Baaghi TV

Tag: پاک فوج

  • پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں منعقدہ آل پاکستان بین الکلیاتی مباحثہ:ایئرچیف کی شرکت

    پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں منعقدہ آل پاکستان بین الکلیاتی مباحثہ:ایئرچیف کی شرکت

    اسلام آباد: پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں منعقدہ آل پاکستان بین الکلیاتی مباحثہ:ایئرچیف کی شرکت ،اطلاعات کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان، رسالپور میں بین الکلیاتی مباحثہ، 2021 کا انعقاد ہوا ۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے مقابلوں میں حصہ لینے والے پاکستان کے نمایاں تعلیمی اداروں کے باصلاحیت نوجوانوں کو سراہا۔ مہمان خصوصی نے طلباء کی بہترین تربیت کے لیے ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    انگلش مباحثہ میں پہلا انعام پی اے ایف کالج سرگودھا کے پری کیڈٹ محمد علی نے حاصل کیا جبکہ اردو مباحثہ میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے جینٹیلمین کیڈٹ اُسید عثمانی پہلے انعام کے حقدار ٹھہرے۔ بین الکلیاتی مباحثہ کی اوور آل بیسٹ ٹرافی پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول نے اپنے نام کی۔ ان مقابلوں کے اختتام پر اکیڈمی ڈرامیٹکس کلب کی طرف سے ایک انتہائی شاندار ورائٹی شو بھی پیش کیا گیا۔

    آل پاکستان بین الکلیاتی مباحثہ 1974 ء سے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کے تعلیمی کیلنڈر کا مستقل حصہ رہا ہے۔ اسے ملک بھر کی معروف یونیورسٹیوں، کالجوں اور اداروں میں منعقد ہونیوالے مباحثوں میں نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ تقریب میں شرکت کرنے والے اداروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کےاعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

     

  • آرمی چیف کا آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ  یادگار شہداء پرفاتحہ خوانی

    آرمی چیف کا آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ یادگار شہداء پرفاتحہ خوانی

    راولپنڈی :-آرمی چیف کا آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ یادگار شہداء پرفاتحہ خوانی،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کےسربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج اہم دورے پر آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد پہنچے جہاں ان کا بھرپوراستقبال کیا کیا

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبیٹ آباد پہنچے پر آرمی چیف نے یادگار شہداء پرفاتحہ خوانی کی اور شہدائے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ،

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےاےایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگارجوہر کوبیجز لگائے اور مبارکباد پیش کی

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ تھری اسٹارخاتون جنرل کوکرنل کمانڈنٹ بننےپرفوج اورقوم کوفخرہے،

    اس موقع پر آرمی چیف نےامن اورجنگ کےماحول میں صحت کی سہولتوں پراےایم سی کے کردارکوسراہا اور کہا کہ امن اورجنگ کےماحول میں اےایم سی کاکردارقابل ستائش ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آرمی میڈیکل کورایبٹ آباد کے دورے کے دوران آرمی چیف نے کوروناکےدوران آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی

     

  • پاکستان کی خوشحالی اور ترقی بلوچستان سے جڑی ہے،آرمی چیف

    پاکستان کی خوشحالی اور ترقی بلوچستان سے جڑی ہے،آرمی چیف

    پاکستان کی خوشحالی اور ترقی بلوچستان سے جڑی ہے،آرمی چیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اندرونی سلامتی کو یقینی بنائیں گے، ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کلئے جامع قومی ردعمل کی ضرورت ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آٹھویں قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی یہ ورکشاپ یکم نومبر سے شروع ہوئی اور 27 نومبر تک جاری رہے گی جبکہ ورکشاپ میں معاشرے کے مختلف شعبوں اور طبقات سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی ۔ قومی ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن کی ہرقیمت پرحفاظت کی جائے گی بلوچستان کے عوام کی سیکیورٹی فورسز کی حمایت سے صوبے میں استحکام اور سماجی واقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی بلوچستان سے جڑی ہے دشمن قوتوں کے پاکستان کا امن اور استحکام متاثر کرنے کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنادیں گے۔ پاکستان کو درپیش اندرونی اوربیرونی چیلنجزایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں مغربی زون کے مؤثر انتظام کی وجہ سے پاکستان افغانستان کے اندر بحرانی صورتحال کے درمیان محفوظ رہنے میں کامیاب رہا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی ترقی کیلئے ہم اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ملاقات اوربات چیت پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا

    ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

    سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،

    پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

    گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

    پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

    شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

    جب تک مساجد مدارس آباد ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، شیخ رشید

    ہمیں پتہ گڈ کون اور بیڈ کون،ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے ،شیخ رشید

  • چینی قوم چین کی افواج کی شکرگزار:وادی گلوان میں بھارتی فوجی کو مارنے والے چینی فوجی کےلیے اعزاز

