور وفاداری کو اپنانے کی ترغیب دے گی، پاکستان کی مسلح افواج پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی غیر معمولی بہادری، ثابت قدمی اور فرض کے تئیں لگن کو سلام پیش کرتی ہیں، اوران کے ورثے سے تحریک حاصل کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور قوم کے ساتھ لگن کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کا عزم کرتی ہیں۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے

    راشد منہاس شہید نے جان کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔وزیراعظم
    راشد منہاس کے 53 ویں یوم شہادت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نشانِ حیدر یافتہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے نوجوانوں کے لیے جرأت، بہادری و فرض شناسی کی مثال قائم کی ہے،راشد منہاس شہید نے جان کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ راشد منہاس شہید کی فرض شناسی، بہادری نوجوانوں کے لیے مثال ہےمجھ سمیت پوری قوم پاک فضائیہ کے اس بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کے یومِ شہادت کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس (نشانِ حیدر) کو انکے 53ویں یوم شہادت پرخراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں،راشد منہاس شہید نے وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، راشد منہاس شہید نے بے مثال بہادری اور جرات کا مظاہرہ کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، ہماری مسلح افواج نے مادرِ وطن کی خاطر لازوال قربانیاں پیش کی ہیں،وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،

    پرویز الہی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

    رہائی کے چند دن بعد پرویز الہیٰ پھر مشکل میں پھنس گئے

    میرے ساتھ” زیادتی” کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار محسن نقوی کا رہا ،پرویز الہیٰ

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

  • شورکوٹ میں‌تربیتی طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ

    شورکوٹ میں‌تربیتی طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ

    پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے

    پنجاب کے شہر شورکوٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے، تاہم پائلٹ محفوظ رہا، طیارہ گرنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں آگ کو بجھا رہی ہیں،

    نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

  • اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری  کی توقع رکھتے ہیں،آرمی چیف

    اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کی توقع رکھتے ہیں،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے پاکستان ائیر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کیا ہے

    پی اے ایف اکیڈمی رسالپورمیں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی، بری فوج کے سربراہ سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،”آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں” آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ؛ "آپ کردار، ہمت اور قابلیت کی خوبیوں سے مُزیّن زندگی گزاریں گے” آپ کا طرز عمل نہ صرف آپ کی ذاتی اخلاقیات بلکہ قابل احترام ادارے کے لیے بھی غیر معمولی ہوگا،آپ مادر وطن کے دفاع ،عزت و وقار کے لئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے،عسکری قیادت آپ سے توقع کرتی ہے کہ؛” آپ ہمارے ملک کے بہترین جذبے، ادارے کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت کو ہمیشہ قائم رکھیں گے”

    پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں، جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی رائے پر عائد کی گئی واضح قیود کی برملا پامالی کرتے ہیں وہ دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے، ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں،اسلحے کی دوڑ سے ہمارے خطے میں طاقت کا توازن بھی بگڑنے کا امکان ہے، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ سمیت مخصوص ٹیکنالوجیز فضائی طاقت کے استعمال کو تبدیل کر نے کے ساتھ ساتھ اس کے دائرہ کار کو وسعت دے رہے ہیں،ایک مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کے رحم و کرم پر ہوتا ہے، پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے،پاک فضائیہ نے بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ہر طرح کی مشکلات میں فضائی حدود کی نگرانی کی جس کی بڑی مثال فروری 2019 ء ہم سب کے سامنے ہے،

    کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پوری دنیا کی خاموشی وہاں گونجنے والی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتی،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ اس بات کی تازہ ترین مثال ہے کہ جنگیں کیا کیا مصائب سامنے لاسکتی ہیں، غزہ میں بوڑھوں، خواتین اور بچوں کا اندھا دھند قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں تشدد بڑھ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے اپنا ناجائز قبضہ کررکھا ہے،کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پوری دنیا کی خاموشی وہاں گونجنے والی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتی، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، ہمیشہ یاد رکھیں کہ حق طاقت ہے جبکہ باطل کبھی طاقتور نہیں ہوسکتا،راشد منہاس، سرفراز رفیقی اور ایم ایم عالم جیسے بنیں جنہوں نے وطن عزیز کے وقار کے تحفظ کے لیے اپنی خدمات اور زندگیاں پیش کیں، آپ کو جو ذمہ داری سونپی جا رہی ہے اس کے لیے پرعزم رہیں اور ریاست پاکستان کے ساتھ وفادار رہیں،

