Baaghi TV

Tag: پاک فضائیہ

  • پاک فضائیہ کے ایف سکسٹین پروگرام کو چالیس سال مکمل

    پاک فضائیہ کے ایف سکسٹین پروگرام کو چالیس سال مکمل

    پاک فضائیہ کے ایف سکسٹین پروگرام کو چالیس سال مکمل

    پاک فضائیہ کے ایف سکسٹین پروگرام کو چالیس سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ۔یہ پروگرام لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ امریکی ملٹی رول ایف سکسٹین کا فائٹنگ فالکن کو حاصل کرنے اور چلانے کا منصوبہ ہے جو انیس سو اسی میں شروع ہوا۔ دنیا نے اسے پاک فضائیہ کی طاقت میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاک امریکا تعلقات میں ایک بڑی تزویراتی تبدیلی کے طور پر دیکھا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان نے طیاروں کی قیمت 1983 میں ادا کی۔ جس کے بعد 36 ایف 16 طیارے 2008 سے 2010 کے دوران پاکستان کو ملے، ایف 16 طیاروں کی مدد سے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا اور ایف 16 نے پاک بھارت فوجی صلاحیتوں میں توازن پیدا کیا۔ پاکستان نے اپنی فضائیہ کو جدید بنانے اور اُس کی صلاحتیں بڑھانے کے لیے امریکہ سے ایف 16 طیارے خریدنے کی کوشش کی تو اس کے راستے میں کئی رکاوٹیں آئیں۔

    پاک بھارت تناؤ اور پاکستان کے جوہری پروگرام کے باعث طیاروں کی حوالگی کا معاملہ لٹکتا گیا ۔بالا آخر 2006 میں امریکی حکومت نے پاکستان کو 36 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے مرحلہ وار نہ صرف ان طیاروں کو آپریٹ کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں اپ گریڈ بھی کیا گیا۔ پھر یہ ایف 16 مختلف جنگی اور تربیتی مشقوں میں استعمال ہوتے رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    یہ لڑاکا طیارے جدید ایونکس، ہتھیاروں اور الیکٹرانک جنگی نظام سے لیس ہیں۔ یہ طیارے فضا سے فضا، فضا سے زمین پر حملے اور جاسوسی سمیت وسیع پیمانے پر مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایف 16 کی مدد سے پاکستان اور بھارت کی فوجی صلاحیتوں میں توازن پیدا کرنے میں مدد ملی۔ پاکستان کی اپنے پڑوسی کی جارحیت کو روکنے اور اس کا جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ۔یہی نہیں انہی ایف 16 کو انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی کامیابی سے استعمال کیا گیا۔

  • اکتیسویں چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کا 29 نومبر سے آغاز

    اکتیسویں چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کا 29 نومبر سے آغاز

    اکتیسویں چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کا 29نومبر سے آغاز

    پی اے ایف سپورٹس کنٹرول کمیٹی اور اسلام آباد پولو کلب انتظامیہ کے تعاون سے سرسبز و شاداب اسلام آباد پولو کلب میں 31 واں چیف آف دی ایئر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ 2022 منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 29 نومبر سے 05 دسمبر 2022 تک کھیلا جائے گا۔ایونٹ پاکستان میں پولو کے کھیل کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    ٹورنامنٹ میں 06 ٹیمیں (پی اے ایف بلیو، پی اے ایف وائیٹ، آسیان، اے ایس سی رضوی، اے ایس سی احمد خان اور اے ایس سی والٹرز) شرکت کریں گی۔ اعلیٰ فوجی اور سول عہدیداران کے علاوہ پولو کے شائیقین کی ایک بڑی تعداد اس ٹورنامنٹ سے محضوض ہو گی۔ چیف آف ائیر اسٹاف چیلنج پولو کپ 1985 میں پہلی دفعہ منعقد کیا گیا اور اس کے بعد سے یہ پاک فضائیہ کے اسپورٹس کیلینڈر میں ایک اہم حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ پولو کے شائقین ہر سال اس ایونٹ کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد پولو کے کھیل کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کا باعث ہے اور یہ کھیلوں کے فروغ میں پاک فضائیہ کے عزم کا حقیقی مظہر ہے۔

