Baaghi TV

Tag: پاک فوج

  • شہداء لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم میں کون تھا ملوث؟ سب سامنے آ گیا

    شہداء لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم میں کون تھا ملوث؟ سب سامنے آ گیا

    شہداء لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم میں کون تھا ملوث؟ سب سامنے آ گیا

    شہداء لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی اور پروپیگنڈا مہم کیخلاف تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں

    تحقیقات میں مبینہ طور پر ایک بڑی سیاسی جماعت ( تحریک انصاف) کے کارکن ملوث نکلے۔سرکاری ذرائع کے دعوی کے مطابق اس پوری مہم میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اداروں کے خلاف اس گھناؤنی مہم میں شامل تھے۔ سیاسی جماعت کی اس مہم میں کچھ بھارتی اکاؤنٹس بھی ملوث نکلے۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی جب پوری قوم سیلاب اور ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث ہونے والی شہادتوں پر غمزدہ تھی۔ اس غیر اخلاقی سازش سے اداروں، شہداء اور شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔

    باخبر ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا مہم کے کرداروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ گھناؤنی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سر پرستو ں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تفتیش کرنے والے اداروں کا اس مہم کے کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے دن رات تفتیش جاری ہے

    عمران خان کا انتشار کا ایجنڈا قوم کو برباد کر رہا ہے،منیب کیانی نامی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جس کا تعلق پی ٹی آئی جہلم سے ہے، نے پاک فوج کے خلاف ٹویٹس کیں،اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ پارٹی کا کارکن ہے اور اس نے غلط ٹویٹس کیں

    واضح رہے کہ شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا اس ضمن میں ایف آئی اے سائیبر کرائم ونگ کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے محمد جعفر کی زیر قیادت چار رکنی ٹیم کام کر رہی ہے، تحقیقاتی ٹیم میں ڈائریکٹر آپریشنز وقار چوہان، ایڈیشنل ڈائریکٹرایاز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرعمران حیدر شامل ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہہ شہدا ء کا تمسخر اڑانے والوں کا شدت سے احتساب ضروری ہے، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد شہدا ء اور انہیں برا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا پر خوفناک مہم چلائی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے والے کا عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، ایسے لوگوں کا احتساب بہت ضروری ہے۔ ہمارے شہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیا مہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے۔ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریے کا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہر گھول کربد تہذیبی کوترویج دیتا ہے. وزیراعظم نے سوال کیا کہ ’آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سے خود احتسابی کی ضرورت ہے.واضح رہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کی مالی سرپرستی کی جاتی ہے۔

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    ہیلی حادثے کے بعد پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے بھی بیان آیا تھا، سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف چلنے والی منفی مہم کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی جس پر شہدا کے خاندانوں اور افواج پاکستان کےرینک اینڈ فائل میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب ہے۔ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بےحس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرتکلیف دہ اورتوہین آمیز مہم جوئی کی گئی، یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہے۔

    خیبرپختونخواہ حکومت کا کمال،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

  • مسلح افواج کا پاکستان کےقومی ترانےکےخالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ تحسین

    مسلح افواج کا پاکستان کےقومی ترانےکےخالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ تحسین

    لاہور:مسلح افواج نے پاکستان کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی ڈائیمنڈ جوبلی کے موقع پر پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو شاندار خراجِ تحسین کیا ہے ، اس سلسلے میں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی آزادی کے موقع پر پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے حفیظ جالندھری کو لاہور میں اُن کے مزار پر سلامی پیش کی۔

    پاکستان کے قومی پرچم کے خالق حفیظ جالندھری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حفیظ جالندھری کے مزار پر سلامی صحیح معنوں میں قومی ترانے اور اس کے خالق کو ایک شاندارخراجِ تحسین ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ یہ سلامی ایک ایسے دن پیش کی گئی ہے جبکہ پاکستان کے قومی ترانے کو نئی جدتوں کے تحت ہم آہنگ کیا گیا ہے اور آج ہی اُس کو لانچ کیا گیا ہے۔ قومی ترانہ کسی بھی ملک کی عظمت اور وقار کی علامت ہوتاہے۔ اُس ملک کی تاریخ، حال اور مستقبل کی پہچان بنا چکی ہے

