Baaghi TV

Tag: پرویز الہی

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے دی لاہورکے ماسٹر پلان 2050 کے پلان کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب نے دی لاہورکے ماسٹر پلان 2050 کے پلان کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہورکے ماسٹر پلان 2050 کے پلان کی منظوری دیدی

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا اوورسیزپاکستانیوں کی سہولت کے لئے اہم اقدام سامنے آیا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ایک ہی دن میں ایل ڈی اے سے پلاٹ خرید سکیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ایل ڈی اے ہاؤسنگ سکیموں میں اوور سیزپاکستانیوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی دن میں پلاٹ ٹرانسفرکی سہولت دی جائے گی۔ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی بھائیوں کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنارہے ہیں۔ اوورسیزپاکستانیوں کے معاملے میں کوئی سرخ فیتہ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ شاہدرہ پلان کو جلد ازجلد قابل عمل بنانے اور تعمیرات کا آغاز کرنے کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں آزادی چوک میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے بائیکرز اورہیڈبرج بنانے کی منظوری دی گئی،اکبر چوک کوسگنل فری کرنے کیلئے فلائی ا ووراورانڈرپاس تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن2019میں ترامیم کی منظوری دی گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ لاہور ماسٹر پلان2050کے تحت بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ لاہور میں آبادی کا دباؤ کم کرنے کیلئے مضافات میں رہنے والوں کو شہر کے برابر سہولتیں دی جائیں گی۔ بفرزون قائم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی۔ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کیلئے انٹرچینج اورفلائی اوور تعمیر کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہدایت کی کہ مزیدزرعی زمین ایکوائرکرنے کی بجائے ملٹی سٹوری بلڈنگ کلچر کو فروغ دیا جائے۔

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    جوہر ٹاؤن، موضع چک مزنگ میں اراضی ایکوائرکرنے کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے ایونیو ون میں تنازعات حل کرنے کیلئے فریقین سے بات چیت کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے سکیموں کیلئے ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کی منظوری،ارکان اسمبلی بھی شامل ہوں گے موضع کھاڑک،خیبربلاک علامہ اقبال ٹاؤن،گلشن راوی میں حل طلب امورعدالتی اورقانونی احکامات کے مطابق حل کرنے کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے ایونیو ون کے نادہندگان کی ادائیگی کی مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی، ٹیپا کیلئے ڈویلپمنٹ ورک پرعائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی گئی، مدت سے زیر التواء جوہر ٹاؤن میں پلاٹ کی ریگو لرائزیشن کی منظوری دی گئی، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا، کنسلٹنٹ ماسٹر پلاننگ مسٹر ڈیوڈ نے لاہور ماسٹر پلان 2050پرتفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں اکنامک ڈویلپمنٹ سٹریٹجی،ریجنل سٹریٹجی اوردیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال، صوبائی مشیر عامرسعید راں،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،وائس چیئرمین شیخ امتیاز محمود، ارکان صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، ملک مختار احمد، محمد عاطف، عامر ریاض قریشی،طارق ثناء باجوہ، متعلقہ سیکرٹریز، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے ارکان، ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی واسااور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

  • پنجاب میں پانچ نئے اضلاع، وزیراعلیٰ نے اعلان کر دیا

    پنجاب میں پانچ نئے اضلاع، وزیراعلیٰ نے اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے ضلع بنانے کا بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تونسہ شریف، مری، وزیرآباد،تلہ گنگ اور کوٹ ادوکو نئے ضلع بنانے کی منظوری دے دی ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام سے کئے گئے وعد ے پورے کر دیئے ہیں۔ میں نے 2005میں تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا۔چ 2005 میں تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان ایم این اے خواجہ شیراز کے بہت بڑے جلسے میں کیا تھا۔ 2018میں حافظ عمار یاسر کے بڑے جلسے میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب تونسہ اور تلہ گنگ کو ضلع بنا نے کی منظوری بھی میں نے دی۔ تونسہ او رتلہ گنگ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہوں۔ مری، وزیرآباد اور کوٹ ادو کو بھی ضلع بنانے کی منظوری دی ہے