  • پاک فضائیہ کے طیارے آئیڈیاز 2022 میں شائقین کی توجہ کا مرکز

    پاک فضائیہ کے طیارے آئیڈیاز 2022 میں شائقین کی توجہ کا مرکز

    پاک فضائیہ کے طیارے آئیڈیاز۔2022 میں شائقین کی توجہ کا مرکز

    17 نومبر، 2022: کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار، آئیڈیاز۔2022 کے گیارھویں ایڈیشن کی تقریبات عروج پر ہیں۔ ایونٹ کا تیسرا دن ‘پرائیڈ آف پاکستان’ JF-17 تھنڈر اور سپر مشاق ٹرینرطیاروں کے سٹیٹک ڈسپلے میں حاضرین کی خصوصی دلچسپی کے حوالے سے نمایاں رہا۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے پویلین میں دکھائے گئے طیاروں میں غیر ملکی مندوبین اور عسکری حکام نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ جبکہ حاضرین، مندوبین اور غیر ملکی معززین کو ان طیاروں کے جائزے کے ساتھ ساتھ ان کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بھی مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔ ڈسپلے میں شامل طیاروں نے اپنے جدید ڈیزائن اور تکنیکی خصوصیات کی بدولت قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعریفیں سمیٹیں۔

    نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، NASTP، جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل ایک قومی منصوبہ ہے، تقریب میں سب سے زیادہ سراہا جانے والا پروجیکٹ رہا۔ سربراہ پاک فضائیہ کے وژن اور اقدامات کی بدولت NASTP پراجیکٹ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے حاضرین کو NASTP پروجیکٹ کے بنیادی عناصر، ذیلی منصوبوں اور مستقبل کے ممکنہ اختراعات کے بارے میں بریفنگ دی۔ NASTP کے مختلف پروگراموں کی تصوراتی ویڈیوز دکھائی گئیں تاکہ پروجیکٹ کے تحت قائم کردہ مختلف ونگز کی مجموعی کارکردگی کا خاکہ پیش کیا جا سکے۔ حکومت کے مکمل تعاون اور پاک فضائیہ کی سرپرستی میں، NASTP کے پلان میں جدید ترین اسپیشل ٹیکنالوجی زون (STZ)، ہاؤسنگ، ہائی ٹیک ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز؛ ڈیزائن سینٹرز؛ عوامی، نجی، قومی اور بین الاقوامی ہوا بازی کی صنعت؛ تجارتی اور دفاعی طیاروں، ایوی ایشن لاجسٹکس، ایکسپو سینٹرز کا قیام اور جدید پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کے لیے ایم آر او سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔ نمائش میں قومی اور بین الاقوامی سامعین کی جانب سے پروجیکٹ کے وسیع منصوبوں کو سراہا گیا۔

    عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

    یہ میگا ایونٹ مستقبل میں دوست ممالک کے ساتھ دفاعی اور خاص طور پر NASTP جیسے منصوبوں میں تعاون کے لیے راہ ہموار کرے گا، اور ڈیزائن، تحقیق، ترقی اور ہوا بازی، خلائی اور سائبر ڈومینز میں جدت طرازی کے لیے، ضروری عناصر سے لیس ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا۔ یہ نمائش بین الاقوامی دفاعی مارکیٹ میں مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے لیے ممکنہ خریداروں اور ڈویلپرز کو راغب کرنے میں بھی مدد دے گی۔

  • سربراہ پاک فضائیہ کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    سربراہ پاک فضائیہ کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    سربراہ پاک فضائیہ کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    16 نومبر، 2022: بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار، آئیڈیاز 2022 کے گیارھویں ایڈیشن کا  آج کراچی ایکسپو سینٹر میں افتتاح ہوا۔ سربراہ پاک فضائیہ،ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سٹالز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے پویلین میں نمائش کے لیئے پیش کی جانے والی جدید ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ "پاک فضائیہ ملکی سطح پر جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کے لیئے کوشاں ہے تاکہ پاکستان کے فضائی دفاع کو جدید، موثر اور ناقابل تسخیر  بنایا جا سکے۔” سربراہ پاک فضائیہ نے ایرو اسپیس، سائبر، آئی ٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبوں میں پہلے سے موجود اور نئی ابھرتی ہوئی اور ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز کی ملکی سطح پر تیاری کو فروغ دینے کے جامع منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے حاضرین کو پاک فضائیہ کے فلیگ شپ پراجیکٹ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جو پاک فضائیہ کی سر پرستی میں جاری سٹریٹیجک اہمیت کا حامل ایک قومی منصوبہ ہے۔ NASTP کے بارے میں اپنا وژن اور مجموعی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ "نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک دنیا کے بہترین ایرو اسپیس، سائبر اور آئی ٹی کلسٹرز میں سے ایک ہوگا، اور ڈیزائن، تحقیق و ترقی اور ابھرتے ہوئی ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز کے اختراعی مراکز کے ساتھ قومی منظر نامے کو بدل دے گا جس سے ہوا بازی، سپیس، آئی ٹی اور سائبر ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تحقیق، اختراع اور ترقی کو فروغ دے کر ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ سماجی، اقتصادی، سیکورٹی اور سائنسی فوائد حاصل کیئے جاسکیں گے۔”