    اس موقع پر حفیظ جالندھری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قومی ترانے کا ذکر کریں تو بلاشبہ یہ ہماری قوم کے جذبوں اور وَلولوں کا مظہر ہے۔ قومی ترانے کے کئیAudio / Visual Versions توموجود تھے لیکن جدیدA/Vٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کوئی معیاریVersionدستیاب نہیں تھا۔

    اس سال جبکہ ہم پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں۔تو حفیظ جالندھری اور احمد چھاگلہ کی اس تاریخی اور خوبصورت کاوش کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قومی ترانے کی جدید تقاضوں کے مطابق ریکارڈنگکی گئی ہے۔ISPR اور وزارت ِ اطلاعات مشترکہ کاوش کے نتیجے میں قومی ترانے کی پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات پر عکس بندی کی گئی۔جس میں ٹرائی سروسز براس بینڈکے بہترین Musiciansنے حصہ لیا۔

    اس تاریخی کاوش پر وزارتِ اطلاعات و نشریات اور قومی ترانے کی سٹئیرنگ کمیٹی کے چیئرمین جناب جاوید جبار اور سٹئیر نگ کمیٹی کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے قومی اور تاریخی ورثے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں گرانقدر خدمت انجام دی۔ہمارا قومی ترانہ ایک دُعا بھی ہے جو ہم سب مل کر کرتے ہیں۔ عزم عالی شان شاد رہے پاکستان

  • شہباز گل کو جیل بھجوا دیا گیا

    شہباز گل کو جیل بھجوا دیا گیا

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    عدالت نے شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنا دیا شہباز گل کو آج اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیاتھا

    تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پراسیکیوٹر نے کہا کہ فوج کے اندر مختلف رینکس کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی گئی ہے اور ملزم چونکہ ہائی پروفائل ہے لہذا ہم نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے.

    شہباز گل کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے آڈیو پروگرام کی سی ڈی حاصل کر لی ہے اور وہ میچ بھی کر گئی ہے ، ایک موبائل ان کی گاڑی میں رہ گیا تھا دوسرا ان کے پاس تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا کہ ملزم موبائل اور لیپ ٹاپ تک رسائی نہیں دے رہا ہے، جبکہ سچ اور جھوٹ جاننے کے لیے پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے جوکہ انتہائی ضروری ہے.انہوں نے مزید کہا کہ: ٹرانسکرپٹ پڑھا گیا، لیکن ملزم یہ نہیں بتا رہا کہ اس کے پیچھے کون ہے؟ لہذا میں استدعا کرتا ہوں کہ پولیس کو مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے،

    ملزم شہباز گل نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا رکن رہا ہوں مجھے سونے نہیں دیا جاتا جب کہ اگر میں سونے کی کوشش کرتا ہوں تو مجھے جگا دیا جاتا ہے، ملزم نے الزام عائد کیا کہ: جعلی میڈیکل رپورٹ بنا لی گئی جبکہ مجھے تھانہ کوہسار بھی نہیں رکھا گیا ہے، اور مجھ پر تشدد کیا جاتا ہے حالانکہ میں اپنی فوج کے بارے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا جس قسم کا الزام عائد کیا جارہا ہے.دوران حراست مجھ پر تشدد کیا جارہاہے نشانات موجود ہیں فزیکل چیک اپ نہیں کیا گیا وکلا سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، ساری ساری رات مجھے جگایا جاتا ہے سوتا ہوں تو جگا دیا جاتا ہے،شہباز گل نے عدالت کو قمیض ہٹا کر پیٹھ دکھا دی