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اورسابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے خصوصی شرکت کی، صوبائی وزراء راجہ بشارت، محسن لغاری، راجہ یاسر ہمایوں، متعلقہ علاقوں کے اراکین اسمبلی خواجہ شیرازمحمود،محمد خان لغاری، حافظ عمار یاسر، خواجہ داؤد سلیمانی، جاوید اختر لنڈ،سردار سیف الدین کھوسہ، سردار محمد محی الدین کھوسہ،احمد علی دریشک ،محمد احمد چٹھہ،،محمد شبیر،لطاسب ستی،محمد رضوان، راسخ الٰہی اور دیگر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی، چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندراور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں نئے اضلاع پر بریفنگ دی

    نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت کو چاہیے کہ ان کو تمام تر سہولیات فراہم کرے

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

    بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔نئے انتظامی ضلع بننے سے تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔ نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ ارکان اسمبلی اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھ کر کیاہے۔نئے اضلاع بننے سے ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے۔ نئے اضلاع کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامز ن کیا جائے گا۔محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے پر بھی کام شروع کر دیا گیا،اگلے چند دنوں میں اس ضمن میں میٹنگ میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا

    تونسہ شریف، مری، وزیرآباد،تلہ گنگ اور کوٹ ادو کے اراکین اسمبلی نے اضلاع کی منظوری پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اظہار تشکرکیا اور کہا کہ آپ کا یہ فیصلہ عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ آپ نے عوام کے دیرینہ مطالبے کو مختصر مدت میں پورا کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

  • پرویز الہیٰ کی لندن میں ملاقات؟ ترجمان نے سب بتا دیا

    پرویز الہیٰ کی لندن میں ملاقات؟ ترجمان نے سب بتا دیا

    پرویز الہیٰ کی لندن میں ملاقات؟ ترجمان نے سب بتا دیا

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی لندن میں کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔

    فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ کچھ میڈیا چینلز بے پر کی چھوڑ رہے ہیں۔پرویز الٰہی ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں جو اصولوں پر مبنی سیاست کرتے ہیں۔بیگم صفدر کا سوشل میڈیا سیل پرویز الٰہی کے خلاف چھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہےلانگ مارچ کے انقلاب نے امپورٹڈ حکومت کو حواس باختہ کر دیا ہے۔کرپشن زدہ امپورٹڈ حکومت سے عوام گن گن کر بدلے لے گی۔ فان لٹیروں نے مہنگائی گیارہ فیصد سے چوالیس فیصد پر لا کر عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ان نوسر بازوں کے ہاتھوں ملک دیوالیہ ہو چکا، بس اعلان ہونا باقی ہے

    علاوہ ازیں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نام نہاد شہباز سپیڈ نے 5ماہ میں ہرچیز تباہ کردی ہے۔کرپشن میں شہرت پانے والی شہباز سپیڈعوام کو ریلیف کی فراہمی میں ناکام ہے۔کرپشن کے پیسے سے لندن میں خریدے گئے محلات کا مکین پھر لوٹ مار کی پلاننگ کررہا ہے۔عوام جاگ رہے ہیں، اب اس کے فریب میں نہیں آئیں گے۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم نے 90شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باپ بیٹی لندن میں بیٹھ کر پنجاب کے عوام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔عمران خان کی جدوجہد سے قومی دولت کے لٹیرے بے نقاب ہوئے ہیں اور کرپشن زدہ چہروں سے پردہ اٹھانے پر کرپٹ ٹولا عمران دشمنی پر اتر آیا ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حقیقی آزادی اور ملک کی بقا کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔عوام کے حقوق مجروح کرنے والے ٹولے کو اب جانا ہوگا۔سینئر صوبائی وزیر سے ملاقاتوں کے دوران جاری ترقیاتی کاموں، ترقیاتی مسائل اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    علاوہ ازیں مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت عوام کو ایک بھی ریلیف نہیں دے سکی جبکہ چوروں کو ہر طرح کا ریلیف ملا,کرپٹ ٹولے کی بدولت اب سردیوں میں گیس بھی نہیں ملے گی,ترقی کرتے پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیلنے والے ڈاکوؤں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی,عوام کے ووٹ سے عمران خان تمام مافیاز کا مقابلہ کرکے انہیں شکست فاش دے گا انشاءاللہ,