    اس چار روزہ ایونٹ کے دوران پاک فضائیہ اپنے پویلین میں اپنی جدید ایرو اسپیس، ایویونکس، سائبر اسپیس اور ان سے تعلق رکھنے والی دیگر ٹیکنالوجیز کی نمائش کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ کے پویلین میں شامل نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) پراجیکٹ اس ایونٹ میں حاضرین کی توجہ کا مرکز ہےجو کہ پاک فضائیہ کی جانب سے صنعت اور تعلیمی شعبوں میں ربط کے قیام  کے لیئے ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہوا بازی، اسپیس اور سائبر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ڈیزائن، تحقیق، ترقی اور اختراع کے فروغ کے لیئے ضروری عناصر سے لیس ملکی سطح پر ایک بہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔

    اس پراجیکٹ میں پہلے قومی ایرو اسپیس کلسٹر اور یونیورسٹیوں اور علاقائی سطح پر ایرو اسپیس، سائبر، آئی ٹی اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کا قیام شامل ہے۔ پاک فضائیہ کے پویلین میں فضائی کمیونیکیشن سسٹمز، ہوا سے ہوا میں کام کرنے والی اور ایئر سیکیور نیٹ ورکس کی حامل ٹیکنالوجیز، ایئر اور گراؤنڈ سی-2 صلاحیتوں کے حامل آلات، موونگ میپ سیچویشنل اوئیرنیس ڈسپلیز، ملٹی پلیٹ فارم ایویونکس انٹیگریشن، ایئر کرافٹ ڈویژن، مائیکرو جیٹ انجن ڈویلپمنٹ اور سمولیشن ڈویژنز بھی نمائش پذیر ہیں۔

    تقریب کو پذیرائی دینے کے لیئے پاکستان کی مسلح افواج، قومی اور بین الاقوامی دفاعی صنعتکاروں، او ای ایمز، کاروباری افراد اور اعلیٰ سطح کے قومی اور بین الاقوامی دفاعی وفود کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے فخر پاکستان جےایف-17 تھنڈر اور سپر مشاق ٹرینر بھی سٹیٹک ڈسپلے میں نمائش کے لیے پیش کیئے گئے ہیں۔نمائش میں 57 ممالک کے 400 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اس میگا ایونٹ میں مختلف ممالک کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ماہرین کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح کی غیر ملکی شخصیات سمیت سول اور عسکری حکام بھی شرکت کر رہے ہیں۔ یہ نمائش عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے سٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط کرنے اور عالمی امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

    عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

    قبل ازیں آج سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اورکمانڈر آذربائیجان ائیر فورس  سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور ہوا بازی کی صنعت میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان مضبوط روابط کا مظاہر ہے۔

    بعد ازاں آذربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف نے بھی سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ معزز مہمان نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے دوران جانی نقصان پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کی اور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے خاص طور پر تربیت اور آپریشنل شعبوں میں پہلے سے قائم دو طرفہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

  • سربراہ پاک فضائیہ کی بحرین ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    سربراہ پاک فضائیہ کی بحرین ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت

    سربراہ پاک فضائیہ نے بحرین ائیر شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر شو میں مختلف ممالک کے وفود اور اعلیٰ فوجی حکام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب میں دیگر طیاروں اور دفاعی آلات کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر تیار کردہ جے ایف-17 لڑاکا طیارہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے ائیر شو میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی شرکت قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے میگا ایونٹ میں عمدہ شو پیش کرنے پر پاک فضائیہ کی ٹیم کی تعریف کی۔سربراہ پاک فضائیہ نے مختلف سٹالز کا دورہ اور کئی اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی، پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے جنگی طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ترین ہتھیاروں کے متعلق حاضرین کو معلومات فراہم کیں۔حاضرین فخر پاکستان جے ایف-17 تھنڈر طیارے کو اپنے درمیان دیکھ کر پرجوش نظر آئے،پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے تیار کردہ جے ایف-17 طیارے نے ایروبیٹکس کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ بحرین کی فضاؤں میں پاکستانی طیارے کی گھن گرج کے ساتھ ساتھ ہجوم کا جوش و خروش قابلِ دید رہا۔ جے ایف۔17 طیارے کی لینڈنگ کے بعد حاضرین نے پرجوش انداز میں تالیوں سے اسکا استقبال کیا،