    چینی قوم چین کی افواج کی شکرگزار:وادی گلوان میں بھارتی فوجی کو مارنے والے چینی فوجی کےلیے اعزاز

    اسلام آباد:آپ نے ہماری عزت میں اضافہ کیا: وادی گلوان میں بھارتی فوجی کو مارنے والے چینی فوجی کےلیے اعزاز ،اطلاعات کے مطابق چین کی حکومت ، عوام اور چینی فوج نے اپنے اس فوجی کواپنا ہیروقراردیا ہے جس نے پچھلے سال وادی گلوان میں بھارتی فوجیوں کو کان پکڑوائے اورناک سے لکیریں بھی بنوائیں‌ اور پھربدتیمز بھارتی فوجی کوجہنم واصل کیا

    اس حوالے سے چینی میڈیا کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال سرحدی علاقے وادی گلوان میں چینی اور بھارتی فوجیو ں کی جھڑپ ہوئی تھی جس کی مختلف تصویریں سوشل میڈ یا پر سامنے آئیں تو بھارتی فوج کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ۔

     

     

     

     

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سوشل میں پر سامنے آنے والی تصویریں بھارتی دعووں کے بر عکس تھیں ، وادی گلوان میں جھڑپ کے بعد بھارتی میڈ یا اور حکمرانوں نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے اور کہا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے جواں مردی سے چینی فوج کا مقابلہ کیا جس کے بعد تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئیں جس میں دیکھا گیا کہ چینی فوج نے بھارتی فوجی اہلکاروں کو مارا اور ان کے کان بھی پکڑوائے ۔

    چینی سرکاری میڈیا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان جھڑپوں میں بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے چینی فوجی سارجنٹ تاﺅ پینگونگ کو سیکنڈ کلاس میرٹ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ یہ بھی کہا جارہا ہےکہ چینی عوام نے چین کی افواج کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ اپنی جانوں پرکھیل کے اپنے ہم وطنوں‌ کی جانوں کی حفاظت کررہےہیں اوریہ ان کےلیے ایک اعزازسے کم نہیں‌

  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ:2 سپاہی شہید

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ:2 سپاہی شہید

    کوئٹہ:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 سپاہی شہید ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں دہشتگردوں نے فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے فوری جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، یہ چیک پوسٹ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔

    ادھر اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری جواب دیا گیا، جس سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا، جھڑپ کے دوران سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشااللہ شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کا سفر متاثر ہونے نہیں دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کل وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت جلد بلوچستان سے دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اوراللہ کے فضل سے یہ پورا خطہ امن کا گہوارہ بن جائے گا ،

    شیخ رشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی قوتیں پاکستان کونقصان پہنچانا چاہتی ہیں ، اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان کومحفوظ بنانے کے لیے بلوچستان کومحفوظ بنانا پہلے ضروری ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت جہاں بیرونی سازشوں کا مقابلہ کررہا ہےوہاں بیرونی مدد کے حامل پاکستان مخالف اندورنی ایجنٹوں سے بھی نبرد آزما ہے ، بہت جلد حالات بہترہوجائیں گے

  • عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے: آرمی چیف

    عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے:اطلاعات کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان، پاکستان اور ایران کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور برطانیہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان نائیجل کیسی نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی نمائندہ خصوصی نائیجل کیسی نے بھی افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے کاوشوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

    ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، پاکستان عالمی و علاقائی سطح کے امور میں برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے، عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے، افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔

  • پاک فضایہ کی کامیابی منانے کے لئے اروا فاونڈیشن کے زیر اہتمام یادگار تقریب منعقد

    پاک فضایہ کی کامیابی منانے کے لئے اروا فاونڈیشن کے زیر اہتمام یادگار تقریب منعقد

    27فروری2019 پاک فضائیہ کی یاد گار فتح پاک فضائیہ کی اس دلیری اور شاندار کامیابی کو منانے کے لئے
    اروا فاونڈیشن کے زیر اہتمام یادگار تقریب منعقد کی گیی۔
    تقریب کی صدارت اروا فاونڈیشن کے مرزا اسد اللہ سعید نے کی۔تقریب میں صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاریصوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار مہندر پال سنگھ ، چوہدری سلطان علی ۔اشرف بٹر ایڈووکیٹ, چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم , ممتاز حامد منصور، صفدراحمد ،قاسم علی قاسمی, چوہدری محمد ارشد گجر , منظور احمد, اروا فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری رانا ظہیر اصغر نے شرکت کی۔
    سید یاور بخاری صوبائی وزیرنے کہا کہ وہ پاک فوج اور پاک فضائیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
    پاک فوج نے وطن عزیز کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں