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی، معیشت اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،،معاشرے کے گمراہ کن عناصر جھوٹے بیانیے پھیلاتے ہیں،،گمراہ، غلط اور سیاسی طور پر محرک پروپیگنڈے کا شکار نہ بنیں،،دوسروں کیخلاف زہر اگلنے کی آزادی نہیں ہونی چاہیے

    پاکستان کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی،آرمی چیف

    سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

    آرمی چیف کی ہدایت پر سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

    آرمی چیف کا آواران کا دورہ،شہداء کے اہلخانہ، مقامی عمائدین سے ملاقات

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

  • پاکستان کا ایران کو منہ توڑ جواب،ایران اب بھی سمجھ جائے،مبشر لقمان

    پاکستان کا ایران کو منہ توڑ جواب،ایران اب بھی سمجھ جائے،مبشر لقمان

    ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان نے بھر پور کاروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا اور ایران میں گھس کر دہشت گردوں کے سات ٹھکانوں‌کو نشانہ بنایا

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کہا ہے کہ ” پاکستان نے ایران کی جانب سے حملوں کا بھر پورجواب دیا ہےآج صبح تقریبا چھ بجے ایران کے اندر ایسے اہداف کو نشانہ بنایا گیا تو ایران میں دہشت گردوں کی محفوظ پنا ہ گاہیں تھیں،پاک فضائیہ کے طیاروں نے ایران میں ان ٹھکانوں کا نشانہ بنایا اور ایک ہی دن میں انتہائی سخت جواب دیا ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے، انتخاب ایران نے کرنا ہے”.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مبشر لقمان کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر نے ایران کے سرحدوں علاقوں میں کاروائی کی، یہ پاکستان کا ایکشن تھا، پاک فضائیہ نے ایرانی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،اگر اس جنگ میں اضافہ ہوتا ہے تو فلسطینیوں کی جدوجہد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،اس سے مسلم ممالک انتشار کا شکار رہیں گے، اور دشمن مضبوط ہوں گے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف پاکستان نے احتیاط سے ردعمل دیا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی چینی مفاد اس آپریشن کا حصہ نہ بنے،پاکستان کے ایران کے اندر کاروائی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی، ایران کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے اور اچھے پڑوسی کے طور پر برتاؤ کرنا چاہیے ورنہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاک فضائیہ نے ایران کے اندر صرف بی ایل اے اور بی ایل ایف کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایرانی فوج کی ایک بھی پوسٹ پر حملہ نہیں کیا گیا دو پڑوسیوں کے درمیان یہ کشیدگی صرف مسلم دنیا اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈالے گی۔ چین یا روس جیسے مشترکہ دوست صرف مداخلت کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ کیا آپ کو ایران،عراق کا 10 سالہ تنازع یاد ہے؟

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ "پاکستان کی تمام مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور پاکستان کسی بھی دوسری مہم جوئی کے لیے تیار ہے۔ امن کے لیے ہماری پہل کو کمزوری نہیں سمجھا جا سکتا”۔

    مبشر لقمان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ٹھیک چھ بجے ایرانی سرحد کے اندر سات اہداف کو نشانہ بنایا جو بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تھیں۔ یہ سخت گیر مجرم ایک طویل عرصے سے ہمارے لیے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں اور ایرانی حکومت نے تمام معلومات کے باوجود ان کے خلاف کاروائی نہیں کی تھی۔ آج صبح پاکستان کا ردعمل سب پر واضح ہو جانا چاہیے کہ ہم اپنے دفاع کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہم بلوچستان میں امن چاہتے ہیں۔ایران جان لے کہ پاکستان نہ عراق ہے نہ شام، انہوں نے ہمارے امن کے اقدامات کو کمزوری کی علامت کے طور پر غلط شمار کیا۔ آج صبح درست ہدف انہیں اٹھنے بیٹھنے اور سوچنے پر مجبور کر دے گا۔

    مبشرلقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی غلط مہم جوئی کا وقت انتخابات سے تین ہفتے قبل اور سیاسی بحران کے درمیان تھا۔ ایسے وقت میں جب پاکستان میں ایک نگران حکومت ہے، ایران نے سوچا ہو گا کہ ہم بے خبر ہو جائیں گے ، تا ہم اب پاکستان کے بھر پور جواب، ٹارگٹ حملوں کے بعد ایران یقینا بیٹھ کیا ہو گا،کل کے برعکس آج ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا خاموش ہے، اور انہوں نے ابھی تک پاکستان کے جواب کی کوئی خبر نہیں دی.

    پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

    واضح رہے کہ ایران نے بلوچستان پر میزائل حملہ کیا جس کے بعد پاکستان نے فوری مذمت کی، اب پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے,پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے، ایرانی سفیر کو واپس جانے کا کہہ دیا ہے،پاکستانی حکام کے ایران کے تمام دورے ملتوی کر دیئے گئے،یہ ردعمل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دیا گیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ایرانی قدم کے جواب کا حق رکھتے ہیں ساری زمہ داری ایران کی ہو گی

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت

    پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا 

    نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    پاکستان میں ہمارا ہدف دہشت گرد تھے ، پاکستانی شہری نہیں

  • پاکستان کا منہ توڑ جواب، ایران میں دہشتگردوں کے سات ٹھکانوں‌ پر حملہ

    پاکستان کا منہ توڑ جواب، ایران میں دہشتگردوں کے سات ٹھکانوں‌ پر حملہ

    پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

    پاک فضائیہ حرکت میں آ گئی، ایران نے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی تو پاکستان نے پہلے سفارتی تعلقات منقطع کئے ، پھر ایران پر جوابی وار کرتے ہوئے حملہ کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا،ایران میں دہشت گرد وں کے کیمپوں‌کو نشانہ بنایا،پاکستانی فضائیہ نے ایران کے اندر علیحدگی پسندوں کے کیمپوں پر فضائی حملہ کیا۔

    ایران میں قائم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا کہنا ہے کہ ایران میں اس کے کیمپوں کو پاکستان نے نشانہ بنایا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، ایران میں پاکستانی فضائی حملوں میں بی ایل ایف کے کم از کم 20 عسکریت پسند ہلاک ہو ئے ہیں،پاکستان ائیر فورس نے ایران کے اندر سات مختلف مقامات پر دہشگردوں کی قیام گاہوں پر حملہ کیا ،بی ایل ایف اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    ایران نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا بہانہ بنا کر پاکستان کی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہمارے دو بچے شہید کئے۔جواب میں پاکستان نے انٹرنیشنل قوانین کی روشنی میں بھرپور ردعمل کا حق استعمال کرتے ہوئے بڑے نپے تلے انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر جہنم واصل کیا اور ایران پر واضح کیا کہ نشانہ چونکتا ہو تو نشانہ لگانا نہیں چاہئیے۔

    جواب میں ایرانی میڈیا اب بھی شیطانی چالیں چلتے ہوئے حملے سے متعلق مسلسل ڈس انفارمیشن پھیلا رہا ہے۔ ایرانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی حملے میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔ میڈیا پر تباہی کے مناظر کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی ہیں

    https://twitter.com/MarkhorTweets/status/1747806434543472706

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر مارخور نامی ٹوئٹر ہینڈلر پر بتا یا گیا کہ پاکستان نے ایران میں موجود دہشت گرد BLA اور BLF کے ٹھکانوں کو بھرپور نشانہ بنایا ہے،پاکستان نے ایران کے اندر 7 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔تمام اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا،فوجی قیادت نے ہمارے آپریشن روم میں رہتے ہوئے دیکھا ، کوئی ایرانی شہری فوجی اہداف بشمول IRGC کو نشانہ نہیں بنایا گیا پاکستانی فوج تیار اور چوکس ہے ایران کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مزید اس طرح کی اشتعال انگیزی نہ دکھائیں-

    پاکستان کے جوابی حملوں میں کسی سویلین یا ایرانی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے پاکستان کو بلوچ دہشت گردوں کے ٹھکانے عرصہ دراز سے معلوم ہیں اور پاکستان نے کئی مرتبہ ایران کو بتایا ہے۔

    ایران نے حملہ کیا جس کی توقع نہیں تھی تا ہم پاکستان نے صبر کیا، ایران کو موقع دیا کہ وہ غلطی تسلیم کرے اور معافی مانگے، ایک دن انتظار کیا گیا تا ہم ایران نے معافی نہیں مانگی بلکہ ہٹ دھرمی جاری رکھی اور ایرانی وزرا نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے،حالانکہ ایران کو واضح طور پر معذرت کے ساتھ جواب دینا چاہیے تھا اور فوری طور پر کشیدگی کو کم کرنا چاہیے تھا۔ تاہم ایرانی مغرور ہمارے زخموں پر نمک چھڑکتا رہا، برادر ملک ایران پر جوابی وار کرنا پاکستان کے لیے سیاسی اور فوجی فیصلہ کرنا آسان نہیں ہے۔ لیکن مزید کشیدگی سے بچنے کی ذمہ داری پوری طرح ایران پر عائد ہوتی ہے۔ مزید اشتعال انگیزی کی صورت میں پاکستان کے پاس اس کو مزید آگے لے جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچے گا۔ ذمہ داری سے برتاؤ کریں، امت مسلمہ کو دیگر سنگین مسائل کا سامنا ہے اور ہمیں اپنے آپ کو باہمی تصادم میں نہیں گھسیٹنا چاہیے جس میں بہت زیادہ لمبا ہونے کا امکان ہو۔

