Baaghi TV

Tag: پاک فوج

  • طلبا وطالبات کی پاک فوج سے محبت:ایک دن پاک فوج کے ساتھ

    طلبا وطالبات کی پاک فوج سے محبت:ایک دن پاک فوج کے ساتھ

    لاہور:طلبا وطالبات کی پاک فوج سے محبت:ایک دن پاک فوج کے ساتھ ،اطلاعات کے مطابق طلبا وطالبات کی پاک فوج سے محبت کے ویسے تو بڑے جزباتی واقعات پہلے بھی سنے ہیں مگراب توپاک فوج سے محبت کرنے والے میرے وطن کے طلبا وطالبات پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں حصہ لینے کے بھی خواہش مند ہیں ، اس حوالے سے آج بڑی تعداد میں طلبا وطالبات نے پاک فوج کے ساتھ میدان عمل میں گزارا

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ لاہورکی مختلف جامعات کے طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا اور فوجی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہورکی مختلف جامعات کے طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا جن میں یو ای ٹی، پنجاب یونیورسٹی، ایف سی کالج اور ایل ایس ای کے طلبہ واساتذہ شامل تھے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق کنیئرڈ کالج اور نیشنل کالج آف آرٹس کے طلبہ و اساتذہ بھی وفد کا حصہ تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ نے فوجی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا، طلبہ کوہتھیاروں اورمختلف آلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق طلبہ نے ٹینکوں اور اے پی سی کی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا، طلبہ کومختلف ہتھیاروں کےاستعمال کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا گیا۔
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیزنے طلبہ کو آگاہی دی، کورکمانڈرلاہورنے طلبہ کے جوش و جذبے اورحب الوطنی کو سراہا۔

  • وفاقی حکومت بارش متاثرین کے  لیے بلاتاخیر امدادی کاروائیاں شروع کرے.بلاول

    وفاقی حکومت بارش متاثرین کے لیے بلاتاخیر امدادی کاروائیاں شروع کرے.بلاول

    وفاقی حکومت بارش متاثرین کے لیے بلاتاخیر امدادی کاروائیاں شروع کرے.بلاول
    وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی ٰبلوچستان سے بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی

    وزیر اعظم نے این ڈ ی ایم اے کو گوادر اور تربت میں متاثرین کو فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی اور کہا کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے،

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بارش عوام کے لیئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے .کوئیٹہ، گوادر، کوہلو، سبی، ژوب، تربت، چمن اور زیارت میں عوام کو نقصان اٹھانا پڑا ہے .وفاقی حکومت بارش متاثرین کے لیے بلاتاخیر امدادی کاروائیاں شروع کرے .نیازی حکومت نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا، حکومتی ادارے و افسران ملک کے پسماندہ صوبے کی مدد کے لیئے ذمہ داری نبھائیں .پی پی پی بارش متاثرین کے ساتھ ہے، کارکنان امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

    سبی اور گردونواح میں مسلسل 12 گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے. بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید برفباری اور بارش کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہوگئی۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے

    بلوچستان بارش اور برف باری برسانے والا نیاطاقتور سسٹم داخل ہوگیا.کوئٹہ، کان مہترزئی، کوژک ٹاپ،لکپاس اور زیارت میں برف باری ہوئی ہے. مسلم باغ،قلعہ سیف اللہ،سنجاوی سمیت دیگر اضلاع میں برف باری اور بارش ہوئی ہے .ہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی .کان مہترزئی شاہراہ کو بحال کردیا گیا.ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کان مہترزئی،کوژک ٹاپ پر ہیوی مشینری موجود ہے،پی ڈی ایم اے،لیویز اوراین ایچ اے اور انتظامیہ شاہراہوں کی بحالی میں مصروف ہے .پاک فوج کی جانب سے مکران اور دیگر اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں. کوئٹہ سے چمن جانے والی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے بحال کردی گئی ہے

