Baaghi TV

Tag: پاک فوج

  • پاک فوج کے جوانوں نے جان خطرے میں ڈال کر متاثرین کو ریسکیو کیا،ترجمان پاک فوج

    پاک فوج کے جوانوں نے جان خطرے میں ڈال کر متاثرین کو ریسکیو کیا،ترجمان پاک فوج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کارروائیاں جاری ہیں،

    چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر میں اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ میں آپ کواب تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں افواجِ پاکستان کی ریلیف و ریسکیو کاموں کے حوالے سے آگاہ کروں گا۔حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل کے آغاز سے ہی افواجِ پاکستان اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے متاثرہ علاقوں میں پچھلے 2 ماہ سے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ افواجِ پاکستان کا ہر ایک سپاہی اور آفیسراسے ڈیوٹی کی بجائے ایک مقدس فریضہ سمجھ کر عوا م کے مسائل کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔یہی وہ جذبہ تھا جِس کے تحت گزشتہ ماہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی، میجر جنرل امجد حنیف، بریگیڈئیر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہٰ منان اور نائیک مدثر فیاض بلوچستان کے علاقے لسبیلہ (وِندر) میں سیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں جام شہادت نوش کیا جولائی اور اگست میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کا عزم کیا گیا اور اس حوالے سے آرمی چیف نے خصوصی ہدایات دیں۔ آرمی چیف کی ہدایات کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے چاہے اس کے لئے کتنا ہی وقت اور کوشش درکار ہو۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آرمی کی سطح پر کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ کی سر براہی میں آرمی فلڈ ریلیف کو آرڈی نیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے اورکمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کورآڈی نیشن سنٹر کے نیشنل کو آرڈینیٹر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ ۔ RRR Strategyیعنی Relief, Rescue & Rehabilitation کے تحت افواجِ پاکستان سول ایڈمنسٹریشن، Disaster Management Authorityاور دیگر فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آرمی چیف نے سندھ، بلوچستان،خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے تفصیلی دورے کئے ہیں اور وہاں پر جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی کی تمام فارمیشنز اور سینئر کمانڈرز موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مصروفِ عمل ہیں۔ پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز مسلسل متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔ اب تک 276 ہیلی کاپٹر Sortiesمختلف علاقوں میں Operateکی گئی ہیں۔خراب موسم اور دیگرچیلنجر کے باوجود پاکستان آرمی ایوی ایشن کے Pilotsنے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر نا صرف لوگوں کو ریسکیو کیا بلکہ اُن تک ضروری اشیا کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا۔ کمراٹ اور کالام میں بھی جو لوگ سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پھنس گئے تھے ان سے فوری رابطہ کر کے انہیں پاک آرمی نے محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خیبر پختوںخوا کی ہیلپ لائن1125جبکہ باقی صوبوں کے لئے آرمی ہیلپ لائن1135پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں پاک افواج کے 147 ریلیف کیمپس جس میں 50ہزار سے زائد متاثرین کو ریلیف مہیا کیا گیا ہے جبکہ 250میڈیکل کیمپس جس میں آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکس سٹاف اب تک 83ہزار سے زائد مریضوں کو فری طبی امداد فراہم کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ کیلئے آرمی کے اضافی میڈیکل اور Engineers Resourcesکو بھی بھیجا گیا ہےآرمی نے سیلاب متاثرین کیلئے 3دن کا راشن جو کہ تقریبا 1685ٹن جبکہ25ہزار Meal Ready to Eat (MRE) اور کثیر تعداد میں 8اور and 4 Men Tentsبھی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔۔ ملک بھر میں284 پوائنٹ عطیات،راشن جمع کرنے کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔
    ان Relief Collection Pointsمیں 2294ٹن راشن جبکہ311 ٹن سے زائد ضروریات ِ زندگی کی بنیادی اشیاء اور 10 لاکھ7 0ہزار سے زائد ادویات پورے پاکستان کے لوگوں نے جمع کروائی ہیں۔ اب تک1793ٹن راشن اور277ٹن کا دیگر ضروریات کا سامان متاثرین میں تقسیم کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ7لاکھ70ہزار کے قریب ادویات بھی سیلاب متاثرین کو فراہم کی جا چکی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ائیرفورس اور نیوی کی امدادی ٹیمیں بھی ملک بھر میں ریلیف و رسیکیو آپریسن میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیرفورس کی Aerial Effortsبھی قابلِ ذکر ہیں جن میں C130اور ہیلی کاپٹرز نے 135 Sortiesکے دوران 1521سے زائد افراد کو Rescueکیا۔ PAFکے 41ریلیف کیمپس لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور 35فری میڈیکل کیمپس میں اب تک 16ہزار سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہیں۔اس کے علاوہ کثیر تعداد میں راشن اور ٹینٹس بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان نیوی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز اور Diving Teamsملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مصروفِ عمل ہیں۔اب تک 55ہزار سے زائد فوڈ پیکجز تقسیم کئے جا چکے ہیں، جن میں 650ٹن راشن اور1080 سے زائد ٹینٹس شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ 19 میڈیکل کیمپس جس میں اب تک 18ہزار سے زائد مریضوں کو فری طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔ پاکستان نیوی نے اب تک تقریباََ 10ہزار متاثرین کو Rescueکیا ہے۔سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ”آرمی ریلیف فنڈ اکاؤنٹ برائے سیلاب زدگان“ بھی قائم کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے لوگ اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کیلئے دل کھول کر مدد کرر ہے ہیں۔ اسی جذبے کے پیشِ نظر آرمی کے تمام جنرل آفیسرز نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے قائم کیے گئے ایمرجنسی فنڈ میں دی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر افسران اور جوان بھی رضاکارانہ طور پر اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اب تک سیلاب متاثرین کے لئے آرمی ریلیف فنڈ میں 417ملین روپے جمع ہو چکے ہیں جبکہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران44ملین روپے جمع ہو ئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کی لیڈر شپ بھی آرمی چیف سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے یومِ دفاع کی مرکزی تقریب مؤخر کی ہے۔ تاہم شہداء پاکستان ہمارا اثاثہ ہیں جن کے دَم سے ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔ شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں ہم نہ صرف آزاد ہیں بلکہ انہی کے سبب امن کی فضا ء قائم ہے۔ہم ان کو کبھی نہیں بھلا سکتے اور ہم کوئی شہید بھولے نہیں ہیں۔ستمبر کے اس مہینے میں ہم ان تمام شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن پر اپنی جان قربان کر دی۔ عوام کا اعتماد افواجِ پاکستان کا اثاثہ ہے۔ پاک فوج ہمیشہ قدرتی آفات اور غیر معمولی حالات میں عوام کی مدد کرنے میں پیش پیش رہی ہے اور اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر کوشش اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ہمیشہ کی طرح مشکل کی اس گھڑی میں بھی عوام کے تعاون سے ہم اس ناگہانی آفت سے نجات پا لیں گے

