Baaghi TV

Tag: پاک فوج

  • پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے مساجد کا مقدس تحفہ

    پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے مساجد کا مقدس تحفہ

    پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مساجد کی تعمیر اور بحالی کے منصوبوں کے ذریعے عوام کے لیے مقدس تحفہ پیش کیا ہے۔

    جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سپن مسجد کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے مکمل کی گئی۔ مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔امام مسجد کے مطابق سپن مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں، جبکہ مقامی عوام نے اس خوبصورت مسجد کی تعمیر پر پاک فوج اور ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔پاک فوج کی جانب سے سابقہ فاٹا میں متعدد مساجد کی تعمیر اور تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے۔ ضلع باجوڑ میں دہشت گردی سے تباہ شدہ مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی بحالی کا کام ایف سی کے پی (نارتھ) نے مکمل کیا۔

    اسی طرح یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلبہ کی درخواست پر جامع مسجد فاروقِ اعظم کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی گئی۔شمالی اور جنوبی وزیرستان کے میر علی، سراروغہ، لدھا اور مکین میں بھی متعدد مساجد کی بحالی کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ان مساجد کی تعمیر اور بحالی سے عوام اور افواجِ پاکستان کے درمیان ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی اعتماد کو مزید فروغ ملا ہے

    کراچی میں غیر قانونی ہتھیاروں کی ترسیل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    غزہ نسل کشی کیس: نیتن یاہو اور 36 اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ جاری

    27ویں ترمیم پر پیپلز پارٹی پر تنقید، شیری رحمٰن کا ایوان میں مؤقف

  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ، 25 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید

    افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام ، 25 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی۔ مؤثر کارروائی کے دوران 4 خودکش بمبار سمیت 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر 2025 کو پاک-افغان سرحد کے قریب فتنۃ الخوارج کے دو بڑے گروہوں نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے گھکی اور شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں مختلف ٹولیوں کی صورت میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی گروہ “فتنۃ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد مارے گئے، جن میں 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے، جبکہ کرم کے علاقے گھکی میں 10 مزید دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
    کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

    شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، جن میں 35 سالہ حوالدار منظور حسین، 23 سالہ سپاہی نعمان الیاس کیانی، 24 سالہ سپاہی محمد عادل، 25 سالہ سپاہی شاہ جہان اور 25 سالہ سپاہی علی اصغر شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

    27 اکتوبر یومِ سیاہ، بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج اور ریلیاں کل ہوں گی

    اسموگ ، پنجاب بھر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

    ٹک ٹاک معاہدے کی تفصیلات طے،چین سویا بین دوبارہ خریدے گا: امریکی وزیر خزانہ

    آزاد کشمیر میں بڑی سیاسی ہلچل، پی ٹی آئی کے 5 وزرا پیپلز پارٹی میں شامل

  • دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے فتنۃ الخوارج کے 50 دہشتگرد ہلاک کردیے

    دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے فتنۃ الخوارج کے 50 دہشتگرد ہلاک کردیے

    پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دراندازی کی کوشش کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہمند میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ ناکام بنا دیا۔رپورٹ کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں دہشت گردوں کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا، جس میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے، جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے ارادے سے داخل ہوئے تھے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ 13 سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیرِ اثر دہشت گرد تنظیم ’الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے تھے.
    جھوٹی خبریں اور جعلی ویڈیوز،افغان طالبان اور بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا گٹھ جوڑ بے نقاب

    جمہوری عمل کمزور ہونے کی مثالیں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے لیے وارننگ،تجزیہ:شہزاد قریشی

    غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 3 فلسطینی شہید

  • پنجاب : سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

    پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں-

    سیلاب سے متاثرہ علاقے جھنگ اور اس کے گردونواح میں پاک فوج کے جوان متاثرہ عوام کی مدد میں سرگرمِ عمل ہیں،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز اور کٹے ہوئے علاقوں میں راشن پہنچایا جا رہا ہے بندی پٹوانہ کلاں، خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں مجموعی طور پر 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔

    متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی اسکول جھنگ سٹی اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں ماہر طبی عملہ تعینات ہےاسی طرح، اٹھارہ ہزاری جبوآنا اسکول کیمپ اور کوٹ شاکر کیمپ میں بھی مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    ریسکیو سرگرمیوں کے دوران پاک فوج کے جوانوں نےولی محمد میں کشتیوں کے ذریعے 45 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاڈب کلاں میں 75 افراد اور 16 مویشی بحفاظت نکالے گئےبدہوانہ میں 14 افراد کو بھی محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا،عوام کی جانب سے پاک فوج کی انتھک محنت، جذبہ خدمت اور فوری ردِ عمل کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

  • چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،آئی ایس پی آر کی تصدیق

    چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،آئی ایس پی آر کی تصدیق

    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آر گلگت بلتستان نے دیامر میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے اور 5 شہادتوں کی تصدیق کی ہےکہ پاک فوج کا ایم آ ئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہو گئے صوبائی حکومت نے دیامر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر نے دیامر میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان

    گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراقی نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ہمارا ایک ہیلی کاپٹر تھور، چلاس میں گر کر تباہ ہو گیا ہے،ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور تکنیکی عملے کے 3 ارکان سوار تھے، دیامر کے ایس ایس پی نے ایک بیان میں کہا کہ ’اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، ہیلی کاپٹر ایک مجوزہ نئے ہیلی پیڈ پر ٹیسٹ لینڈنگ کر رہا تھا، انہوں نے بتایا کہ دیامر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

    کے پی ہیلی کاپٹر حادثہ: روسی کمپنی تحقیقات کرے گی

  • جنرل ساحر شمشاد کا ازبکستان کا دورہ، صدر و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    جنرل ساحر شمشاد کا ازبکستان کا دورہ، صدر و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا دورہ ازبکستان پر تاشقند پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات ازبکستان کے صدر شوکت مرزویوف، وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی سلامتی کونسل سے ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں ابھرتی ہوئی عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دفاع، سلامتی اور سڑک و ریل رابطہ کاری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔جنرل ساحر شمشاد نے پاکستان اور ازبکستان کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

    ازبک قیادت نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

    اسرائیل کا غزہ پر بڑے زمینی حملے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوج متحرک

    قومی اسمبلی، دہری شہریت والے سول افسران پر پابندی کا بل مؤخر

    کراچی میں تیسرے روز بارش، نشیبی علاقے زیر آب، ٹریفک کی روانی متاثر

    ایران کی بحری مشقیں، خلیج عمان و بحرِ ہند میں میزائل فائر

  • پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا جے ایف 17 تھنڈر بلاک III اور سی 130 طیارےائیر شو میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

    پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا جے ایف 17 تھنڈر بلاک III اور سی 130 طیارےائیر شو میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

    پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا جے ایف 17 تھنڈر بلاک III اور سی 130 طیارے دنیا کے سب سے بڑے ائیر شو میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف کا دستہ رائل انٹرنیشنل ائیر ٹیٹو 2025 میں شرکت کر رہا ہے، دنیا کے سب سے بڑے فوجی ائیر شو میں پاکستان کی شاندار نمائندگی اعزاز ہے جے ایف 17 تھنڈر بلا III نے برطانیہ میں دوران پرواز فضائی ایندھن کی فراہمی کا مظاہرہ کیا، پی اے ایف کا آئی ایل 78 ٹینکر بین الاقوامی آپریشنز کی علامت بنا، جدید AESA ریڈار،BVR میزائل سے لیس 4.5 جنریشن جے ایف 17عالمی توجہ کا مرکز ہے ائیر شو میں پی اے ایف سی 130 نے “Eyes in the Skies” تھیم پر مبنی آرٹ ورک کا مظاہرہ کیا، پاکستانی فضائیہ جدید اور تکنیکی طور پر لیس اور امن کی علمبردار ہے۔