    شدید برفباری سے کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ عام ٹریفک کے لیے بند تھی.لیویز فورس نے شدید برفباری میں بھی کوئیٹہ چمن شاہراہ سے برف ہٹانے کے سرتوڑ کوشش کی. ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل کوژک ٹاپ پہنچ گئے جاری کام کا خود معائینہ کیا برف ہونے کے باوجود ہیوی ٹرانسپورٹ کے علاؤہ شاہراہ پر ضروری سفر بحال رکھنے پہ زور دیا فورس شدید برفباری میں بھی کوئیٹہ چمن شاہراہ سے برف ہٹانے کے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں: شہری کوئیٹہ چمن شاہراہ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں

    ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ گڑنگ چیک پوسٹ اور ژڑہ بند پر ہیوی لوڈ گاڑیوں سفر سے گریز کریں کوژک ٹاپ پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹرییشن نے سنو مشین بلڈوزر کی مدد سے برفباری ہٹا رہے ہیں روڈ کلیر ہونے تک مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں لیویز فورس این ایچ اے بی اینڈ ار کے اہلکار الرٹ کردیں گئے کوژک ٹاپ پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹرییشن نے سنو مشین بلڈوزر کی مدد سے برفباری ہٹا رہے ہیں روڈ کلیر ہونے تک مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں

    پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کی گئی پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیموں نے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جہاں لوگوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ مختلف علاقوں میں کھڑا پانی نکالنے میں بھی مقامی افراد کی مدد کی۔ پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں ساحلی علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

  • ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی آرمی چیف اور سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

    ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی آرمی چیف اور سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

    ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی آرمی چیف اور سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات
    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سیلکوک بیراک تاروگلو نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں دفاعی اورسیکیورٹی تعاون کو بڑھانے پر بھی خصوصی بات چیت کی گئی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان برادرملک ترکی کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے ، افغانستان میں امن واستحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، عالمی توجہ سےافغانستان میں کسی انسانی بحران سے بچا جا سکتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے فوجی تعاون کومزید فروغ دینے پراتفاق رائے ہوا ، ترک جنرل نے مسلح افواج کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کےعزم کااعادہ کیا۔ ترک جنرل نےافغانستان کی صورتحال میں پاکستان کےکردارکی تعریف کی۔

    قبل ازیں جنرل سیلکوک بیراک تاروگلو، ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے آج سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انکے دفتر میں ملاقات کی- ملاقات کے دوران دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    جنرل سیلکوک بیراک تاروگلو نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

  • امن اورپاکستان دشمنوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے دو جوان وطن پرقربان

    امن اورپاکستان دشمنوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے دو جوان وطن پرقربان

    راولپنڈی:امن اورپاکستان دشمنوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے دو جوان وطن پرقربان ،اطلاعات کے مطابق امن دشمنوں کیخلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوان فرض پر قربان ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک، ڈی آئی خان اور کوٹ کلی جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

     

     

    آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 3کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک دہشتگرد نے دورانِ آپریشن خود کو سکیورٹی حکام کے حوالے دیا، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران 2 جوان شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں سپاہی فرید اللہ اورسپاہی شعیب حسن شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے، موجودہ افغان حکومت کی درخواست پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا آغاز کیا گیا لیکن کچھ چیزیں ناقابل قبول تھیں، تنظیم غیر ریاستی عنصر ہے جو پاکستان میں کوئی بڑا حملہ نہیں کر سکی۔ کالعدم ٹی ٹی پی میں اندورنی اختلافات بھی ہیں جبکہ افغان حکومت کو کہا ہے کہ اپنی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے حالیہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہےنہ ان کے ساتھ اب جنگ بندی کا کوئی معاہدہ ہے،آپریشن جاری ہے

    ترجمان پاک فوج کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ نو دسمبرکوختم ہوگیا۔جنگ بندی کایہ معاہدہ غیرریاستی جنگجوعناصر کے ساتھ مذاکرات سے قبل موجودہ افغان حکومت کی درخواست پراعتماد سازی کےلیے اٹھایا گیا۔

  • تُرک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

    تُرک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

    راولپنڈی :تُرک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سیلکوک بائراکتاروگلو نے آج جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