    چیئرمین این ڈی ایم اے اختر نواز کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت سے تلخ ترین صورتحال سے دوچار ہوئے رواں سال غیر معمولی بارشیں ہوئیں، بارشیں سندھ ،بلوچستان اور پنجاب پر زیادہ اثر اندازہوئیں ،رواں سال ہمیں نے 4 ہیٹ ویوز کا سامنا رہا،ہیٹ ویوز کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات ہوئے ،رواں سال 190 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں،

    قبل ازیں چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے 14جون سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اورزیادہ دنوں تک چلتا رہا بارشوں اورسیلاب سے بدقسمتی سے بڑی تباہی ہوئی، بارشوں اور سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ لوگ متاثر ہوئے امریکہ میں کیترینا طوفان آیاتو سپر پاور ملک بے بس ہوگیا،جاپان میں بھی جب طوفانی سیلاب آیا تو وہ بے بس ہوگیا قدرتی آفات سے مرکزی ،صوبائی یا ادارے تنہا نہیں نمٹ سکتے ،قوم نے ملکر نمٹنا ہوتا ہے بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان بہت متاثر ہوا،پنجاب ، خیبرپختونخوا کے بعض علاقے بھی سیلاب سے متاثر ہوئے بارشوں اور سیلاب سے رابطہ سڑکیں تباہ ہوئیں شمالی میں کم اورجنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ بارشیں ہوئیں، جنوبی علاقوں میں 30سال کی اوسط میں 500 گنا سے زیادہ بارشیں ہوئیں کچھ علاقوں میں بارش 1500ملی میٹر ہوئی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکوں کا بڑ احصہ متاثر ہوا،جنوبی پنجاب ،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں زیادہ تر آبادی متاثر ہوئی،بارشو ں اور سیلاب سے پنجاب میں 54 اموات ہوئیں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا،