    شہباز گل نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو چار بجے کا وقت تھا، سگنل نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت کوئی موبائل نہیں چل رہا تھا۔اس سے قبل شہباز گل کی اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ کمرہ عدالت میں ملاقات بھی کرائی گئی۔
    شہباز گل کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ حکومت کی مداخلت دیکھ لیں ،ایڈووکیٹ جنرل کس حیثیت میں آگئے ہیں اس پر عدالت نے غیر ضروری افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکلنے کی ہدایت کر دی۔

    شہباز گل نے کہا کہ میرا ساتھ جو رہا ہے یہ پولیٹیکل ویکٹیمائزیش ہے ،شہباز گل کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ ملک کے لیے مضبوط فوج ضروری ہے ،ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں ،

    پولیس نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی،پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلا ریمانڈ اس تحقیق کے لیے تھا کہ پروگرام کا ٹرانسکرپٹ اصلی ہے یا نہیں ، ہم نے ابھی دیکھنا ہے پروگرام کے پیچھے پروڈیوسر کون تھا ،میری استدعا ہے ملزم ہائی پروفائل ہے 4،5دن دیں تاکہ پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جائے ، ہم نے پیمرا کو بھی لکھا ہے ہو سکتا ہے ملزم کو کراچی لے جانا پڑے ، یہ ہمیں موبائل کیوں نہیں دے رہے ،شہباز گل کے ووکل ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے کہ پروگرام میں یہی بات کر رہا ہے ، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ تشدد کے نشانات کپڑوں پر نہیں کمر پرہیں۔ پیڈ صحافی کہہ رہے ہیں دوران تفتیش قومی ترانا پڑھنا شروع ہو گئے، میڈیا کو فیڈ کیا جارہا ہے شہباز گل وعدہ معاف گواہ بن گئے جو رٹی رٹائی تقریر انہوں نے کی اس میں کچھ بھی نہیں ہے ،پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے فزیکل ریمانڈ کی ضرورت ہی نہیں وہ ویسے بھی کرا سکتے ہیں ،ایف آئی اے ان کے ہاتھ میں ہے یہ کسی کا نام بھی ڈال سکتے ہیں،پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز گل کا میڈیا ٹرائل نہیں ہو رہا قانونی کاروائی آگے بڑھا رہے ہیں جب ملزم کا موبائل مل جائے گا فرانزک ہو جائے گا تو پتہ چل جائے گا

    عدالت پیشی کے موقع پر شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرےخلاف سیاسی انتقامی کارروائی ہورہی ہے،کوئی غیرت مند پاکستانی کبھی اپنی فوج کے خلاف بات نہیں کرے گا،

    واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،شہباز گل کو گزشتہ روز عدالت پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے

    واضح رہے کہ شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا تھا کہ اس نے اپنا موبائل اپنے ڈرائیور کو گرفتاری کے وقت دے دیا تھا،رات کو پولیس نے شہباز گل کے‌ ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا ڈرائیور کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا کہ میرا ملکیتی موبائل جس میں اس مقدمہ کے حوالہ سے کافی سارا مواد موجود ہے گرفتاری کے وقت وہ موبائل اسسٹنٹ ،ڈرائیور اظہار کو دے دیا تھا جو کہ ابھی بھی اس کے پاس ہے جو آجکل اپنے سسرال میں مقیم ہے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • بزدلانہ حملےہمارے عزم کوکمزور نہیں کرسکتے،صدرپاکستان کی وزیرستان خودکش حملے کی مذمت

    بزدلانہ حملےہمارے عزم کوکمزور نہیں کرسکتے،صدرپاکستان کی وزیرستان خودکش حملے کی مذمت

    سلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

    صدرپاکستان نے اپنے ایک بیان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

     

    شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ،4 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے بھی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

    اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔

     

    شمالی وزیرستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:4دہشت گردمارے گئے

    یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں پاک افواج کے 4 اہل کار شہید ہو گئے۔

    پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پتسی اڈہ کے قریب کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے، شہداء میں لانس نائیک شاہزیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔ شہدا کے جسد خاکی اور دیگر زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے کمبائنڈ ملٹری اسپتال ( سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا ہے۔