    ایران پر جوابی کاروائی، پاکستان نے آپریشن کا نام "مرگ بر،سرمچار” رکھا، ترجمان دفتر خارجہ
    پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن مرگ بر، سرمچار پر پاکستان نے ایران کو جواب دے دیا ہے، پاکستان نے صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا، پاکستان کی جوابی کاروائی میں متعدد دہشت گر مارے گئے ہیں،ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سنگین خدشات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے،دہشت گرد ایران کے حکومتی عمل داری سے محروم علاقوں میں مقیم تھے، انٹیلی جنس معلومات پر کیے جانے والے اس آپریشن کا نام مرگ بر،سرمچار رکھا گیا،کارروائی پاکستان کے تمام خطرات کے خلاف قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کاغیر متزلزل عزم ہے

    پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا ،ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج صبح پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف انتہائی مربوط اور خاص طور پر ہدفی فوجی حملوں کا سلسلہ شروع کردیا، انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے، گزشتہ کئی سالوں کے دوران، پاکستان نے ایران کے اندر غیر حکومتی جگہوں پر اپنے آپ کو سرمچار کہنے والے پاکستانی نژاد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے بارے میں اپنے سنگین تحفظات کا مسلسل اظہار کیا ہے,پاکستان نے ان دہشت گردوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد کے ساتھ متعدد ڈوزیئرز بھی شیئر کیے ہیں,تاہم ہمارے سنجیدہ تحفظات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے یہ نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے, آج صبح کی کارروائی ان نام نہاد سرمچاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں مصدقہ انٹیلی جنس کی روشنی میں کی گئی,یہ کارروائی پاکستان کے تمام خطرات کے خلاف اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے, اس انتہائی پیچیدہ آپریشن کا کامیاب انعقاد بھی پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے, پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا ،پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے,
    آج کے عمل کا واحد مقصد پاکستان کی اپنی سلامتی اور قومی مفاد کا حصول تھا جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا,بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کو برقرار رکھتا ہے, اس میں رکن ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری شامل ہے,ان اصولوں کی رہنمائی میں، اور بین الاقوامی قانون کے اندر اپنے جائز حقوق کو بروئے کار لاتے ہوئے، پاکستان کبھی بھی اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی بہانے یا حالات میں چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا, ایران ایک برادر ملک ہے اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لیے بہت عزت اور محبت رکھتے ہیں,ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت سمیت مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بات چیت اور تعاون پر زور دیا ہے, ہم مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے,

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کہتے ہیں کہ پاکستان نے ایران کی کاروائی کا بھرپور جواب دیا ہے۔ آج صبح تقریبا چھ بجے ایران کے اندر ایسے اہداف کو نشانہ بنایا گیا جو تربیت یافتہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تھیں۔ پاک فضائیہ نے ایک ہی دن میں ایران کو انتہائی سخت اور موزوں جواب دیا ۔ ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو بیٹھ جائے، صبر کرے یا پھر جنگ کے لئے تیار رہے، انتخاب اب انہوں نے کرنا ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایران جان لے کہ پاکستان نہ عراق ہے نہ شام۔ انہوں نے ہمارے امن کے اقدامات کو کمزوری کی علامت کے طور پر غلط شمار کیا۔ آج صبح پاکستان کی جانب سے جوابی کاروائی انہیں اٹھنے بیٹھنے اور سوچنے پر مجبور کر دے گا۔کل کے برعکس ارنا آج خاموش ہے،ان کی طرف سے ابھی تک کوئی خبر نہیں.