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • اوکاڑہ: نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کو قتل کردیا

    اوکاڑہ: نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کو قتل کردیا

    اوکاڑہ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا –

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے عیدگاہ روڈ پر سبزی منڈی کے قریب میاں بیوی عامر علیم اور پروین کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا ملزمان نے دونوں کے قتل کے لیے چھریوں کے وار کیے۔

    کراچی میں نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو قتل کر دیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں پروین موقع پر جاں بحق ہو گئی جب کہ عامر علیم شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجہ عناد اور گھریلو تنازع بتایا جا رہا ہے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کردی۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    راولپنڈی: جنسی زیادتی میں ناکامی پر طالبہ کو قتل کرنے والے ٹیچر کو سزائے موت

    دوسری جانب کراچی میں گلستان جوہر میں کار سوار شخص کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کردیاپولیس کے مطابق منور چورنگی کے قریب ذیشان نامی شخص کارمیں اپنےبیوی بچوں کےہمراہ بیٹھاتھا کہ 2 ملزمان نےاسلحہ دکھاکر لوٹ مار کرنےکی کوشش کی توذیشان نے ملزمان کے ساتھ مزاحمت کی اور انکا پستول پکڑلیا جس پر ملزمان اسے گولی مار کر فرار ہوگئے، مقتول ذیشان اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

    واقعہ کے بعد گلستان جوہر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھا کئے تاہم جائے وقوعہ سے پولیس کو گولی کا خول نہ مل سکا، مقتول ذیشان گلستان جوہر کا ہی رہائشی تھا اور کڈنی سینٹر میں بطور منیجر کام کرتا تھا۔

    دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

  • پاک فوج کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات

    پاک فوج کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات

    پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کےلیے 200 ہیلی کاپٹرز نے پرواز بھری، ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب متاثرہ علاقوں میں راشن اور ادویات بھی پہنچائی گئیں، ہیلی کاپٹرز کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1991 پھنسے افراد کو نکالا گیا،گزشتہ 24 گھنٹے میں 162 اعشاریہ 6 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 50000 سے زائد افراد کو آفت زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان، کے پی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 147 ریلیف کیمپ چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔اب تک 60,000 سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور پاک فوج کے میڈیکل کیمپوں پر آنے والے تمام مریضوں کو تین سے پانچ دن کی دوا مفت دی جا رہی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے کئی شہروں میں 221 کیمپ قائم ہیں جہاں عطیات جمع کئے جا رہے ہیں، ان کیمپوں پر ابھی تک 1350 ٹن سے زائد خوراک/ادویات اور دیگر غذائی اشیاء جمع کی گئی ہیں

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    علاوہ ازیں ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں مزید 12افراد جاں بحق ہوئے،خیبرپختونخوامیں سیلاب اور بارشوں سے 4 افراد لقمہ اجل بنے این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی،ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 208 ہوگئی ،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں432 افراد زندگی کی بازى ہارگئے

  • پہلے بھی تباہی ہوئی،تعمیرات کی اجازت دیکر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، آرمی چیف