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ،سپاہی شہید

    شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسی خود کش حمہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • بلوچستان کےعوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:ترجمان فرح شاہ

    بلوچستان کےعوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:ترجمان فرح شاہ

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کی جنگ پر غیر ملکی سازش کا آلہ کار بن چکے ہیں، ملکی سالمیت پر ہماری زبانیں بند کی جائیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کی جنگ پر ہم غیر ملکی سازش کا آلہ کار بن چکے ہیں۔ اگرچہ ہم محب وطن ہیں لیکن ہم سب پاکستانی ہیں اور وطن سے محبت کرتے ہیں۔

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176ہو گئی

    فرح شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ یہ رنجشیں بھلا کر متحد ہونے کا وقت ہے، مل کر غیر ملکی سازش کو شکست دیں، پاکستان توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں۔ . کرنا چاہتے ہیں

    پنجاب،مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں بارش کا امکان

    انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستان کے اداروں پر انگلی اٹھانے کو برداشت نہیں کرے گا، پاک فوج کے ہیروز کے لیے ہماری جانیں قربان ہیں، کور کمانڈر جنرل سرفراز انسانیت کی مثال تھے۔

    ناراض بلوچ بھائی اسلحے کے بل پر مسئلہ حل کرنا چاہیں گے تو بھول جائیں، ترجمان

    ترجمان بلوچستان حکومت کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج ہماری قومی سلامتی کی ضامن اور نظریاتی سرحد کی محافظ ہے۔

  • ہر چیز برداشت لیکن فوج کیخلاف پروپییگنڈا مہم ناقابل قبول ہے:چوہدری شجاعت

    ہر چیز برداشت لیکن فوج کیخلاف پروپییگنڈا مہم ناقابل قبول ہے:چوہدری شجاعت

    لاہور:فوج کیخلاف پروپییگنڈا مہم ناقابل قبول ہے،ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے سینیر سیاست دان چوہدری شجاعت حسین نے ملک سیاسی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دان مصلحتیں نظرانداز کرکے فوج سے یکجہتی کا اظہار کریں، سیاست دان مل کر پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں۔

    صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کیخلاف بھی فوج نے اہم قربانیاں دیں۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہل خانہ کے غم میں پوری قوم شریک ہے، ہمیں ہر چیز برداشت ہے لیکن فوج کیخلاف پروپییگنڈا مہم ناقابل قبول ہے۔

    چوہدری شجاعت کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاستدان مصلحتیں نظرانداز کر کے فوج سے یکجہتی کا اظہار کریں، سیاستدان مل کر پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں،فوج کی مکمل حمایت کریں۔

    دوسری طرف عالمی رہنماوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ٹیلی فون کیا۔چیف آف جنرل اسٹاف نے لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

  • دکھ کی گھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک احمد خان

    دکھ کی گھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک احمد خان

    لاہور کے لیبرٹی چوک میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں.وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان،رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ،سلمہ بٹ و دیگر نے شریک کی.

    دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم قابل مذمت ہے، خواجہ آصف

    وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے غم میں یہاں اکٹھے ہوئے ہیں، جب ملک مشکل میں ہوتا ہے تو پوری قوم اور ادارے اکٹھے ہوتے ہیں، شہدا کی قربانی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، دکھ کی اس کھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی یے ،پاک فوج نے ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہید کی قربانی کھبی رائے گاں نہیں جاتی

    فوجی شہدا کی نماز جنازہ میں عدم شرکت کو متنازع بنایا جا رہا. صدر مملکت عارف علوی

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ پر منفی پروپیگنڈا پر افسوس ہے،شہدا ہمارے ہیرو ہیں، پوری قوم انکی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہےفوج نے لازوال قربانیوں کے ساتھ اس ملک کی خدمت کی ہے ،ہمارے دلوں میں شہیدوں کی قدر رہے گی ،انہوں نے کہا کہ شہداء کی فیملیز سے تعزیت کرتے ہیں ،اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ،فارن آفس نے بڑا کلئیر کر دیا ہے کسی بھی ڈورن اٹیک میں پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی ،لوگ ایسے معاملات پر پروپگینڈا کرتے ہیں .

  • پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق رہنما کا اعترافی بیان میں شرمندگی کا اظہار

    پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق رہنما کا اعترافی بیان میں شرمندگی کا اظہار

    پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے رہنما محمد منیب کیانی سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معذرت بھی کی ہے۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ میرا نام محمد منیب کیانی ہے اور میرے والد کا نام فرحت نعیم کیانی ہے، میں دو سال کے لیے پی ٹی آئی (آئی ایس ایف) انصاف یونین فیڈریشن کاسینئر ڈپٹی کنوینر رہا ہوں اور کل میں نےدو ٹوئٹس کیں جس میں ایک ٹوئٹ میں نے خود جنریٹ کی اور دوسری میں نے کاپی پیسٹ کی تھی –

    کابل میں لاپتہ پاکستانی صحافی انس ملک مل گئے، پاکستانی سفیرمنصور خان

    منیب کیانی نے کہا کہ اپنے کئے پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں، مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی اور یہ غلطی کچھ لوگوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ہوئی اور کچھ لوگوں سے متاثر ہوکر ہوئی جن میں جہاں سے میں نے انفارمیشن لی وہ ایک سولجر اسپیک کا پیچ تھا-

    منیب کیانی نے کہا کہ ایک ازمہ خان پی ٹی آئی سے تھا اور ایک سبینہ کیانی پیچ تھا اور ایک عمران ریاض خان پیچ تھا جس سے میں نے یہ ساری معلومات لے کر میں نے جو ٹوئٹ جنریٹ کی اس میں سے کچھ بھی سچ نہیں تھا اور میں نے اس کی تصدیق بھی بالکل نہیں کی تھی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 مشیر اور 4 معاونین کا تقرر کردیا:کابینہ کے آج حلف اٹھانے کا…

    دوسری جانب ملزم کے والد نے اعترافی بیان میں کہا کہ میں فرحت نعیم کیانی جو محمد منیب کیانی کا والد ہوں میرے بیٹے نےکل ایک ٹوئٹ کی تھا جو کہ قابل اعتراض تھی اور اس کو میں عین وقت پر چیک نہیں کرسکا جس کی میں ذمہ داری لیتا ہوں اور آج میں اس چیز کی گواہی دیتا ہوں کہ آئندہ یہ کام نہیں ہوگا اور ہم اس چیز سے دور رہیں گے اور میں اپنے بیٹے کی تمام ایکٹیویٹی پر نظر رکھوں گا۔

    فرحت نعیم کیانی نے کہا کہ ہم محب وطن لوگ ہیں اور پاکستان آرمی جیسے میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس کا خون ہماری رگوں میں ہے اور ہم اس کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں اور ان شاء اللّٰہ کرتے رہیں گے اور ذمہ داری لیتا ہوں کہ آئندہ وہ اس قسم کی غلطی نہیں کرے گا، پاک فوج زندہ باد-

    پارٹی فنڈنگ۔ فوزیہ قصوری نےعمران خان کو آئینہ دکھا دیا

  • ہیلی کاپٹرحادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    ہیلی کاپٹرحادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے
    ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی گئی جس کو لے کر پروپیگنڈے کا طوفان کھڑا کیا گیا ہے، ہیلی حادثے کے بعد جعلی اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹ میں یہ کہا گیا تھا کہ پاکستان میں امریکی ایمبیسی بڑے افسوس سے اطلاع دیتی ہے کہ غلطی سے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو ڈرون نے ہٹ کر دیا جس کے نتیجے میں اموات ہوئی ہیں ،ٹیمیں کریش کی جگہ لسبیلہ پر پہنچ رہی ہیں ہمیں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی موت پر افسوس ہے