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قوم کا شریف خاندان سے سوال ہے کیا لندن جانے کیلئے بیمار ہونا شرط ہے ،آنکھو ں میں دھول جھونکنے کیلئے غریبوں کا دم بھرنے والی پانامہ رانی نے عدالتی فیصلے کی دستاویزات کی سیاہی بھی خشک نہیں ہونے دی اور لندن اڑان بھر گئیں ،این آر او ٹو سے سارا شریف خاندان مستفید ہو رہا ہے ۔ عمران خان نے جب اسلام آباد کی طرف کال دی تو امپورٹڈحکمرانوں میں جرات نہیں ہو گی کہ وہ عوام کی راہ کی رکاوٹ بن سکیں ۔ پنجاب حکومت نے 25 مئی واقعے پر کمیٹی بنا دی ہے، واقعے میں ملوث لوگوں کو سزا ضرور ملے گی

  • سیلاب متاثرین کی آباد کاری تک بحالی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، پرویز الہیٰ

    سیلاب متاثرین کی آباد کاری تک بحالی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، پرویز الہیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بروقت اقدامات کئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کے ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے پیش پیش ہےسیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی گئی ہے۔

    اسلامو فوبیا مسلمانوں کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے. صدر مملکت

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد متاثرین کو خشک راشن فراہم کیا جا چکا ہے 5 ہزار سے زائد کمبل اور 44 ہزار سے زائد خیمے متاثرین سیلاب میں تقسیم کئے گئے ہیں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کیلئے1400 سے زائد ریسکیو بوٹس نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ متاثرین میں 34 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے 23 ہزار سے زائد مچھر دانیاں اور21 ہزار سے زائد لائف جیکٹس فراہم کی گئیں لاکھوں جانوروں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے،سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں اور لائیوسٹاک کے نقصانات کے ازالے کیلئے مالی امداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    عمران خان پنڈی والوں سے مایوس ہو گئے

    پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت کو وفاق کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی گئی پنجاب حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے سندھ اور بلو چستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میڈیکل ریلیف مشن بھی بھجوایا۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ 2 موبائل ہیلتھ یونٹ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیجےہم سیاست سے بالاتر ہو کر اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں وفاقی حکومت سیلاب متاثرین پر سیاست چمکا رہی ہے جو قابل افسوس ہےلندن میں ہونے کے باوجود میں روزانہ کی بنیاد پرمتاثرین کی بحالی کےاقدامات پرپیشرفت سےآگاہی حاصل کررہا ہوں سیلاب متاثرین کی آباد کاری تک بحالی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

    آڈیو لیکس، عمران خان کا عدالت جانے کا اعلان

  • لانگ مارچ کے وقت جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے،پرویز الہٰی

    لانگ مارچ کے وقت جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے،پرویز الہٰی

    پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا وقت آئے گا تو جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : مریم نواز کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی بھی لندن پہنچ گئے، لندن میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ پانچ سال بعد مونس الہٰی کی فیملی سے ملنے لندن آیا ہوں، نواز شریف سے ملنے کا شوق نہیں ، کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہیے، مجھے ان کے گھر کا بھی علم ہے ، ایک ایک شخص کا علم ہے۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کیخلاف میں مقدمہ درج:ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں

    پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران شہباز شریف نے پنجاب کو ایک پیسہ نہیں دیا، ٹیلی تھون کے ذریعے جمع کئے گئے ڈھائی ارب روپے سیلاب متاثرین کو دے رہے ہیں، سیلاب متاثرین کو احساس پروگرام کے تحت پیسے دے رہے ہیں، ہمارے ساتھ ورلڈ بینک اور دیگر ڈونرز براہ راست رابطے میں ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ پہلے میٹرک تک فری تعلیم کا اعلان کیا تھا، اب بی اے تک فری تعلیم کا اعلا ن کیا، منشیات کی روک تھام کی الگ فورس بنا رہے ہیں، جو اسکول ، کالجز میں بھی روک تھام کرےگی، منشیات سے متعلق سخت قوانین لا رہے ہیں،جیل ریفارمز کیں، جیلوں میں کھانے کا بہترین انتظام کیا، پنجاب میں دو ، تین نئی جیلیں بھی بنا رہے ہیں-