    پہلے بھی تباہی ہوئی،تعمیرات کی اجازت دیکر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو کینٹ ہیلی پیڈ پر میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کالام میں پھنسے لوگوں کو نکال رہے ہیں کالام میں اب بحران کی صورتحال نہیں ہے،سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اپیل پر اچھا رسپانس ہے، سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینا ابھی باقی ہے، این سی اوسی کی طرز پر ہیڈ کوارٹر بنارہے ہیں، امداد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا،سندھ اور بلوچستان میں خیموں کی زیادہ ضرورت ہے،کالام میں کافی نقصان ہوا ہے،ہوٹل اور پل تباہ ہوئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پل اور ہوٹل بہت تباہ ہوئے ہیں دو ہزار دس کے سیلاب میں بھی یہاں ایسی ہی تباہی ہوئی اور دوبارہ انہیں جگہوں پر تعمیرات کر نے کی اجازت دے کر غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ذمے داران کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چایے،اس وقت سب سے ضروری کالام روڈ کا کھولنا ہے، امید ہے 6سے 7 دنوں میں روڈ کو کھول دیں گے، کالام میں پھنسے لوگوں کو نکال رہے ہیں کالام میں اب بحران کی صورت حال نہیں ہے، سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اپیل پر بہت اچھا رسپانس ہے، اس وقت مختلف فلاحی اداروں ،سیاسی جماعتوں اور افواج پاکستان نے اپنےریلیف سنٹر کھولے ہوئے ہیں،این سی او سی کی طرز پہ ہیڈ کوارٹر بنایا گیا ہے جہاں امداد کا ڈیٹا اکھٹا ہو گا، ہیڈ کوارٹر سے وزیر منصوبہ بندی امداد ادھر بھجوائیں گے جہاں ضرورت ہو گی، لوگوں کا ریسپانس بہت اچھا آرہا ہے، کئی کئی ٹن راشن اکٹھا ہو رہا ہے، راشن کا نہیں، خیموں کا مسئلہ ہو گا،بیرون ملک سے ٹینٹس منگوانے کی کوشس کر رہے ہیں،فوج کی طرف سے بھی خیمے فراہم کیے جارہے ہیں،سندھ اور بلوچستان میں خیموں کی زیادہ ضرورت ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای، ترکی اور چین سے امدادی سامان کی پروازیں آنا شروع ہو گئی ہیں، سعودی عرب اور قطر سے بھی پروازیں آنا شروع ہو جائیں گی؛ پیسے بھی آئیں گے، دوست ممالک نے پاکستان کو مصیبت میں کبھی اکیلا نہیں چھوڑا، انشا اللہ آئندہ بھی نہیں چھوڑیں گے،پاکستانیوں، خصوصا” بیرون ملک پاکستانیوں کا رسپانس بہت اچھا ہے، ہمیں متاثرین کو گھر بنا کر دینے پڑیں گے،ہم انشااللہ متاثرین کو پری فیب گھر بنا کر دیں گے، یہاں پر اتنا مسئلہ نہیں شیادہ مسئلہ سندھ میں ہے جہاں چار چار فٹ پانی کھڑا ہے،مسئلہ بلوچستان کا ہے جہاں پورے کے پورے گاوں صفحہ ہستی سے مٹ چکے،

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

  • سوات،کمراٹ اور دیر میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن:درجنوں افراد محفوظ مقامات پرپہنچا دیئے

    سوات،کمراٹ اور دیر میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن:درجنوں افراد محفوظ مقامات پرپہنچا دیئے

    اسلام آباد:سوات،کمراٹ اور دیر میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن:درجنوں افراد محفوظ مقامات پرپہنچا دیئے ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے سوات میں محصور 110 افراد کو ریسکیو کر کے کانجو کینٹ منتقل کردیا، آئی ایس پی آر نے متاثرین کے لیے نمبرز بھی جاری کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے سوات میں محصور خاندانوں کو نکالنے کے لیے کامیاب پروازیں کیں۔

     

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعےخوازہ خیلہ میں پھنسے 110 افراد کانجو کینٹ منتقل کردیے گئے، ریسکیو کیے گئے افراد کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

    پاک فوج نے سیلاب کے باعث سوات میں پھنسے اسپین سے تعلق رکھنے والے سیاح جوڑے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا ہے۔ہسپانوی جوڑے نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے وادی سوات میں پھنس گئے تھے، پاکستان آرمی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں ریسکیو کیا۔

     

    انہوں نے بتایا کہ ہم بہت بُرے پھنس گئے تھے، بہت مشکل میں تھے، بارش زیادہ تھی اور دریا میں طغیانی تھی۔ جوڑے نے اردو میں اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا: ’شکریہ پاکستان آرمی‘۔