    جب اس اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی تو اسکے ٹوٹل دو فالورز تھے جو بعد میں بڑھتے گئے، اسکا سکرین شاٹ بھی وائرل ہوا اور پروپیگنڈہ کیا گیا،حقیقت جاننے کے باوجود یہ ایک فیک اکاؤنٹ ہے پی ٹی آئی کے حامی سول میڈیا صارفین نے اس کو لے کر ٹویٹس کیں اور تنقید کی ،جب جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ وائرل ہونے لگی تو اس اکاؤنٹ کا نام بدل دیا گیا

    جس اکاؤنٹ سے ہیلی کاپٹر ڈرون سے گرنے کی ٹویٹ کی گئی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اکاؤنٹ سے پہلے بھی کچھ ٹویٹس کی گئی تھیں جنکو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے، وہ ٹویٹس بھارت مین مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے حوالہ سے کی جا رہی تھیں

    اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس وقت سوشل میڈیا ایک بہت بڑا فتنہ بنا ہوا ہے اور اس فتنے کا دشمن پھرپور استعمال کررہا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس فتنے کی مدد سے دشمن ہزارون میل دور بیٹھ کر بھی گھروں میں بیٹھے ہوئے معصوم لوگوں تک پہنچ کر بدگمانی پیدا کر رہا ہے، دشمن ہر برے وقت میں حالات سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے اور ایسا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دے رہا جس سے وہ قوم میں انتشار اور بدگمانی پھیلا سکتا ہے۔ یہ ہماری بدنصیبی بھی ہے کہ ہمارے اپنے ملک کے لوگ اس میں استعمال ہو رہے ہیں اور دشمن اپنے ہی لوگوں کا روپ دھار کر خوب فساد مچا رہا ہے۔ یہ ساری باتیں میں ہوا میں نہیں کر رہا ہے بلکہ اس کے ثبوت ایسے ہیں آپ وہ ثبوت دیکھ کر حیران رہ جائیں گے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دراصل آج کل ہو کیا رہا ہے کہ بڑے ناموں سے جن کی بات معاشرے کے لوگوں کے لیے اہمیت رکھتی ہے ان کے نام سے جعلی اکاونٹ بنا کر فتنہ پھیلا کر مقاصد حاصل کیے جاتے ہیں اور بعد میں اکاونٹ کا نام تبدیل کر لیا جاتا ہے۔ اگر آپ فیس بک یا ٹویٹر استعمال کرتے ہیں تو آپ اس سے بخوبی واقف ہوں گے کہ کس کس سیاستدان، کس کس مذہبی لیڈر اور دیگر اہم رہنماوں کے نام سے اکاونٹ بنے ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر چوہدری نثار کے نام سے کئی اکاونٹ سامنے آتے ہیں جن سے سیاسی طور پر کئی غیر معمولی باتیں کی جاتی ہیں لیکن چوہدری نثار نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ یہ میرے اکاونٹ نہیں ہیں۔ اسی طرح حال ہی میں ایک ہیلی کاپٹر کو بدنصیب واقعہ پیش آیا جس میں پاک فوج کے سینئر افسران بھی سوار تھے جو حادثہ کی صورت میں شہید ہو گئے۔

    اسی دن بائیڈن نے ایمن الظوائری کو ڈرون حملے میں اڑانے کی خبر دی۔ پہلے تو تحریک انصاف کے نام نہاد لیڈروں نے یہ سوال پوچھنا شروع کر دیا کہ یہ ڈرون کہاں سے ہو کر گیا تھا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہمسایہ دشمن ملک نے اس حادثے کے حوالے سے بد گمانی پیدا کرنی شروع کر دی۔ اس کے لیے ایک جعلی اکاونٹ بنایا گیا اس کی پروفائل پر لکھا ہوا تھا Level 2 policy advisor to David blom, US ambassoder to paksitan پھر اس اکاونٹ سے جو Caryn E. Giffordکے نام سے تھا سے ایک ٹویٹ کی گئی کہ پاکستان میں امریکی ایمبیسی بڑے افسوس سے یہ اطلاع دیتی ہے کہ ہمارے ایک Tactical droneنے غلطی سے پاک فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو ٹارگٹ کر دیا جس کے نتیجے میں کچھ اموات ہوئی ہیں، ٹیمیں کریش کی جگہ پر لسبیلہ میں پہنچ رہی ہیں۔ ہمیں لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی 12 corpsکے نقصان کا افسوس ہے۔ جب یہ ٹویٹ کہ گئی تو ا سوقت اس اکاونٹ کے فالورز کی تعداد دو تھی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک ہزار تک پہنچ گئی۔ یہ بڑی دلچسپ بات ہے کہ اس کے فالورز کون ہیں۔