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے،بس…

    پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیرداخلہ پنجاب کے لانگ مارچ سے متعلق بیان کو نہ دیکھیں ، لانگ مارچ کے دوران رانا ثنا کو کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی رانا ثنا اللہ کا اسمبلی میں بیان بھی عدالت کو دے رہے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے اسمبلی میں کہا ریاست کے اندر ریاست بن رہی تھی، ماڈل ٹاون میں جس طرح رانا ثنا اللہ نے گولیاں چلائیں امید ہے انہیں سزا ہوگی، پنجاب، کے پی، جی بی اور آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت ہے، وزیرداخلہ پنجاب کا لانگ مارچ سے متعلق بیان، کوئی ایسی بات نہیں، لانگ مارچ کا وقت آئے گا تو جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے۔

    بہاولنگر میں نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا…

  • پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پرچینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ پنجاب حکومت قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چین کی قیادت نے محنت،عزم اورجذبے کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کی ہے چین ترقی پذیر ریاستوں کیلئے بدعنوانی سے چھٹکارا پانے اور اپنے عوام کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی طرف لیجانے کیلئے رول ماڈل ہے۔ چینی قوم نے اپنی عظیم لیڈر شپ میں غربت،بے روزگاری اور کرپشن کیخلاف کامیاب جدوجہد کی ہے۔چین پاکستان کاسب سے زیادہ با اعتماد دوست ملک ہے۔ پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔چین آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ کھڑا رہاہے۔ پاکستان اور چین عالمی امور، امن پسندی اور باہمی احترام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔ پاک چین ناقابل تسخیر دوستی اور سٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چین کا قومی دن یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے اس حوالے سے چین میں قومی پرچموں سے سجاوٹ کی گئی ہے ا س دن کو چین میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ یکم اکتوبر سن 1949 کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا اعلان ہوا تھا۔یکم اکتوبر 1949 میں چین کا قومی پرچم تیان من اسکوائر پر لہرایا گیا۔ یہ وہ دن تھا جب دنیا پہلی بار عوامی جمہوریہ چین کے نام سے قائم ہونے والے ایک وطن سے متعارف ہوئی۔

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • پنجاب میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ

    پنجاب میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا

    سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمان نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ اوربہتری کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہائرایجوکیشن کے معیاردورحاضر کے تقاضوں کے مطابق بہتر کرنے کی ضرورت پرزور دیا،

    پنجاب میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز میں انڈسٹریل پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کے لئے سپیشلائزڈ ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے گوجرانوالہ، گجرات اورسیالکوٹ کی انڈسٹریل ضروریات کے پیش نظر علاقے میں انجینئر نگ یونیورسٹی بنائی جائے گی یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئر نگ اینڈ انجینئر نگ ٹیکنالوجیزکا دنیا کی بہترین سپیشلائزڈ یونیوسٹیز سے الحاق ہوگا۔ اس ضمن میں غیر ملکی ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیاجائے گا۔ یونیورسٹی گورننگ باڈی میں متعلقہ شعبے کے فارن ایکسپرٹس شامل ہوں گے۔ نئی نسل کودور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی ایجوکیشن سے بہرمندکرنا وقت کی ضرورت ہے۔

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    صوبائی مشیر عامر سعید راں، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب جی ایم سکندر، یو ای ٹی کے وائس چانسلر سید منصور سرور، ریکٹر پاک آسٹرین ہری پور پروفیسر مجاہد، پروفیسر وقار محمود، سیکرٹریز ہائرایجوکیشن،فنانس،سی اینڈ ڈبلیو اورپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے اجلاس میں شرکت کی

  • ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی،پرویز الہیٰ

    ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی،پرویز الہیٰ

    گجرات: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گجرات کی خدمت کر کے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اور چودھری ظہور الہٰی شہید کی بدولت ان کا خاندان عوام کے لیے سرگرم عمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کے اقدامات آئندہ چندہ ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے اور خاندان کے سربراہان جو کنجی ہمیں دے گئے وہ سب کچھ اگلی برسی میں حوالے کر دیں گے عوام کی خواہش پر گجرات کو ڈویژن بنا دیا اور ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ 15 اضلاع میں بچیوں کو وظائف دے کر اسکول جانے کا پابند کر دیا ہے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق اگلی نسل کو کلمہ طیبہ پر عمل پیرا کرا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی اصلیت سب کے سامنے ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں نے اور مونس الہیٰ نے عمران خان کا ساتھ دیا۔ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا کر قوم کو کیا تحفہ پیش کر دیا گیا اور شہباز شریف کی مغلیہ سوچ سے ہم پہلے ہی واقف ہیں۔

    پرویز الہیٰ نے کہا کہ اپنی مرضی کرنے والی اولاد کو پیار سے سمجھا کر واپس لانا ہی عقلمندی ہے اور یہاں بھی عقلمندی کا ثبوت آئندہ ایک دو ماہ میں آپ کو نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گرینڈ ایشین یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بیرون ملک سے ملنے والی امداد کا ایک پیسہ تک نہیں دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو النیہان اور دیگر حکمرانوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد ملی عمران خان کے ساتھ میں نے ٹیلی تھون کی اور اڑھائی ارب روپیہ اکٹھا کیا جو ہم تمام صوبوں کے سیلاب متاثرین کو دے رہے ہیں شہباز شریف نے اپنے دور میں ایک بھی پائیدار کام نہیں کیا –

    انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کی خواہشیں بہت ہیں اور ن لیگ والے بہت بیان دیتے ہیں یہ سن لیں،اللہ تعالی نے پنجاب کی حکومت مجھے دی ہے شریف خاندان تکبر کے مارے ہوئے ہیں، یہ پنجاب کی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے سب نے ٹوپی ڈرامہ لگا رکھا تھا کہ شہباز شریف آگیا، لیکن شہباز شریف بری طرح ایکسپوز ہوا ہے

  • غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں،عوام کی شکایات،وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس

    غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں،عوام کی شکایات،وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں عوام کی بڑھتی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں عوامی شکایات پر خود میدان میں آگئے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا وزیراعلی کے مشیر عامر سعید راں، سیکرٹری ہاؤسنگ(کمیٹی سیکرٹری)، سیکرٹری بلدیات، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے ممبر ہوں گے

    کمیٹی کسی بھی افسر کو کمیٹی میں شامل کرنے کی مجاز ہو گی خصوصی کمیٹی کیٹگری وائز غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مجموعی تعداد کی نشاندہی کرے گی خصوصی کمیٹی اراضی کے ایشواور مجاز اتھارٹی کے بغیر غیر معیاری پلاننگ سے بننے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا جائزہ لے گی خصوصی کمیٹی موجودہ قوانین وضوابط کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات اور تجاویز پیش کرے گی خصوصی کمیٹی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کا جامع حل تجویز کرے گی

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

    علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

    آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ،پاکستان ایئر فورس،ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اوربحالی کے کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے ائیرفورس کی گراں قدر خدمات پر ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے مشترکہ اقدامات کو مزید موثر انداز میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ائیرفورس کی جانب سے بروقت سرگرمیاں شروع کرکے لوگوں کو ریسکیوکیا گیا میں پنجاب حکومت کی جا نب سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ائیر فورس کے افسروں اورجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں متاثرین سیلاب کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان ا ئیرفورس کے ساتھ ملکرمصیبت زدہ بہن بھائیوں کو ریلیف کی فراہمی جاری رکھیں گے

    ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیر فورس سیلاب متاثرہ علاقوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر بحالی و آبادکاری کے کاموں میں پورا سپورٹ کرے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کوبھی سراہا اور کہا کہ سماجی ترقی کیلئے پاکستان ایئر فورس کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دینے کے ساتھ قومی تعمیر و ترقی کے شعبوں میں پاک فضائیہ کی بے مثال خدمات قابل تحسین ہیں۔

    عطا تارڑ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