    مون سون بارشوں سے آبی ذخائر بڑھ گئے

    یوکرین کا ماسکو اور دیگر روسی علاقوں پر حملہ

    مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ

  • جنگیں میڈیا کی بیان بازی،  درآمد شدہ  فینسی جنگی ساز و سامان  یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں،آرمی چیف

    جنگیں میڈیا کی بیان بازی، درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں،آرمی چیف

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نشان امتیاز(ملٹری) نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا-

    فیلڈ مارشل نے ” نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس” کرنے والےمسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کیا ،شرکاء سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل نے جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی ،فیلڈ مارشل نے مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی فہم، اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا-

    آرمی چیف نے ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جیسے اہم اداروں کے کردار کو سراہا،آرمی چیف نے سول اور ملٹری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا-

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا،بھارت کی جانب سے آپریشن سندور میں ناکامی کی غیر منطقی توجیہات پیش کرنا ،دراصل بھارت کی آپریشنل تیاری اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی کمی کو ثابت کرتا ہے، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی میں بھارت کی جانب سے بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں-

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ اس قسم کے بیانات بھارت کی آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کرنے میں روایتی ہچکچا ہٹ کی عکاسی کرتے ہیں اور پاکستان کی دہائیوں پر مبنی حکمتِ عملی، مقامی صلاحیت اور مضبوط اداروں کی بنیاد پر کامیابی کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے، خالصتاً دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا، بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے-

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے اس طرح کے بے بنیاد بیانات کا مقصد خطے میں فرضی” نیٹ سیکیورٹی پر وائڈر”کے خود ساختہ رول کی ناکام کوشش ہے ، وہ بھی ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک بھارت کی جارحانہ اور ہندوتوا نظریے سے تنگ ہیں، بھارت کے خودغرضانہ اور تنگ نظر برتاؤ کے برعکس پاکستان نے اقوام عالم میں اصولی سفارتکاری پر مبنی دیرپا شراکت داری، باہمی احترام اور امن کی بنیاد پر تعلقات قائم کیے ہیں اور خود کو خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر ثابت کیا ہے ، فیلڈ مارشل

    آرمی چیف نے پاکستان کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ” کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا اس کی خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے فوری اور منہ توڑجواب دیا جائے گا ، ہماری آبادی کے مراکز، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا –

    آرمی چیف نے کہا کہ اس پیدا ہونے والی کشیدگی کی اصل ذمہ داری اس (بھارت) بصیرت سے محروم مغرور جارح پر عائد ہوگی، جو ایک خودمختار ایٹمی ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی سے پیدا ہونے والے ممکنہ تباہ کن نتائج کا ادراک کرنے میں ناکام رہا ، جنگیں میڈیا کی بیان بازی، درآمد شدہ فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، جنگیں یقین ِ محکم ،پیشہ ورانہ قابلیت ، آپریشنل شفافیت، اداروں کی مضبوطی اور قومی عزم وحوصلےکے ذریعے جیتی جاتی ہیں-

    فیلڈ مارشل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اورجنگی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،فیلڈ مارشل نے فارغ التحصیل افسران پر زور دیا کہ؛
    ” وہ دیانتداری، بے لوث خدمت اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم پر ثابت قدم رہیں”-

  • کیپٹن کرنل شیر خان شہیدکی 26 ویں برسی

    کیپٹن کرنل شیر خان شہیدکی 26 ویں برسی

    کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی آج 26 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

    کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26 ویں برسی کے موقع پر فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ائیرچیف، نیول چیف اور افواجِ پاکستان کی جانب سے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،میجرجنرل انجم ریاض نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور قبر پر پھول بھی رکھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کرنل شیرخان شہید نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کی، وہ افواجِ پاکستان، پوری قوم کے لیے ہمیشہ ایک عظیم مثال اور تحریک کا ذریعہ رہیں گے،کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، ہم اپنے اس عظیم ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