    ایک ہزار تک فالورز پہنچنے کے بعد اس کے سکرین شارٹس کو پراپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا اور اکاونٹ کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ اور اس اکاونٹ کا نیا نام Chantille Austin رکھ دیا گیا۔ جبکہ پاکستان کے ہیلی کاپٹر پر ٹویٹ کرنے سے پہلے اس اکاونٹ سے ہندو ازم اور مسلمانوں کو ہندوستان میں نشانہ بنانے کے حوالے سے ٹویٹ کی جا رہی تھی۔ جو آپ دیکھ سکتے ہیں۔ جس نے توہین رسالت کرنے والی نوپور شرما کی حمایت کے علاوہ پاکستان کے خلاف بھی ٹویٹ کی ہوئی تھی، جو بعد میں ساری ڈیلیٹ کر دی گئی اکاونٹ کا نام تبدیل کرنے کے بعد۔لیکن اب پھر ان ٹویٹس کو دوبارہ لگا دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ میں نے پالیسی کی وجوہات پر وہ ڈیلیٹ کر دی ۔

    جبکہ وہ لوگ جو پراپیگنڈا کے لیے فوری ویب سائیٹس بنا کر اس کے اصلی ہونے کا تاثر دینے کے لیے خبریں لگاتے ہیں ان سے ایک ویب سائٹ بھی بنوائی گئی اور یہ خبر وہاں بھی لگائی گئی۔اب آپ اگر ان کے فالورز پر نظر ڈالیں تو حیران ہو ں گے کہ اس میںArmy training command میجر گورو آریا
    عائشہ صدیقہ
    سبرامینیم سوامی
    میجر سرندر پونیا
    بھارت کی نیوز ایجنسی اے این آئی
    ریپبلک ٹی وی
    وزیر اعلی یو ۔ پی ۔۔یوگی ادیتیہ ناتھ
    راج ناتھ سنگھ
    سمیت بہت سے اہم لیڈروں کے
    Verified
    اکاونٹ ہیں۔ اب ان لوگوں کے اکاونٹ سے اس طرح کی ٹویٹ ری ٹویٹ ہو گی تو کون ایسا بندہ ہے جو فورا دھوکہ نہیں کھا جائے گا۔اور دوسری سب سے اہم بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے وہ Key board warrier جو Regime change operation کی آڑ میں پاک فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں بڑی تعداد میں اس کو فالو کر رہے ہیں۔ اسے فالو کرنے کا مقصد معلومات حاصل کرنا تھا یا کچھ اور ۔ یا یہ ان کے لیے استعمال بھی ہو رہے ہیں یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔ لیکن اس میں کئی ایسے بھارتی ایجنٹ ہیں جو تحریک انصاف کے سپورٹر کاروپ دھار کے لگے ہاتھوں اپنے ہاتھ صاف کر رہے ہیں۔اس کا مقصد بھی امریکہ سے پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے، پاکستان میں امریکہ کے لیے نفرت پیدا کرنے ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات خراب کر کے پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالات کو مزید خراب کرنا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ تحریک انصاف کا سوشل میڈیا بھارت کا ساتھ دے رہا ہے لیکن یہ بات سوچنے کے لائق ہے کہ اگر بھارت کے مفاد میں ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات خراب کیئے جائیں تو یہاں پاکستان میں لوگ کیوں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔اور پھر کہتے ہیں کہ مین امریکہ کا دشمن نہیں ہوں۔؟