    سردار مہندر پال سنگھ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ فوج کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزا سرائی کو برداشت نہیں کریں گے ۔
    مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کی سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں.پاک فوج نڈر، بہادر اور دشمن کے ہر وار کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے.قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے۔ پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ اپنی فوج کے خلاف بولنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔

  • پاک فوج پر بزدلانہ حملے کی مذمت،  شہداء کو سلام و خراج عقیدت پیش،  سینیٹ اجلاس

    پاک فوج پر بزدلانہ حملے کی مذمت، شہداء کو سلام و خراج عقیدت پیش، سینیٹ اجلاس

    سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں اعتزاز احسن خصوصی طور پر شریک ہوئے- سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا ‏جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا گیا- کمیٹی نے وزیرستان میں پاک فوج کےشہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی-

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کیمٹی دہشتگردوں کی طرف سے پاک فوج پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے- اللہ تعالی شہداء کی قربانی کو قبول اور اعلٰی مقام عطا فرمائے- شہید جوانوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں- شہداء اور شہداء کے لواحقین کو سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہیں- ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شکست دشمن عناصر کا مقدر ہے- سخت اپریشن کے ذریعے جنوبی وزیرستان کو ان سفاک دھشتگردوں سے مکمل پاک کیا جائے- دشمن عناصر اسطرح کے بزدلانہ حملوں سے ملک میں امن و امان برباد کرنا چاہتے ہیں-

    سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ دشمن اپنی مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے- بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف دھشتگردانہ واقعات کے لئے استعمال کر رہا ہے- حکومت پاکستان دھشتگردانہ حملوں کا معاملہ حکومت افغانستان کیساتھ اٹھایا جائے- حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ مودی کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے- یہ کمیٹی ہر اجلاس میں مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتی آئی ہے-

  • کور کمانڈر کراچی لیفیٹینٹ جنرل ہمایوں عزیز کا جائے حادثہ کا دورہ

    کور کمانڈر کراچی لیفیٹینٹ جنرل ہمایوں عزیز کا جائے حادثہ کا دورہ

    کور کمانڈر کراچی نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
    آرمی چیف کی ہدایت کی روشنی میں پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش .


    پاک فوج اور رینجرز کے دستوں کی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت.

  • خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا کہا؟

    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا کہا؟

    فواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں ملک و قوم کا تحفظ کیا ہے۔ میجر محمد اصغر نے قوم کو کورونا وباء سے بچانے کے عمل میں جان کی قربانی دی۔ صوبائی حکومت لمحہ بہ لمحہ کورونا وائرس کی صورت حال مانیٹر کر رہی ہے۔ حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے کاروبار کو سیل کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید میجر محمد اصغر طورخم بارڈر پر خدمات سر انجام دے رہے تھے جہاں وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ اجمل وزیر کا افواج پاکستان کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بارڈرز پر دشمن کا مقابلہ کرنا ہو یا کسی بھی آفت سے نمٹنا ہو پاک فوج کے جوان اپنی جان پر کھیل کر شہریوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ پوری قوم اس وباء سے برسرِ پیکار پاک فوج، طبی عملے اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز کو سلوٹ پیش کرتی ہے۔ اجمل وزیر کا صوبے میں کورونا نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت 359 قرنطینہ مراکز قائم ہیں جن میں 22483 افراد کو قرنطینہ کرنے کی گنجائش ہے۔ یہ مراکز صوبے کے مختلف اضلاع میں بنائے گئے ہیں۔ قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے افراد کی نگداشت کے لیے عملے کے 443 ارکان اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ مشیر اطلاعات نے بتایا کہ پشاور ائیرپورٹ پر اب تک 8 فلائٹس کے ذریعے 1932 افراد وطن واپس آئے ہیں جنہیں مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا۔ بیرون ممالک سے آنے والے ان پاکستانی شہریوں میں سے 1140 افراد کو اسکریننگ اور کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد گھروں کو بھیجا گیا ہے جبکہ 792 افراد اب بھی قرنطینہ مراکز میں قیام پذیر ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ٹڈی دل کے حملوں کے حوالے سے اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے کے 15 اضلاع میں ٹڈی دل کے انسداد کے لیے 25833 ایکڑ اراضی پر اسپرے کیا جا چکا ہے۔ مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کا کاروبار کو سیل کیا جائے گا۔ انہوں نے صوبے کے عوام خصوصاً پشاور کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ صوبائی حکومت اپنے شہریوں کو اس مہلک وباء سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان خود لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ مشیر اطلاعات نے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے اعداد و شمار کے حوالے بتایا کہ گزشتہ روز 160 نئے مریض سامنے آنے کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 4669 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 1126 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 11 اموات بھی ریکارڈ ہوئیں جس سے صوبے میں اموات کی کل تعداد 245 ہوگئی ہے۔