    تُرک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے درمیان سلامتی اور علاقائی مسائل کے علاوہ افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت کے علاوہ دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے عزم کا اعادہ کیا۔ کہ ’ہر موسم‘ دوست ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکی گہرے اسٹریٹجک تعلقات قائم کرتے رہیں گے۔

    تُرک ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف سے گفتگوکرتےہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈپٹی چیف آف ترک جنرل سٹاف کا دورہ دونوں مسلح افواج کے درمیان کثیر جہتی طویل المدتی تعاون کا مظہر ہے۔

    معزز مہمان نے خطے میں امن خصوصاً افغان امن عمل میں پاکستان کی مسلح افواج کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

  • ہم حاضرہم قربان:اے اہل بلوچستان:بارشوں اورسیلاب میں گھبرانانہیں:خدمت اورامدادی کام جاری:ترجمان پاک فوج

    ہم حاضرہم قربان:اے اہل بلوچستان:بارشوں اورسیلاب میں گھبرانانہیں:خدمت اورامدادی کام جاری:ترجمان پاک فوج

    کوئٹہ:ہم حاضرہم قربان:اے اہل بلوچستان:بارشیں اورسیلاب گھبرانا نہیں:خدمت اورامدادی کام جاری:اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے اہل بلوچستان کو پیغام دیا گیاہے کہ سخت سردی بھی ہے اورپھربارشیں اس قدر ہورہی ہیں‌ کہ سیلابی صورتحال ہے لیکن گھبرانا نہیں ہم حاضرخدمت ہیں ،

      

     

    اس حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہونے کے بعد پاک فوج کا امدادی کام جاری ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کا عمل بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر اور تربت کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کا امدادی کام جاری ہے، پسنی، جیوانی، سربندر، نگور میں خوراک اور شیلٹرز کی فراہمی بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا جا رہا ہے۔

  • دہشت گردوں کیخلاف آپریشن،دو دہشت گردجہنم واصل،چار جوان شہید

    دہشت گردوں کیخلاف آپریشن،دو دہشت گردجہنم واصل،چار جوان شہید

    پاک فوج کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن،دو دہشت گردجہنم واصل،چار جوان شہید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹانک میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا

    آپریشن کے دوران دو دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود بھی برآمد ہوا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردی سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کے کیسز میں ملوث تھے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اورکاروائی بھی کی گئی ہے میر علی میں آپریشن کے دوران 4 فوجی جوان جام شہادت نوش کرگئے میر علی آپریشن کے دوران دہشتگرد گرفتار لیا گیا، جبکہ اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہوانے والوں میں حوالدار منور عمر 40 سال سکنہ بہاولنگر، سپاہی ذکاء اللہ عمر 31 سال سکنہ لکی مروت، سپاہی فرحان عمر 34 سال سکنہ کوہاٹ، سپاہی شیراز عمر 30 سال سکنہ ایبٹ آباد شامل ہیں

    قبل ازیں ایک رپورٹ کے مطابق آج مورخہ 31 دسمبر 2021ء انٹیلی جنس انفارمیشن کی بنیاد پر خفیہ اداروں اور آرمی نےانٹیلی جنس اپریشن کے دوران کالعدم تنظیم عصمت اللہ شاھین گروپ کا اہم کمانڈر اور ٹارگٹ کلر شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کو ہلاک کر دیا ،دہشت گرد کمانڈر ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا جو کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کو دہشت گردی کے متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا ۔دہشتگرد کمانڈر شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال ضلع ٹانک وگردونواح میں متعدد دہشتگردانہ کاروائیوں بشمول اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے

    دہشتگرد کمانڈر سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا جس میں گرنیڈز، کلاشنکوف اور پسٹل شامل ہیں ۔▪دہشتگرد کمانڈر مستقبل قریب میں سیکورٹی فورسز کے سورسز کو ٹارگٹ کلنگ کرنے اور سیکورٹی فورسز پر تخریب کاری کرنے کا پلان تیار کر رہا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین کیا ہے ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے، بزدل دشمن کا بہادر قوم سے مقابلہ ہے جو ہر مشکل میں ثابت قدم رہی ہے