     

    دوسری جانب پاک فوج نے کمراٹ اور دیر میں ریسکیو آپریشن کیا اور کئی گھنٹے سے پھنسے سیاحوں کو بچالیا۔ایک خاتون سیاح نے پاک فوج سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ ہم پھنس گئے تھے، پاک فوج نے ہمیں بچالیا، پاک فوج کے افسر اور جوان میرے بیٹے ہیں۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والی سیاح نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم منگل سے کالام میں پھنسے ہوئے تھے،ہمیں بتایا گیا کہ ہر زمینی راستہ منقطع ہوچکا ہے، ہمیں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کے علاوہ ریسکیو کا کوئی راستہ نہیں، ہم نے اپنے خاندان دوستوں کو کہا کہ میڈیا کے ذریعہ پاک فوج تک ہماری آواز پہنچائیں، سیاح لڑکی کا کہنا ہے اللہ کا شکر ہے کہ آرمی نے ہمیں ریسکیو کیا، میری ایک سسٹر ابھی بھی پھنسی ہوئی ہیں، انہیں ایک دوسرے ہیلی کاپٹر پر لایا جارہا ہے، شکریہ پاک آرمی اگر آج محفوظ ہیں تو پاک آرمی کی وجہ سے ہیں،

    کالام،کمراٹ، خوازہ خیلہ اور سوات کے دیگر علاقوں میں پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملک کے مختلف علاقوں سے سیاحت کیلئے سوات آنے والے شہری سوات میں پھنس گئے تھے،پھنسے ہوئے سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے

    یہ بھی یاد رہے کہ پاک فوج نے صرف سوات میں ہی 47 ریلیف کیمپس قائم کئے ہیںریسکیو کئے جانے والے افراد میں غیر ملکی،خواتین اور بچے شامل ہیں‌.ریسکیو کئے جانے والے افراد نے برقت کارروائی پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا

    اس موقع پر آرمی ایوی ایشن پائلٹس نے عزم مصمم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی خرابی کے باوجود ہم آرام سے نہیں بیٹھ سکتے تھے، ہماری مائوں، بہنوں، بھائیوں اور بچوں کے چہرے ہمارے سامنے تھے،

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دیر اسکاؤٹس کی جانب سے فلڈ ریلیف سینٹر قائم کردیا گیا ہے، جبکہ دیر اسکاؤٹس کنٹرول رومز کے نمبر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

  • پاک فوج کی جانب سے ضلع راجن پور میں امدادی سرگرمیاں جاری

    پاک فوج کی جانب سے ضلع راجن پور میں امدادی سرگرمیاں جاری

    آج پاک فوج کی جانب سے ضلع راجن پور میں فضائی امدادی آپریشن کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق متاثرین کو راشن بیگز اور ٹینٹ کی شکل میں امداد فراہم کی گئی پاکستان آرمی نے لیہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں بھی ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھا۔

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیموں نے متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو خواتین اور بچوں سمیت ان کے سامان سمیت بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ریلیف کیمپوں میں رہنے والے لوگوں کو پکا ہوا کھانا اور خشک راشن فراہم کیا جا رہا ہے پاک فوج سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس میں فوج کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں میں فوری طبی امداد بھی شامل ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمراٹ میں پاک فوج کے دستوں کی پہلی ٹیم ٹینٹوں میں مقیم متاثرین افراد کے مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں ان خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا فالو اپ فوج کے دستے بری کوٹ کو عبور کر چکے ہیں پاک فوج کے ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر پرواز کر چکے ہیں اور اپنے مقام کی طرف جا رہے ہیں۔

    بریکنگ، کمراٹ میں پھنسے 22 سیاحوں کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا،ویڈیو

  • بریکنگ، کمراٹ میں پھنسے 22 سیاحوں کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا،ویڈیو

    بریکنگ، کمراٹ میں پھنسے 22 سیاحوں کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا،ویڈیو

