Baaghi TV

Tag: پاک فوج

  • بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف
    جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع اور یوم شہدا سے متعلق تقریب ہوئی

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ کوپاک فوج کے دستوں نے گارڈآف آنرپیش کیا،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگار شہداپر پھول چڑھائے کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم دفاع اوریوم شہداکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور آرمی چیف یوم شہدا پر آخری بارخطاب کررہا ہوں 29نومبرکو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہا ہوں،مجھے فخرہے کہ 6 سال عظیم فوج کا سربراہ رہا ، شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ہمارے جوان ہر وقت اپنے وطن کے دفاع کیلئے تیار رہتے ہیں،فوج کا سب سے پہلا کام اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے،پاک فوج نے اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کرقوم کی خدمت کی ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی،مشرقی پاکستان کاعلیحدہ ہونا فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی،پاک فوج کی سیاست میں مداخلت غیرآئینی ہے،فوج نے فروری میں فیصلہ کیا کہ آئندہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی اس آئینی عمل کا خیرمقدم کرنے کے باوجود کئی حلقوں نےتنقید کانشانہ بنایا،فوج پر تنقید شہریوں کا حق ہے لیکن الفاظ کا مناسب چناؤ کرنا چاہیے کئی حلقوں نے فوج کو تنقید کا نشانہ بنا کر غیر شائستہ زبان استعمال کی، ایک جعلی جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کی گئی، اب اسی جھوٹے بیانئے سے راہِ فرار اختیار کی جا رہی ہے کیا یہ ممکن ہے کہ بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر ملکی سلامتی سے کھیلنے کی کوشش کی گئی افواج کو غیر اخلاقی القابات سے پکارا گیا لیکن برداشت کیا لیکن برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے سب کو ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ صبر کی بھی ایک حد ہے وثوق سے کہہ سکتا ہے ہوں کہ پاکستان سنگین معاشی مشکلات کا شکار ہے،کوئی بھی ایک سیاسی جماعت ملک کو اس مشکل سے نہیں نکال سکتی،2018 کے انتخابات کے بعد جیتنے والی پارٹی کو سلیکٹڈ کہا گیا ،2022میں عدم اعتماد کے بعد آنے والی حکومت کو امپورٹڈ حکومت کہا گیا،سیاست میں سلیکٹڈاور امپورٹڈ کے القابات کو ختم کرنا ہوگا، امید ہے سیاسی جماعتیں اپنے رویئے پر نظرثانی کریں گی، افراد اور پارٹیاں آتی جاتی رہتی ہیں، پاکستان نے ہمیشہ رہنا ہے میں اپنے اور فوج کیخلاف نا مناسب اور جارحانہ رویہ کو درگزر کرکے آگے بڑھنا چاہتا ہوں آگے بڑھنا ہے تو عدم برداشت اور میں نہ مانوں والا رویہ ترک کرنا ہوگا۔ہار اور جیت سیاست کا حصہ ہوتی ہے،پاکستان کی سلامتی کیلئے شہداء نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں،مادروطن کی سالمیت کی حفاظت ہمارااولین فرض ہے اوررہے گا،

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • ‏جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر

    ‏جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی :‏جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سمری وزارت دفاع کو بھیجی گئی ہے،

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی

     

  • جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

    راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورس اور اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدارعمر حیات کی عمر 39 سال اورتعلق لاچی کوہاٹ سے تھا۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پاک فوج پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر

    لاہور:پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخرہے،ویسے تو ملک کی جغرافیائی سرحدوں کےساتھ ساتھ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے ، لیکن پچھلے چارپانچ سال سے جس طرح پاک فوج نے ملک کی بیرونی اوراندورنی سلامتی کےلیے بڑی محنت سے کام کیا، ایسے ہی پاک فوج نے ملکی معیشت اور اس کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا بھی مقابلہ کیا ہے

    اس سلسلے میں پاک فوج نے ماضی قریب میں ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہےکہ جس کی مثال اس سےقبل نہیں ملتی،منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے عالمی تنظیم ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان پر جس قدر دباوتھا اور پاکستان کوگرے لسٹ میں ڈال رکھا تھا اس سے نہ صرف ملکی معیشت کو بہت بڑا نقصان ہورہا تھا بلکہ پاکستان کے اندرونی نقصانات کےساتھ ساتھ بیرونی دنیا سے بھی معاملات بہت خراب ہورہے تھے ،

     