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ٹانک اور میر علی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے۔دہشت گرد امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اورپوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سے ملک دشمن قوتیں خائف ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ملک میں امن قائم کرنے کیلئے پاک فوج کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ نے شہدا ء کے درجات بلندی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی سکیورٹی فورسز کے اہلکار کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    چھمب معرکے کی یاد میں گولڈن جوبلی تقریب

  • چھمب معرکے کی یاد میں گولڈن جوبلی تقریب

    چھمب معرکے کی یاد میں گولڈن جوبلی تقریب

    1971کی پاک بھارت جنگ میں چھمب معرکے کی یاد میں گولڈن جوبلی تقریب ہوئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چھمب معرکے کی یاد میں گولڈن جوبلی کی تقریب کا راولپنڈی میں انعقاد ہوا،تقریب میں چھمب معرکے میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں نے شرکت کی سابق فوجیوں نے اپنے جنگی تجربات شیئر کیے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شہدائے چھمپ اور غازیوں کوخراج تحسین پیش کیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج کی جانب سے کیے گئے ایک انتہائی جرات مندانہ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام رینک کے جوانوں و افسران جرات اور عزم کو سراہا۔

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

  • ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں: آرمی چیف

    ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں: آرمی چیف

    راولپنڈی:ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں: آرمی چیف انسانیت کے خدمت گاروں کوخراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے کانووکیشن میں شرکت کی، سی پی ایس پی کے نائب صدر شعیب شفیع نے استقبال کیا، سپہ سالار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرمی چیف کو سی پی ایس پی کی اعزازی فیلو شپ سے بھی نوازا گیا جبکہ انہوں نے کامیاب ہونیوالے گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وبا میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر کام کرنے پر میڈیکل کمیونٹی کو سراہا اور ڈاکٹرز اور فزیشنز کو متعلقہ فیلڈ میں سپیشلائزیشن کرانے کی تعریف کی۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں، چیلنجز کے باوجود کورونا میں ڈاکٹرز اور عملے نے عوام کی خدمت کی، ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر ورکرز نے دن رات کام کیا، قوم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ڈاکٹرز اور طبی عملے نے کورونا کے دوران کئی قیمتیں جانیں بچائیں، آرمی میڈیکل کورکی قومی ہیلتھ کیئرسسٹم میں اہم خدمات ہیں، عوام کےتحفظ اور سکیورٹی کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے۔

  • حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی: ترجمان پاک فوج

    حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی: ترجمان پاک فوج

    اسلام آباد:حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی:اطلاعات کے مطابق پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل اور منظور پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی صورتحال دیکھتے ہوئے کر قومی سلامتی پالیسی تشکیل دی۔

    نیشنل سکیورٹی پالیسی کی منظوری کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق قومی سلامتی پالیسی کااجراءاہم سنگ میل ہے۔ پاکستان کی قومی سلامتی مضبوط بنانےمیں پالیسی انتہائی اہم ہے۔

     

     

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جامع فریم ورک، قومی سلامتی کے پہلوؤں پر باہمی روابط کو تسلیم کرتی ہے۔ قومی سلامتی پالیسی ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہے۔ حکومت نےعالمی صورتحال دیکھتےہوئے پالیسی تشکیل دی۔ افواج پاکستان قومی سلامتی پالیسی کے وژن کے مطابق کرداراداکریں گی۔

    اس سے قبل وفاقی کابینہ نے ایک تاریخی اقدام کے طور پر شہریوں پر مرکوز ملک کی پہلی جامع قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس کی بنیاد اقتصادی سلامتی پر مبنی ہے۔

     

     

     

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے ہمراہ مشترکہ میڈیا بریفنگ میں کابینہ اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی (این ایس پی) کی توثیق کے بعد کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ میں اس کامیاب کوشش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اگر کسی ملک کا قومی سلامتی کا وژن غیر واضح ہے تو اس کے تحت پالیسی بنانا بہت مشکل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس پالیسی میں قومی سلامتی کے مجموعی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور وزیر اعظم کی قیادت میں یہ ضابطہ بندی کی گئی ہے کہ اقتصادی سلامتی پالیسی کا بنیادی مرکز ہوگی۔ مضبوط معیشت دفاعی اور انسانی سلامتی پر مزید اخراجات کو یقینی بنا سکے گی۔ بیرونی اقدامات کے حوالے سے پالیسی کا مقصد ’’امن‘‘ہے۔