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کمراٹ میں اچانک سیلاب کی وجہ سے سیاح پھنسے ہوئے تھے، کور کمانڈر پشاور کی ہدایت پر پشاور کے فوجی دستوں نے سیاحوں سے رابطہ قائم کیا، اس کے بعد پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 22 افراد کو کمراٹ سے ریسکیو کر لیا گیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ سیاح پہاڑوں پر جا چکے ہیں جنہیں خراب موسم کی وجہ سے منتقل نہیں کیا جا سکا، ان خاندانوں سے رابطہ بحال ہے، انہیں پہاڑوں کی چوٹیوں پر محفوظ مقامات پرپہنچا دیا گیا، موسم بہتر ہوتے ہی ان خاندانوں کو بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کر دیا جائے گا،کمراٹ ویلی میں پھنس جانے والے شہریوں سے پشاور کور کے جوانوں نے رابطہ کیا ہے خوازہ خیلہ کے مقام پر ایک گراؤنڈ ٹیم بھی سیاحوں کے انخلاء کیلئے تیار ہے سیاح سیلابی صورتحال کے باعث سوات اور گردونواح کا سفر نہ کریں

     شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بدترین مخالفین کے بھی ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں

    پاک فوج کا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن

     بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    ہ وادی کمراٹ میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں

    قبل ازیں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو کمراٹ اور کالام میں رہائشی سہولیات فراہم ہیں اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں تمام ضروری اشیاء سیاحوں کو باہم فراہم کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی ہوٹل انڈسٹری بھی اس سلسلے میں مکمل تعاون کررہی ہیں۔ سیاحوں اور خاندانوں کے نام خصوصی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سیاح اور ان کے خاندان تسلی رکھیں ان کے پیاروں کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے اور گھروں کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک فیملی کی جانب سے ویڈیو کا خاص ذکر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فیملی سیلاب سے پہلے ٹنٹ میں مقیم تھی جنہوں نے سیلابی ریلے کے دوران جنگل میں پناہ لی۔ فیملی کو تمام سہولیات فراہم کردی گئی ہیں، موسم کے بہتر ہوتے ہی گھر منتقلی کے لئے ہیلی سروس فراہم کردی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وادی کمراٹ میں تفریح کے لیے جانے والے سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے، سیاحوں خواتین اور شیر خوار بچے بھی شامل ہیں، یہ فیملیز 48 گھنٹوں سے کمراٹ میں پھنسی ہوئی ہیں جہاں انہوں نے خیمے میں پناہ لی ہوئی ہے، سیاح خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سیاح کا کہنا تھا کہ وادی کمراٹ کے دونوں اطراف دریا کا بہاؤ بہت تیز ہوگیا ہے اور تمام رابطہ پل ٹوٹ گئے ہیں بارش کی وجہ سے نالوں میں طغیانی سے لینڈسلائیڈنگ بھی ہورہی ہے سردی مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ ہمارے پاس کھانے پینے کا سامان بہت کم پینے کا پانی بھی ختم ہو چکا ہے یہاں سے پیدل آنے جانے کا راستہ بھی نہیں ہے اس لیے ہم نے کمراٹ کے جنگل میں پناہ لی ہوئی ہے

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مثالی خدمات، پاک فوج کے حق میں ٹاپ ٹرینڈ

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مثالی خدمات، پاک فوج کے حق میں ٹاپ ٹرینڈ

    پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مثالی خدمات پر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے حق میں ٹاپ ٹرینڈ۔

    وطن عزیز پاکستان میں سیلاب آیا ہوا ہے، ہر طرف تباہی مچی ہوئی ہے، سیاسی جلسے کر رہے ہیں تو پاک فوج کے جوان ہمیشہ کی طرف عوام کی مدد کر رہے ہیں، پاکستان کا کوئی شہر ایسا نہیں جہاں سیلاب سے لوگ مشکل میں ہوں اور پاک فوج کے جوان انکی مدد کو نہ پہنچے ہوں، سوشل میڈیا کارکنان نے افواج پاکستان کی امدادی سرگرمیوں کی بھرپور تعریف کی اور افواج پاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار کیا۔ #PakArmy_RescuingNation ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا

    یاد رہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں افواج پاکستان کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور پاک فوج سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ افواج پاکستان کے 6500 افسران و جوان، سینکڑوں گاڑیاں، کئی ہیلی کاپٹرز، بیسیوں کشتیاں اور کئی نکاسئ آب کی ٹیمیں ملک بھر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پاک فوج کی میڈیکل کور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو طبی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔ افواج پاکستان کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں تین دن کا خشک راشن، پکا ہوا کھانا اور خیمے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ افواج پاکستان نے کسی بھی مشکل وقت میں اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑا۔

     بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    ہ وادی کمراٹ میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں

     شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بدترین مخالفین کے بھی ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں

    پاک فوج کا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

  • سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،آرمی چیف

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،آرمی چیف

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان کے عوام ہماری پہلی ترجیح ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپس میں سہولیا ت کا جائزہ لیا آرمی چیف نے گوٹھ سدوری،لاکھڑا اور لسبیلہ میں سیلاب زدگان سے ملاقات کی آرمی چیف نے سیلاب زدگان سے ان کی خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے سیلاب زدہ علاقوں میں مامور جوانوں سے بھی ملاقات کی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہے اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ ہمیں حکم کا انتظار کیے بغیر اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں تک پہنچنا چاہیے اور ان کی مدد کرنی چاہیے،

     بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    ہ وادی کمراٹ میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں

     شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بدترین مخالفین کے بھی ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں

    پاک فوج کا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن

  • پاک فوج کا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن

    پاک فوج کا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن

    پاک فوج کا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن

    پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے ڈیرہ غازی خان کے اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے اسوقت تک پاک فوج کی ٹیموں نے متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے متعدد افراد بشمول خواتین اور بچوں کو ان کے سامان سمیت بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ڈی جی خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر پچھلے ایک مہینے سے پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    ڈی جی خان میں متاثرہ رقبہ – 246345 ایکڑ میں پاک فوج کی جانب سےہیلی ریلیف آپریشن بھی جاری ہےاسوقت تک فوج کی ٹیموں نے پھنسے ہوئے5683 لوگوں اب تک بچا لیا ہے جن میں خواتین، بچے اور ان کے املاک کو سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ریلیف کیمپوں میں مقیم لوگوں کو تیار کھانا، خشک راشن 14933 پیکٹس اور رہنے کے لئے 9298 ٹینٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ضرورت کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور متاثرین میں تیار کھانے کی تقسیم کا عمل بھی زور و شور سے جاری ہے۔ڈی جی خان میں فیلڈ ہسپتال قائم ہے۔ ڈی جی خان کے میڈیکل کیمپوں میں اب تک 1043مردوں، 542 عورتوں اور 791 بچوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے اور آرمی میڈیکل کور کے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں صحت کی دیکھ بھال کی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔

    راجن پور میں متاثرہ رقبہ – 701064 ایکڑ میں پاک فوج کی جانب سےہیلی ریلیف آپریشن بھی جاری ہے فوج کی ٹیموں نے پھنسے ہوئے40337 لوگوں اب تک بچا لیا ہے جن میں خواتین، بچے اور ان کے زندہ املاک کو سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ریلیف کیمپوں میں مقیم لوگوں کو تیار کھانا، خشک راشن کے 24680 پیکٹس اور رہنے کے لئے 1550 ٹینٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ضرورت کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور متاثرین میں تیار کھانے کی تقسیم کا عمل بھی زور و شور سے جاری ہے۔راجن پور کےمیڈیکل کیمپوں میں اب تک 421مردوں، 103 عورتوں اور 449 بچوں کا علاج معالجہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کی فضائیہ سیلاب سے نمٹنے اور بچاؤ کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں۔

    میانوالی سے سکھر تک دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے، دریائے سندھ کے قریب رہنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم جاری کردیا گیا ہے، میانوالی،لیہ،تونسہ،راجن پور،روجھان،رحیم یار خان، خان پور کو بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، پورے ضلع رحیم یار خان کو سیلاب سے متاثر ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے، ضلع میں صادق آباد،رحیم یار خان،خان پور،لیاقت پور،اور دیگر مضافاتی علاقے شامل ہیں

     بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    ہ وادی کمراٹ میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں

     شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بدترین مخالفین کے بھی ساتھ کام کرنےکو تیار ہیں