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”525600″ /]

  • ہیلی کاپٹر حادثہ،صدر مملکت،وزیراعظم،وزیر دفاع،وزیر خارجہ و دیگر کا اظہار افسوس

    ہیلی کاپٹر حادثہ،صدر مملکت،وزیراعظم،وزیر دفاع،وزیر خارجہ و دیگر کا اظہار افسوس

    لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی کو انتہائی قابل، ذہین اور فرض شناس افسر پایا،صدر مملکت

    وزیراعظم شہباز شریف نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد،کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر خالد، پائلٹ میجر سعید، کوپائلٹ میجر طلحہ اور کریو چیف نائک مدثر شہید کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے وطن کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جانیں سیلاب میں گھرے اپنے ہم وطنوں کی جانیں بچانے کے لئے وار دی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھی انسانیت کی خدمت اور فرض کی بجاآوری کی روشن مثال بنے ہیں ،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پرفیشنل، فرض شناس اور قابل افسر ہونے کے ساتھ انتہائی ایماندار اور ایک اچھے انسان تھے پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے ہم شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے اللّٰہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم دے۔ آمین

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیلئے اظہار افسوس کیا ہے، صدر مملکت نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی، ان کے اہل خانہ کیلئے اظہار ہمدردی بھی کیا صدر مملکت نے ملک و قوم کیلئے شہداء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم کے فرض شناس بیٹے بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کاموں میں مصروف تھے، شہداء نے اپنے فرض کی ادائیگی اور قوم کی خدمت کیلئے انتہائی جانفشانی، محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار یہ سپوت قوم کے محسن ہیں،صدر مملکت نے اپنے دورہ گوادر کے دوران کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی سے ملاقات اور بریفنگ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بریفنگ کے دوران میں نے کورکمانڈر لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی کو انتہائی قابل، ذہین اور فرض شناس افسر پایا،

    آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سسی پنوں کے قریب تباہ ہو گیا.

    وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں

    ہیلی کاپٹر حادثہ،کور کمانڈر سمیت چھ افسران شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران خراب موسم کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہوئی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو حادثہ درپیش آیا،ہیلی کاپٹر کا ملبہ حاصل کرلیا گیا ہے اور تمام فوجی افسران و جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں،صدر مملکت نے گفتگو میں شہداء کے جنازے میں بنفسِ نفیس شرکت کرنے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے کا بھی ذکر کیا

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران کی شہادت پر اظہارافسوس کیا اور کہا کہ اللہ وطن عزیز کے بہادر بیٹوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے،سابق صدر آصف علی زرداری نے فوجی ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کیا آصف علی زرداری نے شہدا کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا،

    چیئرمین پی پی پی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران و سپاہی کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے بہادر افسران اور سپاہی کی شہادت کی خبر سن کر سخت صدمہ ہوا، پاک فوج کے افسران اور سپاہی نے امدادی سرگرمیوں کے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر کارکن اور سپورٹر غم کے اس المناک حادثے پر ورثاء اور پاک فوج کے غم میں برابر کا شریک ہے،

    وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بلوچستان میں آرمی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کے لواحقین اور افواج پاکستان سے تعزیت کرتے ہیں

    وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد آصف خان نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ فوجی افسران کی کامل مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔اللہ تعالی ہمارے شہید فوجی افسران کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا کرے۔

    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا جس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور چھ افسران نے شہادت کو گلے لگا لیا۔ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے!

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سینیر آفیسرز اور جوانوں کی شہادت پر دل انتہائی رنجیدہ اور دُکھی ہے ۔ وطن اور فرائض کی راہ میں جانوں پر کھیل جانے والے قوم کے ہیروز کو ہم سب کا سلام! اللّہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور انکے پیاروں کو صبر عطا فرمائے،آمین۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو ملنے کا شرف حاصل ہوا میں نے انہیں ایک مکمل پیشہ ور اور ایک ایماندار انسان پایا۔