    ایف اے ٹی ایف جیسے ادارے کی سخت ترین پابندیوں اور شرائط کو پورا کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں تھی ، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے آرمی چیف سے درخواست کی کہ پاک فوج اس معاملے پر حکومت کی مدد کرے،اس درخواست کےبعد پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف اے ٹی ایف سے معاملات بہتر کرنے اورپاکستان کوگرے لسٹ سے باہرنکالنے کےلیے ایک میکنزم تشکیل دیا اوراپنی نگرانی میں ایک خصوصی مانیٹرنگ اورمعاون سیل تیشکیل دیا تاکہ سارے معاملات کی خود نگرانی کرکے پاکستان کواس مشکل سےنکالا جائے

     

    قوم یہ بھی جانتی ہے کہ چند ماہ قبل جب وطن عزیز پاکستان میں سیلاب آیا ہوا تھا ، ہر طرف تباہی مچی ہوئی تھی ، سیاسی جلسے کر رہے تھےتو پاک فوج کے جوان ہمیشہ کی طرف عوام کی مدد کر رہے تھے ، پاکستان کا کوئی شہر ایسا نہیں جہاں سیلاب سے لوگ مشکل میں ہوں اور پاک فوج کے جوان انکی مدد کو نہ پہنچے ہوں، سوشل میڈیا کارکنان نے افواج پاکستان کی امدادی سرگرمیوں کی بھرپور تعریف کی اور افواج پاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار کیا۔

     

    یہ بھی یاد رہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں افواج پاکستان کی امدادی سرگرمیاں جاری اس دن سے لیکر اب تک جاری ہیں اور پاک فوج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ افواج پاکستان کے 6500 افسران و جوان، سینکڑوں گاڑیاں، کئی ہیلی کاپٹرز، بیسیوں کشتیاں اور کئی نکاسئ آب کی ٹیمیں ملک بھر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

     

    چند دن قبل بلوچستان میں بارشوں سے سیلابی صورت حال میں بھی پاک فون کے جوانوں نے مقامی افراد کی مدد کی

     

    اس کے علاوہ پاک فوج کی میڈیکل کور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ۔ افواج پاکستان کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں تین دن کا خشک راشن، پکا ہوا کھانا اور خیمے بھی تقسیم کیا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ افواج پاکستان نے کسی بھی مشکل وقت میں اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑا۔

     

     

    پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کی ایک طویل داستان ہے، پاکستان جو کہ دنیا کفر کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور اس کے سرپرایک ازلی دشمن بیٹھا ہےجو کسی بھی تاک میں پاکستان کو تہس نہس کردینا چاہتا ہے ، ان حالات میں جب قوم کو جاگنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہ پاک فوج کےجوان خود جاگتے ہیں اور قوم کوسکون کی نیند سلانے کے لیے خود ایک آنکھ بھی نہیں جھکپتے ،ان جوانوں کی ایک عظیم داستان ہے

     

     

    اس حوالے سے پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ!

    جوان یہ کون ھیں__آو تمہیں میں یہ بھی بتلا دوں
    ہیں وہ بھی بیٹے ماوں کے ھیں بھائی وہ بھی بہنوں کے

     


    پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ "انہیں بھی نیند پیاری ہے تھکن انہیں بھی ہوتی ہے مگر سوچو تمہاری گالیاں سن کر وہ سونے کو چلے جائیں۔۔۔!!

     

     

    خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ مگر سوچو ایک دن سخت چچکتی سردی میں برستے باد بہاراں میں قیامت خیز گرمی میں وہ سونے کو چلے جائیں۔۔۔!!

     

     

    گھروں کواپنے لوٹ آئیں تمہاری نیند کیا ہو گی تمھارا چین کیا ہو گا وطن کی ہر گلی ہر کوچے میں لٹ جائے گی بہار۔۔۔!!
    اے دشمنان گردو پھر تمہارا حال کیا ہو گا تو اب اس فوج کو دینے سے پہلے کوئی بھی گالی زبانوں کو لگاموں سے ذرہ روکے ہی رکھنا۔۔۔!!

     

    تم __ ہی بتاو وہ ھیں مستحق گالی کہ یا پھر دعاؤں کہ۔ گھروں میں تو سکون سے ھو وہ کھائے سینوں__پہ گولی ہر ایک تہوار تم گھر پہ کرو وہ کھیلے خون کی ہولی __!!