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر شو میں جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی شرکت پاک فضائیہ کے لیئے اپنی جدید صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔ بحرین انٹرنیشنل ائیر شو نے ممکنہ خریداروں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں لڑاکا طیارے کی غیر معمولی صلاحیتوں کو جانچنے کاایک بہترین موقع فراہم کیا۔

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

    عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

    @MumtaazAwan

  • پاک فضائیہ کی متاثرینِ سیلاب کی طبی امداد اوربحالی کےعمل میں سول انتظامیہ کی مدد۔جاری وساری

    پاک فضائیہ کی متاثرینِ سیلاب کی طبی امداد اوربحالی کےعمل میں سول انتظامیہ کی مدد۔جاری وساری

    کراچی: پاک فضائیہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے مصائب سے بخوبی آگاہ ہےاور ان کی طبی امداد اور بحالی کے لیے جاری کوششوں میں ہرممکن مدد کررہی ہے۔پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں طبی امداد کی فراہمی اور بحالی کے عمل میں سول انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ کے میڈیکل لیب کلیکشن پوائنٹس سیلاب سےمتاثرہ افراد میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی تشخیص کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ وبائی امراض پر قابو پانے کی غرض سےپاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیمیں طبی سہولیات کی بروقت فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹھل، لاکھڑا، مٹیاری، شہداد کوٹ، صحبت پور، قلعہ عبداللہ، فاضل پور، جھل مگسی، حاجی پور، بستی شیر محمد، بستی جاگیر گبول سمیت کئی دور دراز علاقوں کے ضرورت مند خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، جس میں 17740 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 207 پانی کی بوتلیں اور 1350 خشک راشن کے پیکٹ شامل ہیں۔ مزید براں، پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں میڈیکل ٹیموں نے 400 مریضوں کا مفت طبی معائنہ بھی کیا۔

    پاک فضائیہ قدرتی آفات کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔پاک فضائیہ کی جانب سے حالیہ امدادی کارروائیاں، پاک فضائیہ کے اس عزم کا عملی نمونہ ہیں کہ ہر ضرورت کی گھڑی میں پاک فضائیہ عزیز ہم وطنوں کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

  • بدلتی ہوئی علاقائی اورعالمی صورتحال سے پوری طرح باخبر ہیں،جنرل ندیم رضا

    بدلتی ہوئی علاقائی اورعالمی صورتحال سے پوری طرح باخبر ہیں،جنرل ندیم رضا

    بدلتی ہوئی علاقائی اورعالمی صورتحال سے پوری طرح باخبر ہیں،جنرل ندیم رضا

    پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور میں 146ویں جی ڈی (پی)، 92ویں انجینئرنگ، 102ویں ایئر ڈیفنس، 92 اور 94ویں رائل سعودی ایئر فورس انجینئرنگ کیڈٹس کے کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اکیڈمی پہنچنے پر ایئر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں کل 115 ایوی ایشن کیڈٹس، 10 جنٹلمین کیڈٹس اور 22 رائل سعودی ایئر فورس کیڈٹس گریجویٹ ہوئے۔ مہمان خصوصی نے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو برانچ انسگنیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے گریجویٹس کو ٹرافیوں سے نوازا۔ جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ اکیڈمی انڈر آفیسر صبیح الدین نے اپنے نام کی جبکہ انجینئرنگ ڈسپلن میں بہترین کارکردگی پر چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ سکواڈرن انڈر آفیسر محمد ثاقب شیر کو دی گئی۔ فلائنگ ٹریننگ میں شاندار کارکردگی پر چیف آف دی ائیر اسٹاف بہترین پائلٹ ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ احسن علی خٹک نے اپنے نام کی۔ 92ویں رائل سعودی ائیر فورس کیڈٹس کورس کی بہترین الائیڈ کیڈٹ ٹرافی رائل سعودی ائیر فورس کے کیڈٹ فہد مبارک الجوہانی نے جیتی جبکہ 94ویں رائل سعودی ائیر فورس کیڈٹس کورس کی بہترین الائیڈ کیڈٹ ٹرافی رائل سعودی ائیر فورس کے کیڈٹ ولید خالد عبداللہ الترکی کو دی گئی۔ کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کی اعزازی تلوار ایوی ایشن کیڈٹ اسکواڈرن انڈر آفیسر محمد ثاقب شیر نے حاصل کی جبکہ کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر ایوی ایشن کیڈٹ محمد سعد بنگش کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا۔

