Baaghi TV

Tag: پاک فورسز

  • آپریشن شعبان :مزید 5  خارجی دہشت گرد ہلاک، تعداد 114 ہوگئی

    آپریشن شعبان :مزید 5 خارجی دہشت گرد ہلاک، تعداد 114 ہوگئی

    بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ”شعبان“ بھرپور انداز میں جاری ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ زمینی اور فضائی کارروائیوں میں مزید 5خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں، جبکہ فورسز نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی بلوچستان میں جاری مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ زمینی اور فضائی کارروائیوں میں مزید 5 خارجی دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جس کے بعد صرف آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے،جبکہ 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران اب تک مجموعی طور پر 114 خارجی دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

    بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رہے گا سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے زمینی اور فضائی دونوں محاذوں پر مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں۔

  • آپریشن شعبان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 4 خوارج ہلاک

    آپریشن شعبان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 4 خوارج ہلاک

    پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشن شعبان جاری ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے-

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے آپریشن کے دوران مزید 4 خوارج کو ہلاک کردیا ہے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ 5 جولائی سے اب تک 109 خوارج مارے جا چکے ہیں ،سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضےسے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، برآمد اسلحے میں ایم فور رائفل، ایس ایم جیز، راکٹ لانچر، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رہے گا جب کہ سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھیں گی۔

    واضح رہے کہ یہ کارروائی جولائی 2026 کے بالکل آغاز میں بلوچستان کے ضلع زیارت میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کے بعد شروع کی گئی تھی وہاں واقع مانگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے ایک بڑا حملہ کیا تھا، جس میں 9 بہادر پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے، اس حملے کے فوراً بعد حکو مت اور سیکیورٹی اداروں نے امن دشمنوں کے پورے نیٹ ورک اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا اسی فیصلے کے تحت پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس نے مل کر یہ مشترکہ محاذ سنبھالا ہے، جس کا بنیادی مقصد علاقے میں کالعدم تنظیموں اور عسکریت پسندوں کا مکمل صفایا کر کے عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانا اور امن قائم کرنا ہے۔

    دوسری جانب زیارت میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید پولیس اہل کاروں کے لواحقین کا دھرنے کوئٹہ اور زیارت میں جاری ہیں حکومتی وفد کے ساتھ مذاکرات کے دو دور ہونے کے باوجود ڈیڈ لاک برقرار ہے، مظاہرین کی جانب سے زیارت واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا لیکن حکومتی وفد کی یقین دہانی کے باوجود مظاہرین نے دھرنا ختم نہیں کیا دھرنے کے قریب کنٹینر میں 8 پولیس اہلکاروں کی میتیں رکھی ہو ئی ہیں، دیگر پولیس اہلکاروں کی تدفین زیارت اور سنجاوی کے علاقوں میں کر دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ 7 جولائی کو زیارت کے علاقے مانگی میں دہشت گرد حملے میں 30 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