    نیشنل سکیورٹی پالیسی کے تحت قومی ہم آہنگی کے لئے ملک نے اپنے ثقافتی اور نسلی تنوع کے سب سے اہم پہلو کی نشاندہی کی ہے، اس حوالے سے قومی اتحاد قائم کیا جانا چاہئے۔ ہم ایک اسلامی ریاست ہیں اور اسلامی ملک کا نظریہ رکھتے ہیں لہذا قومی ہم آہنگی کے پالیسی پہلوؤں کو ملک کے تنوع پر مرکوز ہونا چاہئے، تنوع کے تمام پہلوؤں کو پالیسی کے دیگر عناصر کے ساتھ ساتھ لیا جائے گا۔

    مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی پالیسی کے انسانی تحفظ کے پہلوؤں کی بنیادی توجہ آبادی ہے جو تحفظ صحت، آب و ہوا اور پانی، خوراک کی حفاظت اور صنف کے متعلق ہے۔ جہاں تک اقتصادی سلامتی کا تعلق ہے، اس پالیسی نے اس پر مناسب بحث کی ہے۔ پاکستان کی دوسری اہم تشویش معیاری انسانی وسائل کی تیاری ہے جو کہ مقامی سطح پر معیشت پر حتمی اثرات مرتب کرے گی، مزید برآں اقتصادی تحفظ کے باب میں بھی بات چیت کی گئی، پالیسی کے دیگر عناصر خودمختاری، علاقائی سالمیت پر روشنی ڈالتے ہیں جو دفاع اور فوجی سلامتی سے متعلق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل کا عمل 2014 میں دوبارہ شروع ہوا جو 7 سال میں مکمل ہوا کیونکہ اس میں بہت سی حساسیتیں اور پیچیدگیاں تھیں جبکہ اس عمل میں بڑے پیمانے پر گفت و شنید کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ تمام وفاقی وزارتوں اور صوبوں کے چار راؤنڈ کئے گئے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ سالوں میں ان پٹ دیا ہے۔ سول ملٹری قیادت اور اداروں نے مل کر کام کیا اور تمام سٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے کے بعد دستاویز کی منظوری دی گئی۔

    ڈاکٹر معید یوسف نے نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور ماہرین کی عدم شرکت کے حوالے سے تنقید کے بارے میں کہا کہ 2014 سے تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں کے طلباء اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد پاکستانی ماہرین نے پالیسی بنانے کے لئے اپنا کلیدی ان پٹ فراہم کیا۔ یہ ایک بھرپور مشاورتی عمل تھا جہاں اس دستاویز کے ایک ایک لفظ پر وسیع بحث کی گئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ قومی سلامتی ڈویژن (این ایس ڈی) پالیسی کے نفاذ اور اس حوالے سے درپیش درپیش مسائل کے بارے میں این ایس سی کو ماہانہ بنیادوں پر آگاہ کرے گا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اجتماعی طور پر ایک خفیہ دستاویز ہوگی لیکن اگلے ہفتے یا دس دنوں میں وزیر اعظم کی جانب سے مکمل عوامی ورژن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی میں قومی سلامتی اور قومی معیشت کے باب شامل ہیں، اس حوالے سےجتنا زیادہ بحث کی جائے گی اتنا ہی بہتر ہوگا۔

    انہوں نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں اپنے تمام ساتھیوں، سول اور مسلح افواج کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

    ڈاکٹر معید نےمختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ قومی سلامتی پالیسی ایک چھتری ہے جس میں معاشی، انسانی، داخلی، فوجی اور دیگر سیکورٹی خدشات جیسے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس کے دوران پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 2022-2026 کو قومی سلامتی کے مشیر نے منظوری کے لیے پیش کیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تمام سروسز چیفس، قومی سلامتی کے مشیر اور دیگر اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