    مہمان خصوصی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے آئیڈیل پر قائم ہے۔ پاکستانی قوم اور ہماری مسلح افواج نے علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ہم بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال سے پوری طرح باخبر ہیں اور کسی بھی ملک کو غیر مستحکم علاقائی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے خلاف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    مہمان خصوصی نے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پیشہ ورانہ زندگی کے آغاز میں یہ یاد رکھیں کہ آپ پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع کی ایک بھاری ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھانے جا رہے ہیں۔ لہٰذا، امن اور جنگ دونوں صورتوں میں یہ آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ آپ مستقبل کے پیشہ ورانہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کریں۔ ایسا کرنے کے لیئے آپ کو ہمارے عظیم پیشروؤں کی شجاعت کے کارناموں سے اپنے جذبوں کو تحریک دینی ہے اور پاکستان کے پرچم کو ہمیشہ سر بلند رکھنا ہے۔‘‘

    تقریب کے بعد پی اے ایف اکیڈمی ایروبیٹکس ٹیم "شیردلز” کی طرف سے ایک سنسنی خیز ہوائی ڈسپلے پیش کیا گیا جس نے اعلیٰ معیار کی فارمیشن ایروبیٹکس اور فلائنگ ڈسپلے کے ذریعے شائقین کے دل موہ لیئے۔ گریجویشن پریڈ کو عسکری اور سول معززین سمیت گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کے والدین نے بھی دیکھا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور بحالی کا عمل تیز کردیا

    پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور بحالی کا عمل تیز کردیا

    راولپنڈی:پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور بحالی کا عمل تیز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد اور بحالی کے عمل کو تیز کردیا ہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی اور متعدی بیماریوں کے ابھرتے ہوئے خطرے کے پیشِ نظر، پاک فضائیہ کا متاثرینِ سیلاب کی امداد کے لیے ضروری طبی سامان اور سہولیات کی فراہمی کا عمل تیز کردیا ہے۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے اہلکار بشمول میڈیکل اور معاون عملہ سیلاب متاثرین کو خوراک، رہائش اور پینے کےصاف پانی جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

    ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے قائم کردہ فیلڈ میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو شبانہ روز مفت طبی سامان اور تشخیصی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

     

     

    ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ کے میڈیکل اسٹاف کا 700 سے زائد سیلاب سے متاثرہ مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے ضرورت مند خاندانوں میں 16610 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور 250 پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • پاک فضائیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو مفت ادویات، طبی سہولیات فراہم

    پاک فضائیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو مفت ادویات، طبی سہولیات فراہم

    پاک فضائیہ سیلاب متاثرین کے لیئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بحالی آپریشنز اور طبی امداد کی فراہمی میں مصروفِ عمل ہے

    پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی امداد کی فراہمی اور بحالی کی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کو رہائش، طبی سہولیات، خوراک اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی کے لیئے اپنی بھرپور خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ پاک فضائیہ کے قائم کردہ میڈیکل لیب کلیکشن پوائنٹس سیلاب متاثرین میں بڑے پیمانے پر پھیلنے والی پانی سے پیدا شدہ بیماریوں جیسے کہ گیسٹرو، ڈینگی، ملیریا، ہیضہ اور پیچش کی تشخیص کے عمل میں شبانہ روز مصروف ہیں۔ پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو مفت ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ نے ضرورت مند خاندانوں میں 17960 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 250 پانی کی بوتلیں اور 1730 خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے۔ مزید برآں پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 1407 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ،پاکستان ایئر فورس،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اوربحالی کے کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے ائیرفورس کی گراں قدر خدمات پر ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے مشترکہ اقدامات کو مزید موثر انداز میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ائیرفورس کی جانب سے بروقت سرگرمیاں شروع کرکے لوگوں کو ریسکیوکیا گیا میں پنجاب حکومت کی جا نب سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ائیر فورس کے افسروں اورجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں متاثرین سیلاب کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان ا ئیرفورس کے ساتھ ملکرمصیبت زدہ بہن بھائیوں کو ریلیف کی فراہمی جاری رکھیں گے

    ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیر فورس سیلاب متاثرہ علاقوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر بحالی و آبادکاری کے کاموں میں پورا سپورٹ کرے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کوبھی سراہا اور کہا کہ سماجی ترقی کیلئے پاکستان ایئر فورس کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دینے کے ساتھ قومی تعمیر و ترقی کے شعبوں میں پاک فضائیہ کی بے مثال خدمات قابل تحسین ہیں۔

    عطا تارڑ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