    آج بحر الکاہل کے ممالک پر ایک خوفناک سونامی آنے کی جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی

    کیپٹن کرنل شیر خان شہید پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی ایک گاؤں کرنل شیر کلی پرانا نام نواں کلی میں پیدا ہوئے انھوں نے 1999 میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پاک فوج کا اعلی ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کیا 1989 میں پاکستان ایئر فورس میں ایئر مین بھرتی ہوئے، 1992 میں پاک فوج کے افسر بن گے اور 14 اکتوبر 1994 کو 27 ویں سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

    کرنل شیر خان کارگل آپریشن کے دوران 12 ویں ناردرن لائٹ انفنٹری میں تعینات تھے 1999 میں گلٹری، ٹائیگر ہل کے علاقے میں 17,000 فٹ بلندی پر دفاعی پوسٹس قائم کیں، جہاں بھارتی فوج کے مسلسل 8 حملے ناکام بنائے 5 جولائی کو 2بٹالینز نے محاصرے کے بعد حملہ کیا۔ شیر خان نے شاندار جوابی حملہ کیا اور پوسٹ واپس حاصل کی، لیکن مشین گن فائر سے شہید ہوگئےبھارتی لیفٹیننٹ جنرل موہیندر پوری نے ان کی بہادری کو سراہا۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات کے ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیے

    کارگل کی جنگ کے دوران انہوں نے اپنی پوسٹ کو دشمن کے متعدد حملوں سے بچایا، زخمی ہونے کے باوجود سپاہیوں کی قیادت جاری رکھی اور آخری دم تک لڑتے رہےان کی شجاعت کا اعتراف خود بھارتی فوج نے بھی کیا اور انہی کے بیان پر پاکستان نے انہیں سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر عطا کیا، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے کوئی بھی قیمت زیادہ نہیں آج بھی قوم ان کے ایثار اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

  • پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں،پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔

    بی بی سی سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں، جو کہ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی ہے، جو بھی حکومت ہوتی ہے وہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے اور افواجِ پاکستان اس ریاست کے تحت کام کرتی ہیں۔‘

    ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا گیا کہ کیا وجہ ہے کہ ملک میں جب کبھی سیاسی عدم استحکام پیدا ہو، فوجی قیادت کا ہی نام آتا ہے؟جس پہ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ سوال ان سیاستدانوں یا سیاسی قوتوں سے پوچھنا چاہیے جو اس کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں یا اس معاملے کو ہی اصل مسئلہ بنا دیتے ہیں اور شاید یہ ان کی اپنی نااہلی یا اپنی کمزوریوں کی وجہ سے ہے جن کی طرف وہ توجہ نہیں دینا چاہتے ہیں، میں ان کے سیاسی مقاصد پر تبصرہ نہیں کروں گا، ہم صرف یہ درخواست کرتے ہیں کہ اپنی سیاست اپنے تک رکھیں اور پاکستان کی مسلح افواج کو اس سے دور رکھیں‘۔

    ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو عالمی سطح پر نیچا دکھایا جائے،اسحاق ڈار

    بی بی سی کے مطابق حال ہی میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑا اور ان پر بھی سیاسی معاملات میں مداخلت اور سیاسی جوڑ توڑ کا الزام لگا، ان تمام واقعات کے دوران یہ تاثر بھی موجود رہا کہ انہی سیاسی مداخلت کے الزامات کی وجہ سے فوج کی صفوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں،تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس تاثر کو ردّ کیا ہے اور اسے سیاسی ایجنڈوں کو تقویت دینے کے لیے پھیلائی گئی افواہ قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ’اپنے سیاسی مقاصد کے لیے فوج کے خلاف بہت سی افواہیں اور مفروضے پھیلائے جاتے ہیں، یہاں تک کہ ایک افواہ یہ بھی تھی کہ فوج اپنا کام نہیں کرتی اور سیاست میں ملوث ہے، لیکن جب معرکہِ حق آیا تو کیا فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ کیا قوم کو کسی پہلو میں فوج کی کمی محسوس ہوئی؟ نہیں، بالکل نہیں، ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں اور ہماری وابستگی پاکستان کے عوام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری اور پاکستانیوں کے تحفظ سے ہے، یہی وہ کام ہے جو فوج کرتی ہے۔’ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ’اس لیے بغیر کسی ثبوت کے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مفروضوں پر توجہ دینے سے اجتناب کیا جانا چاہیے، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایک ایسی فوج، جس کے بارے میں کہا جائے کہ وہ منقسم ہے اور اپنے عوام سے کٹی ہوئی ہے، یہ سب کچھ کر سکتی ہے؟ ہرگز نہیں، ہم صرف اندرونی طور پر ہی چٹان کی طرح متحد نہیں، بلکہ بحیثیت قوم بھی متحد ہیں۔‘

    پاکستان میں یہ بحث بھی جاری ہے کہ فوج اپنی اصل ذمہ داری یعنی دفاع تک محدود نہیں ہے بلکہ اب وہ دیگر شعبوں جیسے معیشت، ٹیکنالوجی اور انتظامی امور میں بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ اس سوال پر کہ فوج پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ سویلین معاملات میں مداخلت کرتی ہے اور فوج اپنے مینڈیٹ سے ہٹ رہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی فوج متعدد مواقع پر سیاسی حکومت، چاہے وہ وفاقی ہو یا صوبائی، کے احکامات اور ہدایات پر عمل کرتی ہے انہوں نے کہا کہ’میں ماضی میں زیادہ دور نہیں جانا چاہتا لیکن کورونا کے دوران پاکستان میں ردعمل کی قیادت کس نے کی؟ وزارت صحت نے؟ فوج کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن این سی او سی کون چلا رہا تھا؟ اس پورے ردعمل کی قیادت کس کے پاس تھی؟ فوج کے پاس’۔

    وزیراعظم کی ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات

    ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت کسی کو ہم سے کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس ملک میں جب پولیو ٹیمیں ویکسین کے لیے نکلتی ہیں، تو فوج ہی ان کے ساتھ ہوتی ہے، جب واپڈا بجلی کے میٹر چیک کرنا چاہتے ہیں، تو فوج کو ساتھ لے جانے کی درخواست کی جاتی ہے کیونکہ مقامی لوگ وہاں مسئلہ کھڑا کرتے ہیں، اس ملک میں اپنی سروس کے دوران میں نے نہریں بھی صاف کی ہیں، ہم عوام کی فوج ہیں اور جب بھی حکومت وقت، چاہے وفاقی ہو یا صوبائی، ہمیں کہتی ہے تو آرمی حتی الامکان پاکستانی حکومت اور عوام کے لیے آتی ہے ’اس طرح کی درجنوں مثالیں موجود ہیں، اس دوران مختلف سیاسی جماعتوں کی حکومتیں رہی ہیں، ہم اس بات کو بالائے طاق رکھ کر کہ کس سیاسی جماعت یا سیاسی قوت کی حکومت ہے، ہم عوام کے تحفظ اور بھلائی کے لیے آتے ہیں، یہ جو داخلی سلامتی کے لیے فوج خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے علاقوں میں موجود ہے، وہ بھی صوبائی حکومت کے احکامات پر ہے، ہم یہ فیصلے خود نہیں کرتے، یہ سیاسی قوتیں طے کرتی ہیں کہ فوج کو کہاں تعینات کیا جائے‘۔

    ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ انٹرویو 18 مئی کو آئی ایس پی آر میں ریکارڈ کیا گیا تھا ڈی جی آئی ایس پی آر نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بعض بین الاقوامی میڈیا ٹیموں کو انٹرویوز دیے تھے جن میں بی بی سی بھی شامل تھا۔