    ان حالات میں جب پاک فوج کے خلاف ایک منظم پراپیگنڈہ مہم جاری ہے کہنے والے نے پیغام دیا ہے کہ ذرا ان کی قربانیوں پر بھی ایک نظردوڑا دیں کہ یہ ہیرے جوہماری خاطراپنی جانیں نچھاور کرتے ہیں کیا اس لائق ہیں کہ انکی کردار کشی کی جائے ، ہرگز نہیں ، ہرکز نہیں ہم یہ سوچ بھی نہیں سکتے

     

  • سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن کر کے 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے قصبے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے ان دہشت گردوں کی مانیٹرنگ کی

    اطلاعات کے مطابق اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسزنے اس بات کا عزم کررکھا ہے کہ وہ قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • قومی اسمبلی میں پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف، قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف، قرارداد منظور

    اسلام آباد:قومی اسمبلی نے پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت اجلاس میں قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے پیش کی۔

    قرارداد کے متن کے مطابق ایوان اپنے خون کانذرانہ پیش کرنیوالی افواج کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں، قوم اپنی فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔

    متن میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے،ایوان غیر متزلزل اعتماد کایقین دلاتا ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی دھڑا پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے، مہم چلانے والوں کیخلاف ریاست اورحکومت اپنا اختیاراستعمال کرے اور دشمن کےعزائم کی تکمیل میں معاون ثابت ہونے والے عناصر کوعبرت کانشان بنایا جائے۔

    ادھر دوسری طرف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ و طالبات نے اسلام آباد میں واک کی۔ طلبا نے مسلح افواج کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

     

    راولپنڈی اور اسلام آباد کے اسکولوں کے طلبہ اور طالبات پاک فوج سے یکجہتی کے لئے میدان میں آگئے۔ شرکا کے ہاتھوں میں بینرز ان کے دلی جذبات کے عکاس تھے۔ انہوں نے زبان سے بھی سیکورٹی فورسز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    واک میں شریک چھوٹے بڑے طلبا نے وطن کی سلامتی اور تحفظ پر فوجی جوانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف پانچ منٹ واک کی ہے اور ہمیں بہت گرمی لگی ہے لیکن فوجی جوان روز صرف ہمارے لئے بہت دیر تک واک کرتے ہیں۔

    طلبہ طالبات کا کہنا تھا پاک فوج ہمارا فخر ہے۔ پوری قوم کی طرح ہم بھی ہر قسم کے حالات میں اس کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

  • باجوڑ ،سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    باجوڑ ،سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    باجوڑ ،سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ،ایک دہشتگرد جہنم واصل
    باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، اس دوران پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہو گئے ہیں،، شہید نائیک تاج محمد کاتعلق کوہاٹ سے ہے،شہید لانس نائیک امتیاز خان کا تعلق مالاکنڈ سے ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب کو ہوا،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،

    واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز پاکستان کے امن کے لئے جانوں کے نذرانے دے رہی ہیں، قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت ہیش کرتی ہے،وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی،

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

  • پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    کوئٹہ:ملک کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

    ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں کا انعقاد ژوب، نوشکی، بیلہ اور صحبت پور میں نکلی گئیں۔

     

    ٹی 20: محمد رضوان اور بابر اعظم کی نویں سنچری پارٹنرشپ

    اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ، قیام امن اور سیلاب کے دوران ریلیف دینے میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے تمام دشمن بھارت کے ساتھ مل کر ہماری افواج کے خلاف پراپیگنڈے میں مصروف ہیں، سیکیورٹی اداروں کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنا افسوسناک عمل ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں بھی پاک فوج کے حق میں عوام نکل آئے۔ سول سوسائٹی نے ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔اداروں کے خلاف سازش کرنے کی مذمت کی گئی۔

    مقررین نے مزید کہا کہ پاک فوج اور عوام کا گہرا تعلق ہے پاک فوج نے ملک میں قیام امن کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں امن و امان ہمارے شہدا کی بدولت ہے،آرمی چیف

    خیبرپختونخوا میں امن و امان ہمارے شہدا کی بدولت ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر پشاورکا دورہ کیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج پشاور کور ہیڈ کوارٹر پہنچے، انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان ہمارے شہدا کی بدولت ہے، جنہوں نے نئے ضم شدہ اضلاع بالخصوص اور عمومی طور پر خیبر پختونخواہ میں سماجی ، اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر ہمیشہ توجہ مرکوز رکھیں، قبل ازیں کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر جہنم واصل،پاک فوج کا جوان شہید

    سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر جہنم واصل،پاک فوج کا جوان شہید

    ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں اہم دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین ہلاک ہو گیا ہلاک دہشت گرد کے بارے میں پروپیگنڈہ کیا جارہا تھا کہ وہ لاپتہ ہے، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی سلیم خان وطن پر قربان ہوگیا،شہید سپاہی سلیم خان کا تعلق صوابی کے علاقے ٹوپی سے تھا،شہید ہونیوالے سپاہی کی عمر 28 برس تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تا کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو "خوش” کرنے کا ایک اور "پروگرام”

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