    واضح رہے کہ ایران نے بلوچستان پر میزائل حملہ کیا جس کے بعد پاکستان نے فوری مذمت کی، اب پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے,پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے، ایرانی سفیر کو واپس جانے کا کہہ دیا ہے،پاکستانی حکام کے ایران کے تمام دورے ملتوی کر دیئے گئے،یہ ردعمل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دیا گیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ایرانی قدم کے جواب کا حق رکھتے ہیں ساری زمہ داری ایران کی ہو گی

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت

    پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا 

    نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    پاکستان میں ہمارا ہدف دہشت گرد تھے ، پاکستانی شہری نہیں

  • نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک  قومی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، آرمی چیف

    نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک قومی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں منعقدہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سلیکون کے دوسرے باب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب کےمہمان خصوصی تھے ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دوسرے چیپٹر کا افتتاح کیا،اس موقع پر ائیر چیف نے این اے ایس ٹی پی سلیکان منصوبے کے خدو خال بیان کئے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا ہے کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کامنصوبہ قومی اور سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے،قومی سطح پرابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کےحصول کیلئے درست سمت میں قدم ہے،آرمی چیف نے ایرواسپیس سائنس کےشعبے میں پاک فضائیہ کی کوششوں کوسراہا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہنا ہے کہ نوجوان اور آنے والی نسلوں کے لئے این اے ایس ٹی پی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔این اے ایس ٹی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا عمل تیز کرتے ہوئے خود انحصاری کے حصول کا باعث بنے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کورہیڈکوارٹرکراچی کادورہ کیا،آرمی چیف کوکراچی کورکی آپریشنل تیاریوں اورتربیتی امورپربریفنگ دی گئی،آرمی چیف کوفوجیوں اورشہداکےخاندانوں کی فلاح وبہبود کیلئےکیےاقدامات سےبھی آگاہ کیاگیا

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

  • میانوالی،پاک فضائیہ کے بیس پر دہشتگردانہ حملہ،3 دہشتگرد ہلاک

    میانوالی،پاک فضائیہ کے بیس پر دہشتگردانہ حملہ،3 دہشتگرد ہلاک

    پنجاب کے شہر میانوالی میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا،
    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر آج صبح حملے کی کوشش کی جس پر پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا، دہشتگردوں کے حملے پر پاک فوج نے بر وقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام بنایا،آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور فیول باوزر کو نقصان پہنچا جب کہ جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ کلیئرنگ اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے اور باقی 3 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا،پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

    میانوالی ایئربیس پر آپریشن مکمل، تمام دہشتگردوں کو مار دیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میانوالی ایئربیس آپریشن کا فوری اختتام امن کے تمام دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ چوکس رہتی ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں،پی اے ایف ائیربیس میانوالی پر حملہ کرنے والے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے.

    میانوالی ایئر بیس پر دہشت گردوں نے حملے کے لئے سیڑھی کا استعمال کیا، دیوار پر لگی باڑ بھی کاٹی گئی،دیوار کود کر اندر داخل ہوئے تا ہم پاک فوج نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا.

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    فون پر برا بھلا کہنے کی رنجش پر امام مسجد قتل کر دیا گیا

     خواجہ سرا امام مسجد کیس میں عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نےمیانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری سکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا رہی ہیں ،سکیورٹی فورسز کے افسر اور جوان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے میں قوم کی نجات ہے

    دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے،نگران وزیر داخلہ
    نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈی آئی خان، پسنی اور میانوالی میں حملہ آور دہشت گردوں کے نام الگ ضرور ہونگے لیکن پس پردہ دشمن ایک ہی ہے۔دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ بے یقینی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے،تمام سول اور ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے ، دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے،

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےمیانوالی میں ٹریننگ ائیر بیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا،صدر عارف علوی کا کہنا تھا دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے

    نفرت اور تقسیم کی آئیڈیالوجی کو ختم کرنا ہوگا،بلاول
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میانوالی میں پاکستان ائیرفورس کے ٹریننگ ائیربیس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے،بلاول نے میانوالی ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بچے کچھے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کیا ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ملک میں انتہاپسندی، نفرت اور تقسیم کی آئیڈیالوجی کو ختم کرنا ہوگا،

    تحریک انصاف کا ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر اظہارِ تشویش
    پاکستان ائیر فورس ٹریننگ ائیر بیس میانوالی پر دہشتگرد حملےکا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر اظہارِ تشویش کیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ محض دو روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات ریاست کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہیں ،سکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جان پر کھیل کر بروقت کارروائی کے زریعے حملہ ناکام بنانے پر زبردست تحسین کے مستحق ہیں۔الیکشن سے قبل ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کا سر اٹھانامختلف شبہات کو جنم دیتا ہے،دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے اور مزید سنگین نتائج سے بچنے کیلئے ایک مؤثر قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے،عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے نتیجے میں آنے والی عوام کی نمائندہ حکومت ہی پالیسی فیصلے لینے کا اختیار و مینڈیٹ رکھتی ہے، تحریک انصاف وطن کی راہ میں جرات و بہادری سے لڑتے اور جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے